Beginning
داؤد کا نغمہ
26 اے خداوند، میرا انصاف کر، گوا ہی دے کہ میں نے پاک زندگی گذاری ہے۔
میں نے خداوند پر پوری طرح توّکل کرنا نہیں چھو ڑا۔
2 اے خداوند! مجھے آزما
اور میري جانچ کر میرے دل و دماغ کو قریب سے دیکھ۔
3 میں تیری شفقت کو سدا ہی دیکھتا ہوں،
میں تیرے سچ کو مانتا ہوں۔
4 میں اُن بدذات لوگوں میں سے نہیں ہوں۔
5 اُن بُرے لوگوں سے مجھ کو نفرت ہے۔
بدکرداروں کی جماعت سے مجھے نفرت ہے۔
6 اے خداوند، میں نے یہ ظا ہر کر نے کے لئے ہا تھوں کودھویا ہے
کہ میں پاک ہوں، اس طرح میں قربان گاہ پر آسکوں۔
7 اے خداوند! میں تیری توصیف کروں گا،
اور تیرے سب حیرت انگیز کاموں کو بیان کروں گا۔
8 اے خداوند! مجھ کو تیری سکو نت گاہ عزیز ہے۔
میں تیرے پُر جلال خیمہ سے محبت کر تا ہوں۔
9 اے خداوند گنہگا روں میں مجھے شامل نہ کر،
اور اُن قاتلوں کے ساتھ مجھے ہلاک نہ کر۔
10 وہ لوگ بُرے کام کرتے ہیں
اور وہ ہمیشہ رشوت لینے کے لئے تیّار رہتے ہیں۔
11 لیکن میں معصوم ہوں۔
پس اے خدا، مجھ پر مہربان رہ اور میری حفا ظت کر۔
12 میں تما م خطروں سے محفوظ ہوں۔
اے خداوند! میں تیری ستا ئش کروں گا، جب بھی تیرے چاہنے وا لوں کی جماعت ملے گی۔
داؤد کا نغمہ
27 اے خداوند! تو میری روشنی اور نجات دہندہ ہے۔
مجھے تو کسی سے بھی نہیں ڈرنا چا ہئے۔
خداوند میری زندگی کے لئے محفوظ پناہ گا ہ ہے۔
پس میں کسی بھی شخص سے خوف نہیں کھا ؤ ں گا۔
2 ہو سکتا ہے کہ شریر لوگ مجھ پر چڑھا ئی کریں۔
ہو سکتا ہے کہ وہ مجھ پر حملہ کریں گے
اور مجھے نیست و نابود کر دینگے،
لیکن وہ ٹھو کر کھا ئیں گے اور گریں گے۔
3 اگر چاہے پو را لشکر بھی مجھ کو گھیر لے، میں نہیں ڈروں گا،
چاہے جنگ میں بھی لوگ مجھ پر حملہ کریں میں نہیں ڈروں گا۔
کیوں کہ میں خداوند پر بھروسہ کرتا ہوں۔
4 میں خداوند سے ایک ہی چیزمانگنا چاہتا ہوں:
“میں عمر بھر خدا کے گھر میں بیٹھا رہوں۔
تا کہ میں خدا کے جمال کو دیکھوں
اوراُس کی ہیکل کا دورہ کروں۔”
5 جب کبھی کو ئی مصیبت مجھے گھیرے گی۔
خداوند میری حفا ظت کرے گا۔
وہ مجھے اپنے خیمہ میں چھپا ئیگا۔
وہ مجھے اپنے محفوظ مقام پر اوپر اٹھا لے گا۔
6 مجھے اپنے دشمنوں نے گھیر رکھّا ہے۔ مگر اب انہیں شکست دینے میں خداوند میرا مدد گار ہو گا۔
میں اُس کے خیمہ میں جا کر پھر قربا نی پیش کروں گا۔
خوشیوں کے نعروں کے ساتھ میں قربانیا ں دوں گا۔ میں گا کر خداوند کی مدح سرا ئی کروں گا۔
7 اے خداوند، میری پکار سن ،
مجھ کو جواب دے۔ مجھ پر رحم کر۔
8 اے خداوند! میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے دل سے تجھ سے بات کروں۔
اے خداوند! میں تجھ سے بات کر نے تیرے سامنے آیا ہوں۔
9 اے خداوند! اپنا منہ اپنے خاد م سے مت موڑ۔
میری مدد کر! مجھے تو مت ٹھکرا۔
مجھے چھوڑ مت۔ تو میرا نجات دہندہ ہے۔
10 میری ماں اور میرے باپ نے مجھ کو چھوڑدیا،
لیکن خداوند نے مجھ کو قبول کیا،اور اپنا بنا لیا۔
11 اے خداوند! میرے دشمنوں کے سبب، مجھے سیدھی راہ دکھا۔
مجھے اچھی راہوں کی تعلیم دے۔
12 اے خداوند! میرے حریفوں کو مجھے شکست دینے کے لئے مت چھوڑ۔
انہوں نے میرے بارے میں جھوٹ بولا ہے۔
وہ مجھے نقصان پہنچا نے کے لئے جھو ٹ بولے ہیں۔
13 مجھے ابھی بھی یقین ہے
کہ مر نے سے پہلے میں سچ مچ خداوند کی اچّھا ئی کو دیکھوں گا۔
14 خداوند سے مدد کے منتظر رہو!
