Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
زبُور 51-57

موسیقی کے ہدایت کار کے لئے داؤد کا نغمہ، یہ نغمہ اس وقت کے با ر ے میں ہے جب نا تن نبی داؤد کے بیت سبع سے گناہ کر نے کے بعد داؤد کے پا س ملنے آیا

51 اے خدا! اپنی شفقت کے مطا بق مجھ پر رحم کر۔
    اپنی عظیم رحمدلی کی وجہ سے، میرے تما م گنا ہوں کو مٹا دے۔
اے میرے خدا ! میرے گناہوں کو صاف کر۔
    میرے گناہ دھو ڈال ، اور پھر سے تو مجھ کوپاک بنا دے۔
میں جانتا ہوں، جو خطا میں نے کی ہے۔
    میں اپنے گنا ہوں کو ہمیشہ اپنے سامنے دیکھتا ہوں۔
اے خدا! میں نے تیرے خلاف گنا ہ کیا، صرف تیرے خلاف!
    تو نے جن چیزو ں کوغلط کہا وہ میں نے کیا۔
میں اعتراف کر تا ہوں اِن باتوں کا تا کہ لوگ جان جا ئیں کہ

میں غلطی پر تھا اورتُو حق پر ہے اور تیری عدا لت راست ہے۔

اور تیرے فیصلے مکمل ہو تے ہیں۔

میں گناہ سے بھری دنیا میں پیدا ہوا ،
    گنا ہ کی حالت میں میری ماں نے مجھ کو حمل میں رکھّا۔
اے خدا تو سچ مچ چاہتا ہے کہ ہم لوگ تیرے سچّے وفا دار رہیں۔
    اس لئے تو باطنی طور پر سچّی حکمت سے مجھے تعلیم دے۔
زوفے کے پو دے سے مجھے معاف کر تب میں پاک ہو ں گا۔
    مجھے دھو اور میں برف سے زیادہ سفید ہو ں گا۔
مجھے شا د ما ں کر دے۔ مجھے بتا دے کہ میں کیسے خوش رہوں؟
    میری وہ ہڈیاں جو تو نے توڑی ہے پھر شادمانی سے بھر جا ئیں۔
میرے گنا ہوں کو مت دیکھ۔
    اُن سب کو دھو ڈال۔
10 اے خدا ! میرے اندر ایک پاک قلب پیدا کر!۔
    دو با رہ میری رُوح کوطا قتور بنا۔
11 اپنی مقدّس رُوح کو مجھ سے نکال۔
    مجھے اپنی بارگاہ سے خا رج نہ کر۔
12 اپنی نجات کی شادمانی مجھے پھر عنایت کر ،
    تیری خدمت کے لئے مجھے خواہشمند رُوح دے۔
13 میں خطا کاروں کو تیری را ہیں سکھا ؤں گا
    تا کہ وہ لوٹ کر تیرے پاس آئیں گے۔
14 اے خدا! تو مجھے قتل کا مجرم کبھی مت بننے دے۔
    اے خدا، میرے نجات دہندہ، میری زبان تیری اچھا ئی کا گیت گائے گی۔
15 اے میرے خدا،
    مجھے اپنا مُنہ کھو لنے دے کہ میں تیری تمجید کروں۔
16 جن قربانیوں میں تیری خوشنودی نہیں اُسے میں پیش نہیں کروں گا۔
    جلا نے کی قربانی سے تجھے کچھ خوشی نہیں۔
17 اے خدا! خدا جو قربانی چاہتا ہے وہ ایک منکسر المزاج رُوح ہے۔
    اے خدا تو ایک شکستہ اور خستہ دل سے کبھی مُنہ نہیں موڑے گا۔

18 اے خدا! صیّون کے ساتھ رحم دل ہو کر بھلا ئی کر۔
    تو یروشلم کی دیوار کی تعمیر کر۔
19 تو اچھّی قربانیوں اور پو ری جلا نے کی قربانیوں سے خوش ہو گا۔
    لوگ پھر سے تیری قربا نگاہ پر بچھڑے کی قربانیاں پیش کرینگے۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کا مشکیل، جب ادومی دوئیگ نے جا کر ساؤل کو بتا یا کہ داؤد ابی ملک کے گھر میں دا خل ہوا ہے

