Print Page Options Listen to Reading
Previous Prev Day Next DayNext

The Daily Audio Bible

This reading plan is provided by Brian Hardin from Daily Audio Bible.
Duration: 731 days

Today's audio is from the CSB. Switch to the CSB to read along with the audio.

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
اوّل تواریخ 12:19-14:17

19 منسی کے خاندانی گروہ کے کچھ آدمی گئے اور وہ داؤد کے ساتھ شامل ہو ئے۔ جب وہ فلسطینی کے ساتھ ساؤل سے لڑنے گیا۔ بہر حال ان لوگوں نے فلسطینیوں کی مدد نہیں کی۔کیونکہ بحث و مباحشہ کے بعد فلسطینی قائدوں نے یہ کہتے ہو ئے داؤد کو واپس بھیج دیا : “اگر داؤد واپس اپنے آقا ساؤل کے پاس جاتا ہے تو ہم لوگوں کو اپنا سرکٹوانا پڑیگا !” 20 یہ منسی کے لوگ تھے جو داؤد کے ساتھ اس وقت شامل ہو ئے جب وہ صقلاج گئے : عدنہ ، یوزباد، یدائیل ، میکا ئیل ، یوزباد، ایلیہو اور ضلتی ، وہ سبھی دستہ کے ہزاروں کے قائد تھے جو منسی سے تعلق رکھتے تھے۔ 21 انہوں نے داؤد کی چھا پہ مار جماعت کے خلاف لڑنے کے لئے مدد کی کیوں کہ وہ سب کے سب بہادر سپا ہی اور فوجی عہدیدار تھے۔

22 دن بدن زیادہ سے زیادہ لوگ داؤد کی مدد کے لئے پہنچتے رہے جب تک کہ فوجی چھاؤنی خدا کی چھاؤنی کی طرح بڑی نہ ہو گئی۔

حبرون میں دوسرے لوگ داؤد کے ساتھ ملتے ہیں

23 یہ فہرست لڑا ئی کے لئے تیار ہتھیار سے لیس ا ن لوگوں کی ہے جو حبرون میں داؤد کے پا س ساؤل کی بادشا ہت اس کے حوالے کرنے ؤئے ، ٹھیک جیسا کہ خداوند نے کہا تھا۔

24 یہوداہ کے خاندانی گروہ سے ۸۰۰,۶ آدمی جنگ کیلئے تیار تھے۔ وہ بھالے اور ڈھال لئے ہو ئے تھے۔

25 شمعون کے خاندانی گروہ سے ۱۰۰,۷ آدمی تھے۔ وہ بہادر سپا ہی جنگ کیلئے تیار تھے۔

26 لا وی کے خاندانی گروہ سے ۶۰۰، ۴آدمی تھے۔ 27 وہ ہا رون کے خاندان کا قائد یہویدع کو ملا کر اور ان کے ساتھ ۷۰۰ آدمی تھے۔ 28 اور صدوق بھی ، وہ بہادر نوجوان سپا ہی تھا۔ اور اس کے ساتھ اس کے خاندان سے بائیس عہدیدار تھے۔

29 بنیمین خاندانی گروہ سے ۰۰۰،۳ آدمی تھے۔ وہ ساؤل کے رشتہ دار تھے اس وقت تک ان کے اکثر آدمی ساؤل خاندان کے وفادار رہے۔

30 افرائیم کے خاندانی گروہ سے ۸۰۰,۲۰ آدمی تھے۔ وہ بہا در سپا ہی تھے۔ وہ اپنے خاندانوں کے مشہور آدمی تھے۔

31 منسی کے آدھے خاندانی گروہ کے ۰۰۰,۸ ۱ آدمی تھے۔انہیں ان کا نام لے کرجانے کے لئے اور داؤد کو بادشاہ بنانے کیلئے چُنا گیا تھا۔

32 اشکار کے خاندان سے ۲۰۰ عقلمندقائدین تھے وہ اسرائیل کے لئے موزوں وقت پر ٹھیک کام کرنا جانتے تھے۔ان کے رشتہ دار ان کے ساتھ تھے اور ان کے حکم کے تابع تھے۔

