Beginning
اگر کو ئی آدمی قتل کیا ہوا پایا جا ئے
21 “اس ملک میں جسے خداوند تمہا رے خدا تمہیں رہنے کیلئے دے رہا ہے اگر کو ئی لاش کھیت میں پڑی ہو ئی ملے اور کو ئی نہیں جانتا ہو کہ اس شخص کو کس نے ما را ہے، 2 تب تمہا رے قائدین اور منصف کو لاش اور اس کے اطراف کے شہروں کی بیچ کی دوری کو ناپنا چا ہئے۔ 3 جب تم یہ جان جا ؤ کہ لا ش کے قریب کون سا شہر ہے۔ تب اس شہر کے قائدین اپنے جھُنڈ میں سے ایک بچھڑا لا ئینگے جس کا استعمال کبھی بھی کسی کام کے کرنے میں نہ ہو ا ہو اور جو کبھی بھی جوا نہیں کھینچا ہو۔ 4 اس شہر کے قائدین اس بچھڑے کو بہتے ہو ئے پانی وا لے وادی میں لا ئیں گے یہ ایسی وا دی ہونی چا ہئے جسے پہلے کبھی جو تی نہ گئی ہو اور نہ اس میں درخت اور پو دے اگائے گئے ہوں۔ تب قا ئدین کو اس وادی میں اس بچھڑے کی گردن توڑدینی چا ہئے۔ 5 لا وی نسل کے کا ہنوں کو وہاں جانا چا ہئے ( خداوند تمہا رے خدا نے اُن کا ہنوں کو اپنی خدمت کے لئے اور اپنے نام پر برکتیں دینے کیلئے چُنا ہے۔) کا ہن یہ طئے کریں گے ہر ایک جھگڑے یا حملے کے با رے میں کون سچا ہے۔ 6 لا ش کے قریبی شہر کے قائدین اپنے ہا تھوں کو اس بچھڑا کے اوپر دھو ئیں گے جس کی گردن وا دی میں تو ڑ دی گئی ہو۔ 7 یہ قائدین ضرور کہیں گے ہم لوگوں نے یہ خون نہیں بہایا ہے اور ہم لوگوں نے ایسا ہو تے ہو ئے نہیں دیکھا ہے۔ 8 اے خداوند اپنے بنی اسرا ئیلیوں کے لئے جسے کہ تو نے بچا یا ہے کفارہ دے۔ اس معصوم شخص کے قتل کیلئے ہم لوگوں کو بدنام نہ کر۔ تب وہ لوگ ایک معصوم شخص کے لئے بدنام نہیں کئے جا ئیں گے۔ 9 اُن معاملوں میں وہ کرنا ہی تمہا رے لئے ٹھیک ہے۔ ایسا کرکے تم قصور کو اپنے گروہ سے نکال دو گے۔
جنگ میں اسیر شدہ عورتیں
10 “تم اپنے دشمنوں سے جنگ کرو گے اور خداوند تمہا را خدا انہیں تم سے شکست دلوا ئے گا تب تم دشمنوں کو قیدیوں کی طرح لا ؤ گے۔ 11 اور تم جنگ میں اسیر شدہ کسی خوبصورت عورت کو دیکھ سکتے ہو تم اسے پانا چاہ سکتے ہو اور اپنی بیوی کے طو ر پر رکھنے کی خواہش کر سکتے ہو۔ 12 تمہیں اسے اپنے خاندان میں اپنے گھر لانا چا ہئے۔اسے اپنے بال منڈوا نے چا ہئے اور اپنے نا خن کاٹنے چا ہئے۔ 13 اسے اپنے پہنے ہو ئے ان کپڑو ں کو جب وہ قیدی تھی اُتارنا چا ہئے اسے تمہا رے گھر میں رہنا چا ہئے۔ اور ایک مہینے تک اپنے ماں باپ کے لئے رو نا چا ہئے۔ تب تم اس کے ساتھ اس کے شوہر کی طرح رہ سکتے ہو اور تمہا ری بیوی بن جا ئے گی۔ 14 لیکن اگر تم اس سے خوش نہیں ہو تو تم اسے جہاں وہ چا ہے جانے دے سکتے ہو لیکن تم اسے بیچ نہیں سکتے تم اس کے ساتھ کنیز کی طرح سلوک نہیں کر سکتے کیوں؟ کیوں کہ تمہا را اس کے ساتھ جنسی تعلق تھا۔
