Beginning
تعارف
1 داؤد کے بیٹے اور اسرائیل کا بادشاہ سلیمان کی امثال (کہاوتیں)۔ 2 یہ باتیں حکمت اور نظم و ضبط سکھا نے ،عقل و فہم کی باتوں کو سمجھنے کے لئے ، 3 ذہنی تربیت دینے ،راستبازی ، انصاف اور جو صحیح ہے اسکے بارے میں سکھا نے کے لئے ، 4 نادان لوگوں کو ہوشمندی سکھا نے کے لئے اور نوجوان لوگوں کو علم اور عقل و فہم سکھا نے کے لئے لکھی گئیں۔ 5 عقلمند شخص سنیں اور اپنی معلومات کو بڑھا ئیں ، اور ایک عالم شخص رہنمائی حاصل کرے۔ 6 یہ امثال اس لئے لکھی گئیں تاکہ لوگ امثال اور تمثیلوں کو ،عقلمند لوگوں کی تعلیمات اور پہیلیوں کو سمجھ سکیں۔
7 خدا وند کا خوف عقلمندی کا آغاز ہے۔ صرف بے وقوف ہی حکمت اور تربیت سے نفرت کرتے ہیں۔
سلیمان کا اپنے بیٹے کو نصیحت کرنا
8 اے میرے بیٹے اپنے باپ کی تربیت پر دھیان دے اور اپنی ماں کی تعلیمات کو نطر انداز مت کر۔ 9 وہ تمہیں آراستہ کرنے کے لئے خوبصورت ٹو پی کی مانند ہیں اور تجھے دیکھنے میں خوبصورت بنا نے کے لئے گلے کی ہار کی مانند ہیں۔
غلط صحبت اختیار کرنے کے لئے انتباہ
10 اے میرے بیٹے اگر گنہگار تجھے گناہ کی طرف لے جائے تو انکی باتیں کبھی نہ ماننا۔ 11 اور اگر وہ کہیں ، “ہمارے ساتھ آؤ تا کہ چھپ کر گھات لگا کر کچھ معصوم شخصوں کا قتل کریں۔ 12 آؤ ہم لوگ انہیں زندہ سارے کا سارا ویسے ہی نگل جائیں جیسے قبر نگل جاتی ہے ، جیسے پاتال نگل جاتی ہے۔ 13 ہم لوگ ہر قسم کی قیمتی چیزوں کو حاصل کریں گے۔ ہم لوگ مال غنیمت سے اپنے گھروں کو بھر دینگے۔ 14 اس لئے آؤ ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ ہم لوگ ایک مشترکہ تھیلی کو بانٹ لیں گے۔”
15 میرے بیٹے تو انکے ساتھ نہ جانا۔ تو اپنے قدموں کو انکے راستے سے دور رکھنا۔ 16 کیوں کہ انکے پاؤں برائی کرنے کے لئے دوڑ تے ہیں۔ اور وہ لوگوں کو مارنے کے لئے جلدی کر تے ہیں۔
17 لوگ پرندوں کو پکڑ نے کے لئے جال بچھا تے ہیں۔ لیکن اس وقت جال بچھا نا بیکار ہے جب پرندے دیکھ رہے ہیں۔ 18 اسی طرح سے وہ خود اپنے لئے گھات لگا تے ہیں۔ وہ اپنی زندگی کو پھنسا لیتے ہیں۔ 19 لالچی لوگ اپنی ہی حرکت سے اپنے آپ کو تباہ کردیتے ہیں۔
نیک عورت : دانشمند
20 سنو! دانشمندی تو بازار میں بلند آواز سے پکار تی ہے اور گلیوں میں آواز لگا تی ہے۔ 21 وہ بازار کے ہجوم میں چلاّتی ہے۔ شہر کے پھاٹکوں پر وہ اپنی باتوں کو کہتی ہے۔ ( حکمت کہتی ہے :)
