Print Page Options Listen to Reading
Previous Prev Day Next DayNext

The Daily Audio Bible

This reading plan is provided by Brian Hardin from Daily Audio Bible.
Duration: 731 days

Today's audio is from the EHV. Switch to the EHV to read along with the audio.

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
اوّل سموئیل 14

یونتن کا فلسطینیوں پر حملہ

14 ایک دن ساؤل کا بیٹا یُونتن نو جوان آدمی سے جو اسکا ہتھیا ر لئے ہو ئے تھا بات کر رہا تھا۔ یونتن نے کہا ، “ہم لوگوں کو وادی کی دوسری طرف فلسطینیوں کے خیمہ میں چلنا چا ہئے۔” لیکن یونتن نے اس کے بارے میں اپنے باپ سے نہ کہا۔

ساؤل جبعہ کے نکاس پر مُجرون میں انار کے درخت کے نیچے بیٹھا تھا۔ یہ کھلیان کے قریب تھا۔ ساؤل کے ساتھ تقریباً ۶۰۰ آدمی تھے۔ ان لوگوں کے درمیان اخیاہ نامی آدمی تھا۔ وہ کا ہن کا چغہ پہنے تھا۔ اخیاہ یکبود کے بھا ئی اخیطوب کا بیٹا تھا۔ یکبود فینحاس کا بیٹا تھا۔ فینحاس عیلی کا بیٹا تھا۔ عیلی شیلاہ میں کا ہن تھا۔

ان لوگوں نے نہیں جانا کہ یوُنتن وہاں سے پہلے ہی نکل گیا ہے۔ پہا ڑی راستے کے ہر طرف جس سے ہو کر یونتن فلسطینی خیمہ میں جانے کا منصوبہ بنا یا تھا بڑی بڑی نکیلی چٹانیں تھیں نکیلی چٹان کا نام بوصیص تھا۔ دوسری طرف کی بڑی چٹان کا نام سنہ تھا۔ ایک چٹان کا رُ خ شمال کی طرف مکماس کی جانب تھا اور دوسری بڑی چٹان کا رُخ جنوب کی جبع کی جانب تھا۔

یونتن نے اس کے نوجوان مددگار سے کہا ، “جو اس کا ہتھیار لئے ہو ئے تھا۔ ” آؤ ! ہم اجنیوں کی فوجوں کے خیمہ کی طرف چلیں۔ ہو سکتا ہے خداوند ہمیں ان لوگوں کو شکست دینے میں مدد کریگا۔ کو ئی بھی چیز خداوند کو نہیں رو ک سکتی انلوگوں کو بچانے سے ، چا ہے ہم لوگوں کے پاس سپا ہی کم ہو ں یا زیادہ۔”

نوجوان آدمی جو یونتن کا ہتھیار لئے ہو ئے تھا اس نے کہا ، “جو آپ بہتر سمجھیں وہی کریں آپ جو بھی فیصلہ کریں میں اس میں آپ کے ساتھ رہوں گا۔”

یونتن نے کہا ، “چلو ہم وادی کو پار کریں اور فلسطینی محافظین کے پاس جا ئیں۔ ہم انہیں اپنے آپ کو دیکھنے دیں گے۔ اگر وہ ہم سے کہتے ہیں ، ’ وہاں ٹھہرو جب تک ہم تمہا رے پاس نہ آئیں، ’تو ہم جہاں ہیں وہیں ٹھہریں گے۔ ہم اوپر ان لوگو ں تک نہیں جا ئیں گے۔ 10 لیکن اگر فلسطینی آدمی کہتے ہیں ، ’اوپر یہاں آ ؤ، ’ہم اوپر ان کے پاس کود پڑیں گے کیوں کہ وہ خدا کی طرف سے نشان ہو گا اس کے معنی ہوں گے خداوند نے ہمیں ان کو شکست دینے کی اجازت دی ہے۔”

