Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
زبُور 146-150

146 خداوند کی حمد کرو!
    اے میری جان خداوند کی حمد کر!
میں عُمر بھر خداوند کی حمد کروں گا۔
    جب تک میرا وجود ہے اپنے خداوند کی مدح سرا ئی کروں گا۔
شہزادوں پر منحصر نہ ہو کیوں کہ وہ صرف انسان ہیں
    جو تمہیں بچا نے کی قدُرت نہیں رکھتے۔
لوگ مر جا تے ہیں اور دفن کر دئیے جا تے ہیں۔
    پھر اُن کی مدد دینے کے سبھی منصوبے یونہی چلے جا تے ہیں۔
خوُش نصیب ہے وہ جو یعقوب کے خدا سے مدد حاصل کر تا ہے ،
    چونکہ وہ خداوند ہما رے خدا پر انحصار کر تا ہے۔
خداوند نے آسمان اور زمین کو بنا یا ہے۔
    خدا نے سمندر اور اُس میں کی ہر شئے کو بنا ئی ہے۔
خداوند اُن کی ہمیشہ حفا ظت کر تا ہے
مظلوموں کا خداوند انصاف کر تا ہے۔
    خداوند بھوُ کوں کو غذا مہیا کر تا ہے۔
خداوند اسیروں کو آزاد کر تا ہے۔
    خداوند کی مدد سے اندھے دیکھنے کے قابل ہو جا تے ہیں۔
خداوند اُن لوگوں کو سہا را دیتا ہے جو مُصیبت میں ہیں۔
    خدا اچھے لوگوں سے محبت کر تا ہے۔
خداوند اُن پردیسیوں کی حفا ظت کر تا ہے جو ہما رے مُلک میں بسے ہیں۔
    خداوند یتیموں اور بیواؤں کا دھیان رکھتا ہے۔
    مگر خداوند شریرو ں کی راہ ٹیڑھی کر دیتا ہے۔
10 خداوند ابد تک سلطنت کر ے گا۔
    اے صیّون ! تمہا را خدا ہمیشہ حکو مت کرتا رہے گا۔

خداوند کی تعریف کرو۔

147 خداوند کی حمد کرو ، کیوں کہ وہ بھلا ہے۔
    ہما رے خدا کی مد ح سرا ئی کرو۔
    کیونکہ اس کی تعریف کرنا سچ مُچ میں اچھا اور خوشگوار ہے۔
خداوند نے یروشلم کی تعمیر کی ہے۔
    خداوند اِسرائیلی لوگوں کوواپس چھُڑا کر لے آیا ، جنہیں قیدی بنا یا گیا تھا۔
خداوند ان کے شکستہ دلوں کو شفا دیتا ہے ،
    اور اُن کے زخموں پر پٹّی باندھتا ہے۔
خداوند ستاروں کوشما ر کرتا ہے
    اور ہر ایک تا رے کا نام جانتا ہے۔
ہما را خداوند نہا یت عظیم ہے اور بہت قوّت وا لا ہے۔
    اور اس کے علم کی کو ئی حد نہیں ہے۔
خداوند خاکسار لوگوں کو سہا را دیتا ہے۔
    مگر وہ شریروں کو شرمندہ کر تا ہے۔
خدا کے حضور شکر گذاری کا گیت گا ؤ۔
    ہما رے خداوند کی مدح سرائی سِتار پر کرو۔
خداوند آسمان کو بادلوں سے ملبّس کر تا ہے۔
    خداوند زمین کے لئے پانی برساتا ہے۔
    خدا پہا ڑوں پر گھا س اگا تا ہے۔
خداوند حیوانات کو گھاس دیتا ہے۔
    خداوندچھوٹی چڑیوں کو بھی کھلا تا ہے۔
10 وہ نہ ہی گھوڑے کی طاقت سے خوش ہوتا ہے
    اور نہ ہی انسانوں کی پیروں کی طا قت سے۔
11 خداوند اُن لوگوں سے خوش رہتا ہے ، جو اُس کی عبادت کر تے ہیں۔
    خداوند خُوش ہے اُن لوگوں سے جو اُس کی شفقّت کے اُمید وار ہیں۔
12 اے یروشلم !خداوند کی ستائش کر۔
    اے صیّون اپنے خدا کی ستائش کر۔
13 اے یروشلم ! تیرے پھاٹکوں کو خدا مضبوط کر تا ہے۔
    تیرے شہر کے لوگو ں کو خداوند برکت دیتا ہے۔
14 خدا تیرے مُلک میں امن کو لا یا ہے۔
    اس لئے جنگ میں دشمنوں نے تیری فصل کو نہیں لوُٹا ہے۔
    اس لئے کھا نے کے لئے تیرے پاس کثیر اناج ہے۔
15 خدا زمین کو حکم دیتا ہے ،
    اور وہ فوراً مان لیتی ہے۔
16 وہ برف کو اُون کی مانند گراتا ہے ،
    اور وہ برف باری کو ہوا میں راکھ کی طرح پھونکتا ہے۔
17 اولوں کو خدا آسمان سے پتھروں کی طرح گرادیتا ہے۔
    اُس کی ٹھنڈک کون سہ سکتا ہے ؟
18 پھر خدا وند دوسرا حکم دیتا ہے ، اور گرم ہوائیں پھر بہنے لگ جاتی ہیں ،
    برف پگھلنے لگتی اور پانی بہنے لگ جاتا ہے۔
19 خداوند نے اپنے احکام اِسرائیل کو دئیے تھے۔
    خداوندنے اِسرائیل کو اپنی شریعت اور احکام دئیے۔
20 خداوند نے کسی اور قوم سے ایسا سلوک نہیں کیا ،
    دیگر قومیں اس کی حکومت کو نہیں جانتیں۔