ایک آدمی کی دو بیویوں کے بچے
15 “ایک آدمی کی دو بیویاں ہو سکتی ہیں اور وہ ایک بیوی سے دوسری بیوی کو زیادہ محبت کر سکتا ہے دونوں بیویوں سے اس کے بچے ہو سکتے ہیں اور پہلا بچہ اس بیوی کا ہو سکتا ہے جس سے وہ محبت نہ کرتا ہو۔ 16 جب وہ اپنی جائیداد اپنے بچوں میں تقسیم کرے تو زیادہ چہیتی بیوی کے بچے کو وہ خاص چیزیں نہیں دے سکتا جو پہلو ٹھے بچے کی ہو تی ہیں۔ 17 اس آدمی کو بیوی کے بچے کو پہلو ٹھا بچے قبول کرنا چا ہئے اس آدمی کو اپنی چیزوں کے دو حصّے پہلو ٹھے بیٹے کو دینا چا ہئے کیوں ؟ کیوں کہ وہ پہلو ٹھا بچہ ہے۔
نا فرمان بیٹا
18 “کسی آدمی کا ایسا بیٹا ہو سکتا ہے جو ضدّی ہو اور فرمانبردار نہ ہو یہ بیٹا اپنے ماں باپ کی مرضی کے مطا بق نہ چلتا ہو ماں باپ اسے سزا دیتے ہیں لیکن بیٹا پھر بھی ان کی کچھ نہیں سنتا۔ 19 اس کے ماں باپ کو اسے شہر کی بیٹھک وا لی جگہ پر شہر کے قائدین کے پاس لیجانا چا ہئے۔ 20 انہیں شہر کے قائدین سے کہنا چا ہئے : ’ ہما را بیٹا ضدّی ہے اور ہما رے حکم نہیں مانتا وہ کو ئی کام نہیں کرتا جسے ہم کرنے کے لئے کہتے ہیں۔ وہ بہت زیادہ کھانا کھا تا اور بہت زیادہ شراب پیتا ہے۔‘ 21 تب شہر کے لوگوں کو اس بیٹے کو پتھروں سے مارڈالنا چا ہئے ایسا کرکے اپنے میں سے ایک بُرا ئی کو ختم کرو گے سبھی بنی اسرا ئیل سُنیں گے اور ڈریں گے۔
مجرموں کو ما را جانا اور درختوں پر لٹکایا جانا
22 “کو ئی شخص ایسا گناہ کر سکتا ہے جس سے وہ موت کی سزا کا مستحق ہو۔ جب وہ مار ڈا لا جا ئے تو اس کی لاش درخت پر لٹکائی جا سکتی ہے۔ 23 جب ایسا ہو تا ہے تو اس کی لا ش پو ری رات درخت پر نہیں رہنی چا ہئے تمہیں اسے بالکل اس دن ہی دفنا دینی چا ہئے کیوں ؟ کیوں کہ جسے درخت پر لٹکا یا جا تا ہے وہ خدا کی طرف سے ملعون ہے۔ تمہیں اس ملک کو نا پاک نہیں کرنا چا ہئے جسے خداوند تمہا را خدا تمہیں رہنے کیلئے دے رہا ہے۔
دوسرے قوانین
22 “اگر تم دیکھو کہ تمہا رے پڑوسی کی گا ئے یا بھیڑ کُھلی ہے تو تمہیں اس سے لا پرواہ نہیں ہو نا چا ہئے تمہیں یقیناً اسے مالک کے پاس پہنچا دینا چا ہئے۔ 2 اگر تمہا را پڑوسی تمہا رے نزدیک نہ رہتا ہو یا تم اسے نہیں جانتے کہ وہ کون ہے تو تم اس گا ئے یا بھیڑ کو اپنے گھر لے جا سکتے ہو اور تم اسے اس وقت تک رکھ سکتے ہو جب تک تمہا را پڑوسی اسے ڈھونڈتا ہوا نہ آئے۔ تب تمہیں اسے اس کے مالک کو واپس کردینا چا ہئے۔ 3 تمہیں یہی ا س وقت بھی کرنا چا ہئے جب تمہیں پڑٰو سی کا گدھا ملے ، اس کے کپڑے ملیں یا کو ئی چیز جو پڑوسی کھو دیتا ہے تمہیں اپنے پڑوسی کی مدد کرنی چا ہئے۔