11 اس لئے ان دونوں نے فلسطینیوں کو خیمہ میں اپنے آپ کو دکھا ئے۔ محافظین نے کہا ، “دیکھو ! عبرانی سوراخوں سے باہر آئے ہیں جس میں وہ چھپے ہو ئے تھے۔” 12 فلسطینیوں نے قلعہ میں یونتن اور اس کے مددگار کو پکا را “ یہاں اوپر آ ؤ ہم تم کو سبق سکھا ئیں گے۔”

یونتن نے اس کے مددگار کو کہا ، “میرے ساتھ پہا ڑی کے اوپر آؤ خداوند اسرا ئیل کو فلسطینیوں کو شکست دینے کے لئے موقع دے رہا ہے۔”

13-14 اس لئے یونتن اپنے ہا تھوں اور پیروں کے سہا رے اوپر پہا ڑی پر چڑھ گیا اس کا مدد گار اس کے پیچھے تھا۔ یونتن اور اس کے مددگار نے فلسطینیو ں پر حملہ کیا۔ پہلے حملے میں انہوں نے تقریباً ڈیڑھ ایکڑ کے رقبہ میں بیس فلسطینیوں کو ہلاک کیا۔ یونتن نے فلسطینیو ں پر حملہ کیا اور انہیں گرادیا۔ اس کا مددگار اس کے پیچھے آیا اور ان کو ہلاک کیا۔

15 کھیت میں ، خیمہ میں اور سبھی سپا ہیوں میں خوف کی لہر پھیلی ہوئی تھی۔ حتیٰ کہ محافظ فوج اور چھا پہ مار سپا ہی بھی ڈرگئے تھے۔ زمین ہلنے لگی تھی ہر ایک آدمی خوفزدہ تھا۔

16 بنیمین کی زمین میں جبعہ میں ساؤل کے محافظین نے فلسطینیوں کو دیکھا کہ وہ ادھر اُدھر بھا گ رہے ہیں۔ 17 تب ساؤل نے اس فوج سے کہا ، “جو کہ اس کے ساتھی تھے آدمیوں کو گِنو میں جا ننا چا ہتا ہوں کہ کس نے چھا ؤنی چھو ڑا۔”

انہوں نے آدمیوں کو گنا۔ تب انہوں نے جانا کہ یونتن اور اس کا ہتھیار لے جانے وا لا پہلے ہی جا چکا ہے۔

18 ساؤل نے اخیاہ سے کہا ، “خدا کا مقدس صندوق لا ؤ۔” ( اس وقت خدا کا صندوق وہاں اسرا ئیلیوں کے پاس تھا۔) 19 ساؤل اخیاہ کاہن سے بات کر رہا تھا۔ ساؤ ل خدا کی جانب سے نصیحت کا منتظر تھا لیکن پریشانی اور شور فلسطینی خیمہ میں بڑھتا ہی جارہا تھا۔ ساؤل بے چین ہو رہا تھا۔ آ خرکار ساؤل نے کا ہن اخیاہ سے کہا ، “یہ کا فی ہے اپنے ہا تھ نیچے کرو اور دعا کرنا بند کرو۔”

20 ساؤ ل نے اس کی فوج کو اکٹھا کیا اورجنگ پر گیا۔ فلسطینی سپاہی حقیقت میں پریشان تھے وہ انکی ہی تلواروں سے ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے۔ 21 وہا ں وہ عبرانی تھے جنہوں نے ماضی میں فلسطینیوں کی خدمت کی تھی اور فلسطینی خیمہ میں ٹھہرے تھے۔ لیکن اب یہ عبرانی اسرا ئیلیوں میں ساؤل اور یونتن کے ساتھ مل گئے۔ 22 تمام اسرا ئیلی جو افرائیم کے پہا ڑی شہر میں چھپے تھے سنا کہ فلسطینی سپا ہی بھاگ رہے ہیں اس لئے یہ اسرا ئیلی بھی جنگ میں شریک ہو ئے اور فلسطینیوں کا پیچھا کرنا شروع کیا۔

