Beginning
9 اس لئے پو رے اسرائیل کی خاندانی تاریخ درج کی گئی تھی۔ اوریہ “تاریخ سلا طین اسرائیل ” میں لکھی گئی تھی۔
یروشلم میں لوگ
یہوداہ کے لوگ خدا کی بے وفائی کی وجہ سے بابل جلا وطن کر دیئے گئے تھے۔ 2 سب سے پہلے اسرائیل میں اپنے شہروں میں اپنی جائیداد پر واپس آنے والوں میں کاہن ، لاوی اور ہیکل میں کام کرنے والے خدمت گزار تھے۔
3 یہوداہ ، بنیمین ، افرائیم اور منسی کے لوگ جو کہ یروشلم میں رہے :
4 عوتی عمّیہود کا بیٹا تھا۔ عمّیہود عُمری کا بیٹا تھا۔ عُمری اِمری کا بیٹا تھا۔ اِمری بانی کا بیٹا تھا۔ بانی فارص کی نسل کا تھا۔ فارص یہودا کا بیٹا تھا۔
5 شیلونی لوگوں میں سے : عسایاہ سب سے بڑا بیٹا اور اسکے بیٹے۔
6 زار حتی لوگوں میں سے : یعوایل اور ان کے رشتے دار وہ تمام ۶۹۰ تھے۔
7 بنیمین کے لوگوں میں سے : سلّو مسلوم کا بیٹا۔ مسلوم ہود اویاہ کا بیٹا تھا۔ ہوداویاہ ہسینواہ کا بیٹا تھا۔ 8 ابنیاہ یروحام کا بیٹا تھا۔ ایلہ عُزی کا بیٹا تھا۔ عزی مکری کا بیٹا اور مسلام سفطیاہ کا بیٹا تھا۔ سفطیاہ رعو ایل کا بیٹا تھا۔ رعوایل ابنیاہ کا بیٹا تھا۔ 9 بنیمین کے خاندانی تاریخ کے مطابق ہے کہ ان میں سے ۹۵۶تھے۔ وہ سبھی لوگ اپنے خاندانو ں کے قائدین تھے۔
10 کا ہنوں میں سے : ید عیاہ ، یہویرب، یکین اور 11 عزریاہ۔عزریاہ خلقیاہ کا بیٹا تھا۔ خلقیاہ مسلام کا بیٹا تھا۔ مسلام صدوق کا بیٹا تھا۔ صدوق مرایوت کا بیٹا تھا۔مرایوت اخیطوب کا بیٹا تھا۔ اخیطوب ہیکل کا عہدیدار تھا۔ 12 یروحام کا بیٹا عدایاہ تھا۔یروحام فشحور کا بیٹا تھا۔فشحور ملکیاہ کا بیٹا تھا۔ معسی عدی ایل کا بیٹا تھا ،عدی ایل یحزیرہ کا بیٹا تھا۔یحزیرہ مسلام کا بیٹا تھا۔مسلام مسلمیت کا بیٹا تھا۔ مسلمیت امیر کا بیٹا تھا۔
13 وہاں ۱۷۶۰ کا ہن تھے وہ اپنے خاندانوں کے قائدین تھے ، وہ ہیکل میں خدمت کے کام کرنے کے قابل آدمی تھے۔ 14 لا وی لوگوں میں سے : حسوب کا بیٹا سمعیاہ تھا۔ حسوب عزریقام کا بیٹا تھا۔عزریقام حسیبیاہ کا بیٹا تھا۔ حسیبیاہ مراری کی نسلوں سے تھا۔ 15 بقبقر، حارس، جلال ، متنیاہ جو کہ میکاہ کا بیٹا تھا۔ میکاہ ذکری کا بیٹا تھا ذکری آسف کا بیٹا تھا۔ 16 عوبدیاہ سمعیاہ کا بیٹا تھا۔ سمعیاہ جلال کا بیٹا تھا۔ جلال یدوتون کا بیٹا تھا۔برکیاہ آسا کا بیٹا تھا۔ آسا القانہ کا بیٹا تھا۔ جو کہ نتو فاتی لوگوں کے گاؤں میں رہتے تھے:
