Beginning
ہیکل کو جا تے وقت گانے کانغمہ
120 میں مُصیبت میں پڑا تھا،
سہا را پا نے کے لئے میں نے خداوند کو پُکا را اور اُس نے مجھے بچا لیا۔
2 اے خداوند ! مجھے تُو اُن لوگوں سے بچا لے
جنہوں نے میرے با رے میں جھُوٹ بولا ہے۔
3 دروغ گو! کیا تم جانتے ہو کہ تم کیا پا ؤگے ؟
تمہا رے جھوُ ٹ سے تمہیں کیا حا صل ہو گا ؟
4 تمہیں سزا دینے کے لئے خدا ، سپا ہی کے تیز تیر
اور دہکتے ہو ئے انگا رے کام میں لا ئے گا۔
5 اے دروغ گو! تمہا رے قریب رہنا۔ یہ ایسا ہے جیسے کہ مسک کے ملک میں رہنا۔
یہ ایسا ہے جیسے قیدار کے خیموں میں رہنا ہے۔
6 جو امن کے دُشمن ہیں
ایسے لوگوں کے ساتھ میں بہت دن رہا ہوں۔
7 میں نے یہ کہا تھا ، مجھے امن چاہئے
کیوں کہ وہ لوگ جنگ چاہتے ہیں۔
ہیکل کو جا تے وقت گا نے کا نغمہ
121 میں اُوپر پہا ڑوں کو دیکھتا ہوں
لیکن سچ مُچ میں میری مدد کہاں سے آئے گی ؟
2 مجھ کو تو سہا را خداوند سے ملے گا ؟
جو زمین و آسمان کا بنا نے وا لا ہے۔
3 خدا تُجھ کو گر نے نہیں دے گا۔
تیرا بچا نے وا لا کبھی نہیں سوئے گا۔
4 اِسرائیل کا محا فظ کبھی بھی اُونگھتا نہیں ہے۔
خدا کبھی سوتا نہیں ہے۔
5 خداوند تیرا مُحا فظ ہے۔
وہ اپنی عظیم قُدرت سے تُجھ کو بچا تا ہے۔
6 نہ آفتاب دن کو تجھے ضرر پہنچا ئے گا ،
نہ ما ہتاب رات کو۔
7 خداوند تجھے ہر مُصیبت سے بچا ئے گا۔
خداوند تیری جان کو محفوظ رکّھے گا۔
8 آتے اور جا تے ہوئے خداوند تیری حفا ظت کر ے گا۔
خداوند تیری اب اور ہمیشہ حفا ظت کر ے گا۔
ہیکل کو جا تے وقت داؤد کے گا نے کا نغمہ
122 جب لوگو ں نے مجھ سے کہا ،
“ آؤ خدا کی ہیکل چلیں تب میں خوش ہوا۔”
2 یہاں یروشلم کے پھا ٹکوں پر کھڑے ہیں۔
3 یہ نیا یروشلم ہے ،
جس کو ایک متّحد شہر کے رُوپ میں بنا یا گیا ہے۔
4 جہاں قبیلے یعنی خداوند کے اسرائیلی قبیلے
خدا وند کے نام کا شکر کر نے کو جا تے ہیں۔
5 یہی وہ جگہ ہے جہاں داؤد کے خاندان کے بادشاہوں نے اپنے تخت قائم کئے۔
انہوں نے اپنی سلطنت لوگوں کی عدالت کرنے کے لئے قائم کئے۔
6 تم یروشلم کی سلامتی کی دُعا کرو۔
وہ جو تجھ سے محبت رکھتے ہیں وہ وہاں سلا متی پا ئیں۔
یہ میری آرزو ہے کہ تمہا ری دیوار وں کے اندر سلامتی ہو۔
یہ میری آرز وہے کہ تمہا رے عظیم محلوں میں حفا ظت بنی رہے۔
7 میں اپنے بھا ئیوں اور پڑوسیوں کی خا طر دُعا کر تا ہُوں
تا کہ وہاں سلامتی کا گذر ہو۔
8 خداوند! ہما رے خداوند کی ہیکل کی اچّھا ئی کے لئے دُعا کر تا ہُوں،