23 اس لئے خداوند نے اس دن اسرا ئیلیوں کو بچا یا۔ جنگ بیت آون کے پار پہونچ گئی۔ پو ری فوج ساؤل کے ساتھ تھی اس کے پاس تقریبا ً ۰۰۰،۱۰ آدمی تھے۔ جنگ افرا ئیم کے پہا ڑی ملک سمیت ہر ایک شہر میں پھیل گئی۔

ساؤل کی دوسری غلطی

24 اُس دن ساؤل نے ایک بڑی غلطی کی۔ اس نے اپنے آدمیوں کو مجبور کیا کہ وہ عہد پرچلے۔ اس لئے اسرا ئیلی سپا ہی اس دن کمزوری اور پریشانی میں تھے کیونکہ ساؤل ان لوگوں کو اس عہد کے بندھن میں رکھا تھا کہ اگر کو ئی آدمی آج رات کے پہلے کچھ کھاتا ہے تو وہ ملعون ہو گا۔ پہلے میں اپنے دشمن سے بدلہ لینا چا ہتا ہوں۔ اس لئے کو ئی بھی اسرا ئیلی سپا ہی کھانا نہیں کھا یا۔

25-26 لڑا ئی ہو نے کی وجہ سے لوگ جنگلوں میں چلے گئے تب انہوں نے دیکھا کہ زمین پر شہد کا چھتّہ ہے۔ اسرا ئیلی شہد کے چھتّہ کے پاس گئے لیکن وہ اس کو کھا نہ سکے کیونکہ وہ عہد کو توڑنے سے ڈرتے تھے۔ 27 لیکن یونتن کو اس عہد کے متعلق معلوم نہ تھا۔ اس نے اپنے باپ کولوگو ں سے عہد کو پورا کرنے کے لئے مجبوراً وعدہ کراتے ہو ئے نہیں سنا تھا۔ یونتن کے ہا تھ میں ایک چھڑی تھی اس نے چھڑی کے سِرے سے اس شہد کے چھتّہ کو دبا دیا اور کچھ شہد نکالا اس نے کچھ شہد کھا یا اور اپنی طاقت کو دو بارہ حاصل کیا۔

28 سپا ہیوں میں سے ایک نے یونتن سے کہا ، “تمہا رے والد نے سپا ہیوں سے زبردستی عہد کیا ہے تمہا رے والد نے کہا ہے کو ئی بھی آدمی جو آج کھا ئیگا اسکو سزا ملے گی اس لئے آدمیوں نے کو ئی چیز نہیں کھا ئی اسی وجہ سے آدمی کمزور ہیں۔ ”

29 یونتن نے کہا ، “میرے والد نے سرزمین پربڑی تکلیفیں لا ئی ہیں۔ دیکھو میں شہد کو تھو ڑا سا چکھنے سے کس قدر بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ 30 اگر لوگ دشمنوں کی لوٹ میں سے اتنا کھا تے جتنا کھانا چاہتے تھے تو وہ ان میں سے اور زیادہ لوگوں کو مارتے۔” 31 اس دن اسرا ئیلیوں سے فلسطینیوں کو شکست دی وہ ہر طرح سے ان سے مکماس سے ایالون تک لڑے۔ اس لئے لوگ بہت تھکے ہو ئے اور بھو کے تھے۔ 32 انہوں نے فلسطینیوں سے بکریاں ، گا ئے اور بچھڑے لئے تھے۔ اتنے بھو کے ہو نے کی وجہ سے لوگوں نے وہیں جانوروں کو ذبح کیا ، اور اسے کھا ئے۔ اور خون ابھی تک ان جانوروں میں ہی تھا ۔

33 ایک شخص نے ساؤل سے کہا ، “دیکھو لوگ خدا وند کے خلاف گناہ کر رہے ہیں وہ گوشت کھا رہے ہیں جس میں ابھی تک خون ہے۔”

