Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
یشوع 16-18

افرائیم اور منسّی کے لئے زمین

16 یہ وہ زمین ہے جسے یوسف کے خاندان نے پائی۔ یہ زمین دریائے یردن کے قریب یریحو سے شروع ہو ئی اور مسلسل مشرقی یریحو کے چشمے تک پہونچی۔ ( یہ بالکل یریحو کے مشرق میں تھی۔) پھر یہ سرحد یریحو سے بیت ایل کے ( لوز) پہاڑی ملک سے ہو تی ہوئی عطارات میں ارکائت کی سرحد تک پہونچی۔ پھر یہ سرحد مغرب میں یفلیط کے لوگوں کی سرحد تک پھیلی۔ وہ سرحد مسلسل نچلے بیت حُو رُون تک گئی پھر یہ سرحد جزر تک پھیلی اور آگے سمندر تک تھی۔

اس لئے منسی اور افرائیم کے لوگوں نے اپنی سرزمین پائی ( منسّی اور افرائیم یوسف کے بیٹے تھے۔)

یہ وہ زمین ہے جو افرائیم کے لوگوں کو ان کے قبیلے کے ذریعہ دی گئی۔ اُن کی مشرقی سرحد عطارات ادار سے شروع ہو تی ہے جو بیت حورون کے قریب ہے۔ اور مغربی سرحد مکمتاہ سے شروع ہو تی ہے۔ سرحد مشرق کی طرف مڑ کر تانت شیلاہ تک اور ینوحاہ تک رہتی ہے۔ پھر سرحد ینوحاہ سے ہو کر ترائی میں عطارات اور نعراتہ تک اور سرحد اسی طرح ہو تی ہوئی یریحو سے ملتی ہے اور دریائے یردن پر ختم ہوتی ہے۔ سرحد تفوح کے مغرب سے شروع ہو کر قاناہ گھا ٹی تک اور پھر سمندر پر ختم ہو تی ہے۔ یہ تمام وہ زمین ہے جو افرائیم کے لوگوں کو دی گئی اس خاندانی گروہ کا ہر قبیلہ زمین کا حصّہ پایا۔ افرائیم کے بہت سے سرحدی شہر در حقیقت منسّی کی سرحدیں تھیں لیکن افرائیم کے لوگ ان زمینوں کو اور اس کے اطراف کے کھیتوں کو پائے۔ 10 لیکن افرائیمی لوگ کنعانی لوگوں کو جزر کے قصبہ سے نکال نہیں سکے۔ اس لئے آج بھی کنعانی لوگ افرائیمی لوگوں میں رہتے ہیں۔ لیکن کنعانی لوگ افرائیمی لوگوں کے غلام ہو گئے ہیں۔

17 تب منسّی کے خاندانی گروہ کو زمین دی گئی۔ منسی یوسف کا پہلا بیٹا تھا۔ منسی کا پہلا بیٹا مکیر تھا جو جلعاد کا باپ تھا۔ مکیر ایک سپا ہی تھا اس لئے جلعاد اور بسن کے علا قے مکیر کے خاندان کو دیئے گئے۔ منسی کے آدھے خاندانی گروہ میں سے دوسرے قبیلوں کو بھی زمین دی گئی۔ وہ قبیلہ : ابیعزر ، خلق ، اسری ایل ، سکم ، حِفر ، سمیدع۔ یہ تمام آدمی منسی کے دوسرے بیٹے تھے۔ اور منسی یوسف کا بیٹا تھا۔ ان آدمیوں کے خاندانوں نے اپنے حصّے کی زمین پا ئی تھی۔

صِلا فحاد،حِفر کا بیٹا تھا۔ جِلعاد مکیر کابیٹا تھا۔ اور مکیر منسی کا بیٹا تھا۔ صِلا فحاد کو کو ئی بیٹا نہیں تھا لیکن اس کی پانچ بیٹیاں تھیں۔ ان بیٹیوں کے نام : محلا ہ ، نُو عاہ ، حجلا ہ ، ملکا ہ اور تِرضاہ ہیں۔ بیٹیاں کا ہن الیعزر، نون کے بیٹے یشوع اور تمام قائدین کے پاس گئیں۔ بیٹیوں نے کہا، “خداوند نے موسیٰ سے کہا تھا کہ ہمیں بھی ہمارے مرد رشتے داروں کی طرح زمین دیں۔” یہ خداوندکے حکم کی تعمیل کر تے ہو ئے انہیں بھی کچھ زمین دی گئی۔ اس طرح ان بیٹیوں نے ان کے چچا ؤں کی طرح کچھ زمین پا لی۔

