Beginning
1 بزرگ کی طرف سے،
خدا کی منتخبہ خاتون اور اُن کے بچوں کے نام سلام:
میں تم سے سچائی کے ساتھ محبت کرتا ہوں اور وہ تمام لوگ جو سچائی کو جانتے ہیں تمہیں چاہتے ہیں۔ 2 ہم تمہیں سچا ئی کی وجہ سے محبت کر تے ہیں جو تم میں ہے وہ سچائی ہم میں ہے اور ہمیشہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی۔
3 فضل و کرم اور سلامتی ہمارے ساتھ رہے گی خدا باپ اور اس کے بیٹے یسوع مسیح کی طرف سے ہم یہ فضل سچائی اور محبت کے ذریعے پا تے ہیں۔
4 میں تمہا رے چند بچوں کے متعلق جان کر بہت خوش تھا اور مجھے خوشی ہے کہ وہ سچا ئی کی راہوں پر چل رہے ہیں جیسا کہ باپ نے ہمیں حکم دیا ہے۔ 5 اور اب اے عزیز بی بی! میں کہتا ہوں ہم ا یک دوسرے سے محبت رکھیں یہ کو ئی نیا حکم نہیں یہ وہی حکم ہے جو شروع ہی میں ملا تھا۔ 6 اور محبت کے معنی یہ ہیں کہ ہم اس طریقے سے رہیں جس طرح خدا نے ہم کو رہنے کا حکم دیا تم محبت کی زندگی گذارو اور یہ حکم تم شروع ہی میں سن چکے ہو۔
7 اب دنیا میں گمراہ کر نے والے کئی جھوٹے معلم ہیں اور یہ جھو ٹے گمراہ کر نے وا لے یسوع مسیح کا بحیثیت انسان دُنیا میں آنے کا اقرار نہیں کر تے جو شخص اس واقعہ کا اقرار نہ کرے وہ جھو ٹا معلّم ہے اور مسیح کا دشمن ہے۔ 8 ہو شیار رہو اپنی محنت کے صلہ کو مت کھو نا خبر دار رہنا تا کہ تم کو تمہارا پورا صلہ مل جائے۔
9 ہر شخص کو مسیح کی تعلیم پر قائم رہنا چاہئے اگر کو ئی شخص مسیح کی تعلیم تبدیل کرے تب اسکے پاس خدا نہیں لیکن جو مسیح کی تعلیم پر قائم رہے اور اسکے پاس تعلیم ہے تب اسکے پاس باپ اور بیٹا دونوں ہیں۔ 10 اگر کو ئی تمہارے پاس آکر یہ تعلیم نہ لائے تو تم اسکی خاطر اپنے گھر میں نہ کر نا نہ اس سے میل ملاپ رکھنا۔ 11 اگر تم ایسے آدمی سے میل ملاپ رکھو گے تو تم اسکے بُرے کاموں میں حصّہ لو گے۔
12 میں تمہیں بہت کچھ لکھنا چاہتا ہوں لیکن میں اسکے لئے کاغذ اور روشنائی استعمال کر نا نہیں چاہتا اور اسکے بجائے میں امید کر تا ہوں تا کہ ہم ملکر بات کریں اس طرح ہماری خوشی پو ری ہو گی۔ 13 تمہاری بہن کے بچّے جنہیں خدا نے چنا ہے انکا سلام اور محبت تمہارے لئے پیش ہے۔
1 بزرگ کی جانب سے،
میرے عزیز دوست گِیُس کو جس سے مجھے سچی محبت ہے سلام:
2 میرے عزیز دوست! میں جانتا ہوں کہ تمہا ری جان عافیت سے ہے اور اس لئے میں دعا کرتا ہوں کہ تو ہر جگہ عافیت سے رہے اور دعا کرتا ہوں کہ صحت اچھی رہے۔ 3 چند عیسائی بھا ئی آئے اور مجھ سے تمہاری زندگی کی سچا ئی کے متعلق کہا ہے کہ تم سچائی کے راستے پر جا رہے ہو یہ سن کر مجھے بہت خوشی ہو ئی۔ 4 کو ئی چیز اتنی بڑی خوشی مجھے نہیں دیتی جتنی یہ سن کر ہوتی ہے کہ میرے بچے سچائی کے راستے پر چل رہے ہیں۔
