Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
زبُور 96-102

96 اُن نئے کاموں کے بارے میں جنہیں خدا وند نے کیا ہے نیا گیت گاؤ۔
    اے اہل زمین ! خدا وند کے احترام میں گاؤ۔
خدا کے احترام میں گاؤ۔ اُس کے نام کو مُبارک کہو۔
    اسکی خوشخبری کو سناؤ۔ انکا ذِکر کرو جو ہمیں ہر روز بچاتا ہے۔
تمام قوموں میں ہر جگہ اُس کے جلال کی خبریں سناؤ۔
    سب لوگوں میں اس کے حیرت انگیز کاموں کو بیان کرو جو خدا کر تا ہے۔
خدا وند عظیم ہے اور ستائش کے لا ئق ہے۔
    وہ دوسرے “دیوتاؤں ” سے زیادہ مہیب ہے۔
قوموں کے سب “خدا وند ”محض بت ہیں۔
    مگر خدا وند نے آسمانوں کو بنایا ہے۔
اسکے حضور میں عظمت اور جلال ہے۔
    خدا کی ہیکل میں جلال اور قدرت ہے۔
قبیلو اور قومو خدا وند کے جلال
    اور قوّت کی ستائش میں گیت گاؤ۔
خدا کے نام کی تمجید کرو۔
    اپنا ہدیہ اٹھاؤ اور اُسکی بارگاہ میں آؤ ”
آرائش اور تقدس کے ساتھ خدا کی عبادت کرو۔
    اے اہل زمین ! اُسکی ستائش کرو۔
10 قوموں میں اعلان کرو کہ خدا بادشاہ ہے۔
    اِس لئے کہ دُنیا تباہ نہیں ہو گی۔
    خدا لوگوں کا فیصلہ صداقت سے کریگا !
11 اے آسمان خوشی منا اور زمین شادماں ہو۔
    اے سمندر اور اسکی ساری چیزیں خوشی سے شور مچاؤ۔
12 اے کھیتو! اور اِس میں اُگنے و الی ہر شئے باغ باغ ہو جاؤ۔
    اے جنگل کے درختو ! گاؤ اور خوشیاں مناؤ۔
13 خوش ہو جاؤ کیوں کہ خدا وند آرہا ہے۔
    خدا وند زمین پر انصاف کر نے آرہا ہے۔
    وہ راستی اور انصاف سے دنیا پر حکو مت کریگا۔

97 خداوند حکومت کرتا ہے اور زمین شادماں ہے
    اور سبھی دُور کے مُلک مسرور ہیں۔
خداوند کو کا لے گہرے با دل گھیرے ہو ئے ہیں۔
    راستی اور انصاف اُس کے تخت کی بُنیاد ہیں۔
خداوند کے آ گے آگے آ گ چلا کر تی ہے۔
    اور وہ دشمن کو تباہ کر تی ہے۔
اس کی بجلی جہاں کو روشن کر تی ہے۔

لوگ اس کو دیکھ تے ہیں اور خوفز دہ رہتے ہیں۔

خداوند کے آگے پہا ڑ ایسے پگھل جا تے ہیں، جیسے موم پگھل جا تا ہے۔
    وہ روئے زمین کے خدا کے آگے پگھل جا تے ہیں۔
جنّت اس کی اچھا ئی ظاہر کر تا ہے۔
    ہر کو ئی خدا کا جلال دیکھ لے۔

لوگ اُن کی بُتوں کی پرستش کر تے ہیں۔
    وہ اپنے بُتوں پر فخر کرتے ہیں۔
لیکن وہ لوگ شرمندہ ہو ں گے۔
    اُن کے “دیو تائیں” حداوند کو سجدہ کریں گے۔
صیّون ، سن اور شادماں ہو۔ یہوداہ کے شہرو، خوش ہو،
    کیوں؟ کیوں کہ خدا حکمت آمیز فیصلہ کر تا ہے۔
اے عظیم خداوند! سچ مچ میں تو ہی زمین پر سلطنت کر تا ہے
    تو دوسرے “خداؤں” سے نہا یت اعلیٰ ہے۔
10 جو لو گ خداوند سے محبت رکھ تے ہیں، وہ بدی سے نفرت کر تے ہیں۔
    اِس لئے خدا اپنے مقدّسوں کی حفا ظت کر تا ہے۔ خدا اپنے مقدسوں کو شریر لوگوں سے بچا تا ہے۔
11 نور اور شادما نی صادقوں کو روشن کر تے ہیں۔
12 اے صا دقو! خداوند میں شادماں رہو!
    اُس کے پاک نام کا شکر کر تے رہو۔

