Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
زبُور 80-85

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے شو شینیم عیدوت کے سُر پر آسف کا نغمہ

80 اے اسرائیل کے چوپان، تو میری سُن لے۔
    تو نے یوسف کے بھیڑوں( لوگوں) کی رہنما ئی کی۔
تو بادشاہ کی طرح کروبی فرشتوں پر جلوہ گرہے۔
    ہمکو اپنا دیدار کرا۔
اے اسرائیل کے چوپان ، افرائیم، بنیمین
    اور منّسی کے سامنے اپنی قدرت کو بیدار کر اور ہمیں بچانے کو آ۔
اے خدا ! ہم کو قبول کر۔
    ہم کو قبول کر اور ہما ری حفاظت کر۔
اے خدا وند ! خدا قادر مطلق! کیا تو ہمیشہ کے لئے ہم پر نا راض رہے گا ؟
    ہما ری دعاؤں کو تو کب سُنے گا ؟
تو نے اپنے لوگوں کو غذا کے طور آنسو دیاہے۔
    تو نے اپنے لوگوں کو پینے کے لئے آنسوؤں سے لبریز پیالہ دیا ہے۔
تو ہم کو ہما رے پڑوسیوں کے لئے نشانہ بننے دیا
    جس پر وہ جھگڑا کرے۔ ہما رے دشمن ہما را مذاق اُڑا تے ہیں۔
اے خدا پو ری قدرت وا لے پھر تو ہم کو قبول کر۔
    ہمکو قبول کر اور ہما ری حفاظت کر۔
قدیم زمانے میں، تو نے ہمیں ایک بہت ہی اہم پودے کی مانندسمجھا۔

تو اپنی “تاک” (انگور کی بیل) مصر سے با ہر لا یا۔

تو نے دوسرے لوگوں کو یہ زمین چھوڑنے پر مجبور کیا
    اور یہاں تو نے اپنی “تاک” اگادی۔
تو نے “تاک” کے لئے زمین کو تیار کیا!
    اُس کی جڑوں کو پکّی کر نے کے لئے تو نے سہا را دیا
    اور جلد ہی “تاک” زمین پر ہر جگہ پھیل گئی۔
10 اُس نے پہا ڑ ڈھک لیا۔
    یہاں تک کہ اُ س کے پتّوں نے عظیم دیو نما درختوں کو بھی ڈھک لیا۔
11 اُس نے اپنی شاخیں سمندر تک پھیلا ئیں
    اور اُن کی ٹہنیاں دریائے فرا ت تک پھیل گئیں۔
12 اے خدا! تو نے وہ دیواریں کیوں گرادیں؟ جو تیری “تاک” کی حفا ظت کر تی تھیں
    اب ہر کو ئی جو وہاں سے گذرتا ہے ، وہاں سے انگور کو توڑ لیتا ہے۔
13 جنگلی خنزیر آتے ہیں۔ اور تیری “تاک” کو روندتے ہو ئے گذر جا تے ہیں۔
    جنگلی جانور آتے ہیں۔ اور اُس کی پتّیاں کھا جا تے ہیں۔
14 اے خداوند قادر مطلق! وا پس آ۔
    اپنی “تاک” کو آسمان سے نیچے دیکھ ، اور اس کی حفا ظت کر۔
15 اے خدا ! اپنی اِس “تاک” کو دیکھ جس کو تو نے خود اپنے ہا تھوں سے لگایا ہے۔
    اِس نو خیز پودے کو دیکھ جسے تو نے اگایا۔
16 تیری “تاک” کو سوکھے ہو ئے اُپلوں کی طرح آگ میں جلا یا گیا۔
    تو اُس سے غضبناک تھا اور تو نے اجا ڑ دیا۔
17 اے خداوند تو اپنا ہا تھ! تو اپنا ہا تھ اس بیٹے پر رکھ جو تیری داہنی جانب کھڑا ہے۔
    اس بیٹے پر ہا تھ رکھ جسے تو نے پا لا ہے۔
18 وہ دوبارہ کبھی تجھ کو نہیں چھوڑے گا۔
    تو اس کو زندہ رکھ، اور وہ تیرے نام کی تمجید کرے گا۔
19 ا ے خداوند قادر مطلق! ہما رے پاس لوٹ آ۔
    ہم کو اپنا لے ، اور ہما ری حفاظت کر۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے گتّیت کے سُر پر آسف کا نغمہ

