Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
زبُور 1-8

پہلی کتاب

زبُور 1-41

وہ شخص سچ مچ میں خوش نصیب ہو گا
    اگر وہ شریروں کی صلاح پر نہ چلے،
اور اگر وہ گنہگاروں کی سي زندگی نہ گزارے
    اور اگر وہ ان لوگوں کے ساتھ میں نہ بیٹھے جو خدا کی تعظیم نہیں کر تا ہے۔
نیک آدمی خدا وند کی تعلیمات سے محبت کر تا ہے۔
    اُسی میں دن رات اُس کا دھیان رہتا ہے۔
اس سے وہ شخص اُس درخت کی مانند ہو گا جو پانی کے دھا راؤں کے پاس لگایا گیا ہے۔
    وہ اس درخت کی مانند ہے جو صحیح وقت میں پھلتا پھولتا ہے
اور جس کے پتّے کبھی مُرجھا تے نہیں۔
    وہ جو بھی کر تا ہے کامیاب ہی ہو تا ہے۔
لیکن شریر لوگ ایسے نہیں ہو تے۔
    شریر لوگ اُس بھو سے کی مانند ہو تے ہیں جسے ہوا کا جھو نکا اڑا لے جاتا ہے۔
اس لئے شریر لوگ معصوم قرار نہیں دیئے جائیں گے۔ صادق لوگوں میں وہ خطاکار ثابت ہو نگے۔
    ان گنہگاروں کو چھوڑا نہیں جائیگا۔
ایسا بھلا کیوں ہو گا ؟ کیوں کہ خدا وند صادقوں کی حفاظت کر تا ہے
    اور وہ شریروں کو نیست و نابود کرتا ہے۔

دوسرے ملکوں کے لوگ کیوں اتنا طیش میں آتے ہیں
    اور لوگ کیوں بیکار کے منصوبے بنا تے ہیں؟
ان قوموں کے بادشاہ اور حکمراں،
    خدا اور اس کے منتخب بادشاہ کے خلاف آپس میں ایک ہو جا تے ہیں۔
وہ حا کم کہتے ہیں، “ آؤ خدا کی طرف اوراُس بادشاہ کی جس کو اُس نے چنا ہے ، ہم سب مخالفت کریں۔
    “ آؤ ہم ان بندھنوں کو تو ڑ دیں جو ہمیں قید کئے ہیں اور انہیں پھینک دیں!”
لیکن میرا خدا جو آسمان پر تخت نشین ہے
    اُن لوگوں پر ہنستا ہے۔
5-6 خدا غصّے میں ہے اور وہ ان سے کہتا ہے ،
    “ میں نے اس شخص کو بادشاہ بننے کے لئے منتخب کیا ہے۔
وہ کوہِ مقّدس صیّون پر حکومت کرے گا۔ صیّون میرا خصوصی کوہ ہے۔ ”
    یہی ان حاکموں کو خوفزدہ کرتا ہے۔
اب میں خداوند کے اُس فرمان کو تجھے بتا تا ہوں۔
    خداوند نے مجھ سے کہا تھا، “ آج میں تیرا باپ بنتا ہوں اور توآج میرا بیٹا بن گیا ہے۔
اگر تو مجھ سے مانگے، تو ان قوموں کو میں تجھے دے دوں گا
    اور اس زمین کے سبھی لوگ تیرے ہو جا ئیں گے۔
تیرے پاس ان ملکوں کو نیست و نابود کر نے کی ویسی ہی قدرت ہو گی
    جیسے کسی مٹی کے برتن کو کو ئی لو ہے کے عصا سے چکنا چور کر دے۔”
10 پس اے بادشاہ ہو! تم دانشمند بنو۔
    اے زمین پر عدالت کرنے وا لو، تم اس سبق کو سیکھو۔
11 تم نہا یت خوف سے خداوند کی عبادت کرو۔
12 اپنے آپ کو اس کے بیٹے کا وفادار ظاہر کرو۔
    اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو وہ غضب ناک ہو گا اور تمہیں نیست ونابود کر دے گا۔
جو لوگ خداوند پر توکّل کرتے ہیں وہ خوش رہتے ہیں۔
    لیکن دوسرے لوگوں کو چاہئے کہ ہو شیار رہیں کیوں کہ خدا کا غصّہ آنے وا لے وقت میں جلدی بھڑکے گا۔