تا کہ اِس شہر میں بھلی با تیں رو نما ہوں۔
ہیکل کو جا تے وقت گانے کا نغمہ
123 اے خدا ! تُو جو آسمان پر تخت نشین ہے ،
میں اپنی آنکھیں تیری طرف اُٹھا تا ہوں۔
2 غُلا موں کی آنکھیں اپنے آقا کی طرف لگی رہتی ہیں
تا کہ اُنہیں کچھ ضرورت پڑ جا ئے۔
3 اُسی طرح ہما ری آنکھیں، خداوند اپنے خدا کی طرف لگی ہیں
جب تک وہ ہم پر رحم ظا ہر نہ کرے۔
4 اے خداوند! ہم پر رحم کر ،
کیوں کہ بہت دنوں سے ہما ری ذلّت ہو تی رہی ہے۔
5 مغرور لوگ بہت دنوں سے ہمیں ذلیل کر چکے ہیں
ایسے لوگ سوچا کر تے ہیں کہ وہ دُوسرے لوگوں سے بہتر ہیں۔
ہیکل کی زیارت کو جاتے وقت داؤد کا گیت گانا
124 اگر گذرے دِ نوں میں خداوند ہما رے ساتھ نہیں ہو تا
تو ہما رے ساتھ کیا ہُوا ہو تا؟ اِسرائیل تُو مجھ کو جواب دے۔
2 اگر بیِتے دنوں میں خداوند ہما رے ساتھ نہیں ہو تا ،
تو ہما رے ساتھ کیا ہُوا ہو تا؟ جب لوگ ہم پر حملہ کر تے ؟
3 جب کبھی ہما رے دُشمن نے قہر بر سایا،
تب وہ ہمیں زندہ نگل لیا ہو تا۔
4 تب ہما رے دُشمنوں کی فوج سیلاب کی طرح ہما رے اُوپر بہہ جا تی۔
اُس ندی کے جیسے ہو جا تی جو ہمیں غرق کر رہی ہو۔
5 تب وہ مغرور لوگ اُس پانی جیسے ہو جا تے
جو ہم کو ڈبوتا ہُوا ہما رے مُنہ تک چڑھ رہا ہو۔
6 خداوند کی مدح سرائی کرو۔
خداوند نے ہما رے دُشمنوں کو ہم کو پکڑ نے نہیں دیا اور نہ ہی مارنے دیا۔
7 ہم جال میں پھنسے اس پرندے کے جیسے تھے جو پھر بچ نکلا ہو۔
جال ٹوٹ گیا اور ہم بچ نکلے۔
8 ہما ری مدد خداوند سے آئی تھی۔
خداوند نے آسمان و زمین کو بنا یا ہے۔
ہیکل کی زیارت کے وقت کا گیت گانا
125 جو لوگ خداوند پر توکّل کر تے ہیں، وہ کو ہِ صیّون کے جیسے ہوں گے۔
وہ کبھی بھی ڈگمگا نہیں پا ئیں گے۔ وہ ہمیشہ ہی اٹل رہیں گے۔
2 خداوند نے اپنے لوگوں کو ویسے ہی گھیرے میں لیا ہے ،
جیسے یروشلم چاروں جانب پہاڑوں سے گھِرا ہے خدا ابد تک اپنے لوگوں کی حفا ظت کرے گا۔
3 بُرے لوگ ہمیشہ نیک لوگوں کی زمین پر قابض نہیں رہیں گے۔
اگر بُرے لوگ ایسا کر نے لگ جا ئیں تو یقین ہے ، صادق بھی بُرے کام کر نے لگیں گے۔
4 اے خداوند! تُو بھلے لوگوں کے ساتھ ،
جن کے دِل پاک ہیں تُو بھلا ئی کر۔
5 اے خداوند! بُرے لوگوں کو سزا دے۔
وہ لوگ جو بُرائی کر تے ہیں تُو اُنکو سزا دے۔
اِسرائیل میں امن قائم رہے۔
ہیکل کی زیارت کے وقت کا گیت گانا
126 جب خداوند ہمیں دوبارہ آزاد کر یگا
تو یہ ایسا ہو گا جیسے کو ئی خواب ہو۔
2 ہم ہنس رہے ہو ں گے اور خوشی کے گیت گا رہے ہوں گے !