ساؤل نے کہا ، “تم نے گناہ کئے ! اب یہاں پر ایک بڑے پتھر کو لُڑھکا ؤ۔” 34 تب ساؤل نے کہا ، “آدمیوں کے پاس جا ؤ اور ان سے کہو ہر آدمی میرے سامنے بکریوں اور بیلوں کو لا ئے اور اسے ذبح کرے اور اسے کھا ئے۔ لیکن اس گوشت کو کھا کر جس میں ابھی خون ہو خداوند کے خلاف گناہ مت کرو۔”

اس رات ہر شخص اپنا جانور لا یا اور اسے وہیں ذبح کیا گیا۔ 35 تب ساؤل نے ایک قربان گا ہ خداوند کے لئے بنا ئی۔ یہ پہلی قربانگاہ تھی۔ جسے اس نے خداوند کے لئے بنا ئی۔

36 ساؤل نے اپنے تمام لوگوں کو حکم دیا ، “آج رات ہم لوگ فلسطینیوں کا تعاقب کرینگے اور صبح اجالا ہو نے تک لوَ ٹیں گے ، تب پھر ان سبھوں کو مار دینگے۔”

فوج نے جواب دیا ، “جو آپ بہتر سمجھیں وہ کر سکتے ہیں۔”

لیکن کاہن نے کہا ، “یہ بہتر ہو گا کہ خدا سے پو چھ لیں،

37 اس لئے ساؤل نے خداوند سے پو چھا ،“ کیا مجھے فلسطینیوں کا تعاقب کرنا چا ہئے ؟ ” کیا تو ہمارے ذریعہ فلسطینیوں کو شکست دیگا۔ لیکن خدانے ساؤل کو کو ئی جواب نہ دیا۔

38 اس لئے ساؤل نے حکم دیا ، “تمام قائدین کو میرے پاس لا ؤ۔ ہمیں معلوم کرنے دو کہ وہ کیا گناہ ہے جس کی وجہ سے خدانے ہمیں جواب نہ دیا۔ 39 میں قسم سے کہتا ہوں( حلف ) خداوند کی کہ کون اسرا ئیل کو بچاتا ہے۔ حتیٰ کہ میرا بیٹا یونتن بھی اگر گناہ کرے گا تو اس کو مرنا ہو گا۔” لوگوں میں سے کسی نے بھی ایک لفظ نہ کہا۔

40 تب ساؤل نے تمام اسرا ئیلیوں سے کہا ، “تم اس طرف کھڑے رہو میں اور میرا بیٹا یونتن دوسری طرف کھڑے رہیں گے۔ ”

سپا ہیوں نے جواب دیا “ جیسی آپ کی مرضی جناب۔”

41 تب ساؤل نے دعا کی ، “خداوند اسرا ئیل کے خدا تو نے آج اپنے خادموں کو کیوں جواب نہیں دیا ؟ اگر میں یا میرا بیٹا یونتن نے گنا ہ کیا ہے توخداوند اسرا ئیل کے خدا اور یم دے۔ اگر تمہا رے بنی اسرائیلیوں نے گناہ کئے ہیں تو تمیم دے۔” ساؤل اور یونتن کو چن لیا گیا اور لوگ آزاد رہے تھے۔ 42 ساؤل نے کہا ، “ان کو دوبارہ پھینکو یہ بتانے کے لئے کہ کون قصور وار ہے میں یا میرا بیٹا یونتن۔” یونتن چنا گیا۔

43 ساؤ ل نے یونتن سے کہا ، “مجھے کہو تم نے کیا کیا ہے ؟ ”

یونتن نے جواب دیا ، “میں نے اپنی چھڑی کے سِرے سے تھو ڑا شہد چکھا ، میں یہاں ہوں اور مرنے کے لئے تیار ہوں۔”

44 ساؤل نے کہا ، “میں نے خدا سے قسم کھا ئی اور کہا کہ اگر میں قسم میں پو را نہ ہوا تو یونتن مر جا ئے۔”

