Print Page Options Listen to Reading
Previous Prev Day Next DayNext

The Daily Audio Bible

This reading plan is provided by Brian Hardin from Daily Audio Bible.
Duration: 731 days

Today's audio is from the CSB. Switch to the CSB to read along with the audio.

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
نحمیاہ 5:14-7:73

14 بادشا ہ ارتخششتا کی بادشا ہت کے بیسویں سال سے بتیسویں سال یعنی کل ملا کر ۱۲ سال تک جب میں یہودا ہ کے ملک کا صوبہ دار بنایا گیا تھا تو میں اور میرے خاندان کے ممبروں نے وہ کھانا نہیں کھا یا جو صوبہ دا رکوالاٹ کئے گئے تھے۔ 15 لیکن مجھ سے پہلے کے صوبے داروں نے لوگو ں کی زندگی کو دوبھر بنائی تھی۔ اور ان لوگوں سے رو ٹی ، مئے اور ۱۴ مثقال چاندی لیتا تھا۔ ان صوبے دارو ں کے ماتحت کے حاکم بھی لوگوں کے اوپر حکومت چلا تے تھے۔ بہرحال جیسا کہ میں خدا کی اطاعت اور تعظیم کرتا اور ا س سے ڈرتا تھا اس لئے میں نے ایسا نہیں کیا۔ 16 شہر کی دیوار کی مرمّت میں میَں نے بھی سخت محنت کی تھی وہاں دیوار پر کام کرنے کے لئے میرے سب ملا زم جٹ گئے تھے۔ ہم نے کسی کی کو ئی زمین نہیں لی۔

17 اور میں ۱۵۰ یہودیوں اور عہدیداروں کو جنہیں میری میز پر کھانے کے لئے دعوت دی گئی تھی معمول کے مطابق کھلا یا اور ساتھ ہی ساتھ انہیں بھی جو دوسری قوموں سے ہمارے پاس آئے تھے۔ 18 ہر دن میرے خرچ سے ایک گا ئے ، چھ اچھے بھیڑ اور کچھ چڑ یئے پکا ئے جا تے تھے۔ اور ہر دسویں دن الگ الگ طرح کی مئے کا فی مقدار میں مہیا کی جا تی تھی۔ اس کے با وجود بھی میں نے کبھی صوبے دار کے کھانے کے لئے وظیفہ کی مانگ نہیں کی کیونکہ ان لوگو ں کا کام بہت سخت تھا۔ 19 اے خدا میں نے ان لوگو ں کے لئے جو اچھا کام کیا ہے اسے تُو یاد کر۔

مزید مسائل

تب سنبلط، طوبیاہ، جیشم جو عرب کے رہنے وا لے تھے اور ہمارے دوسرے دشمنوں نے یہ سنا کہ میں دیوار کی مرمت کر چکا ہوں اور دیوار میں کو ئی خالی جگہ بھی نہیں چھوڑی گئی ہے۔ حالانکہ اس وقت تک پھاٹکو ں میں دروازے نہیں لگا ئے گئے تھے۔ سنبلط اور جیشم نے میرے پاس پیغام بھجوایا : “نحمیاہ ! آؤ ہم لوگ کیفرم کے قصبہ میں اونو کے میدان میں ملیں۔” لیکن ان کا منصوبہ تو مجھے چوٹ پہنچانے کا تھا۔

اس لئے میں نے پیغام رساں کو یہ کہکر ان لوگو ں کے پاس بھیجا : “ میں یہاں کچھ اہم کام کر رہا ہوں،اس لئے میں نہیں آسکتا۔ کام کیوں رکنا چا ہئے جب میں یہ چھوڑ کر تمہا رے پاس تم سے ملنے آ ؤ ں۔

اور انہوں نے چار مر تبہ میرے لئے بھی پیغام بھیجے اور میں نے بھی ان لوگوں کو اسی طرح کا جواب دیا۔ اور پھر پانچویں بار سنبلط نے اپنے نوکر کے ہا تھ ایک کھلے ہو ئے خط میں مجھے اسی طرح کا پیغام بھیجا۔ اس خط میں لکھا تھا ،

