Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
زبُور 115-118

115 اے خدا وند ! ہم کو ئی تعظیم حاصل نہیں کر سکے
    کیوں کہ وہ تعظیم تُجھ سے وا بستہ ہے۔
    کیوں کہ تیری سچّی شفقت اور وفاداری کی وجہ سے تعظیم تیری ہے۔
قوموں کو کیوں تعجب ہو کہ ہمارا خدا کہاں ہے ؟
ہمارا خدا تو آسمان پر ہے۔
    جو کچھ وہ چاہتا ہے وہی کر تا رہتا ہے۔
اُن قوموں کے “دیوتا ” صرف پتلے ہیں جو سو نے چاندی کے بنے ہیں۔
    وہ صرف پتلے ہیں جو کسی انسان نے بنائے۔
اُن پُتلوں کے منھ ہیں ،مگر وہ بول نہیں پا تے۔
    اُن کی آنکھیں ہیں ،مگر وہ دیکھ نہیں پا تے۔
اُن کے کان ہیں ،مگر وہ سن نہیں سکتے۔
    اُن کے پاس ناک ہے ،لیکن وہ سونگھ نہیں پا تے۔
اُن کے ہاتھ ہیں ،مگر وہ کسی چیز کو چھو نہیں سکتے۔
    ان کے پاس پیر ہیں مگر وہ چل نہیں سکتے۔ ان کے گلے سے آواز نہیں نکلتی۔
جو لوگ اُن بتوں کو بناتے ہیں اور اُن میں یقین رکھتے ہیں ،
    وہ بالکل اُن بغیر قوّت والے بتوں جیسے بن جائیں گے۔

اے بنی اسرائیلیو ! خدا وند پر توکل کرو !
    خدا وند اِسرائیل کو مدد دیتا ہے اور اُس کی حفا ظت کر تا ہے۔
10 اے ہارون کے گھرا نے ! خدا وند پر توکل کرو !
    ہارون کے گھرانے کو خدا وند سہارا دیتا ہے ، اور اس کی حفا ظت کر تا ہے۔
11 اے خدا وند سے ڈرنے والو ! خدا وند پر توکل کرو۔
    خدا وند سہارا دیتا ہے اور اپنے سے ڈر نے والوں کی حفاظت بھی کر تا ہے۔

12 خدا وند ہمیں یاد رکھتا ہے۔
    خدا ہمیں برکت دیگا ،
خدا وند اسرائیل کے خاندان کو برکت عطا کریگا۔
    خدا وند ہارون کے خاندان کو برکت دیگا۔
13 خدا وند اپنے ڈرنے والوں ،
    اعلیٰ اور ادنیٰ سب کو برکت دیگا۔

14 خدا وند تمہیں زیادہ سے زیادہ دے۔ مجھے امید ہے کہ
    وہ تمہاری اولاد کو بھی زیادہ سے زیادہ دیگا۔
15 خدا وند کی طرف سے تمہارا خیر مقدم ہے
    جس نے آسمان اور زمین کو بنایا۔
16 جنّت تو خدا وند کی ہے ،
    لیکن اُس نے زمین بنی آدم کو دیدی۔
17 مرے ہو ئے لوگ خدا وند کی ستائش نہیں کر تے۔
    قبر میں پڑے ہو ئے لوگ خدا وند کی مدح سرائی نہیں کر تے۔
18 لیکن اب ہم خدا وند کی ستائش کریں گے۔
    اورہم اس کی اب سے ابد تک حمد کریں گے۔