تب دیگر قومیں کہیں گی،
“خداوند نے اِن کے لئے حیرت انگیز کا رنا مے انجام دئیے ہیں۔”
3 ہاں ہم بہت خوش ہو تے
اگر خداوند ہما رے لئے حیرت انگیز کام کر تا۔
4 اے خداوند قیدی بنا کر لے گئے ہو ئے ہما رے لوگوں کو
صحرا کے جھرنا کی طرح جو بہتے ہو ئے پانی سے بھر پور ہے ، دوڑ تے ہوئے آنے دے۔
5 جنہوں نے آنسوؤں میں بُو یا ہے
خُوشی میں فصل کا ٹیں گے۔
6 جنہوں نے کھیتوں کی طرف بیجوں کو لے جا تے ہو ئے آنسو بہا ئے ہیں
وہ فصل کاٹ کر لا تے ہو ئے شادماں ہو ں گے۔
ہیکل کی زیارت کو جا تے وقت گایا ہو ا سلیمان کا گیت
127 اگر خداوند ہی گھر نہ بنا ئے تو بنا نے وا لوں کی محنت بے کا ر ہے۔
اگر خداوند ہی شہر پر نگہبانی نہ کرے تو نگہبان کا جاگنا بے کا ر ہے۔
2 تمہا رے لئے سویرے اُٹھنا اور دیر میں آرام کرنا اور مشقّت کی روٹی کھا نا بے کا ر ہے ،
کیوں کہ وہ اپنے محبوب کو تو نیند ہی میں دے دیتا ہے۔
3 بچےّ خداوند کا تحفہ ہیں۔
وہ ماں کے جسم سے ملنے وا لے پھل ہیں۔
4 ایک آدمی کی کم عمری میں جنم لئے ہو ئے بیٹے ایسے ہیں
جیسے جنگجو انسان کے ہا تھ میں تیر۔
5 خُوش نصیب ہے وہ شخص جس کا ترکش اُن سے بھرا ہے۔
وہ شخص کبھی ہا رے گا نہیں۔
اُس کے فرزند اُس کے دُشمنوں سے بھرے مجمع کی جگہ پر
اُس کی حفا ظت کریں گے۔
ہیکل کو جا تے وقت گایا ہوا گیت
128 خداوند کے سبھی لوگ مسرور رہتے ہیں۔
وہ لوگ خدا جیسا چاہتا ہے ویسے رہتے ہیں۔
2 تُو نے جن چیزوں کے لئے کام کیا،
اس پر تم شادماں ہو گے اور تُو اچھّی چیزیں پا ئے گا۔
3 تیری بیوی تیرے گھر کے اندر انگور کے پو دے کی مانند ہو گی جو پھلدار ہے۔
دستر خوان کے چاروں طرف تیری اولا د ایسی ہو ں گی، جیسے زیتون کے پیڑ جنہیں تُو نے بُویا ہے۔
4 اِس طرح خداوند اپنے لوگوں کو سچ مُچ بر کت دے گا۔
5 خداوند صیّون سے تجھ کو بر کت دے، یہ میری آرزو ہے۔
عمر بھر یروشلم میں تجھ کو بر کتوں کی خوشی ملے۔
6 تُو اپنے بچّوں کے بچےّ دیکھنے کے لئے زندہ رہے ، یہ میری آرزو ہے۔
اِسرا ئیل کی سلا متی ہو!۔
ہیکل کی زیارت کو جا تے وقت گیت گانا
129 عُمر بھر میرے کئی دُشمن رہے ہیں۔
اسرائیل ہمیں ان دشمنوں کے با رے میں بتا۔
2 عُمر بھر میرے کئی دُشمن رہے ہیں۔
