Beginning
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کا نغمہ
140 اے خدا وند! بُرے لوگوں سے میری حفا ظت کر۔
مجھ کو ظالم لوگوں سے بچا لے۔
2 وہ لوگ شرارت کے منصوبے بنا ئے ہیں۔
وہ لوگ ہمیشہ مِل کر جنگ کے لئے جمع ہو جا تے ہیں۔
3 اُن لوگوں کی زبانیں زہریلے ناگوں کی سی ہیں۔
جیسے اُن کی زبانوں کے نیچے افعی کا زہر ہے۔
4 اے خداوند! توُ مجھ کو ظا لم لوگوں سے بچا لے مجھ کو ظا لم لوگوں سے بچا لے۔
وہ لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں، اور دُکھ پہنچانے کا جتن کر رہے ہیں۔
5 ان مغرور لوگوں نے میرے لئے جال بچھا یا۔
مجھ کو پھانسنے کو اُنہوں نے جال پھیلا یا۔
میری راہ میں اُنہوں نے دام بچھا رکھے ہیں۔
6 اے خدا وند! تُو میرا خدا ہے۔
اے خدا ! میری فریاد سُن۔
7 اے خداوند!تُو قادر مُطلق ہے۔ تُو میرا نجات دہندہ ہے۔
تُو میرا خُود (ٹوپ ) ہے جو جنگ میں میرے سر کی حفا ظت کر تا ہے۔
8 اے خدا وند! وہ لوگ شریر ہیں۔ اُنکی مُرادیں پو ری مت ہو نے دے۔
اُنکے منصوبوں کو پروان مت چڑھنے دے۔
9 اے خداوند! میرے حریفوں کو فتح مند مت ہو نے دے۔
وہ بُرے منصوبے بنا رہے ہیں۔ اُن کے منصوبوں کو توُ اُن ہی پر چلا دے۔
10 اُن کے سروں پر دہکتے انگاروں کو اُنڈیل دے۔
میرے دُشمنوں کو آگ میں دھکیل دے۔
اُن کو گڑھے(قبروں) میں پھینک دے کہ وہ اُس سے کبھی با ہر نہ نکل پا ئیں۔
11 اے خداوند! ان جھو ٹوں کو جینے مت دے۔
بُرے لوگوں کے ساتھ بُری باتیں ہو نے دے۔
12 میں جانتا ہوُں کہ خداوند غریبوں کے لئے فیصلہ سچا ئی سے کرے گا۔
خدا محتا جو ں کی تا ئید کرے گا۔
13 اے خداوند! نیک لوگ تیرے نام کی ستائش کرینگے۔
راستباز تیری عبادت کریں گے۔
داؤد کا نغمہ
141 اے خداوند! میں تُجھ کو مدد پا نے کے لئے پُکا رتا ہوُں۔
جب میں دُعا کر وں تب میری سُن لے۔
جلدی کر اور مجھ کو سہا را دے۔
2 اے خداوند! میری دُعا تیرے جلتے ہوُئے بخور کے تحفہ کی طرح ہے۔
میری دُعا تیرے لئے دی گئی شام کی قُربانی کی مانند ہو۔
3 اے خداوند! میں جو کہتا ہوُں اُس پر میرا قابو ہے۔
جو بھی میں کہتا ہوں اس میں احتیاط برتوں! اِس میں میری نگہبانی کر۔
4 مجھے بُرے لوگوں کے ساتھ شامل ہو نے نہ دے ، تا کہ میں بُرا ئی کی طرف ما ئل نہ ہو ں،
مجھے بُرے کاموں میں حصّہ لینے نہ دے اور مُجھے اُن چیزوں سے دُور رکھ جن سے بُرے لوگ مزے لیتے ہیں۔
5 اگر اچھا شخص میری اصلا ح کر تا ہے ،
تو میں اسے مہربانی سے قبول کروں گا۔
اگر وہ میری تنقید کرے،
تو یہ تیل سے میرا سر مسح کرنے کے جیسا ہو گا۔ میرا سر اِس سے انکار نہ کرے گا
لیکن میں ہمیشہ بُرے لوگوں کی بُری افعال کے خلاف دُعا کر تا رہوں گا۔
6 اُن کے حاکموں کو سزا دے ،
اور تب لوگ جان جا ئیں گے کہ میں نے سچ کہا ہے۔
7 لوگ کھیت کو کھو د کر جوتتے ہیں ، اور مٹّی کو اِدھر اُدھر بکھیر دیتے ہیں۔
اسی طرح ہما ری ہڈیاں اُن کی قبروں میں اِدھر اُدھر بکھیر ی جا ئیں گی۔
8 اے خداوند! میرے مالک ! سہا را پا نے کو میری نظریں تُجھ پر لگی ہیں۔
میرا توکُّل تجھ پر ہے۔ مہربانی کر مجھ کو مت مر نے دے۔
9 مجھ کو شریروں کے پھندے میں مت پڑ نے دے۔
