Print Page Options Listen to Reading
Previous Prev Day Next DayNext

The Daily Audio Bible

This reading plan is provided by Brian Hardin from Daily Audio Bible.
Duration: 731 days

Today's audio is from the CSB. Switch to the CSB to read along with the audio.

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
عز را 7:1-8:20

عزراکی یروشلم میں آمد

ان کا موں کے بعد ارتخششتا فارس کے بادشا ہ کی دور حکومت میں عزرابابل سے یروشلم آیا۔ عزرا سرایاہ کا بیٹا تھا۔ سِرایاہ عزریاہ کا بیٹا تھا۔عزریاہ خلقیاہ کا بیٹا تھا۔ خلقیاہ سلوم کا بیٹا تھا۔ سلوم صدوق کا بیٹا تھا۔صدوق اخیطوب کا بیٹا تھا۔ اخیطوب امریاہ کا بیٹا تھا۔امریاہ عزریاہ کا بیٹا تھا۔ عزریاہ مرا یوت کا بیٹا تھا۔ مرایوت زراخیاہ کا بیٹا تھا۔زراخیاہ عُزّی کا بیٹا تھا۔عُزّی بُقی کا بیٹا تھا۔ بُقی ابیشوع کا بیٹا تھا۔ ابیشوع فینحاس کا بیٹا تھا۔ فینحاس الیعزر کا بیٹا تھا۔ الیعزر اعلیٰ کا ہن ہارون کا بیٹا تھا۔ عزرابابل سے یروشلم آیا۔ عزا ایک معلم تھا۔وہ موسیٰ کی شریعت سے اچھی طرح وا قف تھا۔موسیٰ کی شریعت خداوند اسرائیل کے خدا کی طرف سے دی گئی تھی۔ بادشا ہ ارتخششتا نے عزرا کو ہر چیز دی جو اس نے مانگا کیونکہ خداوندعزراکے ساتھ تھا۔ اسرائیل کے کئی لوگ عزراکے ساتھ آئے۔ وہ کاہن ، لاوی ، گلوکار، دربان ، اور ہیکل کے ملازم تھے۔ وہ لوگ بادشا ہ ارتخشتا کی بادشا ہت کے ساتویں سال کے دوران یروشلم پہنچے۔ عزرا ارتخششتا کی بادشا ہت کے ساتویں سال کے پانچویں مہینے میں یروشلم پہنچا۔ عزرا اور اس کے ساتھ کا گروہ بابل سے پہلے مہینے کے پہلے دن نکلا۔ وہ یروشلم پانچویں مہینے کے پہلے دن پہنچا۔کیونکہ اس کے خدا کی شفقت کا ہا تھ اس پر تھا۔ 10 عزرا خداوند کے اصولوں کو پڑھنے اور ان کی تعمیل کرنے کے لئے آمادہ ہو گیا۔ عزرا بنی اسرائیلیوں کو خداوند کے اصولوں اور احکاموں کی تعلیم دینا چا ہتا تھا۔ اور وہ اسرائیل میں لوگو ں کو ان اصولوں کی تعمیل کرنے میں مدد دینا چاہتا تھا۔

بادشاہ ارتخششتا کا خط عزرا کے نام

11 عزرا ایک کا ہن اور معلم بھی تھا۔ اسرائیل کے خداوند کے دیئے گئے احکام اور قانون کے متعلق جسے کہ اس نے اسرائیل کو دیا تھا زیادہ واقفیت رکھتا تھا۔ یہ بادشا ہ ارتخششتا کے خط کی نقل ہے جو اس نے معلم عزرا کو دیا تھا:

[a] 12 باد شا ہو ں کا بادشا ہ ارتخششتا کی جانب سے ، آسمان کے خدا کی شریعت کے معلم و کا ہن عزرا کے نام :

نیک خواہشات!

