Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
زبُور 40-45

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کا نغمہ

40 خداوندکو میں نے پکا را اُس نے میری سنی۔
    اُس نے میری فریاد سنی۔
خداوند نے مجھے تباہی کے گڑھے سے نکا لا۔
    اُس نے مجھے دلدل کے کیچڑ سے اُٹھا یا ،
اور اُس نے مجھے سخت زمین پر بٹھایا۔
    اور پھسلن سے میرے قدم کو بچا ئے رکھا۔
خداوند نے میرے مُنہ میں ایک نیا نغمہ رکھا۔

خدا کی ایک ستا ئش کا نغمہ۔

بہت سارے لوگ دیکھیں گے جو میرے ساتھ گذرا ہے۔
    اور پھر خدا کی عبادت کریں گے۔ وہ خدا پر توکّل کریں گے۔
اگر کوئی شخص خداوند کے بھرو سے رہتا ہے۔
    تو وہ شخص سچ مچ خوش ہو گا۔
اگر کو ئی شخص مورتی اور دیویوں کی مدد نہ لے ،
    تو وہ شخص یقینًا خوش رہے گا۔
اے خداوند میرے خدا ! توُ نے بہت سارے حیرت انگیز کام کئے ہیں۔
    ہما رے لئے تیرے پاس عجیب منصو بے ہیں۔
کو ئی شخص نہیں جو اُسے شما ر کر سکے۔
    میں تیرے کئے ہو ئے کاموں کو بار بار دہرا ؤں گا۔

اے خداوند! تو نے مجھ کو یہ سمجھا یا ہے۔
    توکو ئی قربانی اور تحفہ کو پسند نہیں کر تا
    تو نے کبھی بھی جلا نے کی قربانی یا گناہ کے لئے قربا نی طلب نہیں کی۔
تب میں نے کہا، “دیکھ میں آرہا ہوں۔
    کتاب میں میرے با رے میں یہ لکّھا ہے۔
اے میرے خداوند، میں وہی کرنا چاہتا ہوں جو تو چاہتا ہے۔
    میں نے دل میں تیری شریعت کو بسالیا۔
بڑے مجمع کے بیچ میں تیری صداقت کی بشارت دوں گا۔
    خداوند تو جانتا ہے کہ میں اپنے منہ کو بند نہیں رکھوں گا۔
10 اے خداوند! میں تیرے اچھے کاموں کے با رے میں بتاؤں گا۔
    اُس نجات کی خوش خبر ی کو میں بھید بنا کر دل میں چھپا ئے نہیں رکھوں گا۔
میں لوگوں کو حفاظت کے لئے تجھ پر بھروسہ کر نے کے لئے کہونگا۔
    میں بڑے مجمع میں تیری وفا داری اور سچائی نہیں چھپا ؤں گا۔
11 اے خداوند! تو مجھ پر رحم کرنے میں دریغ نہ کر۔
    اپنی وفاداری اور سچّی محبت سے میری حفاظت کر۔”
12 مجھ کو بُرے لوگوں نے گھیر لیا وہ اتنے زیادہ ہیں کہ شمار نہیں کئے جا سکتے۔
    مجھے میرے گناہوں نے پکڑ رکھا ہے۔
اور میں اُن سے بچ کر بھا گ نہیں پا تا ہوں۔
    میرے گناہ میرے سر کے بالوں سے زیادہ ہیں۔ میں نے حوصلہ ہار دیا ہے۔
13 اے خداوند! میری جانب دوڑ اور میری حفا ظت کر۔
    آ، دیر مت کر۔ مجھے بچا لے۔
14 وہ شریر لوگ مجھے مارنا چاہتے ہیں۔
    اے خداوند! توُ انہیں شرمندہ کر اور انہیں ما یوس کر دے۔
وہ لوگ مجھے نقصان پہنچا نا چاہتے ہیں۔
    تو انہیں بے عزّت ہو کر بھا گنے دے۔
15 وہ بُرے لوگ میری ہنسی اُڑا تے ہیں
    انہیں اتنا شرمندہ کر کہ وہ بول تک نہ پا ئیں۔
16 لیکن وہ لوگ جو تیری تلا ش میں ہیں، شادمان رہیں۔
    وہ لوگ ہمیشہ یہ کہتے رہیں، “خداوند کی تمجید ہو !”
    وہ تیری نجات سے محبت کرتے ہیں۔