81 خوشی مناؤ اور گاؤ خدا کے لئے جو ہما ری قوّت ہے۔
    تم اُس کے لئے جو اسرائیل کا خدا ہے، خوشی کا نعرہ ما رو۔
نغمہ چھیڑو اور دف بجا ؤ۔
    ستار اور بر بط سے دل نواز سُر نکا لو۔
نئے چاند کے وقت میں تم نر سنگا پھونکو۔
    پو رے چاند کے موقع پر تم نر سنگا پھونکو۔
    یہ وہ وقت ہے جب ہما رے آرام کے دن شروع ہو تے ہیں۔
بنی اسرائیلیوں کے لئے ایسی ہی شریعت ہے۔
    وہ احکام خدا نے یعقوب کو دئیے ہیں۔
خدا نے یہ معاہدہ یوسف کے ساتھ تب کیا تھا،
    جب خدا اُسے مصر سے دور لے گیا۔
مصر میں ہم نے وہ زبان سنی تھی جسے ہم لوگ سمجھ نہیں پائے تھے۔
خدا کہتا ہے ، “تمہا رے کندھوں کا بوجھ میں نے لے لیاہے۔
    میں مزدور کی ٹوکری اتار پھینکتا ہوں۔
جب تم مصیبت میں تھے تم نے مدد کو پکا را اور میں نے تمہیں چھڑایا۔
    میں طوفانی بادلوں میں چھپا ہوا تھا،
    اور میں نے تجھ کو جواب دیا۔ میں نے تجھے مریبہ کے چشمہ پر آزما یا۔

اے میرے لوگو! سُنو۔ میں تم کو اپنا عہدنامہ دوں گا۔
    اِسرائیل ،تو مجھ پر توجہ دے!
تم کسی غیر خداوندجن کو غیر ملکی پوجتے ہیں،
    سجدہ نہ کرو۔
10 میں خداوند، تمہا را خدا ہوں۔
    میں وہی خدا ہوں،
جو تمہیں مصر سے با ہر لا یا تھا۔
    اے اسرائیل تو اپنا مُنہ کھو ل، میں تجھ کو کھلا ؤں گا۔
11 “مگر میرے لوگوں نے میری بات نہیں سُنی۔
    اسرا ئیل میرا حکم نہیں مانا۔
12 ا س لئے میں نے اُنہیں ویسا ہی کرنے دیا۔
    جیسا وہ کر نا چاہتے تھے۔
    اِسرا ئیل نے وہ سب کیا جو انھیں پسند تھا۔
13 اگر صرف میرے لوگ میری بات سُنتے۔
    اور کاش اسرائیل ویسی ہی زندگی گذارتے جیسی میں اُن سے چاہتا تھا۔
14 تب تو میں اسرائیل کے دشمنوں کو ہرا دیتا۔
    میں اُن لوگوں کو سز ا دیتا جو اسرائیل کو مصیبت دیتے۔
15 خداوندکے دشمن خوف سے لرزینگے۔
    اُن کو ہمیشہ کے لئے سزادی جا تی۔
16 خدا اپنے لوگوں کو نفیس گیہوں دے گا۔
    چٹان انہیں شہد اس وقت تک دے گی جب تک وہ سیر نہیں ہوں گے۔”

آسف کا نغمہ

82 خداؤں کی جما عت [a] میں خدا کھڑا ہو تا ہے۔
    اور فیصلہ دیتا ہے۔
خدا نے کہا، “ کب تک تم لوگوں کا فیصلہ نا انصافی سے کرو گے؟
    کب تک تم شریر لوگوں کو یو نہی بغیر سزادئیے چھو ڑتے رہو گے؟”
“یتیموں اور غریبوں کا انصاف کرو۔
    غمزدہ اور مفلس کے ساتھ انصاف سے پیش آؤ۔
غریب اور محتاج کی حفاظت کرو۔
    برے لوگوں کے چنگل سے ان کو بچا لو۔

“وہ [b] بنی اسرائیل نہیں جانتے کیا کچھ ہو رہا ہے۔
    وہ سمجھتے نہیں ! وہ جانتے نہیں وہ کیا کر رہے ہیں۔
اُن کی دنیا اُن کے چاروں جانب گر رہی ہے۔”
میں نے کہا، “ تم لوگ دیوتا ہو،
    تم خدا ئے تعالیٰ کے بیٹے ہو۔
لیکن تم بھی ویسے ہی مر جا ؤگے، جیسے یقینی طور پر سب لوگ مر جا تے ہیں۔
    تم ویسے مروگے جیسے دیگر رہنما مر جا تے ہیں۔”

