Beginning
13 سمجھدار بیٹا اپنے باپ کی اصلاح کی باتوں کو سنتا ہے لیکن ایک ٹھٹھا باز کسی شخص کی اصلاح کی باتوں پر دھیان نہیں دیتا ہے۔
2 اچھے لوگوں کی اچھی باتیں اسے اچھی چیزوں سے صلہ دے سکتی ہیں۔ لیکن بد کار ہمیشہ وہی کر نا چاہتا ہے جو برا ہے۔
3 کو ئی شخص جب بولنے میں ہوشیار رہتا ہے تو وہ اپنی زندگی کو بچا تا ہے اور وہ جو بغیر سو چے سمجھے بولتا ہے بر باد ہو جا تا ہے۔
4 کا ہل آدمی کی خواہش کبھی پو ری نہیں ہو تی لیکن محنتی کو ا س کے کئے کا پھل ملتا ہے۔
5 راستباز لوگ جھوٹ سے نفرت کر تے ہیں ، لیکن شریر لوگ شرمندگی اور رسوائی کا سبب بنتے ہیں۔
6 راستبازی معصوم کی حفاظت کرتی ہے ، لیکن برے اعمال ایک گنہگار کو تباہ کر دیتا ہے۔
7 کچھ لوگ اپنے آپ کو دولت مند جتا تے ہیں ، حالانکہ انکے پاس کچھ نہیں ہے اور کچھ لوگ اپنے آپ کو غریب ظا ہر کر تے ہیں مگر حقییقت میں دولت مند ہیں۔
8 دولت مند اپنی زندگی بچا نے کے لئے فدیہ دے سکتا ہے لیکن غریبوں کو ایسی دھمکیاں کبھی نہیں دی جا تی ہیں۔
9 ایماندار لوگوں کی روشنی تیز چمکتی ہے۔ لیکن شریر لوگوں کی چراغ بجھا دی جائے گی۔
10 غرور صرف بحث کا سبب بنتا ہے ، لیکن مشوروں کو قبول کر نا زیادہ عقلمند ی ہے۔
11 دھو کہ دے کر کما ئی گئی دولت کبھی نہیں رہتی ہے۔ لیکن جو لوگ تھو ڑی تھو ڑی کر کے دولت حاصل کر تے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ بڑھتی ہے۔
12 جب امید پو ری ہو نے میں لمبا وقت لگتا ہے تو دل مایوس ہو جا تا ہے لیکن جو خواہش پو ری ہو جا تی ہے وہ درخت حیات کی مانند ہے۔
13 کو ئی شخص جو ہدایت سے انکار کرتے ہیں وہ اپنے لئے مشکلات کا باعث بنتا ہے۔ لیکن جو ہدایت کی عزت کر تا ہے صلہ پا تا ہے۔
14 عقلمند آدمی کی تعلیمات ایک جھرنے کی طرح ہے جو کہ زندگی دیتی ہے ، وہ لوگو ں کو موت کے پھندے سے دور کر دیتی ہے۔
15 اچھی عقل مقبولیت بخشتی ہے لیکن دھوکہ بازو ں کی زندگی بہت سخت ہے۔
16 ایک عقلمند شخص اپنے علم سے عمل حاصل کر تا ہے لیکن بے وقوف اپنی بے وقوفی ظاہر کرتا ہے۔
17 شریر قاصد مشکلات میں گھر جا تا ہے لیکن دیانتدار قاصد کے لئے سلامتی ہے۔
18 ایک شخص جو تربیت سے انکار کرتا ہے غریبی اور رسوائی میں داخل ہو جا تا ہے۔لیکن جو ڈانٹ ڈپٹ کو قبول کرتا ہے عزت و احترام حاصل کر تا ہے۔
19 ایک شخص بہت خوش ہو تا ہے جب اسے مل جا تا ہے جو وہ چاہتا ہے ،لیکن بے وقوف بُرا ئی سے باز آ نے سے نفرت کرتا ہے۔
20 دانشمندو ں سے دوستی رکھو تو خود دانشمند ہو گے اور اگر احمق کو دوست بنا ؤ گے تو مشکلات میں رہو گے۔
21 مصیبتیں گنہگاروں کا پیچھا کر تی ہیں لیکن سچے لوگو ں کو اچھی چیزیں ملتی ہیں۔
22 نیک شخص کی دولت اس کے بچوں اور پو توں کی میراث ہو جا ئے گی اور آخرکار گنہگا رو ں کی دولت نیک لوگو ں کے پاس چلی جا ئے گی۔