17 اے میرے مالک! میں غریب اور محتاج ہوں توُ میری مدد کر۔
    اور مجھ کو بچا لے۔ اے میرے خدا ! اب مزید دیر مت کر۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کا نغمہ

41 با فضل ہے وہ جو غریب لوگوں کی مدد کرتا ہے۔
    ایسے لوگوں پر جب مصیبت آئینگی تب خداوند اس کو بچا لے گا۔
خداوند اس شخص کی حفا ظت کر ے گا اور اُس کی زندگی بچائے گا۔
    وہ شخص زمین پر مبارک ہو گا۔
    خدا اُ سکے دُشمنوں کی جا نب سے اُس کا نقصان نہیں ہو نے دے گا۔
جب وہ شخص بیما ر ہو گا اور بستر میں پڑا ہو گا تو اُسے خداوند قوُت دے گا۔
    وہ شخص بستر میں چاہے بیما ر پڑا ہو لیکن خداوند اُس کو ٹھیک کر دے گا۔

میں نے کہا ، “خداوند! مجھ پر رحم کر۔
    میری جان کو شفا دے کیوں کہ میں نے تیرے خلاف گناہ کئے ہیں۔
    لیکن مہربانی سے مجھے معاف کر اور شفا دے۔”
میرے دُشمن میرے بارے میں بُری با تیں کہتے ہیں۔
    وہ کہہ رہے ہیں، “وہ کب مرے گا اور کب بھلا دیا جا ئے گا ؟”
کچھ لوگ میرے پاس ملنے آتے ہیں اور وہ کہتے ہیں
    کہ سچ مچ ان کے دما غ میں کیا ہے۔
وہ لوگ میرے بارے میں کچھ پتہ لگا نے آ تے ہیں
    اور لوٹتے وقت افوا ہیں پھیلا تے ہیں۔
میرے دُشمن چھپے چھپے میری غیبت کر رہے ہیں۔
    وہ میرے خلاف منصو بے بنا رہے ہیں۔
وہ کہا کر تے ہیں، “اس نے کو ئی بُرا عمل کیاہے۔
    اِسی وجہ سے اس کو کو ئی بُرا مرض لگا ہے۔
    مجھ کو امیّد ہے وہ کبھی صحت مند نہیں ہو گا۔”
میرا دلی دوست میرے ساتھ کھا تا تھا۔
    اُ س پر مجھ کو بھروسہ تھا۔
    لیکن اب میرا دلی دوست بھی میرے خلاف ہو گیا ہے۔
10 اس لئے ا ے خداوند! مجھ پر مہربانی کر۔ مجھے اٹھ کھڑا کر تا کہ میں اُن کو بدلہ دوں۔
11 خداوند! اگر تو میرے دشمنوں کو میرا بُرا نہیں کر نے دے گا ،
    تو میں سمجھوں گا کہ تو مجھ سے محبت کرتا ہے ،
    اس لئے تو نے مجھے چوٹ پہنچا نے کے لئے انہیں نہیں بھیجا۔
12 میں بے قصور تھا اور توُ نے میری مد دکی۔
    تو نے مجھے کھڑا کیا اور مجھے اپنی خدمت کر نے دیا۔

13 خداوند اسرائیل کے خدا کی ستائش کرو۔
    وہ ہمیشہ تھا اور وہ ہمیشہ رہے گا۔

آمین آمین۔

دوسری کتاب

زبور 42-72

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے مشکیل بنی قورح کے لئے

42 جیسے ہرنی پیاس سے پا نی کے جھرنوں کے لئے ترستی ہے۔
    ویسے ہی اے خدا ! میری روح تیرے لئے ترستی ہے۔
زندہ خدا کے لئے میری روح پیاسی ہے۔
    میں اس سے ملنے کے لئے کب تک آسکتا ہوں۔
دن رات میرے آنسو ہی میری خوراک ہيں۔
    ہر وقت میرے دشمن کہتے ہیں، “ تیرا خدا کہاں ہے ؟”
میرا دل اُگل دیتا ہے جب میں ان چیزوں کو یاد کرتا ہوں۔
    مجھے یاد ہے میں خدا کے گھر میں ہجو م کی رہنما ئی کرتا تھا۔
    ان لوگوں کے ساتھ خوشیوں بھرے ستائش کے نغمہ گا نا اور تقریب کا منانا مجھے یاد ہے۔

