Print Page Options Listen to Reading
Previous Prev Day Next DayNext

The Daily Audio Bible

This reading plan is provided by Brian Hardin from Daily Audio Bible.
Duration: 731 days

Today's audio is from the GNT. Switch to the GNT to read along with the audio.

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
نحمیاہ 11:1-12:26

نئے لوگوں کی یروشلم میں آمد

11 اب بنی اسرائیلی کے قائدین یروشلم میں بس گئے۔اسرائیل کے باقی لوگوں نے یہ طئے کرنے کے لئے قرعہ ڈا لا کہ وہ دسواں آدمی کون ہو گا جو یروشلم کے مقدس شہر میں رہے گا۔اور ان لوگو ں میں دوسرے نو ( ۹ ) لوگ اپنے اپنے شہروں میں رہیں گے۔ اور ان لوگو ں نے ان سارے آدمیو ں کا شکریہ ادا کیا جنہو ں نے یروشلم میں رہنے کی خواہش پیش کی۔

یہاں دوسرے صوبوں کے قائدین تھے جو یروشلم میں بس گئے تھے لیکن یہودا ہ کے شہرو ں میں ،ان لوگوں میں سے سبھی نے اپنے اپنے قصبو ں میں اپنے مال و دولت پر گذر بسر کئے۔ اسرائیل کے رہنے وا لے تھے : کا ہن ، لاوی ،خدا کے گھر کے ملازم، اور سلیمان کے ملازموں کی نسلیں۔ اور یہودا ہ اور بنیمین کے خاندانوں کے کچھ لوگ یروشلم میں رہے۔

وہ سب تھے:

عزیّاہ کا بیٹا عنایاہ ( عزیّاہ زکریاہ کا بیٹا تھا ، جو کہ امریاہ کا بیٹا تھا اور جو کہ سفطیاہ کا بیٹا تھا، جو کہ مہلل ایل کا بیٹا تھا ، جو کہ فارس کی نسل سے تھا۔) اور معسیاہ بازُوک کا بیٹا (بازُوک کل حو زہ کا بیٹا تھا جو کہ حزایاہ کا بیٹا تھا جو کہ عدایاہ کا بیٹا تھا ، جو کہ یُو یریب کا بیٹا تھا ، جو کہ زکریاہ کا بیٹا تھا جو سیلونی کی نسل سے تھا۔) فارص کی نسل جو کہ یروشلم میں رہ رہی تھی ان کی تعداد ۴۶۸ تھی۔ وہ سب بہادر آدمی تھے۔

اور یہ سب بنیمین کے خاندان :

مسّلام کا بیٹا سّلو ( مُسّلام یو ئید کا بیٹا تھا جو کہ فِدایاہ کا بیٹا تھا جو کہ قولایاہ کا بیٹا تھا جو کہ معسیاہ کا بیٹا تھا۔ اور معسیاہ ایتی ایل کا بیٹا تھا ، جو کہ یسعیاہ کا بیٹا تھا۔) جو لوگ یسعیاہ کے ساتھ چلے وہ جبّی اور سلّی تھے سب ملا کر وہ ۹۲۸ آدمی تھے۔ اور یو ئیل زکری کا بیٹا اُن کا عہدیدار تھا اور ہسّنوہ کا بیٹا یہودا ہ شہر یروشلم کا دوسرا حاکم تھا۔

10 کاہن لوگ جو يروشلم چلے گئےتھے:

یُویریب کا بیٹا ید عیاہ ، یاکین ، 11 اور خلقیاہ کا بیٹا شِرایاہ( خلقاہ مُسّلام کا بیٹا تھا جو کہ صدوق کا بیٹا تھا اور وہ مرایوت کا بیٹا تھا اور وہ اخیطوب کا بیٹا تھا جو خدا کے گھر کا نگراں کا ر تھا۔) 12 اور وہاں انکے بھا ئیوں کے ۸۲۲ آدمی تھے جو خدا کے گھر کے لئے کام کر رہے تھے اور یروحام کا بیٹا عدایاہ ( یروحام فِلکیاہ کا بیٹا تھا جو کہ امضی کا بیٹا تھا ، جو کہ زکریاہ کا بیٹا تھا۔ جو کہ فشحُور کا بیٹا تھا ، جو کہ ملکیاہ کا بیٹا تھا ) ، 13 اور۲۴۲ آدمی ملکیاکے بھا ئی تھے( یہ آدمی ان کے خاندان کے قائدین تھے۔)امشی عزرایل کا بیٹا تھا۔ (عزرایل اخسنی کا بیٹا جو مسیلموت کا بیٹا ، اور وہ اِمّیر کا بیٹا تھا )، 14 اور اِمّیر کے ۱۲۸ ساتھی تھے۔ وہ سب آدمی بہادر تھے انکا افسر زبدی ایل ہجدولیم کا بیٹا تھا۔