اس لئے منسی کے خاندانی گروہ کے پاس دریا ئے یردن کے مغرب میں دس علاقے تھے۔ اس کے پاس یردن ندی کے دوسری جانب دو اور علاقو ں میں جلعاد اوربسن میں زمین تھی۔ منسی کی بیٹیوں کو ویسی ہی زمین دی گئی جیسی کہ منسی کے دوسرے مردوں کو دی گئی تھی جِلعاد کی زمین منسی کے باقی خاندانوں کو دی گئی۔

منسی کی زمینا ت آشر اور مکمتاہ کے درمیان تھیں یہ سِکم کے قریب ہیں اس کی سر حد جنوب میں عین تفّوح کے علاقے تک تھی۔ تفُّوح کے اطراف کی زمین منسی کی تھی لیکن قصبہ اس کا نہیں تھا۔تفّوح کا قصبہ منسّی کی زمین کی سرحد پر تھا اور یہ افرائیم کے لوگوں کا تھا۔ منسی کی سرحد قاناہ روبن کے جنوب تک تھی یہ علاقہ منسّی کے خاندانی گروہ کا تھا۔ لیکن شہر افرائیم کے لوگوں کے تھے۔ منسّی کی سرحد شمال سے ہوتی ہوئی سمندر تک چلی گئی تھی۔ 10 جنوب کی زمین افرائیم کی تھی اور شمال کی زمین منسّی کی تھی۔ وسطی سمندر مغربی سرحد تھی۔ یہ سرحد شمال میں آشر کی زمین سے اور مشرق میں اِشکار کی زمین سے ملتی تھی۔

11 منسی کے لوگوں کے پاس اِشکار اور آشر کے علاقوں میں کچھ گاؤں تھے۔ بیت شان اِبلیعام اور اطراف کے چھوٹے چھوٹے گاؤں منسّی کے لوگوں کے تھے۔ منسّی کے لوگوں کا قبضہ دور ،اندار، تعناک، مجدّد اور ان شہروں کے اطراف کے چھو ٹے چھوٹے گاؤں میں بھی تھا۔ وہ نافوت کے تین گاؤں میں بھی رہتے تھے۔ 12 منسّی کے لوگ ان شہروں کو شکست نہیں دے سکتے تھے۔ اس لئے کنعانی لوگوں نے وہاں رہنا شروع کیا۔ 13 لیکن بنی اسرائیل طاقتور ہوگئے جب ایسا ہوا تو انہوں نے کنعانی لوگوں کو مجبور کیا کہ وہ ان کے لئے کام کریں لیکن وہ ان کو زبردستی اُس زمین سے باہر نہ نکال سکے۔

14 یوسف کے خاندانی گروہ نے یشوع سے کہا ، “تم نے ہمکو زمین کا صرف ایک علاقہ دیا۔ لیکن ہم کئی لوگ ہیں تم ہمیں زمین کا وہ ایک حصّہ جو خدا وند نے اس کے لوگوں کو دیا تھا کیوں نہیں دیتے ؟ ”

15 یشوع نے انہیں جواب دیا ، “اگر تم زیادہ لوگ ہو تو پھر پہاڑی ملک کے جنگلوں میں اُوپر جاؤ اور وہاں اپنے رہنے کے لئے جگہ بناؤ۔ وہ زمین اب فرزّی اور رفائی لوگوں کی ہے اگر افرائیم کا پہاڑی ملک تمہارے لئے چھو ٹا ہو تو پھر جاؤ اور وہ زمین لو۔”

16 یوسف کے لوگوں نے کہا ، “یہ سچ ہے کہ افرائیم کا پہاڑی ملک بڑا نہیں ہے اور ہمارے لئے کافی نہیں لیکن وہاں رہنے والے کنعانی لوگوں کے پاس خطرناک ہتھیار ہیں۔ ان کے پاس لوہے کے رتھ ہیں اور وہ لوگ یزرعیل کی وادی ، بیت شان اور اس علاقے کے چھو ٹے چھو ٹے قصبات پر قبضہ رکھتے ہیں۔”

