Beginning
موسیقی کے ہدایت کار کے لئے داؤد کا نغمہ
21 اے خداوند! تیری طاقت بادشاہ کو خوش کرتی ہے ،
جب تو اُسے بچا تا ہے تو وہ بہت خوش ہو تا ہے۔
2 تو نے بادشاہ کی سب آرزوئیں پوری کیں۔
اے خداوند! بادشاہ نے بہت کچھ مانگا، اور تو نے اُسے سب کچھ دیا جو اُس نے چا ہا۔
3 اے خدا توُ نے بادشاہ کو عمدہ طریقے سے بر کتیں بخشیں
اور خالص سو نے کا تاج اُس کے سر پر رکھا۔
4 اُس نے تجھ سے زندگی چاہی
اور تو نے ایک طویل زندگی اُ سے دی جو ابدی ہے۔
5 تو نے نجات دلا ئی تو نے بادشاہ کو عظیم شان وشوکت بخشی۔
تُو نے اسے حشمت و جلال سے آراستہ کیا۔
6 اے خدا ، سچ مچ میں تو نے بادشاہ کو ہمیشہ کے لئے خیر وبرکت عطا کیں۔
جب بادشاہ کو تیرا دیدار ہو تا ہے تو وہ بہت شادماں ہو تا ہے۔
7 بادشاہ کا توکل خدا پر ہے۔
پس خدائے تعالیٰ اُسے کبھی ما یوس نہیں کرے گا۔
8 اے خدا ! تو اپنے سبھی دشمنوں کو دکھا دیگا کہ تو قوّت وا لا ہے۔
جو کو ئی بھی تجھ سے نفرت کر تے ہیں تیری قوّت اُ نہیں شکست دے گی۔
9 اے خداوند ! جب تو بادشاہ کے ساتھ ہو تا ہے
تو وہ اُس جلتے تنور کی مانند ہو جاتا ہے جو سب کچھ جلا کر ر اکھ کر دیتا ہے۔
اُس کا غصّہ دہکتی آ گ کی طرح بھڑکتا ہے
اور وہ اپنے دشمنوں کو فنا کرتا ہے۔
10 خدا کے دشمنوں کے خاندان نیست و نابود ہو جا ئیں گے۔
زمین پر سے وہ سب مٹ جائیں گے۔
11 ایسا کیوں ہو گا ؟ کیوں کہ اے خداوند، تیرے خلاف اِن لوگوں نے بدی کی تھی۔
انہوں نے بُرا کام کر نے کا منصوبہ بنا یا تھا۔ مگر وہ اِس میں کامیاب نہیں ہو ئے۔
12 لیکن خدا توُ نے ایسے لوگوں کو اپنا غلام بنا یا۔
تُونے انہیں ایک ساتھ ڈور سے باندھ دیا۔
اور رسّیوں کا پھندا اُن کے گلے میں ڈا لا۔
توُ نے انہیں منہ کے بل غلا موں کی طرح گرایا۔
13 اے خداوند! ہم لوگوں کی حمد تجھے سر فراز کرے۔
تیری قدرت کے بارے میں ہم ستا ئش کریں گے اور نغمہ چھیڑ ینگے۔
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے ایمت،ہشتمر [a] کے سُر پر داؤد کا نغمہ
22 اے میرے خدا! اے میرے خدا ! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا!
مجھے بچا نے کے لئے تو کیوں بہت دور ہے ؟
میری مدد کی پکار سننے کے لئے تو بہت دُورہے۔
2 اے میرے خداوند! میں دن کو پکارتا ہوں
پر تو جواب نہیں دیتا، اور میں رات بھر تجھے پکارتا رہا۔
3 اے خدا! تو مقدّس ہے۔ تو بادشاہ کے جیسے حکمران ہے۔
اسرائیل کی توصیف تیرا تخت ہے۔
4 ہما رے باپ دادا نے تجھ پر توّکل کیا،ہاں!
اے خدا ، انہوں نے توّکل کیا اور توُ نے اُن کو بچایا۔
5 اے خدا ، ہما رے باپ دادا نے تجھے مدد کو پکا را اور وہ اپنے دشمنوں سے بچ نکلے۔
انہوں نے تجھ پر اعتماد کیا اور وہ مایوس نہیں ہو ئے۔
6 تو کیا میں سچ مچ میں کو ئی کیڑا ہوں انسان نہیں
جو لوگ مجھ سے شرمندہ ہوا کرتے ہیں اور مجھ سے حقارت کر تے ہیں؟
7 جو بھی مجھے دیکھتا ہے میری ہنسی اُڑا تا ہے۔
وہ مجھ پر اپنے سر کو ہلا تے ہیں اور اپنی زبان با ہر نکالتے ہیں۔ [b]
8 وہ مجھ سے کہتے ہیں، “ اپنی مدد کے لئے تو خداوند کو پکا ر۔
شاید وہ تجھے بچائے۔ اگر وہ تجھے بہت چاہتا ہے وہ تجھ کو بچا لیگا!”