17 سلوم ، عقوب ، طلمون ، اخیمان اور ان کے رشتے دار دربان تھے۔ سلوم ان کا قائد تھا۔ 18 وہ اب تک بادشا ہ کے مشرقی پھاٹک پر تعینات تھے۔ وہ لا وی قبیلہ سے دربان تھے۔ 19 سلوم قور کا بیٹا تھا۔ قو ر ابی آسف کا بیٹا تھا۔ابی آسف قورح کا بیٹا تھا۔ اور اس کے رشتہ دار قورحی خاندان سے تھے۔انہیں مقدس خیمہ کے دروازے کی حفاظت کرنے کی ذمّہ داری دی تھی۔ یہ ٹھیک ویسا ہی تھا جیسا کہ ان کے آبا ؤ اجداد خداوند کے مقدس خیمہ کے دروازہ پر پہرے داری کے ذمہ دار تھے۔ 20 ماضی میں الیعزر کا بیٹا فنیحاس ان لوگوں کا نگراں کار تھا۔ خداوند ان کے ساتھ تھا۔ 21 ذکریاہ مشلمہ کا بیٹا خیمہٴ اجتماع کے دروازے کا دربان تھا۔
22 جُملہ دوسو بارہ آدمیوں کو چوکھٹوں پر پہرہ دینے کے لئے چُنا گیا تھا۔ ان کے نام ان کے خاندانی تاریخ میں ان کے گا ؤں میں لکھے گئے تھے۔داؤد اور سموئیل نبی نے ان لوگوں کو چُنا کیوں کہ ان پر بھروسہ کیا جا سکتا تھا۔ 23 وہ لوگ اور ان کی نسلوں کی ذمہ داری تھی کہ خداوند کے گھر مقدس خیمہ کے دروازوں کی پہرے داری کریں۔ 24 دربان مشرق، مغرب ، شمال اور جنوب چاروں جانب تھے۔ 25 دربانوں کے رشتے دار اپنے اپنے گاؤں سے وقتاً فوقتاً ان کے کام میں ان کی مدد کے لئے آتے تھے اور ہر بار سات دن تک ان کی مدد کرتے تھے۔
26 لیکن چار قائد کو جنہیں دربانوں کا نگراں کار رکھا گیا تھا وہ لا وی تھے اور ان کا کام خدا کے گھر کے کمروں اور خزانوں کی دیکھ بھا ل کرنا تھا۔ 27 وہ رات ہیکل کے آس پاس کے علاقے میں بِتا تے تھے کیو نکہ ان کا کام اس کی پہرے داری کرنا تھا اور ہر صبح اسے کھولنے کا کام بھی انہیں لوگوں کا تھا۔
28 ان میں سے کچھ ہیکل کے کام کے لئے جو برتن تھے اس کا نگراں کار تھا۔ وہ اس طشتریوں کو اس وقت گنتے تھے جب وہ اندر لا تے تھے اور اس وقت بھی گنتے جب انہیں باہر کئے جا تے تھے۔ 29 ان میں سے کچھ فرنیچر اور دوسری پاک چیزوں، آٹے ، مئے ، تیل بخور اور مصالحوں کے نگراں کا رتھے۔ 30 لیکن صرف کا ہن ہی مصالحوں کو ملانے کا کام کیا کر تے تھے۔
31 متنیاہ نام کا ایک لا وی جو سلوم قور حی کا پہلو ٹھا بیٹا تھا نذرانہ کے لئے پکائے جانے وا لی روٹی کا نگراں کار تھا۔ 32 کچھ قہاتی مقدس روٹی پکانے کے نگراں کا رتھے جسے کہ سبت کے دن میز پر رکھی جا تی تھی۔
33 یہ سب گلوکار تھے جو کہ لا وی خاندانوں کے قائدین تھے اور ہیکل کے کمروں میں رہتے تھے ، وہ دوسرے کاموں سے مستشنٰی تھے کیو نکہ دن اور رات لگاتار ان کا کام تھا۔
34 یہ سب لا وی خاندانوں کے قائدین تھے۔ یہ اپنے خاندانی تاریخ کے مطابق قائدین تھے۔ اور وہ یروشلم میں رہتے تھے۔