13 میں نے یہ حکم دیا ہے : کو ئی آدمی کا ہن یا اسرائیل کا لاوی جو میری مملکت میں رہتا ہو اسے عزرا کے ساتھ یروشلم جانے کی جازت ہے۔

14 عزرا ! میرے اور میرے سات مشیروں کی طرف سے تجھے بھیجا جا رہا ہے۔تمہیں یہودا ہ اور یروشلم کو جانا چا ہئے۔ یہ دیکھو کہ تمہا رے لوگ اپنے خدا کے اصولوں کی پابندی کیسے کر تے ہیں تمہا رے پاس وہ اصول ہیں۔

15 میں اور میرے مُشیر اسرائیل کے خدا کے لئے سونا اور چاندی دے رہے ہیں۔خدا یروشلم میں رہتا ہے۔ یہ سونا اور چاندی تمہیں اپنے ساتھ لے جانا چا ہئے۔ 16 تمہیں بابل کے تمام صوبوں میں جانا چا ہئے۔اپنے لوگوں، کا ہنوں اور لاویوں سے بھی نذرانے جمع کرو۔ یہ نذرانے یروشلم میں خدا کی ہیکل کے لئے ہیں۔

17 اس رقم کا استعمال بیلو ں، مینڈھوں اور نر میمنوں کی خریداری کے لئے کرو ان نذرانوں کے ساتھ دوسرے اجناس اور پینے کے نذرانے بھی خریدو تب ان کی قربانی خدا کی ہیکل کی قربان گا ہ میں جو یروشلم میں ہے پیش کرو۔ 18 پھر اس کے بعد تم اور دوسرے یہودی باقی سونے چاندی کو جس طرح چا ہے خرچ کر سکتے ہو۔ اس کا استعمال اسی طرح کرو جس سے تمہا را خدا خوش ہو جا ئے۔ 19 ان تمام چیزوں کو جو تمہیں دی گئی تھیں یروشلم کے خدا کے پاس لے جا ؤ وہ چیزیں تمہا رے خدا کی ہیکل میں عبادت کے لئے ہیں۔ 20 تم اور دوسری چیزیں بھی لے سکتے ہو۔ تم اپنی پسند کی چیزیں شاہی خزا نے کے پیسے سے خدا کی ہیکل کے لئے خرید سکتے ہو۔

21 اب میں بادشا ہ ارتخششتا یہ حکم دیتا ہوں کہ میں ان تمام لوگوں کو جو دریائے فرات کے مغربی علاقوں میں رہتے ہیں اور وہ جو بادشا ہ کے خزانے کو رکھتے ہیں وہ عزرا کو دیں جسکی اسے ضرورت ہے۔عزرا ایک کا ہن اور آسمان کے خدا کی شریعت کا معلم ہے۔ یہ جلدی اور مکمل طریقے سے کرو۔ 22 عزرا کو یہ بہت زیادہ دو : ۴/ ۳۳ ٹن چاندی ، ۶۰۰ بوشل گیہوں ، ۶۰۰ گیلن مئے ، ۶۰۰ گیلن زیتون کا تیل اور جتنا بھی نمک عزرا چاہتا ہو۔ 23 آسمان کا خدا عزرا کو جو بھی چیز دینے کے لئے حکم دے اسے جلدی سے مکمل طور سے عزرا کو دینا چا ہئے۔ یہ آسمان کے خدا کی ہیکل کے لئے کرو۔ ہم نہیں چاہتے کہ خدا ہم پر یا ہماری بادشا ہت اور ہمار ے بیٹو ں پر غصہ کرے۔

