Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
زبُور 70-73

یادگار کے لئے ، میر مغنی کے لئے داؤد کا نغمہ

70 اے خدا ، میری حفا ظت کر !
    اے خدا، جلدی کر اور مجھ کو سہا را دے۔
لوگ مجھے ما رڈالنے کی کو شش کر رہے ہیں۔
    اُنہیں شرمندہ اور بے عزّت کر دے۔
وہ چاہتے ہیں کہ میرا بُرا کریں۔
    مجھے امید ہے کہ وہ گریں گے اور شرمندگی محسوس کریں گے۔
لوگوں نے میرا مذاق اُ ڑا یا۔
    میں اُن کی شکست کی خواہش کرتا ہوں
    اور اِس بات کی کہ انہیں شرمندگی کا احساس ہو۔
مجھ کو یہ آس ہے کہ وہ سبھی لوگ جو تیرے عبادت گذار ہیں، وہ خوش ہوں۔
    وہ سبھی لوگو تيری مدد کی آرزو رکھتے ہیں، وہ تیری ہمیشہ تمجید کر تے رہیں۔

میرے ما لک ، میں غریب اور محتاج ہوں۔ جلدی کر ! آ، اور مجھے بچا لے۔
    اے خدا، صرف تو ہی ایسا ہے جو مجھ کو بچا سکتا ہے۔ اور دیر مت کر۔

71 ا اے خداوند! مجھ کو تیرا بھروسہ ہے،
    اِس لئے میں کبھی ما یوس نہیں ہو نگا۔
اپنی اچھا ئیوں سے تو مجھ کو بچا لیگا۔
    تو مجھ کو چھڑا لے گا۔ میری سُن، مجھے بچا لے۔
تو میرا قلعہ بن۔ میں ہمیشہ بھا گ سکوں ویسی میری محفوظ پناہ بن۔
    میری حفاظت کے لئے تو حکم دے۔ کیوں کہ تو ہی تو میری چٹان ہے۔ میری پناہ ہے۔
اے خدا، تو مجھ کو بُرے لوگوں سے بچا لے۔
    تو مجھ کو ظالم اور شریر لوگوں سے چھڑا لے۔
اے خدا ، تو میری امید ہے۔
    میں اپنے بچپن سے ہی تیرے بھروسے پر ہوں۔
جب میں اپنی ماں کے بطن میں تھا، تبھی سے تیرے بھروسے پر تھا۔
    جس دن سے میں نے جسم حاصل کیا، میں تیرے بھروسے پر ہوں۔
    میں تیری ستائش ہمیشہ کرتا رہا ہوں۔
میں دوسرے لوگوں کے لئے ایک مثال رہا ہوں۔
    کیوں کہ تو میری قوّت کا وسیلہ رہا ہے۔
اُن حیرت انگیز کاموں کی ہمیشہ ستائش کرتا رہا ہوں،
    جنکو تو کرتا ہے۔
صرف اس وجہ سے کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں۔
    مجھ کو نکال کر مت پھینک۔
    میں کمزور ہوگیا ہوں۔ مجھ کو مت چھوڑ۔
10 میرے دشمن میرے خلاف منصوبے بنا رہے ہیں۔
    یقینًا وہ سب اکھٹے ہو گئے ہیں۔ اور اُن کا منصوبہ مجھ کو ما رڈالنے کا ہے۔