4 “اگر تمہا رے پڑوسی کا گدھا یا اس کی گا ئے سڑک پر گری ہو تو اس سے آنکھ نہیں پھیرنی چا ہئے تمہیں اسے پھر اٹھانے میں اس کی مدد کرنی چا ہئے۔
5 “کسی عورت کو کسی مرد کے کپڑے نہیں پہننے چا ہئے اور کسی مرد کو کسی عورت کے کپڑے نہیں پہننے چا ہئے خداوند تمہا را خدا اس سے نفرت کرتا ہے جو ایسا کرتا ہے۔
6 راستہ چلتے وقت تم درخت پر یا زمین پر چڑیوں کے گھونسلے پا سکتے ہو۔ اور اگر مادہ پرندہ اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھی ہو تو تمہیں مادہ پرندوں کو بچوں کے ساتھ نہیں پکڑنا چا ہئے۔ 7 تم بچوں کو اپنے لئے لے سکتے ہو لیکن تمہیں ماں کو چھو ڑدینا چا ہئے اگر تم ان اصولوں کی تعمیل کرتے ہو تو تمہا رے لئے سب کچھ اچھا رہے گا اور تم لمبے عرصے تک زندہ رہو گے۔
8 “جب تم کو ئی نیا گھر بنا ؤ تو تمہیں اپنی چھت کے اوپر چاروں طرف دیوار کھڑی کرنی چا ہئے تب تم کسی آدمی کی موت کے لئے بدنام نہیں ہو گے اگر وہ اس چھت پر سے گر جا تا ہے۔
وہ چیزیں جنہیں ایک ساتھ نہ رکھی جا ئے
9 “تمہیں اپنے انگور کے باغ میں دوسری فصلوں کے بیجوں کو نہیں بونا چا ہئے کیونکہ تم اپنی فصلوں کو کھو بیٹھو گے۔
10 تمہیں بیل اور گدھے کو ایک ساتھ ہل چلانے میں نہیں جوتنا چا ہئے۔
11 “تمہیں اس کپڑے کو نہیں پہننا چا ہئے جسے اُون اور سوت سے ایک ساتھ بُنا گیا ہو۔
12 تمہیں اپنے پہنے جانے وا لے چغّہ کے چاروں کو نوں پر جھا لر لگانے چا ہئے۔
شادی کے قوانین
13 “کو ئی آدمی کسی لڑکی سے شادی کرے اور اس سے جنسی تعلق کرے تب وہ فیصلہ کرے کہ وہ اسے پسند نہیں ہے۔ 14 وہ جھو ٹ کہہ سکتا ہے اور کہہ سکتا ہے کہ میں نے اس عورت سے شادی کی لیکن جب ہم نے جسمانی تعلق قائم کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ پاک دامن کنواری نہیں ہے۔ اس کے خلاف ایسا کہنے پر لوگ عورت کے بارے میں بُرا خیال کر سکتے ہیں۔ 15 اگر ایسا ہو تا ہے تو لڑکی کے ماں باپ کو اس کے کنوارے پن کے ثبوت کو شہر کے پھاٹک ( بیٹھک وا لی جگہ ) پر قائدین کے سا منے لا نا چا ہئے۔ 16 لڑکی کے باپ کو شہر کے قائدین سے کہنا چا ہئے کہ میں نے اپنی بیٹی کو اس آدمی کی بیوی ہو نے کے لئے دیا لیکن وہ اب اسے نہیں چاہتا۔ 17 اس آدمی نے میری بیٹی کے خلا ف جھو ٹ بولا ہے۔ اور اس نے کہا ، ’میں نے تمہا ری بیٹی کو پاک دامن کنواری نہیں پا یا۔