Beginning
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے ! بنی قورح کا نغمہ، سُر: علا موت
46 خدا ہماری قّوت کا ذخیرہ گا ہ ہے۔
مصیبت کے وقت ہم اُس سے پناہ پا سکتے ہیں۔
2 اس لئے جب زمین کانپتی ہے
اور جب پہا ڑ سمندر میں گرنے لگتا ہے تو ہم کو ڈر نہیں لگتا۔
3 ہم نہیں ڈرے حالانکہ سمندر موجزن ہوا
اور اس کا پانی دھا ڑیں ما رے، اور زمین و پہاڑ کا نپنے لگے۔
4 وہاں ایک ندی ہے جس کی دھارا خدا کے شہر کو،
خدا ئے تعالیٰ کے مقدس شہر کو خوشیاں لا تی ہیں۔
5 اُس شہر میں خدا ہے۔ وہ کبھی نہیں گرے گا۔
خدا اس کی مدد صبح سے پہلے ہی کرے گا۔
6 خدا کے گرجتے ہی قومیں خوف سے کانپ اٹھیں گی۔
اُن کی سلطنتیں جنبش کھا ئیں گی۔ اور زمین ریزہ ریزہ ہو جا ئے گی۔
7 خدا قاد ر مطلق ہما رے ساتھ ہے۔
یعقوب کا خدا ہما ری پناہ گا ہ ہے۔
8 آؤ اُن پُر قوّت کا موں کو دیکھ جنہیں خداوند نے کیا ہے۔
وہ کام ہی زمین پر خداوندکو مشہور کرتے ہیں۔
9 خداوند زمین پر کہیں بھی ہو رہی جنگوں کو روک سکتا ہے۔
وہ سپاہیوں کی کما نوں کو توڑ سکتا ہے اور اُ ن کے نیزوں کے ٹکڑ ے کر سکتا ہے۔
رتھوں کو وہ جلا کر راکھ کر سکتا ہے۔
10 خدا کہتا ہے ، “خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں ہی خدا ہوں۔
قوموں کے درمیان زمین پر میری ستائش ہو گی۔”
11 خداوند قادر مطلق ہما رے ساتھ ہے۔
یعقوب کا خدا ہماری پناہ گا ہ ہے۔
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے بنی قورح کا نغمہ
47 اے سب لوگو! تالیاں بجاؤ۔
خدا کے لئے خوشی کی آواز سے للکا رو۔
2 کیوں کہ خدا ئے تعالیٰ مہیب ہے۔
وہ تمام روئے زمین کا شہنشاہ ہے۔
3 اس نے مدد کی اورہم نے قوموں کو شکست دی
اور انہیں زیر قابو کیا۔
4 اُس نے ہما رے لئے ہماری زمین منتخب کی ہے۔
اُس نے یعقوب کے لئے حیرت انگیز زمین منتخب کی ہے۔ یعقوب وہ شخص ہے جس کے ساتھ اُس نے محبت کی۔
5 خداوند خدا بلند آواز کے ساتھ
اور جنگ کے بِگل کی آواز کے ساتھ اوپر اٹھتا ہے۔
6 خدا کی توصیف کرتے ہوئے اُس کی مدح سرائی کرو۔
ہما رے بادشاہ کی مدح سرائی کرو۔ اور اس کی توصیف کرو۔
7 خدا ساری زمین کا بادشاہ ہے۔