داؤد کا اس وقت کا نغمہ جب وہ اپنے بیٹے ابی سلوم سے دور بھا گا تھا

“اے خداوند، میرے کتنے ہی دشمن میرے خلاف کمر بستہ ہیں۔
بہت سے لوگ میرے خلاف چر چہ کرتے ہیں۔
    بہت سے میرے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ خدا اِس کی حفا ظت نہیں کریگا۔”
لیکن اے خداوند! تو میری سِپر ہے۔
    تو میرا جلال ہے۔ خداوند تو ہی مجھے اہم بنا ئے گا۔
میں بلند آواز میں خداوند کے حضور فریاد کرتا ہوں
    اور وہ اپنے کو ہِ مقّدس پر سے مجھے جواب دیتا ہے۔
میں آرام کر نے کو لیٹ سکتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ میں جاگ جاؤں گا،
    کیوں کہ خداوند میری حفا ظت کرتا ہے۔
میں ان دس ہزار آدميوں سے خو فزدہ نہیں
    جو میرے چاروں طرف میرے خلاف صف بستہ ہیں۔
اے خداوند،اٹھ [a]!
    میرے خدا آ، میری حفا ظت کر۔
تو بہت زور آور ہے۔
    اگر تو میرے سبھی ظالم دشمنوں کے گال پر ما رے تو ان کے تمام دانت ٹوٹ جا ئیں گے۔

اے خداوند! فتح تیری ہے۔
    اے خدا تیرے لوگوں پر تیری برکت رہے۔

موسیقی کے ہدایت کار کے لئے تار دار سازوں کے ساتھ داؤد کا نغمہ [b]

اے میرے صادق خدا ! جب میں تجھے پکا روں، مجھے جواب دے۔
    مجھ پر رحم کر اور میری دعا سن لے۔ تمام مصیبتوں سے مجھ کو تھوڑی نجات دے۔

اے آدم کے بیٹو! کب تک تم میرے بارے میں بُرے الفاظ کہو گے؟

    تم لوگ میرے با رے میں کہنے کے لئے نئے جھوٹ دھونڈ تے رہتے ہو۔ تم اُن جھو ٹی باتوں کو بولنا پسند کر تے ہو۔
تم جانتے ہو کہ خدا اپنے فرمانبردار کی سنتا ہے جو اس کے فرمانبردار ہیں۔
    جب بھی میں خداوند کو پکا رتا ہوں، وہ میری پکار کو سنتا ہے۔
اگر کو کو ئی چیز تجھے تنگ کر دے تو توُ غضبناک ہو سکتا ہے ، لیکن تو گناہ کبھی نہ کر نا۔
    جب تم اپنے بستر پر جا ؤ تو سو نے سے پہلے اُن باتوں پر غور کرو اور خاموش رہو۔
عمدہ قربانیاں خدا کے لئے کر [c] اور خداوند پر مکّمل اعتماد کر۔

بہت سے لوگ کہتے ہیں، “خدا کی اچھا ئیاں ہمیں کون دکھا ئے گا ؟
    اے خدا وند ! تو اپنے چہرہ کا نور ہم پر جلوہ گر فرما۔”
اے خدا وند میرے دل کو تو نے اتنی زیادہ خوشی بخشی ہے۔ اب میں زیادہ خوش ہوں بہ نسبت اسوقت کے جب ہم لوگ فصل کٹائی کی تقریب منا تے ہیں
    اور جس وقت کہ اناج اور مئے زیادہ ہو تی ہے۔
میں بستر پر جاتا ہوں اور سلامتی سے لیٹتا ہوں۔
    کیوں کہ اے خدا وند !فقط تو ہی مجھے مطمئن رکھتا ہے۔

