Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
زبُور 58-65

موسیقی کے ہدا یت کا ر کیلئے التشخیت کے سُر پر داؤد کا نغمہ۔ مکتام

58 اے منصفو! تم اپنے فیصلوں میں راستباز نہیں ہو۔
    تم عدالت میں لوگوں کا انصاف ٹھیک طریقے سے نہیں کرتے ہو۔
نہیں ! تم صرف بُری باتیں ہی سوچتے ہو۔
    اس ملک میں تم تشدد و جرم کرتے ہو۔
شریر لوگ جیسے ہی پیدا ہو تے ہیں برے کاموں کوکرنے لگ جاتے ہیں۔
    وہ پیدا ہو تے ہیں جھوٹ بولنے لگ جاتے ہیں۔
اُن کا غصّہ سانپ کے زہر کی مانند خطرناک ہے۔
    وہ شریر لوگ اپنے کان سچائی سے بند کر لیتے ہیں وہ سن نہیں سکتے ہیں ان خوفناک سانپوں کی طرح جو سچا ئی نہیں سنتے ہیں۔
جب بُرے لوگ اپنے بُرے منصوبے بنا تے ہیں تو وہ ناگ سانپوں کی مانند ہو جا تے ہیں
    جو سپیروں کی موسیقی کو نہیں سنُ سکتے۔

اے خدا وند! وہ لوگ ایسے ہو تے ہیں
    جیسے شیر اِس لئے، اے خداوند، اُن کے دانت توڑدے۔
جیسے پاني نالیوں میں بہہ کر غائب ہو جا تا ہے ویسے ہی وہ لوگ غائب ہو جا ئیں۔
    اور جیسے راستے کی گھا س کچلی جا تی ہے، ویسے وہ بھی کچلے جا ئیں۔
کاش وہ ایسے ہو جا ئیں جیسے گھونگا۔ جو گھل کر فنا ہو جا ئے۔
    اور جیسے ایک طفل جس نے سورج کو دیکھا ہی نہیں۔ کیونکہ وہ مرا پیدا ہُو ا ہے۔
کاش کہ وہ کانٹوں کی مانند تیزی سے نیست ونابود ہو جا ئیں
    جیسے وہ آ گ پر کی ہانڈی کو گرم کر نے کے لئے فوراً جل جا تے ہیں۔

10 جب صادق اُ ن لوگوں کو سزا پا تے دیکھتا ہے ، جنہوں نے اُس کے ساتھ بُرا کیا ہے، تو وہ خوش ہو تا ہے۔
    وہ ایسا محسوس کریں گے جیسے کہ سپا ہی جو اپنے دشمنوں کو شکست دے۔ [a]
11 جب ایسا ہو تا ہے تو لوگ کہنے لگتے ہیں:
    “بے شک صادق کو اُن کا پھل ملتا ہے۔ بے شک خدا زمین پر فیصلہ کرتاہے۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے التثخیت کے سُر پر دا ؤد کا نغمہ۔مکتام اُس وقت کا جب ساؤل نے لوگ بھیجے اور انہوں نے اُس کے گھر پر پہرہ لگا دیا تا کہ اُسے ما رڈا لیں