ساری قوموں میں افواہ سنی گئی ہے ، اور جیشم اس کی تصدیق کرتا ہے کہ تم اور یہودی ملکر بادشا ہ کے خلاف بغاوت کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہو۔اس رپورٹ کے مطابق،تم یروشلم کی دیوار اس لئے بنا رہے ہو تا کہ تم ان لوگو ں کا بادشا ہ بن سکو۔ افواہ یہ بھی ہے کہ تم نے نبیو ں کو چنا ہے جو کہ تیرے لئے یہ اعلان کرے کہ یہودا ہ میں ایک بادشا ہ ہے۔

“اب بادشا ہ بھی اس کو سننے جا رہا ہے۔اس لئے آؤ ،ہم لوگ اس کے متعلق مل کر بات چیت کریں۔”

تو میں نے سنبلط کے پاس یہ پیغام کہہ بھجوایا، “یہ باتیں جو تم کہہ رہے ہو یہ نہیں ہو رہی ہیں یہ سب تمہا رے تصور کی تخلیق ہے۔”

ہمارے دشمن صرف ہمیں ڈرانے کی کو شش کر رہے تھے۔ وہ اپنے دِل میں سوچ رہے تھے ” ان لوگو ں کے ہا تھ کام کر تے کر تے کمزور ہو جا ئیں گے اور مرمت کا کام پو را نہیں ہو گا۔”

لیکن میں نے دعا کی ، “اے خدا اب مجھے طاقت دے۔”

10 تب میں سمعیاہ کے گھر آیا وہ دلا یا کا بیٹا تھا جو کہ مہیطبیل کا بیٹا تھا۔ وہ اپنے گھر کے اندر بند تھا۔ اس نے کہا ، “نحمیاہ ! آؤ ہم لوگ خدا کی ہیکل میں مقدس جگہ کے اندر ملیں۔ اور ہم لوگ اس کے دروازوں کو بند کر لیں کیونکہ وہ لوگ تمہیں جان سے مارنے کے لئے آئیں گے۔ اور آج کی رات ہی وہ رات ہے کہ وہ لوگ تجھے مار نے کے لئے آ رہے ہیں۔”

11 لیکن میں نے سمعیاہ کو کہا “ کیا مجھ جیسے آدمی کو بھاگ جانا چا ہئے ؟” تم جانتے ہو کہ میرا جیسا آدمی مقدس جگہ میں نہیں جا سکتا ہے جب تک کہ میں مارا نہ جا ؤں! میں وہاں نہیں جا ؤں گا۔

12 میں جانتا تھا کہ خدا نے اس کو نہیں بھیجا ہے کیونکہ وہ میرے خلاف بو ل رہا ہے کیوں کہ طوبیاہ اور سنبلط نے اس کو ایسا کرنے کے لئے رقم دی تھی۔ 13 سمعیاہ کو مجھے ڈرانے کیلئے کرائے پر رکھا گیا تھا وہ یہ چاہتے تھے کہ میں ڈر کر خدا کی ہیکل میں چھپوں اور گناہ کروں۔ اس طرح سے وہ مجھے بدنام اور رُسوا کر نے کے لئے بُرانام دیگا۔

14 اے خدا میرے طوبیاہ اور سنبلط کو یا درکھ کیو ں کہ انہوں نے بُرے کام کئے ہیں۔ اس نبیہ عورت نو عیدیاہ اور دوسرے نبیو ں کو بھی یاد رکھ جو کہ مجھے ڈرانے کی کو شش کر رہے ہیں۔

دیوار کی مرمّت ختم ہو ئی

15 اس طرح الول مہینے کی ۲۵ ویں تاریخ کو یروشلم کی دیوار کی مرمت کا کام ختم ہوا۔اس کی مرمّت میں ۵۲ دن لگے۔ 16 جب ہمارے سب دشمنوں نے اس کے بارے میں سنا اور ساری قوموں نے دیکھا۔ تو وہ اپنی خود اعتمادی کھو بیٹھے کیوں کہ ان لوگوں نے جانا کہ یہ کام ہمارے خدا کے ذریعے سے کیا گیا ہے۔

