Beginning
خدا کا یشوع کو اِسرائیل کی رہنمائی کے لئے چُننا
1 موسیٰ خدا وند کا خادم تھا۔ نون کا بیٹا یشوع موسیٰ کا مددگار تھا۔ موسیٰ کے انتقال کے بعد خدا وند نے یسوع سے باتیں کیں خدا وند نے یشوع سے کہا ، 2 “میرا خادم موسیٰ انتقال کر گئے۔ اب تم سب لوگوں کو لیکر دریائے یردن کے پار جاؤ۔ تمہیں اس ملک میں جانا چا ہئے جسے میں بنی اسرائیلیوں کو دے رہا ہوں۔ 3 میں نے موسیٰ سے یہ وعدہ کیا تھا کہ یہ ملک میں تمہیں دونگا۔ اس لئے میں تمہیں ہر وہ جگہ دونگا جسے تیرا پاؤں چھوئے۔ 4 حتّیوں کا پورا ملک ریگستان اور لبنان سے لیکر بڑے دریا تک ( دریائے فرات تک ) تمہاری سرحد ہوگی۔ اور یہاں سے مغرب میں بڑے سمندر تک ( سورج کے غروب ہونے کی جگہ تک ) کے ملک تمہاری سرحد کے اندر ہوں گے۔ 5 میں موسیٰ کے ساتھ تھا اور اُسی طرح تمہارے ساتھ رہوں گا۔تمہاری ساری زندگی میں تمہیں کوئی بھی آدمی روکنے میں کامیاب نہ ہوگا۔ میں تمہارا ساتھ نہیں چھوڑونگا۔ میں کبھی تم سے دور نہیں ہونگا۔
6 ”یشوع تم کو مضبوط اور حوصلہ مند ہونا چاہئے۔ تمہیں ان لوگوں کا رہنما ہونا چاہئے۔ جس سے وہ اپنا ملک لے سکیں یہ وہی ملک ہے جسے میں نے انکے اجداد کو دینے کے لئے ان سے وعدہ کیا تھا۔ 7 لیکن تمہیں ایک دوسری بات کے لئے بھی حوصلہ مند اور با ہمّت رہنا ہوگا۔ تمہیں اُن احکام کی تعمیل یقیناً کرنی چاہئے جسے میرے خادم موسیٰ نے تمہیں دیا اگر تم ان تعلیمات پر اسی طرح عمل کئے تو تم ہر چیز میں کامیاب رہو گے۔ 8 اس شریعت کی کتاب میں لکھی گئی باتوں کو ہمیشہ یاد رکھو۔ پھر تم اس میں لکھے گئے احکام کی تعمیل یقین سے کر سکتے ہو۔ اگر تم ایسا کروگے تو تم دانشور بنو گے اور جو کچھ تم کروگے اُس میں کامیاب ہوگے 9 یاد رکھو کہ میں نے تمہیں طاقتور اور با ہمّت بنے رہنے کا حکم دیا تھا۔ اس لئے کبھی خوفزدہ نہ ہو۔ کیوں کہ تمہارا خدا وند خدا تمہارے ساتھ ہر اُس جگہ پر رہے گا جہاں تم جاؤ گے۔”
يشوع کا اپنے ہاتھ ميں اختيار لينا
10 اس لئے یشوع نے لوگوں کے قائدین کو حکم دیا اُس نے کہا ، 11 “خیمہ سے ہوکر جاؤ اور لوگوں کو تیّار ہونے کا حکم دو۔ لوگوں سے کہو ، ’ کچھ کھانا تیّار کرلیں اب سے تین دن بعد ہم لوگ دریائے یردن پار کریں گے۔ اور ہم لوگ جائیں گے اور اس ملک پر قبضہ کرلیں گے جسے تمہارا خدا وند خدا تم کو دے رہا ہے۔”