59 اے خداوند تو مجھ کو میرے دشمنوں سے بچا لے ان لوگوں کو شکست دینے میں میری مدد کر
    جو میرے خلاف لڑنے کے لئے آئے ہیں۔
بدکرداروں سے تو مجھ کو چھڑا۔
    توُ اُن قاتلوں سے مجھ کو بچا، جو بُرے کاموں کو کر تے رہتے ہیں۔
دیکھ ! میری گھات میں طا قتور لوگ ہیں۔
    وہ مجھے مارڈالنے کے منتظر ہیں۔
    اسلئے نہیں کہ میں نے کو ئی خطا کی، یا مجھ سے کو ئی جرم سرزد ہو ئی ہے۔
وہ میرے پیچھے پڑے ہیں، لیکن میں نے کوئی بُرا کام نہیں کیا ہے۔
    اے خداوند،آ! توُ خود اپنے آپ دیکھ لے۔
اے خداوند تو خدا قادر مطلق اسرائیل کا خدا ہے تو اٹھ اور اُن لوگوں کو سزا دے۔
    اُن دغابازوں اُن بدکرداروں پر رحم نہ کر۔
یہ بُرا کام کرنے وا لے شام میں شہر کے اندر آتے ہیں۔
    اور غرّاتے کتّوں کی طرح شہر میں گھومتے رہتے ہیں۔
تو ان کی تحقیر اور دھمکیوں کو سُن۔
    وہ ظالما نہ باتیں کرتے ہیں۔
    وہ اِس بات کی پرواہ تک نہیں کرتے کہ اُن کو کون سنتا ہے۔
اے خداوند، تو اُن پر ہنس۔
    اُن سبھی لوگوں کا مذاق اڑا۔
    اے خدا! میں تیری ستائش میں اپنا نغمہ گاتا ہوں۔ [b]
    اے خدا! توُ بلند پہا ڑوں پر میری محُفوظ پناہ گاہ ہے۔
10 خدا مجھ سے محبت کرتا ہے وہ فتح کر نے میں میری مدد کرے گا۔
    وہ میرے دشمنوں کو شکست دینے میں میری مدد کرے گا۔
11 اے خدا ! اُن کو قتل مت کر ، ورنہ ہو سکتا ہے میرے لوگ بھول جا ئیں۔
    اے میرے خدا اور میرے محا فظ توُ اپنی قدرت سے اُن کو بکھیر دے اور انہیں شکست دے۔
12 وہ بُرے لوگ کوستے اور جھوٹ بولتے رہتے ہیں۔
    اُن خطاؤں کی سزا اُن کو دے، جو انہوں نے کی ہیں۔
    ان کو اپنے غرور میں پھنسنے دے۔
13 توُ اپنے غضب سے اُن کو نیست و نابودکر۔
    انہیں پوری طرح برباد کر!
تب رُوئے زمین کے لوگ جا نیں گے
    کہ خدا اسرائیل میں حکو مت کرتا ہے۔ [c]

14 وہ بُرے لوگ شام میں شہر میں آئیں گے اور کتّے کی طرح بھونکیں گے
    اور شہر کے ارد گرد بھٹکتے پھریں گے۔
15 تو وہ کھا نے کے لئے کو ئی چیز ڈھوندتے پھریں گے۔
    اور کھانے کو کچھ بھی نہیں پا ئیں گے ، اور نہ ہی سونے کی کو ئی جگہ پا ئیں گے۔
16 لیکن میں تیری قدرت کا گیت گاؤں گا۔
    ہر صبح میں تیری چاہت میں خوش ہوں گا۔
کیوں؟ کیوں کہ توُ پہا ڑوں کے اوپر میری پنا ہ گاہ ہے۔
    میں تیرے پاس آسکتا ہوں ، جب مجھے مصیبتیں گھیریں گی۔
17 میں تیری مدح سرائی کروں گا ،
    کیوں کہ پہا ڑوں کے اوپر تو میری پناہ گاہ ہے۔
    تو خدا ہے، جو مجھ سے محبت کرتا ہے۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے ، تعلیم کے لئے داؤد کا مکتام۔ سوسن عید وت کے سُر پر اُس وقت کا جب وہ مسو پو ٹامیہ اور ارمام جنو یاہ سے لڑا اور جب یو آب نے لوٹ کروا دئی شور میں بارہ ہزار ادومیوں کو شکست دی

60 اے خداوند! تو ہم پر غضبناک ہوا۔
    اس لئے تو نے ہمیں مسترد اور نیست ونابود کیا مہربانی سے ہمیں بحال کر۔
تو نے زمین کو لرزا دیا، اور اسے پھا ڑ دیا۔
    ہما ری دنیا ٹوٹ رہی ہے ، مہربانی سے توُ اُسے جو ڑ۔
تو اپنے لوگوں کو بہت سختیاں دیں۔
    ہم مئے پئے ہو ئے لوگوں کے جیسے لڑ کھڑا رہے ہیں اور گر رہے ہیں۔
تو نے اُ ن لوگوں کو تنبیہ کی جو تیری عبادت کر تے ہیں۔
    وہ اب اپنے دشمن سے بچ نکل سکتے ہیں۔

تو اپنی عظیم قدرت کا استعمال کر کے ہم کو بچا لے۔
    میری فریاد کا جواب دے اور ان لوگوں کو بچا جو تجھ کو عزیر ہیں۔

خدا نے اپنے گھر میں کہا، “یہ مجھے بہت شادماں کرتا ہے !
    خدا نے کہا میں اس زمین کو اپنے لوگوں کے بیچ بانٹوں گا۔
    میں سِکم اور سُکات وا دی کو تقسیم کروں گا۔
جلعاد اور منّسی میرے بنیں گے۔
    افرائیم میرے سر کا خُود(ٹوپ) بنے گا۔
    یہوداہ میرا عصا ہوگا۔
میں مو آب کو ایسا بناؤں گا، جیسا کو ئی میرے پیر دھونے کا کٹو را۔
    ادوم ایک غلام سا جو میری جوتیاں اٹھا تا ہے۔
    میں فلسطینی لوگوں کو شکست دوں گا۔ اور میں فلسطینیوں کی شکست پر چیخوں گا۔”