15 لا وی لوگ جو يروشلم چلے گئے تھے :

حُسوب کا بیٹا سمعیاہ تھا۔ ( حُسوب عزریقاب کا بیٹا تھا ،عزریقاب حسبیاہ کا بیٹا تھا اور وہ بُنّی کا بیٹا تھا۔) 16 سبّتی اور یُو زباد ( یہ دو آدمی لا ویوں کے قائدین تھے ) یہ لوگ خدا کے گھر کے با ہر کے نگراں کار تھے۔ 17 متنیاہ ( متنیاہ میکاہ کا بیٹا تھا جو کہ زبدی کا بیٹا تھا جو کہ آسف کا بیٹا تھا۔آسف گلوکاروں کی جماعت کا ہدایت کار تھا۔آسف حمد کے ترانے اور عبادت کے گانے میں لوگوں کی رہنما ئی کر تا تھا۔ بقبُو قیاہ ( بقبُوقیاہ اس کے بھا ئیوں پر دوسرا نگراں کا رتھا۔) اور سمّوع کا بیٹا عبدا تھا ( سمّوع جلال کا بیٹا تھا جو یدوتون کا بیٹا تھا۔) 18 اس طرح یروشلم کے شہر میں ۲۴۸ لا وی تھے۔

19 دربان لوگ جو کہ يروشلم چلے گئے تھے:

عقُوب، طلُمون اور ان کے ۱۷۲ بھا ئی تھے جو شہر کے پھا ٹک کی نگرانی کر تے تھے۔

20 اور کا ہن و لا وی اسرائیل کے باقی لوگوں کے ساتھ اسرائیل کے شہروں میں رہے۔ان میں سے ہر ایک اپنے باپ داداؤں کی زمین میں رہے۔ 21 خدا کے گھر میں خدمت کرنے وا لے لوگ عوفل ،ضیحا اور جِسفا میں رہے وہ خدا کے گھر کے ملازموں کے نگراں کا ر تھے۔

22 یروشلم میں لا وی لوگوں پر جو افسر تھا وہ عُزّی تھا۔عُزّی بانی کا بیٹا تھا۔( بانی حسبیاہ کا بیٹا تھا اور وہ متنیاہ کا بیٹا تھا اور متنیاہ میکاہ کا بیٹا تھا ) گلو کار جو آسف کی نسلیں تھیں خدا کے ہیکل کے خدمت کے کام کا نگراں کا ر تھا۔ 23 گلوکاروں سے متعلق بادشا ہ کا حکم تھا اور گلوکاروں کے لئے ہر روز کی ضرورت کے مطابق کام مقّرر تھا۔ 24 وہ آدمی جو بادشا ہ کے لوگوں کو متعلقہ معاملات میں مشورہ دیا کرتا تھا وہ تھا فتیحاہ ( فتیحاہ مشیزبیل کا بیٹا تھا جو زارح کی نسلوں سے تھے زارح یہودا ہ کا بیٹا تھا۔)

25 یہودا ہ کے لوگ ان قصبوں میں رہتے تھے : قریت اربع اور اس کے اطراف کے چھوٹے قصبات ، دیبون اور اس کے اطراف کے قصبات میں یقبضی ایل اور اس کے اطراف کے قصبات میں ، 26 یشوع میں ، مولادہ میں ، بیت فلط میں ، 27 حصر سوحال میں ، بیر سبع میں اور اس کے اطراف میں قصبات میں ، 28 اور صقلاج میں ، مقُوناہ میں اور اس کے اطراف کے قصبات میں ، 29 عین میں رِمّون میں ، صار عیاہ میں اور یار موت میں ، 30 اور زانواح میں اور عدُلاّم اور اسکے اطراف چھوٹے قصبات میں ، لکیس اور اس کے اطراف کھیتوں میں،عزیقہ اور اس کے اطراف چھوٹے قصبات میں۔ اور وہ لوگ بیر سبع سے لے کر ہنوم کی وادی تک خیمہ زن ہو ئے۔بنیمین کے خاندان جو کہ جبع کے تھے :

