Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Historical

Read the books of the Bible as they were written historically, according to the estimated date of their writing.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
اوّل تواریخ 13-15

معاہدہ کے صندوق کی واپسی

13 داؤد نے ان سبھی عہدیداروں سے جو ہزارو ں اور سیکڑوں کے سپہ سالار تھے رابطہ قائم کیا۔ داؤد نے اسرائیل کی پوری اجلاس سے کہا : “اگر تم محسوس کرتے ہو کہ یہ اچھا ہے اور اگر یہ خداوند ہمارا خدا کی طرف سے ہے تب ہمیں اسرائیل کے ہر علاقے میں رہنے وا لے ہمارے بھا ئیوں کے ساتھ ہی ساتھ کا ہنوں اور ان کے شہروں اور چراگاہوں میں رہنے وا لے لاویوں میں قاصدو ں کو بھیجنے دو۔تاکہ وہ ہم میں شامل ہو سکیں۔ ہمیں ہمارے خدا کے معاہدہ کے صندوق کو واپس لا نے دو۔ کیو نکہ ہم لوگوں کو ساؤل کے دورِ حکومت میں رد کردیا تھا۔ اور سارے اسرائیل ایسا کرنے کیلئے راضی ہو گئے۔کیونکہ تمام لوگوں نے خیال کیا تھا کہ ایسا کرنا صحیح ہے۔”

اور اس لئے داؤد نے مصر کو سیحور دریا سے حمات کے شہر تک تمام بنی اسرائیلیوں کو قریت یعریم شہر سے معاہدہ کے صندوق کو لانے کے لئے جمع کیا۔ داؤد اور سارے اسرائیلی یہوداہ کے بعلہ ( قریت یعریم ) کو خدا کا صندوق، خداوند جو کروبی فرشتوں کے اوپر بیٹھتے ہیں ،واپس لا نے گئے یہ یہی صندوق ہے جسے خداوند کے نام سے پکا را جا تا ہے۔

ان لوگو ں نے معاہدہ کے صندوق کو ابینداب کے گھر سے ایک نئی گاڑی میں لا ئے۔عزّا اور اخیو گاڑی ہانک رہے تھے۔

داؤد اور سبھی بنی اسرائیل پورے جوش وخروش کے ساتھ تقریب منا رہے تھے۔ وہ لوگ گا رہے تھے اور بربط ، ستار ، ڈھول ،مجیرا اور بگل کے ساتھ موسیقی بجا رہے تھے۔

وہ کیدون کی کھلیان میں آئے گاڑی کھینچنے وا لے بیلو ں کو ٹھو کر لگی عزا نے معاہدہ کے صندوق کو سنبھالنے کے لئے اپنے ہا تھ آگے بڑھا ئے۔ 10 خداوندعزا پر بہت غصہ ہوا۔خداوند نے عزا کو مار ڈا لا کیوں کہ اس نے صندو ق کو چھو لیا تھا۔ اس لئے وہ خدا کے سامنے مر گیا۔ 11 داؤد غصّہ ہو ئے کیوں کہ خداوند نے اپنا غصہ عزا پر دکھا یا۔ اس لئے اب تک وہ جگہ “ پرض عزّا [a] سے جانی جا تی ہے۔

12 داؤد اس دن خدا سے ڈرگیا۔ اور اس نے کہا، “میں معاہدہ کے صندوق کو یہاں اپنے پاس کیسے لا سکتا ہوں؟” 13 اس لئے داؤد نے معاہدہ کے صندوق کو اپنے ساتھ شہر داؤد نہیں لے گیا۔ اس کے بجائے اس نے معاہدہ کے صندوق کو عوبید ادوم کے گھر پر رکھا۔ عوبید ادوم جاتی لوگوں میں سے تھا۔ 14 اس لئے معاہدہ کا صندوق عوبید ادوم کے خاندان کے ساتھ اس کے گھر میں تین مہینے رہا۔اور خداوند نے عوبید ادوم کے خاندان کو اور اس کے یہاں جو کچھ بھی اس کو فضل عطا کیا۔

داؤد کی بادشاہت میں ترقی ہو نا

14 حیرام ، صور شہر کے بادشا ہ نے داؤد کے پا س خبر رسانوں کو بھیجا۔ حیرام نے بلوط کے تختے ، سنگتراشوں اور بڑھئی کو داؤد کا گھر بنانے کیلئے بھیجا۔ اس لئے داؤد کو محسوس ہوا کہ خداوند نے اسے اسرائیل کے اوپر بادشاہ قائم کیا ہے کیوں کہ اس نے اپنی سلطنت کو اپنے لوگ ، اسرائیل ،کے لئے طاقتور بنا یا۔

داؤد نے یروشلم میں بہت سی عورتوں کے ساتھ شادی کی اور اس کے بہت سے بیٹے اور بیٹیاں ہو ئیں۔ یہ داؤد کی اولاد کے نام ہیں جو یروشلم میں پیدا ہو ئیں، سموع ، سوباب ، ناتن ، سلیمان ، ابحار ، اسوع ، الفلط ، نوحہ ، نفج، یفیعہ ، الیسمع، بعلیدع، الیفلط۔