اے خدا ! اُٹھ۔ زمین کا فیصلہ کر۔
    کیوں کہ تو ہی سب قوموں کا ما لک ہو گا۔

آسف کا ایک توصیفی نغمہ

83 اے خدا ! تو خاموش مت رہ۔ اپنے کانوں کو بند مت کر۔
    اے خدا ! مہربانی کر کے کچھ بول۔
اے خدا ! تیرے دشمن تیرے خلاف منصوبے بنا رہے ہیں۔
    وہ لوگ بہت جلد حملہ کریں گے۔
اے خدا تیرے دُشمن تیرے لوگوں کے خلاف پو شیدہ منصوبے بنا رہے ہیں۔
    تیرے دشمن ا ن لوگوں کی مخالفت میں جو تجھ کو پیا رے ہیں، مشورے کر رہے ہیں۔
وہ دشمن کہہ رہے ہیں، “ آ ؤ،ہم اُن لوگوں کو پوری طرح مٹا ڈالیں ،
    پھر کو ئی بھی شخص اِسرائیل کا نام یاد نہیں کرے گا۔”
اے خدا! وہ سبھی لوگ تیری مخالفت میں جنگ کر نے کے لئے ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں۔
    تیرا معاہدہ جو تو نے ہم سے کیا ہے ، وہ اس کے مخا لف ہیں۔
یہ دشمن ہم سے جنگ کر نے کے لئے ایک ہو گئے ہیں۔
    یعنی ادوم کے اہل خیمہ اسمٰعیل،موآب اور ہاجرہ کی نسل۔
جبال اور عمّون اور عما لیق، فلسطینی اور صُور کے با شندے،
    یہ سبھی لوگ ہم سے جنگ کر نے کے لئے اکٹھے ہو گئے۔
یہاں تک کہ اسّور بھی ان لوگوں میں مل گئے
    انہوں نے بنی لو ط کو بہت ہی طاقتور بنا یا۔
اے خدا ! تو دشمن کو ویسے شکست دے جیسے تو نے مدیان ،
    سیسرا، یابین کو قیسون ندی کے پاس شکست دی۔
10 تو نے اُنہیں عین دور میں ہرا یا۔
    ان کی لا شیں زمین پر پڑی سڑ تی رہیں۔
11 اے خدا ! تُو دشمنوں کے سرداروں کو ویسے شکست دے،
    جیسے تو نے عوریب اور ز ئیب کے ساتھ کیا تھا۔ ویسا ہی کر جیسے تو نے زِ بح اور ضلمنع کے ساتھ کیا۔
12 اے خدا ! وہ لوگ ہم کو زمین چھوڑ نے کے لئے مجبور کرنا چاہتے ہیں۔
13 اُن لوگوں کو چھوٹی جڑ وا لے پودوں سا بنا جس کو ہوا اُڑا لے جا تی ہے۔
    اُن لوگوں کو ایسے بکھیر دے، جیسے بھو سے کو آندھی بکھیر دیتی ہے۔
14 دشمن کو ایسے فنا کر جیسے جنگل کو آ گ فنا کر دیتی ہے۔
    اور جنگلی آ گ پہاڑوں کو جلا ڈالتی ہے۔
15 اے خدا ! اُن لوگوں کا پیچھا کر ، بھگا دے۔ جیسے آندھی سے دھول اُڑ جا تی ہے۔
    اُن کو ہلا دے اور طوفان کی طرح پھونک دے۔
16 اے خدا !اُن کو ایسا سبق پڑھا دے ، کہ اُن کو احساس ہو جا ئے کہ وہ حقیقت میں کمزور ہیں۔
    تبھی وہ تیرے نام کے طا لب ہوں گے۔
17 اے خدا ! اُن لوگوں کو خوفزدہ کر دے
    اور ہمیشہ کے لئے رُسوا کر کے انہیں فنا کر دے۔
18 تا کہ وہ جان لیں کہ تو خدا ہے۔
    تبھی وہ جا نیں گے کہ تیرا نا م خداوندہے۔
تبھی وہ جا نیں گے کہ
    تو ساری کائنا ت کا خدا ئے تعا لیٰ ہے۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے گتّیت کے سُر پر بنی قورح کا نغمہ