31 مِکماس، عیّاہ ، بیت ایل اور اس کے اطراف چھو ٹے قصبات میں ، 32 عنتوت میں نُوب اور عنینیاہ میں ، 33 حا صُور میں رامہ اور جِتّیم میں ، 34 حا دید میں ضبو عیم میں اور نبلّاط میں ، 35 لُود اور اُونو میں اور کاریگروں کی وادی میں رہے۔ 36 اور لاوی ، یہودا ہ کے فریقین بنیمین کی زمین میں چلے گئے۔

کا ہن اور لا وی نسلیں

12 یہ سب کا ہن اور لا وی جو کہ سالتی ایل کے بیٹے زربّا بل اور یشوع کے ساتھ یروشلم چلے گئے۔ یہ فہرست ان کے نامو ں کی ہے :

سِرایاہ ، یرمیاہ ، عزرا،

امریاہ ملوک، حطّوش،

سکنیاہ ، رحُو م،مریموت،

عِدّو ، جنّتو،ابیاہ،

میامن ، معدیاہ ، ہلجہ،

سمعیاہ ،یُو یریب، یدعیاہ،

سلّو ،عمُوق، خِلقیاہ اور یدعیاہ۔

یہ آدمی کا ہنوں اور انکے رشتے داروں کے قائدین یشوع کے زمانے میں تھے۔

جو لا وی تھے وہ یہ ہیں :یشوع ، بنوی ، قدمی ایل ، سیربیاہ ، یہودا ہ اور متّنیاہ بھی۔ وہ اپنے بھا ئیوں کے ساتھ شکریہ ادا کرنے وا لوں کا نگراں کار تھا۔ اور بقُبو قیاہ ، عُنّو اور ان کے بھا ئی خدمت کے کاموں کے وقت آس پاس تھے۔ 10 یشوع یُو یقیم کا بیٹا تھا۔یُو یقیم الیاسب کا باپ تھا۔ الیاسب یُو یدع کا باپ تھا۔ 11 یُو یدع یونتن کا باپ تھا اور یونتن یدّوع کا باپ تھا۔

12 یو یقیم کے زمانے میں کا ہنوں کے خاندانوں کے قائدین کے نام تھے :

سرایاہ کے خاندان کا قائد مرایاہ تھا

یرمیاہ کے خاندان کا قائد حننیاہ تھا

13 عزراکے خاندان کا قائد مُسّلام تھا۔

اِمریاہ کے خاندان کا قائد یہو حنان تھا۔

14 ملوک کے خاندان کا قائد یونتن تھا۔

سبنیاہ کے خاندان کا قائد یوسف تھا۔

15 حارِم کے خاندان کا قائدعدنا۔

مرایوت کے خاندان کا قائد تھا خلقی تھا۔

16 عِدّو کے خاندان کا قائد زکریاہ تھا۔

جَنّتو کے خاندان کا قائدمسّلام تھا۔

17 ابیاہ کے خاندان کا قائد زکری تھا۔

بنیمین کے خاندان کا قائد موعدا یاہ تھا۔

18 بلجہ کے خاندان کا قائد سمّوع تھا۔

سمعیاہ کے خاندان کا قائد یہونتن تھا۔

19 یوُ یریب کے خاندان کا قائدمتّنی تھا۔

یداعیاہ کے خاندان کا قائد عُزّی تھا۔

20 سلوّ کے خاندان کا قائدقلّی تھا۔

عمُوق کے خاندان کا قائدعِبر تھا۔

21 خِلقیاہ کے خاندان کا قائدحسبیاہ تھا۔

یدعیاہ کے خاندان کا قائد نتنی ایل تھا۔

22 فارس کے بادشا ہ دارا کی دورِ حکومت تک لا وی خاندانو ں کے قائدین اور کا ہن خاندانوں کے قائدین کے نام جو کہ الیاسب،یُو یدع ،یُو حنان اور یّدوع کے دنوں میں لکھے گئے۔ 23 لاویوں کے خاندان الیاسب کے بیٹے یو حنان کے دنوں میں بھی دستاویز وں کی کتاب میں خاندانوں کے قائد لکھے جا تے تھے۔ 24 اور یہ سب لاویوں کے قائدین تھے : حسبیاہ ،سربیاہ اور قدمی ایل کا بیٹا یشوع اور انکے بھا ئی جو کہ ان کی دوسری جانب حمد کی گیت گانے اور شکریہ ادا کرنے کے لئے کھڑے تھے اور ایک گروہ دوسرے گروہ کا جواب پیش کر تا تھا۔خدا کے خادم داؤد نے یہ ہدایت دی تھی۔