داؤد کا فلسطینیوں کو شکست دینا

فلسطینی لوگوں نے سُنا کہ داؤد کو اسرائیل کے بادشاہ کے طور پر مسح کیا گیا ہے۔ اس لئے تمام فلسطینی لوگ داؤد کی کھوج میں گئے۔ داؤد نے اس بارے میں سنا اور وہ ان لوگوں کے روبرو ہو نے کے لئے باہر گئے۔ فلسطینیوں نے رفائیم کی وادی پر دھاوا بو لا۔ 10 داؤد نے خدا سے پو چھا ، “اگر میں فلسطینی لوگو ں کے خلاف جا ؤں تو کیا تو مجھے انہیں شکست دینے میں مدد کرے گا ؟”

تب خدا وند نے داؤد کو جواب دیا ، “جاؤ میں تمہیں فلسطینی لوگوں کو شکست دینے میں مدد کروں گا۔

11 اس لئے داؤد اور اس کے آدمی بعل پراضیم [b] کے شہر تک گئے اور وہاں داؤد نے فلسطینی لوگوں کو شکست دی۔داؤد نے کہا ، “خدا نے میرے ہا تھ سے میرے دشمنوں کو توڑ ڈا لا ویسے ہی جیسے پانی ٹوٹے ہو ئے باندھ سے پھوٹ پڑتا ہے۔” اس لئے اس جگہ کا نام بعل پراضیم ہے۔ 12 فلسطینی لوگوں نے ان کے بُتوں کو بعل پراضیم میں چھوڑا۔داؤد نے اپنے آدمیوں کو حکم دیا کہ وہ ان بتو ں کو جلادیں۔

فلسطینیوں پر دوسری فتح

13 فلسطینیو ں نے رفائیم کی وادی پر پھر سے دھاوا بو لا۔ 14 اس لئے داؤد نے پھر خدا سے رہبری کی درخواست کی اور خدا نے ان سے کہا ، “ان پر سیدھا حملہ مت کر و بلکہ ان کے چاروں طرف جا ؤ اور اس طرف سے ان کے پاس بڑھو جہاں بلسان درخت [c] ہو۔ 15 اور جب تمہا را پہریدار بلسان کے درخت کے چوٹیوں سے بڑھنے کی آواز سنے گا۔ تو لڑا ئی میں کودجانا۔ میں تم سے پہلے فلسطینیو ں کو ہرانے جا ؤں گا۔” 16 داؤد نے وہی کیا جیسا کہ خدا نے حکم دیا اور ان لوگوں نے فلسطینیو ں کو جبعون سے جزرتک شکست دی۔ 17 اس طرح سے داؤد تمام ملکوں میں مشہور ہوا۔ خداوند نے تمام قوموں کو اس سے ڈرادیا۔

معاہدہ کا صندو ق یروشلم میں

15 داؤد نے شہر داؤد میں اپنے لئے ایک محل بنوایا اور اس نے معاہدہ کے صندوق کے لئے ایک جگہ بنا ئی۔اور اس کے لئے ایک خیمہ ڈا لا۔ تب داؤد نے کہا ، “صرف لاوی لوگو ں کو معاہدہ کے صندوق کو لے جانے کی اجازت ہے۔ خداوند نے انہیں معاہدہ کے صندوق کو لے جانے کیلئے اور ہمیشہ خدمت کیلئے چُنا ہے۔”

تب داؤد نے معاہدہ کے صند وق کوجسے اس نے اس کے لئے تیار کی تھی ا س جگہ لے جانے کیلئے سبھی بنی اسرائیلیوں کو یروشلم میں جمع کیا۔ داؤد نے ہارون اور لاویو ں کی نسلوں کو جمع کیا۔