بادشا ساؤل کی خاندانی تاریخ
35 یعی ایل جبعون کا باپ تھا۔ وہ جبعون شہر میں رہتا تھا۔اس کی بیوی کا نام معکہ تھا۔ 36 یعی ایل کا بڑا بیٹا عبدون تھا دوسرے بیٹے ضور،قیس،بعل ، نیر، ناداب ، 37 جدور ،اخیو، ذکریا اور مقلوت تھے۔ 38 مقلوت ، شمعام کا باپ تھا۔ وہ سب اپنے رشتے داروں کے قریب یروشلم میں رہتے تھے۔
39 نیر قیس کا باپ تھا۔ قیس ساؤل کا باپ تھا اور ساؤل یونتن ،ملکیشوع ، ابینداب ، اور اشبعل کا باپ تھا۔
40 یونتن کا بیٹا مریبعل تھا۔ مریبعل میکاہ کا باپ تھا۔
41 میکاہ کے بیٹے : فیتون ، ملک ، تحریح اور آخز تھے۔ 42 آخز یعدہ کا باپ تھا یعدہ یعرہ کا با پ تھا۔ یعرہ علمت ، عزماوت اور زمری کا باپ تھا۔ زمری موضا کا باپ تھا۔ 43 موضا ، بنعہ کا باپ تھا۔ رفایہ بنعہ کا بیٹا تھا۔ الیعسہ رفایہ کا بیٹا تھا۔ اور اصیل الیعسہ کا بیٹا تھا۔
44 اصیل کے چھ بیٹے تھے۔ ان کے نام : عزریقام ، بوکرو،اسماعیل ، سفر یاہ ، عوبدیاہ اور حنان تھے۔ یہ سب اصیل کے بیٹے تھے۔
بادشاہ ساؤل کی موت
10 فلسطینی لوگ بنی اسرائیلیوں کے خلاف لڑے۔ بنی اسرائیلی بھاگ گئے۔ ان میں سے کئی اسرائیلی جلبوعہ کی پہاڑی پر مارے گئے۔ 2 فلسطینیوں نے ساؤل اور اس کے بیٹوں کا پیچھا کیا۔اور انہوں نے ساؤل کے بیٹوں یو تن ، ابینداب اور ملکیشوع کو مار ڈا لا۔ 3 ساؤل کے اطراف گھمسان کی لڑائی چلی۔ تیر انداز نے تیر چلا کر ساؤل کو زخمی کردیا۔
4 تب ساؤل نے اپنے اسلحہ بردار سے کہا ، “اپنی تلوار باہر کھینچو اور مجھے مار ڈا لو ورنہ یہ نا مختون اجنبی آئیں گے اور میرے ساتھ برا سلوک کریں گے۔”
لیکن ساؤل کا اسلحہ بردار ایسا کرنے سے انکار کیا کیوں کہ وہ ڈرگیا۔ تب ساؤل نے اپنی تلوار لی اور اس کی نوک پر گر کر مرگیا۔ 5 جب اسلحہ بردار نے دیکھا کہ ساؤل مرگیا تو اس نے بھی اپنے آپ کو اس طرح سے مار ڈا لا۔ 6 اسی طرح ساؤل اور اس کے تینوں بیٹے اور اس کا پورا خاندان ایک ساتھ ہی مر گئے۔
7 وہ سارے اسرائیلی جو وادی میں رہ رہے تھے اس نے دیکھا کہ ان کی فوج بھا گ گئی اور ساؤل اور انکے بیٹے مر گئے تھے۔ وہ لوگ بھی شہروں کو چھو ڑے اور بھا گ گئے۔ تب فلسطینی لوگ آئے اور وہاں رہے۔
8 دوسرے دن فلسطینی لوگ مرے ہو ئے لوگوں کی قیمتی چیزیں لینے آئے۔ انہوں نے ساؤل اور اس کے بیٹوں کو مرا ہوا جلبوعہ کی پہاڑی پر پایا۔ 9 ان لوگوں نے انکے زرہ بکتر کو اتارے اور اس کے سر کو لے لئے۔ وہ اپنے قاصدوں کو سارے ملک میں اس خوشخبری کو اپنے بتوں اور اپنے لوگوں میں اعلان کر نے کے لئے بھیجے۔ 10 فلسطینیوں نے ساؤل کے زرہ بکتر کو ان کے جھو ٹے خدا ؤں کے گھر میں رکھا اور ساؤل کے کھو پڑی کو دجون کے گھر میں ٹھونک دیا۔