12 تب یشوع نے روبن ، جاد، اور منسّی کے آدھے خاندانی گروہ سے کہا۔ یشوع نے کہا ، 13 “اسے یاد رکھو جو خدا وند کے خادم موسیٰ نے تم کو کہا تھا ، “خدا وند تمہارا خدا تمہیں سلامتی سے رہنے کے لئے ایک جگہ دیتا ہے۔ اور وہ یہ زمین تجھے دیگا۔ 14 خدا وند نے دریائے یردن کے مشرق میں یہ ملک تمہیں دے چکا ہے۔ تمہاری بیویاں، تمہارے بچّے اور تمہارے جانور اُس ملک میں رہ سکتے ہیں۔ لیکن تمہارے لڑنے والے آدمی کو تمہارے بھائی کے ساتھ اُس ندی کو ضرور پار کرنا چاہئے۔ تمہیں جنگ کے لئے اور دوسرے خاندانی گروہ کا اُن کی زمین لینے میں مدد کرنے کے لئے تیّار رہنا چاہئے۔ 15 خدا وند نے تمہیں آرام کرنے کی جگہ دی ہے۔ اور وہ تمہارے بھائیوں کے لئے بھی ویسا ہی کرے گا۔ لیکن تمہیں ان کی مدد اُس وقت تک کرنی چاہئے جب تک وہ اُس ملک کو نہ لے لیں جسے خدا وند اُن کا خدا دے رہا ہے۔ تب تم دریائے یردن کے مشرق میں اپنے ملک کو واپس جا سکتے ہو۔ وہی وہ ملک ہے جسے خدا وند کے خادم موسیٰ نے تمہیں دیا تھا۔ ”
16 تب لوگوں نے یشوع کو جواب دیا ، “جو بھی کام کرنے کا حکم تم دوگے ہم لوگ کریں گے جس جگہ بھیجو گے ہم لوگ جائیں گے۔ 17 ہم لوگوں نے جس طرح موسیٰ کے حکم کو مانا ہے اس طرح ہم لوگ وہ سب مانیں گے جو تم کہو گے۔ ہم لوگ خدا وند خدا سے صرف ایک بات چاہتے ہیں ہم لوگ خدا وند اپنے خدا سے یہی دعا کرتے ہیں کہ وہ تمہارے ساتھ اُسی طرح رہے جس طرح وہ موسیٰ کے ساتھ رہا۔ 18 پھر اگر کوئی آدمی تمہارا حکم ماننے سے انکار کرتا ہے یا کوئی آدمی تمہارے خلاف کھڑا ہوتا ہے تو وہ مار ڈالا جائے گا۔ صرف طاقتور اور با ہمّت رہو۔”
یریحو میں جا سوس
2 نون کا بیٹا یشوع اور تمام لوگوں نے ا کاشیا [a] میں خیمہ ڈالے تھے۔ یشوع نے دو جاسوسوں کو بھیجا۔ کسی دوسرے آدمی کو یہ معلوم نہ تھا کہ یشوع نے اُن لوگوں کو بھیجا تھا۔ یشوع نے ان لوگوں سے کہا ، “جا ؤ اور ملک میں جائزہ لو یریحو شہر کو ہوشیاری سے دیکھو۔“اس لئے وہ آدمی یریحو گئے وہ ایک فاحشہ کے گھر گئے اور وہاں ٹھہرے۔ اُس عورت کا نام راہب تھا۔
2 کسی نے یریحو کے بادشاہ سے کہا ، “اسرائیل کے کچھ آدمی گذشتہ رات ہمارے ملک میں ہم لوگوں پر جا سو سی کرنے کی غرض سے آئے ہیں۔”
3 اس لئے یریحو کے بادشاہ نے راہب کے پاس یہ خبر بھیجی : “اُن آدمیو ں کو مت چھپا ؤ جو آکر تمہا رے گھر میں ٹھہرے ہیں۔ انہیں باہر لا ؤ وہ ہمارے ملک میں جا سوسی کر نے کیلئے آئے ہیں۔”