موسیقی کے ہدایت کار کے لئے بانسریوں کے ساتھ داؤد کا نغمہ

اے خدا وند !میری باتوں کو سن۔
    میں تجھ سے جو کہنے کی کو شش کر رہا ہوں برائے مہر بانی اسے سمجھ۔
اے میرے بادشاہ ! اے میرے خدا !
    میری فریاد کی طرف متوجہ ہو۔
اے خدا وند !ہر صبح تجھ کو میں اپنا نذرانہ پیش کر تا ہوں۔
    تو ہی میرا مددگار ہے۔ میری امید تجھ سے وابستہ ہے اور تُو ہی میری دعائیں ہر صبح سنتا ہے۔
اے خدا !تو شریر لوگوں کی قُربت سے خوش نہیں ہو تا۔
    بُرے لوگ تیری عبادت گاہ میں عبادت نہیں کر سکتے۔
تیرے نزدیک بدکردار [d] نہیں آسکتے۔
    تو ان سے نفرت کرتا ہے جو برائی کر تے ہیں۔
جو جھوٹ بولتے ہیں انہیں تو ہلاک کر تا ہے۔
    خدا خونخواراور اُن لوگوں سے جو دوسروں کے خلا ف ر از دارانہ منصوبے بناتے ہیں نفرت کرتا ہے۔

لیکن اے خدا وند !تیری عظیم شفقت سے میں تیرے گھر آیا۔
    اے خدا وند مجھے تیرا ڈر ہے ،اے خدا وند میں نے تیرے مقدس گھر کی جانب خوف و تعظیم سے سجدہ کیا۔
اے خدا وند لوگ مجھ پر نظر رکھتے ہیں یہ دیکھنے کے لئے کہ مجھ سے کئی غلطیاں ہوں گی
    اس لئے خدا تیری نظر میں جو ٹھیک ہے اس پر چلنے کے لئے میری مدد کر
    اور تیری راہ پر چلنے میں میرے لئے آسا نی پیدا کر۔
وہ لوگ سچ نہیں بولتے۔ وہ دروغ گو ہیں۔
    جو سچّائی کو توڑ مروڑ دیتے ہیں۔
انکاحلق کھلی قبروں کی مانند ہے۔
    وہ اپنی زبان سے خوشا مد کر کے دوسروں کو اپنے جال میں پھانس لیتے ہیں۔
10 اے خدا !انہیں سزا دے۔
    اُنکو اپنے ہی جالوں میں پھنسنے دے۔
انہوں نے تیرے خلاف بغاوت کی۔
    اس لئے اُنکو سزا دے اُنکے بہت سے جُرموں کے لئے جو وہ کئے ہیں۔
11 لیکن ان لوگوں کو خوش رہنے دے جو خدا پر توکّل کر تے ہیں۔ اُنہیں ہمیشہ خوش رہنے دے۔
    کیوں کہ تو انکی حمایت کر تا ہے۔ جو تیرے نام سے محبت رکھتے ہیں وہ تجھ میں شادماں رہیں۔
12 اے خدا وند ،جب بھی تو نیک لوگوں کو برکت عطا کر تا ہے
    تو تُو ایک بڑی سِپر کی مانند اُنکی حفاظت کر تا ہے۔

موسیقی کے ہدایت کار کے لئے تار دار سازوں کے ساتھ شمینیت [e] کے سُر پر داؤد کا نغمہ