22 “تم نادان لوگو کب تک نادانی سے محبت کرو گے ؟ تم مذاق اڑانے والو کب تک مذاق سے خوش ہوگے؟ تم بے وقوفو کب تک جانکاری سے نفرت کرو گے 23 تمہیں میری ڈانٹ ڈپٹ قبول کرنی چاہئے تھی ! میں جو کچھ جانتی ہوں اسے کہوں گی۔ اور میں اپنا تمام علم تجھے سکھاؤں گی۔
24 “لیکن اس وقت سے میں نے تم کوپکارا لیکن تم نے سننے سے انکار کیا۔ میں نے تمہاری مدد کرنی چاہی اور اپنا ہاتھ تیری طرف پھیلا یا لیکن تم نے میری مدد کو قبول کرنے سے انکار کیا۔ 25 اور تم نے میرے مشورہ کو نظر انداز کیا ، تم نے میری ڈانٹ ڈپٹ کا انکار کیا۔ 26 اس لئے میں تمہاری تباہی پر ہنسوں گی اور جب تجھ پر تکلیف چھا جائے گی تو میں اس سے خوش ہونگی۔ 27 جب بڑی آفت ایک طوفان کی طرح تم پر آئیگی اور سچ مچ میں تم پر تباہی طوفانی ہوا کی طرح آئیگی اور تمہاری مصیبت اور دکھ تم کو گھیر لیگی ،
28 “تب تم مجھ کو پکارو گے لیکن میں کوئی جواب اور نہیں دونگی۔ تم مجھے ڈھونڈ تے پھروگے لیکن نہیں پاؤ گے۔ 29 کیونکہ تم نے علم سے نفرت کی ، کیوں کہ تم نے خدا وند کے لئے عزت و احترام کو نہیں چنا۔ 30 کیوں کہ تم لوگ میرے مشوروں کو نہیں چاہتے ہو اور میری ڈانٹ ڈپٹ سے انکار کرتے ہو۔ 31 اس لئے تم لوگ اپنے کئے کا پھل کھا ؤگے، تمہارے ہی منصوبوں سے تمہارا پیٹ بھرا جائے گا۔
32 “نادانوں کا ضدی پن انہیں مار ڈالے گا۔ بے وقوف اپنی آسودگی کی وجہ سے بر باد ہونگے۔ 33 لیکن جس نے میری بات سنی وہ محفوظ رہا۔ انہیں اطمینان نصیب ہوا انہیں شیطان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔”
حکمت کے فائدے
2 میرے بیٹے اگر تم باتو ں کو قبول کرے گا اور میرے احکام کو یاد رکھے گا ، 2 اگر تم حکمت کی باتو ں پر دھیان دو گے اور دِل و جان سے سمجھنے کی کو شش میں لگے رہو گے ، 3 اگر تم حکمت کے اصول کو پکارو گے اور سمجھنے کے لئے آ واز بلند کرو گے ، 4 اگر تم حکمت کو ایسے ڈھونڈو جیسے تم چاندی کو ڈھونڈ تے ہو، اگر تم اسے ایسے ڈھونڈو جیسے چھپے خزانے کو ڈھو نڈ تے ہو ، 5 تب تم سمجھو گے کہ خداوند کا خوف کا کیا مطلب ہے اور تم خدا کے علم کو حاصل کرو گے۔
6 کیونکہ خداوند حکمت عطا کر تا ہے۔ علم اور سمجھ ا س کے منہ سے نکلتی ہے۔ 7 وہ اچھے اور ایماندا ر لوگوں کی مدد کر تا ہے۔ اور راستبازو ں کے لئے ڈھال کی مانند ہے۔ 8 وہ انصاف کے راستوں کی پہریداری کر تا ہے اور ان لوگو ں کے راستہ کی حفاظت کر تا ہے جو اس کا وفادارہے۔
9 تب تو صداقت ، انصاف اور ہر اچھی راہ کو سمجھے گا۔ 10 کیونکہ حکمت تیرے دل میں دا خل ہو گی۔ اور علم تیری جان کو خوش کرے گا۔