116 جب خدا وند میری دعائیں سنتا ہے ،
    میں اُسے خُوش کر تا ہوں۔
میں حُوش ہوں جب میں مدد کے لئے اُسکو پکارتا ہوں
    اور وہ میری سنتا ہے۔
میں لگ بھگ مر چکا تھا ، مجھے چا رو ں طرف سے موت کی رسیّوں نے جکڑ لیا تھا۔
    قبر مجھ کو نگل رہی تھی۔ میں خوف زدہ اور فکر مند تھا۔
تب میں نے خدا وند کے نام کو پکارا ،
    میں نے کہا، “خدا وند مجھ کو بچا لے ”
خدا وند اچّھا اور کریم ہے۔
    ہمارا خدا وند رحیم ہے۔
خدا وند بے بس لوگوں کی مدد اور اُنکی حفاظت کرتا ہے۔
    میں بے بس تھا ،لیکن خدا وند نے مجھے بچا لیا۔
اے میری روح مطمئن رہ !
    خدا وند تیری دیکھ بھال کر تا ہے۔
اے خدا تُو نے میری رُوح کو موت سے بچا یا۔
    میرے آنسوؤں کو تو نے روکا اور گر نے سے مجھ کو تو نے بچا لیا۔
زِندوں کی زمین پر
    میں خدا وند کی خد مت کرتا رہوں گا۔

10 میں تب بھی ایمان رکھونگا
    جب میں کہوں گا:میں تباہ ہو گیا ہوں۔”
11 میں نے جلد بازی میں کہا ،
    “سبھی لوگ جھو ٹے ہیں۔ ”
12 میں بھلا خْدا وند کو کیا دے سکتا ہوں۔
    میرے پاس جو کچھ ہے ،وہ سب خدا وند کا دیا ہوا ہے۔
13 میں اُسے مئے کا نذرانہ دونگا کیوں کہ اس نے مجھے بچایا ہے۔
    میں خدا کے نام کو پکاروں گا۔
14 میں نے جو کچھ منّتوں کا وعدہ کیا تھا وہ سبھی میں خدا وند کو دونگا ،
    اُس کے سبھی لوگوں کے سامنے اب جاؤں گا۔
15 خدا وند کی نگاہ میں اس کے سچے لوگوں کی موت گراں قدر ہے۔
    اے خدا وند میں تو تیرا ایک خادم ہوں۔
16 میں تیرا بندہ ہوں۔ میں تیری کسی ایک خادمہ عورت کا بیٹا ہوں۔
    خداوند تُو نے ہی مجھ کو میرے بندھنوں سے آزاد کیا۔
17 میں تیرے سامنے شکر گزاری کے نذرا نے پیش کروں گا
    میں خدا کے نام کو پکاروں گا۔
18 میں خدا وند کے حُضور اپنی منّتیں
    اُس کی ساری قوم کے سامنے پو ری کروں گا۔
19 میں خدا کی ہیکل میں جاؤں گا
    جو یروشلم میں ہے۔ خدا وند کی حمد کرو۔

117 اے تمام قومو! خدا وند کی ستائش کرو۔
    اے لوگو! سب اس کی ستائش کرو۔
خدا وند کی شفقت ہم پر ہے۔
    ہمارے لئے خدا ہمیشہ وفا دار رہے گا۔

خدا وند کی حمد کرو۔

118 خداوند کی تعظیم کرو، کیوں کہ وہ خدا ہے۔
    اُس کی سچی شفقّت ابد تک رہے گی۔
اِسرائیل یہ کہتا ہے ،
    “اس کی سچی شفقّت ابد تک رہے گی !”
کا ہن کو کہنے دے ،
    اُس کی سچی شفقّت ابد تک رہے گی۔
تم لوگ جوخداوند کی پرستش کر تے ہو یہ کہو،
    “اس کی سچی شفقت ابد تک رہے گی۔”

میں مصیبت میں تھا، اس لئے مدد پا نے کے لئے میں نے خداوند کو پکا را۔
    خداوند نے مجھ کو جواب دیا اور خدا نے مجھ کو آزاد کیا۔
خداوند میرے ساتھ ہے ، اس لئے میں کبھی نہیں ڈروں گا۔
    لوگ مجھ کو نقصان پہنچانے کچھ نہیں کر سکتے۔
خداوند میرا مددگار ہے۔
    میں اپنے دشمنوں کو شکست یاب دیکھو ں گا۔
انسانوں پر اعتماد کر نے سے
    خداوند پر توکّل کر نا بہتر ہے۔
رہنما ؤں پر توکّل کر نے سے
    خداوند پر توکّل کر نا بہتر ہے۔