9 اے خدا، سچ تو یہ ہے کہ صرف تو ہی ہے جس کے بھروسے میں ہوں
توُ نے مجھے اُس دن سے ہی سنبھالا ہے جب سے میرا جنم ہوا۔
تو نے مجھے اطمینان اور تشفی دی تھی۔
جب میں ابھی اپنی ماں کا دودھ ہی پیتا تھا۔
10 ٹھیک اُسی د ن سے جب سے میں پیدا ہوا ہوں توُ میرا خدا رہا ہے۔
جیسے ہی میں اپنی ماں کی کوکھ سے با ہر آیا تھا، مجھے تیری دیکھ بھا ل میں رکھ دیا گیا تھا۔
11 پس اے خدا! مجھے مت بھول۔
مصیبت قریب ہے، اور کو ئی بھی شخص میری مدد کے لئے نہیں ہے۔
12 میں اُن لوگوں سے گھِرا ہوں جو طاقتور سانڈوں جیسے طاقتور ہیں۔
13 وہ اُن شیر ببّر جیسے ہیں۔ جو کسی جانور کو چیر رہے ہوں
اور دھا ڑتے ہوں اور اُن کے منہ نہایت کھلے ہو تے ہیں۔
14 میری قوّت زمین پر پانی کی طرح بہہ گئی۔
میری سب ہڈیاں اکھڑ گئی ہیں۔ میرا حوصلہ ختم ہو چکا ہے۔
15 میرا منہ ٹھیکری کی مانند خشک ہو گیا ہے۔
میری زبان میرے اپنے ہی تالو سے چپک رہی ہے۔
تو نے مجھے موت کے گردو غبار میں ملا دیا ہے۔
16 میں چاروں طرف“ کتّوں ” سے گھِرا ہوا ہوں۔
بدکا روں کے گروہ نے مجھے گھیِر لیا ہے۔
انہوں نے میرے ہا تھوں اور پیروں کو شیر کی طرح چیر دیا ہے۔
17 مجھ کو میری ہڈیاں دکھا ئی دیتی ہیں۔
وہ مجھے گھورتے ہیں۔
یہ مجھ کو نقصان پہنچا نے کو تاکتے رہتے ہیں۔
18 وہ میرے کپڑے آپس میں بانٹ رہے ہیں۔
وہ میری پو شاک پر قرعہ ڈال رہے ہیں۔
19 اے خداوند! توُ مجھ کو مت چھوڑ۔
تومیری قوّت ہے۔ میری مدد کر۔ اب تو تا خیر نہ کر۔
20 اے خداوند! میری جان کو تلوار سے بچا۔
توُ اُن کتّوں سے میری قیمتی جان کی حفا ظت کر۔
21 مجھے شیر ببر کے منہ سے بچا
اور سانڈ کے سینگوں سے میری حفا ظت کر۔
22 اے خداوند! میں اپنے بھا ئیوں میں تیرے نام کا اظہا ر کروں گا۔
میں تیری ستائش عظیم جماعت میں کرو ں گا۔
23 خداوند سے ڈرنے وا لے اے سب لوگو ! اس کی ستا ئش کرو۔
اور اے یعقوب کی نسل! خداوند کی تعظیم کرو۔
اے بنی اسرائیلیو! خداوند سے ڈرو اور اس کی تعظیم کرو۔
24 کیوں کہ خداوند ایسے لوگوں کی مدد کرتا ہے جومصیبت میں ہو تے ہیں۔
خداوند اُن سے نہ ہی شرمندہ ہے اور نہ ہی نفرت کرتا ہے۔
اگر لوگ مدد کے لئے خداوند کو پکا ريں تو وہ خود کو اُن سے کبھی نہیں چھپا ئے گا۔
25 اے خداوند میری ستا ئش عظیم اجتماع میں صرف تجھ سے ہی آتی ہے۔
اُن سب کے سامنے جو تیری عبادت کرتے ہیں،
میں اُن باتوں کو پورا کروں گا جن کو کرنے کا میں نے عہد کیا تھا۔
26 حلیم لوگ کھا ئیں گے اور سیر ہوں گے۔
تم لوگ جو خداوند کی تلاش میں آئے ہو اُس کی ستا ئش کرو۔
تمہا را دل ابد تک خوش رہے۔
27 تمام لوگ جو دُورممالک میں رہتے ہوں وہ خداوند کو یاد کریں
