Print Page Options Listen to Reading
Previous Prev Day Next DayNext

The Daily Audio Bible

This reading plan is provided by Brian Hardin from Daily Audio Bible.
Duration: 731 days

Today's audio is from the GNT. Switch to the GNT to read along with the audio.

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
نحمیاہ 9:22-10:39

22 تُو نے انہیں حکومت اور قومیں دیں۔
    تو نے انہیں یہ سب سر حدی زمین کی شکل میں دی۔
انہوں نے سیحون کی زمین ، حسبون کے بادشا ہ کی زمین
    اور بسن کے بادشا ہ کی زمین پر قبضہ کر لیا۔
23 تُو نے انکی نسلوں کو
    آسمان کے تاروں کی مانند بے شمار بنایا۔
تو انہیں اس زمین پر لا یا
    جس کا تو نے ان کے باپ دادا کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔
24 اور ان کے بیٹے گئے اور زمین حاصل کر لی۔
اور تو نے کنعانیوں کو شکست دی جو وہاں رہتے تھے۔
    اور تو نے ان لوگوں کو ویسا ہی کرنے دیا
جیسا وہ ان قوموں کے ساتھ، ان کے بادشا ہوں
    اور ان کے لوگوں کے سا تھ کرنا چا ہا۔
25 طاقتور شہروں کو انہوں نے شکست دی۔
    انہوں نے زر خیز زمینوں پر قبضہ کیا۔
گھروں کو اچھی چیزوں کے ساتھ لے لیا
    انہوں نے کھودے ہو ئے کنو ؤں پر،
انگو ر کے باغوں پر ، زیتون کے درختوں پر ، اور بہت سے میوؤں کے درخت پر قبضہ کر لئے۔
    اور وہ لوگ تشّفی بخش ہو کر کھا ئے اور مو ٹے تازے ہو گئے
اور تیری عظیم مہربانی کے وجہ سے وہ عیش وعشرت میں رہے۔
26 لیکن ان لوگو ں نے تیری نا فرمانی کی تیرے خلاف بغاوت کی
    اور تیری شریعت کو پھینک دیا۔
    انہوں نے تیرے نبیو ں کو مار ڈا لا
جو کہ انہیں تیری طرف لوٹنے کی ہدایت کرتے تھے۔
    لیکن ہمارے باپ دادا نے تیرے خلاف بھیانک کام کئے۔
27 تونے انہیں ان کے دشمنوں کے حوالے کیا
    انکے دشمنوں نے انہیں تکلیفیں دیں۔
جب آفتیں آئیں ہمارے باپ دادا نے تجھے مدد کیلئے پکارا
    اور تُو نے آسمان میں سے انہیں سُنا۔
تُو بہت مہربان ہے۔
    اسلئے تُو نے آدمیو ں کو انہیں بچانے کے لئے بھیجا
اور اُن آدمیوں نے اُن کو ان کے دشمنو ں سے بچا یا۔
28 پھر جیسے ہی انہیں چین و سکون ملا
    وہ گناہو ں کی طرف دوبارہ مُڑ گئے اور تیرے سامنے بُرائی کی۔
اس لئے تو نے ان کے دشمنوں کو انہیں شکست دینے اور ان پر حکومت چلانے دی۔
لیکن جب انہو ں نے اپنا طرزِ عمل بدلا اور تجھے مدد کے لئے پکا را
    تو تُو نے آسمان سے انہیں سُنا اور انہیں بچا یا۔
کیو ں کہ تو مہربان ہے۔
    ایسا کئی بار ہوا۔
29 تو نے انہیں خبر دار کیا
کہ تیری شریعت پر لوٹ آئیں۔
    لیکن وہ بہت مغرور تھے۔