5 میرے عزیز دوست!یہ بہت اچھی بات ہے کہ تم نے عیسائی بھا ئیوں کے لئے مدد کرنا شروع کی ہے اور تم ان کی بھی مدد کرتے ہو جنہیں تم نہیں جانتے۔ 6 یہ بھا ئی تمہا رے محبت کے تعلق سے کلیسا میں کہتے ہیں برائےِ کرم تم یہ عمل جاری رکھو اور ان کی مدد اِس طریقے سے کرو جو خدا کو خوش کرے۔ 7 یہ بھا ئی مسیح کی خدمت کے لئے نکلے ہیں اور یہ لوگ غیر ایمان وا لوں سے کوئی مدد نہیں چاہتے۔ 8 اِس لئے ہمیں ایسے لوگوں کی مدد کر نی چاہئے جب ہم ان کی مدد کریں گے تو گویا ہم ان کے سچائی کے کاموں میں شامل ہوں گے وہ جو سچائی کے لئے کام کرتے ہیں۔
9 میں نے اس کلیسا کو ایک خط لکھا ہے لیکن دیوُ ترفیس ہماری بات نہیں سنتا جو ہم کہنا چاہتے ہیں وہ ایک بڑا سردار بننا چاہتا ہے۔ 10 بس جب میں آؤں گا تو اُس کے کاموں کو جو وہ کر رہا ہے اِس کے تعلق سے بات کروں گا وہ فضول کہتا ہے اور ہما رے بارے میں برائیاں کرتا ہے بلکہ وہ ان بھا ئیوں کی مدد کر نے سے انکار کرتا ہے جو مسیح کی خدمت کے لئے کام کرنے نکلے ہیں دیوتر فیس ان لوگوں کو روکتا ہے جو اِن بھا ئیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور انہیں کلیسا سے نکال دینا چاہتا ہے۔
11 میرے عزیزدوست! بُرائی کو نہ اپنا نا بلکہ نیکی کو اختیار کرنا کیوں کہ جو نیکی کرتا ہے وہ خدا کے پاس ہے اور جو بُرا ئی کرتا ہے۔وہ خدا کو نہیں جانتا۔
12 تمام لوگ دیمیتریوس کے متعلق اچھا ہی کہتے ہیں اور سچائی بھی اس کا اقرار کرتی ہے جو وہ کہتے ہیں اور ہم بھی اس کے تعلق سے اچھّا ہی کہتے ہیں اور ہمارا کہنا سچ ہے۔
13 میں تم سے کئی چیزوں کے بارے میں لکھنا چاہتا ہوں لیکن میں اس کے لئے قلم اور روشنا ئی استعمال نہیں کرنا چاہتا۔ 14 مجھے امید ہے کہ بہت جلد تم سے ملوں گا تا کہ ہم ایک ساتھ مل کر بات کریں۔ 15 تم پر سلامتی ہو۔ میرے ساتھ دوست لوگ ہیں وہ بھی تمہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ وہاں ہر ایک شخص کو ہماری طرف سے سلام کہنا۔
1 یہوداہ کی طرف سے جو یسوع کا خادم اور یعقوب کا بھا ئی ہے۔
ان تمام منتخبہ لوگوں کو جن سے خدا یعنی باپ محبت رکھتا ہے اورجو یسوع مسیح میں محفوظ ہيں سلام:
2 تم کو رحم سلامتی اور محبت و سعت پو ری طرح ملتی ہے۔
خدا کی طرف سے گنہگاروں کو سزا