میں اتنا دُکھی کیوں ہوں؟
    میں اتنا پریشان کیوں ہوں؟
میں خدا کی مدد کا منتظر ہوں۔
    مجھے ا ب بھی اس کی حمد کا موقع ملے گا۔ وہ مجھے بچا ئے گا۔
اے میرے خدا ! میں بہت دُکھی ہوں۔
    اس لئے میں نے تجھے یردن کی وادی سے حرمون کی پہا ڑی سے اور مصفار کے کوہ سے پکا را۔
تیرے آبشا روں کی آوا ز سے گہراؤ گہراؤ ، کو پکا رتا ہے۔
    تیری سب موجیں اور لہریں مجھ پر سے گذر گئیں۔
اگر ہردن خداوند سچّی محبت دکھا ئے گا تو پھر میں رات میں اس کا گیت گا پا ؤں گا۔ میں اپنے زندہ خدا کی دعاء کر سکوں گا۔
میں اپنے خدا ، اپنی چٹان سے باتیں کر تا ہوں۔
    میں کہا کر تا ہوں، “ اے خداوند! تو نے مجھ کو کیوں بھلا دیا؟
    اے خدا ! تو نے مجھ کو یہ کیوں نہیں دکھا یا کہ میں اپنے دشمنوں سے کیسے بچ نکلوں۔”
10 میرے دشمن ہمیشہ میری توہین کر تے ہیں۔ اور مہلک گھونسے ما رتے ہیں جب وہ یہ پو چھتے ہیں، “ تیرا خدا کہاں ہے ؟”

11 میں اتنا دُکھی کیوں ہوں؟
    میں اتنا پریشان کیوں ہوں؟
میں خدا کے سہا رے کا منتظر رہوں گا۔
    مجھے اب بھی اُ س کی ستائش کر نے کا موقع ملے گا۔ وہ مجھے بچا ئے گا۔

43 اے خدا ! ایک شخص ہے جو تیرا وفادار نہیں ہے۔ وہ شریر ہے اور جھو ٹ بولتا ہے۔
    اے خدا، میری وکا لت کر انصاف کر اور ثابت کر کہ میں حق پر ہوں۔
    مجھے اس شخص سے بچا لے۔
اے خدا ، توہی میری محفوظ جگہ ہے !
    توُ مجھے کیوں چھو ڑ بیٹھا ہے ؟
توُ نے مجھ کو یہ کیوں نہیں دکھایا
    کہ میں اپنے دشمنوں سے کیسے بچ نکلوں
اے خدا؟تُو اپنے نور اور اپنے سچ کو مجھ پر روشن ہو نے دے۔
    سچّائی اور تیرا نور مجھ کو راہ دکھا ئیں گے۔ وہ مجھے تیرے کوہ مقدّس پر تیرے مقدس گھر کو لے چلیں گے۔
میں تو خدا کی قربان گاہ کے پاس جا ؤں گا۔
    میں خدا کے پاس آؤں گا جو مجھے بہت شادماں کرتا ہے۔
اے خدا، اے میرے خدا!
    میں ستار بجا کر تیری ستائش کروں گا۔

میں اتنا دُکھی کیوں ہوں؟
    میں کیوں اتنا بے چین ہوں۔
مجھے خدا کے سہا رے کا انتظار کر نا چاہئے۔
    مجھے اب بھی اُس کی ستائش کا موقع ملے گا۔
    وہ مجھے بچا ئے گا۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے بنی قورح کا نغمہ مشکیل