    انہوں نے تیرے احکام کی تعمیل سے انکار کیا۔
    اور انہوں نے تیرے فیصلے کے خلاف گناہ کئے۔
اگر کوئی شخص تیرے احکام پر چلے
    تو وہ زندگی حاصل کریگا۔
لیکن انہوں نے بغاوت کی،
    ضدّی ہو گئے اور تیری باتوں کو نہیں سنے۔
30 لیکن تو نے ان لوگوں کے ساتھ
    کئی برسوں تک صبر سے کام لیا۔
تو نے اپنی روح سے انہیں چاہا
    تو نے نبیوں کو انہیں خبر دار کرنے کیلئے بھیجا تھا
لیکن ہمارے باپ دادا نے نہیں سنا۔
    تو تو نے انہیں دوسرے ملکوں کے لوگوں کے حوالے کر دیا۔
31 لیکن تو کتنا مہربان ہے
    تو نے انہیں پوری طرح برباد نہیں کیا تھا
تو نے ان کو چھو ڑ نہیں دیا۔
    تو ایسا مہربان اور رحم دل خدا ہے۔
32 خدا تو عظیم خدا ہے۔
    تو قوّت والا پر جلال ہے۔
تو اپنے معاہدہ کو پورا کرتا ہے
    تو وفا دار اور مہر بان ہے۔
ہم لوگوں کی ساری مصیبتیں
    ہم لوگوں کے بادشاہوں کی مصیبتیں، قائدین کے،
    ہم لوگوں کے کاہنوں کے اور نبیوں کے ،
اور ہم لوگوں کے باپ دادا ؤں کے
    اور اسور کے بادشاہوں کے زمانے سے لیکر اب تک تیرے سارے لوگوں کی مصیبتوں سمیت تیری نظر میں چھو ٹی معلوم نہ ہوں!
33 لیکن تو ساری مصیبتوں کے تعلق سے جو کہ ہم لوگوں پر ہوئیں،
انصاف پر ور ہے۔
کیوں کہ تو نے وفاداری کا عمل کیا
    اور ہم لوگوں نے غلطی کی۔
34 ہمارے بادشا ہ ، ہمارے قائدین ، ہمارے کاہن اور باپ دادا نے تیرے قانون کی تعمیل نہیں کی۔
    انہوں نے تیرے احکام اور انتباہوں کو نظر انداز کیا۔
35 اور اپنی سلطنت میں جو تو نے اپنی عظیم اچھا ئی کی وجہ سے انہیں دیا اس پر انہوں نے تمہاری خدمت نہیں کی۔
    وسیع اور زر خیز زمین میں جو تو نے انہیں فراہم کی تھی،
    اپنی برائی کے راستے سے نہیں مُڑے۔
36 اور دیکھو! آج ہم غلام ہیں
ہم اس زمین پر غلام ہیں
    جس زمین کو تو نے ہمارے باپ دادا کو دی تھی۔
    تا کہ وہ اس کا پھل کھا سکیں اور اسکی فراوانی سے خوشی منا سکیں۔
37 یہ زمین بہت زیادہ فصلیں پیدا کرتی ہے
    لیکن ساری کی ساری اس بادشاہ کے پاس چلی جاتی ہے جسے تو نے ہم لوگوں کے ان گناہوں کی وجہ سے جسے ہم لوگوں نے کیا تھا ، ہم لوگوں پر حکومت کر نے کے لئے مسلط کر دیا۔
اور وہ ہمارے جسموں پر اور ہمارے جانوروں پر
    اپنی چاہت کے مطا بق حکو مت کرتے ہیں۔
    ہم لوگ بہت مصیبت میں ہیں۔
38 ان تمام چیزوں کی وجہ سے
    ہم معاہدہ کرتے ہیں کہ ہم کبھی نہیں بدلیں گے۔
    ہم یہ معاہدہ تحریر میں کر رہے ہیں،
ہمارے قائدین ، لاوی اورکاہن اس معاہدہ پر دستخط کر رہے ہيں
    اور اس کو مہر بند کر رہے ہیں۔

10 مہر بند معاہدے میں یہ نام ہیں :