مضبوط اور بہادر بنے رہو
اور خداوند کی مدد کے منتظر رہو۔
داؤد کا نغمہ
28 اے خداوند! تو میری چٹّان ہے۔
میں تجھ سے مدد حاصل کر نے کے لئے پکا ر رہا ہوں۔ میری شکا یت کو اَن سنی نہ کر۔
اگر تو میری مدد کی پکا ر کا جواب نہیں دے گا ، تب لوگ سو چینگے کہ میں قبر کا ایک مُردہ ہوں۔
2 اے خداوند! تیری مقّدس ترین جگہ کی جانب اپنے ہا تھ اٹھا کر دعا کرتا ہوں۔
جب میں تجھے پکا روں تو میری سُن، اور تو مجھ پر اپنا رحم دکھا۔
3 اے خداوند! مجھے اُن بُرے لوگوں کی طرح مت سمجھ
جو بُرے کام کرتے ہیں۔
جو اپنے ہمسایوں سے“صلح” کی باتیں کرتے ہیں۔
مگر اُن کے دلوں میں بدی ہے۔
4 اے خداوند! وہ لوگ کئی لوگوں کا بُرا کرتے ہیں۔
پس تو اُن کے ساتھ بُرا ئی کر۔
اُن شریروں کو تو ایسی سزا دے جیسی انہیں دینی چاہئے۔
5 شریر لوگ خداوند کے کاموں اور اس کی دستکاری پر کبھی دھیان نہیں دیتے۔
وہ خدا کی اچھی چیزوں کو کبھی نہیں دیکھتے۔ وہ اُس کی بھلا ئی کو نہیں سمجھتے۔ وہ تو صرف نیست و نابود کر نے کی کوشش کرتے ہیں۔
6 خداوند کی توصیف کرو! اُس نے رحم کے لئے میری دُعا سُن لی۔
7 خداوند میری قوّت ہے۔ وہ میری سِپر ہے۔ میں نے اُسی پر توّکل کیا۔ اُس نے تو میری مدد کی۔ میں بہت خوش ہوں اور اُس کی ستا ئش کے گیت گاتا ہوں۔
8 خداوند اپنے منتخب بادشاہ کی حفا ظت کرتا ہے۔ وہ اُسے ہر پل بچا تا ہے۔ خداوندہی اس کی قوّت ہے۔
9 اے خدا ! اپنے لوگوں کی حفا ظت کر اور انہیں برکت دے جو تیرے ما تحت ہے۔ اُن کو راہ دکھا اور ہمیشہ اُن کو سنبھا لے رکھ۔
داؤد کا نغمہ
29 خدا کے مقدسو! خداوند کی تمجید کرو۔
اُس کے جلال اور قوّت کی تعظیم کرو۔
2 خداوند کی تمجید کرو اور اُس کے نام کا احترام کرو۔
خصو صی لباس پہن کر اُس کو سجدہ کرو۔
3 سمندر کے اوپر خداوند کی آوا ز گونجتی ہے۔
خدا کی آواز عظیم سمندر کے اوپر بجلیوں کی گرج کی طرح گرجتی ہے۔
4 خداوندکی آوا ز اُس کی قوّت کو دکھا تی ہے۔
اُس کی گونج اُس کے جلال کو ظا ہر کر تی ہے۔
5 خداوندکی آوا ز دیو د ار کے درختوں کو توڑ ڈالتی ہے۔
خداوند کی آوا ز لبنان کے عظیم دیو دار کے درختوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہے۔
6 خداوند لبنان کے پہا ڑوں کو تھّرا دیتا ہے۔
وہ ناچتے بچھڑے کی مانند دکھا ئی دیتا ہے۔
سِر یون [a] کا پہاڑ کانپ اٹھتا ہے
اور اچھلتی بکری کے بچہ کی مانند دکھا ئی دیتا ہے۔
7 خداوندکی آوا ز بجلی کے کوندوں کی مانند ٹکرا تی ہے۔
8 خداوند کی آواز صحرا کو لرزا دیتی ہے۔
خداوند کی آواز سے قا دِس کے بیا باں دہل جا تے ہیں۔
9 خداوند کی آواز سے ہرن خوفزدہ رہتے ہیں۔
خدا وند جنگلوں کو نیست و نا بود کر دیتا ہے۔
لیکن اس کی ہیکل میں لوگ اُس کے جلال کے گیت گاتے ہیں۔
10 سیلاب کے وقت خداوند بادشاہ تھا۔
وہ ہمیشہ بادشاہ رہے گا۔
11 خداوند اپنے لوگوں کی ہمیشہ حفا ظت کرے۔
خداوند اپنے لوگوں کو سلامتی دے۔
داؤد کا نغمہ: ہیکل کو وقف کر نے کے لئے
30 اے خداوند! تو نے مجھے مصیبتوں سے با ہر نکا لا ہے۔
تو نے میرے دشمنوں کو مجھ کو ہرا نے اور میری ہنسی اُڑا نے نہیں دیا۔
پس میں تیری تعظیم کروں گا۔
2 اے خداوند میرے خدا
میں نے تجھ سے فریاد کی تو نے مجھ کو شفا بخشی۔
3 قبر سے تو نے مجھے نجات دی اور مجھے زندہ رکّھا۔
مجھے مردوں کے ساتھ مُردوں کی دنیا میں پڑے ہو ئے نہیں رہنا پڑا۔
4 خدا کے فرمانبردار خدا کی ستائش کے گیت گاؤ!