4 عورت نے دونوں آدمیوں کو چھپا رکھا تھا لیکن عورت نے کہا ، “وہ آدمی آئے تو تھے لیکن میں نہیں جانتی کہ وہ کہاں سے آئے تھے۔ 5 شہر کے دروا زے بند ہو نے کے وقت وہ آدمی شام کو چلے گئے۔ میں نہیں جانتی کہ وہ کہاں گئے۔ لیکن اگر تم جلد جا ؤ گے تو شاید تم انہیں پکڑ لو گے۔” 6 ( راہب نے ان باتوں کو کہا لیکن اصل میں اس نے انہیں چھت پر لے جا کر اس چارے میں چھپا دیا تھا جس کا ڈھیر اس نے اوپر لگا دیا تھا۔
7 اس لئے اسرا ئیل کے ان دو آدمیوں کی تلا ش میں بادشاہ کے آدمی چلے۔ بادشاہ کے آدمی شہر چھو ڑنے کے فوراً بعد ہی شہر کے دروازے بند کر دیئے گئے۔ وہ ان جگہوں پر گئے جہاں سے لوگ دریائے یردن کو پار کر تے تھے۔
8 وہ دونوں آدمی رات میں سونے کی تیاری میں تھے لیکن عورت چھت پر گئی اور اس نے اُن سے بات کی۔ 9 راہب نے کہا ، “میں جانتی ہوں کہ یہ ملک خداوند نے تمہا رے لوگوں کو دیا ہے۔ تم ہم لوگوں کو ڈراتے ہو اُس ملک میں رہنے وا لے تمام لوگ تم سے خوف زدہ ہیں۔ 10 ہم لوگ ڈرے ہو ئے ہیں کیوں کہ ہم سُن چکے ہیں کہ خداوند نے تم لوگوں کی مدد کس طرح کی ہے۔ ہم نے سُنا ہے کہ تم مصر سے باہر آئے تو خداوند نے بحر احمر کو خشک کر دیا۔ ہم لوگوں نے یہ بھی سُنا ہے کہ تم لوگوں نے دو اموری بادشاہ سیحون اور عوج کے ساتھ کیا کیا۔ ہم لوگوں نے سنا کہ تم لوگوں نے دریا ئے یردن کے مشرق میں رہنے وا لے ان دونوں بادشاہوں کو کس طرح بر باد کیا۔ 11 جب ہم لوگوں نے ان چیزوں کے بارے میں سنا تو بہت زیادہ ڈر گئے۔ اور اب ہمارا کو ئی آدمی اِتنا ہمت وا لا نہیں کہ تمہا رے لوگوں سے لڑ سکے۔کیوں کہ خداوند تمہا را خدا ، وہ خدا ہے جو اوپر آسمان اور نیچے زمین پر حکومت کرتا ہے۔ 12 اب میں چاہونگا کہ تم مجھ سے خداوند کے سامنے وعدہ کرو کہ میں نے تمہا ری مدد کی ہے اور تم پر رحم کیا ہے۔ اس لئے خداوند کے سامنے وعدہ کرو کہ تم میرے خاندان کے ساتھ ایسا کرو گے۔ 13 تم مجھ سے کہو کہ تم میرے خاندان کو زندہ رہنے دو گے جس میں میرے ماں ، باپ، بھا ئی ، بہن اور ان کے خاندان ہونگے۔ تم وعدہ کرو کہ تم ہمیں موت سے بچاؤ گے۔”
14 اُن آدمیوں نے اسے مان لیا انہوں نے کہا ، “ہم تمہا ری زندگی کے لئے اپنی زندگی کی بازی لگا دیں گے۔ کسی آدمی سے نہ کہو کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ تو پھر خداوند ہم لوگوں کو ہما را ملک دیگا۔ تب ہم تم پر مہربانی کریں گے۔ تم ہم لوگوں پر بھروسہ کر سکتی ہو۔”
15 اس عورت کا مکان شہر کے فصیل پر بنا ہوا تھا۔ یہ فصیل کا ایک حصہ تھا۔ اس لئے عورت نے انکو کھڑکی میں سے اترنے کے لئے رسّی کا استعمال کیا۔ 16 تب عورت نے ان سے کہا ، “مغرب کی پہا ڑیوں میں جا ؤ تاکہ بادشاہ کے آدمی تمہیں نہ پکڑیں۔ وہاں تین دن چھپے رہو بادشاہ کے آدمی جب واپس ہوں تو پھر تم اپنے راستے جا سکتے ہو۔”