11 میرے دشمن کہتے ہیں، “خدا نے اُس کو چھوڑدیاہے۔
    جا، اس کو پکڑ لا! کوئی بھی شخص اُسے مدد نہ دے گا۔”
12 اے خدا ، تو مجھ کو مت چھوڑ!
    اے خدا، جلدی کر ! میری مدد کر نے کے لئے آ!
13 میرے دشمنوں کو پو ری طرح شکست دیدے!
    تو ان کو نیست و نابود کر دے۔ مجھے نقصان پہنچانے کی وہ کوشش کر رہے ہیں۔
    اُن کو شرمندگی اور ِذلّت محسوس کرنے دے۔
14 تب میں تجھ پر ہمیشہ بھروسہ کر وں گا۔
    اور تیری تعریف اور بھی زیادہ کروں گا۔
15 سبھی لوگوں سے میں تیری اچھا ئی کا ذکر کرتا رہوں گا۔
    اُس وقت کی باتیں میں اُن کو بتا ؤں گا۔
    جب تو نے ایک بار نہیں بلکہ ان گنت موقعوں پر بچا یا تھا۔
16 اے خداوند، میرے مالک۔ میں تیری عظمت کا اظہا ر کروں گا۔
    میں صرف تیرا اور تیری ہی اچھا ئی کا ذِ کر کروں گا۔
17 اے خدا ! تو نے مجھ کو بچپن سے ہی تعلیم دی۔
    میں اب تک تیرے تعجب خیز کا موں کا بیان کرتا رہا ہوں۔
18 میں اب بوڑھا ہو گیا ہوں، اور میرے بال سفید ہو گئے ہیں۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ تو مجھ کو ترک نہیں کرے گا۔
    ہر نئی نسل سے، میں تیری قدرت کا اور تیری قوّت کا اظہا ر کروں گا۔
19 اے خدا، تیری اچھا ئی آسمانوں سے بلندہے۔
    اے خدا ! تیرے ما نند اور کوئی نہیں۔
    تو نے عجیب حیرت انگیز کام کیا ہے۔
20 تو نے مجھے بُرے وقت اور تکلیفیں دکھا ئی ہے۔
    لیکن تو نے ہی اُن سب سے بچالیا اور زندہ رکھا ہے۔
    میں کتنا ہی گہرا ڈوبا لیکن تو مجھ کو میری مصیبتوں سے اوپر لے آیا۔
21 میں پہلے جو کرتا تھا اس سے بھی عظیم کام کر نے میں میری مدد کر۔
    مجھ کو تسلّی دیتا رہ۔
22 بر بط کے ساتھ، میں تیری ستائش کروں گا۔
    اے میرے خدا، میں یہ گاؤں گا کہ تجھ پر بھروسہ رکھا جا سکتا ہے۔
میں اُس کے لئے گیت اپنے ستار پر بجا یا کروں گا ،
    جو اسرائیل کا مقدّس خداوند ہے۔
23 میری رُوح کی تو نے حفا ظت کی ہے۔
    میری رُوح خوش رہے گی۔ اور ہونٹوں سے شادمانی کا گیت گاؤں گا۔
24 میری زبان ہر گھڑی تیری اچھا ئی کے بارے میں گیت گایا کرے گی۔
    ایسے وہ لوگ جو مجھ کو ہلاک کر نا چاہتے ہیں،
    وہ شکست کھا ئیں گے اور ذلیل ہو ں گے۔