44 اے خدا، ہم نے تیرے بارے میں سنا ہے۔
    ہمارے باپ دادا کی زندگی کے دنوں میں جو کام توُ نے کیا تھا اُ ن کے بار ے میں انہوں نے ہمیں بتا یا۔
    اور تو نے قدیم زمانے میں جو کام کیاتھا انہوں نے اُن کے با رے میں بھی بتا یا۔
اے خدا ، تو نے یہ زمین اپنی عظیم قوّت سے غیر لوگوں سے لی اور ہم کو دی۔
    ان غیر ملکیوں کو تو نے کچل دیا۔ اور اُن کو یہ زمین چھو ڑنے کے لئے دباؤ ڈا لا۔
ہما رے باپ دادا نے یہ زمین اپنی تلوا روں کے زور پر نہیں لی تھی۔
    اپنے بازؤں کے زور پر کامیاب نہیں ہوئے تھے۔
یہ اِس لئے ہوا تھا کیوں کہ تو ہما رے باپ دادا کے ساتھ تھا۔
    اے خدا، تیری عظیم قدرت نے ہما رے باپ دادا کی حفاظت کی۔ کیوں کہ توُ اُن سے محبت کیا کرتا تھا۔
اے میرے خدا!
    توُ میرا بادشاہ ہے۔ حکم دے اور یعقوب کے لوگوں کو فتح نصیب کر۔
اے میرے خدا، تیری مددسے ہم اپنے دشمنوں کو دھکیل دینگے
    اور ہم تیرے نام سے دشمن کو کچل دینگے۔
مجھے اپنی کمان اور تیروں پر بھروسہ نہیں۔
    میری تلوا ر مجھے بچا نہیں سکتی۔
اے خدا، تو نے ہی ہمیں مصر سے بچا یا۔
    تو نے ہما رے دشمنوں کو شرمندہ کیا۔
ہر دن ہم خدا کی ستائش کرینگے۔

ہمیشہ تیرے نام کا شکر ادا کریں گے۔

لیکن، اے خدا، تو نے ہمیں کیوں چھوڑ دیا ؟
    تو نے ہمکو پشیمانی میں ڈا لا۔ ہمارے ساتھ تو جنگ میں نہیں آیا۔
10 توُ نے ہمارے دشمنوں کو ہمیں پیچھے دھکیلنے کے لئے چھوڑدیا۔
    ہما رے دشمن ہما ری دولت چھین لے گئے۔
11 تو نے ہم کو ذبح ہو نے وا لی بھیڑو ں کی ما نند چھوڑدیا
    اور دوسری قوموں کے درمیان ہم کو پراگندہ کیا۔
12 اے خدا، توُ نے اپنے لوگوں کو کم مول میں یو ں ہی بیچ دیا۔
    یہاں تک کہ تُو نے قیمت کے با رے میں حجّت تک نہیں کی۔
13 تُو نے ہمیں ہما رے ہمسایوں میں ہنسی کا سبب بنا یا۔
    ہما رے ہمسایہ ہمارا تمسخر کرتے ہیں، اور ہما را مذاق اُڑا تے ہیں۔
14 جیسے مزاحیہ کہا نی کہی جا تی ہے اسی طرح وہ ہما رے بارے میں بولتے ہیں۔
    یہاں تک کہ وہ لوگ جن کا اپنا کوئی ملک نہیں ہے۔ اپنا سر ہلا کر ہما را تمسخر کر تے ہیں۔
15 میں شرمند گی میں غرق ہوں۔
    میری رُ سوائی دن بھر میرے سامنے رہتی ہے۔
16 میرے حریفوں نے مجھے شرمندہ کیا ہے۔
    میرا مذاق اُ ڑا تے ہو ئے میرا دشمن، اپنا انتقام چاہتا ہے۔
17 ا ے خدا، ہم نے تجھ کو بھُلايا نہیں۔ پھر بھی تو ہما رے ساتھ ایسا کر تا ہے۔
    ہم نے جھوٹ نہیں کہا تھا جب ہم نے تیرے ساتھ معاہدہ تحریر کی تھی۔
18 اے خدا، ہم نے تجھ سے منہ نہیں مو ڑا،