24 میں چاہتا ہو کہ تم لوگ یہ جان جا ؤ کہ کا ہنوں ، لا ویوں، گلو کا روں دربانوں اور خدا کی ہیکل کے دوسرے کام کرنے وا لوں اور خدا کی ہیکل کے خادموں سے کسی قسم کے محصول کا مطالبہ قانون کے خلاف ہے۔ان لوگو ں کو محصول یا کسی قسم کامحصول ادا نہیں کرنا چا ہئے۔ 25 “عزرا !میں تمہیں اختیار دیتا ہوں کہ تم اپنی دانشمندی سے جو تمہیں خدا کی طر ف سے ملی ہے اس کے ذریعہ سرکاری اور مذہبی منصفوں کو چُنو۔ یہ لوگ ان تمام لوگو ں کے لئے جو دریائے فرات کے مغربی علاقوں میں رہتے ہیں منصف رہیں گے۔ یہ سب منصف ان سبھوں کا فیصلہ کرینگے جو تمہا رے خدا کے قوانین کو جانتا ہے۔ اگر کو ئی آدمی ان اصولوں کو نہیں جانتا تو وہ منصف انہیں ان قوانین کو ضرور سکھا ئیں گے۔ 26 اگر کو ئی ایسا آدمی جو تمہا رے خدا کے احکام یا بادشا ہ کے احکام کی تعمیل نہیں کرتا ہے تو یقیناً اسے اس کے قصور کے مطابق سزادی جانی چا ہئے۔اسے سزائے موت ، جلاوطن،اس کی جائیداد کی ضبطی یا اس کو قید میں ڈالنے کی سزا دی جانی چا ہئے۔

عزرا کا خدا کی حمد کرنا

27 [b]ہمارے باپ داد ا کے خداوند خدا کی تعریف کرو۔ا س نے بادشا ہ کے دِل میں یہ خیال ڈا لا کہ وہ یروشلم میں خداوند کے ہیکل کی تعظیم کرے۔ 28 خداوند نے بادشا ہ اور اس کے مشیروں اور بادشا ہ کے اہم عہدیداروں کے سامنے اپنی سچی محبت بتا ئی ہے۔ خداوند میرا خدا میرے ساتھ تھا میں باہمت رہا اور میں نے اسرائیل کے قائدین کو اپنے ساتھ یروشلم جانے کے لئے جمع کیا۔

عزراکے ساتھ واپس آنے وا لے گروہو ں کی فہرست

یہ بابل سے یروشلم وا پس ہو نے وا لے خاندانی قائدین اور دوسرے لوگوں جو میرے ساتھ ( عزرا ) یروشلم آئے یہ نام ہیں۔ہم لوگ بادشا ہ ارتخششتا کی بادشا ہت کے دوران یروشلم آئے یہ ناموں کی فہرست ہے:

فینحاس کی نسلو ں سے جیرشون تھا۔ اتمر کی نسلوں سے دانیال تھا۔داؤد کی نسلوں سے حطّوش تھا۔