اور اس کی طرف لوٹ آئیں روئے زمین کی تمام قومیں خداوندکی عبادت کریں۔
28 کیونکہ خداوند بادشاہ ہے۔
وہ تما م قوموں پر حاکم ہے۔
29 مضبوط اور صحت مند لوگ کھا چکے ہیں اور خدا کے آگے سجدہ کر چکے ہیں
در اصل وہ لوگ جو مریں گے اور وہ جو بہت پہلے ہی مر چکے ہیں خدا کے آگے سجدہ کریں گے۔
30 اور مستقبل میں ہماری نسل خداوند کی خدمت کرے گی۔
لوگ ہمیشہ ہما رے مالک کی با بت کہیں گے۔
31 خدا نے جو بھلا ئی کی ہے
تمام نسلیں اپنے بچّوں کو اُسے کہیں گے۔
داؤد کا نغمہ
23 خداوند میرا چوپان ہے۔
جن چیزوں کی بھی مجھے ضرورت ہوگی ، ہمیشہ میرے پاس رہيں گی۔
2 ہری ہری چراگاہوں میں وہ مجھے سکھ سے رکھتا ہے۔
وہ مجھ کو راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔
3 وہ اپنے نام کی خاطر میری رُوح کو نئی قوّت دیتا ہے۔
وہ مجھ کو صداقت کی راہ پر چلا تا ہے یہ دکھا نے کے لئے کہ وہ سچ مچ میں اچھّا ہے۔
4 میں موت کی اندھیری وا دی سے گذرتے ہو ئے بھی نہیں ڈروں گا۔
کیوں کہ خداوند میرے ساتھ ہے۔ تیرا عصا اور چھڑی مجھے تسلی دیتی ہے۔
5 اے خداوند! تو میرے دشمنوں کے روُ برو میرے آگے دستر خوان بچھاتا ہے۔
تو نے سرپر تیل انڈیلاہے۔ میرا پیالہ لبریز ہے اور چھلک رہا ہے۔
6 بھلا ئی اور رحمت عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی۔
میں خداوند کے گھر میں ایک طویل مدّت کے لئے قیام کروں گا۔
داؤد کا ایک نغمہ
24 یہ زمین اور اُس کی ساری چیزیں خداوندکی ہیں۔
یہ جہاں اور اِس کے سبھی باشندے اُس کے ہیں۔
2 خداوند نے اس زمین کو پا نی پر بنا یا ہے۔
اُس نے اِس کو ندیوں پر بنا یا۔
3 خداوند کے پہا ڑ کے اوپر کو ن جا سکتا ہے ؟
کون خداوند کے مقدّس گھر میں کھڑا ہوکر اس کی عبادت کر سکتا ہے ؟
4 وہ شخص جس نے بُرا نہیں کیا ہے ، جس کا دل پاک ہے ؛
اور وہ شخص جس نے نہ جھوٹ بولا اور نہ ہی جھو ٹے وعدے کئے۔
ایسے لوگ ہی وہاں عبادت کر سکتے ہیں۔
5 نیک لوگ خداوند سے کہتے ہیں کہ وہ دیگر لوگوں کو بر کت دے۔
وہ نیک لوگ خدا سے کہتے ہیں جو اُن کا نجات دہندہ ہے اُن کے لئے بھلا ئی کرے۔
6 وہ نیک لوگ خدا کی پیروی کا جتن کر تے ہیں۔
وہ یعقوب کے خدا کے پاس مدد پا نے کے لئے جاتے ہیں۔
7 اے پھا ٹکو! اپنے سر بلند کرو۔
اے ابدی دروا زہ! کھل جا ؤ۔ جلال کا بادشاہ اندر آئے گا۔
8 جلال کا بادشاہ کو ن ہے؟
خداوند ہی وہ بادشاہ ہے، وہ زور آور سپا ہی ہے ،
خداوند ہی وہ بادشاہ ہے ، وہی جنگ کا سورما ہے۔
9 اے پھا ٹکو! اپنے سر بلند کرو۔
اے ابدی دروا زہ کھل جا ؤ۔ جلال کا بادشاہ اندر آئے گا۔
10 وہ پُر جلال بادشاہ کو ن ہے؟
