Beginning
داؤد کے بیٹے
3 یہ داؤد کے بیٹے ہیں جوحبرون میں پیدا ہو ئے تھے :
سب سے بڑا بیٹا امنون تھا ، اسکی ماں اخینوم یزریلی تھی۔
دوسرا بیٹا دانی ایل تھا اس کی ماں ابیجیل یہودا ہ کے کرمل سے تھی۔
2 تیسرا ابی سلوم تھا ،جو کہ جسور کے بادشاہ تلمائی کی بیٹی معکر کا بیٹا تھا۔
چوتھا ادونیاہ تھا ، جو حجیت کا بیٹا تھا۔
3 پانچواں بیٹا سفطیاہ تھا جوابی طال کا بیٹا تھا۔
چھٹا اترعام تھا جو داؤد کی بیوی عجلہ کا بیٹا تھا۔
4 یہ داؤد کے چھ بیٹے حبرون میں پیدا ہو ئے تھے۔
داؤد وہاں سات سال اور چھ مہینے حکومت کی۔داؤد یروشلم میں ۳۳ سال تک حکومت کیا۔ 5 اور ان کے یہ بیٹے یروشلم میں پیدا ہو ئے تھے :
سمعا ، سوباب ناتن اور سلیمان۔یہ عمی ایل کی بیٹی بتشبع کے چار بیٹے تھے۔ 6-8 دوسرے بیٹے تھے : ابحار ، الیسع ، الفط ،نوجہ ، نفع، یفیعہ ، الیسع، الیدع اور الیفط جو کل ملاکر نو بیٹے تھے۔ 9 وہ تمام داؤد کے لڑکے تھے۔اس کی داشتہ کے بیٹوں کے علاوہ ، اور تمران لوگوں کی بہن تھی۔
داؤ دکے بعد یہوداہ کے بادشاہ
10 سلیمان کا بیٹا رحُبعام تھا اور رحُبعام کا بیٹا ابیاہ تھا۔ ابیاہ کا بیٹا آسا تھا۔ آسا کا بیٹا یہوسفط تھا۔ 11 یہوسفط کا بیٹا یہورام تھا۔ یہورام کا بیٹا اخزیاہ تھا۔ اخزیاہ کا بیٹا یو آس تھا۔ 12 یو آس کا بیٹا امصیاہ تھا۔ امصیاہ کا بیٹا عزریاہ تھا۔ اور عزریاہ کا بیٹا یوتام تھا۔ 13 یو تام کا بیٹا آخز تھا۔ آخزکا بیٹا حزقیاہ تھا۔حزقیاہ کا بیٹا منسی تھا۔ 14 منسی کا بیٹا امون تھا۔ امون کا بیٹا یوسیاہ تھا۔
15 یوسیاہ کے بیٹے یہ تھے : سب سے بڑا بیٹا یوحنان، دوسرا بیٹا یہو یقیم تھا۔ تیسرا بیٹا صدقیاہ تھا چوتھا بیٹا سلوم تھا۔
16 یہو یقیم کے بیٹے تھے : یہویاکین اور صدقیاہ۔
بابل کے قید کے بعد داؤد کی نسل
17 قیدی یہویاکین کے بیٹے تھے : سیالتی ایل ، 18 ملکرام ، فدایاہ سینا ضر ،یقمیاہ ،ہو سمع ، اور ندبیاہ ،
19 فدایاہ کے بیٹے :زربّا بل اور سمعی تھے۔ زربّا بل کے بیٹے : مسلام اور حنانیاہ تھے۔ شلومت ان کی بہن تھی۔ 20 زربّا بل کے دوسرے پانچ بیٹے تھے : حسوبہ ،اوہل ، برکیاہ ، حسد یاہ اور یوشب حسد۔
21 حنانیاہ کا بیٹا فلطیاہ اور ا یسعیاہ تھا۔ اور ایسعیاہ کا بیٹا رفایاہ تھا اور اس کا بیٹا ارنان اور اس کا بیٹا عیدیاہ اور اس کا بیٹا سکنیاہ تھا۔
22 سکنیاہ کا بیٹا سمعیاہ تھا۔ سمعیاہ کے چھ بیٹے یہ تھے : سمعیاہ ،حطوش ، اجال ، یریح ، نعریاہ اور سافط تھے۔