اُن شریروں کے دا م سے بچا۔
10 وہ شریر خوُد اپنے جال میں پھنس جا ئیں
جب میں بِنا نقصان اُٹھا ئے بچ کر نِکل جا ؤں۔
داؤد کا مِشکیل جب وہ غار میں تھا،دُعا
142 میں مدد پا نے کے لئے خداوند کو پُکا روں گا۔
میں خداوند سے فریاد کروں گا۔
2 میں خداوند کے حضور فریاد کرتا ہوُں۔
میں خداوند کے حُضور اپنا دُکھ بیان کر تا ہوُں۔
3 میرے دُشمنوں نے میرے لئے جال بچھا یا ہے۔
میں اپنی امید کھو رہا ہوں، خداوند جانتا ہے کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
4 میں چاروں جانب دیکھتا ہوُں،
اور کوئی اپنا دوست دکھا ئی نہیں دیتا۔
میرے پاس جانے کو کو ئی جگہ نہیں ہے۔
کو ئی بھی شخص مجھ کو بچا نے کی کوشش نہیں کر تا ہے۔
5 اِس لئے میں نے سہا را پا نے کو خداوند کو پُکا را ہے۔
اے خدا ! توُ میری پناہ ہے۔
اے خُدا توُ ہی مجھے زندہ رکھ سکتا ہے۔
6 اے خداوند! میری شکایت پر توّجہ دے۔
مجھ کو تیری بہت ضرورت ہے۔
توُ مجھے اُن لوگوں سے بچا لے جو میرا تعاقب کر تے ہیں۔
وہ مجھ سے زیادہ طا قتور ہیں۔
7 مجھ کو سہا را دے تا کہ اِس جال سے بچ نکلوں۔
تب خداوند! میں تیرے نام کا شکر ادا کروں گا۔
نیک لوگ میرے ساتھ جشن منائیں گے ،
کیوں کہ توُ نے میری نگہداشت کی۔
داؤد کا نغمہ
143 اے خداوند! میری دُعا سُن۔
میری اِلتجا کو سُن اور پھر توُ میری دُعا کا جواب دے۔
مجھ کو بتا دے کہ توُ سچ مُچ میں بھلا اور راست ہے۔
2 توُ اپنے بندے کو عدالت تک نہ لا۔
کیوں کہ کو ئی بھی زندہ شخص تیرے سامنے معصوم نہیں ٹھہر سکتا۔
3 مگر میرے دُشمن میرے پیچھے پڑے ہیں۔
انہوں نے میری زندگی کو خاک میں ملا دیا۔
وہ مجھے اندھیری قبر میں دھکیل رہے ہیں،
اُن لوگوں کی طرح جو بہت پہلے مر چکے ہیں۔
4 میں ما یوس ہو رہا ہوُں۔
میں اپنا حوصلہ کھو رہا ہوں۔
5 لیکن مجھے وہ باتیں یاد ہیں جو بہت پہلے ہو چکی تھیں۔
اے خدا ! میں اُن مختلف حیرت انگیز کارناموں کو بیان کر رہا ہوں، جن کو تُو نے کيا تھا۔
6 اے خداوند! میں اپنا ہا تھ اُٹھا کر تجھ سے دُعا کرتا ہوُں۔
میں تیری مدد کا انتظار کر رہا ہوں۔ جیسے خشک زمین با رش کی مُنتظر ہو تی ہے۔
7 اے خداوند! تو مجھے جلد جواب دے۔
میں نے اپنا حوصلہ کھودیا ہے۔
اپنا چہرہ مجھ سے نہ چھُپا۔
ایسا نہ ہو کہ میں قبر میں اُترنے وا لوں کی مانند ہو جا ؤں۔
8 اے خداوند! صُبح کو مجھے اپنی شفقّت کی خبر دے۔
کیوں کہ میرا توکّل تجھ پر ہے۔
مجھے وہ راہ بتا جس پر میں چلوں،
کیوں کہ میں اپنا دِل تیری ہی طرف لگا تا ہوں۔
9 اے خداوند! میرے دُشمنوں سے رہا ئی پا نے کو میں تیری پناہ میں آتا ہوُں۔
توُ مجھ کو بچا لے۔
10 مجھے سِکھا کہ تیری مر ضی پر چلوں، اس لئے کہ تو میرا خدا ہے۔
تیری نیک رُوح مجھے راستی کے ملک میں لے چلے۔
11 اے خداوند! مجھے زندہ رہنے دے ، تا کہ لوگ تیرے نام کی مدح سرائی کریں۔
اپنے نام کی خاطر میری زندگی کو مُصیبت سے بچا۔
12 اے خداوند! مجھ پر اپنی شفقّت ظا ہر کر ،
اور اُن دُشمنوں کو ہرا دے۔
جو میرے قتل کی کوشش کر رہے ہیں،
کیوں کہ میں تیرا بندہ ہوں۔
داؤد کا نغمہ
144 خداوند میری چٹان ہے۔
خداوند کو مُبارک کہو!