تم خدا کے مقّدس نام کی تو صیف کرو۔
5 خدا غضبناک ہوا۔ پس نتیجہ ہوا “موت ”
لیکن اُس نے اپنی محبت ظاہر کی اور مجھے “زندگی” دی۔
میں رات کو روتا بلکتا سویا،
اگلی صبح میں خوش تھا اور گا رہا تھا۔
6 جب میں محفوظ اور بے فکر تھا۔
میں نے محسوس کیا کہ مجھے کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا ئے گا۔
7 اے خداوند! جس وقت تو مجھ پر مہر بان تھا
میں نے اس طرح محسوس کیا کہ کو ئی مجھے شکست نہ دے گا۔
لیکن جب تو نے مجھ سے اپنا رخ پھیرلیا
تو میں خوفزدہ ہوا اور خوف سے کانپ اٹھا۔
8 اس لئے اے خداوند، میں تیری جانب لو ٹا
اور دعا کی میں نے کہا کہ تو مجھ پر مہربانی ظا ہرکر۔
9 میں نے کہا، “اے خدا ، کیا فائدہ ہو گا اگر میں مر جاؤں اور قبر کے اندر چلا جا ؤں؟
مرے ہو ئے لوگ مِٹی میں لیٹے رہتے ہیں۔
وہ تیری کیا تعظیم کریں گے۔
ہمیشہ قائم رہنے وا لی تیری اچھا ئیاں وہ کبھی نہیں کہیں گے۔
10 اے خداوند! میری دعا سن
اور مجھ پر رحم کر! اے خداوند میری مدد کر!”
11 میں نے دُعا کی اور تُو نے مدد کی۔
تو نے میرے ماتم کو رقص میں بدل دیا۔
میری غمزدہ پو شاک کو تو نے اُتارا
اور دور پھینک دیا اور تو نے مجھے خوشی میں گھیر لیا۔
12 اے خداوند! میرے خدا،میں تیري ابد تک حمد کرتا رہوں گا جس سے کسی طرح کی خا موشی نہ رہے گی۔
تیری تعظیم میں ہمیشہ کوئی نہ کو ئی گیت گاتا رہیگا۔
مِیر مغّنی کو داؤد کا نغمہ
31 اے خداوند! میں تجھ پر منحصر ہوں۔
مجھے مایوس مت کر۔ مجھ پر مہربا نی کر اور میری حفا ظت کر۔
2 اے خدا میر ی سن،
اور تو فوراً آکر مجھ کو بچا لے۔
میری چٹّان ہو جا۔ میری محفوظ پناہ گا ہ ہوجا ،
میرا قلعہ ہوجا۔ میری حفا ظت کر!