17 اس کے علاوہ ان دنوں یہودا ہ کے شرفاء لوگو ں نے طوبیاہ کو اور زیادہ خط بھیجنا شروع کیا۔ اور طوبیاہ کی طرف سے ان خطوط کا جواب ان لوگو ں کو آتا۔ 18 یہودا ہ کے بہت سارے لوگوں نے زیرعہد اس کے تئیں وفاداری کا وعدہ کیا تھا۔ کیو ں کہ طوبیاہ ارح کلے بیٹے سکنیاہ کا داماد تھا۔ اور طوبیاہ کے بیٹے یہوحانان نے مسّلام کی بیٹی سے شادی کی تھی۔مسّلام برکیاہ کا بیٹا تھا۔ 19 لوگ مجھ سے طوبیاہ کے اچھے کارنامے کے بارے میں کہتے تھے۔ اور میں نے کیا کہا اس کی اطلاع وہ لوگ ان کو دیتے رہتے تھے۔ مجھے ڈرانے کے لئے طوبیاہ نے مجھے خط بھیجا۔

دیوار کے دوبارہ بن جانے اور میرے دروازے لگانے ، پہریداروں، گلوکاروں اور لاویوں کو بحال کرنے کے بعد، میں نے اپنے بھا ئی حنا نی کو حنانیاہ کے ساتھ جو کہ قلعہ کا سپہ سالار تھا یروشلم کا نگراں کار بنا یا۔ کیوں کہ حنانی ایک وفادار آدمی تھا اور دوسرے لوگو ں کے مقابلے میں خدا سے زیادہ ڈرتا تھا۔ تب میں نے ان لوگوں سے کہا ، “دن کے پو رے چڑھنے تک یروشلم کے پھاٹکو ں کو کھلنے مت دو۔ اور جب تک وہ لوگ پہرہ دیتے رہتے ہیں ا سوقت تک ان لوگو ں کو دروازوں میں تالا لگا کر رکھنا چا ہئے۔پہریداری کے کام کے لئے یروشلم میں رہ رہے لوگو ں کو چنو۔ ان میں سے کچھ لوگو ں کو پہرہ کی چوکی پر اور دوسرو ں کو انکے اپنے گھرو ں کے نزدیک پہرہ پر رکھو۔ ”

قید سے واپس ہو نے وا لے لوگو ں کی فہرست

اب شہر بہت بڑا تھا۔لیکن اس میں لوگ بہت کم تھے اور مکان ابھی تک نہیں بنا ئے گئے تھے۔ اس لئے میرے خدا نے میرے دل میں ایک بات پیدا کی کہ میں شرفاء، حاکموں اور عام لوگو ں کی ایک میٹنگ بلا ؤں۔ مجھے ان لوگو ں کی خاندانی فہرست [a] ملی جو کہ جلاوطنی سے لوٹنے والوں میں پہلے تھے۔ اور اس میں میں نے جو لکھا ہوا پایا وہ مندرجہ ذیل ہے:

یہ سب صوبہ کے وہ خاندان ہیں جو کہ آزاد کئے گئے تھے اور قید سے واپس آئے تھے۔( بابل کا بادشا ہ نبو کدنضر ان لوگو ں کو قیدی بنا کر لے گیا تھا۔ یہ لوگ یہودا ہ اور یروشلم کو واپس آئے ہر آدمی اپنے اپنے شہر کو گیا۔) وہ سب جو زربّا بل کے ساتھ آئے تھے: یشوع ، نحمیاہ ،عزریاہ ،رعمیاہ ، نحمانی ، مرد کی ، بلشان، مسفرت،بگوئی ، نحوم اور بعنہ۔ یہ بنی اسرائیلیوں کی فہرست ہے :