مگر وہ کبھی فتح یاب نہیں ہو ئے۔
3 اُنہوں نے مجھے تب تک پیٹا ، جب تک میری پیٹھ پر گہرے زخم نہیں بنے۔
میرے بڑے بڑے اور گہرے زخم ہو گئے تھے۔
4 لیکن اچھّے خداوند نے مجھے آزاد کر دیا۔
اُس نے شریروں کی رسّیاں کا ٹ ڈالیں۔
5 جو صیّون سے بیر رکھتے تھے ، وہ لوگ پسپا ہو ئے۔
اُنہوں نے لڑ نا چھوڑ دیا اور کہیں بھا گ گئے۔
6 وہ لوگ ایسے تھے ، جیسے کسی گھر کی چھت پرگھا س
جو بڑھنے سے پہلے ہی مُر جھا جا تی ہے۔
7 ایک مز دور اس گھاس کو مُٹھی بھر بھی حاصل نہیں کر سکتا۔
یا وہ ایک گٹھری یا پُلنڈا بنا نے کیلئے بھی کا فی نہیں ہے۔
8 اُن شریروں کے پاس سے جو لوگ گذرتے ہیں، وہ نہیں کہیں گے،
“خداوند تیرا بھلا کرے۔” لوگ اُن کا خیر مقدم نہیں کریں گے
اور ہم بھی نہیں کہیں گے ، “ خداوند کے نام پر ہم تیرے حق میں برکت دیں گے۔”
ہیکل کی زیارت کو جا تے وقت گا نے کا نغمہ
130 اے خداوند ! میں انتہا ئی مُصیبت میں ہوں،
اِس لئے سہا را پا نے کومیں تُجھے پُکا رتا ہُوں۔
2 میرے ما لک! تُو میری سُن لے۔
میری اِلتجا کی آوا ز پر تیرے کان لگے رہیں۔
3 اے خداوند! اگر تُو لوگوں کو اُن کے سبھی گنا ہوں کی سچ مُچ میں سزا دے
تو پھر کو ئی بھی زندہ با قی نہ رہے گا۔
4 اے خداوند! اپنے لوگوں کی مغفرت کر۔
پھر تیری عبادت کر نے کو وہاں لوگ ہوں گے۔
5 میں خُداوند کا مُنتظر ہوں کہ وہ مجُھ کو مدد دے۔
میری جان منتظر ہے۔
خداوند جو کہتا ہے ، اُس پر میرا بھروسہ ہے۔
6 میں اپنے ما لک کا منتظر ہوں۔ میں اُس محا فظ کی مانند ہوُں۔
جو صبح کے آنے کی اُمید میں لگا تار منتظر رہتا ہے۔
7 اے اِسرا ئیل ! خدا پر اعتماد کر۔
صرف خدا کے ساتھ سچّی شفقّت ملتی ہے۔
خدا ہما ری بار بار حفاظت کیا کر تا ہے۔
8 خدا اِسرائیل کو اُن کے سارے گنا ہوں کیلئے معا ف کریگا۔
ہیکل کی زیارت کو جا تے وقت گا نے کا نغمہ
131 اے خداوند! میں مغرور نہیں ہوُں۔
میں اہم ہو نے کے عمل کی کو شش نہیں کر رہا ہوُ ں،
میں نے عظیم کام انجا م دینے کی کوشش نہیں کی جو میرے لئے نا ممکن ہیں۔
میں اُن چیزوں کے بارے میں فکر نہیں کرتا ہوُ ں۔
2 میں پُر سُکون ہوُں، میری رُوح مطمئن ہے۔
میری رُوح مطمئن اور پُر سکون ہے ،
جیسے کو ئی بچّہ اپنی ماں کی گود میں مطمئن ہو تا ہے۔