45 لیکن سپا ہیوں نے ساؤل سے کہا ، “یونتن آج اسرا ئیل کے لئے عظیم فتح اور جلال لا یا ہے۔ کیا یونتن کو مرنا چا ہئے ؟ کبھی نہیں ، ہم خدا کی حیات کی قسم کھا تے ہیں کو ئی بھی یونتن کو نقصان نہ پہو نچا ئے گا۔ یونتن کے سر کا ایک بال بھی زمین پر نہ گریگا۔ خدا نے فلسطینیوں کے خلاف لڑنے میں اس کی مدد کی۔” اس طرح لوگوں نے یونتن کو بچا لیا اور وہ ما را نہیں گیا۔

46 ساؤل نے فلسطینیوں کا تعاقب نہیں کیا۔ فلسطینی واپس ان کی جگہ چلے گئے۔

اسرا ئیل کے دشمنوں سے ساؤل کی لڑ ا ئی

47 ساؤل نے مکمل اسرا ئیل پر قابو پا لیا۔ساؤل نے تمام دشمنوں سے لڑا جو اسرا ئیل کے اطراف رہتے تھے۔ ساؤل نے موآب ، عمونین ، ادوم ضوباہ کا بادشاہ اور فلسطینیوں سے لڑا۔ ساؤل نے اسرا ئیل کے دشمنوں کو جہاں بھی گیا شکست دی۔ 48 ساؤل بہت بہادر تھا اس نے عمالیقیوں کو شکست دی اور وہ اسرا ئیل کو دشمنوں سے بچا یا جو ان کو لوٹنے کی کو شش کر رہے تھے۔

49 ساؤل کے بیٹے یونتن اِسوی اور ملکیشوع تھے۔ ساؤل کی بڑی بیٹی کانام میرب تھا اور چھو ٹی لڑکی کانام میکل تھا۔ 50 ساؤل کی بیوی کانام اخینوعم تھا۔ اخینوعم اخیمعص کی بیٹی تھی۔

ساؤل کی فوج کے سپہ سالا ر کانام ابنیر تھا وہ نیر کا بیٹا۔ نیر ساؤل کا چچا تھا۔ 51 ساؤل کا باپ قیس تھا۔ اور نیر کا باپ ابنیر تھا۔ ابنیر کا باپ ابی ایل تھا۔

52 ساؤل کی پو ری دورِ حکومت میں فلسطینیو ں کے خلاف ہمیشہ گھمسان کی جنگ ہو تی تھی۔ جہاں کہیں بھی ساؤل نے اگر اچھا سپا ہی یا بہا در آدمی دیکھا تو اس نے اسے اپنے کام میں لے لیا۔

یوحنا 7:31-53

31 لیکن بہت سا رے آدمی یسوع پر ایمان لا چکے تھے۔ لوگوں نے کہا ہم اب بھی یسوع کے منتظر ہیں کہ وہ آئے جب وہ آئے گا تو کیا اور معجزے دکھا ئے گا ؟بہ نسبت اس آدمی کے جو دکھا یا تھا۔نہیں! یہی آدمی مسیح ہے۔

یہو دی کا یسوع کو گرفتا ر کر نے کی کوشش کر نا

32 فر یسیوں نے یسوع کے بارے میں ان باتوں کو کہتے ہو ئے سُنا۔ اس لئے کا ہنوں کے رہنما نے اور فریسیوں نے ہیکل کے حفا ظتی دستہ کو یسوع کی گرفتا ری کے لئے بھیجا۔ 33 تب یسوع نے کہا ، “میں کچھ دیر تم لوگوں کے ساتھ رہوں گا اس کے بعد میں اس کے پاس جا ؤں گا جس نے مجھے بھیجا ہے۔ 34 تم مجھے تلا ش کرو گے لیکن مجھے نہیں پا ؤگے۔ اور میں جہاں بھی ہوں وہاں تم نہیں آسکو گے۔”