52 اے زبردست لوگو! تو اپنے بُرے کاموں کے با رے میں شیخی کیوں بگھارتا ہے ؟
    تو خدا کی رسوائی کا با عث ہے۔ توُ بُرے کام کر نے کو دن بھر منصوبے بنا تا ہے۔
تو فریب کا ری کے منصوبے بنا تا ہے۔ تیری زبان ویسی ہی بھیانک ہے ، جیسا تیز اُسترا ہوتا ہے۔
    تو ہمیشہ جھو ٹ بولتا ہے اور کسی نہ کسی کو دغا دینے کی کوشش کرتا ہے۔
تو بدی کو نیکی سے زیادہ پسند کرتا ہے۔
    تو جھو ٹ کو سچ سے زیادہ پسند کرتا ہے۔

تجھے اور تیری جھو ٹی زبان کو لوگوں کو نقصان پہنچانا اچھا لگتا ہے۔
تجھے خدا ہمیشہ کے لئے نیست و نابود کر دے گا۔
    وہ تجھے پکڑ کر تیرے خیمے سے نکال پھینکے گا۔
وہ تجھے اِس طرح ہلاک کرے گا
    جیسے کو ئی شخص ایک پودے کو ز مین سے جڑ سمیت اکھاڑ پھینکتا ہے۔

صادق لوگ اسے دیکھیں گے اور خدا سے ڈرنا اور اُس کا اِحترام کرنا سیکھیں گے۔
    وہ تجھ پر جوگذری اس پر ہنسیں گے اور کہیں گے۔
“دیکھو! اُس شخص کے ساتھ کیا ہوا جو خدا پر انحصار نہیں کرتا تھا۔
    اُس شخص نے سوچا کہ اُ سکا مال اور جھوٹ اُس کی حفا ظت کرے گا۔”
لیکن میں خدا کے گھر میں زیتون کے ہرے درخت کی مانند ہوں۔
    میں خدا کی سچّی شفقت پر ہمیشہ ہمیشہ توکّل کروں گا۔
اے خدا ! میں اُن کامو ں کے لئے جن کو تو نے کیا ، شکر گذا ری کرتا ہوں۔
    میں تیرے پیروکا ر کے آگے تیرا نام کہتا ہوں کیوں کہ وہ بہت اچھا ہے۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے محلت کے سُر پر داؤد کا مشکیل

53 صرف بیوقوف لوگ ہی ایسا سوچتے ہیں کہ خدا نہیں ہے۔
    ایسے لوگ بگڑے ، شریر اور نفرت انگیز ہو تے ہیں۔
    وہ کو ئی اچھا کام نہیں کرتے۔
جنت میں سچ مچ ایسا خدا ہے جو یہ دیکھتا ہے
    کہ کیا یہاں پر کوئی ایسا دانشمند شخص ہے
    جو خدا کے مشورے کا طا لب ہے۔
لیکن سبھی لوگ خدا سے پھر گئے ہیں۔
    ہر شخص نجس ہے۔
کوئی بھی شخص کو ئی اچھا عمل نہیں کرتا۔
    نہیں ایک شخص بھی نہیں۔
خدا کہتا ہے ، “یقینًا یہ بُرے لوگ سچ کو جانتے ہیں۔ لیکن وہ میری عبادت نہیں کر تے۔
    یہ بُرے لوگ میرے مقدّس لوگوں کو نیست ونابود کر نے کو تیار رہتے ہیں
    جیسا کہ وہ اپنا کھا نا کھا رہے ہوں۔”

لیکن یہ بُرے لوگ اتنے خوفزدہ ہو ں گے جتنے وہ پہلے کبھی خوفزدہ نہیں ہو ئے۔

خدا نے ا ن بُرے لوگوں کو مسترد کیا ہے

وہ اسرائیل کے دشمن ہیں۔
    خدا کے مقدّس لوگ اُن کو شکست دیں گے اور خدا ان شریروں کی ہڈیوں کو بکھیر دے گا۔

میں امید کرتا ہوں کہ خدا جو کو ہِ صیّون پر ہے
    اِسرائیل کو کامیابی دلا ئے گا !
جب خدا اپنے لوگوں کو جلا وطنی سے لا ئے گا ،
    یعقوب خوشی منائے گا۔
    اور اسرائیل بہت شادماں ہو گا۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے تار دار سازوں کے ساتھ داؤد کا مشکیل: اُس وقت کا جب زلیفون نے جا کر ساؤل سے کہا، “ کیا داؤد ہما رے یہاں چھپا ہوا نہیں !”