9-10 لیکن خدا! تو نے ہمیں چھوڑا۔ تو ہماری فوج کے ساتھ نہیں آیا۔
    اسلئے کون مجھے مضبوط محفوظ شہر میں میری رہنما ئی کریگا؟
    ادوم کے خلاف لڑ نے میں کون میری رہنما ئی کرے گا۔
11 اے خدا ہما رے دشمن کوشکست دینے میں ہما ری مدد کر۔
    لوگ ہماری حفاظت نہیں کر سکتے۔
12 لیکن ہمیں خداہی مضبوط بنا سکتا ہے۔
    خدا ہمارے دشمنوں کو شکست دے سکتا ہے۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے تار دار ساز کے ساتھ داؤد کا نغمہ

61 اے خدا میری فریاد سن !
    میری دعا پر توجّہ کر۔
جہاں بھی میں رہوں، اور کتنا ہی کمزور کیوں نہ رہوں میں مدد کے لئے تجھ کو پکا روں گا۔
    جب میرا دل بوجھل ہو اور بہت دُکھی ہو، توُ مجھ کو بہت بلند محفوظ جگہ پر لے چل۔
توُ ہی میری پناہ ہے۔ تو ہی میرا محفوظ بُرج ہے۔
    جو مجھے میرے دشمنوں سے بچا تا ہے۔
میں تیرے خیمہ میں ابد تک کے لئے رہنا چاہتا ہوں۔
    میں وہاں چھپوں گا جہاں تو مجھے بچا سکے۔

اے خدا! تو نے میری وہ منّت سُنی ہے۔ جسے تجھ پر چڑھا ؤں گا۔
    لیکن تیرے عبادت گذاروں کو ہر چیز تجھ ہی سے ملی ہے۔
بادشاہ کو لمبی عمر دے۔
    اُس کو پشتوں تک قائم رکھ۔
ا ُس کوہمیشہ خدا کے ساتھ رہنے دے۔
    تو اس کی حفا ظت اپنی سچّی محبت سے کر۔
میں تیرے نام کی مدح سرائی ہمیشہ کروں گا ہر روز اُن تمام کو پو را کروں گا،
    جنکے کرنے کا وعدہ میں نے کیا ہے۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے یدوتون کو داؤد کا نغمہ

62 کوئی بات نہیں کہ کیا ہو گا ، جو کچھ بھی ہو گا میری رُوح صبر کے ساتھ خدا کا انتظار کر یگی کہ وہ مجھے بچا ئے گا۔
    میری نجات صرف اس سے ملے گی۔
میرے بہت سے دشمن ہیں لیکن خدا میرے لئے قلعہ ہے۔ خدا مجھ کو بچا تا ہے۔
    بُلند پہا ڑ پر، خدا میری محفوظ پناہ ہے۔ مجھ کو عظیم فوج بھی شکست نہیں دے سکتی۔

تو مجھ پر کب تک حملہ کرتا رہے گا ؟
    میں ایک جھکی دیوار سا ہوگیا ہوں اور ایک چہار دیواری کی طرح جو گرنے وا لی ہے۔
میرے اہم رتبہ کے با وجود لوگ مجھے فنا کر نے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
    میرے سلسلے میں وہ جھو ٹی باتیں بنا تے ہیں۔
وہ لوگوں کے بیچ میں میری بڑا ئی کر تے۔
    لیکن وہ مجھ کو پوشیدہ طور پر کوستے ہیں۔
میری روح صبر سے خدا کے لئے منتظر ہے کہ وہ مجھے بچا لے۔
    کیوں کہ اسی سے مجھے امید ہے۔
خدا میرا قلعہ ہے۔ خدا مجھ کو بچاتا ہے۔
    بُلند پہا ڑ میں خدا میری محفوظ پناہ ہے۔
میری شوکت اور نجات خدا سے ہے۔
    وہ میرا مضبوط قلعہ ہے۔ خدا میری محفوظ پناہ گا ہ ہے۔
اے لوگو! خدا پر ہر وقت توکّل کرو۔
    اپنے تمام مسائل خدا سے کہو۔ خدا ہما ری پناہ گا ہ ہے۔

یقینًا لوگ کو ئی مدد نہیں کر سکتے۔
    یقینًا تم ا ُ ن کی مدد کے بھروسے رہ سکتے۔
    خدا کی ترازومیں وہ ہوا کے جھو نکے کی مانند ہیں۔
10 تم اپنی قوّت پر بھروسہ مت رکھو کہ تم زبردستی کے ساتھ چیزوں کو لو گے۔
    تم یہ مت سوچو تمہیں چوری کر نے سے کو ئی فا ئدہ ہو گا
اور اگر تم دولتمند بھی ہو جاؤ
    تو بھی کبھی دولت پر بھروسہ مت کر کہ وہ تم کو بچا لے گی۔
11 ایک بات ایسی ہے جو خدا کہتا ہے۔ تم اسی پر سچ مچ بھروسہ کر سکتے ہو اور مجھے اس پر یقین ہے :
    “طا قت خدا سے آتی ہے!”