سکنیاہ کی نسلو ں سے پر عُوص، زکریاہ کی نسل اور ۱۵۰ دوسرے آدمی ،

پخت موآب کی نسلوں سے زراخیاہ کا بیٹا الیہو عینی اور ۲۰۰ دوسرے آدمی ،

یاتو کی نسلو ں سے یحزی ایل کا بیٹا سکنیاہ اور ۳۰۰ دوسرے آدمی۔

عدین کی نسلوں سے یونتن کا بیٹا عبد اور ۵۰ دوسرے آدمی۔

عیلام کی نسلوں سے عتلیاہ کا بیٹا یسعیاہ اور دوسرے ۷۰ آدمی۔

سفطیاہ کی نسلوں سے میکا ایل کا بیٹا زبدیاہ اور دوسرے ۸۰ آدمی۔

یو آب کی نسلوں سے یحی ایل کا بیٹا عبدیاہ اور دوسرے ۲۱۸ آدمی۔

10 بانی کی نسلوں سے یوُسفیاہ کے بیٹے سلومیت اور ۱۶۰ دوسرے آدمی۔

11 ببا ئی کی نسلوں سے ببائی کا بیٹا زکریاہ اور ۲۸ دوسرے آدمی۔

12 عزجاد کی نسلوں سے ہقاّ طان کا بیٹا یو حنان اور ۱۱۰ دوسرے آدمی۔

13 ادونقام کی آخری نسل سے الیفلط، یعی ایل ، سمعیاہ اور ۶۰ دوسرے آدمی۔

14 بگوی کی نسلوں سے عوطی ، زبّود اور ۷۰ دوسرے آدمی۔

یروشلم کو واپسی

15 میں (عزرا ) نے تمام لوگوں کو ا ہاوا کی جانب بہنے وا لی ند ی کے پاس ایک ساتھ جمع ہو نے کے لئے بلا یا۔ ہم لوگ وہاں تین دن تک خیمہ ڈا لے رہے۔مجھے یہ معلوم ہوا کہ اس گروہ میں کا ہن تھے لیکن کو ئی لاوی نسل کا نہیں تھا۔ 16 اس لئے میں نے ان قائدین کو بُلا یا : الیعزر، ابیئیل ،سمعیاہ ، النا تن ، یریب ، الناتن ، ناتن ،زکریاہ مسلّام اور میں نے یو یریب اور الناتن کو بُلا یا ( یہ دونوں سمجھدار آدمی تھے )۔ 17 میں نے ان آدمیوں کو عدّو کے پاس بھیجا۔عدّو کسیفیا کے شہر میں قائد ہے۔ میں نے ان آدمیوں سے وہ باتیں کہیں جو عدّو اور ان کے رشتے داروں کو کہنا تھا۔اس کے رشتے دار کسیفیا میں خدا کی ہیکل کے کام کرنے وا لے ہیں۔میں ان آدمیوں کو عدّو کے پاس بھیجا تا کہ عدّو ہمیں خدا کی ہیکل میں کام کرنے کے لئے کام کرنے وا لوں کو بھیج سکے۔ 18 کیونکہ خدا ہما رے ساتھ تھا اس لئے ،

عدّو کے رشتہ دارو ں نے محلی بن لا وی بن اسرائیل کی نسلوں میں سے دانشمند شخص سربیاہ کو اس کے اٹھا رہ بیٹوں اور رشتے داروں کے ساتھ ہمارے پاس بھیجا۔ 19 حسبیاہ اور یسعیاہ مراری کی نسلوں سے تھے۔( انہوں نے بھی اپنے بھا ئیوں اور بھتیجوں کو بھیجا۔ وہ کل ملا کر اس خاندان سے ۲۰ آدمی تھے۔)

20 خدا کی ہیکل کے کام کرنے وا لوں میں سے ۲۲۰ ( ا ن کے باپ دادا میں وہ لوگ تھے جنہیں داؤد اور بڑے عہدیداروں نے لا ویوں کی مدد کے لئے چُنا تھا۔ان سب کے نام فہرست میں لکھے ہو ئے تھے۔)

۱ کرنتھِیُوں 4

مسیح کے رسول

آدمی کو ہمارے متعلق یہ سوچنا چاہئے کہ ہم مسیح کے خادم ہیں اور خدا نے ہمیں اپنی سچّائی کے بھیدوں کا نگراں کار بنایاہے۔ اور پھر جنہیں نگراں کار بنایا ہے تو وہ ثابت کریں کہ وہ دیا نت دار ہیں۔ مجھے اس کی کو ئی فکر نہیں ہے کہ تم مجھکو پر کھو یا کو ئی انسا نی عدالت جب کہ میں خود اپنے آپ کو نہیں پرکھ سکتا۔ میرے ضمیر کے مطا بق میں نے کو ئی برا ئی نہیں کی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں بے گناہ ہوں۔ اس کا فیصلہ صرف خداوند ہی کر سکتا ہے۔ اس لئے وقت سے پہلے کسی بات کا فیصلہ نہ کرو۔ جب خداوند آئے گا وہ تا ریکی میں چھپی ہو ئی باتوں کو ظاہر کر دے گا اور دلوں کی پوشیدہ باتوں کو جاننے وا لا بنا دے گا اس وقت ہر ایک کی تعریف خدا کی طرف سے ہو گی۔