پر عوُس کی نسلوں سے ۲۱۷۲

سفطیاہ کی نسلوں سے ۳۷۲

10 ارح کی نسلوں سے ۶۵۲

11 یشوع اور موآب کے خاندان سے

پخت موآب کی نسل ۲۸۱۸

12 عیلام کی نسلوں سے ۱۲۵۴

13 زتّو کی نسلوں سے ۸۴۵

14 زکی کی نسلوں سے ۷۶۰

15 بنوی کی نسلوں سے ۶۴۸

16 ببائی کی نسلوں سے ۶۲۸

17 عزجاد کی نسلوں سے ۲۳۲۲

18 ادو نقام کی نسلو ں سے ۶۶۷

19 بگوئی کی نسلوں سے ۲۰۶۷

20 عدین کی نسلو ں سے ۶۵۵

21 اطیر کی نسلوں سے حزقیاہ کے خاندان کے ذریعہ ۹۸

22 حشوم کی نسلوں سے ۳۲۸

23 بضی کی نسلوں سے ۳۲۴

24 خارِف کی نسلو ں سے ۱۱۲

25 جبعون کی نسلوں سے ۹۵

26 بیت اللحم اور نطوفہ کے آدمی ۱۸۸

27 عنتوت کے آدمی ۱۲۸

28 بیت عزماوت کے آدمی ۴۲

29 قریت یعریم ، کفیرہ اور بیروت کے آدمی ۷۴۳

30 رامہ اور جبع کے آدمی ۶۲۱

31 مکماس کے آدمی ۱۲۲

32 بیت ایل اور عی کے آدمی ۱۲۳

33 نبو کے دوسرے قصبہ کے آدمی ۵۲

34 عیلام کے دوسرے قصبہ کی نسل سے ۱۲۵۴

35 حارم کی نسل سے ۳۲۰

36 یریحو کی نسل سے ۳۴۵ 37 لود، عادید اور اونو کی نسل سے ۷۲۱

38 سنا آہ کی نسل سے ۳۹۳۰

39 یہ سب کاہن ہیں :

یدعیاہ کے بیٹوں یشوع کے خاندان سے۹۷۳

40 امّر کی نسل سے ۱۰۵۲

41 فَشحُور کی نسل سے ۱۲۴۷

42 حارم کی نسل سے ۱۰۱۷

43 یہ سب لاوی ہیں :

قدمی ایل سے یشوع کی نسلیں ،

یہوداہ کی نسلیں ۷۴

44 یہ سب گلو کارائیں :

جو آسف کی نسل سے ہیں ۴۸

45 یہ سب دربان ہیں :

سلوم ، اطیر ، طلُمون ، عقوب

خطیطاہ اور سوبی کی نسلوں سے ۱۳۸

46 یہ سب خدا کی ہیکل کے خادم ہیں :

ضیحا ، حسُوفا ، طبعوت ،

47 قروس ، سیعّا، فدُون،

48 لِبانا، حجابہ ، شلمی ،

49 حنان ، جدّیل ،حجار،

50 ریا یاہ ، رصین ، نقودا،

51 حزّام، عزّا ،فاسخ،

52 بسی ، معونیم ، نفو شیسم ،

53 بقبوق ، حقّوفہ ، حر حُور ،

54 بضلیت ، محیدہ ، حرشا ،

55 برقوس ، سیسرا ، تامح ،

56 نضیاہ اور خطیفاہ کی نسلیں۔

57 سُلیمان کے خادموں کی نسلیں :

سُوتی ، سُوفرت ، فریدا،

58 یعلہ ، درقُون ، جدّیل ،

59 سفطیاہ ، خطیل ، فوکرت ، ضبائم اور عمّون۔

60 خدا کی ہیکل کے سبھی خادم اور سلیمان کے خادموں کی نسل سے ۳۹۲

61 اور یہ لوگ تھے جو تل ملح ، تل حرسا ، کروب ، ادُون اور اِمّر سے چلے گئے تھے۔ لیکن یہ لوگ یہ ثابت نہ کر سکے کہ انکے خاندان اسرائیل کی نسلوں سے ہیں۔

62 یہ لوگ دِلایا ہ ، طوبیاہ اور نقودہ کی نسلیں ہیں ۶۴۲

63 اور کاہن یہ ہیں:

حبایاہ ، ہقّوص اور برزلّی کی نسلیں۔ (اگر کوئی جِلعاد کے بر زلی کی بیٹی سے شادی کرتا تو وہ اسے بر زلی کی نسل میں شامل کردیا جاتا تھا۔)