نحمیاہ صوبہ دار ، حکلیاہ کا بیٹا نحمیاہ ، صدقیاہ ، سِرایاہ ،عزریاہ ،یرمیاہ ، فسُحور ، امریاہ ، ملکیاہ ، حطّوش، سبنیاہ ، ملوک، حارم ، مریموت ، عبدیاہ ، دانی ایل ،جنّتُون ،بازوک ، مُسّلام ، ابیاہ ، میا مِین، معزیاہ ، بلجی اور سمعیاہ۔ یہ کا ہنو ں کے نام ہیں جنہو ں نے مہربند معاہدے پر اپنے نام لکھے ہیں۔

اور یہ لاوی لوگ ہیں جنہوں نے مہربند معاہدے پر نام لکھے ہیں :

ازنیاہ کا بیٹا یشوع، حنداد کے خاندان سے بنوی ، قدمی ایل ، 10 اور اس کے بھا ئی :سبنیاہ ، ہُودیاہ،قِلطیاہ ،فِلایاہ ، حنان ، 11 میکا ہ ، رحُوب ،حسابیاہ ، 12 زکور ، سربیاہ ، سبنیاہ ، 13 ہوُدیا ہ،بانی اور بنینو،

14 اور یہ نام قائدین کے ہیں جنہوں نے مہر بند معاہدے پر اپنے نام لکھے ہیں:

پرعُوس، پختموآب ، عیلام ، ز تُو ، بانی ، 15 بُنّی ، عزجاد ، ببا ئی ، 16 ادُونیاہ ، بِگوی ، عدین ، 17 ا طِیر ، حزقیاہ ، عزّور ، 18 ہُدیاہ ، عاشُوم ، بضی ، 19 خارِیف، عنتوت ، نُوبی ، 20 مگفیعاس ، مُسلّام ، حزیر ، 21 مشیزیل ، صدُوق ، یدّوع ، 22 فلطیاہ ، حنان ، عنایاہ ، 23 ہوُسیعاہ ، حننیاہ ،حُسوب ، 24 ہلو حیس ، فِلحا ،سوبیق ، 25 رُحوم ، حسبناہ ، معسیاہ ، 26 اخیاہ ، حنان ، عنان ، 27 ملوک ، حارِم ،اور بعناہ۔

28-29 اس طرح یہ تمام لوگ اب خاص وعدہ خدا سے کر تے ہیں ان لوگوں نے یہ بھی عہد کیا کہ اگر وہ اپنے معاہدے پر قائم نہ رہیں تو ان لوگوں کو بھیانک انجام کا سامنا کرنا پڑیگا۔ یہ تمام لوگ وعدہ کرتے ہیں کہ خدا کی شریعت کی تعمیل کریں گے۔ خدا کی یہ شریعت ہمیں خدا کے خادم موسیٰ کے ذریعہ دی گئی ہے۔ یہ تمام لوگ تمام احکام ، تمام اصولوں اور ہمارے خدا وند خدا کی تعلیمات کا ہوشیاری سے تعمیل کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ اب یہ لوگ ہیں جو یہ وعدہ کرتے ہیں : باقی لوگ ، کاہن ، لاوی ، دربان ، گلوکار ، خدا کی ہیکل کے ملازم اور تمام بنی اسرائیل جنہوں نے خود کو اطراف کے رہنے والوں سے الگ کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے آپ کو خدا کے احکام اور اطاعت گزاری کے لئے الگ کر لیا ہے۔ اور ان تمام کی بیویاں ، بیٹے اور بیٹیاں اور سبھی جو سن سکیں اور سمجھ سکیں اور وہ سبھی جو اپنے بھا ئیوں کے وفا دار تھے اور سبھی جانے مانے لوگ جو خدا کی شریعت کے احکام کی پابندی کا وعدہ کرتے ہیں ان کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔ اور انہوں نے یہ اقرار کیا ہے اگر وہ خدا کی شریعت کے احکام کی پابندی نہ کریں تو ان پر لعنت ہو۔

30 ہم یہ بھی وعدہ کرتے ہیں کہ اپنے اطراف رہنے والے لوگوں کے ساتھ اپنی بیٹیوں کی شادی نہیں کریں گے اور ہم یہ وعدہ بھی کر تے ہیں کہ انکی لڑ کیوں کے ساتھ اپنے لڑ کوں کی شادی نہیں کریں گے۔

