Print Page Options Listen to Reading
Previous Prev Day Next DayNext

The Daily Audio Bible

This reading plan is provided by Brian Hardin from Daily Audio Bible.
Duration: 731 days

Today's audio is from the NLT. Switch to the NLT to read along with the audio.

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
اوّل تواریخ 26:12-27:34

12 یہ سب دربانوں کے گروہ ہیں جن کی فہرست قائدین کے طور پر بنائی گئی تھی۔ جنکا کام خدا وند کے گھر میں خدمت کرنے کا ویسا ہی تھا جیسا انکے رشتے داروں کے لئے تھے۔ 13 وہ لوگ ہر ایک خاندان کے لئے چاہے وہ چھو ٹا ہو یا بڑا ہر ایک پھا ٹک کی ذمہ داری کے لئے قرعہ اندازی کئے۔

14 مسلمیاہ مشرقی پھا ٹک کی حفاظت کے لئے چنا گیا تھا۔ تب اسکے بیٹے زکر یاہ ، عقلمند مشیر کے لئے قرعہ ڈا لا گیا۔ وہ شمالی پھا ٹک کے لئے چنا گیا۔ 15 عوبید ادوم جنوبی دروازہ کے لئے چُنا گیا۔ اور عوبید ادوم کے بیٹے گودام کی پہریداری کے لئے چنے گئے تھے۔ 16 سفیم اور حوسہ مغربی دروازہ اور اوپری سڑک کے سلکت پھاٹک کے لئے چنے گئے تھے۔

دربان ایک دوسرے کے بغل میں کھڑے رہتے تھے۔ 17 مشرقی دروازے پر چھ لا وی ہر روز کھڑے ہو تے تھے۔ شمالی دروازے پر چارلاوی ہر روز کھڑے رہتے تھے اور چار لاوی ہر روز جنوبی دروازے پر کھڑے رہتے تھے اور دو محافظ گودام پر پہرا دیتے تھے۔ 18 دومحافظ مغربی عدالت پر رہتے تھے اور چار محافظ عدالت کی سڑک پر رہتے تھے۔

19 یہ دربانوں کے گروہ تھے۔ جو قورا اور مراری کے خاندان سے تھے۔

خزانچی اور دوسرے عہدیدار

20 دوسرے لاوی اور انکے رشتے دار خدا کے گھر کے خزانہ کے وقف کئے گئے تحفوں کے نگراں کار تھے۔

21 لعدان کی نسلیں جو کہ جیر شون خاندان سے تھے اور لعدان کے خاندانوں کے قائد تھے ، وہ تھے: یحی ایل ،

22 اس کا بیٹا زیتام اور اسکا بھا ئی یوایل تھا۔ وہ خدا وند کے گھر کی خزانہ گاہ کے نگراں کار تھے۔

23 دوسرے قائدین کو عمرام اظہار ، حبرون اور عزّی ایل کے خاندا نی گروہ سے چُنا گیا تھا۔

24 موسیٰ کا بیٹا جیر شون، جیر شون کا بیٹا سبوایل اعلیٰ خزانچی تھا۔ 25 اس کے رشتے دار جو کہ الیعزر سے تھے : الیعزر کا بیٹا رحبیاہ ، اس کا بیٹا اشعیاہ ، اس کا بیٹا یو رام ،اس کا بیٹا زکری اور ا سکا بیٹا سلومیت۔ 26 سلومیت اور ان کے رشتے دار ان تمام چیزوں کے نگراں کار تھے جسے بادشاہ داؤد، ہزاروں اور سیکڑوں فوج کے عہدیدار وں اور دوسرے سپہ سالاروں نے وقف کئے تھے۔

27 انہوں نے جنگوں میں لی گئی مال غنیمت میں سے کچھ چیزیں خداوند کے گھر کو بنانے کے لئے وقف کئے۔ 28 سلومیت اور اس کے رشتہ دار سموئیل سیر ، قیس کا بیٹا ساؤل ، نیر کا بیٹا ابنیر اور ضرویاہ کا بیٹا یو آب کے ذریعہ دی گئی مقدس چیزوں کی بھی دیکھ بھال کر تے تھے۔