ایک ستائشی نغمہ

98 خداوند کے حضور ایک نیا گیت گا ؤ۔
    کیوں کہ اُ سنے حیرت انگیز کام کئے ہیں۔
اس کا مقدّس داہنا ہا تھ اس کے لئے دوبارہ فتح لا یا۔
خدا نے قوموں کی حفا ظت کر نے کی اپنی وہ قوّت ظا ہر کی ہے جو حفاظت کر ہے۔
    خدا نے اُ ن کو اپنی اچھا ئی دکھا ئی ہے۔
خدا کے لوگوں نے اُس کی وفا داری کو بھُلا یا نہیں جو اس نے بنی اسرائیلیوں کو کے ساتھ تھی۔
    دُور کی قوموں کے لوگوں نے ہما رے خدا کی نجات کی قوّت دیکھی ہے۔
اے اہل زمین ! خدا کے حضور میں خوشی کا نعرہ لگا ؤ
    شادما نی اور تعریف سے گا نا شروع کرو۔
خدا کی ستائش بر بط اور دیگر موسیقی کے آلا ت پر کرو۔
    بر بط اور دیگر موسیقی کے آلا ت بجا تے ہو ئے اس کی ستائش کرو۔
بانسری بجاؤ اور نر سنگھے پھو نکو۔
    بادشاہ یعنی خداوند کے حضور خوشی کا نعرہ لگا ؤ۔
اے سمندر اور زمین،
    اور ان میں کی ساری چیزیں بلند آوا ز میں گاؤ۔
ندیاں تالیاں بجائیں !
    پہا ڑ مل کر خوشی سے گا ئیں۔
10 خداوندکے حضور گاؤ۔ کیوں کہ وہ دنیا کا فیصلہ کر نے جا رہا ہے۔
    وہ سچا ئی سے دنیا کا اور دیانتداری سے قوموں کا فیصلہ کر ے گا۔

99 خدا بادشاہ ہے۔
    اس لئے اے قومو! خوف سے کانپو۔
خدا بادشاہ کی مانند کروبی فرشتوں [a] پر بیٹھا ہے۔
    اس لئے زمین کو خوف سے لرز نے دو۔
خداوند کا صیّون میں احترام ہے۔
    سارے لوگوں کا وہی سب سے عظیم بادشاہ ہے۔
سبھی لوگ تیرے نام کی ستائش کریں۔
    خدا کا نام حیرت انگیز ہے۔ خدا مقدّس ہے۔
قوّت وا لے خدا کو انصاف پسند ہے۔
    صرف خدا نے ہی اچھا ئی کوپید اکیاہے۔
    خدا تو ہی ہے جس نے انصاف اور راستی کو اسرائیل میں قائم کیا ہے۔
تم خداوند ہما رے خدا کی تمجید کرو۔
    اور اُس کے پا ؤں کی چوکی [b] پر سجدہ کرو۔ وہ قدّوس ہے۔
موسیٰ اور ہا رون خدا کے کاہنوں میں سے تھے۔
    سموئیل ان میں سے ایک تھا جو خدا کے ذریعہ بلا یا گیا
انہوں نے خدا کا نام لے کر دعاء کی۔
    انہوں نے خدا سے فریاد کی اور خدا نے اُن کو اُس کا جواب دیا۔
خدا نے اونچے اُ ٹھے بادلوں میں سے باتیں کیں۔
    لوگ اس کے معاہدہ اور خدا کی دی ہوئی شریعت پر چلے۔
اے خداوند ہما رے خدا! تو نے اُن کی دعاؤں کا جواب دیا۔
    تُو نے اُنہیں دکھا یا کہ تو معاف کر نے وا لا ہے ، اور لوگوں کو اُن کے برے اعمال کی سزا دیتا ہے۔
تم خداوند ہما رے خدا کی تمجید کرو۔ اُس کے مقدّس پہا ڑ کی طرف سجدہ کرو۔
    کیوں کہ خدا ہما را خدا قدّوس ہے۔