31 اور اگر ہمارے اطراف رہنے والے لوگ سبت کے دن اناج یا دوسری چیزیں بیچنے کے لئے لائیں گے تو ہم لوگ ان لوگوں سے نہیں خریدیں گے۔ ہر ساتویں سال ہم اپنی زمین کو نہیں جو تیں گے۔ اور ہم لوگ دوسرے لوگوں کے قرض کو جو کہ ہم لوگوں سے لئے ہیں معاف کردیں گے۔

32 ہم لوگ خدا کی ہیکل کی خدمت کے کام کو انجام دینے کے لئے ۲/۱ مثقال چاندی ہر سال امداد دینے کی ذمہ داری خود پر لیں گے۔ 33 اس پیسہ سے اس خاص روٹی کا خر چ چلے گا جسے کاہن خدا کی ہیکل میں میز پر رکھیں گے۔ اسی مالی وسائل سے ہی روزانہ اناج اور جلانے کی قربانی کا خرچ اٹھا یا جائے گا۔ سبت کے دنوں کے نذرانوں کے لئے ، نئے چاند کی تقریب اور دوسری خاص مجلسوں کے لئے اسی پیسوں سے خرچ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مقدس نذرانے کے لئے اور اسرائیل کے گناہوں کی تلافی کے لئے گناہ کے نذرانے اور انہیں پاک کرنے کے لئے اور خدا وند کی ہیکل کے کام کے لئے انہیں مالی وسائل سے خرچ اٹھا یا جائے گا۔ ان پیسوں سے ہی ہمارے خدا کے گھر کی ہر ضرورت کے کام کو انجام دیا جائے گا۔

34 “ہم یعنی کاہن ، لاوی اور لوگوں نے ملکر یہ طئے کرنے کے لئے قرعہ ڈا لیں کہ ہمارے خدا کی ہیکل میں جلاون کی لکڑی مقرّرہ وقت میں سب سے پہلے کون لائے گا۔ وہ جلاون کی لکڑی خدا وند خدا کی قربان گاہ پر جلائی جائے گی جیسا کہ قانون میں لکھا ہے۔

35 “ہم لوگ ہمارے خدا وند کی ہیکل میں زمین کی پہلی فصل کو اور درختوں کے سارے پھلوں کو سال در سال اپنی ذمہ داری کو پوری کرنے کے لئے لائیں گے۔

36 “ہم لوگ اپنے پہلو ٹھے بیٹے ، پہلو ٹھی گائے کے بچّے ، جیسا کہ شریعت میں لکھا ہوا ہے۔ اور ہمارے بھیڑ اور بکریوں کے پہلو ٹھے بچے کو اپنے خدا کے گھر میں کاہنوں کے پاس لائیں گے جو کہ اپنے خدا کے گھر میں خدمت کا کام انجام دیتے ہیں۔

37 “ہم خدا کے گھر کے گودام میں کاہنوں کے پاس یہ چیزیں بھی لایا کریں گے : پہلا پِسا ہوا کھا نا ، پہلا اناج کا نذرانہ ہمارے تما م درختوں کے پہلے میوے ، ہمارے نئے مئے اور تیل کا پہلا حصّہ۔ ہم لاویوں کے لئے اپنی فصل کا دسواں حصّہ بھی دیا کریں گے۔ کیوں کہ یہ لاوی لوگ تمام شہروں میں جہاں ہم کام کرتے ہیں یہ چیزیں وصول کرتے ہیں۔ 38 اور ہارون کے خاندان کا ایک کاہن لاویوں کے ساتھ ہونا چاہئے جب وہ نذرانے کا دسواں حصّہ وصول کرتا ہے۔ اور وہ لاوی ان نذرانوں کو اپنے خدا کے گھر کے گودام کے کمروں میں لائے گا۔ 39 تب بنی اسرائیلیوں اور لاویوں کو اپنے نئے مئے اور تیل کے نذرانوں کو لانا چاہئے۔ یہ تمام چیزیں خدا کے گھر کے گودام کے کمروں میں رکھی جائیں گی۔ خدا کے گھر میں ہر روز کام آنے والی چیزوں کو ان گودام کے کمروں میں رکھی جائیں گی۔ اور وہاں مقدس جگہ کے عام استعمال کی برتنیں ہونگے۔