64 ان لوگوں نے اپنے خاندانی دستاویزوں کی تلاش کی ، لیکن وہ نہیں پائے۔ اس لئے ان لوگوں کو کاہن بننے کی اجازت نہیں دی گئی۔ 65 اور صوبہ دار نے ان لوگوں کو کہا کہ وہ کوئی بھی مقدس کھا نا نہیں کھا سکتے جب تک اعلیٰ کاہن اوریم اور تمیم [b] کا استعمال نہ کرے۔

66-67 کل ملا کر پوری جماعت کے لوگوں کی تعداد ۴۲۳۶۰تھی۔ اس میں سے ۷۳۳۷ مر د و عورت مرد ملازم کو کل تعداد میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اور ۲۴۵ مرد و عورت گلو کار بھی تھے۔ 68-69 انکے پاس ۷۳۶ گھو ڑے ، ۲۴۵ خچّر ، ۴۳۵ اونٹ اور ۶۷۲۰ گدھے تھے۔

70 کچھ خاندانوں کے قائدین نے کام کے لئے چندہ بھی دیئے۔ صوبہ دار نے ۱۹ پاؤنڈ سونا خزانہ میں دیا۔ اس نے ۵۰ کٹو رے اور ۵۳۰ چغہ بھی کاہن کے لئے دیئے۔ 71 کچھ خاندانی قائدین نے ۳۷۵ پاؤنڈ سونا اور ۳/۱۱ ٹن چاندی بھی دیئے۔ 72 اور باقی لوگوں نے ۳۷۵ پاؤنڈ سونا کام میں مدد کے لئے خزانہ دیئے لگ بھگ ۳/۱۱ ٹن چاندی اور ۶۷ چغہ کاہنوں کے لئے دیئے۔

73 اور تب کاہن ، لاوی ، دربان ، گلوکار اور کچھ لوگ ، خدا کی ہیکل کے ملازمین اور سبھی اسرائیلی اپنے شہروں میں بس گئے۔ اور سال کے ساتویں مہینے میں سبھی بنی اسرائیل اپنے اپنے شہروں میں بس گئے۔

۱ کرنتھِیُوں 8

بتوں کو کھا نا پیش کر نے کے بارے میں

اب بتوں کی قربانیوں کی بابت یہ ہے “ہم جانتے ہیں، ہم سب کو اس کا علم ہے۔” علم سے غرور پیدا ہو تا ہے لیکن محبت ہمیں طا قتور بناتی ہے۔ اگر کوئی گمان کرے کہ وہ کچھ جانتا ہے جو کچھ وہ جانتا ہے اب تک کچھ نہیں جانتا۔ لیکن جو کو ئی خدا سے محبت رکھتا ہے، اس کو خدا پہچانتا ہے۔ پس بتوں کی قربانیوں کے گوشت کھا نے کی نسبت ہم جانتے ہیں کہ صحیح معنوں میں بت دنیا میں کو ئی چیز نہیں اور سوا ایک کے کو ئی اور خدا نہیں۔ کو ئی چیز چاہے زمین پر ہو یا آسمان میں جو خداوند(دیوتا) کہلا تے ہیں اہم نہیں ہیں۔(حقیقت میں بہت سا ری چیزیں ہیں جسے لوگ “خدا یا خداوند” کہتے ہیں۔) لیکن ہما رے لئے تو ایک ہی خدا ہے جو ہمارا باپ ہے۔ جس کی طرف سے سب چیز یں ہیں اور ہم اسی کے لئے ہیں ، اور ایک ہی خداوند ہے اور وہ یسوع مسیح جس کے وسیلے سے سب چیزیں تحقیق کی گئیں اور ہماری زندگی اسی کے وسیلے سے ہے۔

لیکن سب کو ا س حقیقت کا علم نہیں۔ بعض بت پرستی میں بہت زیادہ مشغول ہیں۔ اس لئے اس گوشت کو بت کی قربانی سمجھ کر کھاتے ہیں۔ اور ان کا دل چونکہ کمزور ہے آلودہ ہو جاتا ہے۔ کھا نا ہمیں خدا سے نہیں ملا ئے گا اور نہ کھا ئیں تو ہمارا نقصان نہیں اگر کھا ئیں تو بھی کو ئی خاص فائدہ نہیں۔