29 اظہار یوں میں سے : کنانیاہ اور اس کے بیٹے ہیکل کے باہر کا کام اسرائیل کے عہدے داروں اور منصفوں کی طرح انجام دیا کر تے تھے۔ 30 حبرو نیوں میں سے : حسبیاہ اور اس کے رشتے دار جو کہ کل ملا کر ۱۷۰۰ لیاقت وا لے آدمی تھے دریائے یردن کے مغربی اسرائیل کے لئے ، خداوند کے تمام کا موں کے لئے اور بادشاہ کی خدمت کے لئے ذمہ دار تھے۔ 31 جہاں تک کہ حبرونیوں کی بات ہے ، یر یاہ ان کی خاندانی تاریخ کے مطابق ان لوگو ں کا قائد تھا۔داؤد کی دورِ حکومت کے چالیسویں سال ان لوگو ں نے دستاویز ات تلاش کیا اور جلعاد کے یعزیر سے ان لوگوں کے درمیا ن سے لیاقت وا لے لوگو ں کو پا یا۔ 32 یریاہ کے ۷۰۰, ۲ رشتے دار تھے جو کہ ان کے خاندان کے لیاقت وا لے قائدین تھے ، اور بادشا ہ داؤد ان لوگو ں کو روبنیوں، جادیوں اور منسیوں کے آدھے قبیلہ پر ذمہ دار مقرر کیا۔ وہ سبھی خدا سے متعلق سبھی کاموں اور بادشا ہ کے تمام معاملوں کے نگراں کار تھے۔

فوج کے گروہ

27 یہ اُن اسرائیلی لوگوں کی فہرست ہے جو بادشاہ کی فوج میں خدمت کر تے تھے۔ ہر ایک گروہ ہر سال ایک مہینے اپنے کام پر رہتا تھا۔اس میں خاندانوں کے کپتان ، جنرل اور پو لیس کے لوگ تھے جو بادشاہ کی خدمت کرتے تھے۔ ہر فوجی گروہ میں ۲۴۰۰۰ آدمی تھے۔

زبدی ایل کا بیٹا یسو بعام پہلے مہینے کے لئے پہلے گروہ کا قائد تھا۔ اسکے گروہ میں ۴۰۰، ۲ آدمی تھے۔ یسو بعام فارس کی نسلوں میں سے ایک تھا اور وہ پہلے مہینے کے لئے فوجی افسروں کا قائد تھا۔

دو دائی کے دوسرے مہینے کے لئے فوجی گروہ کا قائد تھا۔ وہ اخوح سے تھے۔مکوت اس کے یونٹ میں سپہ سالار تھا، جسکی تعداد ۴۰۰,۲ تھی۔

تیسرا سپہ سالار بنا یا ہ تھا۔ بنایا ہ تیسرے مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ بنایاہ یہویدع کا بیٹا تھا۔ یہویدع کا ہن کا قائد تھا۔ بنایا ہ کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔ یہ وہی بنایاہ تھا جو تیس جانبازوں میں سے ایک تھا اور تیس کا نگراں کار تھا۔ اس کا بیٹا عمّیز باد اس کے یونٹ میں سپہ سالار تھا جنکی تعداد ۰۰۰, ۲۴ تھی۔

چو تھا سپہ سالا ر عساہیل تھا۔ عساہیل چوتھے مہینے کا سپہ سالا ر تھا۔ عسا ہیل یو آب کا بھا ئی تھا۔ بعد میں عساہیل کا بیٹا زبد یاہ اس کی جگہ سپہ سالا ر کے طور پر لیا۔ عساہیل کے گروہ میں ۰۰۰, ۲۴ آدمی تھے۔

پانچواں سپہ سالار شہوت تھا۔ وہ پانچویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ شہوت یزراحی کے خاندان سے تھا۔ اس کے گروہ میں ۰۰۰, ۲۴ آدمی تھے۔

چھٹا سپہ سالار عیرا تھا۔عیرا چھٹے مہینے کا سپہ سالار تھا۔ عیرا عقیس کا بیٹا تھا۔ عقیس تقوعی شہر کا تھا۔ عیرا کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔

10 ساتواں سپہ سالار خلص تھا۔خلص ساتویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ وہ فلونی لوگوں میں سے تھا اور افرائیم کی نسل میں سے تھا۔ خلص کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔

11 آٹھواں سپہ سالار سبکی تھا۔ سبکی آٹھویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ سبکی حوسہ کا تھا۔ سبکی زارح کے خاندان سے تھا۔ سبکی کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔

12 نواں سپہ سالار ابیعزر تھا۔ ابیعزر نویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ ابیعزر عنتوتی شہر کا تھا۔ ابیعزر بنیمین کے خاندانی گروہ کا تھا۔ ابیعزر کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔

13 دسواں سپہ سالار مہرائی تھا۔ مہرائی دسویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ مہرائی نطوفات سے تھا۔ وہ زارح کے خاندان سے تھا۔ مہرائی کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔

14 گیارہواں سپہ سالار بنایاہ تھا۔ بنایاہ گیارہویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ بنایاہ فر عا تون سے تھا۔ بنایا ہ افرائیم کے خاندانی گروہ سے تھا۔ بنایاہ کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔

15 بارہواں سپہ سا لار خلدی تھا۔ خلدی بارہویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ خلدی نطو فات سے تھا۔ خلدی عتنی ایل کے خاندان سے تھا خلدی کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔

خاندانی گروہوں کے قائدین

16 اسرائیل کے قبیلوں کے یہ قائدین تھے :

رُوبن: الیعزر ذکری کا بیٹا تھا۔

شمعون : معکہ کا بیٹا سفطیاہ تھا۔

17 لا وی : قمو ایل کا بیٹا حسبیاہ ، ہارون ، صدق،

18 یہودا ، الیہو : الیہو داؤد کے بھا ئیوں میں سے ایک تھا۔

اشکار : میکا ایل کا بیٹا عمری۔

19 زبولون : عبدیاہ کا بیٹا اسماعیاہ۔

نفتالی : عزری ایل کا بیٹا یریموت۔

20 افرائیم : عزاز یاہ کا بیٹا ہو سیع۔

منسّی کا آدھا قبیلہ : فدایاہ کا بیٹا یو ئیل۔

21 جلعاد میں منسّی کا آدھا قبیلہ : زکر یاہ کا بیٹا عیدو۔

بنیمین : ابنیر کا بیٹا یعسی ایل۔

22 دان : یروحام کا بیٹا عزرایل۔

یہ اِسرائیل کے قبیلوں کے قائدین تھے۔

داؤد کا اسرائیلیوں کو گننا

23 داؤد نے بنی اسرائیلیوں کو گننے کا فیصلہ کیا۔ اس نے بیس سال یا اس سے کم لوگوں کو نہیں گنا کیوں کہ خدا وند نے وعدہ کیا تھا کہ بنی اسرائیلیوں کی تعداد اتنی ہی ہوگی جتنے کہ آسمان میں تارے۔ 24 ضرویاہ کے بیٹے یوآب نے لوگوں کو گِننا شروع کیا لیکن وہ گنتی کو پورا نہیں کر سکے۔ کیوں کہ اسی وجہ سے خدا بنی اسرائیلیوں پر غصہ ہوا اور اس لئے لوگوں کی تعداد بادشاہ داؤد کی تاریخ کی کتاب میں درج نہیں کی گئی۔

بادشاہ کے منتظمین

25 یہ ان آدمیوں کی فہرست ہے جو بادشاہ کی جائیداد کے ذّمہ دار تھے :

عدی ایل کا بیٹا عز ماوت بادشاہ کے گودام کا نگراں کار تھا۔

عزویاہ کا بیٹا یہونتن ، بیرون شہر کے ، شہروں کے ، گاؤں کے اور قلعوں کے گوداموں کا نگراں کار تھا

26 کا لب کا بیٹا عزری کھیتوں میں کاشتکاری کرنے وا لا کسانوں کا نگراں کار تھا۔

27 رماتی سمعی انگور کے کھیتوں کا نگراں کار تھا۔

شفامی زبدی مئے فروخت کرنے والوں کے لئے انگوروں کا نگراں کار تھا۔

28 بعل حنان مغربی پہا ڑی ملک میں زیتون اور گولر کے درختوں کا نگراں کار تھا۔ بعل حنا جادری تھا۔