84 خدا وند قادر مطلق تیرے گھر نہا یت ہی دلکش ہے !
اے خداوند! میں تیری بار گاہ میں رہنا چاہتا ہوں۔
    میں تیرے گھر میں رہنے کا متمنّی ہوں۔
    میرا سارا جسم زندہ خدا کے قریب ہو نا چاہتا ہے۔
خداوند قادر مطلق اے میرے بادشاہ اورمیرے خدا !
    گوریّا اور ابا بیلوں تک کے اپنے گھونسلے ہو تے ہیں۔
یہ پرندے تیری قربان گاہ کے پاس گھونسلے بنا تے ہیں۔
    اور اُن ہی گھونسلوں میں اُن کے بچے ہو تے ہیں۔
وہ جو تیرے گھر میں رہتے ہیں۔
    بہت خوش نصیب ہیں۔ وہ سدا تیری تعریف کریں گے۔

وہ لوگ اپنے دل میں نغموں کے ساتھ
    جو تیرے گھر میں آتے ہیں، بہت مسرور ہیں۔
یہ لوگ وا دی بکا سے ہو تے ہو ئے،
    جسے خدا نے جھرنے جیسا بنا یا ہے گذرتے ہیں۔
    گرمی کی گر تی ہو ئی با رش کی بوندیں پا نی کے حوض بنا تی ہیں۔
لوگ شہر شہر ہو تے ہو ئے کو ہِ صیّون کی زیارت کر تے ہیں،
    جہاں وہ اپنے خدا سے ملیں گے۔

اے خداوند قادر مطلق! میری دعا سن۔
    یعقوب کے خدا تو میری سُن لے۔

اے خدا ! ہما رے محافظوں کی حفا ظت کر۔
    اپنے چنے ہو ئے بادشاہ پر مہربان ہو۔
10 اے خدا ! کہیں اور ہزار دن ٹھہر نے سے تیری بارگاہ میں ایک دن ٹھہر نا بہتر ہے۔
    شریر لوگوں کے بیچ رہنے سے، اپنے خدا کے گھر کے در پر کھڑا رہوں یہی بہتر ہے۔
11 خداوند ہما را محا فظ اور ہما را عظمت وا لا بادشاہ ہے۔
    خدا ہمیں مہربانی اور جلال کے ساتھ مُبارک باد دیتا ہے۔
جو لوگ خدا کی فرمانبرداری کر تے ہیں
    اور اُس کے احکام پر چلتے ہیں۔ ان کو وہ ہر ایک اچھی چیز دیتا ہے۔
12 اے خداوندقادر مطلق!
    مبارک ہے وہ آدمی جس کا توکّل تجھ پر ہے۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے بنی قورح کا نغمہ

85 اے خداوند! تو اپنے ملک پر مہربان رہ۔ غیر ملک میں یعقوب کے لوگ قیدی بنے ہیں۔
    اُن قیدیوں کو چھڑا کر ان کے ملک میں واپس لا۔
اے خداوند! اپنے لوگوں کی بدکا ری معاف کر۔
    تو اُن کے گناہ مٹا دے۔
اے خداوند! غضبناک ہو نا چھوڑ دے۔
    قہر سے پا گل مت ہو۔
ہما رے خداوند، ہما ری نجات دینے وا لے۔
    ہم پر تو غضبنا ک ہو نا چھوڑ دے، اور پھر ہمکو قبول کر لے۔
کیا تو ہمیشہ کے لئے ہم سے غضبنا ک رہے گا ؟
مہربا نی کر کے ہم کو پھر جلا دے۔
    اپنے لوگوں کو تو شادماں کر دے۔
اے خداوند! تو ہمیں دکھا دے کہ تو ہم سے شفقت کر تا ہے۔
    ہما ری حفاظت کر۔

جو خداوند نے کہا، میں نے اُس کو سُن لیا۔
    خدا نے کہا کہ اُس کے لوگوں اور فرمانبردار پیرو کاروں کے لئے وہاں سلا متی ہو گی۔
    لیکن اپني زندگی کی احمقانہ راہ پر نہیں لو ٹیں گے۔
خدا جلد ہی اپنی پیروی کر نے وا لوں کو بچا ئے گا۔
    اپنے ملک میں ہم جلد ہی احترام کے ساتھ زندگی گذا ریں گے۔
10 خدا کی سچّی شفّقت اُس کے پیروکا ر کو ملے گی ،
    نیکی اور سلامتی اُن کا بوسہ کے ساتھ خیر مقدم کریں گیں۔
11 زمین پر بسے لوگ خدا کے سچےّ ہوں گے
    اور جنّت کا خدا اُن کے لئے بھلا ہو گا۔
12 خدا ہمیں بہت سی اچھی چیزیں دے گا۔
    ہما ری زمین اچھّی فصل دے گی۔
13 راستبا زی خدا کے آگے چلےگي
    اور اُس کے لئے راہ تیار کرےگي۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International