33 زبولون کے خاندانی گروہ سے۰۰۰,۵۰ تربیت یافتہ آدمی تھے وہ ہر قسم کے ہتھیار کے استعمال میں ما ہر تھے۔ جو کہ ایک رائے ہو کر آئے تھے۔

34 نفتالی کے خاندانی گروہ سے ۰۰۰,۱ آدمی تھے ان کے پاس ۰۰۰,۳۷ آدمی ڈھال اور بھالوں سے لیس تھے۔

35 دان کے خاندانی گروہ سے ۶۰۰,۲۸ آدمی جنگ کے لئے تیار تھے۔

36 آشر کے خاندانی گروہ سے ۰۰۰,۴۰ تربیت یافتہ سپاہی جنگ کے لئے تیار تھے۔

37 دریائے یردن کی مشرقی جانب سے رُوبن ، جاد اور منسّی کے آدھے خاندان سے ۰۰۰,۱۲۰ آدمی تھے جو کہ ہر قسم کے ہتھیار سے لیس تھے۔

38 وہ تمام لڑا کو آدمی جنگ کی شکل میں جمع ہو ئے ، وہ حبرون شہر میں داؤد کو سارے اسرائیل کا بادشاہ بنانے کے لئے پوری طرح تہیہ کر کے آئے تھے۔اسرائیل کے دوسرے لوگ بھی ایک رائے ہو کرداؤد کو بادشاہ بنانے کیلئے آئے۔ 39 ان لوگوں نے داؤد کے ساتھ حبرون میں تین دن گذارے وہ کھا ئے پئے کیوں کہ ان کے رشتے داروں نے ان کے لئے کھانا بنا یا تھا۔ 40 یہاں تک کہ ان کے پڑوسی بھی جو کہ اشکار ، زبولون اور نفتالی کے تھے گدھوں پر ، خچروں پر ، اونٹوں پر اور بیلوں پر کھانا لے آئے۔ وہاں بہت زیادہ آٹا ، انجیر کے ٹکڑے ، کشمش ، مئے ، تیل ، مویشی اور بھیڑ تھے ا س لئے اسرائیل میں خوشی تھی۔

معاہدہ کے صندوق کی واپسی

13 داؤد نے ان سبھی عہدیداروں سے جو ہزارو ں اور سیکڑوں کے سپہ سالار تھے رابطہ قائم کیا۔ داؤد نے اسرائیل کی پوری اجلاس سے کہا : “اگر تم محسوس کرتے ہو کہ یہ اچھا ہے اور اگر یہ خداوند ہمارا خدا کی طرف سے ہے تب ہمیں اسرائیل کے ہر علاقے میں رہنے وا لے ہمارے بھا ئیوں کے ساتھ ہی ساتھ کا ہنوں اور ان کے شہروں اور چراگاہوں میں رہنے وا لے لاویوں میں قاصدو ں کو بھیجنے دو۔تاکہ وہ ہم میں شامل ہو سکیں۔ ہمیں ہمارے خدا کے معاہدہ کے صندوق کو واپس لا نے دو۔ کیو نکہ ہم لوگوں کو ساؤل کے دورِ حکومت میں رد کردیا تھا۔ اور سارے اسرائیل ایسا کرنے کیلئے راضی ہو گئے۔کیونکہ تمام لوگوں نے خیال کیا تھا کہ ایسا کرنا صحیح ہے۔”

اور اس لئے داؤد نے مصر کو سیحور دریا سے حمات کے شہر تک تمام بنی اسرائیلیوں کو قریت یعریم شہر سے معاہدہ کے صندوق کو لانے کے لئے جمع کیا۔ داؤد اور سارے اسرائیلی یہوداہ کے بعلہ ( قریت یعریم ) کو خدا کا صندوق، خداوند جو کروبی فرشتوں کے اوپر بیٹھتے ہیں ،واپس لا نے گئے یہ یہی صندوق ہے جسے خداوند کے نام سے پکا را جا تا ہے۔

ان لوگو ں نے معاہدہ کے صندوق کو ابینداب کے گھر سے ایک نئی گاڑی میں لا ئے۔عزّا اور اخیو گاڑی ہانک رہے تھے۔