35 یہودیوں نے ایک دوسرے سے پوچھا ، “آ خر یہ آدمی کہاں جا ئے گا جسے ہم نہ پا سکیں گے کیا یہ آدمی یو نان کے شہروں کو جا ئے گا جہاں ہما رے لوگ رہتے ہیں؟ کیا وہ یونان جائے گا جہاں ہمارے لوگ ہیں۔کیا وہ ہما رے لوگوں کو یونان میں تعلیم دیگا۔ 36 یہ آدمی کہتا ہے کہ تم لوگ مجھے تلاش کرو گے لیکن پا نہ سکو گے اور یہ بھی کہتا ہے جہاں میں ہوں وہا ں تم نہیں آسکو گے۔ اس کے ایسا کہنے کا کیا مطلب ہے ؟”

مقدس روح کے بارے میں یسوع کی باتیں

37 تقریب کا آخر دن جو اہم دن تھا آگیا۔اس دن یسوع نے کھڑے ہو کر لوگوں سے بلند آواز میں کہا، “جو بھی پیاسا ہے اس کو میرے پاس آ نے دو کہ اس کی پیاس بجھے۔ 38 جو آدمی مجھ پر ایمان لا ئے گا اس کے دل سے آب حیات بہے گا۔ ایسا صحیفوں میں لکھا ہے۔” 39 یسوع نے یہ بات مقدس روح کے بارے میں کہی کیوں کہ یہ روح اب تک نازل نہیں ہو ئی تھی۔ کیوں کہ یسوع کی اب تک موت نہیں ہوئی تھی اور اسے جلا ل کے ساتھ اٹھا یا نہیں گیاتھا۔ لیکن بعد میں جو لوگ یسوع پر ایمان لا ئیں گے ان پر روح نا زل ہو گی۔

لوگوں کا یسوع کے بارے میں بحث و مباحشہ کرنا

40 جب لوگوں نے یہ باتیں سنی تو کہا ، “یہ آدمی سچ مچ نبی ہے۔”

41 دوسروں نے کہا ، “یہ مسیح ہے” کچھ اور لوگوں نے کہا ، “مسیح گلیل سے نہیں آئیگا۔ 42 صحیفوں میں ہے کہ مسیح داؤد کے خا ندان سے ہوگا اور صحیفہ کہتا ہے بیت اللحم سے آئیگا جہاں داؤد رہتا تھا۔” 43 اس طرح لوگوں نے یسوع کے متعلق آپس میں کسی بات پر اتفاق نہیں کیا۔ 44 کچھ لوگ یسوع کو گرفتار کر نا چا ہتے تھے لیکن کوئی بھی ایسا نہ کر سکا۔

یہودی قائدین کا یسوع پر ایمان نہ لا نا

45 لہٰذا ہیکل کے حفاظتی دستہ کا ہنوں کے رہنما اور کاہنوں و فریسیوں کے پاس واپس گیا اور فریسیوں اور کاہنوں نے پو چھا، “تم نے یسوع کو کیوں نہیں پکڑا ؟”

46 ہیکل کے حفاظتی دستہ نے جواب دیا، “اس نے ایسی باتیں کہیں جو کسی انسان نے آج تک نہیں کہیں۔”

47 فریسیوں نے کہا، “یسوع نے تمہیں بھی گمراہ کر دیا۔ 48 کیا کوئی سردار اس پر ایمان لا یا ہے یا نہیں۔ کیا کوئی فریسیوں میں ایمان لائے ہیں ؟ نہیں۔ 49 مگر وہ لوگ جو شریعت سے واقف نہیں وہ خدا کے لعنتی ہیں۔”

50 لیکن نیکو دیمس جو ان میں سے تھا اور اس کا تعلق جماعت سے ہی تھا۔ وہی ایک ایسا تھا جو یسوع کو پہلے ہی دیکھ چکا تھا کہا۔ 51 ، “ہماری شریعت یہ اجا زت نہیں دیتی کہ کسی شخص کو اس وقت تک مجرم نہ ما نیں جب تک یہ نہ جان لیں کہ وہ کیا کہتا ہے جب تک ہمیں یہ نہ معلوم ہو کہ اس نے کیا کیا ہے۔”