ہوشیار رہو! کیوں کہ ایسا نہ ہو کہ تمہا ری یہ آ زادی کمزور ایمان وا لے کے لئےٹھو کر کا باعث نہ بن جا ئے۔ 10 کیوں کہ تمکو اسی کا علم ہے کہ بت خانہ کی جگہ جا کر کھا نا کھا نے کے لئے تم آزاد ہو۔ لیکن اگر کوئی کمزور دل شخص نے تم کو دیکھ لیا تو کیا ہو گا؟ تو کیا وہ بتوں کی قربانی کا گوشت کھا نے کے لئے دلیر نہ ہو جائے گا۔ 11 غرض تیرے علم کے سبب سے وہ کمزور شخص ہلاک ہو جا ئے گا جس کی خاطر مسیح نے جان دیدی۔ 12 اس طرح مسیح میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے خلاف گناہ کرتے ہو ئے اور تو ان کے کمزو ر دل کو چوٹ پہنچا تے ہوئے تم لوگ مسیح کے خلاف گناہ کر رہے ہو۔ 13 اس لئے اگر کھانا میرے بھا ئی بہن کا سبب ہے تو وہ گناہ میں ملوث ہوجائےگا اور میں کبھی بھی گوشت نہ کھاؤنگا تاکہ میں اپنے بھائی یا بہن کو گناہوںمیں ملوث ہو نے نہیں دوں گا۔

زبُور 33:1-11

33 اے نیک لوگو! خداوند میں شادماں رہو۔
    خدا کی حمد کرنا فرمانبردار لوگوں کو زیب دیتا ہے۔
ستار بجاؤ اور اُس کا شکر کرو۔
    خداوند کی دس تار وا لی بربط کے ساتھ ستائش کرو۔
اب اُس کے لئے نیا گیت گاؤ۔
    خوشی کا ساز خوبصورتی سے بجاؤ۔
خداوند کا کلام سچّا ہے۔
    جو بھی وہ کرتا ہے اُس کا تم بھروسہ کر سکتے ہو۔
خداوند منصفانہ، راستی اور اچھا کام کرنا پسند کرتا ہے۔
    زمین خدا کی شفقت سے معمور ہے۔
خداوند نے حکم دیا اور دنیا وجود میں آئی۔
    خدا کی سانسوں سے زمین کی ہر شئے وجود میں آئی۔
سمندر کا پانی ایک جگہ جمع کیا۔
    اس نے بحر کو اس کی جگہ پر قائم کیا۔
دنیا کے باشندوں کو خداوند کا احترام کرنا اور اس سے ڈرنا چاہئے۔
    اِس دنیا میں جو بھی لوگ بستے ہیں۔ اُن کو چاہئے کہ وہ اس سے ڈریں۔
کیوں! اِس لئے کہ خدا نے حکم دیا اور وہ بات واقع ہو گئی ہے۔
    اس نے کہا، “رکو” اور وہ رک گئی۔
10 خداوند قوموں کے منصوبوں کو نا کا رہ کر سکتا ہے۔
    وہ اُن کے منصوبوں کو تباہ کر سکتا ہے۔
11 لیکن خداوند کے مشورے ہمیشہ ہی بہتر ہو تے ہیں۔
    اُس کے منصو بے نسل در نسل بہتر ہو تے ہیں۔

امثال 21:8-10

قصور وار لوگوں کا راستہ ٹیڑھا ہوتا ہے۔ لیکن نیک لوگ وہی کرتے ہیں جو صحیح ہے۔

جھگڑالو اور ڈانٹ ڈپٹ کرنے والی بیوی کے ساتھ گھر میں رہنے سے بہتر ہے کہ چھت کے کونے پرر ہیں۔

10 برے لوگ ہمیشہ برائی کرنا ہی چاہتے ہیں۔ وہ لوگ اپنے پڑوسی پر بھی رحم نہیں کرتے ہیں۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

2007 by World Bible Translation Center