17 آدمیوں نے اس سے کہا ، “ہملوگوں نے تم سے وعدہ کیا ہے لیکن تمہیں ایک کام کرنا ہو گا۔ نہیں تو ہم لوگ اپنے وعدہ کے پابند نہیں ہونگے۔ 18 تم اس لال رسّی کا استعمال ہم لوگو ں کو بچ کر نکلنے کے لئے کر رہی ہو۔ ہم لوگ اس ملک میں واپس آئیں گے۔ اس وقت تمہیں اس رسّی کو اپنی کھڑ کی سے ضرور باندھنا ہو گا۔ تمہیں اپنے باپ اپنی ماں اپنے بھا ئی اور اپنے پو رے خاندان کو اپنے ساتھ اس گھر میں رہنا ہو گا۔ 19 ہم لوگ ہر اس آدمی کو محفوظ رکھیں گے جو اس گھر میں ہو گا۔ اگر تمہا رے گھر کے اندر کسی کو نقصان پہو نچتا ہے تو اس کے لئے ہم لوگ ذمہ دار ہوں گے۔ اگر تمہا رے گھر سے کو ئی آدمی باہر جا ئے گا تو وہ مار ڈا لا جا سکتا ہے۔ اس آدمی کے لئے ہم جوابدہ نہیں ہوں گے یہ اُس کا اپنا قصو ر ہو گا۔ 20 ہم یہ معاہدہ تمہا رے ساتھ کر رہے ہیں۔ لیکن اگر تم کسی کو بتا ؤ گی کہ ہم کیا کر رہے ہیں تو ہم اپنے معاہدہ سے آزاد ہوں گے۔”
21 عورت نے جواب دیا ، “میں اسے قبول کر تی ہوں عورت نے سلام کیا اور آدمیوں نے اس کے گھر کو چھو ڑا۔” عورت نے کھڑکی سے لال رسّی باندھی۔ 22 وہ اس کے گھرسے نکل کر پہا ڑیوں میں چلے گئے۔ جہاں وہ تین دن تک رُکے رہے۔ بادشاہ کے آدمیوں نے تمام سڑک پر ان کی تلاش کی۔ تین بعد بادشاہ کے آدمیوں نے تلا ش کرنا بند کردی۔ وہ انکو ڈھونڈ نہیں سکے تو وہ شہر واپس ہو گئے۔ 23 تب دونوں آدمی یشوع کے پاس گئے ان آدمیوں نے پہاڑیوں سے نکل کر ندی کو پار کیا۔ وہ نون کے بیٹے یشوع کے پاس گئے۔ انہوں نے جو کچھ پتہ لگا یا تھا یشوع کو بتا یا۔ 24 انہوں نے یشوع سے کہا، “خداوند نے حقیقت میں ہما را ملک ہم لوگوں کو دے دیا ہے اس ملک کے تمام لوگ ہم سے خوفزدہ ہیں۔”
دریا ئے یردن پر معجزہ
3 دوسرے دن صبح یشوع اور سبھی بنی اسرائیل اُ ٹھے اور اکا شیا کو انہوں نے چھو ڑ دیا۔ انہوں نے دریا ئے یردن تک سفر کیا اور پار کرنے سے پہلے دریائے یردن پر خیمہ لگا ئے۔ 2 تین دن بعد قائد لوگ خیموں کے درمیان سے ہو کر نکلے۔ 3 قائدین نے لوگوں کو حکم دیا۔ انہوں نے کہا ، “تم لوگ کاہنوں اور لا وی نسلوں کو خداوند اپنے خدا کے معاہدہ کے صندوق کو لے جا تے ہو ئے دیکھو گے۔ اس وقت تم جہاں ہو گے اسے چھو ڑ کر ان کے پیچھے چلو گے۔ 4 لیکن اُن کے زیادہ قریب نہ ہو نا۔ تقریباً ایک ہزار گز ان کے پیچھے رہنا۔ تم نے پہلے کبھی اس طرف سفر نہیں کیا ہے۔ اس لئے اگر تم ان کے پیچھے چلو گے تو تمہیں معلو م ہو گا کہ تمہیں کہاں جانا ہے۔”