12 میرے مالک ! تیری شفقت سچّی ہے۔
    کیوں کہ تو ہر شخص کو اُس کے عمل کے مطا بق بدلہ دیتا ہے۔

داؤد کا نغمہ جب وہ یہوداہ کے ریگستان میں تھا

63 اے خدا! تو میرا خدا ہے۔ اور مجھے تیری بہت ضرورت ہے۔
    اس پیاسی خشک زمین کی طرح جس پر پانی نہ ہو،
    ویسے ہی میرا جسم اور میری جان تیرے لئے پیاسی ہیں۔
ہاں، تیرے گھر میں میں نے تجھے دیکھا۔
    تیری قدرت اور تیرا جلال دیکھ لیا ہے۔
تیری شفقت زندگی سے بڑھ کر ہے۔
    میرے ہونٹ تیری تعریف کر تے ہیں۔
ہاں، تا حیات میں تیری ستائش کروں گا۔
    میں ہا تھ اٹھا کر تیرے نام پرتیری عبادت کروں گا۔
مجھے تسلّی ہوگی۔ مانو کہ میں نے بہترین چیز کھا لی ہے۔
    میرے مُنہ کے مسرور بھرے لب تیری تعریف ہمیشہ کریں گے۔
میں آدھی رات میں بستر پر لیٹا ہوا تجھ کویاد کروں گا
سچ مچ میں تو نے میری مدد کی ہے۔
    میں خوش ہوں کہ تو نے مجھ کو بچا لیا
میری روح تجھ کو لپٹتی ہے۔
    تو میراہاتھ تھامے ہو ئے رہتا ہے۔

کچھ لو گ مجھے ما ر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    لیکن اُن کو نیست ونابود کر دیا جا ئے گا۔ وہ اپنی قبروں کے اندر اتار دئیے جا ئیں گے۔
10 اُن کو تلوا روں سے ما ر دیا جا ئے گا۔
    اُ ن کی لا شوں کو جنگلی کتّے کھا ئیں گے۔
11 لیکن بادشاہ تو اپنے خدا کے ساتھ خوش ہو گا۔
    وہ لوگ جو اُس کی فرمانبرداری کر نے کا عہد کئے ہیں۔
اس کی ستا ئش کریں گے۔
    کیوں کہ اُس نے سبھی جھُوٹوں کو شکست دی ہے۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کا نغمہ

64 اے خدا ! میری شکایت کو سُن۔
    میرے دشمن مجھے دھمکی دیئے ہیں۔ میری زندگی کو اس سے محفوظ رکھ۔
تومجھ کو میرے دشمنوں کے پوشیدہ منصوبوں سے بچا لے۔
    مجھ کو تو ان شریر لوگوں سے چھُپا لے۔
میرے با رے میں اُنہوں نے بہت بُرا جھوٹ بولا ہے۔
    اُن کی زبان تلوار کی طرح تیز اور اُن کا کلا م تیروں جیسا تلخ ہے۔
تب اچانک، بغیر کسی خوف کے ، اُن کے چھُپنے کی جگہوں سے وہ سیدھے سادے
    اور راستباز شخص پر اپنے تیروں سے حملہ کر تے ہیں جن سے وہ زخمی ہو جا تے ہیں۔
وہ غلط کام کر نے کے لئے ایک دوسرے کی حوصلہ افزا ئی کر تے ہیں۔
    وہ اپنے جال پھیلا نے کی ترکیب کے با رے میں باتیں کر تے ہیں۔
وہ ایک دوسرے سے کہتے ہیں،
    “ کو ئی بھی ہما را پھندا نہیں دیکھے گا۔”
وہ اپنے جال چھپا تے ہیں۔
    وہ اپنے شکا ر کی تلا ش میں ہیں لوگ بہت چال باز ہو سکتے ہیں۔
وہ لو گ کیا سوچ رہے ہیں؟ ان کو سمجھ پا نا مشکل ہے۔
لیکن خدا اپنے “تیروں” کو بھی چھوڑ سکتا ہے۔
    اور اُس سے پہلے کہ اُن کو پتا چلے، وہ شریر لوگ زخمی ہو جا تے ہیں۔
شریر لوگ دوسروں کے لئے بُرا کر نے کا منصوبہ بنا تے ہیں۔
    لیکن خدا اُن کے منصوبوں کو چوپٹ کر سکتا ہے۔
وہ اُن بُری باتوں کو خود اُن کے اوپر کر دیتا ہے۔
    پھرہر کو ئی جو انہیں دیکھتا ، تعجب سے اپنا سر ہلا تا ہے۔
جو کچھ خدا نے کیا ہے ، لوگ جو اُس کو دیکھیں گے
    اور اُن باتوں کا ذکر دوسروں سے کریں گے۔
پھر تو ہر کوئی خدا کے بارے میں اور زیادہ جانے گا۔
    وہ اُس کا احترام کرنا اور ڈرنا سیکھیں گے۔
10 ایماندار انسان خداوند کی خدمت میں شادما ں رہتا ہے۔
    وہ خدا پر انحصار کرتا ہے۔ جب دیانتدار لوگ دیکھتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے
    تو وہ لوگ خداوند کی ستائش کرتے ہیں۔

