Print Page Options Listen to Reading
Previous Prev Day Next DayNext

The Daily Audio Bible

This reading plan is provided by Brian Hardin from Daily Audio Bible.
Duration: 731 days

Today's audio is from the ESV. Switch to the ESV to read along with the audio.

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
اوّل تواریخ 2:18-4:4

کالب کی نسل

18 حصرون کا بیٹا کالب کو اس کی بیوی عزوبہ سے یریعوت نام کا ایک بیٹا تھا۔ عزوبہ کے دوسرے بیٹے تھے : یشیر ، شوباب اور آردن۔ 19 جب عزوبہ مر گئی تو کالب نے افرات سے شادی کی اس نے اس کے لئے حور کو جنم دیا۔ 20 حُور اوری کا باپ تھا۔ اوری بضلیل کا باپ تھا۔

21 بعد میں حصرون مکیر کی بیٹی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیا۔ مکیر جلعاد کا باپ تھا ( اس نے اس کے ساتھ اس وقت شادی کی جب اس کی عمر ۶۰ سال تھی ) اور اس نے اس کے لئے شجوب کو جنم دیا۔ 22 شجوب یائیر کا باپ تھا۔ یائیر کے ملک جِلعاد میں تئیس شہر تھے۔ 23 لیکن جسور اور ارام نے یائیرکے گاؤں پر قبضہ کر لیا ان کے درمیان قنات اور اسکے چاروں طرف چھوٹے چھو ٹے قصبے تھے۔ اس طرح کل ۶۰ چھو ٹے قصبے تھے۔ یہ تمام قصبے مکیر کے بیٹوں کے تھے ، جو جلعاد کا باپ تھا۔

24 حصرون افرات کے کالب شہر میں مر گیا اس کی موت کے بعد اس کی بیوی ابیاہ نے اشور کو جنم دیا۔ اشور تقوع کا باپ تھا۔

یر حمیل کی نسل

25 یرحمیل حصرون کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔ یرحمیل کے بیٹے رام سب سے بڑا بیٹا، بونہ ، اورن ، اوضم اور اخیاہ تھے۔ 26 یرحمیل کی دوسری بیوی تھی اس کا نام عطارہ تھا۔ اور وہ اونام کی ماں تھی۔

27 یرحمیل کے سب سے بڑے بیٹے رام کے بیٹے یہ ہیں : معض یمین اور عقیر

28 اونام کے بیٹے سمی ، یدع تھے۔ سمعی کے بیٹے ناداب اور ابیشور تھے۔

29 ابیشور کی بیوی کانام ابیخیل تھا۔ اس نے اس کے لئے اخبان اور مولد کو جنم دیا۔

30 ناداب کے بیٹے سلد اور افائم تھے۔ سلد لا ولد مر گیا۔

31 افائم کا بیٹا یسعی تھا۔ یسعی کا بیٹا شیشان تھا شیشان کا بیٹا اخلی تھا۔

32 سمعی کا بھائی یدع کے بیٹے ایتر اور یونتن تھے۔ ایتر لا ولد مر گیا۔

33 یونتن کے بیٹے فلت اور زازا تھے۔ یہ فہرست یر حمیل کے بچوں کی تھی۔

34 شیشان کے بیٹے نہیں تھے اس کی صرف لڑ کیاں تھیں۔ شیشان کے پاس مصر کا یرخع نام کا ایک خادم تھا۔

35 شیشان نے اپنی بیٹی کی شادی اپنے نوکر یرخع سے کرادی اور اس نے اس کے لئے عتی کو جنم دیا۔

36 عتی نا تن کا باپ تھا۔ اور ناتن زاباد کا باپ تھا۔ 37 زاباد افلال کا باپ تھا افلال عوبید کا باپ تھا۔ 38 عوبید یا ہو کا باپ تھا۔ یا ہو عزریاہ کا با پ تھا۔ 39 عزریاہ خلص کا باپ تھا۔ خلص العاسہ کا باپ تھا۔ 40 العاسہ سمی کا باپ تھا سمی شلوم کا باپ تھا۔ 41 شلوم یقیمیاہ کا باپ تھا۔ اور یقیمیاہ الیسمع کا باپ تھا۔

کا لب کا خاندان

42 یرحمیل کے بھا ئی ، کا لب کے بیٹے : کا لب کے سب سے بڑے بیٹے کا نام میشا تھا جو زیف کا باپ تھا اور مریسہ جو حبرون کا باپ تھا۔