اے خدا وند ! تُو اپنے قہر سے میری اصلاح نہ کر
    اور اپنے غیض وغضب میں مجھے سزا نہ دے۔
اے خداوند! مجھ پر رحم کر۔
    میں بیمار اور کمزور ہوں۔
مجھے شفاء دے
    کیوں کہ میری ہڈیوں میں بے قراری ہے۔
میری جان نہایت بے قرار ہے۔
    اے خداوند! کب تک انتظار کر نا پڑیگا تو کب مجھے تندرست کر ے گا ؟۔
اے خداوند! وا پس آ، اور مجھے پھر سے زور آور بنا۔
    تو بڑا مہربان ہے ، مجھے بچا لے۔
قبر میں کون تیری تعریف کرے گا ؟
    موت کی جگہ کون تجھے یاد رکھے گا۔ بس مجھے شفاء دے۔

اے خداوند! ساری رات میں تجھ کو پکارتا ہوں۔
    میرا بستر میرے آنسوؤں سے بھیگ گیا ہے۔
میرے بستر سے آنسو ٹپک رہے ہیں۔
    تیرے لئے روتا ہوا میں کمزور ہو گیا ہوں۔
میرے دشمنوں نے مجھ سے بہت ساری تکلیفیں جھیلوا ئیں ہیں۔
    اِس نے مجھے غمزدہ اور دکھی کر ڈالا ہے۔ اور میری آنکھیں غم کے ما رے تھک رہی ہیں۔

اے تمام شریر لوگو ! مجھ سے دور رہو،
    کیوں کہ خداوند نے میرے رو نے کی آواز سن لی ہے۔
خداوند نے میری منّت کو سنا
    اور خداوند نے میری دعاؤں کو قبول کر لیا ہے۔

10 میرے تمام دُشمن شرمندہ اور مایوس ہو نگے۔
    کچھ حادثہ اچانک ہی رو نما ہو گا اور وہ سبھی شرمندگی سے لوٹ جا ئینگے۔

داؤد کا ایک جذبا تی نغمہ جسے اُس نے خداوند کے لئے گایا۔ یہ جذ باتی نغمہ بنیمنی خاندان کے کوش کے بیٹے ساؤل کے بارے میں ہے

اے خداوند میرے خدا، مجھے تجھ پر بھروسہ ہے۔
    اُن لوگوں سے تو میری حفا ظت کر جو میرے پیچھے پڑے ہیں۔ مجھ کو تو بچا لے۔
اگر تو میری مدد نہیں کرتا تو میری “درگت” اُس جانور کی سی ہو گی جسے کسی شیر بّبر نے پکڑ لیا ہے۔
    وہ مجھے گھسیٹ کر دور لے جا ئے گا۔ کو ئی بھی شخص مجھے نہیں بچائے گا۔

اے خداوند میرے خدا! کو ئی بھی بُرا عمل کرنے کا میں مجرم نہیں ہوں۔
    میں نے تو کو ئی بدی نہیں کی۔
میں نے اپنے احباب کے ساتھ بُرا نہیں کیا۔
    اور اپنے دوست کے دشمنوں کی بھی میں نے مدد نہیں کی۔
اگر یہ سچ نہیں ہے تو مجھے سزا دے۔
    دشمن کو میرا تعاقب اور قتل کر نے دے۔
    اُسے میری زندگی کو زمین پر روندنے دے اور میری روح کو گندگی میں ڈھکیلنے دے۔

اے خداوند اُٹھ، تو اپنا قہر ظاہر کر۔
    میرا دشمن بہت غضبناک ہے ، پس کھڑا ہو جا اور اُس کے خلاف جنگ کر۔
    اے خداوند میرے لئے اُٹھ کھڑا ہو اور انصاف کا تقاضا کر۔
اے خداوند! لوگوں کا فیصلہ کر۔
    تو اپنے چاروں طرف قوموں کو جمع کر۔ اور ان کا فیصلہ کر۔
اے خداوند! میرا انصاف کر اور ثابت کر کہ میں صحیح ہوں۔
    یہ یقین دلا دے کہ میں بے گناہ ہوں۔
شریروں کے بُرے کاموں کا خاتمہ کر
    اور نیک لوگوں کو طاقتور بنا۔
اے خدا ! تو اچھا ہے۔
    تو بھیدوں کو جانتا ہے۔ تو لوگوں کے دلوں میں جھانک سکتا ہے۔