17 تب یشوع نے یوسف اور منسّی کے لوگوں سے کہا ، “لیکن تم لوگو ں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور تم بہت طاقتور ہو۔ تمہیں ایک حصّہ زیادہ زمین ملنی چاہئے۔ 18 تم لوگوں کو پہاڑی ملک لینا ہوگا یہ جنگل ہے لیکن تم درختوں کو کاٹ سکتے ہو اور رہنے کے قابل بنا سکتے ہو۔ اور یہ سب تمہارے ہوں گے۔ تم کنعانی لوگوں کو نکالنے کے لئے ان پر دباؤ ڈال سکتے ہو۔ تم انہیں شکست دوگے اگر چہ کہ وہ طاقتور اور قوت والے ہیں اور ان کے پاس خطرناک ہتھیار ہیں۔”

باقی ماندہ زمینوں کی تقسیم

18 سبھی بنی اسرائیل شیلا نامی جگہ پر ایک ساتھ جمع ہو ئے۔ اس جگہ پر انہوں نے ایک خیمہ اجتماع نصب کیا۔ بنی اسرائیل اس ملک پر حکو مت کرتے تھے۔ انہوں نے اس ملک کے تمام دشمنوں کو شکست دی تھی۔ لیکن اُس وقت بھی اسرائیل کے سات خاندانی گروہ ایسے تھے جن میں خدا کی طرف سے وعدے کئے جانے پر بھی انہیں شکست دی گئی زمین نہیں ملی تھی۔

اس لئے یشوع نے بنی اسرائیلیوں سے کہا ،“تم لوگ اپنی سر زمین لینے میں اتنی دیر تک کیوں انتظار کرتے ہو ؟” خدا وند تمہارے آباؤ اجداد کے خدا نے یہ سر زمین تمہیں دی ہے۔ اس لئے تمہارے خاندانی گروہوں سے ہر ایک کو چاہئے کہ تین آدمیوں کو مقرر کرے۔ میں ان آدمیوں کو باہر بھیجونگا کہ وہ زمین کی جانچ کریں اور اسکا حال لکھ کر وہ لوگ میرے پاس واپس آئیں گے۔ وہ ملک کو سات حصوں میں بانٹیں گے یہوداہ کے لوگ اپنی زمین جنوب میں رکھیں گے۔ یوسف کے لوگ اپنی زمین شمال میں رکھیں گے۔ “لیکن تم لوگوں کو نقشہ تیار کر نا چاہئے اور ملک کو سات حصوں میں بانٹنا چاہئے۔ اس نقشہ کو میرے پاس لاؤ ہم لوگ اپنے خدا وند خدا کو یہ طئے کرنے دیں گے کہ کس خاندان کو کونسی ریاست ملے گی۔ لیکن لاوی نسل کے لوگ ان سر زمین کا کوئی بھی حصہ نہیں پائیں گے وہ کاہن ہیں۔ اور انکا کام خدا وند کی خدمت کر نا ہے۔ جاد ، روبن اور منسی کے خاندانی گروہ کے آدھے لوگ پہلے ہی وعدہ کے مطابق دی گئی اپنی زمین پا چکے ہیں۔ یہ زمین دریائے یردن کے مشرق میں ہے خدا وند کے خادم موسیٰ نے اس زمین کو انہیں پہلے ہی دیدی تھی۔ ”

اس لئے چُنے گئے آدمی کو اس زمین کی جانچ کرنی تھی اور اسکا حال لکھنا تھا۔ یشوع نے ان سے کہا ، “جاؤ اور اس زمین کی جانچ کرو اور اسکا حال لکھو تب میرے پاس واپس آؤ۔ اس وقت میں خدا وند سے کہوں گا کہ ان لوگوں کے لئے زمین کو چننے میں میری مدد کر۔ میں اسے شیلاہ میں کروں گا۔”