لیکن یہاں میری بیٹی کی پاکدامن کنواری پن کا ثبوت ہے۔‘تب لڑکی کے ماں باپ شہر کے قائدین کو کپڑے [a] دکھا ئینگے۔ 18 تب وہاں کے شہر کے قائدین اس آدمی کو پکڑیں گے اور اسے سزا دیں گے۔ 19 وہ اس پر ۱۰۰ مثقال چاندی جرمانہ کریں گے اس چاندی کو لڑکی کے باپ کو دیں گے کیوں کہ اس کے شوہرنے ایک اسرا ئیلی کنواری لڑکی پر داغ لگا یا ہے اور وہ لڑکی اس آدمی کی بیوی بنی رہے گی اسے اپنی ساری زندگی اس کو طلا ق نہیں دینی چا ہئے۔
20 “لیکن جو باتیں شوہرنے اپنی بیوی کے بارے میں کہیں وہ سچ ہو سکتی ہیں بیوی کے ماں باپ کے پاس یہ ثبوت نہیں ہو سکتا کہ لڑکی کنواری تھی اگر ایسا ہو تا ہے تو ، 21 شہر کے قائدین اس لڑکی کو اس کے ماں باپ کے گھر لا ئیں گے تب شہر کے قائدین اسے پتھر سے مار ڈا لیں گے۔ کیونکہ یہ ایک شرم کی بات ہے کہ ایک اسرا ئیلی لڑکی اپنے باپ کے گھر میں جب وہ وہاں رہتی تھی فاحشہ جیسی حرکت کی تھی۔ تمہیں بُرا ئی کو اپنے لوگوں کے درمیان سے نکال دینا چا ہئے۔
جنسی گناہ
22 “اگر کو ئی آدمی کسی دوسرے کی بیوی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرتا ہوا پا یا جا ئے تو دونوں جنسی فعل کے مرتکب عورت اور مرد کو ما ر دیا جانا چا ہئے۔ تمہیں اسرا ئیل سے بُرا ئی دور کرنی چا ہئے۔
23 “ہو سکتا ہے کو ئی آدمی کسی اس کنواری لڑکی سے ملے جسکی شادی دوسرے سے پکی ہو چکی ہے وہ اس کے ساتھ جنسی فعل بھی کرے اگر شہر میں ایسا ہو تا ہے تو ، 24 تمہیں ان دونوں کو اس شہرکے باہر پھاٹک ( بیٹھک وا لی جگہ ) پر لانا چا ہئے اور تمہیں ان دونوں کو پتھروں سے مار ڈالنا چا ہئے تمہیں مرد کو اس لئے مار دینا چا ہئے کہ اس نے دوسرے کی بیوی کے ساتھ جنسی فعل کیا اور تمہیں لڑکی کو اس لئے مار دینا چا ہئے کہ وہ شہر میں تھی اور اس نے مدد کے لئے کسی کو پکا را نہیں۔ تمہیں اپنے لوگوں سے یہ بُرا ئی بھی دور کرنی چا ہئے۔
25 لیکن اگر کو ئی آدمی شادی پّکی کی ہو ئی لڑکی کو میدان میں پکڑتا ہے اور اس سے بالجبر جنسی فعل کرتا ہے تو صرف اس آدمی کو مارڈالنا چا ہئے۔ 26 تمہیں لڑکی کے ساتھ کچھ بھی نہیں کرنا چا ہئے۔ کیوں کہ اس نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا جو اسے موت کی سزا کا مستحق بنا تا ہو۔ یہ معاملہ ویسا ہی ہے جیسا کسی آدمی کا بے قصور آدمی پر حملہ اور اس کا قتل کرنا۔ 27 اس آدمی نے شادی پکّی کی ہو ئی لڑکی کو میدان میں پکڑا لڑکی نے مدد کے لئے پکا را لیکن اس کی مدد کرنے وا لا کو ئی نہیں تھا۔