خداوند مجھ کو جنگ کے لئے تیار کر تا ہے۔
خداوند مجھ کو لڑا ئی کے لئے تیار کر تا ہے۔
2 خداوند مجھ سے شفقّت کرتا ہے اور میری حفاظت کرتا ہے۔
خداوند پہا ڑ کے اوپر میرا اُونچا بُرج ہے۔
وہ میری سِپر اور میری پناہ گا ہ ہے۔ میں اُس کے بھروسے ہوُں۔
خداوند میرے لوگوں پر حکومت کر نے میں میرا مدد گار ہے۔
3 اے خداوند! تیرے لئے لوگ کیوں اہم ہیں؟
توُ ہم پر توجّہ کیوں دیتا ہے ؟
4 انسان کی زندگی ایک ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔
انسان کی زندگی ڈھلتے ہو ئے سایہ کی مانند ہو تی ہے۔
5 اے خداوند! توُ آسمان کو چیِر کر نیچے اُتر آ۔
تو پہا ڑوں کو چھوُلے کہ اُن سے دُھوا ں اُٹھنے لگے۔
6 اے خداوند! بجلیاں بھیج دے اور میرے دُشمنوں کو کہیں دُور بھگا دے۔
اپنے تیروں کو چلا اور انہیں بھا گنے پر مجبور کر دے۔
7 اے خداوند! آسمان سے نیچے اُ تر اور مجھ کو بچا لے۔
اِن پر دیسیوں سے بچا لے۔
8 یہ دُشمن دروغ گو ہیں۔
وہ ایسی باتیں بنا تے ہیں جو سچ نہیں ہو تی ہیں۔
9 اے خداوند ! میں نیا گیت گاؤں گا اُن حیرت انگیز کاموں کے با رے میں تُو جنہیں کرتا ہے۔
میں دس تار وا لی بر بط پر تیری مدح سرا ئی کروں گا۔
10 اے خداوند! بادشاہوں کی مد د اُن کی جنگ جیتنے میں کر تا ہے۔
خدا نے اپنے بندہ داؤد کو اُس کے دُشمنوں کی تلوا ر سے بچایا۔
11 مجھ کو اِن پردیسیوں سے بچا لے۔
یہ دُشمن جھو ٹے ہیں،
یہ ایسی باتیں بنا تے ہیں جو سچ نہیں ہو تیں۔
12 ہما رے حالا ت کے مطا بق ہما رے جوان بیٹے قدآور درخت کی طرح بڑھ گئے ،
ہما ری بیٹیاں گھر کے خوبصورت نقش کئے ہو ئے پتھر کی مانند ہیں۔
13 ہما رے کھیت ہر طرح کی فصلوں سے بھرپور ہیں،
ہما ری بھیڑ بکریاں ہما رے میدانوں میں ہزاروں ہزا ر بچے جنم دے۔
14 ہما رے جانوروں کے بہت سے بچے ہوں، ہم پر حملہ کرنے کو ئی دُشمن نہ آئے ،
کبھی ہم جنگ کو نہیں آئیں اور ہما ری گلیوں میں خوف کی چیخیں نہ اُٹھیں۔
15 جب ایسا ہو گا لوگ بہت خوُش ہو ں گے۔
جن کا خدا ، خداوند ہے ، وہ لوگ بہت مسرور رہتے ہیں۔
داؤد کا نغمہ ،ستائش
145 اے میرے خداوند! اے میرے بادشاہ ! میں تیری تمجید کروں گا۔
میں ابدالآ باد تیرے نام کی ستائش کروں گا۔
2 میں ہر دن تُجھ کو سراہتا ہوں۔
میں ابدالآباد تیرے نام کی ستا ئش کر تا ہوں۔
3 خدا عظیم ہے۔ لوگ اُس کے بے حد ستا ئش کر تے ہیں۔