23 نعریاہ کے تین بیٹے الیوعینی ، حزقیاہ اور عزریقام تھے۔
24 الیو عینی کے بیٹے تھے : ہو داویہ ، الیاسب ،فلا یاہ ، عقوب ، یو حنان، دلا یا اور عنائی جو کل ملا کر سات تھے۔
یہوداہ کے دوسرے خاندانی گروہ
4 یہوداہ کے بیٹے تھے :
فارض، حصرون ، کر می ، حصور ، اور سوبل۔
2 سوبل کا بیٹا ریایا ہ یحت کا باپ تھا۔ یحت حومی اور لاہد کا باپ تھا۔ یہ لوگ صروتی لوگوں کے خاندانی گروہ ہیں۔
3 عطیام کے بیٹے : یزرعیل ، اِشامہ اور ادباش تھے اور ان کی بہن کا نام بضل الفونی تھا۔
4 فنو یل جذور کا باپ تھا اور عزر حوسہ کا باپ تھا۔
یہ سب حور کے بیٹے تھے۔ حُور افراتہ کا سب سے بڑا بیٹا تھا اور افراتہ بیت اللحم کا بانی تھا۔
5 تقوع کا بانی اشور تھا۔ اشور کی دو بیویاں تھیں۔ انکے نام حیلا اور نعراہ تھے۔ 6 نعراہ نے اس کے لئے اخوسام ، حیفر ، تمینی اور اخشطار کو جنم دیا۔ یہ سب نعراہ کے بیٹے تھے : 7 حیلا کے بیٹے: ضرت ، صوحر ، اتنان اور قوض تھے۔ 8 قوض عنوب ضوبیہ کا باپ تھا۔قوض ہاروم کے بیٹے اخر حیل کے قبیلوں کا باپ تھا۔
9 یعبیض اپنے بھا ئیوں سے زیادہ معزز تھا۔ اس کی ماں نے کہا ، “میں نے اس کا نام یعبیض اس لئے رکھا کیوں کہ اس وقت میں بڑی تکلیف میں تھی جب میں اس کو جنم دے رہی تھی۔” 10 یعبیض نے اسرائیل کے خدا سے دُعا کی ، “تو مجھے حقیقی فضل دے۔ اور میری زمین بڑھا دے تو میرے نزدیک رہ اور مجھے برائی سے بچا تا کہ میں کو ئی تکلیف نہ جھیلوں اور خدا نے اس کی دعا کا اجر دیا۔”
11 سوخہ کا بھا ئی کلوب محیر کا باپ تھا۔ جو کہ استون کا باپ تھا۔ 12 استون بیت رافا ، فاسح اور تحنّہ کا باپ تھا۔ تحنّہ عرنحس کا باپ تھا یہ سب آدمی ریکہ کے تھے۔
13 قناز کے بیٹے غتنیل اور شرایاہ تھے، غتنیل کے بیٹے حتت اور معوناتی تھے۔ 14 معوناتی عفرہ کا باپ تھا
اور شرایاہ یوآب کا باپ تھا۔ یوآب جی خراسیم کا بانی تھا۔ وہ لوگ اس نام کو استعمال کئے کیوں کہ وہ ماہر کاریگر تھے۔
15 یفنّہ کا بیٹا ، کا لب کے بیٹے : عیرو ، ایلہ ، اور نعم تھے۔ ایلہ کا بیٹا قناز تھا۔
16 یہلل ایل کے بیٹے زِیف ، زیفہ ، تیریا اور اسری ایل تھے۔
17-18 عزیر کے بیٹے ایتر ، میرد ، عفر اور علون تھے۔ فرعون کی بیٹی بتیاہ جس سے میرد نے شادی کی تھی اس کے بیٹے تھے : بتیاہ حاملہ ہوئی اور میریم ، سمعی اور اسباح کو جنم دیا۔ اسباح استموع کا باپ تھا۔ میرد کی ایک اور یہودی بیوی نے یرد ، حبر ، اور یقوتی ایل کو جنم دیا۔ یرد جدور کا باپ تھا ، حبر سوکو کا باپ تھا اور یقوتی ا یل زنوح کا باپ تھا۔