5 تب یشوع نے لوگوں سے کہا ، “اپنے کو پاک کرو کل خدا وند تم لوگوں کو معجزہ دکھا نے کے لئے استعمال کرے گا۔”
6 تب یشوع نے کا ہنوں سے کہا ، “معاہدے کے صندو ق کو اٹھا ؤ اور لوگوں کے آگے دریا کے پار چلو۔ ” اس لئے کاہنوں نے صندوق کو اٹھا یا اور اسے لوگوں کے سامنے لے گئے۔
7 تب خدا وند نے یشوع سے کہا ، “آج سے میں بنی اسرائیلیوں کی نظر میں تمہاری اہمیت کو بڑھا نا شروع کر رہا ہوں۔ پھر لوگوں کو معلوم ہوگا کہ میں تمہارے ساتھ اس طرح ہوں جیسے میں موسیٰ کے ساتھ تھا۔ 8 کاہن معاہدے کے صندوق کو لے چلے گا۔ کاہنوں سے یہ کہو دریائے یردن کے کنارے تک جاؤ اور بالکل اس سے پہلے کہ تمہارا پاؤں پانی میں پڑے رُک جاؤ۔ ”
9 تب یشوع نے بنی اسرائیلیوں سے کہا ، “آؤ اور خدا وند اپنے خدا کی باتیں سنو ! 10 اس سے تم جانو گے کہ زندہ خدا سچ مچ میں تمہارے درمیان ہے اور یہ کہ وہ کنعانیوں کو ، حتّیوں کو حوّیوں کو ، فرزّیوں کو ، جرجاسی لوگوں کو ، اموری لوگوں کو اور یبوسی لوگوں کو شکست دیگا۔ وہ ان لوگوں پر دباؤ ڈال کر زمین سے باہر نکال دیگا۔ 11 یہاں یہ ثبوت ہے کہ سارے جہاں کے مالک کے معاہدہ کا صندوق تمہارے دریائے یردن پار کرنے سے پہلے تمہارے آگے چلے گا۔ 12 اپنے درمیان سے بارہ آدمیوں کو چُنو۔ اسرائیل کے بارہ خاندان کے گروہ میں سے ہر ایک سے ایک ایک آدمی کو چنو۔ 13 کاہن سارے جہاں کے مالک کے معاہدہ کے صندوق کو لے کر چلیں گے۔ وہ اس صندوق کو تمہارے سامنے دریائے یردن میں لے جائیں گے جب وہ پانی میں جائیں گے۔ تو دریائے یردن کے پانی کا بہاؤ رک جائے گا اور پانی رک کر اس جگہ کے پیچھے باندھ کی طرح کھڑا ہو جائے گا۔ ”
14 کاہن لوگوں کے سامنے معاہدہ کے صندوق کو لے کر چلے اور لوگوں نے دریائے یردن کو پار کرنے کے لئے خیموں کو چھوڑ دیئے۔ 15 ( فصل پکنے کے وقت دریائے یردن اپنے کناروں کو ڈبو دیتی ہے۔ دریا پورے زور پر تھی۔ ) صندوق لے چلنے والے کاہن دریا کے کنارے پہونچے۔ انہوں نے پانی میں پاؤں رکھا۔ 16 اور اسوقت پانی کا بہاؤ بند ہو گیا۔ پانی اس جگہ کے پیچھے باندھ کی طرح کھڑا ہو گیا۔ دریا کے چڑھاؤ کی طرف بہت دور تک پانی لگا تار ادم تک ( ضرتان کے قریب ایک قصبہ ) جمع ہو گیا۔ لوگوں نے یریحو کے پاس دریا کو پار کیا۔ 17 اس جگہ کی زمین سوکھ گئی۔ کاہن لوگ خدا وند کے معاہدے کے صندوق کو دریا کے بیچ لے جاکر رک گئے۔ جب بنی اسرائیل دریائے یردن کو اسکی سوکھی زمین سے چل کر پار کر رہے تھے تو کاہنوں نے وہاں انتظار کئے۔