وہ ان گِنت عظیم کام کر تا ہے۔ ہم اُن کو نہیں گِن سکتے۔
4 اے خداوند! لوگ اُن با توں کی تعریف کر تے ہیں ، جن کو تُو پُشت در پُشت کر تا ہے۔
دُوسرے لوگ ، لوگوں سے اُن حیرت انگیز کاموں کا بیان کریں گے ، جِن کو تُو کرتا ہے۔
5 تیری عظمت اور جلال حیرت انگیز ہے۔
میں تیرے تعجب خیز کاموں کا ذکر کروں گا۔
6 اے خداوند! لوگ اُن حیرت انگیز باتوں کو کہا کریں گے جن کو تُو کرتا ہے۔
میں اُن عظیم کاموں کا بیان کروں گا جن کو تُو کرتا ہے۔
7 لوگ اچھی چیزوں کے با رے میں کہیں گے جن کوتو کرتا ہے۔
وہ تیری اچھا ئی کے با رے میں گیت گا ئیں گے۔
8 خداوند رحیم و کریم ہے۔
خداوند صابر اور شفقّت سے بھر پور ہے۔
9 خداوند سب کے لئے بھلا ہے۔
خدا جو کُچھ کر تا ہے اس میں اپنی رحمت ظا ہر کر تا ہے۔
10 خداوند! تیرے کاموں سے تجھے ستائش ملے گی
اور تیرے سچے پیروکا ر تیری ستائش کریں گے۔
11 وہ لوگ تیری سلطنت کے جلال کا بیان ،
اور تیری قدرت کا چرچا کریں گے۔
12 خداوند اس لئے دیگر لوگ تیری عظمت اور کا رناموں کو جا نیں گے ،
جن کو تو کر تا ہے۔ وہ لوگ تیری پُر جلال بادشاہت کی شہرت کے با رے میں بو لینگے۔
13 اے خداوند! تیر ی سلطنت ابدی سلطنت ہے۔
اور تیری سلطنت پُشت در پُشت رہے گی۔
14 اے خداوند! گِرے ہو ئے لوگوں کو اوپر اُٹھا تا ہے۔
خداوند مُصیبت میں پڑے ہو ئے لوگوں کو سہا را دیتا ہے۔
15 اے خداوند! سبھی جاندار تیری جانب خوراک پا نے کو دیکھتے ہیں۔
توُ اُن کو ٹھیک وقت پر اُن کی غذا دیا کر تا ہے۔
16 اے خداوند! توُ اپنی مٹھی کھو لتا ہے ،
اور توُ سبھی جاندا روں کو وہ ہر ایک چیز جس کی انہیں ضرورت ہے دیتا ہے۔
17 خداوند جو بھی کر تا ہے وہ بالکل ٹھیک اور فیصلہ کن کر تا ہے
خدا جو کچھ کر تا ہے اس میں اپنی محبت ظا ہر کرتا ہے۔
18 خداوند اُن سے قریب تر ہے ، جو اُسے مدد کے لئے پُکا ر تے ہیں۔
خدا ان سب لوگوں کے قریب رہتا ہے جو اُس سے سچی عبادت کر تے ہیں۔
19 خداوند اُن باتوں کو کر تا ہے ، جو انکے ماننے وا لے چا ہتے ہیں۔
خدا اپنے پیرو کا ر کی سُنتا ہے۔ وہ اُن کی دُعاؤں کا جواب دیتا ہے اور ان کو بچا تا ہے۔
20 جس کو خداوند سے محبت ہے، خداوند ہر اُس شخص کو بچا تا ہے۔
مگر خداوند شریروں کو نیست ونابود کر تا ہے۔
21 میں خدا وند کی ستائش کروں گا۔
میری یہ خواہش ہے کہ ہر کو ئی اُس کے پاک نام کی ہمیشہ تعریف کرے۔
©2014 Bible League International