28 “کو ئی آدمی کسی کنواری لڑکی کو جس کی سگائی نہیں ہو ئی ہو کو پکڑے اور اسے اپنے ساتھ با لجبر جنسی فعل کرنے کے لئے مجبور کرے اگر لوگ ایسا ہو تا دیکھتے ہیں تو ، 29 اس آدمی کو لڑکی کے باپ کو پچاس مثقال چاندی دینی چا ہئے اور لڑکی اس کی بیوی ہو جا ئے گی۔ کیوں کہ اس نے اس کے ساتھ جنسی فعل کیا تھا اور اسے اس کو زندگی بھر طلا ق نہیں دینی چا ہئے۔
30 “کسی آدمی کو اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرکے اپنے باپ پر بدنامی کا دھّبہ نہیں لگانا چا ہئے۔”
وہ لوگ جو عبادت میں شریک ہو تے ہیں
23 “وہ آدمی جس کے خصئے کچل دیئے گئے ہوں یا جس کا عضو تناسل کاٹ دیا گیاہو خداوند کے لوگوں کی جماعت میں شامل نہیں ہو سکتا ہے۔ 2 یا وہ آدمی جس کے ماں باپ قانو نی طور پر شادی نہ کئے ہوں اس آدمی کے خاندان سے کو ئی بھی آدمی یہاں تک کہ دس پشت کے بعد بھی خداوند کے لوگوں کی جماعت میں شامل نہیں ہو سکتا ہے۔
3 “کو ئی عمّونی یا مو آبی اور یہاں تک کہ اس کی نسل دس پشت کے بعد بھی خداوند کے لوگوں کی جماعت میں شامل نہیں ہو سکتا ہے۔ 4 کیوں کہ عموّنی اور مو آبی لوگوں نے مصر سے باہر آتے وقت سفر کے دوران تم لوگو ں کو روٹی اور پانی دینے سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے فتور سے بعور کے بیٹے بلعام کو بھی ارم نہرین کو تجھ پر لعنت کرنے کے لئے بھا ڑے پر لینے کی کوشش کی تھی۔ 5 لیکن خداوند تمہا رے خدا نے بلعام کی ایک نہ سنی خداوند نے بد دُعا ء کو تمہا رے لئے برکت میں بدل دیاکیوں؟ کیوں کہ خداوند تمہا را خدا تم سے محبت کرتا ہے۔ 6 تمہیں عموّنی اور مو آبی لوگوں کے ساتھ امن قائم کرنے کا ارادہ کبھی نہیں کرنا چا ہئے۔ جب تک تم لوگ رہو ان سے دوستی نہ رکھو۔
وہ لوگ جنہیں اسرا ئیلیوں کو قبول کرنا چا ہئے
7 “تمہیں ادومی سے نفرت نہیں کرنی چا ہئے۔کیوں؟ کیوں کہ وہ تمہا را رشتہ دار ہے تمہیں کسی مصری سے نفرت نہیں کرنی چا ہئے ؟ کیوں کہ اُن کے ملک میں تم اجنبی تھے۔ 8 ادومی اور مصری لوگوں سے پیدا ہو ئے تیسری نسل کے بچے جو تمہا رے بیچ رہے خداوند کے لوگوں کی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔
فوجوں کے خیمہ کو صاف رکھنا
9 “جب تمہا ری فوج دشمن کے خلا ف جا ئے تب تم ان سبھی چیزوں سے دور رہو جو تمہیں نجس بنا تی ہیں۔ 10 اگر کو ئی ایسا آدمی ہے جو رات میں احتلام ہو نے کی وجہ سے ناپاک ہو گیا تو اسے خیمہ کے باہر چلاجانا چا ہئے اوروہیں ٹھہرنا چا ہئے۔ 11 لیکن جب شام ہو تب اس آدمی کو نہانا چا ہئے اور جب سورج غروب ہو تو وہ خیمہ میں جا سکتا ہے۔