۱ کرنتھِیُوں 9:19-10:13

19 اگر چہ میں سب لوگوں سے آزاد ہوں ،پھر بھی میں نے اپنے آپکو غلام بنا دیا ہے تا کہ اور بھی زیادہ لوگوں کو بچاؤں۔ 20 میں یہودیوں کو جیتنے کے لئے یہودی جیسا بنا تاکہ یہودیوں کو جیت سکوں۔ جو لوگ شریعت کے ما تحت ہیں انکے لئے میں اس آدمی کی طرح شریعت کے ما تحت ہوا تا کہ شریعت کے ما تحتوں کو جیت سکوں۔ 21 وہ لوگ جو شریعت کے ماتحت نہیں۔ میں انکی طرح ایسا آدمی بنا اس لئے کہ جو شریعت کے ما تحت نہیں ہیں انکو بچا نے میں مدد کروں۔ یہ سچ ہے کہ میں خدا کی شریعت میں بے شرع نہیں بلکہ مسیح کی شریعت کے ما تحت ہوں۔ 22 میں کمزوروں کے لئے کمزور بنا تا کہ کمزوروں کو جیت سکوں میں سب لوگوں کے لئے سب کچھ بنا ہوا ہوں تا کہ کسی بھی راستہ سے ہو میں کچھ لوگوں کو کسی طرح سے بچاؤں۔ 23 میں سب کچھ خوشخبری کی خاطر کر تا ہوں تا کہ اوروں کے ساتھ فصل میں شریک ہوؤں۔

24 کیا تم نہیں جانتے کہ دوڑ میں دوڑنے والے سبھی تو ہیں مگر انعام کسی ایک کو ہی ملتا ہے ؟تم بھی ایسے ہی دوڑو تا کہ جیتو۔ 25 جو لوگ مقابلہ میں حصہ لیتے ہیں سخت تربیت سے گزرتے ہیں وہ لوگ اس تاج کو حاصل کر نے کے لئے جو تباہ ہو جائیگا۔ لیکن ہم قائم رہنے والا تاج حاصل کر نے کے لئے اس طرح کرتے ہیں 26 پس میں بھی اس طرح ایک مقصد کے تحت دوڑتا ہوں۔ میں اسی طرح مکّوں سے لڑتا ہوں ،اس کی مانند نہیں جو ہوا کو مارتا ہے۔ 27 میں اپنے بدن کو سخت تربیت سے قا بو میں رکھتا ہوں کیوں کہ میں دوسرے لوگوں میں تعلیم دینے کے بعد خود سے ڈرتا ہوں کہ کہیں خدا مجھے ٹھکرا نہ دے

یہودیوں جیسے مت بنو

10 بھا ئیو اور بہنوں! میں چاہتا ہوں کہ تم وا قف ہو جاؤ کہ سب باپ دادا بادل کے نیچے تھے۔ اور سب کے سب سمندر میں سے گذرے۔ اور سب ہی نے اس بادل اور سمندر میں موسیٰ کا بپتسمہ لیا۔ اور سب نے ہی روحانی خوراک کھا ئی۔ سب نے ایک ہی روحانی پا نی پیا سب کے سب اس روحانی چٹان سے پا نی پیتے تھے۔ جو ان کے ساتھ ساتھ چلتی تھی۔ اور وہ چٹاّ ن مسیح ہی تھا۔ مگر انمیں اکثروں سے خدا راضی نہ ہوا اور وہ بیابان میں ہلاک ہو گئے۔