اس لئے ان لوگوں نے جگہ چھو ڑی اور اس ملک میں وہ گئے انہوں نے اس کی جانچ کی اور اسکا حال لکھا اور زمین کو سات حصے میں بانٹا۔ تب وہ لوگ یشوع کے پاس واپس آئے۔ یشوع اس وقت بھی شیلاہ کے خیمہ میں تھا۔ 10 اس وقت یشوع نے خدا وند سے مدد مانگی۔ یشوع نے ہر ایک خاندانی گروہ کو دینے کے لئے ایک سرزمین چنی۔ یشوع نے زمین کو تقسیم کی اور ہر ایک خاندانی گروہ کو اس کے حصے کی زمین دی۔

بنیمین کے لئے زمین

11 بنیمین خاندانی گروہ کو وہ زمین دی گئی جو یوسف اور یہوداہ کے علاقوں کے درمیان تھی۔ بنیمین خاندانی گروہ کے ہر ایک قبیلے نے کچھ زمین پائی۔ بنیمین کے لئے چُنی گئی زمین یہ تھی : 12 اسکی شمالی سرحد دریائے یردن سے شروع ہوئی یہ سرحد یریحو کی شمالی کونے سے شروع ہوئی اور پہاڑی ملک کے مغرب تک گئی اور یہاں سے ہوتی ہوئی بیت اون کے مشرق میں گئی۔ 13 پھر سرحد جنوب میں لُوز( بیت ایل) تک گئی اور پھر عطارات ادار تک گئی۔ یہ بیت حورون کے نیچے جنوب میں پہاڑی پر ہے۔ 14 پہاڑی پر بیت حورون کے جنوب میں سرحد جنوب کو مڑکر پہاڑی کے مغرب تک گئی سرحد قریت بعل ( قریت یعر یم بھی کہا گیا ) تک گئی یہ قصبہ یہوداہ کے لوگوں کا ہے۔ یہ مغربی سرحد ہے۔

15 جنوبی سرحد قریت یعریم سے شروع ہوکر دریائے نفتوح تک گئی۔ 16 تب سرحد پہاڑی ترائی میں ہِنّوم کی وادی میں ہوتی ہو ئی گئی اور شمالی رفائیم وادی میں گئی جہاں کوئی نہ تھا۔ یہ سرحد یبوسی شہر کے جنوبی ہنوم وادی میں چلتی گئی پھر سرحد راجِل تک گئی۔ 17 وہاں سرحد شمال کی طرف مڑ کر عین شمس کو گئی۔ یہ سرحد لگا تار جلیلوت تک جاتی ہے ( جلیلوت پہاڑوں میں درّہ کے پاس ہے ) یہ سرحد اس بڑی چٹان تک گئی جس کا نام روبن کے بیٹے بوہن کے لئے رکھا گیا تھا۔ 18 یہ سرحد بیت عرابہ کے شمالی حصے مسلسل چلی گئی تب وہاں سے سر حد نیچے عرابہ تک اتری۔ 19 پھر یہ سرحد بیت حُجلہ کے شمالی حصے کو جاکر مردہ سمندر کے شمالی کنارے پر ختم ہوئی یہ وہی جگہ ہے جہاں دریائے یردن سمندر میں گرتا ہے یہ جنوبی سرحد تھی۔

20 مشرق کی طرف دریائے یردن سرحد تھی۔ اس طرح وہ زمین تھی جو بنیمین کے خاندانی گروہ کو دی گئی تھیں۔ یہ چاروں طرف کی سرحدیں تھیں۔ 21 بنیمین کے ہر ایک قبیلے کو اس طرح یہ زمین ملی۔ انکے قبضے میں یہ شہر تھے : یریحو ، بیت حجلہ ، عمیق، قصیص، 22 بیت عرابہ ، صمریم، بیت ایل ، 23 عوّیم ، فارہ، عُفرہ، 24 کفر العّمونی ، عفنی، اور جبع ، وہاں ۱۲ شہر اور انکے اطراف کے کھیت تھے۔

25 بنیمین کے خاندانی گروہ کے پاس جبعون، رامہ ، بیروت ، 26 مصفاہ ، کفیرہ ، موضہ ، 27 رقم ارفیل، ترالہ ، 28 ضلع، الف، یبوسی شہر( یروشلم) جبعت اور قریت۔ وہاں ۱۴ شہر اور اس کے اطراف کھیت تھے۔ بنیمین کے خاندانی گروہ کے قبیلہ نے یہ تمام علاقے پائے تھے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International