لوگوں کی یاد دہانی کے لئے چٹّانیں
4 جب تمام بنی اسرائیلیوں نے دریائے یردن کو پار کر لیا تھا تب خدا وند نے یشوع سے کہا۔ 2 “بارہ آدمیوں کو لوگوں میں سے چُنو۔ ہر خاندانی گروہ سے ایک ایک آدمی چُنو۔ 3 لوگوں سے کہو کہ وہ وہاں دریا میں دیکھیں جہاں کاہن لوگ کھڑے تھے۔ اُن سے کہو کہ وہاں بارہ چٹانیں تلاش کریں اور اسے اپنے ساتھ لائیں اور اسے چھاؤنی میں رکھیں جہاں تم رات گزارنے جاتے ہو۔”
4 اس لئے یشوع نے ہر خاندانی گروہ سے ایک ایک آدمی کو چُنا۔ تب اس نے بارہ آدمیوں کو ایک ساتھ بلایا۔ 5 یشوع نے ان آدمیوں سے کہا ، “دریائے یردن میں جاؤ جہاں خدا وند تمہارے خدا کے معاہدے کا صندوق ہے۔ تم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ ایک ایک پتھر اپنے خاندانی گروہ کے لئے تلاش کرے۔ اسرائیل کے بارہ خاندانی گروہ میں سے ہر ایک کے لئے ایک پتھر ہوگا اور اس پتھر کو اپنے کندھے پر لاؤ۔ 6 یہ پتھر تمہارے درمیان علامت ہوگی۔ مستقبل میں تمہارے بچے یہ پوچھیں گے کہ یہ سب پتھر کیا اشارہ کرتے ہیں ؟ 7 بچوں سے کہو گے کہ خدا وند دریائے یردن میں پانی کے بہنے کو بند کردیا تھا۔ جب خدا وند کے ساتھ معاہدے کے مقدس صندوق نے دریائے یردن کو پار کیا تو پانی بہنا بند ہو گیا تھا۔ یہ چٹانیں بنی اسرائیلیوں کو اس واقعہ کو ہمیشہ یاد رکھنے میں مدد کریں گی۔ ”
8 اس طرح بنی اسرائیلیوں نے یشوع کے حکم کو مانا انہوں نے دریائے یردن کے بیچ سے بارہ پتھر بارہ اسرائیلی خاندانی گروہ کے لئے لئے۔ انہوں نے یہ اسی طرح کیا جیسا کہ خدا وند نے یشوع کو حکم دیا۔ وہ لوگ پتھروں کو اپنے اپنے ساتھ لے گئے۔ تب انہوں نے ان پتھروں کو وہاں رکھا جہاں انہوں نے اپنے خیمے ڈالے۔ 9 یشوع نے بھی خدا وند کے مقدس صندوق کو لے کر چلنے والے کاہن جہاں کھڑے تھے وہیں دریائے یردن میں بارہ چٹانیں ترتیب دیا۔ وہ چٹانیں آج بھی اس جگہ پر ہیں۔
10 خدا وند نے یشوع کو حکم دیا تھا کہ وہ لوگوں سے کہے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ وہ وہی باتیں تھیں جو موسیٰ نے کہی تھیں کہ یشوع کو کرنا چاہئے۔ اسی لئے مقدس صندوق کو لے چلنے والے کاہن دریا کے بیچ میں اس وقت تک کھڑے رہے جب تک یہ تمام کام پورے نہیں ہوئے۔ لوگوں نے تیزی سے دریا کو پار کیا۔ 11 جب لوگوں نے دریا کو پار کر لیا تو کاہن خدا وند کا صندوق لے کر لوگوں کے سامنے سے گزرے۔