11 یبیس جِلعاد کے رہنے والے تمام لوگوں نے وہ سبھی باتیں سُنیں جو فلسطینی لوگوں نے ساؤل کے ساتھ کی تھیں۔ 12 اور سبھی بہادر آدمی گئے اور ساؤل اور اسکے بیٹوں کی لاشوں کو یبیس لے آئے۔ انہوں نے ساؤل اور اس کے بیٹے کی ہڈیوں کو یبیس میں بلوط کے درخت کے نیچے دفنا دیئے۔ تب انہوں نے سات دنوں تک روزے رکھے۔
13 ساؤل مر گیا کیوں کہ وہ خدا وند کا وفا دار نہ تھا۔ اور کیوں کہ ساؤل نے خدا وند کے احکام کی تعمیل نہ کی تھی اور عاملوں سے رابطہ کیا تھا۔ 14 کیوں کہ اس نے خدا وند سے مشورہ تلاش نہیں کیا ، خدا وند نے اسے مار ڈا لا اور سلطنت کو یسی کے بیٹے داؤد کے حوالے کردیا۔
داؤد کا اسرائیل کا بادشاہ ہونا
11 سبھی بنی اسرائیل حبرون شہر میں داؤد کے پا س آئے۔ انہوں نے داؤد سے کہا ، “ہم تمہارے ہی گوشت اور خون ہیں۔ 2 یہاں تک کہ جب ساؤل بادشاہ تھا اس وقت بھی تم نے اسرائیل کی جنگ میں رہنمائی کی۔ اور خدا وند تمہارے خدا نے تم سے کہا ، “تم میرے بنی اسرائیلیوں کے چرواہ ہوگے۔ تم میرے بنی اسرائیلیوں کے حکمراں ہو گے۔”
3 اسرائیل کے تمام بزرگ حبرون شہر میں بادشاہ کے پاس آئے۔ داؤد نے ان کے ساتھ حبرون میں خدا وند کے سامنے ایک معاہدہ کیا۔ قائدین نے اسے اسرائیل کے بادشاہ کے طور پر مسح کیا ، ٹھیک جیسا کہ خدا وند نے سموئیل کے ذریعہ کہا۔
داؤد کا یروشلم پر قبضہ کرنا
4 داؤد ا ور سبھی بنی اسرائیل شہر یروشلم گئے۔ اس وقت یروشلم کو یبوس بھی کہا جا تا تھا۔ اور یبوسی لوگ وہاں رہتے تھے : 5 یبوس شہر کے رہنے والے لوگوں نے داؤد سے کہا ، “تم ہمارے شہر کے اندر داخل نہیں ہو سکتے ہو۔” پھر بھی داؤد صیون کے قلعہ پر قبضہ کر لیا ( جو کہ اب داؤد کا شہر کہلاتا ہے )۔
6 داؤد نے کہا ، “وہ شخص جو یبوسی لوگوں پر حملہ کرنے میں رہنمائی کریگا وہ میری فوج کا سپہ سالار ہوگا۔” اور یوآب جو کہ ضرویاہ کا بیٹا تھا حملہ کی رہنمائی کی اور اس لئے وہ فوج کا سپہ سالار بن گیا۔
7 تب داؤد قلعہ میں رہنے لگا اسی لئے اس کا نام شہر داؤد ہوا۔ 8 داؤد نے قلعہ کے اطراف ملّو سے گھرے ہوئے دیوار تک شہر بنوائے یوآب نے باقی شہر کی مرمّت کی۔ 9 داؤد عظیم سے عظیم ہوتا گیا۔ کیوں کہ خدا وند قادر مطلق ان کے ساتھ تھا۔
داؤد کے بہا در جانباز