54 اے خدا ! اپنی قوت سے مجھے بچا!
    مجھے آزاد کر نے کے لئے اپنی عظیم قوّت کو اِستعمال کر۔
اے خدا ! میری دعا سن۔
    میں جو کہتا ہوں سن۔
اجنبی میرے خلاف اُ ٹھے ہیں اور طاقتور لوگ مجھے ہلاک کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    ایسے لوگ خدا کی عبادت نہیں کرتے۔

دیکھو! میرا خدا میری مدد کرے گا۔
    میرا ما لک مجھ کو سہا را دے گا۔
میرا خدا ان لوگوں کو سزا دے گا۔ جو میرے خلا ف اٹھ کھڑے ہو ئے ہیں۔
    خدا میری مدد کرتا ہے میرا ما لک ان میں سے ہے جو مجھے سہا را دیتا ہے۔

اے خدا ! میں تیرے حضور رضا کی قربانیاں چڑھا ؤں گا۔
    اے خداوند! میں تیرے نیک نام کی شکر گذاری کروں گا۔
کیوں؟ کیوں کہ تو نے مجھے میری تمام مصیبتوں سے بچایاہے۔
    میں نے دیکھا کہ میرے دشمن شکست ياب ہو ئے ہیں۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے تار دار سازوں کے ساتھ گا نے کے لئے داؤد کا مشکیل

55 اے خدا ! میری دعا سن۔
    مہربانی سے رحم کے لئے میری دعا کو نظر انداز نہ کر۔
اے خدا! برائے مہربانی میری سُن اور مجھے جواب دے۔
    تو مجھ کو اپنی شکا یت تجھ سے کہنے دے۔
میرے دشمن نے مجھے پھٹکار دیاہے۔ شریر لوگوں نے مجھ پر چیخا۔
    میرے دشمن قہر بن کر مجھ پر ٹوٹ پڑے ہیں۔
    وہ مجھے نیست و نابود کر نے کے لئے مصیبتیں ڈھا تے ہیں۔
میرا دل میرے اندر زور سے دھڑک رہا ہے۔
    میں موت سے خوفزدہ ہوں۔
میں بہت خوفزدہ ہوں۔
    میں تھر تھر کانپ رہا ہوں۔ میں ہیبت میں ہوں۔
اور ،اگر کبوتر کی مانند میرے پر ہو تے۔
    اگر میں اُڑپا تا تو کسی پرُ سکون جگہ کواُڑجا تا۔
پھر تو میں دور نکل جا تا
    اور میں اُ ڑ کر دور بیا بان میں چلا جا تا۔

میں دور چلا جا ؤں گا
    اور اس مصیبت کی آندھی سے بچ کر دور بھا گ جا ؤں گا۔
اے میرے ما لک ! اُن کے جھوٹ کا خاتمہ کر،
    کیوں کہ میں نے شہر میں ظلم اور فساد دیکھا ہے۔
10 اِس شہر میں،ہر جگہ ، رات اور دن تشدُد اور لڑائیاں ہیں۔
    اس شہر میں بھیانک حادثات ہو رہے ہیں۔
11 راستوں میں بہت زیادہ جرم پھیلا ہوا ہے۔
    ہر جگہ لوگ فریب اور ستم کر رہے ہیں۔