داؤد اور سبھی بنی اسرائیل پورے جوش وخروش کے ساتھ تقریب منا رہے تھے۔ وہ لوگ گا رہے تھے اور بربط ، ستار ، ڈھول ،مجیرا اور بگل کے ساتھ موسیقی بجا رہے تھے۔

وہ کیدون کی کھلیان میں آئے گاڑی کھینچنے وا لے بیلو ں کو ٹھو کر لگی عزا نے معاہدہ کے صندوق کو سنبھالنے کے لئے اپنے ہا تھ آگے بڑھا ئے۔ 10 خداوندعزا پر بہت غصہ ہوا۔خداوند نے عزا کو مار ڈا لا کیوں کہ اس نے صندو ق کو چھو لیا تھا۔ اس لئے وہ خدا کے سامنے مر گیا۔ 11 داؤد غصّہ ہو ئے کیوں کہ خداوند نے اپنا غصہ عزا پر دکھا یا۔ اس لئے اب تک وہ جگہ “ پرض عزّا [a] سے جانی جا تی ہے۔

12 داؤد اس دن خدا سے ڈرگیا۔ اور اس نے کہا، “میں معاہدہ کے صندوق کو یہاں اپنے پاس کیسے لا سکتا ہوں؟” 13 اس لئے داؤد نے معاہدہ کے صندوق کو اپنے ساتھ شہر داؤد نہیں لے گیا۔ اس کے بجائے اس نے معاہدہ کے صندوق کو عوبید ادوم کے گھر پر رکھا۔ عوبید ادوم جاتی لوگوں میں سے تھا۔ 14 اس لئے معاہدہ کا صندوق عوبید ادوم کے خاندان کے ساتھ اس کے گھر میں تین مہینے رہا۔اور خداوند نے عوبید ادوم کے خاندان کو اور اس کے یہاں جو کچھ بھی اس کو فضل عطا کیا۔

داؤد کی بادشاہت میں ترقی ہو نا

14 حیرام ، صور شہر کے بادشا ہ نے داؤد کے پا س خبر رسانوں کو بھیجا۔ حیرام نے بلوط کے تختے ، سنگتراشوں اور بڑھئی کو داؤد کا گھر بنانے کیلئے بھیجا۔ اس لئے داؤد کو محسوس ہوا کہ خداوند نے اسے اسرائیل کے اوپر بادشاہ قائم کیا ہے کیوں کہ اس نے اپنی سلطنت کو اپنے لوگ ، اسرائیل ،کے لئے طاقتور بنا یا۔

داؤد نے یروشلم میں بہت سی عورتوں کے ساتھ شادی کی اور اس کے بہت سے بیٹے اور بیٹیاں ہو ئیں۔ یہ داؤد کی اولاد کے نام ہیں جو یروشلم میں پیدا ہو ئیں، سموع ، سوباب ، ناتن ، سلیمان ، ابحار ، اسوع ، الفلط ، نوحہ ، نفج، یفیعہ ، الیسمع، بعلیدع، الیفلط۔

داؤد کا فلسطینیوں کو شکست دینا

فلسطینی لوگوں نے سُنا کہ داؤد کو اسرائیل کے بادشاہ کے طور پر مسح کیا گیا ہے۔ اس لئے تمام فلسطینی لوگ داؤد کی کھوج میں گئے۔ داؤد نے اس بارے میں سنا اور وہ ان لوگوں کے روبرو ہو نے کے لئے باہر گئے۔ فلسطینیوں نے رفائیم کی وادی پر دھاوا بو لا۔ 10 داؤد نے خدا سے پو چھا ، “اگر میں فلسطینی لوگو ں کے خلاف جا ؤں تو کیا تو مجھے انہیں شکست دینے میں مدد کرے گا ؟”

تب خدا وند نے داؤد کو جواب دیا ، “جاؤ میں تمہیں فلسطینی لوگوں کو شکست دینے میں مدد کروں گا۔

11 اس لئے داؤد اور اس کے آدمی بعل پراضیم [b] کے شہر تک گئے اور وہاں داؤد نے فلسطینی لوگوں کو شکست دی۔داؤد نے کہا ، “خدا نے میرے ہا تھ سے میرے دشمنوں کو توڑ ڈا لا ویسے ہی جیسے پانی ٹوٹے ہو ئے باندھ سے پھوٹ پڑتا ہے۔” اس لئے اس جگہ کا نام بعل پراضیم ہے۔ 12 فلسطینی لوگوں نے ان کے بُتوں کو بعل پراضیم میں چھوڑا۔داؤد نے اپنے آدمیوں کو حکم دیا کہ وہ ان بتو ں کو جلادیں۔