خداوند قادر مطلق ہی وہ بادشا ہ ہے۔ وہی پُر جلال بادشاہ ہے۔
داؤد کا نغمہ
25 اے خداوند! میں خود کو تیری تحویل میں دیتا ہوں۔
2 میرے خدا ، میں نے تجھ پر توّکل کیا ہے۔
میں تجھ سے ما یوس نہیں ہوں گا۔
میرے دشمن میری ہنسی نہیں اُ ڑائیں گے۔
3 وہ شخص ، جو تجھ پر توّکل رکھتا ہے ، وہ ما یوس نہیں ہو گا۔
لیکن غدّار ما یوس ہوں گے اور وہ کچھ بھی نہیں حاصل کریں گے۔
4 اے خداوند! میری مدد کر کہ میں تیری راہ پر چلوں۔
تو اپنے راستوں کا مجھے علم دے۔
5 حق کی راہ مجھ کو دکھا اور اُس کی تعلیم مجھے دے۔
توُ میرا خدا نجات دینے وا لا ہے۔
مجھ کو ہر دن تجھ پر بھروسہ ہے۔
6 اے خداوند! اپنی رحمدلی سے مجھے یاد رکھ
اور شفقت کو مجھ پر ظاہر کر جس کو تو ہمیشہ ساتھ رکھتا ہے۔
7 اپنی جوا نی میں جو گناہ اور خطا ئیں میں نے کیں ہیں۔ اُن کو یاد نہ کر۔
اے خداوند، اپنے اچھے نام کی خاطر، مجھ کو اپنی شفقت کے مطا بق یادکر۔
8 خدا سچ مچ اچھا ہے ،
وہ گنہگا روں کو زندگی کی نیک راہ کی تعلیم دیتا ہے۔
9 وہ حلیموں کو اپنی را ہوں کی ہدایت دیتا ہے۔
وہ اُن کو بے جھجھک صحیح راستہ دکھا تا ہے۔
10 خداوند اُن کے لئے جو اس کے معاہدے اور شریعت کی پیروی کر تے ہیں۔
مہربان اور سّچا رہتا ہے۔
11 اے خداوند! میں نے بہت گناہ کیا ہے۔
لیکن توُ نے اپنی مہر بانی ظاہر کر کے میرے ہر گناہ کو معاف کر دیا۔
12 اگر کو ئی شخص خداوند کی پیر وی کا انتخاب کرتا ہے۔
تو اسے خدا جینے کی بہترین راہ دکھا ئے گا۔
13 وہ شخص بہترین چیزوں کا لطف اٹھا ئے گا ،
اور اس کی نسل زمین کی وا رث ہو گی۔
جس کا اس نے وعدہ کیا تھا۔
14 خداوند اپنے چاہنے والوں پر اپنا راز کھو لتا ہے۔
وہ اپنے ماننے وا لوں کو اپنے معا ہدہ کی تعلیم دیتا ہے۔
15 میری آنکھیں مدد پانے کو خداوند پر ہمیشہ جمی رہتی ہیں۔
مجھے میری مصیبتوں سے وہ ہمیشہ چھڑا تا ہے۔
16 اے خداوند! میں مصیبت زدہ اور اکیلا ہوں۔
میری طرف متوجّہ ہو اور مجھ پر رحم کر۔
17 میری مصیبتوں سے مجھ کو نجات دے۔
مسائل سلجھا نے میں میری مدد کر۔
18 اے خداوند! میری تکلیفوں اور مصیبتوں کو دیکھ۔
میرے تمام گناہوں کو در گذر کر۔
19 دیکھو میرے بہت سے دشمن ہیں۔
میرے دشمن مجھ سے بیر رکھتے ہیں،
اور مجھ کو دکھ پہنچانا چاہتے ہیں۔
20 اے خدا، میری حفاظت کر اور مجھ کو بچا لے۔
میں تجھ پر توّکل کرتا ہوں۔
پس مجھے ما یوس مت کر۔
21 اے خدا ، تیری پا کی اور اچھا ئی میری حفا ظت کر ے گی
کیونکہ میں تم پر بھروسہ رکھتا ہوں۔
22 اے خدا، اسرائیل کے جانوں کی
اُن کے سبھی دشمنوں سے حفا ظت کر۔
©2014 Bible League International