Print Page Options Listen to Reading
Previous Prev Day Next DayNext

The Daily Audio Bible

This reading plan is provided by Brian Hardin from Daily Audio Bible.
Duration: 731 days

Today's audio is from the CSB. Switch to the CSB to read along with the audio.

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
اوّل تواریخ 24:1-26:11

کاہنوں کے گروہ

24 ہارون کے بیٹوں کے یہ گروہ تھے : ہارون کے بیٹے ناداب ، ابیہو ، الیعزر اور اتمر تھے۔ لیکن ناداب اور ابیہو اپنے باپ کی موت سے پہلے ہی مر گئے اور ان لوگوں کے کوئی بیٹے نہیں تھے۔ اس لئے الیعزر اور اتمر کاہن کی حیثیت سے کام کئے۔ داؤد نے الیعزر کی نسلوں میں سے صدوق اور اتمر کی نسلوں میں سے اخیملک کو خدمت کا کام سونپا۔ اتمر کی نسلوں کی بہ نسبت الیعزر کی نسلوں سے بہت زیادہ قائدین تھے۔ جبکہ اتمر کی نسلوں سے صرف آٹھ ہی قائدین تھے۔ ہر ایک خاندان سے آدمیوں کو وہ قرعہ ڈال کر چُنے گئے تھے۔ کیوں کہ وہاں الیعزر اور اتمر دونوں نسلوں سے مقدس جگہ اور خدا کے عہدیدار تھے۔

نتنی ایل کا بیٹا منشی سمعیاہ جو کہ لاویوں سے تھا ان کی نسلوں کے ناموں کو بادشاہ اور قائدین کے سامنے لکھے۔ وہ قائدین تھے : کا ہن صدوق ، ابی یاتر کا بیٹا اخیملک ، کاہنوں کے خاندانوں کے قائدین اور لاویوں کے قائدین۔ وہ لوگ ایک ایک کر کے خاندانوں کو چُننے اور ہمیشہ ایک الیعزر اور دوسرا اتمر کے خاندان سے چنتے۔

پہلا یہوی ریب کا گروہ تھا

دوسرا گروہ یدعیاہ کا تھا۔

تیسرا گروہ حاریم کا تھا۔

چوتھا گروہ شعوریم کا تھا۔

پانچواں گروہ ملکیاہ کا تھا۔

چھٹا گروہ میامین کا تھا۔

10 ساتواں گروہ ہقوض کا تھا۔

آٹھواں گروہ ابیاہ کا گروہ تھا۔

11 نواں گروہ یشوع کا تھا۔

دسواں گروہ سکانیاہ کا تھا۔

12 گیارہواں گروہ الیاسب کا تھا۔

بارہواں گروہ یقیم کا تھا

13 تیرھواں گروہ خفا کا تھا۔

چودھواں گروہ یسباب کا تھا۔

14 پندرہواں گروہ بلجاہ کا تھا۔

سولھواں گروہ امیر کا تھا۔

15 سترہواں گروہ حزیر کا تھا۔

اٹھا رہواں گروہ ہفضیض کا تھا۔

16 انیسواں گروہ فتحیاہ کا تھا۔

بیسواں گروہ یحزقیل کا تھا۔

17 اکیسواں گروہ یاکن کا تھا۔

بائیسواں گروہ جمول کا تھا۔

18 تیئیسواں گروہ دلایاہ کا تھا۔

چوبیسواں گروہ معزیاہ کا تھا۔

19 یہ ان لوگوں کی خدمت کرنے کی ترتیب تھی اور اسی ترتیب سے ان اصولوں کے مطا بق جو انکو انکے آباؤ اجداد ہارون سے ملی تھی خدا وند کی ہیکل میں داخل ہو تے تھے۔ جیسا کہ ہارون کو خدا وند اسرائیل کے خدا نے یہ حکم دیا تھا۔

دوسرے لاوی

20 یہ نام بقیہ لاوی کی نسل کے ہیں:

عمرام کی نسلوں سے شو بائیل۔

شوبائیل کی نسلوں سے یہدیا۔

21 رحبیاہ کی نسلوں سے بڑا بیٹا یسیاہ۔

22 اظہار کے خاندانی گروہ سے سلو موت۔

سلو موت کے خاندان سے یحت۔

23 حبرون کا سب سے بڑا یر یاہ تھا۔

امریاہ حبرون کا دوسرا بیٹا یحزی ایل

اس کا تیسرا بیٹا

اوری یقیمعام چو تھا بیٹا

24 عزّی ایل کا بیٹا میکاہ تھا۔

میکاہ کا بیٹا شمیر۔

25 یسیاہ میکاہ کا بھا ئی تھا۔

یسیاہ کا بیٹا زکر یاہ تھا۔

26 مراری کی نسلیں محلی ،موشی اور اس کا بیٹا یعزیاہ کی نسلیں۔

27 اس کا بیٹا یعزیاہ سے مراری کی نسلیں:سویم ، زکور اور عبری تھے۔

28 محلی کا بیٹا الیعزر۔ لیکن الیعزر کو بیٹے نہیں تھے۔

29 قیس کا بیٹا یرحمیل تھا۔

30 موشی کے بیٹے محلی ، عیدر اور یریموت تھے۔

يہي لاوي خاندانوں کے قائدين تھے۔ 31 وہ لوگ بھی ٹھیک اسی طرح سے بادشاہ داؤد ، صدوق ، اخیملک ، کاہنوں اور لاوی کے خاندانوں کے قائدین کے سامنے قرعے ڈا لے جیسے ان کے رشتے دار نے جو کہ ہارون کی نسلوں سے تھے کیا تھا۔ پہلو ٹھے کے خاندانوں کے ساتھ ویسا ہی برتا ؤ کیا گیا تھا جیسا کہ چھو ٹے بھا ئیوں کے خاندانوں کے ساتھ کیا گیا تھا۔

موسیقی کا گروہ

25 داؤد اورسپہ سالاروں نے آسف کے بیٹوں کو مخصوص خدمت کے لئے الگ کیا۔ آسف کے بیٹے ہیمان اور یدوتون تھے جسے بربط ، ستار اور مجیرا کے ساتھ نبوت کرنا تھا۔ یہاں ان آدمیوں کی فہرست ہے جو اس طرح سے خدمت کئے۔

آسف کی نسلوں سے زکور ، یوسف ، نتنیاہ اور اسری لاہ۔ آسف کے بیٹے آسف کی ہدا یت کے ماتحت میں تھے جو کہ بادشاہ کی ہدایت کے اندر نبوت کئے۔

جہاں تک یدو تون کی بات ہے : یدوتون کے بیٹوں میں سے چھ آدمی : جدلیاہ ، ضری ، اشعیاہ ، سمعی ، حشبیاہ اور متتیاہ اپنے باپ یدوتون جو کہ ستار کے ساتھ نبوت کیا انکے زیر ہدایت میں خدا وند کا شکر ادا کر تا ہے اور حمد پیش کرتا ہے۔

جہاں تک ہیمان کی بات ہے : انکے بیٹوں میں سے : بقیاہ ، متنیاہ ، عُزّی ایل ، سبو ایل اور یریموت ، حنانیاہ ، الیاتہ ، جدّالتی ، رو ممتی ، عزر ، یسبقاشہ ، ملو تی ، ہو تیر اور محز یوت۔ یہ تمام آدمی ہیمان کے بیٹے تھے ، داؤد کا سِیر تھا۔ خدا کا اسے تعظیم کر نے کے وعدہ کے مطا بق ، خدا نے ہیمان کو چودہ بیٹے اور تین بیٹیاں دیں۔

ان لوگوں میں سے سبھی خدا وند کی ہیکل میں خد مت کے طور پر مجیرا ، ستار اور بربط کے ساتھ گیت گانے کے لئے اپنے باپ ہیمان کی ہدایت میں تھے۔ جیسا کہ بادشاہ نے آسف یدوتون اور ہیمان کو حکم دیا تھا۔ وہ آدمی اور انکے رشتے دار گانے میں تربیت یافتہ تھے۔ وہ لوگ کل ملا کر ۲۸۸ آدمی تھے۔ وہ لوگ اپنے کام کے لئے قرعہ ڈالتے تھے۔ ہر ایک آدمی کے ساتھ ایک سا برتاؤ ہوتا تھا چاہے وہ چھو ٹا آدمی ہو یا بڑا ، استاد ہو یا شا گرد۔

پہلا قرعہ جو کہ آسف کے لئے تھا یوسف کا نام نکلا۔ وہ اس کے بیٹے اور رشتے دار کل ملا کر ۱۲ آدمی تھے۔