3 اسرائیل ! خداوند پر توکّل رکھو۔
اب سے ابد تک اس پر اعتماد کرو۔
ہیکل کی زیارت کو جا تے وقت گانے کا گیت
132 اے خداوند! داؤد نے جو مصیبتیں جھیلی تھیں ، اُس کو یاد کر۔
2 داؤد نے خداوند سے قسم کھائي تھي۔
وہ یعقوب کے خدا قادِر مُطلق کے حُضو ر میں عہد کیا۔
3 داؤد نے کہا تھا: “میں اپنے گھر میں تب تک نہ جا ؤں گا ،
اپنے بستر پر تب تک نہیں لیٹوں گا،
4 میں تب تک نہیں سوؤں گا ،
اپنی آنکھوں کو میں آرام تب تک نہ دوں گا۔
5 اِس میں سے کچھ بھی تب تک نہیں کروں گا جب تک کہ میں خداوند کے لئے ایک مسکن ،
یعقوب کا خدا قادر مطلق کے لئے ایک گھر حاصل نہ کر لوں گا !”
6 اِفراتا میں ہم نے اس کے با رے میں سُنا۔
ہمیں معاہدہ کا صندوق قریّت یعریم میں ملا۔
7 مقّدس خیمہ میں چلیں! آؤ ہم اس چوکی پر سجدہ کریں،
جہاں پر خدا اپنا قدم رکھتا ہے۔
8 اے خداوند! تُو اپنی آرام گاہ سے اُٹھ بیٹھ۔
تُو اور تیری قُدرت کا صندوق اُٹھ بیٹھ۔
9 اے خداوند! تیرے کا ہن اچھّا ئی میں ملبوس ہوں۔
تیرے وفا دار پیروکا ر مسرور ہوں۔
10 تُو اپنے چُنے ہو ئے بادشاہ کو
اپنے بندہ داؤد کے بھلا ئی کے لئے نا منظور مت کر۔
11 خداوند نے سچائی کے ساتھ داؤد سے قسم کھا ئی ہے۔
خداوند نے قسم کھا ئی ہے کہ داؤد کی اولاد سے بادشاہ آئینگے۔
12 خداوند نے کہا ، “اگر تیرے فرزند میرے عہد اور میری شریعت پر جو میں اُن کو سکھا ؤں گا عمل کریں
تو تمہا رے خاندان سے کو ئی نہ کوئی ہمیشہ تخت پر بیٹھے گا۔
13 اپنے گھر کی جگہ کے لئے خداوند نے صیّون کو چُنا تھا۔
یہ وہ جگہ ہے جسے وہ اپنے مسکن کے لئے چا ہتا تھا۔
14 خداوند نے کہا تھا ، “یہ میری آرامگا ہ ہمیشہ کے لئے ہو گی۔
میں یہیں رہوں گا کیوں کہ میں نے اُسے پسند کیا ہے۔
15 بھر پور رِزق سے میں اِس شہر کو برکت دوں گا۔
یہاں تک کہ غریبوں کے پاس کھا نے کوبھر پور ہوگا۔
16 کا ہنوں کو میں نجات کا لباس پہنا ؤں گا ،
اور یہاں میرے مقّدس بہت شادماں رہیں گے۔
17 اس جگہ پر میں داؤد کو طا قتور بنا ؤں گا۔
میں اپنے چُنے بادشاہ کو ایک چراغ دُوں گا۔
18 میں داؤد کے دُشمنوں کو شرمندگی سے ڈھک دوں گا ،
اور داؤد کی سلطنت بڑھا ؤں گا۔”
©2014 Bible League International