43 حبرون کے بیٹے قورح ، تفوح، رقم اور سمع تھے۔

44 سمع راہم کا باپ تھا۔ جو یرقعام کا باپ تھا۔ رقم سمعی کا باپ تھا۔

45 سمعی کا بیٹا معون تھا اور معون بیت صور کا باپ تھا۔

46 کا لب کی داشتہ عیفہ نےحاران ، موضا اور جاز کو جنم دیا۔ حاران جازز کا باپ تھا۔

47 یہد ئی کے بیٹے رجم ، یو تام ، جسام ،فلط ، عیفہ اور شعف تھے۔

48 معکہ کالب کی ایک دوسری عورت خادمہ تھی۔ معکہ شبر اور ترحناہ کی ماں تھی۔ 49 معکہ شعف اور سوا کی بھی ماں تھی۔ شعف مدمنّاہ کا باپ تھا۔ سوا مد مناہ اور رجبع کا با پ تھا۔ کالب کی بیٹی عکسہ تھی۔

50 یہ سب کالب کی نسل تھی۔ افراتہ کا سب سے بڑا بیٹا حور کے بیٹے تھے : سو بل جو قریت یعریم کا بانی تھا ، 51 سلمون بیت اللحم کا با نی اور خارف بیت جادر کا بانی۔

52 سو بل جو قریت یعریم کے بانی تھے اس کی نسل یہ تھی : ہرائی ، آدھے منو خوتی ، 53 اور قریت یعریم کے قبیلہ کے لوگ یہ اتری کے لوگ، فوتی کے لوگ ، شماتی کے لوگ اور مشراعی کے لوگ۔ صراعاتی اور استاولی کے لوگ مشراعی لوگوں سے نکلے۔

54 سلمون کی نسلیں یہ تھیں : بیت اللحم کے لوگ ،نطوفاتی ، عطرات ، بیت یوآب ، منو خوتیوں کے آدھے لوگ ، صرعی کے لوگ ، 55 یعبیض میں رہنے والے منشیوں کے قبیلے : ترعاتی ، سمعائی اور سوکاتی۔ یہ منشی لوگ ان قینی لوگوں میں سے تھے۔ جو حمات کی نسل سے تھے۔ حمات بیت رکاب کا بانی تھا۔

داؤد کے بیٹے

یہ داؤد کے بیٹے ہیں جوحبرون میں پیدا ہو ئے تھے :

سب سے بڑا بیٹا امنون تھا ، اسکی ماں اخینوم یزریلی تھی۔

دوسرا بیٹا دانی ایل تھا اس کی ماں ابیجیل یہودا ہ کے کرمل سے تھی۔

تیسرا ابی سلوم تھا ،جو کہ جسور کے بادشاہ تلمائی کی بیٹی معکر کا بیٹا تھا۔

چوتھا ادونیاہ تھا ، جو حجیت کا بیٹا تھا۔

پانچواں بیٹا سفطیاہ تھا جوابی طال کا بیٹا تھا۔

چھٹا اترعام تھا جو داؤد کی بیوی عجلہ کا بیٹا تھا۔

یہ داؤد کے چھ بیٹے حبرون میں پیدا ہو ئے تھے۔

داؤد وہاں سات سال اور چھ مہینے حکومت کی۔داؤد یروشلم میں ۳۳ سال تک حکومت کیا۔ اور ان کے یہ بیٹے یروشلم میں پیدا ہو ئے تھے :

سمعا ، سوباب ناتن اور سلیمان۔یہ عمی ایل کی بیٹی بتشبع کے چار بیٹے تھے۔ 6-8 دوسرے بیٹے تھے : ابحار ، الیسع ، الفط ،نوجہ ، نفع، یفیعہ ، الیسع، الیدع اور الیفط جو کل ملاکر نو بیٹے تھے۔ وہ تمام داؤد کے لڑکے تھے۔اس کی داشتہ کے بیٹوں کے علاوہ ، اور تمران لوگوں کی بہن تھی۔

داؤ دکے بعد یہوداہ کے بادشاہ

10 سلیمان کا بیٹا رحُبعام تھا اور رحُبعام کا بیٹا ابیاہ تھا۔ ابیاہ کا بیٹا آسا تھا۔ آسا کا بیٹا یہوسفط تھا۔ 11 یہوسفط کا بیٹا یہورام تھا۔ یہورام کا بیٹا اخزیاہ تھا۔ اخزیاہ کا بیٹا یو آس تھا۔ 12 یو آس کا بیٹا امصیاہ تھا۔ امصیاہ کا بیٹا عزریاہ تھا۔ اور عزریاہ کا بیٹا یوتام تھا۔ 13 یو تام کا بیٹا آخز تھا۔ آخزکا بیٹا حزقیاہ تھا۔حزقیاہ کا بیٹا منسی تھا۔ 14 منسی کا بیٹا امون تھا۔ امون کا بیٹا یوسیاہ تھا۔