19 نحم کی بہن ، ہودیاہ کی بیوی کے بیٹے تھے : جرمی قعیلہ کا باپ تھا اور معکاتی استموع۔ 20 شیمون کے بیٹے : امنون ، رِناہ ، بن حنان اور تیلون تھے۔
یشعی بیٹے زوحت اور بن زوحت تھے۔
21-22 یہوداہ کا بیٹا ، شیلہ کے بیٹے تھے : عر، لعدہ ، یوکم۔ یہ لوگ کو زبیاہ، یوآس اور سراف سے تھے۔ عر لکہ کا باپ تھا۔ لعدہ مریسہ کا باپ تھا اور بیت اسبح میں کتانی کا ریگروں کا قبیلہ۔ یوآس اور سراف نے موآبیوں سے شادی کی اور بیت اللحم واپس گئے۔ یہ دستاویز بہت پرانی ہیں۔ 23 وہ جو نیتائم اور گڈیرا میں رہتے تھے کمہار تھے۔ وہ وہاں بادشاہ کی خدمت میں رہتے تھے۔
شمعون کی اولاد
24 شمعون کے بیٹے نمو ایل ، یمین ، یریب ، زارح اور شاؤل تھے۔ 25 شاؤل کا بیٹا سلوم تھا۔ سلوم کا بیٹا مبسام تھا اور مبسام کا بیٹا مسماع۔
26 مسماع کا بیٹا حمو ایل تھا۔ حمو ایل کا بیٹا ذکور تھا اور ذکور کا بیٹا شمعی تھا۔ 27 شمعی کے سولہ لڑ کے اور چھ لڑ کیاں تھیں۔ لیکن شمعی کے بھا ئیوں کے زیادہ بچّے نہیں تھے۔ ان لوگوں کا پورا قبیلہ اتنا بڑا نہیں تھا جتنا کہ یہوداہ کے لوگوں کا۔
28 وہ لوگ بیر سبع ، مو لادہ ، حضر سوعال ، 29 بلہاہ ، عضم ، تولاد ، 30 بتو ایل ، حرمہ ، صقلاج ، 31 بیت مر کبوت ، حضر سوسم ، بیت برائی اور شعریم میں رہتے تھے۔ وہ لوگ ان کے شہروں میں داؤد کے بادشاہ ہونے تک رہے۔ 32 ان لوگوں کی سکونت گاہ عطام ، عین ، رمون ، توکن اور عسن میں بھی تھی کل ملا کر پانچ شہر تھے۔ 33 اور ساری سکونت گاہ جو ان شہروں کے آس پاس اور بعلت تک تھی یہ انکی سکو نت گاہ تھی۔ وہ لوگ خاندانی دستاویز بر قرار رکھا تھا۔
34-38 میشو باب ، یملیک ، امصیاہ کا بیٹا یوشہ ، یوئیل عسی ئیل کا بیٹا شرایاہ ، شرایاہ کا بیٹا یوسیبیا، یوسیبیا کا بیٹا یاہو ، الیو عینی ، یعقوبہ ، یشو خایا، عسا یاہ ، عد ایل ، یسمی ئیل ، بنائیا ، سمعیاہ کا بیٹا شیمری ، شیمری کا بیٹا یدائیا ، یدائیا کا بیٹا الون ، الون کا بیٹا شیفی ، شیفی کا بیٹا زیزہ۔
یہ سب آدمی انکے خاندانی گروہ کے قائدین تھے۔ انکے خاندان بہت زیادہ بڑھے۔ 39 وہ جدور شہر کے باہر وادی کے مشرقی جانب اپنی بھیڑوں اور مویشیوں کے لئے چراگاہ کی تلاش میں گئے۔ 40 انہیں بہت عمدہ اور زیادہ گھاس والے چراہ گاہ ملے۔ زمین کشادہ ، پُر سکون اور پُر امن والی تھی پہلے وہاں حام کی نسلی رہتی تھیں۔ 41 لیکن وہ جن کے ناموں کی فہرست بنائی گئی تھی یہوداہ کے بادشاہ حزقیاہ کے زمانے میں جدور آئے۔ وہ حامی لوگوں ( ساتھ ہی ساتھ معونی لوگوں ) کی سکو نت گاہ پر حملہ کیا اور انہیں نیست و نابود کیا جو کہ آج تک ظا ہر ہے۔ اور وہ لوگ انکی جگہ میں رہے کیو ں کہ وہاں انکے مویشیوں کے جھنڈ کے لئے چراگاہیں تھیں۔