11 حکمت تجھ پر نظر کرے گی اور سمجھ تیری نگہبانی کرے گی۔ 12 تا کہ تم کو شریروں کے راستوں اور ان لوگو ں سے جو کجروی کی باتیں کرتا ہے ، 13 جو اندھیروں کی را ہو ں میں بھٹکنے کے لئے سیدھی راہو ں کو چھوڑ دیتے ہیں ، 14 جو بُرے کا موں کے کرنے میں خوش ہو تے ہیں۔ جو شرارت کی کجروی میں خوش ہو تے ہیں ، 15 جنکی را ہیں نا ہموار ، اور جنکے راستے پیچیدہ ہیں ان سے بچا یا جا ئے گا۔
16 تا کہ تم کو دوسرے آدمی کی بیوی سے ، اس بدکار عورت سے جو میٹھی میٹھی باتیں کرتی ہیں، 17 اس نے اس وقت شادی کی تھی جب وہ جوان تھی۔لیکن اس نے اپنے شو ہر سے بیوفائی کی ، اور شادی کے عہد کو جسے اس نے خدا کے سامنے کیا تھا بھو ل گئی۔ 18 اس کے ساتھ گھر جانا تجھے موت کے قریب لے جا تا ہے۔ اسکی را ہ تجھے قبر تک لے جا تی ہے۔ 19 کو ئی بھی آدمی جو اس کے گھر جا تا ہے اپنی زندگی کو کھوتا ہے اور وہ کبھی زندگی میں واپس نہیں آتا ہے۔
20 حکمت تو نیک لوگو ں کی مثالوں پر چلنے میں تیری مدد کرے گی اور تجھے راستباز لوگوں کی راہ کو اپنانے میں مدد کرے گی۔ 21 کیونکہ صرف ایماندار لوگ ہی زمین پر بسے رہیں گے اور جو بے قصور ہیں وہی اس میں آباد رہیں گے۔ جو لوگ جھو ٹے اور دھوکہ باز ہیں زمین سے ہٹا دیئے جا ئیں گے۔ 22 مگر شریر لوگ اپنی زمین کو کھو ئیں گے۔ اور جو دھو کہ دیتے ہیں اس زمین سے ہٹا دیئے جا ئیں گے۔
نیکی کی راہ سے عمر کی درازی
3 میرے بیٹے میری تعلیمات کو مت بھو لو ، میرے احکام کو یاد رکھو۔ 2 اسے اپنے دل میں ذخیرہ کرو۔ کیوں کہ وہ تمہیں لمبی زندگی اور سلامتی دے گی۔
3 سچائی اور وفاداری دونوں کبھی جُدا نہ ہو نے پا ئیں ، اسے اپنے گلے میں باندھ لو۔ اسے اپنے دِل میں لکھ لو۔ 4 تب تم خدا اور لوگو ں کی نظر میں ہمدردی اور اچھی شہرت دونو ں پا ؤ گے۔
خداوند پر بھروسہ رکھ
5 خداوند پر مکمل توکل رکھ اپنی سمجھ اور فہم پر بھروسہ مت رکھ۔ 6 ہر ایک چیز میں جسے تم کر تے ہو ہمیشہ خدا کی منشا کو جاننے کی کوشش کرو ہ تمہا رے راستہ کو سیدھا کرے گا۔ 7 اپنے آ پ کو زیادہ چالاک مت سمجھ ، بلکہ خداوند سے ڈرو اور اس کی تعظیم کرو اور بُرائی سے دو ررہو۔ 8 یہ تمہا رے جسم کے لئے تندرستی اور تازگی ہو گی۔
خداوند کا ہو جانا
9 اپنے مال سے اور اپنی پیدا وار کے سب سے عمدہ چیزوں سے خداوند کی تعظیم کرو۔ 10 تب تمہا رے غلّوں کا گودام اناجوں سے پو ری طرح بھر جا ئے گا۔ اور تمہا را حوض نئی مئے سے لبریز ہو جا ئے گا۔
خداوند کی سزا قبول کر
11 میرے بیٹے خداوند کی تربیت کو رد مت کر اور اس کی ڈانٹ ڈپٹ کا بُرا مت مان۔ 12 کیوں کہ خداوند اسی کو ڈانٹتا ہے جسے وہ پیار کرتا ہے۔ہاں ! خدا باپ کے مانند ہے جو بیٹے کو سزا دیتا ہے جسے وہ پیار کرتا ہے۔