سلیمان کو [a]

72 اے خدا! بادشاہ کی مدد کر ! تا کہ وہ بھی تیری طرح عقلمندی سے فیصلہ کرے۔
    تیری اچھا ئی سیکھنے میں شہزا دے کی مدد کر۔
بادشاہ کی مدد کر تا کہ تیرے لوگوں کا وہ بہتر فیصلہ کر ے۔
    مد دکر اُس کی تا کہ وہ غریبوں کو صحیح فیصلہ دے سکے۔
زمین پر ہر جگہ سلا متی اور انصاف رہے۔
بادشاہ کو غریب لو گوں کے ساتھ انصاف کر نے دے۔
    وہ بے سہا را لوگوں کی مدد کرے۔

وہ لوگ سزا پا ئیں جو ا ُ ن کو ستا تے ہیں۔

میری یہ خواہش ہے کہ جب تک سورج آسمان میں چمکتا ہے اور چاند آسمان میں ہے
    لوگ بادشاہ کا احترام اور خوف کریں۔ مجھے امیدہے کہ لوگ اُ سکا خوف ہمیشہ کریں گے۔
بادشاہ کی مدد، کھیتوں پر پڑنے وا لی بارش
    اور کھیتوں میں پڑنے وا لی بو چھا ڑ کی طرح کر۔
جب تک وہ بادشاہ ہے، بھلا ئی کا بول با لا رہے ،
    جب تک چاند ہے، امن قائم رہے۔
اُس کی سلطنت سمندر سے سمندر تک،
    دریائے فرات سے مغربی ساحلی زمین تک پھیلے۔
بیا باں کے لوگ اُس کے آگے جھکیں گے۔
    اور اس کے سب دشمن اُس کے آگے اوندھے مُنہ گریں گے اور کیچڑ پر جھکیں گے۔
10 تر سیس کے بادشاہ اور دوسرے جزیرے اُس کے لئے نذرانہ پیش کریں۔
    شیبا کے بادشاہ اور سبا کے بادشاہ اُس کے تحفے پیش کریں۔
11 سب بادشاہ ہما رے بادشاہ کے آگے جھکیں۔
    ساری قومیں اُس کی خدمت کر تی رہیں گی۔
12 ہما را بادشاہ بے سہا روں کا مدد گار ہے۔
    ہما را بادشاہ غریبوں اور مسکینوں کو سہا را دیتا ہے۔
13 غریب محتاج اُس کے سہا رے ہیں۔
    یہ بادشاہ اُن کو زندہ رکھتا ہے۔
14 یہ بادشاہ اُن کو اُن لوگوں سے بچا تا ہے۔ جو ظا لم ہیں اور جو اُن کو دُکھ دینا چاہتے ہیں۔
    بادشاہ کے لئے اُن غریبوں کی زندگی بیش قیمت ہے۔
15 بادشاہ کی عمر دراز ہو ! اور شیبا سے سونا حاصل کرے۔
    بادشاہ کے لئے ہمیشہ دعا کرتے رہو اور تم ہر دن اُ سکو مبارک با ددو۔
16 کھیت بھر پور فصل دے۔
    پہاڑ فصلوں سے ڈھک جا ئیں۔
یہ کھیت لبنان کے کھیتوں کی مانند زر خیز ہو جا ئیں۔
    شہر لوگوں سے بھر جا ئے جیسے میدان ہری گھا س سے بھر جا تے ہیں۔
17-18 بادشاہ کی شان وشوکت اور مقبولیت ہمیشہ بنی رہے۔
    لوگ اُس کے نام کو یاد تب تک کر تے رہیں جب تک سورج چمکتا رہے۔
لوگ اُ س سے دعا ء خیر وبر کت حاصل کریں۔
    اور ہر کوئی اسے دعاء خیر وبرکت دے۔

خداوند کی تمجید کرو۔ جو اسرائیل کا خدا ہے۔
    وہی خدا ایسے حیرت انگیز کام کر سکتا ہے۔
19 اس کے عظیم نام کی ہمیشہ تمجید کرو۔
    اس کا جلال ساری دنیا میں بھر جا ئے۔آمین۔

20 )یسّی کے فرزند داؤد کی دعائیں ختم ہو ئیں۔(

تیسری کتاب

)زبور 73-89(

آسف کا تو صیفی نغمہ

73 بے شک، اسرائیل کے لئے خدا بھلا ہے ،
    خدا اُن لوگوں کے لئے بھلا ہو تا ہے ، جن کے دل پاک ہیں۔
میں تو لگ بھگ پھسل گیا تھا اور گناہ کر نے لگا تھا۔
جب میں نے دیکھا کہ شریر کامیاب ہو رہے ہیں۔
    اور سکون سے رہ رہے ہیں۔ تب میں حسد محسوس کر نے لگا۔
وہ لوگ صحتمند ہیں،
    انہیں زندگی کے لئے جدوّجہد نہیں کرنی پڑتی ہے۔
وہ مغرور لوگ مصیبتیں نہیں اُٹھا تے ہیں
    جیسے ہم اٹھا تے ہیں۔ ویسے اُن کو دوسرے لوگوں کی طرح نہیں ہیں۔
اِس لئے وہ تکبّر اور نفرت سے بھرے رہتے ہیں،
    وہ غرور اور نفرت سے بھرے ہوئے رہتے ہیں۔
یہ ویسا ہی صاف دکھا ئی دیتا ہے۔
    جیسے زیور اور وہ خوبصورت لباس جن کو وہ پہنے ہیں۔
وہ لوگ ایسے ہیں کہ اگر کو ئی چیز دیکھتے ہیں، اور اُن کو پسند آجا تی ہے۔ تو اسے بڑھ کر چھین لیتے ہیں۔
    وہ ویسا ہی کر تے ہیں جیسا انہیں پسند ہے۔
وہ ظالما نہ باتیں اور بُری بُری باتیں کہتے ہیں۔ وہ مغرور اور ہٹ دھرم ہیں۔
    وہ دوسرے لوگوں سے فائدہ ا ُ ٹھا نے کا راستے بنا تے ہیں۔
مغرور لوگ سوچتے ہیں کہ وہ دیوتا ہیں۔
    وہ اپنے آپ کو زمین کا حکمران سمجھتے ہیں۔
10 یہاں تک کہ خدا کے لوگ اُن شریرو ں کی طرف رجوع کرتے ہیں
    اور جیسا وہ کہتے ہیں، ویسا یقین کر لیتے ہیں۔
11 وہ شریر لوگ کہتے ہیں،
    “ہما رے اُن کا موں کو خدا ئے تعالیٰ نہیں جانتا جن کو ہم کہہ رہے ہیں!”