اُسی کی مدح سرا ئی کرو۔
8 خدا اپنے مقّدس تخت پر بیٹھا ہے۔
خدا سبھی قوموں پر حکومت کرتا ہے۔
9 قوموں کے سردار ابراہیم کے خدا کے لوگوں کے ساتھ اکٹھے ہوئے۔
تمام قوموں کے تمام سردار، خدا کے ہیں، خدا اُن سب کے اوپر ہے۔
ایک تعریف کا گیت ، بنی قورح کا نغمہ
48 خداوندعظیم ہے
ہما رے خدا کے شہر میں وہ ستا ئش کے قابل ہے۔ وہ عظیم بڑا ئی کے ساتھ اُس کے مقدس شہر میں مقیم ہے۔
2 خدا کا مقدس شہر ایک دلکش بلندی پر ہے۔
رو ئے زمین کے لوگ شادمانی حاصل کرتے ہیں۔
کو ہِ صیّون خدا کا سچّا پہاڑہے۔
3 اُس شہر کے محلوں میں
خدا قلعہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
4 ایک بار کچھ بادشاہ اکٹھے ہو ئے
اور انہوں نے اِ س شہر پر حملہ کر نے کا منصو بہ بنا یا۔
ایک ساتھ ملکر چڑھا ئی کے لئے آگے بڑھے۔
5 ان بادشاہوں نے اسے دیکھا اور وہ سبھی دنگ ہو گئے۔
اُن میں بھگدڑ مچی اور وہ سبھی بھا گ گئے۔
6 انہیں خوف نے دبوچا،
وہ خوف سے کانپ اٹھے۔
7 طا قتور پو ربی ہوا نے
اُن کے جہا زوں کو توڑ دیا۔
8 ہاں، ہم نے کہانیا ں سنیں
اور ہما رے خدا کے شہر میں ہم نے اسے ہو تے ہو ئے بھی دیکھا
وہ شہر خداوند قادر مطلق کا ہے۔ خدا اس شہر کو ہمیشہ کیلئے طا قتور بنائے گا!
9 اے خدا! تیرے گھر کے اندر ہم تیری مہربانی پر غور وفکر کرتے ہیں۔
10 اے خدا ! جیسے تیری شہرت پھیلی،
ویسی ہی تیری ستائش زمین کی انتہا تک پہنچے گی۔
ہر شخص جانتا ہے کہ تو کتنا اچھا ہے۔
11 اے خدا ! تیرے بہترین فیصلہ کے سبب کوہِ صیّون شادماں ہے۔
اور یہوداہ کے قصبے خوشیاں منا رہے ہیں۔
12 صیّون کے اِرد گرد گھومو اور اُس کا طواف کرو۔
اُس کے بر جوں کو گِنو۔
13 اُونچی دیواروں کو دیکھو۔
صیّون کے محلوں کو سرا ہو۔
تبھی تم آنے وا لی نسل کو اس کی خبر دے سکو گے۔
14 کیوں کہ یہی خدا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ہما را خدا ہے۔
یہی موت تک ہما را ہا دی رہے گا۔ اس کا کبھی خاتمہ نہیں ہو گا۔
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے بنی قورح کا ایک نغمہ
49 اے مختلف ملکوں کی قومویہ سنو!
اے زمین کے باشند گان یہ سنو!
2 سنو اے غریبو، اے دولتمندو سنو!