52 یہودی سردار نے کہا ، “کیا تمہارا تعلق بھی گلیل سے ہے۔ صحیفوں میں تلا ش کرو تب تمہیں معلوم ہوگا کہ کو ئی بھی نبی گلیل سے نہیں آئے گا۔”

عورت کا زنا کا ری میں پکڑا جانا

53 تمام یہودی سردار نکلے اور گھر کو روانہ ہوئے۔

( بہترین و قدیم یو حنا کے یونانی نسخوں میں آیت نمبر ۱۱:۸-۵۳:۷نہیں ہیں)

زبُور 109

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کا نغمہ

109 اے خدا ! میری فریادکی طرف سے اپنے کان مت بند کر۔
شریر لوگ میرے بارے میں جھو ٹی باتیں کر رہے ہیں۔
    وہ دغاباز جو کہہ رہے ہیں، وہ سچ نہیں ہے۔
لوگ میرے با رے میں گھنا ؤنی باتیں کہہ رہے ہیں۔
    لوگ مجھ پر بے سبب حملہ کر رہے ہیں۔
میں نے اُن سے محبت کی ، وہ مجھ سے بیر رکھتے ہیں۔
    اِس لئے ، اے خدا اب میں تجھ سے دُعا کر رہا ہوں۔
میں نے اُن لوگوں کے ساتھ نیکی کی تھی۔
    لیکن وہ میرے لئے بُرا کرر ہے ہیں۔
میں نے اُن سے محبت کی۔
    لیکن وہ مجھ سے بیر رکھتے ہیں۔
میرے اُ س دُشمن نے جو برے کام کیا ہے اس کے لئے اُس کو سزا دے۔
    اس شخص کو ایسا پر کھو جس سے ثابت ہو کہ وہ غلط ہے۔
منصف فیصلہ کرے کہ میرے دوست نے بُرا کیا ہے ،
    میرے دُشمن کی ہر وہ بات جو وہ کہے اس کے لئے بد تر ہو۔
میرے دُشمن کو جلد مر جا نے دے۔
    میرے دُشمن کا کام کسی اور کو لینے دے۔
میرے دُشمن کے بچّوں کو یتیم کر دے،
    اور اُس کی بیوی کو تُو بیوہ کر دے۔
10 اُس کے بچے آوا رہ ہو کر بھیک مانگیں۔
    اُن کو اپنے ویران مقاموں سے دُور جا کر ٹکڑے مانگنا پڑے۔
11 جو کچھ میرے دُشمن کا ہو وہ سب کچھ اس کا قرضدار چھین کر لیجا ئے۔
    اُس کی محنت کا پھل پر دیسی لوٹ کر لے جا ئے۔
12 میری یہی آرزو ہے، میرے دُشمن پر کوئی شفقّت نہ دکھا ئے
    اور اُس کے بچّوں پر کو ئی بھی شخص مہربانی نہ کرے۔
13 میرے دُشمن کو پو ری طرح نیست و نابود کر دے۔
    اور دوسری پُشت میں اُس کا نام مٹا دیا جا ئے۔
14 میری خوا ہش یہ ہے کہ میرے دُشمن کی ماں
    اور باپ کے گنا ہوں کو خداوند ہمیشہ یاد رکھے۔
15 مجھے امید کہ خداوند ہمیشہ ہی اُن گناہوں کو یاد رکھے۔
    اور مجھے اُمید ہے کہ وہ میرے دُشمن کو پو ری طرح سے بھو ل جانے کے لئے لوگوں پر دباؤ ڈا لے گا۔
16 کیوں؟ اس لئے کہ اس شریر نے کبھی بھی کو ئی اچھّا عمل نہیں کیا۔
    اُس نے کسی سے کبھی بھی محبت نہیں کی اُس نے غریبوں، محتاجوں کی زندگی کٹھن کر دی۔
17 وہ بُرا آدمی دوسروں کو لعنت دینا پسند کیا۔
    اس لئے وہی لعنت ا س پر آ گرے۔
اُس بُرے آدمی نے دوسروں کو کبھی بھی دُعا نہیں دیا
    اس لئے اس پر بھی دعائیں نہ آئے۔