حکمت سے رحمت
13 وہ آدمی برکت وا لا ہے جو حکمت اور سمجھ کو پا تا ہے۔ 14 حکمت سے جو فائدہ ہو تا ہے وہ چاندی اور خالص سونے سے بہتر ہے۔ 15 حکمت جواہرات سے زیادہ قیمتی ہے کو ئی بھی چیز جس کی تم خواہش کر تے ہو اس کا مواز نہ اس سے نہیں کیا جا سکتا ہے۔
16 اس کے داہنے ہا تھ میں لمبی زندگی ہے اور اس کے بائیں ہا تھ میں دولت اور عزت ہے۔ 17 اس کے راستے خوشگوار ہیں ، اس کے راستے سلامتی کی طرف لے جا تے ہیں۔ 18 جو اسے قبول کرتا ہے اس کے لئے درخت حیات ہے۔ جو اسے پکڑ لیتا ہے وہ سچ مچ میں برکت وا لا ہے۔
19 خداوند نے اپنی ہی حکمت سے زمین کی بنیاد رکھی اور اپنی ہی سمجھ سے آسمانوں کو بنا یا۔ 20 اپنے علم سے اس نے گہرائی سے پانی باہر انڈیلا اور آسمان سے بر سایا۔
21 میرے بیٹے مستحکم فیصلہ اور بصیرت کو اپنی نظروں سے اوجھل ہو نے نہ دے ، ان کی حفاظت کر۔ 22 وہ تیرے لئے زندگی دے گی اور تیرے گلے کو آ راستہ کرے گی۔ 23 تب تم اپنے راستے پر بغیر ٹھو کر کھا ئے حفاظت کے ساتھ چلو گے۔ 24 جب تم لیٹ جا ؤ گے تو تم نہیں ڈرو گے۔ جب تم لیٹو گے تو گہری نیند سو ؤ گے۔ 25-26 تجھے اچانک آنے وا لی تباہی ، ایسی تباہی جو کہ شریروں کے اوپر آتی ہے ،تمہا رے اوپر آئے گی اس سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ خداوند تمہیں حوصلہ دے گا ، اور وہ تیرے پیر کی حفا ظت کرے گا۔
نیک راہ کی حکمت
27 جو مدد کے مستحق ہے اس کی مدد کو مت رو کو جب کہ تم مدد کرنے کے لا ئق ہو۔ 28 اگر تمہا رے پڑوسی کو کسی چیز کی ضرورت ہو اور تمہا رے پاس وہ ہے تو ضرور تم اس کی ضرورت پو ری کرو۔ اس کو یہ مت کہنا ، “کل آؤ تب میں یہ تم کو دوں گا۔”
29 اپنے پڑ وسی کے خلاف جو کہ تم پر بھروسہ کر کے جی رہا ہے اس کے خلاف خفیہ منصوبہ مت بناؤ۔
30 بلا کسی وجہ کے کسی شخص کو عدا لت میں مت گھسیٹوں جب کہ اس نے تیرے ساتھ کو ئی بُرا ئی نہ کی ہو۔
31 ایک پُر جوش آدمی پرحسد مت کر اور اس کی روش کو اختیار کرنے کا فیصلہ مت کر۔ 32 کیوں کہ خداوند بُرے لوگو ں سے نفرت کر تا ہے۔ لیکن وہ ان کا دوست ہے جو ایماندار ہیں۔
33 خداوند برُے لوگوں کے خاندان پر لعنت کر تا ہے اور صادقوں کے گھروں کو فضل بخشتا ہے۔
34 خداوند مذاق اُ ڑا نے وا لے کا مذا ق اُڑا تا ہے لیکن وہ اس شخص پر مہربان ہو تا ہے جو خاکسار ہے۔
35 عقلمند عزّت حاصل کر تے ہیں لیکن بے وقوف صرف رسوائی حاصل کر تے ہیں
©2014 Bible League International