3 میں تمہیں عقل و فہم کی باتیں بتا تا ہوں
جو میری محوِ خیال ہیں۔
4 میں نے کہانیاں سنی ہیں،
میں اب وہ کہانیاں تم کو اپنے ستار پر بجا تے ہوئے بیان کروں گا۔
5 ایسا کوئی سبب نہیں جو میں کسی بھی مصیبت میں ڈرجا ؤں۔
اگر لوگ مجھے گھیریں اور پھندہ پھیلا ئیں تو بھی میرے ڈرنے کا کو ئی سبب نہیں۔
6 وہ لوگ احمق ہیں جنہیں اپنی قوّت
اور اپنی دولت پر بھروسہ ہے۔
7 تجھے کوئی انسانی دوست نہیں بچا سکتا۔
جو کچھ ہوا ہے اس کے لئے تو خدا کو رشوت دے نہیں سکتا۔
8 کسی شخص کے پاس اتنی دولت نہیں ہو گی
کہ جس سے وہ خود اپنی زندگی خرید سکے۔
9 کسی شخص کے پاس اتنی دولت نہیں ہوتی جس سے وہ اپنی زندگی بڑھا سکے
اور اس طرح سے اپنے جسم کو قبر میں سڑ نے سے بچا سکے۔
10 دیکھو، دانشمند، کند ذہن اور احمق ایک جیسے مر جا تے ہیں۔
اور اُن کی ساری دولت دوسروں کے ہاتھ میں چلی جا تی ہے۔
11 قبر اُن کے لئے نیا ابدی گھر ہے۔
اس سے کو ئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کتنی زمین کے مالک تھے۔
12 دولتمند لوگ بے وقوف لوگوں سے مختلف نہیں ہو تے۔
سبھی لوگ جانوروں کی طرح مر جا تے ہیں۔
13 اُ ن کی خواہش (بھوک) اُن کو فیصلہ دیتی ہے کہ وہ کیا کریں۔
یہ ظاہر کرتا ہے کہ حقیقت میں وہ کتنے بے وقوف ہیں۔
14 وہ بھیڑ کی مانند مریں گے، قبر ان کا باڑ (بھیڑ شالہ) موت اُن کا چروا ہا ،
وہ ان کے گھروں سے بہت دور ہوں گے اور نیک لوگ ان پر حکومت کریں گے۔
اُن کے جسم قبر میں سڑیں گے۔
15 لیکن خدا میری قیمت چکا ئے گا ،
اور میری جان کو قبر کے اختیار سے چھڑا ئے گا۔ وہ مجھ کوبچا ئے گا۔
16 دولتمندوں سے خوف مت کھا ؤ کہ وہ دولتمند ہیں۔
لوگوں کے عالیشان گھروں کو دیکھ کر اُن سے خوف نہ کھا ؤ۔
17 وہ لوگ جب مریں گے، کچھ بھی ساتھ نہ لے جا ئیں گے۔
اُن خوبصورت اشیاء میں سے کچھ بھی نہ لے جا ئیں گے۔
18 شاید دولتمند اپنے کئے ہو ئے کام پر خود کی شیخی کریں گے۔
وہ اس کی ستائش کر تے ہیں جو کچھ وہ خود کے لئے کیا ہے۔
19 ایسے لوگوں کے لئے ایک ایسا وقت آئے گا وہ مر نے کے بعد اپنے باپ دادا کے ساتھ مل جا ئیں گے۔
پھر وہ کبھی دن کی روشنی دیکھ نہ پا ئیں گے۔
20 حا لانکہ لوگ دولتمند ہو سکتے ہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ پھر بھی وہ نہیں سمجھے۔
و ہ لوگ جانوروں کی طرح مریں گے۔
آسف کا نغمہ
50 خداؤں(دیوتاؤں) کا خدا،
خداوند مشرق سے مغرب تک زمین کے سب لوگوں کو کہتا ہے اور بُلا تا ہے۔
2 صیّون سے خدا چمکتا ہے اور وہ یقینی طور پر حسین ہے!
3 ہما را خدا آرہا ہے۔ اور وہ خاموش نہیں رہے گا۔
اُ سکے آگے دہکتا شعلہ ہے،
اس کو ایک عظیم طوفان گھیر ے ہو ئے ہے۔
4 ہمارا خدا آسمان و زمین کو گوا ہی کے لئے طلب کرے گا
جب وہ اپنے لوگوں کا فیصلہ کر ے گا۔
5 خدا کہتا ہے ، “اے میرے فرمانبردارو میرے حضور جمع ہو جاؤ۔
میری عبا دت کر نے وا لے آؤ، ہم نے آپس میں ایک دوسرے سے معاہدہ کیا ہے۔”
6 خدا ایک راست باز منصف ہے
آسمان اُس کی صداقت کے با رے میں بیان کر تے ہیں۔
7 خدا کہتا ہے ، “اے میرے لوگو سنو !