خداوند کی حمد کرو۔

148 خداوند کی حمد کرو۔

آسمان کے فرشتو!
    خداوند کی حمد آسمان سے کرو !
اے اُس کے فرشتو! سب اُس کی حمدکرو۔
    اے اُس کے لشکرو! سب اُس کی حمدکرو۔
اے سُورج! اے چاند! تم خداوند کی حمد کرو۔
    اے آسمان کے نُورانی ستارو! تم خدا کی حمدکرو۔
اے بہشتوں کے بہشت! اُس کی حمدکرو۔
    اے آسمان پر کے اوپر کا پانی ! اس کی ستا ئش کر۔
خداوند کے نام کی حمد کرو۔
    کیوں؟ کیوں کہ خداوند نے حکم دیا اور ہم سب کو اس نے پیدا کیا تھا۔
خداوند نے اُن کو ابدُلآباد کے لئے قائم کیا ہے۔
    خدا نے شریعت بنا ئی جو کبھی بھی ختم نہیں ہوگی۔
اے زمین کی ہر شئے ، خداوندکی حمدکرو۔
    سمندر کے عظیم سمندری جانور و، خدا کی حمد کرو۔
خداوند نے آگ اور اولے کو بنا یا ،
    برف اور کُہر ے کے علا وہ سبھی طُوفانی ہوا ئیں، اس نے بنا ئیں۔
خدا نے پہاڑوں اور ٹیلوں کو بنا یا ،
    میوہ دار پیڑ اور دیودار اُسی نے بنا ئے ہیں۔
10 خداوند نے سارے جنگلی جانور اور سب مویشی بنا ئے ہیں۔
    رینگنے وا لے جانور اور پرند ے بنا ئے ہیں۔
11 خدا نے بادشاہوں اور قوموں کو زمین پر بنا یا۔
    خدا نے رہنما ؤں اور منصفوں کو بنا یا۔
12 خداوند نے نوجوانوں اور کنواریوں کو بنا یا۔
    خداوند نے بچوں اور بوڑھوں کو بنا یا۔
13 سب خداوند کے نام کی حمد کریں۔
    ہمیشہ اُس کے نام کا احترام کریں۔
اُس کا جلال زمین اور آسمان سے بُلند ہے۔
14 خداوند اپنے لوگوں کو مضبوط کرے گا۔
    لوگ خداوند کے لوگوں کی ستائش کریں گے۔
لوگ اِسرائیل کی مدح سرائی کریں گے۔
    یہ وہ لوگ ہیں جِن کے لئے خداوند جنگ کر تا ہے۔
خداوند کی حمد کرو۔

149 خداوند کی حمد کرو۔

اُن نئی چیزوں کے با رے میں جن کو خدا نے کیا ہے۔ ایک نیا گیت گایا ہے۔
    اور مُقدّس لوگوں کے مجمع میں اُ س کی ستا ئش کرو۔
خداوندنے اسرائیل کو بنا یا۔ خداوند کے ساتھ اسرئیل شادمان رہے۔
    فرزندانِ صیّون اپنے بادشاہ کے ساتھ میں خوشی منا ئیں۔
وہ ناچتے ہو ئے اُس کے نام کی ستا ئش کریں
    وہ دَف اور بر بط پر اُس کی مدح سرا ئی کریں۔
خداوند اپنے لوگوں سے مسرور ہے۔
    خدا نے ایک حیرت انگیز کام اپنے خاکسار لوگوں کے لئے کیا
    اُس نے اُن کونجات دی۔
خدا کے وفادار پیروکا ر، تم اپنی فتح مناؤ!
    یہاں تک کہ تم بِستر پر جانے کے بعد بھی مسرور رہو۔
جس وقت لوگ اپنے ہا تھوں میں تلوا ریں لیں،
    اس وقت انہیں خدا کی ستا ئش زور دار آوا ز میں کر نے دے۔
وہ اپنے دُشمنوں کو سز ا دیگا
    اور دوسرے قوم کے لوگوں کو سزا دیں۔
خداوند کے لوگ اُن حکمرانوں
    اور اُن سرداروں کو زنجیروں سے باندھیں۔
خدا کے لوگ اپنے دُشمنوں کو ا سی طرح سزادیں گے جیسا خدا نے اُن کو حکم دیا۔
    خدا کے پیروکا ر، اس کی تعریف احترام کے ساتھ کرو۔

150 خداوند کی حمد کرو۔

خدا کی تعریف اس کی ہیکل میں کرو۔
    اُس کی عظمت کی تعریف بہشت میں کرو۔
اُس کی اور اسکی عظمت کی تعریف کرو۔
    اُس کی تمام عظمت کے لئے اُس کی تعریف کرو۔
نر سنگھے اور بِگل کی آوا ز کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔
    بر بط اور ستار پر اسکی حمد کرو۔
خداوند کی مدح سرا ئی دَف اور رقص سے کرو۔
    تار دار سازوں اور بانسری کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔
بُلند آوا ز مجیرا کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔
    زور سے جھنجھناتی مجیرا کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔
ہر ایک جاندار خداوند کی حمد کرے !

خدا کی حمد کرو!

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International