12 اگر یہ میرا دشمن ہو تا اور مجھے ملا مت کرتا تو میں اِسے سہ لیتا۔
    اگر یہ میرے دشمن ہو تے، اور مجھ پر وار کر تے تو میں چھپ سکتا تھا۔
13 لیکن میرا ساتھی، میرا رفیق، میرا دوست ، یہ توُ ہے،
    توُ ہی مجھے مشکل میں ڈالتا ہے۔
14 ہم نے باہمی طور پر راز کی باتیں بانٹ لی تھیں۔
    ہم خدا کے گھر میں ہجوم کے ساتھ چلے ہیں۔
مجھے امید ہے کہ موت حیرت کے ساتھ میرے دشمنوں کو لے گی۔
    مجھے امید ہے کہ زمین کھل جا ئے گی۔

15 کا ش میرے دشمنوں کو اچانک موت آجا ئے ،کاش!
    ز مین کھلے ا و ر انہیں زندہ نگل جائے۔ کیوں؟
    کیوں کہ انہوں نے آپس میں نہایت اس طرح کے خطرناک منصوبے بنا ئے۔

16 میں تو مدد کیلئے خدا کو پکا روں گا
    اور خداوند مجھے بچائے گا۔
17 میں تو اپنے دُکھ کو خدا سے صبح وشام
    اور دوپہر میں کہوں گا۔ وہ میری سنے گا۔
18 میں نے کئی جنگلوں میں لڑا ئی لڑی ہے ،
    لیکن خدا نے ہمیشہ مجھے بچا یا ہے اور حفا ظت کے ساتھ وا پس لا یا ہے۔
19 خدا میری سُنے گا۔
    ہمیشہ قائم رہنے وا لا بادشاہ میری مدد کر یگا۔

میرے دشمن اپنی زندگی کو نہیں بدلیں گے۔
    وہ خدا سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی خدا کی تعظیم کر تے ہیں
20 میرے دشمن اپنے ہی دوستوں پر حملہ کر تے ہیں۔
    وہ لوگ وہ کام نہیں کریں گے جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔

21 میرے دشمن بہت ہی میٹھی باتیں بولتے ہیں، اور سلامتی کی باتیں کر تے رہتے ہیں۔
    لیکن اصل میں ،وہ جنگ کا منصوبہ بنا تے ہیں۔
    اُن کے الفاظ چھُری کی کا ٹ کی مانند ہیں، اور تیل کی مانند پھسلتے ہیں۔

22 اپنی پریشانیاں تم خداوندکو سونپ دو۔ پھر وہ تمہا ری نگہبانی کریگا۔
    خدا اچھے لوگوں کو کبھی بھی شکست سے دوچار ہو نے نہیں دیگا۔
23 اِس سے پہلے کہ اُن کی آدھی عمر بیتے ، اے خدا !اُن قاتلوں کو اور اُن جھو ٹوں کو قبروں میں بھیج !
    جہاں تک میرا تعلق ہے، میں تجھ پر توکّل کروں گا۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے یو نت ایلیم رخو قیم کے سُر پر داؤد کا نغمہ۔ مکتام : اُس وقت جب فلسطینیوں نے اُسے جات میں پکڑ لیا

56 اے خدا! تو مجھ پر رحم کر ، کیوں کہ لوگوں نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔
    وہ لگا تار میرا پیچھا کر رہے ہیں، اور میرے ساتھ جھگڑا کر رہے ہیں۔
میرے دشمن لگاتار مجھ پر حملہ کر تے ہیں۔
    وہاں پر انگنت لڑا کو ہیں۔
جب بھی میں ڈرتا ہو ں،
    تو میں تجھ پر ہی بھروسہ کرتا ہوں۔
میرا توکّل خدا پر ہے اس لئے لوگ مجھ پر جو کچھ کر سکتے ہیں
    اُس سے بھی ميں خو فزدہ نہیں ہوں۔
میرے دشمن ، ہمیشہ میری باتوں کو توڑ تے مروڑتے رہتے ہیں۔
وہ اکٹھے ہو کر چھپ گئے ہیں۔ وہ ہمیشہ ہر قدم پر نگاہ رکھتے ہیں
    اس امید پر کہ مجھے قتل کر نے کا کو ئی موقع نکل آئے
اے خدا ! اُ ن کے کئے گئے بُرے کامو ں کے سبب انہیں دور بھیج دے۔
    دوسری قومو ں کے غصّے کی تکلیف جھیلنے کے لئے انہیں بھیج دے۔
تو جانتا ہے کہ میں بہت پریشان ہوں۔