42 کچھ پانچ سو شمعونی لوگ شعیر کے پہا ڑی ملکوں میں گئے۔نعریاہ ، رفایا اور یسعی کے بیٹے عزی ایل نے ان لوگو ں کی رہنمائی کی۔ شمعونی لوگ وہاں رہنے والے لوگوں کے خلاف لڑے۔ 43 ان لوگوں نے باقی بچے عمالیقی لوگوں کو جو کہ بچ گئے تھے ہرا دیا اور وہ لوگ اب تک وہاں رہتے ہیں۔
رُوبن کی نسلیں
5 رُوبن اسرائیل کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔ حالانکہ وہ سب سے بڑا بیٹا تھا لیکن پہلو ٹھا ہونے کا حق یو سف کے بیٹوں کو دیا گیا تھا ، جو اسرائیل کا بیٹا تھا ، کیوں کہ روبن اپنے باپ کی داشتہ کے ساتھ سویا تھا۔ بہر حال یوسف کو خاندانی تاریخ کی فہرست میں پہلو ٹھے کے طور پر شامل نہیں کیا گیا حالانکہ یہوداہ اپنے بھائیوں میں اہم تھا اور اس کے خاندان سے حکمراں آئے ، یہ یوسف تھا جسے پیدائشی حق ملا۔ اسرائیل کا سب سے بڑا بیٹا روبن کے بیٹے یہ تھے :
حنوک ، فلو ، حصرون اور کرمی۔
4 سمعیاہ یویل کا بیٹا تھا۔ جوج سمعیاہ کا بیٹا تھا۔ شیمی جوج کا بیٹا تھا۔ 5 میکاہ شیمی کا بیٹا تھا۔ ریا یاہ میکاہ کا بیٹا تھا بعل ریا یاہ کا بیٹا تھا۔ 6 بیرہ بعل کا بیٹا تھا جسے اسُور کا بادشاہ تُگلات پلنا صر نے جلا وطن کر دیا تھا۔ وہ روبنیوں کا قائد تھا۔
7 اس کے بھا ئی قبیلہ کے مطا بق جیسا کہ خاندانی دستاویز میں درج کیا گیا ہے : قائد یعی ایل اور ذکر یہ ، 8 بالع عزاز کا بیٹا ، عزاز سمع کا بیٹا ، سمع یوئیل کا بیٹا جو عرو عیر سے لیکر نبو اور بعل معون تک ، 9 اور مشرق میں ریگستان کے شروع تک جو کہ فرات ندی تک جاتی ہے کے علاقے میں رہے ، کیوں کہ جلعا د کی سر زمین میں انکے مال مویشی میں اضا فہ ہوگیا تھا۔ 10 جب ساؤل بادشاہ تھا تب انکے لوگوں نے ہاجری لوگوں کے خلاف لڑائی لڑی۔ وہ لوگ ہاجر ی لوگوں کو شکست دیئے۔ وہ لوگ پورے علاقے میں جلعاد کے مشرق تک ان لوگوں کی سکو نت گاہ میں رہے۔
جاد کی نسلیں