قہات کی نسلوں سے اور یل کے ساتھ جو کہ انکا قائد تھا ۱۲۰ لوگ تھے۔

دوسو بیس لوگ مراری کے خاندانی گروہ سے تھے عسایاہ ان کا قائد تھا۔

ایک سو تیس لوگ جیر شون کے خاندانی گروہ سے تھے۔ یو ئیل ان کا قائد تھا۔

دو سو آدمی الیصفن کے خاندانی گروہ سے تھے۔سمعیاہ ان کا قائد تھا۔

اَسّی لوگ جیر شون کے خاندانی گروہ سے تھے الی ایل ان کا قائد تھا۔

10 ایک سو بارہ لوگ عزی ایل کے خاندانی گروہ سے تھے عمّینداب ان کا قائد تھا۔

لاویوں اور کاہنوں سے داؤد کا مباحشہ کرنا

11 تب داؤد نے صدوق اور ابی یاتر کا ہنو ں سے کہا کہ وہ ان کے پاس آئیں۔داؤد نے اوری ایل ، عسایاہ ، یوئیل سمعیاہ اور عمّینداب لا ویوں کو بھی اپنے پاس بُلا یا۔ 12 اس نے ان ے کہا ، “تم لوگ لا وی خاندانو ں کے قائدین ہو اور تمہیں خود کو اور دوسرے لا ویو ں کو مقدّس بنا نا چا ہئے۔ [d] تب خداوند ، اسرائیل کے خدا کےمقدس صندو ق کو اس جگہ پر لا ؤ جسے میں نے اس کے لئے بنا ئی ہے۔ 13 کیونکہ پہلے ہم لوگ اسے نہیں لے گئے تھے اور ہم لوگ خدا سے نہیں پو چھے تھے کہ اسے کیسے کیا جانا چا ہئے۔ خداوند ہم لوگوں کے خدا نے ہم لوگوں کو غصّہ دکھا یا تھا۔”

14 تب کا ہنو ں اور لا ویوں نے اپنے کو پاک کیا جس سے وہ اسرائیل کے خداوند خدا کے صندوق کو لے کر چل سکیں۔ 15 لا ویوں نے بڑے ڈنڈوں کے سہارے معاہدے کے صندو ق کو اپنے کندھوں پر لے آئے جیسا کہ موسیٰ نے خداوند کی ہدایت کے مطابق حکم دیا تھا۔

گلوکار

16 داؤد نے لاویوں کے قائدین کو ان کے رشتے داروں سے گلوکاروں کو بلند آواز اور خوشی کے ساتھ موسیقی کے آلات ستار ، بربط اور مجیرا کا استعمال کرکے گانے کیلئے بحال کرنے کیلئے کہا۔

17 اس لئے لا ویوں نے یو ئیل کے بیٹے ہیمان اور اس کے رشتے داروں سے برکیاہ کے بیٹے آسف ، اور ان کے رشتے داروں سے مراری کی نسلیں اور قوسیاہ کا بیٹا ایتان ، 18 اور ان لوگوں کے ساتھ ان کے رشتے داروں سے جو کہ ان کے مددگار تھے : زکریاہ یعزی ایل ، شمیر اموت ، یحی ایل ، عنّی ، الیاب ، بنایاہ ، معسیاہ ، متنیاہ ، الیفلہو ، مقنیاہ ، عوبید ادوم اور یعی ایل۔

19 گلو کار ہیمان ، آسف ، اور ایتان کانسہ کے مجیرے بجارہے تھے۔ 20 زکریاہ یعز ی ایل ، شمیرا موت ، یحی ایل ، عنّی ، الیاب ، معسیاہ اور بنایاہ کو علاموت [e]۔ کے مطابق ستار بجانے تھے۔ 21 متنیاہ ، الیفلہو، مقنیاہ ، عوبید ادوم ، یعی ایل اور عزریاہ کو ستارا شمنیت [f] کے حکم کے مطابق بجانا تھا۔ وہ لوگ موسیقی کا رو ں کو ہدایت دے رہے تھے۔ 22 لاوی گلوکارو ں کا قائد کنانیاہ گانے میں ہدایت کار تھے کیو ں کہ وہ گانے میں بہت مہارت رکھتا تھا۔

23 برکیاہ اور القانہ معاہدہ کے صندوق کے پہریداروں میں سے دو تھے۔ 24 کا ہن شیبا نیاہ ، یہوسفط ، نتنی ایل ، عماسی ، زکریاہ ، بنایاہ اور الیعزر کا کا م معا ہدہ کے صندوق کے سامنے چلتے ہو ئے بگل بجانا تھا۔۔عوبید ادوم اور یحی معاہدہ کے صندو ق کے دوسرے محافظ تھے۔

25 داؤد ، اسرائیل کے بزرگ ( قائدین ) اور ہزا روں کے سپہ سالا ر خداوند کے معاہدہ کا صندوق لینے گئے۔ وہ اسے عوبید ادوم کے گھر سے خوشی میں باہر لا ئے۔ 26 خدا نے لاویوں کی مدد کی جو خداوند کے معاہدہ کے صندو ق کو لے کر چل رہے تھے۔انہوں نے سات بیلوں اور سات مینڈھوں کا نذرانہ پیش کیا۔ 27 داؤد عمدہ کتانی چغّہ پہنے ہو ئے تھے ، گلوکار اور کنانیاہ جو کہ گانے اور موسیقی کا نگراں کار تھا وہ بھی کتانی ایفود پہنے ہو ئے تھے۔

28 اس طرح سبھی بنی اسرائیل خداوند کے معاہدہ کے صندوق کو چلاّنے کی آواز ، مینڈھے کے سینگ کی آواز ، بگل اور مجیرے کی آواز کے ساتھ بر بط اور ستار بجاکر لے آئے۔

29 جب معاہدہ کا صندوق شہر داؤد میں پہنچا توساؤل کی بیٹی میکل کھڑ کی سے جھانک کر دیکھی۔اس نے بادشاہ داؤد کو ناچتے اور جشن مناتے ہو ئے دیکھی اور اس نے اس کے تئیں میں اپنی ساری عزت واحترام کھو دی۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International