23 ہو سکتا ہے غریب کا کھیت و افر غذا پیدا کرے ، لیکن اگر وہ ( اپنے کھیت میں ) غلط فیصلہ کر تا ہے تو وہ بھو کا رہے گا۔
24 جو شخص اپنے بیٹے کی اصلاح نہیں کرتا ہے اور اسے سزا نہیں دیتا ہے تو وہ اس سے نفرت کرتا ہے ، لیکن جو اپنے بیٹے سے محبت کرتا ہے وہ ا سکی تربیت سے با خبر ہو تا ہے۔
25 ایک راستباز کے پاس کھانے کے لئے کا فی کچھ ہو تا لیکن ایک شریر ہمیشہ بھو کا رہتا ہے۔
14 عقلمند عورت اپنی عقل سے گھر کو سنوار تی ہے لیکن بے وقوف عورت بے وقوفی سے گھر کو تباہ کر تی ہے۔
2 جو شخص ایمانداری سے رہتا ہے وہ خداوند سے ڈر تا ہے ، لیکن جو شخص دھو کہ باز ہے اپنے آپ کو حقارت میں ڈالتا ہے۔
3 بے وقوف کی گھمنڈی باتیں اس کی مصیبتوں کا باعث ہے۔لیکن عقلمند شخص کی باتیں اسکی حفاطت کرتی ہیں۔
4 جہاں بیل نہ ہو وہ کھلیان خالی ہے لیکن اچھی فصل کے لئے بیلوں کی طاقت ضروری ہے۔
5 سچا گواہ کبھی جھو ٹ نہیں بولتا ہے۔لیکن ایک جھو ٹا گواہ صرف جھوٹ ہی بولتا ہے۔
6 مذاق اڑانے وا لا حکمت کی تلاش کر تا ہے لیکن وہ اسے کبھی نہیں پا تا ہے ، صاحب فہم کو یہ آسانی سے مل جا تی ہے۔
7 بے وقوفوں سے دور رہو اس سے تم کچھ بھی نہیں سیکھو گے۔
8 ایک ہو شیار آدمی کی عقلمندی غور کرتا ہے کہ وہ کیسے رہتا ہے۔ لیکن وہ بے وقوف کی بے وقوفی انہیں دوسروں کو دھو کہ دینے کا باعث بنتی ہے۔
9 ایک بے وقوف شخص اپنے کئے گئے گناہ کے کفار ہ ادا کرنے کے خیال پر ہنستا ہے۔ لیکن ایک ایماندار شخص معافی پانے کے لئے خواہشمند رہتا ہے۔
10 اگر کو ئی شخص رنجیدہ ہے تو کو ئی دوسرا اس کے غم میں شریک نہیں ہو سکتا ہے۔اسی طرح سے اگر کو ئی خوش ہو تا ہے تو صرف وہ اکیلے ہی خوشی محسوس کرتا ہے۔
11 بدکار شخص کا گھر تباہ ہو جا ئے گا۔لیکن نیک شخص کا گھر ہمیشہ ترقی کرے گا۔
12 ایک راستہ ایسا ہے جو شاید کہ سیدھا معلوم پڑتا ہے لیکن آ خر میں یہ موت کی طرف لے جا تا ہے۔
13 ہنستا ہوا دل بھی غمزدہ رہ سکتا ہے اور خوشی کا خاتمہ غم پر ہو تا ہے۔
14 بدکارو ں کو اپنے کئے ہو ئے عمل کے لئے پو را ادا کرنا ہو گا اور نیک لوگو ں کو ان کے اچھے اعمال کے لئے پو را صلہ دیا جا ئے گا۔
15 نادان جو کچھ سنتا ہے اس پر یقین کر تا ہے لیکن ایک ہو شیار شخص اپنے ہر قدم پر نظر رکھتا ہے۔
16 عقلمند آدمی مصیبت سے بچنے کے لئے ہو شیار ہے ، لیکن ایک بے وقوف لا پر واہ اور غیر محتاط رہتا ہے۔
17 جو لوگ بے صبر ہو تے ہیں اور غصہ کر تے ہیں وہ بے وقو فی کا کام کر تے ہیں۔ اور فریبی آدمی سے نفرت کی جا تی ہے۔
18 نادان کو صرف بے وقو فی کی میراث ملتی ہے۔ لیکن ہو شیار کے سر پر علم کا تاج رکھا جا تا ہے۔
19 برے لوگ اچھے لوگوں کے آگے سر جھکائیں گے اور شریر لوگ راستبازوں کے دروازوں پر سر جھکا ئیں گے۔
20 ایک غریب آدمی کو اسکا پڑو سی بھی نا پسند کرتا ہے ، لیکن ایک دولت مند شخص کے کئی دوست ہو تے ہیں۔