شکر گذاری کا نغمہ

100 اے اہلِ زمین! خدا کے احترام میں خوشی سے للکا رو۔
جب تم خداوند کی خدمت کرو شادماں رہو۔
    خوشی کے نغموں کے ساتھ خداوند کے سامنے آؤ۔
جان لو کہ خداوند ہی خدا ہے۔
    اُس نے ہمیں بنا یا ہے، اور ہم اُس کے چاہنے وا لے ہیں۔
    ہم اُس کی بھیڑ ہیں۔
شادما نی کے نغموں کے ساتھ خدا کے شہر میں آؤ۔
    ستائش کے نغموں کے ساتھ خداوند کی ہیکل میں آؤ۔
    اُس کا شکر کرو اور اُس کے نام کو مبا رک کہو۔
خداونداچھا ہے۔
    اُس کی شفقت ابدی ہے۔
    ہم اس پر ہمیشہ کیلئے توکّل کر سکتے ہیں۔

داؤد کا نغمہ

101 میں شفقت اور عدل کا گیت گاؤں گا۔
    اے خداوند! میں تیری مدح سرائی کروں گا۔
میں نہا یت احتیاط سے پاک زندگی جیوں گا۔
    میں اپنے گھر میں پاک زندگی جیوں گا۔
    اے خداوند تو میرے پاس کب آئے گا ؟
میں اپنے آگے کو ئی مورتیاں [c] نہیں رکھوں گا۔
    جو لوگ اِس طرح تجھ سے بدلتے ہیں مجھے اُن سے نفرت ہے۔
    میں کبھی بھی ایسا نہیں کروں گا۔
میں وفادار رہوں گا۔
    میں بُرے کام نہیں کروں گا۔
اگر کو ئی شخص درپردہ اپنے ہمسایہ کی غیبت کرے
    تو میں اسے ڈانٹ ڈپٹ کروں گا۔
میں لوگوں کو مغرور بننے نہیں دوں گا، اور میں انہیں سوچنے نہیں دوں گا
    کہ وہ دوسرے لوگوں سے بہتر ہیں۔
میں سارے ملک میں ایماندار لوگوں کو ڈھونڈوں گا۔
    اور میں صرف اُن ہی لوگوں کو اپنے لئے کام کر نے دوں گا۔
صرف ایسے لوگ میرے خدمت گار ہو سکتے ہیں
    جو پاک زندگی جیتے ہیں۔
میں اپنے گھر میں ایسے لوگوں کو رہنے نہیں دوں گا، جو جھوٹ بولتے ہیں۔
    میں جھو ٹوں کو اپنے قریب آ نے نہیں دوں گا۔
میں ان شریروں کو ہمیشہ نیست ونابود کروں گا ، جو اِس ملک میں رہتے ہیں۔
    میں اُن شریرلوگوں پر دباؤ ڈالوں گا کہ وہ خداوند کے شہر کو چھوڑ دے۔

مصیبت زدہ شخص کی دُعا جب وہ افسردہ دِل ہو کر خدا کے حضور اپنا رونا رو تا ہے

102 اے خداوند! میری دعا سن۔
    تُو میری مدد کے لئے میری فریاد سن۔
اے خداوند! اب میں مصائب سے دوچار ہوں۔ مجھ سے مُنہ مت موڑ۔
    جب میں مدد پا نے کو پُکا روں، تو میری سُن لے۔ مجھے فوراً جواب دے۔
میری زندگی ایسی گذر رہی ہے جیسے دھواں۔
    میری زندگی ایسی ہے جیسے آہستہ آہستہ بجھتی آ گ۔
میری قوّت ختم ہو چکی ہے۔
    میں سُوکھی مرُ جھا ئی ہو ئی گھا س کی طرح ہوں،
    چونکہ میں کھانا بھول گیا ہوں۔
اپنے دُکھ کے سبب میرا وزن کم ہو رہا ہے۔
میں اکیلا ہوں ، جیسے کہ بیا باں میں کو ئی اُلّو رہتا ہے۔
    میں اکیلا ہوں جیسے کو ئی پرانے کھنڈر میں اُ لّو رہتا ہو۔
میں سو نہیں پا تا۔
    میں پرندہ کی مانند ہو گیا ہوں، جو اُس اکیلے چھت پر ہو۔
میرے دُشمن ہمیشہ مجھے ذلیل کر تے ہیں،
    اور لوگ میرا نام لے کر ہنسی اڑا تے اور لعنت بھیجتے ہیں۔
میرا گہرا دکھ ہی میری غذا ہے۔
    میرے پانی میں میرے آنسو گر رہے ہیں۔
10 کیوں ؟ اس لئے کہ خداوند مجھ سے نا را ض ہوگیا ہے۔
    تُو نے ہی مجھ کو اُوپر اُٹھا یا تھا، اور تُو نے ہی مجھ کو پھینک دیا۔