12 وہ لوگ بدنیت اور مغرور ہیں،
    لیکن وہ دولت مند، اور مزید دولت مند ہو تے جا رہے ہیں۔
13 پھر میں اپنا دل پاک کیوں بناتا رہوں؟
    اپنے ہا تھوں کو ہمیشہ صاف کیوں کرتا رہوں۔
14 اے خدا میں سارا دن تکلیف میں رہا
    اور تو ہر صبح مجھ کو سزا دیتا ہے۔

15 اے خدا! میں یہ باتیں دوسروں کو بتا نا چا ہتا تھا۔
    لیکن میں جانتا تھا کہ میں تیرے لوگوں سے غدّاری کروں گا۔
16 اِن باتوں کو سمجھنے کی میں نے کوشش کی ،
    لیکن ان کا سمجھنا میرے لئے بہت دشوار تھا۔
17 جب تک میں تیرے گھر نہ گیا
    اُن کو سمجھنے میں مجھے بہت دِقّت ہو ئی۔
18 اے خدا ! بے شک تو نے اُن لوگوں کو مہیب حالا ت میں رکھا ہے۔
    اُن کا گر جانا بہت ہی آسان ہے اُن کا نیست و نابود ہو جانا بہت ہی آسان ہے۔
19 اچانک اُن پر مصیبت پڑ سکتی ہے، اور وہ مغرور لوگ فنا ہو جا ئیں گے،
    اُن کے ساتھ بھیانک حادثہ ہوسکتا ہے۔ اور پھر اُن کا خا تمہ یقینی ہے۔
20 اے خداوند! وہ لوگ ایسے ہو نگے جیسے خواب ، جس کو ہم جاگتے ہی بھو ل جا تے ہیں۔
    تو ایسے لوگوں کو ہما رے خواب کے بھیانک عفریت کی طرح غائب کر دے۔

21-22 میں بے عقل تھا۔میں نے دولتمندوں اور شریر لوگوں پر غور کیا ، اور میں پریشان ہو گیا۔
    اے خدا ! میں تجھ پر غضبنا ک ہوا۔ میں احمق، جا ہل جانور کی طرح پیش آیا۔
23 وہ سب کچھ میرے پاس ہے، جس کی مجھے ضرورت ہے۔
    میں تیرے ساتھ ہر دم ہوں۔ اے خدا تو میرا ہا تھ تھا مے ہو ئے ہے۔
24 اے خدا ! تو مجھے راہ دکھلا تا ، اور بہتر مشورہ دیتا ہے۔
    آخر میں تو مجھے اپنے جلال میں لے لے۔ [b]
25 اے خدا ! آسمان میں صرف تو ہی میرا ہے ،
    اور زمین پر مجھے کیا چاہئے، جب تو میرے ساتھ ہے۔
26 چا ہے میرا دماغ اور جسم ضائع ہو جا ئے
    لیکن وہ چٹان میرے پا س ہے جسے میں چاہتا ہوں۔ خدا میرے پاس ہمیشہ ہے۔
27 اے خدا ! جو لوگ تجھ کو چھوڑ تے ہیں، وہ نیست و نابود ہو جا تے ہیں۔
    تو انہیں تباہ کر دے گا جو تیرے وفا دار نہیں ہیں۔
28 لیکن میں خدا کے نزدیک آیا، میرے لئے یہی بہتر ہے۔
    میں نے اپنی پناہ اپنے خداوند میرے ما لک کو بنا یا ہے۔
    اے خدا ! میں اُن سبھی باتوں کا ذکر کروں گا جن کو توُنے کیا ہے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International