اے بھائیو! میں نے ان باتوں میں تمہا ری خاطر اپنا اور اپلّوس کا ذکر کیا ہے تا کہ تم ہما ری مثال سے سیکھ لو اس سے تم ا ن باتوں کا مطلب ہم سے سمجھ لو اور “جو کچھ لکھا ہوا ہے اس سے تجاوز نہ کرو۔” اور ایک کی محبت میں دوسرے کے خلاف نفرت نہ کرو۔ کون کہتا ہے کہ تو دوسرے سے بہتر ہے؟ اور تیرے پاس کیا ہے جو تجھے نہیں دیا گیاہے اور تیری ہر چیز تجھ کو دی گئی ہے۔توکیوں ڈینگیں مارتا ہے کہ یہ چیزیں میں نے خود حاصل کی ہیں؟

ممکن ہے تم سوچتے ہوگے کہ جس چیز کی ضرورت تھی اب وہ سب کچھ تمہا رے پاس ہے تم دولت مند بن گئے ہما رے بغیر بادشاہ بن گئے ہو اور کاش کہ تم صحیح معنوں میں بادشاہت کرتے، تا کہ ہم بھی تمہا رے ساتھ بادشاہی کرتے۔ میری دانست میں خدا نے ہم رسولو ں کو اس طرح ادنیٰ جگہ دی ہے کہ جن کے قتل کا حکم ہو چکا ہو ہم دنیا، فرشتوں اور آدمیوں کے لئے ایک تماشہ ٹھہرے۔ 10 ہم مسیح کی خاطر بے وقوف ہیں، لیکن تم مسیح میں عقلمند ہو ہم کمزور ہیں لیکن تم طا قتور ہو تم عزت دار ہو ہم بے عزت ہیں۔ 11 اب بھی ہم بھو کے اور پیاسے ہیں ہما رے لباس میں پیوند ہیں، ہم مار کھا تے ہیں اور ہم ٹھکانے کے بغیر پھرتے ہیں۔ 12 ہم اپنے ہاتھوں سے محنت اور سخت مشقّت کرتے ہیں۔ 13 لوگ بد نام کرتے ہیں ہم دوستا نہ جواب دیتے ہیں۔ ستا ئے جانے پر بھی ہم ہنستے ہیں ہمارے خلاف بر ی باتیں کرنے والوں کو ہم دوستی کی باتیں بتلا تے ہیں ہم ایسے ہیں جیسے دنیا کے ٹھکرا ئے ہوئے ہوں لیکن ہم آج تک سماج کے کوڑے کی مانند رہے۔

14 میں تمہیں شرمندہ کر نے کے لئے یہ باتیں نہیں لکھ رہا ہوں بلکہ اپنے پیارے بچےّ جان کر تم کو نصیحت کرتا ہوں۔ 15 اگر مسیح میں تمہا رے استاد دس ہزار بھی ہو تے تو بھی تمہا رے بہت سے باپ نہ ہوتے۔ میں یسوع مسیح میں خوش خبر ی کے ذریعہ تمہارا باپ ہوں۔ 16 اس لئے میں تم سے عاجزی و انکساری کرتا ہوں کہ میری مانند بنو۔ 17 اس واسطے میں نے تیمتھیس کو تمہار ے پاس بھیجا۔ وہ خداوند میں میرا پیارا اور بھروسہ مند بچہ ہے۔ میرے ان طریقوں کو جو یسوع مسیح میں ہیں تمہا ری یاد دلا نے میں مدد کرے گا جس طرح میں ہر جگہ تمام کلیسا میں دیتا ہوں۔

18 بعض لوگ ایسی شیخی مارتے ہیں گویا سمجھتے ہیں کہ میں تمہا رے پاس نہیں آنے وا لا ہوں۔ 19 اگر خداوند نے چاہا تو ویسے میں تمہا رے پاس جلد آؤں گا۔ تب میں آکر شیخی بازوں کی باتوں کو نہیں بلکہ ان کی قدرت کو معلوم کروں گا۔ 20 کیوں کہ خدا کی بادشاہی صرف باتوں پر نہیں بلکہ قوّت پر انحصار کرتی ہے۔ 21 تم کیا چاہتے ہو ؟ کیا میں تمہا رے پاس سزا دینے کے لئے ڈنڈے کے ساتھ آؤں گا یا محبت اور نرم مزاجی سے؟