11 جاد کے بیٹے (روبنیوں کے آگے ) : وہ لوگ بسن کے علاقے میں سلکہ شہر تک رہے۔ 12 یو ایل قائد تھا ، سافم درجہ میں دوسرا تھا اور جنائی اور سافط بسن میں قاضی تھے۔ 13 ان کے خاندانوں کے مطابق انکے رشتے دار:میکا ایل ، مسلام ، سبعہ ، یوری ، یعکان زیع اور عبر تھا ، کل ملا کر وہ سات تھے۔ 14 یہ سب ابیخیل کے بیٹے تھے۔ ابیخیل حوری کا بیٹا تھا۔ حوری یارو آح کا بیٹا تھا۔ یاروآح جلعاد کا بیٹا تھا۔ جِلعاد، میکا ایل کا بیٹا تھا۔ میکا ایل یشیشائی کا بیٹا تھا۔ یشیشائی یحدو کا بیٹا تھا۔ یحدو بوز کا بیٹا تھا۔ 15 اخی عبدیل کا بیٹا تھا۔ عبدیل جو نی کا بیٹا تھا۔ اخی ان کے خاندان کا قائد تھا۔
16 وہ جلعاد میں ، بسن میں اور انکی سکونت گاہ میں ، اور شارون کی چراگاہوں میں ٹھیک سرحد تک رہے۔
17 ان لوگوں کی خاندانی تاریخ یہوداہ کے بادشاہ یوتام اور اسرائیل کے بادشاہ یر بعام کے زمانے میں لکھے گئے تھے۔
کچھ سپاہي جنگ ميں مارے گئے
18 روبینی ،جادیوں اور منسی قبیلہ کے آدھے لوگوں کے پاس ۴۴۷۶۰ آدمیوں کی فوجیں تھیں جو تلوار اور ڈھال ساتھ لے جاتے تھے اور وہ تیر اندازی میں ماہر تھے ان لوگوں کو جنگ کے لئے تربیت دی گئی تھی۔ 19 انہوں نے ہاجری لوگوں ، اور بطور ، نفیس اور نودب کے لوگوں کے خلاف بھی جنگ لڑے۔ 20 اور ان لوگوں کی خدا نے مدد کی جنہو ں نے ہاجری لوگوں اور ان کے سارے لوگوں کو جو کہ ان کے اطراف تھے ان لوگوں کے حوالے کیا۔ کیوں کہ ان لوگوں نے خدا کو پکارا اور اس نے اس کا جواب دیا کیوں کہ وہ لوگ اس پر بھروسہ رکھتے تھے۔ 21 انہوں نے ان لوگوں کے مال مویشیوں ( ۰۰۰,۵۰ اونٹ، ۰۰۰,۲۵۰ بھیڑ ،۰۰۰,۲ گدھے ) کو ضبط کر لیا اور ۰۰۰,۱۰۰ لوگوں کو قیدی بنا لیا۔ 22 کئی ہاجری جنگ میں مارے گئے تھے کیوں کہ فتح خدا کی طرف سے تھی۔ اور وہ جلا وطن تک ان لوگوں کی جگہ میں رہے۔
23 منسّی کے قبیلے کے آدھے لوگ بسن کے علاقے سے بعل حرمون ، سنیر اور حرمون کی پہا ڑی تک رہتے تھے۔ وہ لوگ تعداد میں زیادہ تھے۔
24 یہ سب ان لوگوں کے خاندانوں کے قائدین تھے : عیفر، یسعی ، الی ایل ، عزر ایل ، یرمیاہ ، ہوداویاہ اور یحد ایل۔ وہ سب طا قتور اور مشہور آدمی تھے اور ان کے خاندانوں کے قائدین تھے۔ 25 لیکن اپنے آباؤ اجداد کے خدا کے تئیں وفادار نہیں تھے اور وہ ان لوگوں کے خدا ؤں کے سامنے جھکے جو اس زمین پر رہا کرتے تھے جسے خدا نے اسرائیلیوں کے اس زمین پر آنے سے پہلے تباہ کردیا تھا۔
26 اسرائیل کے خدا نے پول یعنی تگلت پِلناصر جو اسُور کا بادشاہ تھا انکے ( لڑا ئی کے ) جذبات کو ابھا را اس نے روبن جاد اور منسّی کے آدھے خاندانی گروہوں کو جلا وطن کردیا اور انہیں خلح ، خابور ، ہار اور دریائے جو زان لا یا۔ جہاں وہ آج تک ہے۔
©2014 Bible League International