10 یہ فہرست قائدین کی ہے جو داؤد کے خاص سپاہیوں کے اوپر متعین تھے۔ یہ بہادر داؤد کے ساتھ اس کی بادشاہت میں بہت طاقتور بن گئے تھے۔ انہوں نے اور بنی اسرائیلیوں نے داؤد کی مدد کی اور اس کو بادشاہ بنایا یہ ایسا ہی ہوا جیسا خدا نے کہا تھا۔ 11 یہ فہرست داؤد کے مخصوص سپاہیوں کے سرداروں کی ہے : حکونی یسو بعام رتھ کے عہدیداروں کا سپہ سالار تھا۔ اس نے اپنے بھا لے کو بیک وقت ۳۰۰ آدمیوں کو مارنے میں استعمال کیا۔
12 اس کے بعد مورچہ میں اخوخ خاندان کے دو دو کا بیٹا الیعزر تھا ، وہ تین جانبازوں میں سے ایک تھا۔ 13 الیعزر فسد میم میں داؤد کے ساتھ تھا۔ جس وقت کہ فلسطینی جنگ کے لئے جمع ہوئے تھے۔ اس جگہ جَو سے بھرا ہوا ایک کھیت تھا یہ وہی جگہ ہے جہاں اسرائیلی لوگ فلسطینی لوگوں سے بھا گے تھے۔ 14 لیکن وہ تین جانباز اس کھیت کے بیچ جم کر کھڑے ہو گئے اور فلسطینیوں کو ہرا تے ہوئے اس کا بچاؤ کیا۔ اور اس طرح خدا وند نے اسرائیلیوں کے لئے بڑی فتح لا ئی۔
15 تیس جانبازوں میں سے تین نیچے چٹا نوں پر عدلام کے غار میں داؤد کے پاس گئے جب کے فلسطینی رفائیم کی وادی میں چھا ؤنی ڈا لے ہوئے تھے۔
16 دوسرے وقت داؤد قلعہ میں تھا اور فلسطینی فوج کا ایک گروہ بیت اللحم میں تھا۔ 17 داؤد پیا سا تھا اس لئے اس نے کہا ، “میں چاہتا ہوں کہ کو ئی تھو ڑا پانی بیت اللحم کے پھا ٹک کے نزدیک کے کنویں سے میرے پینے کے لئے لا سکتا ہے۔” 18 اس لئے تین جانبازوں نے فلسطینی چھا ؤنی سے ہو تے ہو ئے اپنے راستے پر لڑے اور بیت اللحم کے پھا ٹک کے قریب کے کنویں سے پانی لئے اور اس پانی کو داؤد کے پاس لے آئے لیکن اس نے اس پانی کو پینے سے انکار کیا۔ اس نے اس پانی کو خدا وند کے لئے نذرانے کے طور پر زمین پر انڈیل دیا۔ 19 داؤد نے کہا ، “ میں اپنے خدا کے سامنے قسم کھا تا ہوں کہ میں یہ نہیں پیوں گا۔ اِن آدمیوں نے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈا لا اور یہ پانی لے آئے۔ اگر میں اس پانی کو پیتا ہوں تو یہ ان لوگوں کے خون پینے کے برابر ہوگا۔” اس طرح کے کام تین جانبازوں کے ذریعہ لئے گئے۔
دُوسرے بہادر سپا ہی
20 یوآب کا بھا ئی ابیشے تین جانبازوں کا قائد تھا۔ اس نے تین سو آدمیوں کے خلاف اپنے بھا لے سے لڑ کر ان کو مار ڈا لا تھا۔ وہ تین جانبازوں کی طرح مشہور تھا۔ 21 ان تینوں جانبازوں سے دوگنا زیادہ اعزاز دیا گیا تھا اور اس لئے وہ ان کا سپہ سالار بن گیا لیکن پھر بھی ان تینوں جانبازوں میں سے نہیں تھا۔