10 جن کا دل صادق ہے خدا ا ن لوگوں کی مدد کرتا ہے۔
    اِس لئے وہ میری حفاظت کرے گا۔
11 خدا راستباز مُنصف ہے۔
    وہ ہمیشہ بُرا ئی کی مُذمت کرتا ہے۔
12 اگر خدا کو ئی فیصلہ لیتا ہے تو پھر وہ اپنا ارادہ نہیں بدلتاہے۔
13 وہ لوگوں کو سزا دینے کی طاقت رکھتا ہے۔
    وہ موت کا سبھی سامان اپنے ساتھ رکھتا ہے۔

14 کچھ لوگ ایسے ہو تے ہیں جو سدا شرارت کے منصوبے بنا تے ہیں۔
    وہ پو شیدہ منصوبے بنا تے ہیں اور جھُوٹ بولتے ہیں۔
15 وہ دوسرے لوگوں کو جال میں پھا نسنے اور نقصان پہنچا نے کی کو شش کر تے ہیں۔
    مگر اپنے ہی جال میں پھنس کر نقصان اٹھا تے ہیں۔
16 وہ اعمال کے مطا بق سزا پا ئیں گے۔
    اس لئے انہیں اسی طرح کی سزا ملے گی
    جیسا انہوں نے دوسروں کے ساتھ ظلم کیاہے۔

17 میں خدا کی وفا داری کے لئے تعریف کرتا ہوں
    اور میں خداوند قادِر مطلق کے نام کی ستائش کا گیت گاؤں گا کیونکہ وہ عظیم ہے۔

موسیقی کے ہدایت کار کے لئے گتّیت کے سُر پر داؤد کا نغمہ

اے خداوند ہما را ما لک ! تیرا نام روئے زمین پر پُر جلال ہے۔
    پو ری جنّت میں تیرانام تیری ستائش کا باعث ہے۔
بّچوں اور شِیر خواروں کے منہ سے تیری ستائش کے نغمے ظاہر ہو تے ہیں۔
    توُ اپنے دشمنوں کو خاموش کر نے کے لئے اُن لوگوں کو اِن طا قتور نغموں کو دیا۔

اے خداوند! جب میں تیری جنّتو ں کو دیکھتا ہوں جسے تو نے اپنے ہا تھوں سے بنا یا ہے
    اور جب میں تیرے تخلیق کردہ چاند اور ستاروں کو دیکھتا ہوں تو تعجب کرتا ہوں۔
لوگ تیرے لئے کیوں اتنی اہمیت کے حامل ہو گئے؟
    تُو ان کو یاد کیوں کرتا ہے
آدمیوں کی اولا د کیوں تیرے لئے اہم ہے ؟
    کیوں توُ اس کی طرف تّوجہ دیتا ہے ؟

لیکن تیرے لئے انسان اہم ہے۔ تو نے لوگوں کو تقریباً فرشتے کی طرح بنا یا
    اور جلال و شوکت سے اُسے تو نے تاجدار کیا ہے۔
تُونے اپنی تخلیق کردہ ہر چیز پر لوگوں کو نگراں کا ر بنا یا۔
    تو نے سب کچھ اُس کے قدموں کے نیچے کر دیاہے۔
تو نے اسے تمام بھیڑ بکریاں،گا ئے ، بیل بلکہ سب جنگلی جانوروں کا حکمراں بنا دیا ہے۔
ہوا کے پرندے اور سمندر کی مچھلیاں سب اس کے تا بع ہیں۔
اے خدا وند ہما رے ما لک ! تیارا نام رو ئے زمین پر نہا یت ہی پُر جلال ہے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International