3 اے خدا ، تو میری چٹّان ہے اور قلعہ ہے۔
اس لئے اپنے نام کی خاطر میری رہبری اور رہنما ئی کر۔
4 میرے لئے دشمنوں نے جال پھیلا یا ہے۔ اُن کے پھندے سے تُو مجھ کوبچا لے۔
کیوں کہ تو میری محفوظ پناہ گا ہ ہے۔
5 اے خداوند خدا! میں تجھ پر بھروسہ کر سکتا ہوں۔
میں اپنی جان تیرے ہا تھ میں سونپتا ہوں۔
میری حفا ظت کر۔
6 میں ان لوگوں سے نفرت کر تا ہوں جو جھو ٹے خداؤں کی پرستش کر تے ہیں۔
میں تو بس معبود پر ایمان رکھتا ہوں۔
7 اے خدا! تیری مہربا نی مجھ کو بے حد مسرُور کر تی ہے تو نے میرے دکھوں کو دیکھ لیا
اور تُو میری مصیبتوں کے بارے میں جانتا ہے۔
8 توُ میرے دُشمنوں کو مجھ پر حا وی ہو نے نہیں دیگا۔
توُ مجھ کو اُن کے پھندوں سے چھڑا ئے گا۔
9 اے خداوند! مجھ پر کئی مصیبتیں ہیں ۔پس مجھ پر مہربانی کر۔
میں اتنا پریشان ہوں کہ میری آنکھوں میں درد ہورہاہے۔
میرے گلے اور پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔
10 میری زندگی کا خاتمہ درد میں ہو رہاہے۔
میرے سال آہوں میں ختم ہو رہے ہیں۔
میری مصیبتیں میری طاقت کو لے رہی ہے۔
میری قوّت میرا ساتھ چھوڑ تی جا رہی ہے۔
11 میرے دشمن مجھ سے نفرت کر تے ہیں۔
میرے تمام پڑوسی بھی مجھ سے نفرت کر تے ہیں۔
میرے سبھی جان پہچان وا لے مجھ کو راہ میں دیکھ کر مجھ سے ڈر جاتے ہیں۔
اور مجھ سے وہ سب کترا تے ہیں۔
12 مجھ کو لوگ پو ری طرح سے بھول چکے ہیں۔
جیسے ایک کھو یا ہوا اوزار ہوں۔
13 میں اُن بہتان کو سنتا ہوں جو لوگ میرے بارے میں کہتے ہیں
وہ سبھی لوگ میرے خلا ف ہو گئے ہیں۔ وہ مجھے مارڈالنے کے منصوبے بنا تے ہیں۔
14 اے خداوند! میرا توّکل تجھ پر ہے !
تو میرا خدا ہے۔
15 میری زندگی تیرے ہا تھوں میں ہے۔ میرے دُشمنوں سے مجھ کو بچا لے۔
اُن لوگوں سے میری حفا ظت کر، جو میرے پیچھے پڑے ہیں۔
16 مہربانی کر کے اپنے خادم کو اپنا لے۔
مجھ پر رحم کراور میری حفا ظت کر۔
17 اے خداوند! میں نے تُجھ سے دُعا کی۔ اس لئے میں مایوس نہیں ہوں گا۔
بُرے لوگ ما یوس ہو جا ئیں گے۔ اور خاموشی سے قبر میں چلے جا ئیں گے۔
18 بے رحم لوگ ڈینگیں ما ر تے ہیں
اور نیک لوگوں کے بارے میں جھو ٹ بولتے ہیں۔
وہ شریر لوگ بہت ہی مغرور ہو تے ہیں۔
لیکن اُن کے ہونٹ جو جھو ٹ بولتے رہتے ہیں خاموش ہو جا ئیں گے۔
19 اے خدا ! تو نے اپنے حامیوں کے لئے بہت سی حیرت انگیز نعمتیں چھپا رکھی ہیں۔
تو دیگر لوگوں کے سامنے جو تجھ پرتوکّل کر تے ہیں تمام بھلے کام کرتا ہے۔
20 شریر لوگ ، اچھے لوگوں کو نقصان پہنچا نے کے لئے مصروف رہتے ہیں۔
وہ لوگ لڑا ئی بھڑکا نے کا جتن کرتے ہیں۔
لیکن تُو اپنے نیک لوگوں کو چھپا لیتا ہے۔ اور انہیں تو بچا لیتا ہے۔
تو ان کی حفا ظت اپنے سایہ میں کرتا ہے اور انہیں چھپا لیتا ہے۔
21 خداوند مبارک ہو! جب شہر کو دشمنوں نے گھیر لیا تھا
تب اس نے میرے لئے سچّی محبّت کا اظہا ر حیرت انگیز طریقے سے کیا تھا۔
22 میں خوفزدہ تھا اور میں نے کہا تھا، “ میں تو ایسی جگہ پر ہوں جہاں مجھے خدا نہیں دیکھ سکتا ہے۔”
لیکن اے خداوند! میں نے تجھ سے فریاد کی اور تو نے میری مدد کی فریاد سن لی۔
23 خداوند کے مقدّسو! تم کو خداوند سے محبت کرنی چاہئے !
خداوند ان لوگوں کی حفا ظت کرتا ہے جو اس سے وفا داری کر تے ہیں۔
لیکن خداوند اُ ن کو جو اپني قوّت کا ڈھول پیٹتے ہیں،
ان کو وہ ویسی سزا دیتا ہے جیسی سزا اُن کو ملنی چاہئے۔
24 اے لوگو! جو خداوند کی مدد کے منتظر رہتے ہو۔
مضبوط اور قوی بنو۔
©2014 Bible League International