3 عزیز دوستو! میں نے بہت چاہا کہ تمہیں نجات کے بارے میں لکھوں جس میں ہم سب شریک ہیں تو میں نے یہ ضروری سمجھا کہ میں تمہیں کچھ اور بارے میں لکھوں اور میں تمہا ری ہمت بڑھاؤں تم اس کے لئے جدّوجہد جاری رکھو وہ ایمان جسے خدا اپنے مقدس لوگوں کو ایک ہی بار دے چکا ہے۔ 4 کچھ لوگ تمہا رے گروہ میں خفیہ طور سے داخل ہو گئے ہیں۔ جنکے بارے میں بہت پہلے ہی نبیوں نے لکھ دیاتھا کہ وہ بر ائیوں کے کرتے رہنے کی وجہ سے قصوروار ہیں۔ وہ خدا کے خلاف ہیں اور ایسے لوگ بُرے کام کر نے کے لئے خدا کے فضل کا نا جا ئز فائدہ اٹھا تے ہیں۔ ایسے لوگ یسوع مسیح کو جو ہما را وا حد ما لک اور خداوندہے قبول کر نے سے انکا ر کرتے ہیں۔
5 میں پہلے تمہا ری مدد کرنا چاہتا ہوں یہ یاد دلا نے کے لئے کہ سب کچھ تم جانتے ہی ہو تم یاد کرو کہ خداوندنے اپنے لوگوں کو سر زمین مصر سے نکال کر انہیں بچایاتھا اس کے بعد خداوند نے ان لوگوں کو تباہ کر دیا جو ایمان نہیں لا ئے۔ 6 اورتم یاد کرو ان فرشتوں کو جنکے پاس اقتدار تھا اور وہ اُسے قائم نہیں رکھ سکے انہوں نے اپنا مقام چھوڑ دیااِس لئے خداوند نے ان فرشتوں کو اندھیرے ہی میں رکھا اور انہیں ہمیشہ کے لئے قید میں زنجیر وں سے باندھ دیا اُن کو اِس لئے رکھا گیا کہ روز آخرت اُن کا فیصلہ کیا جائیگا۔ 7 اور سدوم اور عمورہ کے شہروں کو اور ان کے اطراف کے شہروں کو ہی یاد کرو وہ لوگ ان فرشتوں کی مانند ہیں۔ اُن شہروں میں بے انتہا حرامکاری اور گناہ کے کام کئے گئے تھے اور وہ ہمیشہ کے لئے آ گ کی سزا کے عذاب میں پھینکے گئے جو ہما رے لئے مثال ہے۔
8 اسی طرح وہ لوگ جو تمہا رے گروہ میں شا مل ہو ئے اور خوابوں کی دنیا میں رہکر اپنے آپ کو گندا بنا لئے ہیں اُن لوگوں نے خدا کے اقتدار کو رد کیا اور پرُ جلال فرشتوں کی بے عزّتی کی۔ 9 حتیٰ کہ مقّرب فرشتہ میکائیل نے بھی شیطان کے ساتھ بحث کی کہ موسیٰ کی لاش کو کون رکھے گا اور اِسی طرح لعن وطعن کر نے میں شیطان پر الزام عائد کر نے کی جرا ء ت نہ کی لیکن اتنا کہا، “خداوند شاید تجھے سزا دے۔”
10 لیکن سارے لوگ جو یہ باتیں نہیں جانتے اس پر صرف تنقید کرتے ہیں وہ تھوڑا بہت جانتے ہیں بلکہ اپنی عقل سے نہیں جانتے بلکہ وہ حیوانی عقل جانوروں کی طرح جو سوچ نہیں سکتے ان چیزوں کو سمجھتے ہیں اور یہی چیزیں انہیں تباہ کر تی ہیں۔ 11 افسوس ان کے لئے بڑی خرابی ہے یہ لوگ قابیل کے راستے پر چلتے ہیں صرف دولت کے لئے انہوں نے ان غلط راستوں کواختیار کیا ہے جو بلعام نے اختیار کیا تھا یہ لوگ قورح کی مانند ہیں جو خدا کے مخالف میں لڑا تھا اور وہ تباہ ہو گیا۔