10 مجھ کو اُن دشمنوں نے گھیر لیا ہے۔
    لیکن خداوند کی قُد رت سے میں نے ان کو ہرا دیا۔
11 دشمنوں نے مجھ کو دوبا رہ گھیرلیا۔
    خداوند کی قُدرت سے میں نے ان کو ہرا دیا۔
12 دُشمنوں نے شہد کی مکھیوں کی طرح مجھے گھیر لیا۔
    لیکن وہ جلد ہی جلتی ہو ئی جھا ڑی کی مانند فنا ہو گئے۔

خداوند کی قُدرت سے میں نے ان کو ہرایا۔

13 میرے دُشمنوں نے مجھ پر حملہ کیا،
    اور مجھے لگ بھگ بر باد کر دیا، مگر خداوند نے مجھ کو سہا را دیا۔
14 خداوند میری طاقت اور میری فتح کا گیت ہے۔
    خداوند میری حفا ظت کر تا ہے۔
15 صادقوں کے خیموں میں جشن منا یا جا رہا ہے ، تم اُس کو سُن سکتے ہو۔
    خداوند نے اپنی عظیم قُدرت پھر سے ظا ہر کی ہے۔
16 خداوند کا داہنا ہاتھ بُلند ہے۔
    دیکھو خدا نے اپنی عظیم قُدرت پھر سے دکھا ئی ہے۔

17 میں زندہ رہوں گا ، میں نہیں مروں گا۔
    اور جو کام خداوند نے کئے ہیں، میں اُن کو بیان کروں گا۔
18 خداوند نے مجھے سزا دی
    اس نے مجھے مر نے نہیں دیا۔
19 اے راستبا زی کے پھاٹکو تم میرے لئے کُھل جا ؤ
    میں اندر آؤں گا اور خداوند کا شکر ادا کروں گا۔
20 وہ خداوند کا پھا ٹک ہے۔
    صرف صادق لوگ ہی اُس سے ہو کر جا سکتے ہیں۔
21 اے خداوند!میری فریاد کا جواب دینے کے لئے تیرا شکر گذارہوں۔
    میری حفا ظت کے لئے ، میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔

22 جس کو معماروں نے مسترد کر دیا
    وہی پتھر کو نے کا پتھر بن گیا۔
23 وہ خداوند کی جانب سے ہوا
    اور ہم تو سوچتے ہیں یہ حیرت انگیز ہے۔
24 یہ وہی دن ہے جسے خداوند نے مقرّر کیا۔
    ہم اِس میں شادماں ہوں گے اور خوُشی منا ئیں گے۔

25 لوگوں نے کہا ، “خداوند کی ستا ئش کرو!
    خداوند نے ہما ری حفا ظت کی ہے۔
26 اُن سب کا خیر مقدم کرو جو خداوند کے نام سے آ رہے ہیں۔
    کا ہنوں نے کہا، “خداوند کے گھر ہم تمہا را خیر مقدم کر تے ہیں۔”
27 یہوداہ ہی خدا وند ہے۔ اور اُسی نے ہم کو نُور بخشا ہے۔
    قربانی کو قربانگا ہ کے سینگوں کی رسّیوں ے باندھو۔

28 اے خداوند ! تُو میرا خدا ہے اور میں تیرا شکر ادا کر تا ہوں۔
    میں تمجید کروں گا۔
29 خداوند کی ستا ئش کرو ، کیوں کہ وہ بھلا ہے۔
    اُس کی سچی شفقت ابد تک رہے گی۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International