18 وہ لعنتیں اُس کی پو شاک بنيں۔ لعنت ہی اُس کے لئے پا نی بن جا ئے ، وہ اُس کو پیتا رہے۔
    لعنت ہی اُس کے بدن پر تیل بنے جو وہ لگا تا رہے۔
19 لعنت ہی ان شریر آدمی کی پو شا ک بنے،
    جن کو وہ جسم پر لپیٹے اور لعنت ہی اس کے لئے کمر بند بنے۔
20 مجھ کو اُمید ہے کہ میرا خدا میرے دُشمن کے ساتھ ان سبھی باتوں کو کریگا۔
    مجھ کو یہ اُمید ہے کہ خداوند اِن سبھی باتوں کو اُن کے ساتھ کر ے گا جو میرے قتل کا جتن کر رہے ہیں۔
21 خداوند میرا ما لک ہے ! اِس لئے میرے ساتھ ویسا بر تا ؤ کر جس سے تیرے نام کی عظمت بڑھے۔
    تیری شفقّت خوب ہے ، اِس لئے میری حفا ظت کر۔
22 اِس لئے کہ میں غریب اور محتاج ہوں،
    اور میرا دل میرے پہلو میں زخمی ہے۔
23 مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میری زندگی غروب آفتاب کے وقت کے طویل سایہ کی طرح ختم ہو رہی ہے۔
    مجھ کو ایسا لگ رہا ہے۔ جیسے میں کھٹمل ہوں جسے کسی نے جھا ڑ کر پھینک دیاہو۔
24 کیوں کہ میں بھوکا ہوں اس لئے میرے گھٹُنے کمزور ہو گئے ہیں۔
    میرا وز ن گھٹتا جا رہا ہے ، اور میں سوکھتا جا رہا ہوں۔
25 بُرے لو گ میری اہانت کرتے ہیں۔
    جب وہ مجھے دیکھتے ہیں۔ تو سر ہلا تے ہیں۔
26 اے خداوند میرے خدا! مجھ کو سہا را دے۔
    اپنی سچی شفقت دِکھا اور مجھ کو بچا لے۔
27 پھر و ہ لوگ جان جائیں گے کہ تُو نے ہی مجھ کو بچا یا ہے۔
    اُن کو معلوم ہو گا کہ وہ تیری قوّت تھی جس نے مجھ کو سہارا دیا ہے۔
28 وہ لوگ مجھے لعنت دیتے رہے ،مگر خدا وند مجھ کو برکت دے سکتا ہے۔
    انہوں نے مجھ پر حملہ کیا اس لئے اُن کو ہرا دے۔ تب میں تیرا بندہ ،مسرور ہو جاؤں گا۔
29 میرے مخالف ذلّت سے ملبّس ہو جائیں ،
    اور اپنی ہی شرمندگی کو چا در کی طرح اوڑھ لیں۔
30 میں اپنے منُھ سے خدا وند کا بڑا شکر ادا کروں گا۔
    بلکہ بڑی بھیڑ میں اُس کی حمد کروں گا۔
31 کیوں ؟ اِس لئے کہ خدا وند محتاج لوگوں کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔
    خدا اُن کی زندگی کو دوسروں سے بچا تا ہے جو ان کو موت کی سزا دینے کی کو شش کر تے ہیں۔

امثال 15:5-7

بے وقوف اپنے باپ کی تربیت کو رد کردیتا ہے۔ لیکن ایک عقلمند انسان جو تر بیت کو قبول کر تا ہے وہ عقلمند ہو جائے گا۔

صادق لوگ بہت دولت مند ہیں ، لیکن شریر لوگوں کی دولت انکے لئے صرف مصیبت کا باعث ہے۔

ایک عقلمند شخص کی باتیں علم کو پھیلاتی ہیں۔ لیکن احمقوں کی باتیں سننے کے لائق نہیں ہوتی ہیں۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

2007 by World Bible Translation Center