12 تمہیں خیمہ کے باہر رفع حاجت کے لئے جگہ بنا نی چا ہئے۔ 13 اور تمہیں اپنے ساز و سامان کے ساتھ کھو دنے کے لئے ایک کھُنتی رکھنی چا ہئے۔ اس لئے جب تم کو حاجت ہو تو تم ایک گڑھا کھو دو اور اسے ڈھک دو۔ 14 کیوں؟ کیوں کہ خداوند تمہا را خدا تمہا رے خیمہ میں دشمنوں کو شکست دینے میں تمہا ری مدد کرنے کے لئے تمہا رے ساتھ ہے اس لئے خیمہ پاک رہنا چا ہئے۔ تب خداوند تم میں کچھ کراہیت نہیں دیکھے گا اور تم سے آنکھیں نہیں پھیرے گا۔
دوسرے قوانین
15 “اگر کو ئی غلام اپنے مالک کے یہاں سے بھا گ کر تمہا رے پاس آتا ہے تو تمہیں اس غلام کو اس کے مالک کو نہیں واپس کرنا چا ہئے۔ 16 یہ غلام تمہا رے ساتھ جہاں چا ہے وہاں رہ سکتا ہے جو بھی شہر کو چنے وہ اس میں رہ سکتا ہے تمہیں اسے پریشان نہیں کرنا چا ہئے۔
17 “کسی اسرا ئیلی مرد یا عورت کو ہیکل کا فحش کار [b] خدمت گذار نہیں بنانا چا ہئے۔ 18 مرد یا عورت طوائفا نہ پیشہ کی کما ئی ہو ئی دولت کو خداوند اپنے خدا کی ہیکل میں نہیں لا یا جانا چا ہئے۔ کو ئی آدمی کئے گئے وعدہ کے سبب خدا کو دی جانے وا لی چیز کے لئے اس پیسے کا استعمال نہیں کر سکتا۔خداوند تمہا را خدا سبھی مرد اور عورت طوائفوں سے نفرت کرتا ہے۔
19 اگر تم کسی اسرا ئیلی کو کچھ اُدھا ردو تو تم اس پر سود نہ لو۔ تم پیسوں پر ، کھانے کی چیزوں پر یا کو ئی ایسی چیز جس پر سود لیا جا سکے سود نہ لو۔ 20 تم غیر ملکی سے سود لے سکتے ہو لیکن تمہیں دوسرے اسرا ئیلی سے سود نہیں لینا چا ہئے۔ اگر تم اُن اصولوں کی تعمیل کرو گے تو خداوند تمہا را خدا اس ملک میں جہاں تم رہنے جا رہے ہو ہر اس چیز میں جو کچھ تم کرو گے برکت د یگا۔
21 “جب بھی تم خداوند اپنے خدا سے وعدہ کرو تو تم اسے پو را کرنے میں دیر نہ کرو۔ کیو نکہ خداوند چاہتا ہے کہ تم اسے پو را کرو۔اگر تم وعدہ کی ہو ئی چیز وں کو نہیں دو گے تو تم گناہ کے مرتکب ہو گے۔ 22 اگر تم وعدہ نہیں کرتے ہو تو تم گناہ نہیں کر رہے ہو۔ 23 لیکن تمہیں وہ چیزیں کرنی چا ہئے جسے کرنے کے لئے تم نے کہا ہے کہ تم کرو گے۔ جب تم خدا سے خاص وعدہ کرو تو تمہیں وعدہ کی ہو ئی بات کو پو ری کرنی چا ہئے۔
24 “اگر تم دوسرے آدمی کے انگور کے باغ سے ہو کر جا تے ہو تو تم جتنے چا ہو اتنے انگور کھا سکتے ہو لیکن تم کو ئی بھی انگور اپنی ٹوکری میں نہیں رکھ سکتے ہو۔ 25 جب تم کسی شخص کے اناج کے کھیت سے گذر تے ہو تو تم اپنے ہا تھ سے جتنا بھی چا ہو توڑ سکتے ہو اور کھا سکتے ہو لیکن تم درانتی کا استعمال اس شخص کے اناج کو کاٹ کر لینے میں نہیں کر سکتے۔
©2014 Bible League International