یوآس زیتون کے تیل کے گودام کا نگراں کار تھا۔

29 شارونی شطری شارون کے علا قہ میں چرنے والے جانوروں کا نگراں کار تھا۔

عدلی کا بیٹا سافط وادی میں مویشیوں کے جھنڈ کا نگراں کار تھا۔

30 اوبِل اونٹوں کا نگراں کار تھا۔ اوبل اسما عیلی تھا۔ یہدیا گدھوں کا نگراں کار تھا۔ یہدیا مرونی تھا۔

31 یازیز بھیڑوں کا نگراں کار تھا۔ یازیز ہاجری لوگوں میں سے تھا۔

یہ تمام آدمی بادشاہ داؤد کی جائیداد کے زیر نگراں تھے۔

32 داؤد کا چچا یونتن ایک دانشمند آدمی ، ایک شاہی صلاح کار اور ساتھ ہی ساتھ منسی بھی تھا۔ حکمونی کا بیٹا یحی ایل بادشاہ کے بیٹوں کی دیکھ بھال کر تا تھا۔ 33 اخیتفل بادشاہ کا مشیر تھا۔ حوسائی بادشاہ کا دوست تھا۔ حو سائی ارکی لوگوں میں سے تھا۔ 34 بعد میں یہو یدع اور ابی یاتر اخیتفل کے جانشین ہو ئے۔ یہو یدع بنایا ہ کا بیٹا تھا۔ یوآب بادشاہ کی فوج کا سپہ سالار تھا۔

رومیوں 4:13-5:5

ایمان ہی خدا کے وعدہ کے حصول کا ایک راستہ ہے

13 کیوں کہ یہ وعدہ کہ وہ دنیا کا وارث ہو گا نہ ابراہیم سے اور نہ اسکی نسل سے نہ شریعت کے ذریعہ سے کیا گیا تھا بلکہ راستبازی کے ذریعہ سے جو ایمان کا نتیجہ ہے۔ 14 کیوں کہ اگر شریعت والے ہی وارث ہوں تو ایمان کا کو ئی معنیٰ نہیں رہتا۔ اور وعدہ بھی بیکار ہو جا تا ہے۔ 15 کیوں کہ شریعت خدا کا غضب لا تی ہے جہاں شریعت نہیں وہاں عدول حکمی بھی نہیں۔

16 اسی لئے خدا کا وعدہ ایمان کا پھل ہے اور وہ وعدہ ابراہیم کی تمام نسلوں کے لئے مفت تحفہ کی مانند ہے یہ تحفہ نہ صرف انکے لئے جو شریعت کو مانتے ہیں بلکہ ان سب کے لئے جو ابراہیم کی مانند ایمان رکھتے ہیں جو ہم سب کا باپ ہے۔ 17 صحیفوں میں لکھا ہے کہ“میں نے تجھے کئی قوموں کا باپ بنایا۔” [a] خدا کی نظر میں وہ سچ ہے ابرا ہیم خدا پر ایمان لایا۔ جو مرے ہو ئے لوگوں کو زندگی دیتا ہے اور جو چیزیں وجود میں نہیں ہیں ان کو اسی طرح بلا لیتا ہے گو یا وہ ہیں۔