21 جو کوئی بھی شخص اپنے پڑوسی کو حقیر سمجھتا ہے وہ گناہ کر تا ہے ، لیکن جو شخص غریبوں پر رحم کر تا ہے وہ با فضل ہے۔
22 جو برائی کے منصوبہ باندھتا ہے وہ گمراہی کی طرف جاتا ہے لیکن وہ جو اچھا منصوبہ بنا تا ہے محبت اور بھرو سہ حاصل کرتا ہے۔
23 محنتی کو اسکی ضرورت کی چیز حاصل ہو تی ہے لیکن بغیر کام کئے صرف باتیں کر نے سے کچھ حاصل نہیں ہو تا ہے۔
24 عقلمند کا صلہ دولت ہے لیکن بے وقوفوں کو اسکی بے وقوفی کا بدلہ ملتا ہے۔
25 سچا گواہ دوسروں کی زندگی بچا تا ہے ، لیکن جھو ٹا گواہ لوگوں کو دھو کہ دیتا ہے۔
26 جو خدا وند سے ڈر تا ہے وہ ایسا ہے جیسے کہ وہ مستحکم قلعہ میں رہتا ہو۔ یہ اسکی اولاد کے لئے بھی محفوظ جگہ ہو گی۔
27 خدا وند کا خوف زندگی کا جھر نا ہے۔ وہ لوگوں کو موت کے پھندا سے بچا تا ہے۔
28 رعا یا کی کثرت میں بادشاہ کی عظمت ہے اور لوگو ں کی کمی سے حاکم کی تباہی ہے۔
29 صا بر شخص بہت سمجھ بوجھ رکھتا ہے۔ اور جس کو غصہ جلد آئے وہ اپنی بے وقوفی ظا ہر کر تا ہے۔
30 صحت مند دماغ جسم کو طاقت پہنچا تا ہے لیکن حسد خود اپنے جسم کے لئے بیماری کا سبب بنتا ہے۔
31 ایک شخص جو غریبوں پر ظلم ڈھا تا ہے تو اس نے اپنے خالق کو رسوا کیا۔ لیکن جو کوئی بھی اسکی تعظیم کر تا ہے تو وہ غریبوں پر ہمدردی کر تا ہے۔
32 بد کار آدمی اپنی شرارت سے ہار جاتا ہے لیکن ایک نیک آدمی اپنی موت کے وقت بھی محفوظ رہتا ہے۔
33 عقلمندی عقلمند لوگوں کے ذہنوں میں بستی ہے، لیکن بے وقوف اسکے بارے میں کچھ نہیں جانتا ہے۔
34 راستبازی قوم کو عظیم بنا تی ہے لیکن گناہ کسی بھی شخص کے لئے رسوائی ہے۔
35 بادشاہ چالاک خادم سے خوش ہو تے ہیں۔ لیکن وہ جو شرمندگی کا سبب بنتا ہے اس پر اسکا قہر ہو تا ہے۔
15 نرم جواب غصہ کو خاموش کر دیتا ہے۔ لیکن سخت جواب غصہ کو بھڑ کا دیتا ہے۔
2 عقلمند لوگ جو باتیں کہتے ہیں وہ سننے کے لئے قیمتی ہو تی ہیں۔ لیکن ایک بے وقوف ہمیشہ بے وقو فی کی باتیں کر تا ہے۔
3 خدا وند ہر چیز سے با خبر ہے وہ اچھے اور برے ہر شخص پر نظر رکھتا ہے۔
4 جو بولی صحت بخش ہو وہ درخت حیات کی مانند ہے ، لیکن فریبی باتیں آدمی کی روح کو کچل دیتی ہیں۔
5 بے وقوف اپنے باپ کی تربیت کو رد کردیتا ہے۔ لیکن ایک عقلمند انسان جو تر بیت کو قبول کر تا ہے وہ عقلمند ہو جائے گا۔
6 صادق لوگ بہت دولت مند ہیں ، لیکن شریر لوگوں کی دولت انکے لئے صرف مصیبت کا باعث ہے۔
7 ایک عقلمند شخص کی باتیں علم کو پھیلاتی ہیں۔ لیکن احمقوں کی باتیں سننے کے لائق نہیں ہوتی ہیں۔
8 شریر لوگوں کے نذرانوں سے خدا وند نفرت کر تا ہے ، لیکن وہ صادق لوگوں کی عبادت سے خوش ہو تا ہے۔
9 شریروں کی روش سے خدا وند کو نفرت ہے لیکن جو راستبازی پر عمل کرتا ہے وہ اس سے محبت کر تا ہے۔
10 جو کوئی بھی غلط راہ اختیار کر تا ہے وہ سخت سبق سیکھے گا۔ اور جو کوئی بھی ڈانٹ ڈپٹ کئے جا نے سے نفرت کرتا ہے وہ مر جائے گا۔