زبُور 30

داؤد کا نغمہ: ہیکل کو وقف کر نے کے لئے

30 اے خداوند! تو نے مجھے مصیبتوں سے با ہر نکا لا ہے۔
    تو نے میرے دشمنوں کو مجھ کو ہرا نے اور میری ہنسی اُڑا نے نہیں دیا۔
    پس میں تیری تعظیم کروں گا۔
اے خداوند میرے خدا
    میں نے تجھ سے فریاد کی تو نے مجھ کو شفا بخشی۔
قبر سے تو نے مجھے نجات دی اور مجھے زندہ رکّھا۔
    مجھے مردوں کے ساتھ مُردوں کی دنیا میں پڑے ہو ئے نہیں رہنا پڑا۔

خدا کے فرمانبردار خدا کی ستائش کے گیت گاؤ!
    تم خدا کے مقّدس نام کی تو صیف کرو۔
خدا غضبناک ہوا۔ پس نتیجہ ہوا “موت ”
    لیکن اُس نے اپنی محبت ظاہر کی اور مجھے “زندگی” دی۔
میں رات کو روتا بلکتا سویا،
    اگلی صبح میں خوش تھا اور گا رہا تھا۔

جب میں محفوظ اور بے فکر تھا۔
    میں نے محسوس کیا کہ مجھے کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا ئے گا۔
اے خداوند! جس وقت تو مجھ پر مہر بان تھا
    میں نے اس طرح محسوس کیا کہ کو ئی مجھے شکست نہ دے گا۔
لیکن جب تو نے مجھ سے اپنا رخ پھیرلیا
    تو میں خوفزدہ ہوا اور خوف سے کانپ اٹھا۔
اس لئے اے خداوند، میں تیری جانب لو ٹا
    اور دعا کی میں نے کہا کہ تو مجھ پر مہربانی ظا ہرکر۔
میں نے کہا، “اے خدا ، کیا فائدہ ہو گا اگر میں مر جاؤں اور قبر کے اندر چلا جا ؤں؟
    مرے ہو ئے لوگ مِٹی میں لیٹے رہتے ہیں۔
وہ تیری کیا تعظیم کریں گے۔
    ہمیشہ قائم رہنے وا لی تیری اچھا ئیاں وہ کبھی نہیں کہیں گے۔
10 اے خداوند! میری دعا سن
    اور مجھ پر رحم کر! اے خداوند میری مدد کر!”

11 میں نے دُعا کی اور تُو نے مدد کی۔
    تو نے میرے ماتم کو رقص میں بدل دیا۔
میری غمزدہ پو شاک کو تو نے اُتارا
    اور دور پھینک دیا اور تو نے مجھے خوشی میں گھیر لیا۔
12 اے خداوند! میرے خدا،میں تیري ابد تک حمد کرتا رہوں گا جس سے کسی طرح کی خا موشی نہ رہے گی۔
    تیری تعظیم میں ہمیشہ کوئی نہ کو ئی گیت گاتا رہیگا۔

امثال 20:28-30

28 وفاداری اور سچا ئی ایک بادشا ہ کو محفوظ رکھتا ہے۔وفاداری سے اس کا تخت قائم ہے۔

29 نو جوان آدمی کی تعریف اسکی طاقت سے کر تے ہیں لیکن بوڑھے شخص کی عزت اس کے سفید بالو ں کی وجہ سے کر تے ہیں۔

30 اگر ہمیں سزا ملے تو ہم بُرا ئی کرنا چھوڑدیتے ہیں۔ درد آدمی کو بدل سکتا ہے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

2007 by World Bible Translation Center