11 میری زندگی کا لگ بھگ خاتمہ ہو چکا ہے۔ وہ ویسا ہی جیسا شام کو طویل سایہ کھو جاتا ہے۔
    میں ویسا ہی ہوں جیسے سُو کھی مُر جھا ئی ہو ئی گھاس۔
12 لیکن اے خداوند! تُو تو ابد تک رہے گا ،
    تیرا نام پشت در پشت رہے گا۔
13 تُو اٹھے اگا اور صیّون پر رحم کرے گا۔
    وہ وقت آرہا ہے ، جب تُو صیوّن پر مہربان ہو گا۔
14 تیرے بندے ، صیّون کے پتھروں سے محبت کر تے ہیں۔
    یہاں تک کہ وہ اُس کی دھول کو بھی خوشگوار محسوس کر تے ہیں۔
15 لوگ خداوند کے نام کی عبادت کر ینگے۔
    اے خدا! زمین کے سبھی بادشاہ تیری تعظیم کریں گے۔
16 کیوں؟ اِس لئے کہ خدا پھر سے صیّون کو تعمیر کر ے گا۔
    لوگ پھر اُس کی (اسرائیل کی) جلال کو دیکھیں گے۔
17 جن لوگوں کو اُس نے زِندہ رکھا ہے خدا اُن کی ساری فریاد کو سنے گا۔
    خدا اُن کی دعاؤں کا جواب دے گا۔
18 اِن باتوں کو لکھو تا کہ آئندہ کی نسل پڑھے،
    اور وہ لوگ آنے وا لے وقت میں خداوندکی ستا ئش کریں۔
19 خداوند جنّت میں اپنی مقدّس جگہ سے نیچے دیکھے گا۔
    خداوند آسمان سے نیچے زمین پر نظر ڈا لے گا۔
20 وہ اسیروں کی فریاد سنے گا۔

وہ اُن لوگوں کو چھوڑ دے گا ، جنکو تذلیل کر کے موت دی گئی۔

21 دوبارہ صیّون میں لوگ خداوند کا ذکر کریں گے۔
    یروشلم میں لوگ خدا کی تعریف کریں گے۔
22 ایسا ہو گا جب قومیں آپس میں اکٹھا ہو نگیں۔
    ایسا تب ہو گا جب سلطنتیں خداوند کی خدمت کریں گے۔
23 میری طا قت کمزور پڑ چکی ہے۔
    میری زندگی مختصر بنا دی گئی ہے۔
24 اسلئے میں نے کہا، “اے میرے خدا !
    مجھے آدھی عمر میں نہ اُٹھا۔ اے خدا تُو ابد تک قائم رہے گا۔
25 بہت زمانہ پہلے تو نے زمین کی بُنیاد ڈا لی۔
    اور تُو نے خود اپنے ہا تھوں سے آسما ن بنایا!
26 یہ دُنیا اور آسمان نیست ونابود ہو جا ئیں گے۔
    لیکن تو ابد تک زندہ رہے گا۔
وہ لباس کی مانند پرا نے ہو جا ئیں گے۔ لباس کی مانند ہی تُو اسے بدلے گا۔
    وہ سبھی بدل دیئے جا ئیں گے۔
27 اے خدا ! لیکن تُو کبھی نہیں بدلتا۔
    تُو ابد تک زندہ رہے گا۔
28 آج ہم تیرے بندے ہیں۔ ہما ری نسل یہیں رہے گی۔
    اور اُن کی نسل بھی یہیں تیری عبادت کر نے کے لئے قائم رہے گی۔”

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International