دوسرا جدلیاہ کے لئے تھا وہ اس کے رشتے دار اور اس کے بیٹے کل ملا کر ۱۲ آدمی تھے۔

10 تیسرے زکور کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چُنے گئے۔

11 چو تھے یضری کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چُنے گئے۔

12 پانچویں نتنیاہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چُنے گئے۔

13 چھٹے بقیا ہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چُنے گئے۔

14 ساتویں یسری لا کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چُنے گئے

15 آٹھویں اشعیا کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چُنے گئے۔

16 نویں متنیاہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چُنے گئے۔

17 دسویں سمعی کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے

18 گیارہویں عزرایل کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چُنے گئے۔

19 بارہویں حشبیاہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔

20 تیرہویں سبو ایل کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔

21 چودہویں متنیاہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔

22 پندرہویں یریموت کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔

23 سولہویں حنانیاہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔

24 ستر ہویں یشبیقاشہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔

25 اٹھا رہویں حنانی کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔

26 انیسویں ملوتی کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔

27 بیسویں الیاتہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔

28 اکیسویں ہو تیر کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔

29 بائیسویں جدّالتی کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔

30 تیئیسویں محاز یوت کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔

31 چو بیسویں رو ممتی غررکے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔

دربان

26 دربانوں کے گروہ:

قورحیوں میں سے قورا کا بیٹا مسلمیاہ ، قورا جو آسف کے بیٹوں میں سے ایک تھا۔ مسلمیاہ کے بیٹے تھے : زکر یاہ سب سے بڑا بیٹا تھا ، یدی عیل دوسرا بیٹا تھا ، زبدیاہ تیسرا بیٹا تھا۔ اور نتنی ایل چو تھا بیٹا تھا۔ عیلام پانچواں بیٹا تھا۔ یہوہانان چھٹا بیٹا تھا۔ اور الیو عینی ساتواں بیٹا تھا۔

عو بید ادوم اور اس کے بیٹے : عوبید ادوم کا سب سے بڑا بیٹا سمعیاہ۔ یہو زا باد اس کا دوسرا بیٹا تھا۔ یوآخ اس کا تیسرا بیٹا تھا۔ سکا ر چوتھا بیٹا تھا۔ نتنی ایل اس کا پانچواں بیٹا تھا۔ عمی ایل اس کا چھٹا بیٹا تھا۔ اشکار اس کا ساتواں بیٹا تھا۔ اور فعلتی اسکا آٹھواں بیٹا تھا۔ خدا نے عوبید ادوم پر حقیقی طور پر فضل کیا۔ عوبید ادوم کا بیٹا سمعیاہ کے بھی بیٹے تھے۔ جو کہ اپنے باپ کے خاندان میں قائدین تھے کیوں کہ وہ لوگ لیاقت والے آدمی تھے۔ سمعیاہ کے بیٹے : عتنی ، رفائیل ، عوبید ، ایلزاباد ، جنکی لیاقت والے بھا ئی الیہود اور سماکیاہ تھے۔ وہ تمام لوگ عوبید ادوم کی نسل سے تھے۔ وہ لوگ اور انکے رشتے دار کام کرنے کے لئے طاقتور قابل لائق آدمی تھے۔ عوبید ادوم کی ۶۲ نسلیں تھیں۔

مسلمیاہ کے بیٹے اور رشتے دار تھے جو لیا قت والے آدمی تھے وہ کل ملا کر ۱۸ تھے۔

10 حو سہ جو کہ مراری خاندان سے تھے انکے بیٹے تھے : پہلا سمری تھا۔ اصل میں سمری پہلو ٹھا نہیں تھا لیکن اس کے باپ نے اسے پہلو ٹھا کے طور پر چن لیا تھا۔ 11 خلقیاہ اس کادوسرا بیٹا تھا۔ طبلیاہ اس کا تیسرا بیٹا تھا اور زکریاہ اس کا چو تھا بیٹا تھا۔ کل ملا کر حو سہ کے ۱۳ بیٹے اور رشتے دار تھے۔

رومیوں 4:1-12

ابرا ہیم کی مثال

تو پھر ہم کیا کہہ سکتے ہیں ہمارے اجداد ابراہیم ؟کے ایمان کے بارے میں کہ وہ کیا سیکھا ہے ؟ اگر ابرا ہیم کو اس کے اعمال کے تحت راستباز ٹھہرا یا جاتا ہے تو اسکے فخر کر نے کی بات تھی لیکن خدا کے آگے وہ فخر نہیں کر سکتا۔ صحیفہ کیا کہتا ہے ؟ “ابرا ہیم نے خدا پر ایمان لا یا۔اور خدا نے اسکے ایمان کو قبول کیا۔ اور خدا نے اسے راستباز بنایا-” [a]