25 جو دربان پھاٹکوں کے آگے گوداموں پر پہرہ دیتے تھے وہ یہ تھے : متّنیاہ ،بقُبوقیاہ ،عبدیاہ ،مُسّلام ،طلُمون اور عقوب۔ 26 یہ سب دربان جنہوں نے یُو یقیم کے زمانے میں خدمت کی : یو یقیم ،یوُ یقیم یشوع کا بیٹا تھا۔ اور وہ یوُ صدق کا بیٹا تھا اور وہ دربان بھی صوبہ دار نحمیاہ کے دور میں اور مُعلّم و کا ہن عزرا کے زمانے میں خدمت کئے۔

۱ کرنتھِیُوں 10:14-33

14 اس سبب سے اے میرے پیارو! بت کی عبادت سے ا جتناب کرو۔ 15 میں تمکو عقلمند جان کر کلام کر رہا ہوں جو میں کہتا ہوں تم خود اس کا انصاف کر لو۔ 16 “برکت کا پیالہ” [a] جس پر ہم شکر گذار ہیں، کیا مسیح کے خون میں ہماری شمو لیت نہیں؟ روٹی جسے ہم توڑتے ہیں، کیا یسوع کے بدن میں ہما ری شرکت نہیں؟ 17 چونکہ صرف ایک ہی ہے اسی لئے ہم سب اسی ایک روٹی میں شریک ہو تے ہیں۔ اس لئے ہم جو بہت سے ہیں ایک بدن ہیں۔

18 اسرائیلوں کے متعلق سوچو کیا قربانی کا کھا نے والے قربان گاہ کے شریک نہیں؟ 19 جو گوشت بتوں کی قربانی کا ہے اہم چیزہے یا بت اہم ہے، میرے کہنے کا مطلب یہ نہیں؟ 20 لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جو لوگ قربانیاں پیش کرتے ہیں وہ شیاطین کے لئے کرتے ہیں خدا کے لئے نہیں کرتے ہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ تم شیطان کے ساتھ شریک ہو۔ 21 تم خداوند کے پیالے اور شیاطین کے پیالے دونوں نہیں پی سکتے۔ تم خداوند کے دستر خوان اور شیاطین کے دستر خوان دونوں میں شریک نہیں ہو سکتے۔ 22 کیا ہم خداوند کی غیرت کو جوش دلا نا چاہتے ہیں؟ کیا ہم اس سے زیادہ قوّت وا لے ہیں؟نہیں!

خدا کے جلال کے لئے اپنی آزادی کا استعمال کرنا

23 “ہم کچھ بھی کرنے کے لئے آزاد ہیں۔” مگر سب کچھ فائدہ مند نہیں ہے۔“ہم کچھ بھی کر نے کے لئے آزاد ہیں” مگر سب چیزیں ترقی کا باعث نہیں۔ 24 کوئی اپنی بہتری نہ ڈ ھونڈے بلکہ دوسروں کا بھلا سوچے۔

25 قصائیوں کی دکانوں میں جو کچھ بکتا ہے وہ کھا ؤ اور اپنی امتیاز کے سبب سے جانچ نہ کرو۔ 26 یہ لکھا ہے: “زمین اور سب کچھ جو اس میں ہے خداوند کا ہے۔” [b]