فلسطینیوں پر دوسری فتح

13 فلسطینیو ں نے رفائیم کی وادی پر پھر سے دھاوا بو لا۔ 14 اس لئے داؤد نے پھر خدا سے رہبری کی درخواست کی اور خدا نے ان سے کہا ، “ان پر سیدھا حملہ مت کر و بلکہ ان کے چاروں طرف جا ؤ اور اس طرف سے ان کے پاس بڑھو جہاں بلسان درخت [c] ہو۔ 15 اور جب تمہا را پہریدار بلسان کے درخت کے چوٹیوں سے بڑھنے کی آواز سنے گا۔ تو لڑا ئی میں کودجانا۔ میں تم سے پہلے فلسطینیو ں کو ہرانے جا ؤں گا۔” 16 داؤد نے وہی کیا جیسا کہ خدا نے حکم دیا اور ان لوگوں نے فلسطینیو ں کو جبعون سے جزرتک شکست دی۔ 17 اس طرح سے داؤد تمام ملکوں میں مشہور ہوا۔ خداوند نے تمام قوموں کو اس سے ڈرادیا۔

رومیوں 1:1-17

پولس جو یسوع مسیح کا خادم ہے کی طرف سے سلام۔خدا نے مجھے رسول ہو نے کے لئے منتخب کیا۔ اور خاص طور سے خدا کی خوشخبری سبھی لوگوں کو سنانے کے لئے مجھے مقرّر کیا گیا۔ خدا نے بہت پہلے وعدہ کیا تھا کہ اپنے لوگوں کو یہ خوش خبری دے گا۔ یہ وعدہ کر نے کے لئے خدا نے اپنے نبیوں کا استعمال کیا۔ یہ وعدہ مقدس صحیفوں میں لکھا ہوا ہے۔ 3-4 یہ خوش خبری خدا کا بیٹا ہما رے خداوند یسوع کے بارے میں ہے۔ وہ ایک شخص کی شکل میں داؤد [a] کے خاندان سے پیدا ہوا ہے۔ لیکن پا کیز گی کی روح کے ذریعہ سے موت سے جی اٹھ کر عظیم قدرت کے ساتھ یسوع کو خدا کا بیٹا ظاہر کیا گیا۔

مسیح کے معرفت خدا نے مجھے رسول کا مخصوص کام دیا۔ خدا نے مجھے یہ کام ساری قوموں کے لوگوں کی رہنمائی کر نے کے لئے دیا تا کہ لوگ خدا پر ایمان رکھیں اور اس کی اطاعت کریں۔ اور میں اس کام کو مسیح کے لئے کرتا ہوں۔ اور تم روم کے لوگوں کو بھی یسوع مسیح کا ہو نے کیلئے بلا یا گیا ہے۔

ان سب کے نام جو رومہ میں رہتے ہیں میں یہ خط لکھ رہا ہوں جو خدا تم سے محبت کرتا ہے اور اس کے مقدس لوگ ہو نے کیلئے بلا یا گیا ہے۔

ہما رے باپ خدا اور خداوند یسوع مسیح کی طرف سے تم کو فضل اور سکون حا صل ہو تا رہے۔

شکر گذاری کی دعا

سب سے پہلے میں یسوع مسیح کے وسیلہ سے تم سب کے لئے اپنے خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کیوں کہ تمہا رے ایمان کی شہرت تمام دنیا میں ہو رہی ہے۔ وہ خدا جس کے بیٹے کی خوش خبری سنا نے کی خدمت میں اپنے دل وجان سے کرتا ہوں میرا گواہ ہے کہ میں تمہیں ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد کرتا رہوں۔ 10 میں اپنی دعاؤں میں ہمیشہ یہ درخواست کرتا ہوں کہ خدا کی مرضی سے تمہا رے پاس آنے میں کس طرح کامیابی ہو۔ 11 میں تمہا ری ملاقات کا مشتاق ہوں۔ تا کہ میں تم سے ملکر کچھ روحانی نعمت دینا چاہتا ہوں جس سے تم مضبو ط ہو جا ؤگے۔ 12 میرا مطلب ہے کہ میں بھی تمہا رے درمیان آپس میں تمہا رے ایک دوسرے کے ایمان کے ساتھ بندھارہا ہوں تمہا را یقین مجھے مدد کریگا اور میرا یقین تمہا ری مدد کریگا۔