کام کر نے والے کو مزدوری دینا تحفہ نہیں ہے لیکن وہ تو اسکی کمائی ہے۔ لیکن اگر کو ئی شخص کام کر نے کے بجائے اس خدا پر ایمان لا تا ہے جو گنہگار کو راستباز بنا دیتا ہے تو اسکا ایمان اسکی راستبازی کا سبب بن گیا۔ ایسے ہی داؤد بھی اسے مبارک کہتا ہے جسے اعمال کے بغیر ہی خدا راستباز ٹھہرا تا ہے۔

“مبارک ہیں وہ
    جنکی بد کاریاں معاف ہو ئے۔
    اور جن کے گناہ ڈھانکے گئے۔
مبارک ہے وہ شخص
    جس کے گناہوں کا خدا وند حساب نہ کریگا۔” [b]

پس کیا یہ مبارک بادی صرف ان ہی کے لئے ہے جو مختون ہیں یا ان کے لئے بھی جو غیر مختون ہیں ہاں یہ ان پر بھی لا گو ہو تا ہے جو غیر مختون ہے ہم نے کہا، “ابرا ہیم کا ایمان ہی اس کے لئے راستبازی گنا گیا۔” 10 تو ایسا کب ہوا ؟جب اسکا ختنہ ہو چکا تھا یا جب وہ نا مختون تھا۔ نہیں ختنہ ہو نے کے بعد نہیں بلکہ جب وہ نا مختون تھا۔ 11 اور اس نے ختنہ کا نشان پا یا۔ اس کے ایمان کی وجہ سے اس کی راست بازی پر مہر لگا دی گئی جبکہ اس نے دکھا یا کہ وہ ابھی تک نا مختون ہے تا کہ وہ سب لو گوں کا باپ ٹھہرے جو با وجود نا مختون ہو نے کے ایمان رکھتے ہیں۔ اور انکا ایمان بھی انکے لئے راستبازی میں گنے جائیں گے۔ 12 اور وہ انکا بھی باپ ہو جو مختون ہو ئے ہیں ہمارے باپ ابراہیم ان کے باپ ہیں اگر وہ ختنہ پر انحصار نہ کریں بلکہ ہمارے باپ ابرا ہیم کے ایمان کی مثال کی پیروی کریں جو اسکا تھا جب کہ وہ ابھی تک غیر مختون تھا۔

زبُور 13

موسیقی کے ہدایت کار کے لئے داؤد کا ایک نغمہ

13 اے خدا وند ! کب تک تو مجھے بھُلا ئے رکھے گا ؟
    کیا تو ہمیشہ کے لئے مجھے بھُلا دیگا ؟ کب تک تو مجھے نہیں اپنائے گا۔
تو مجھے بھو ل گیا ہے کب تک میں اس طرح سوچوں ؟
    اپنے دل میں کب تک یہ غم رکھّوں۔
کب تک میرا دشمن میرے خلاف جیتتا رہے گا ؟

اے خدا وند ! میرے خدا میری طرف توجہ دے اور میرے سوالوں کا جواب دے !
    میری آنکھیں روشن کر ور نہ میں مرجاؤنگا۔
ایسا نہ کہ میرا دشمن کہے ، “میں اُس پر غا لب آ گیا !”
    میرے دشمن خوش ہو نگے کہ میرا خاتمہ ہو گیا !

اے خدا وند ! میں نے تیری رحمت پر توکّل کیا ہے۔
    تونے مجھے بچا لیا اور تو نے مجھے خوش کیا۔
میں خدا وند کے لئے مسرّت کا نغمہ گاتا ہوں
    کیوں کہ اس نے میرے تئیں اچھا کیا ہے۔

امثال 19:15-16

15 کاہلی گہری نیندلاتی ہے ، لیکن کاہل آدمی بھو کا رہیگا۔

16 اگر کوئی قانون کے مطابق چلتا ہے تو وہ اپنی زندگی کی حفاظت کرتا ہے۔ لیکن اگر کوئی اس کو اہمیت نہیں دیتا ہے تو وہ مر جائے گا۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

2007 by World Bible Translation Center