27 جب کوئی بے بھروسہ آدمی تمہیں کھا نے کے لئے بلا ئے اور تم جانے کے لئے تیار ہو گئے۔ جو کچھ تمہا رے آگے رکھا ہے اسے کھا ؤ۔اور اس کے تعلق سے کچھ نہ پوچھو۔ اور دینی امتیاز کے سبب سے کچھ نہ پو چھو۔ 28 لیکن اگر تم کو ئی کہے کہ “یہ قربانی کا گوشت ہے” تو اس کو مت کھاؤ کیوں؟ جس نے تمہیں جتا یا ہے، اور دینی امتیاز کے سبب سے نہ کھا ؤ۔ 29 میں تمہا رے ضمیر کے بارے میں نہیں کہتا بلکہ اس آدمی کے ضمیر کے بارے میں کہتا ہوں۔ بھلا میری آزادی دوسرے شخص کے امتیاز سے کیوں پرکھی جا ئے؟ 30 اگر میں خدا کا شکر ادا کر کے کو ئی چیز کھا تا ہوں، جس چیز پر شکر کرتا ہوں اس کے لئے مجھ پر تنقید کی جا تی ہے۔

31 اس لئے چاہئے تم کھا ؤ،چاہے پیو،چاہے کچھ اور کرو۔سب کچھ خدا کے جلا ل کے لئے کرو۔ 32 تم نہ یہودیوں کے لئے رکاوٹ کا سبب بنو نہ یونانیوں کے لئے نہ خدا کے کلیسا کے لئے۔ 33 جہاں تک مجھے معلو م ہے میں ازراہ کرم سب کو خوش رکھنے کی کوشش کروں گا۔ اپنا نہیں بلکہ بہت سوں کا فائدہ تلاش کرتا ہوں، اس لئے کہ وہ نجات پا ئیں۔

زبُور 34:11-22

11 اے بچوّ ميری سنو!
    میں تمہیں سکھا ؤں گا کہ خداوند کی تعظیم کیسے کروگے۔
12 اگر کو ئی شخص زندگی سے محبت کرتا ہے
    اچھی اور طویل زندگی چاہتا ہے ،
13 تو اس شخص کو بُرا بولنا نہیں چاہئے ،
    اُس شخص کو جھو ٹ بولنا نہیں چاہئے۔
14 بُرے کام مت کرو۔ نیک کام کرتے رہو۔
    امن کے لئے کام کرو۔ امن کی کوششوں میں لگے رہو جب تک اُ سے پا نہ لو۔
15 خداوند صادقوں کی حفا ظت کرتا ہے۔
    اُن کی دعاؤں پر اُس کے کان لگے رہتے ہیں۔
16 لیکن جو بُرے کام کرتے ہیں خداوند ایسے لوگوں کے خلا ف ہو تا ہے۔
    وہ اُن کو پوری طرح نیست ونابود کرتا ہے۔
17 خداوند سے منّت کرو۔ وہ تمہا ری سنے گا۔
    وہ تمہیں تمہا ری ساری مصیبتوں سے بچا لے گا۔
18 جب لوگوں کو مصیبتیں آتی ہیں تو وہ اپنے غرور چھوڑتے ہیں۔
    خداوند عاجز لوگوں کے قریب رہتا ہے۔ جن کے دل ٹوٹے نہیں ہیں اُن کو وہ بچائے گا۔
19 ہو سکتا ہے کہ نیک لوگوں پر بھی مصیبتیں آئیں
    لیکن خدا انہیں ان کی ہر مصیبت سے بچائیگا۔
20 خداوند ان کی سب ہڈیوں کی حفاظت کرے گا۔
    اُن کی ایک بھی ہڈی نہیں ٹو ٹے گی۔
21 لیکن شریروں کے بُرے کام اُن کو ہلا ک کرتے ہیں۔
    نیک لوگوں کے حریف نیست ونابود ہو جا ئیں گے۔
22 خداوند اپنے ہر خادم کی روح کو بچا تا ہے۔
    جو اُس پر تو کّل کرتے ہیں وہ اُن لوگوں کا نقصان ہو نے نہیں دے گا۔

امثال 21:14-16

14 خفیہ طور پر دیا گیا تحفہ غصہ کو ٹھنڈا کرتا ہے۔ اور پوشیدہ رشوت شدید غضب کو ٹھنڈا کرتی ہے۔

15 جب انصاف کیا جاتا ہے تو صادق لوگ خوش ہوتے ہیں۔ لیکن اس سے بد کار لوگ خوف کھا تے ہیں۔

16 اگر کوئی شخص دانشمندی کی راہ ترک کرتا ہے تو وہ موت میں شامل ہونے جا رہا ہے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

2007 by World Bible Translation Center