موسیقی کے ہدا یت کا ر کے لئے داؤدکا نغمہ

65 اے صیّون کے خدا ! میں تیری تعریف کرتا ہوں۔
    میں تم کو وہ چیزیں دوں گا جس کا میں نے وعدہ کیا ہے۔
میں تیرے اُن کاموں کا ذکر کرتا ہوں، جو تو نے کئے ہیں۔
    ہماری دعا ئیں تو سنتا رہتا ہے۔ تو ہر اس شخص کی دعا ئیں سنتا رہتا ہے ، جو تیری پناہ میں آتا ہے۔
جب ہمارے بد اعمال ہم پر غالب ہو تے ہیں ہم سے برداشت نہیں ہو پا تے۔
    تو تو ہما ری اُن خطا ؤں کا کفّارہ ادا کرتا ہے۔
اے خدا ! تونے اپنے مقدّس کو چُنا ہے۔
    تو نے ہم کوچُنا ہے کہ ہم تیری بارگا ہ میں آئیں اور تیری عبادت کریں۔
ہم بہت ہی مسرور ہیں،
    ہمارے عجائب تیرے مقدّس گھر میں ہیں۔
اے خدا ! تو ہما ری حفا ظت کرتا ہے۔
    نیک لوگ تجھ سے دُعا کرتے ہیں، اور توُ اُن کی فریادوں کا جواب دیتا ہے۔
اُن کے لئے تو تعجب خیز کام کرتا ہے۔
    ساری دنیا کے لوگ تجھ پر بھروسہ کر تے ہیں۔
خدا نے اپنی عظیم قدرت کو استعمال میں لا یا اور پہاڑوں کو بنا یا۔
    اس کی قدرت ہم اپنے چاروں طرف دیکھتے ہیں۔
خدا نے موجزن دریا کو پُر سکون کیا،
    اور خدا نے زمین پر لوگوں کا “سمندر” وجود میں لا یا۔
تمام لوگ خدا کے حیرت انگیز کارنا موں پر حیران ہیں۔ اے خدا، تو ہی ہر جگہ آفتاب کو اُگاتا اور چھپا تا ہے۔
    لوگ تیری توصیف کر تے ہیں۔
زمین کی نگہبانی تو کرتا ہے۔ تو ہی اُ سے سینچتا ہے
    اور تو ہی اس سے بہت ساری چیزیں اُگاتا ہے۔
اے خدا، ندیوں کو پانی سے تو ہی بھرتا ہے۔
    تو ہی فصلوں کو مہیا کرتا ہے۔
10 تو ہل چلا ئے کھیتوں پر پانی بر ساتا ہے۔
    تو کھیتوں کو پانی سے سیراب کر دیتا ،
اور زمین کو با رش سے نرم بنا تا ہے ،
    اور تو پھر پودوں کو پروان چڑھا تا ہے۔
11 تو نئے سال کا آغاز بہترین فصلوں سے کرتا ہے۔
    تو وافر مقدار فصلوں سے گاڑیاں بھر دیتا ہے۔
12 بیابان اور پہاڑ سبز گھاس سے ڈھک جا تے ہیں۔
13 بھیڑوں سے چراگاہیں بھر گئیں۔
    فصلوں سے وادیاں بھر پور ہو رہی ہیں۔
    ہر کوئی گا رہا ہے اور خوشی سے چلّا رہا ہے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International