18 وہ نا امیدی کی حالت میں امید کے ساتھ ایمان لا یا چنانچہ ابرا ہیم بہت سی قوموں کا باپ ہوا جیسا کہ کہا گیا، “تمہاری نسل بے شمار ہو گی۔” [b] 19 اور وہ تقریباً سو برس کا تھا۔ اپنے مردہ جسم کے باوجود اور سارہ کے بانجھ پن کے لحاظ کے با وجود اس نے اپنے ایمان کو کمزور نہ کیا۔ 20 خدا کے دعدے کا منتظر رہا اپنے ایمان کو نہیں کھو یا اتنا ہی نہیں ایمان کو اور مضبوط کر تے ہو ئے خدا کی تمجید کی۔ 21 اسے پو را یقین تھا کہ خدا نے اسے جو وعدہ دیا ہے اسے پو را کر نے پر وہ قا در ہے۔ 22 اور اسلئے “خدا نے انکی ایمان کی وجہ سے انکو راستباز بنایا۔” 23 اور الفاط کہ “انکی ایمان کی وجہ سے انکو راستباز بنایا” [c] نہ صرف اس کے لئے لکھا گیا ہے بلکہ ہمارے لئے بھی ہے۔ 24 ہمارا ایمان گنا جائیگا اس لئے کہ ہم ایمان رکھتے ہیں ، ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں جس نے ہمارے خداوند یسوع کو مردوں میں سے زندہ کیا۔ 25 یسوع کو ہمارے گناہوں کے لئے موت کے حوالہ کر دیا گیا۔ اور ہمیں راستباز بنانے کے لئے مر نے کے بعد جلا یا گیا۔

خدا نے راستباز ہو نے کے لئے

کیوں کہ ہم اپنے ایمان کے سبب خدا کے لئے راست باز ہو گئے ہیں۔ خداوند یسوع مسیح کے وسیلے سے خدا کی طرف سے ہمیں سلامتی ہے۔ کیوں کہ جس کے وسیلے سے اور ایمان کے سبب سے اس فضل تک ہما ری رسائی ہوئی جس پر قائم ہیں اور خدا کے جلا ل کی امید پر فخر کریں گے۔ صرف یہی نہیں کہ ہم اپنی مصیبتوں میں خوش رہیں گے کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ مصیبت سے صبر پیدا ہو تا ہے۔ اور صبر سے پختگی اور پختگی سے امیدپیدا ہو تی ہے۔ اور امید ہمیں نا امید نہیں ہو نے دیتی کیوں کہ مقدس روح جو ہم کو بخشا گیا ہے اس کے وسیلہ سے خدا کی محبت ہما رے دلوں میں ڈالی گئی ہے۔

زبُور 14

موسیقی کے ہدایت کار کے لئے داؤد کا نغمہ

14 بے وقوف شخص اپنے دل میں کہتا ہے ، “ کو ئی خدا نہیں ہے۔ ”
    احمق لوگ تو ایسے عمل کرتے ہیں جو کہ گندے اور نفرت انگیز ہو تے ہیں۔
    وہ کبھی کوئی بھلا کام نہیں کر تے۔

خدا وند نے جنّت سے لوگوں پر نیچے کی طرف نگاہ کی
    یہ دیکھنے کے لئے کہ کیا کو ئی عقلمند شخص ہے
    یا کو ئی ہے جو خدا کو تلاش کر تا ہے۔
مگر سب کے سب گمراہ ہو ئے۔
    وہ تمام رشوت خور ہو گئے کو ئی بھی نیک کار نہیں۔

میرے لوگوں کو بد کاروں نے بر باد کیا ہے۔
    شریر خدا کو نہیں پہچانتے ، شریر لوگوں کے پاس کھا نے کے لئے کا فی روٹیاں ہیں۔
    یہ لوگ خدا وند کی عبادت نہیں کر تے۔
5-6 وہ شریر لوگ غریب لوگوں کے مشوروں کی ہنسی اُڑا تے ہیں۔
    ایسا کیوں ہے ؟ کیوں کہ غریب خدا پر انحصار کر تے ہیں۔
مگر شریر لوگوں پر خوف چھا گیا ہے۔
    کیوں؟اس لئے کہ خدا صادقوں کے ساتھ ہے۔

صیّون میں کون ہے جو اسرائیل کو بچا تا ہے ؟
    وہ تو خدا وند ہے جو اسرائیل کی حفا ظت کر تا ہے۔
خدا کے لوگوں کو دور لے جایا گیا اُنہیں قیدی ہو نے پر مجبور کیا گیا۔
    لیکن خدا وند اپنے لوگوں کو واپس لا ئے گا۔
    تب یعقوب خوش اور اسرائیل شادماں ہو گا۔

امثال 19:17

17 غریبوں کو رقم دینا خدا وند کو قرض دینے کے برابر ہے۔ اور خدا وند اس مہربانی کا صلہ دیگا۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

2007 by World Bible Translation Center