12 یہ لوگ تمہا ری محبت کی ضیافتوں میں تمہا رے ساتھ کھا تے پیتے وقت گویا پو شیدہ چٹانیں ہیں وہ لوگ بے دھڑک تمہا رے ساتھ کھا تے پیتے ہیں۔ مگر انہیں صرف اپنی ہی فکر رہتی ہے وہ بغیر پانی کے بادل ہیں وہ پت جھڑ کے ایسے درخت ہیں جن پر پھل نہیں ہوتا وہ دونوں طرح سے مردہ اور جڑ سے اکھڑے ہو ئے پیڑ ہیں۔ 13 وہ سمندر کی ایسی بھیانک لہروں کی مانند ہیں جو اپنی بے شرمی کے کاموں سے جھاگ اچھالتی ہیں وہ ایسے بھٹکنے والے ستارے ہیں جن میں ہمیشہ تاریکی ہے۔
14 حنوک نے جو آدم کی ساتویں اولاد میں سے تھا ان لوگ ں کے متعلق کہہ چکا ہے، “دیکھو خداوند اپنے لا کھوں مقّدس فرشتوں کے ساتھ آرہے ہیں۔ 15 خداوند سب لوگوں کا فیصلہ کرنے کے لئے آر ہے ہیں اور وہ ان لوگوں کو سزادیگا جو اس کے مخالف ہیں اور جو بھی انہوں نے خدا کے خلاف کیا ہے اور خدا ان گنہگاروں کو جنہوں نے خدا کے خلاف سخت الفاظ کہے ہیں سزادے گا۔”
16 وہ لوگ ہمیشہ دوسروں کے متعلق شکا یت کرتے اور ہمیشہ ان میں غلطیوں کو تلاش کر تے ہیں وہ ہمیشہ ویسے ہی بُرے کام کرتے ہیں جیسا وہ چاہتے ہیں اور اپنے منہ سے بے وجود اور غرور کی با تیں کہتے ہیں۔وہ دوسروں کی تعریف کرتے ہیں تا کہ وہ جو چاہتے ہیں اس سے مل جا ئے۔
کاموں کے کرنے کے لئے تنبیہ
17 لیکن عزیز دوستو! ان الفاظ کر یاد کرو کہ جب خداوند یسوع مسیح کے رسولوں نے پہلے ہم سے کیا کہا ہے۔ 18 رسولوں نے تم سے کہا، “ آ خر زمانہ میں لوگ خدا کے تعلق سے مذاق ا ڑا ئیں گے” اور اپنی مرضی کے مطا بق کریں گے اور خدا کی مرضی کے خلاف کریں گے۔ 19 یہ لوگ تم میں پھوٹ ڈال کر تمہیں الگ الگ کریں گے۔ یہ لوگ اپنے گناہوں کے غلام ہیں ان کو مقدس روح نہیں ہے۔
20 لیکن تم عزیز دوستو اپنے مقدس ایمان میں رہکر ایک دوسرے کو طاقتور بناؤ اور مقدس روح کے ساتھ دعا کرو۔ 21 اپنے آپ کو ہمیشہ خدا کی محبت میں رکھو اور انتظار کرو کہ خداوند یسوع مسیح اپنے رحم سے تمہیں ہمیشہ کی زندگی دے۔
22 جو لوگ شک وشبہ میں ہیں ان پر رحم کرو۔ 23 تمہیں آگے بڑھ کر دوسروں کو بچانا ہے ان کو آ گ میں سے نکالنا ہو گا لیکن جب تم دوسروں کی مد دکرو تو اس وقت ہوشیار رہو حتیٰ کہ ان کے کپڑوں سے بھی جن پر گناہوں کے دھبے لگے ہیں نفرت کرو۔
خدا کی حمد
24 وہ جو طاقتور ہے جو تمہیں گر نے سے بچا سکتا ہے اور اپنے جلال سے تمہیں بغیر کسی قصور کے خوشی نواز سکتا ہے۔ 25 صرف وہی خدا ہے وہ ہمارا نجات دہندہ ہے۔ جلال عظمت،بڑ ائی،طاقت اور اقتدار اسی کے لئے ہے ہمارے خداوند یسوع مسیح کے ذریعہ ہر وقت ما ضی میں اور اب اور ہمیشہ کے لئے بھی رہے۔ آمین!
©2014 Bible League International