اور یہ باتیں ہمارے واسطے عبرت ٹھہریں تا کہ ہم بری چیزوں کی خواہش نہ کریں جیسا کہ انہوں نے کی۔ اور تم بت کی عبادت نہ کرو جس طرح بعض ان میں سے کرتے تھے۔ جیسا کہ لکھا ہے۔“لوگ کھا نے اور پینے کو بیٹھے ہو ئے تھے۔ پھر ناچنے کو اٹھنے لگے” [a] اور ہم کو حرامکاری نہیں کرنی چاہئے جس طرح ان میں سے بعض نے کی۔ نتیجہ میں ایک ہی دن میں تیئیس ہزار مر گئے۔ ہمکو خداوند یسوع مسیح کی آز مائش نہیں کرنی چاہئے جس طرح ان میں سے بعض نے کی تھی نتیجہ میں انہیں سانپوں نے ہلاک کردیا۔ 10 تم بڑ بڑاؤ نہیں جس طرح ان میں سے بعض بڑ بڑا ئے وہ موت کے فرشتے کے ذریعے ہلاک ہو ئے۔

11 یہ باتیں ان پر اس لئے واقع ہو ئیں تا کہ وہ عبرت حاصل کریں۔ اور ہم آخری زمانے وا لوں کے لئے انتباہ کے واسطے لکھی گئی۔ 12 جو اپنے آپ کو قائم سمجھتا ہے وہ خبردار ہے تا کہ گر نہ پڑے۔ 13 تم کسی اسی آز مائش میں نہیں پڑے جو انسان کی بر داشت سے باہر ہو لیکن خدا بھروسہ مند ہے۔ وہ تم کو تمہا ری طاقت سے زیادہ آزمائش میں پڑ نے نہ دیگا۔ جب وہ آزمائش آئے گی تب وہ راہ بھی پیدا کرے گا تا کہ تم بر داشت کر سکو۔

زبُور 34:1-10

داؤد کا نغمہ: اُس وقت کا جب اُس نے ابی ملک کے سامنے دیوا نے جیسی حرکت کی تا کہ ابی ملک اسے نکال دیگا۔ اور اس طرح سے داؤد چلا گیا

34 میں خداوند کی ہر وقت تمجید کروں گا۔
    میرے ہونٹوں پر ہمیشہ اُس کی ستائش رہے گی۔
اے علیم لوگو! سنو اور خوش رہو۔
    میری روح خداوند کے بارے میں شیخی بگھار تی ہے۔
میرے ساتھ خدا کی ستائش کرو
    ہم اس کے نام کی تعظیم کریں۔
میں خدا کے پاس مدد مانگنے گیا۔
    اُس نے میری سنی
    اُس نے مجھے ان سبھی باتوں سے بچا یا جن سے میں ڈرتا ہوں۔
مدد کے لئے خدا کی جانب دیکھو۔
    تم قبول کئے جا ؤگے۔ تم شرم مت کرو۔
اِس غریب نے خداوند کو مدد کے لئے پکا را۔
    اور خداوند نے میری سن لی اور اُس نے سب مصیبتوں سے میری حفا ظت کی۔
خداوند کا فرشتہ خداوند کے فرمانبرداروں کے چاروں طرف فوج کے ساتھ خیمہ زن رہتا ہے۔
    اور اُن کی حفا ظت کرتا ہے۔
آزما کر دیکھو کہ خداوند کیسا مہربان ہے۔
    وہ شخص جو خداوندکے بھروسے پر ہے سچ مچ خوش رہے گا۔
خداوند کے مقّدس پیروکار کو چاہئے کہ وہ خداوند کا احترام کریں۔
    انہیں کچھ کمی نہ ہوگی۔
10 زور آور لوگ کمزور اور بھو کے ہو جا ئینگے۔
    لیکن وہ لوگ جو خدا کے پاس مدد کے لئے جا ئینگے انہیں جس چیز کی ضرورت ہو گی وہ اسے پا ئینگے۔

امثال 21:13

13 اگر کوئی غریبوں کی مدد سے انکار کرے تو جب اسکو مدد کی ضرورت ہو گی تو مدد نہیں ملے گی۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

2007 by World Bible Translation Center