اور نہ ہی ہما رے قدم تیری را ہ سے مڑے۔

19 لیکن ، اے خدا، تو نے ہمیں اِس ویران مقام پر کچل دیا ہے جہاں گیدڑ رہتے ہیں۔
    موت کی مانند گہری اندھیری جگہ میں تو نے ہمیں چھپا دیا۔
20 کیا ہم کبھی اپنے خدا کا نام بھو لے ،
    کیا ہم اجنبی خداؤں کے آگے جھکے؟ کبھی نہیں!
21 ہر گز نہیں، خدا اِن با توں کو جانتا ہے۔
    وہ توہما رے گہرے بھید تک جانتاہے۔
22 اے خدا، ہم تیرے لئے ہر روز ما رے جا رہے ہیں۔
    ہم اُن بھیڑوں جیسے بنے ہیں جو ذبح کر نے کے لئے لے جائی جا رہی ہوں۔
23 اے خدا ! جا گ تو کیوں سوتا ہے ؟
    اُٹھ! ہمیشہ کے لئے ہم کو ترک نہ کر۔
24 اے خدا ، تو ہم سے کیوں چھپتا ہے؟
    کیا تو ہمارے دکھ اور مصیبتوں کو بھو ل گیا ؟
25 ہم کو دھو ل میں پٹک دیا گیا۔
    ہم اوندھے منہ زمین پر پڑے ہو ئے ہیں۔
26 اے خدا، اُٹھ اورہم کو بچا لے۔ اپنی سچّی شفقت کی خاطر ہمیں بچا لے۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے شو شینیم کے سُر پر بنی قورح کی طرف سے ایک نغمہ

45 نفیس لفظ میرے دل میں بھر جا تے ہیں،
    جب میں بادشا ہ کے لئے با تیں لکھتا ہوں۔
میری زبان پر لفظ ایسے آنے لگتے ہیں
    جیسے وہ کسی ما ہر مصنّف کے قلم سے نکل رہے ہوں۔

تو بنی آدم میں دوسروں کے بہ نسبت سب سے زیادہ حسین ہے۔
    تو ایک بہترین مقرر ہے۔ اِس لئے خدا نے تجھے ہمیشہ کیلئے مبا رک کیا۔
تو اپنی تلوا ر رکھ۔ تو اپنا پُر شوکت لباس پہن!
تو حیرت انگیز ہے۔ جا، انصاف اور صدا قت کے لئے جنگ جیت۔
    حیرت انگیز کا ر نا مے انجام دینے کے لئے اپنے طا قتور داہنے ہاتھ کا استعما ل کر۔
تیرے تیر نہایت تیز ہیں۔
    تو بہت سی قوموں کو شکست دیگا۔ تو اپنے دشمنوں پر بادشاہ بن کر حکومت کرے گا۔
اے خدا تیرا تخت ابدالآباد ہے۔
    تیری سلطنت کا عصا راستی کا عصا ہے۔
تو نیکی سے محبت اور بُرا ئی سے نفرت کر تا ہے۔
    اِس لئے خدا، تیرے خدا نے تیرے دوستوں کے اوپر تجھے بادشاہ چُنا ہے۔ [a]
تیرے لباس سے مُر اور مصبّر اور تیج پات کی خوشبو آتی ہے۔
    ہا تھی دانت سے سجائے محلوں میں سے تجھے خوش کر نے کے لئے موسیقی آتی ہے۔
تیری معزز خوا تین میں شاہزادیاں ہیں۔
    تیری رانی خالص سونے سے بنے تاج پہنے تیری داہنی طرف کھڑی ہے۔

10 اے شہزادی ! میری بات کو سُن۔ پوری طرح غور سے سن۔
    تب تو میری بات کو سمجھے گی۔
تو اپنی قوم اور اپنے باپ کے گھر کو بھول جا۔
11     بادشاہ تیرے حسن کا مشتاق ہے۔
کیوں کہ وہ تیرا آقاہے
    تو اسے سجدہ کر۔
12 صُور نگر کے لوگ تیرے لئے تحفہ لا ئیں گے
    اور دولتمند تجھ سے ملنا چاہیں گے۔

13 وہ شہزادی اُس قیمتی زیور کی مانند ہے
    جسے حسین اور قیمتی سونے سے آراستہ کیا گیا ہو۔
14 وہ بیل بوُٹے دار خوبصورت لباس میں بادشاہ کے حضور پیش کی جا ئے گی۔
    اور کنواری سہیلیاں جو اس کے پیچھے چلتی ہیں تیرے سامنے حاضر کی جا ئیں گی۔
15 وہ یہاں خوشی سے آتے ہیں۔
    وہ شادماں ہو کر محل میں داخل ہوتے ہیں۔

16 اے بادشاہ، تیرے بعد تیرے بیٹے جانشین ہوں گے
    تو انہیں رُوئے زمین کا سردار مقّرر کرے گا۔
17 میں تیرے نام کی یاد کو نسل در نسل قائم رکھوں گا۔
    اس لئے اقوام ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تیری ستائش کریں گے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International