11 کوئی بھی چیز خدا وند کی توجہ سے بچی ہو ئی نہیں ہے یہاں تک کہ قبر بھی نہیں۔ اس لئے یقیناً وہ جانتا ہے کہ لوگوں کے دلوں میں کیا ہے۔
12 ایک ٹھٹھا باز اس سے نفرت کرتا ہے جو اسے ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں۔ اور وہ عقلمند کے پاس مشورے کے لئے جانے سے انکار کرتا ہے۔
13 ایک خوش دل ، چہرہ کو خندہ کر تا ہے۔ اور ایک درد بھرا دل آدمی کی روح کو کچل دیتا ہے۔
14 دانا شخص مزید علم حاصل کرنے کی کو شش کرتا ہے اور بے وقوف تو مزید بے وقوفی حاصل کرتا ہے۔
15 غریب آدمی کی زندگی کے سارے دن تکلیف زدہ ہیں۔ لیکن ایک خوش طبع دماغ لگاتار چلنے والا ایک جشن کی مانند ہے۔
16 دولتمند رہ کر تکلیفیں اٹھا نے سے بہتر یہ ہے کہ آدمی غریب رہ کر خدا وند سے خوف کرے۔
17 نفرت کے ساتھ مزیدار کھا نا کھا نے سے محبت کے ساتھ سادگی کا کھا نا کھا نا بہتر ہے۔
18 جلد غصہ میں آنے والا شخص بحث و مباحثہ کا سبب بنتا ہے لیکن ایک صبر کرنے والا شخص جھگڑا کو شانت کر دیتا ہے۔
19 ایک کاہل شخص ہر جگہ مصیبت کا سامنا کرے گا۔ لیکن ایک ایماندار شخص کے لئے زندگی کا راستہ آسان ہوگا۔
20 عقلمند بیٹا اپنے باپ کو خوشیاں دیتا ہے۔ لیکن بے وقوف بیٹا ماں کو حقیر کر تا ہے۔ 21 ایک شخص جسے عقل کی کمی ہو تی ہے۔ اپنے بے وقوفی کے کاموں سے خوش ہو تا ہے۔ لیکن علم والا شخص اپنی ایمانداری کی زندگی میں خوش ہو تا ہے۔
22 وہ شخص جسے مناسب مشورہ نہیں ملتا ہے اس کا منصوبہ نا کام ہو جا تا ہے۔ لیکن ایک شخص کئی لوگوں کے مشورے سے کامیابی حاصل کرتا ہے۔
23 ایک شخص اپنے صحیح جواب سے خوش ہو تا ہے کہ اس نے کتنی خوشگوار بات صحیح موقع پر کہی ٍ!
24 عقلمند آدمی کی راہ اسے زندگی کی طرف لے جاتی ہے اور اسکو موت کی طرف جانے والی راہ سے دور رکھتی ہے۔
25 خدا وند مغرور آدمی کے گھر کو تباہ کر دیتا ہے لیکن بیوہ کی جائیداد کی وہ حفاظت کر تا ہے۔
26 خدا وند شریروں کے خیالات سے نفرت کر تا ہے ، لیکن وہ انکے خیالات سے جو کہ پاک ہیں خوش ہو تا ہے۔
27 لالچی شخص اپنے خاندان کے لئے تکلیف کا باعث ہو تا ہے ، لیکن وہ جو رشوت سے نفرت کر تا ہے زندہ رہے گا۔
28 راست باز لوگ کہنے سے پہلے سوچتے ہیں لیکن شریر لوگ صرف برائی ہی بولتے ہیں۔
29 خدا وند ہمیشہ شریر لوگوں سے دور رہتا ہے لیکن وہ نیک لوگوں کی دعائیں سنتا ہے۔
30 مسکراہٹ دل کو خوش کرتی ہے۔ اور ایک خوشخبری پو رے جسم کو تازہ کردیتی ہے۔
31 جو شخص ڈانٹ ڈپٹ کو سنتا ہے وہ جئے گا ، اور سچ مچ میں عقلمند ہو جائے گا۔
32 ایک شخص جو تربیت سے انکار کرتا ہے اپنی عزت میں کمی کرتا ہے۔ لیکن جو ڈانٹ ڈپٹ سنتا ہے علم حاصل کرتا ہے۔
33 خدا وند کا خوف دانائی سکھا تا ہے اور تعظیم پر خاکساری مقدم ہے۔
©2014 Bible League International