22 قبضیل کے یہویدع کا بیٹا بنا یا ہ ایک بہادر آدمی تھا۔ جس نے بہادری کے بہت سارے کام انجام دیئے اس نے موآب کے دو بہترین جنگجو کو ہلاک کر ڈا لا۔ ایک دن جب برف گر رہی تھی تب وہ زمین کی ایک غار میں داخل ہوا اور ایک شیر کو مار ڈا لا۔ 23 اور اس نے ایک قد آور مصری کو بھی مار ڈا لا وہ آدمی ساڑھے سات فیٹ لمبا تھا۔ اور اس کے ہا تھ میں جو لا ہے کے ایک بڑے ڈنڈے کی طرح ایک بھا لا بھی تھا اور جبکہ بنایاہ کے پاس صرف ایک لا ٹھی تھی۔بنایاہ نے مصری کے پاس سے بھا لا چھین لیا اور انہوں نے مصری کے بھا لے کا استعمال کیا اور اسے مار ڈا لا۔ 24 یہویدع کا بیٹا بنایاہ نے اس طرح کے بہادری کے کارنامے کئے۔ وہ ان تین جانبازوں کی طرح مشہور تھا۔ 25 وہ تیس جانبازوں سے زیادہ مشہور ہو گیا۔لیکن وہ تین جانبازوں میں سے ایک نہیں تھا۔ داؤد نے اسے اپنے محافظ دستوں کا نگراں کار بنایا۔
تیس جانباز
26 تیس جنگجو اس طرح تھے :
عساہیل جو یو آب کا بھا ئی تھا،
بیت اللحم کے دو دو کا بیٹا الحنان ،
27 سموت ہر وری ،
خلس فلونی ،
28 تقوعی کے عقیس کا بیٹا عیرا،
عنتوتی کا عزر ،
29 حو ساتی لوگو ں میں سے سبکی،
اخوخی سے عیلی ،
30 نطوفاتی سے مہری،
نطوفاتی کا بعنہ کا بیٹا حلد ،
31 بنیمین کے جبعہ سے ریبی کا بیٹا اتی،
بنایاہ فرعاتونی ،
32 جعس کے نالوں سے حوری ،
عرباتی سے ابی ایل ،
33 بحرومی لوگوں میں سے عزماوت،
سعلبونی لوگوں میں سے الیحبا ،
34 جزونی کے لوگوں میں سے ہشم کے بیٹے ،
سجی کا بیٹا یونتن ، یونتن ہراری لوگوں میں سے تھا۔
35 سکار کا بیٹا اخی آم ہراری لوگوں میں سے سکار کا بیٹا اخی آم ،
اور کا بیٹا الفال،
36 مکیراتی کے لوگو ں میں سے حفر،
فلونی لوگوں میں سے اخیاہ ،
37 کرملی لوگوں میں سے حصرو،
ازبی کا بیٹا نفری ،
38 ناتن کا بھا ئی یو ئیل
حاجری کا بیٹا منبحار،
39 عمونی لوگوں سے صلق،
بیروت کے لوگوں سے ضرویاہ کا بیٹا یو آب کا ہتھیار لے جانے وا لا نحری ،
40 اتری لوگوں میں سے عیرا ، اتری لوگو ں میں سے جرایب ،
41 حتّی لوگوں سے اوریاہ ،
اخلی کا بیٹا زبد ،
42 رُوبنی شیزا کا بیٹا عدنیہ جو رو بنیوں کا قائد تھا۔ اور وہ تیس اس کے ساتھ تھے۔
43 معکہ کا بیٹا حنان ، متنی کے لوگوں سے یہوسفط ،
44 عزُیاہ عستاراتی لوگوں سے ،
عرو عیر کے حو تام کے بیٹے سماع اور یعی ایل ،
45 یدیع ایل سمری کا بیٹا اور
اس کا بھا ئی تیصی لوگوں سے یو خا،
46 محاوی لوگوں سے الی ایل ،
النعم کے بیٹے یر یبائی اور یوساویاہ ،
موآبی لوگوں سے یتمہ ،
47 مضو بائی لوگوں میں سے الی ایل ، عوبید اور یعسی ایل۔
©2014 Bible League International