اے بنی اسرائیلیو میں تمہا رے خلا ف گوا ہی دوں گا۔ میں خدا ہوں، تمہا را خدا۔
8 مجھ کوتمہا ری قربانیوں سے شکا یت نہیں۔
اے بنی اسرائیلیو ! تم میرے لئے ہمیشہ ہمیشہ جلا نے کی قربانیاں پیش کر تے رہو۔
9 میں تیرے گھر سے کوئی بیل نہیں لوُ ں گا۔
میں تیرے با ڑے کے بکرے نہیں لوں گا۔
10 مجھے تمہا رے اُ ن جا نوروں کی حا جت نہیں۔
میں ہی تو جنگل کے سبھی جانوروں کا خداوند ہوں۔
ہزاروں پہا ڑوں کے چو پا ئے میرے ہی ہیں۔
11 میں پہا ڑو ں کے سب پرندوں کو جانتا ہوں۔
اور میدان کے درندے میرے ہی ہیں۔
12 میں بھُو کا نہیں ہوں! اگر میں بھُو کا ہو تا ، تو بھی تجھ سے مجھے کھا نا نہیں مانگنا پڑتا۔
میں دنیا کا خدا ہوں اور ان چیزوں کا بھی جو اس دنیا میں ہے۔
13 میں سانڈوں کا گوشت نہیں کھا تا
میں بکروں کا خون نہیں پیتا۔”
14 اس لئے تم شکر گذا ری کی قربا نی خدا کے لئے لا ؤ،
تا کہ دوسرے عبا دت گذاروں اور خدا کے ساتھ دوستی ہو۔
تم نے خدا ئے تعا لیٰ کے ساتھ وعدہ کیا تھا۔
اِ سلئے تم نے جووعدہ کیا ہے اُسے پو را کرو۔
15 خدا کہتا ہے ، “جب بھی تم پر مصیبت پڑے مجھ سے فریاد کرو!
میں تمہیں سہا را دوں گا۔ تو تم میری تمجید کر سکو گے۔”
16 شریر لوگوں سے خدا کہتا ہے ، “تم میری شریعت کی بات کر تے ہو۔
تم میرے معاہدہ کی بھی باتیں کر تے ہو۔
17 جب میں تمہا ری اصلاح کرتا ہوں، پھر کیوں تم اس سے نفرت کر تے ہو۔
تم اُن باتوں کو نظر انداز کیوں کر تے ہو جنہیں میں تمہیں بتا تا ہوں؟۔
18 تم چور کودیکھ کر اُ س سے ملنے کے لئے دوڑ جا تے ہو۔
تم اُن کے ساتھ بستر میں کود پڑتے ہو جو زنا کے مر تکب ہو رہے ہیں۔
19 تم بُر ی باتیں اور جھو ٹے معا ہدے کر تے ہو۔
20 تم دوسرے لوگوں کی یہاں تک کہ
اپنے بھا ئیوں کی بُرا ئی کر تے ہو
21 تم نے اُ ن بُرے کاموں کو کیا لیکن میں نے کچھ نہیں کہا۔
اس لئے تم نے خیال کیا کہ میں تمہارے جیسا تھا۔
دیکھو! میں چُپ نہیں رہو ں گا ،
میں تجھ پر واضح کرتا ہوں کہ تیرے ہی منہ پر تیری بُرائیاں بتاؤں گا۔
22 تم خدا کو بھول گئے ہو۔
اِسے ضرور سمجھو ورنہ میں تمہیں پھا ڑ ڈالوں گا
اور وہاں پر جب ویسا ہو گا ،
کوئی بھی شخص تمہیں بچا نہیں پا ئے گا۔
23 وہ جوشکر گذا ری کی قربا نی چڑھا تا ہے ، وہ میرا احترام کرتا ہے۔
جو صحیح طریقے سے زندگی گذار تے ہیں میں اسکوخدا کی نجات کی قوّت دکھا ؤں گا۔”
©2014 Bible League International