13 میرے بھا ئیو اور بہنو! میں چاہتا ہوں کہ تم کو آ گاہ کروں کہ میں نے بار بار تمہارے پاس آنے کا ارادہ کیا تا کہ جیسا پھل میں نے غیر یہودیو ں میں حاصل کیا ہے ویسا ہی تم سے بھی حاصل کر سکوں۔ مگر اب تک رکا رہا۔

14 مجھ پریونانیوں اور غیریو نانیوں ، داناؤں اور بیوقوفوں کا قرض ہے۔ 15 اسی لئے مجھے تم لوگوں کو بھی جو کہ روم میں ہو خوش خبری سنانے کا بیحد شوق ہے۔

16 میں خوش خبری سے شرمندہ نہیں ہو ں کیوں کہ وہ خدا کی ایک قوت ہے جس سے خدا ایمان رکھنے والے ہر ایک کو نجات دیتا ہے۔ پہلے یہودیوں اور غیر یہودیوں کے لئے بھی۔ 17 کیوں کہ خوش خبری میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ خدا انسان کو اپنے تئیں کیسے راست باز بناتا ہے یہ آغاز سے انجام تک یقین پر مبنی ہے جیسا کہ لکھا ہے کہ “جو شخص ایمان سے خدا کے ساتھ راستباز ہے ہمیشہ جیتا رہے گا۔” [b]

زبُور 9:13-20

13 خداوند کی میں نے ستائش کی :“اے خدا ، مجھ پر رحم کر۔
    دیکھ کس طرح میرے دشمن مجھے د کھ دیتے ہیں۔
    ’موت کے پھاٹکوں‘سے مجھے بچا لے۔
14 تا کہ میں تیری کامل ستائش کا اظہار کروں۔
    یروشلم کے پھاٹکوں پر میں شادماں ہو ں گا۔ کیوں کہ تو نے مجھ کو بچا لیا۔”

15 قوموں نے گڑھے کھو دے تا کہ لوگ اس میں گر جا ئیں۔ مگر وہ اپنے ہی کھو دے گڑھے میں خود گر گئے۔
    شریروں نے پو شیدہ جال بچھائے، تا کہ وہ اُس میں دوسروں کو پھانسيں، لیکن اُن میں اُن کے ہی پاؤں پھنس گئے۔
16 خداوند نے ان لوگوں کو جال میں پھنسایا جو انہوں نے دوسروں کے لئے بچھایا تھا۔
    اس طرح لوگوں نے جانا کہ وہ انصاف کر تا ہے اور بد کرداروں کو سزا دیتا ہے۔

17 وہ شریر ہیں جو خدا کو بھولتے ہیں،
    ایسے لوگ پا تا ل میں جا ئیں گے۔
18 کبھی ایسا لگتا ہے جیسے خدا مصیبت زدوں کو بھو ل گیا ہے۔
    ایسا لگتا ہے غریبوں کے لئے کو ئی امید نہیں۔
    لیکن خدا حقیقت میں ان لوگوں کو ہمیشہ کے لئے نہیں بھو لتا۔

19 اے خداوند! اٹھ قوموں کا فیصلہ کر۔
    ان لوگوں کو یہ سوچنے نہ دے کہ وہ طاقتور ہیں۔
20 لوگوں کو خوف دلا تا کہ وہ جان جائیں کہ وہ سب صرف انسان ہیں۔

امثال 19:4-5

دولتمند کے کئی دوست ہو تے ہیں لیکن ایک غریب شخص اپنے دوستو ں سے بیگانہ ہو جا تا ہے۔

جھو ٹا گواہ بے سزا نہ رہے گا ، وہ جو جھوٹ بولتا ہے سزا سے نہ بچ پا ئے گا۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

2007 by World Bible Translation Center