12 روبن کے خاندانی گروہ ، جاد اور منسّی کے خاندانی گروہ کے آدھے لوگوں نے وہ کیا جس کی موسیٰ کو امید تھی۔ ان لوگوں نے دوسرے لوگوں کے سامنے دریا کو پار کیا۔ یہ لوگ جنگ کے لئے تیار تھے یہ لوگ باقی بنی اسرائیلیوں کو اس ملک پر قبضہ کرنے میں مدد کرنے کے لئے جا رہے تھے جنہیں خدا وند نے انہیں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ 13 تقریباً ۴۰۰۰۰ فوجی جو جنگ کے لئے تیار تھے۔ خدا وند کے سامنے سے گزرتے ہوئے وہ یریحو کے میدا ن کی طرف بڑھ رہے تھے۔
14 اس دن خدا وند نے بنی اسرائیلیوں کی نظر میں یشوع کی اہمیت کو بڑھا دیا۔ اس وقت سے لوگ اس کی تعظیم کرنے لگے انہوں نے زندگی بھر یشوع کا اسی طرح احترام کیا جیسے موسیٰ کی تعظیم کی تھی۔ 15 جس وقت صندوق لے جانے والے کاہن ابھی دریا میں ہی کھڑے تھے خدا وند نے یشوع سے کہا ، 16 “کاہنوں کو دریا کے باہر آنے کا حکم دو۔ ”
17 اس لئے یشوع نے کاہنوں کو حکم دیا اس نے کہا ، “دریائے یردن کے باہر آجاؤ۔ ”
18 کاہنوں نے یشوع کی ہدایت مان لی وہ صندوق کو اپنے ساتھ لے کر باہر آئے۔ جب کاہنوں کے پیر زمین سے چھو گئے پھر دریا کا پانی ویسے ہی بہنا شروع ہو گیا۔ جیسے ان لوگوں کے دریا پار کرنے سے پہلے تھا۔
19 لوگوں نے دریائے یردن کو پہلے مہینے کے دسویں دن پار کیا۔ لوگ یریحو کے مشرق میں جِلجا ل میں ٹھہرے۔ 20 لوگ ان پتھر کی چٹّانوں کو اپنے ساتھ لے کر چل رہے تھے جس کو انہوں نے دریائے یردن سے نکالا تھا۔ اور یشوع نے ان چٹانوں کو جلجال میں لگا دیا۔ 21 تب یشوع نے لوگوں سے کہا ، “مستقبل میں تمہارے بچے اپنے والدین سے پوچھیں گے کہ یہ سب پتھر کیا اشارہ کرتا ہے ؟ ” 22 تم بچوں کو بتاؤ گے کہ یہ چٹانیں ہم لوگوں کو یہ یاد دلانے میں مدد کرتی ہیں کہ بنی اسرائیلیوں نے کس طرح خشک دریا کو پار کیا تھا۔ 23 خدا وند تمہارے خدا نے دریا کے پانی کے بہاؤ کو روک دیا۔ دریا اسوقت تک سوکھی رہی جب تک لوگوں نے دریا کو پار نہیں کیا تھا۔ خدا وند نے دریائے یردن پر لوگوں کے لئے وہی کیا جو انہوں نے لوگوں کے لئے بحر احمر پر کیا تھا۔ یاد کرو کہ خدا وند نے بحر احمر پر پانی کا بہنا اس لئے روکا تھا کہ لوگ اسے پار کرسکیں۔ 24 خدا وند نے یہ اس لئے کیا کہ اس ملک کے تمام لوگ یہ جان جائیں کہ خدا وند کی عظیم قدرت ہے تا کہ لوگ ہمیشہ ہی خدا وند اپنے خدا سے ڈرتے رہیں۔ ”
©2014 Bible League International