تُو یہ جانتا ہے کہ میں نے کتنی فریاد کی ہے۔

    تو نے یقینی طور پر میرے سب آنسوؤں کا حساب کتاب رکھا ہوگا۔

اس لئے اب میں تجھے مد دکے لئے پکا روں گا۔ میرے دشمنوں کو شکست دے۔
    میں یہ جانتا ہوں کہ تو یہ کر سکتا ہے کیوں کہ تو خدا ہے۔
10 میں خدا کے کئے ہو ئے وعدے پر شکر گذاری کرتا ہوں۔
    میں خداوندکے کئے ہو ئے وعدے پر اس کی اچھا ئیوں کی تمجید کرتا ہوں۔
11 میرا توکّل خدا پر ہے ،
    اس لئے میں ڈرتا نہیں ہوں کہ لوگ مجھے کیا کر سکتے ہیں۔

12 اے خدا ! میں نے تجھ سے خصوصی مِنّتیں کی ہیں، میں اُن کو پو را کروں گا۔
    میں تیرے حضور شکر گزاری کی قربانیاں پیش کروں گا۔
13 کیوں کہ تو نے مجھ کو موت سے بچا یا ہے۔
    تو نے مجھ کو شکست سے بچا یا ہے۔
اِسلئے میں خدا کی عبادت زندگی کی روشنی میں کروں گا۔
    جسے زندہ لوگ دیکھ سکتے ہیں۔

مو سیقی کے ہدایت کا ر کے لئے التشخیت کے سُر پر داؤد کا نغمہ۔ مکتام: اُس وقت کا جب وہ مفارہ میں ساؤل سے بھا گا

57 اے خدا مجھ پر رحم کر!
    مجھ پر رحم کر کیوں کہ مجھ کو تجھ پر اعتماد ہے۔
میں تیرے پاس تیری پناہ پا نے کو آیا ہوں
    جب تک مصیبت دور نہ ہو جائے۔
میں مدد کے لئے خدائے تعا لیٰ سے دُعا کرتا ہوں
    اور وہ میری مکمل طور سے دیکھ بھال کرتا ہے!
وہ میری مدد آسمان سے کرتا ہے ، اور وہ مجھ کو بچا لیتا ہے۔
    جب لوگ مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں
    تو وہ اُن کو ہراتا ہے۔ خدا مجھ پر اپنی سچی محبت ظاہر کرتا ہے۔

میرے دشمنوں نے مجھے چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔
    میری جان آفت میں ہے۔
وہ ایسے ہیں جیسے آدم خور شیر
    اور اُن کے تیز دانت نیزوں اور تیروں جیسے ، اور اُن کی زبان تیز تلوا ر کی سی ہے۔

اے خدا تو آسمانوں پر سرفراز ہے۔
    تیرا جلال ساری دُنیا پر ہے ، جو آسمان سے بلند ہے۔
میرے دُشمنوں نے میرے لئے جال پھیلا یا ہے۔ مجھے پھنسانے کی وہ کوشش کر رہے ہیں۔
    انہوں نے میرے لئے گہرا گڑھا کھو دا ہے تا کہ میں اُس میں گر جا ؤں، لیکن وہ خود اُس میں گر گئے۔

لیکن خدا میری حفاظت کرے گا۔
    مجھے یقین ہے کہ وہ میری ہمّت کو بڑھا ئے گا۔ میں اُس کی تمجید کروں گا۔
اے میری رُوح بیدار ہو !
    اے بر بط اور ستار جا گو ہم سب مل کر صبح سویرے کو( سحر) جگا ئیں !
اے میرے ما لک ! تمام لوگوں میں تیری ستائش کروں گا۔
    میں لوگوں کے درمیان تیری مدح سرائی کروں گا۔
10 تیری محبت آسمانوں سے زیادہ بلند ہے۔
    تیری فرمانبرداری اِتنی عظیم ہے کہ وہ سب سے بلند بادل تک پہنچتی ہے۔
11 خدا عظیم ہے، آسمان سے بلند
    اور اُس کا جلال روئے زمین پر پھیلا ہے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International