15 یوسیاہ کے بیٹے یہ تھے : سب سے بڑا بیٹا یوحنان، دوسرا بیٹا یہو یقیم تھا۔ تیسرا بیٹا صدقیاہ تھا چوتھا بیٹا سلوم تھا۔

16 یہو یقیم کے بیٹے تھے : یہویاکین اور صدقیاہ۔

بابل کے قید کے بعد داؤد کی نسل

17 قیدی یہویاکین کے بیٹے تھے : سیالتی ایل ، 18 ملکرام ، فدایاہ سینا ضر ،یقمیاہ ،ہو سمع ، اور ندبیاہ ،

19 فدایاہ کے بیٹے :زربّا بل اور سمعی تھے۔ زربّا بل کے بیٹے : مسلام اور حنانیاہ تھے۔ شلومت ان کی بہن تھی۔ 20 زربّا بل کے دوسرے پانچ بیٹے تھے : حسوبہ ،اوہل ، برکیاہ ، حسد یاہ اور یوشب حسد۔

21 حنانیاہ کا بیٹا فلطیاہ اور ا یسعیاہ تھا۔ اور ایسعیاہ کا بیٹا رفایاہ تھا اور اس کا بیٹا ارنان اور اس کا بیٹا عیدیاہ اور اس کا بیٹا سکنیاہ تھا۔

22 سکنیاہ کا بیٹا سمعیاہ تھا۔ سمعیاہ کے چھ بیٹے یہ تھے : سمعیاہ ،حطوش ، اجال ، یریح ، نعریاہ اور سافط تھے۔

23 نعریاہ کے تین بیٹے الیوعینی ، حزقیاہ اور عزریقام تھے۔

24 الیو عینی کے بیٹے تھے : ہو داویہ ، الیاسب ،فلا یاہ ، عقوب ، یو حنان، دلا یا اور عنائی جو کل ملا کر سات تھے۔

یہوداہ کے دوسرے خاندانی گروہ

یہوداہ کے بیٹے تھے :

فارض، حصرون ، کر می ، حصور ، اور سوبل۔

سوبل کا بیٹا ریایا ہ یحت کا باپ تھا۔ یحت حومی اور لاہد کا باپ تھا۔ یہ لوگ صروتی لوگوں کے خاندانی گروہ ہیں۔

عطیام کے بیٹے : یزرعیل ، اِشامہ اور ادباش تھے اور ان کی بہن کا نام بضل الفونی تھا۔

فنو یل جذور کا باپ تھا اور عزر حوسہ کا باپ تھا۔

یہ سب حور کے بیٹے تھے۔ حُور افراتہ کا سب سے بڑا بیٹا تھا اور افراتہ بیت اللحم کا بانی تھا۔

رسولوں 24

یہودیوں کا پولس پر الزامات لگانا

24 پانچ دن بعد حننیاہ جو اعلیٰ کا ہن تھے چند بزرگ یہودی قائدین اور تر طلس نامی وکیل کے ساتھ قیصریہ آئے۔ وہ قیصریہ آئے تا کہ پولس کے خلاف الزا مات عا ئد کر کے حاکم کے سامنے پیش کریں۔ جب اسے بلا یا گیا تو ترطلس نے الزا مات لگانا شروع کئے۔

اور کہا، “فضیلت مآب جناب فیلیس! آپ کے زیر حفاظت ہم بہت امن سے ہیں اور آپ کی دور اندیشی سے کئی برائیاں اس ملک کی دور ہوئیں۔ ہم ان تمام کو قبول کرتے ہیں ہم اسی لئے آپ کے ہمیشہ اور ہر طرح شکر گذار ہیں۔ میں آپ کا زیادہ وقت لینا نہیں چاہتا لیکن میر ی ایک درخواست ہے برا ئے مہر بانی چند باتیں جو میں کہنا چاہتا ہوں سکون سے سن لیں۔ یہ شخص پو لس ایک مفسد اور دنیا بھر میں یہودیوں کے لئے فتنہ کا ذمہ دار ہے اور ناضری گروہ کا سردار ہے۔ 6-8 [a] اور یہ ہیکل کو نجس کرنا چاہتا ہے لیکن ہم نے اس کو روکا۔ آپ اسی سے دریافت کر کے معلوم کر سکتے ہیں جو الزام ہم نے اس پر لگا ئے ہیں وہ سچ ہیں یا نہیں۔” دوسرے یہودیوں نے بھی متفق ہو کر کہا، “یہ سب سچ ہے۔”

فلیکس کے سامنے پولس کا صفائی کر دینا

10 حاکم نے پولس کو کہنے کے لئے اشارہ کیا تو اس نے کہا! “اے حاکم فلیکس! میں جانتا ہوں کہ آپ بہت بر سوں سے اس قوم کے منصف ہیں اس لئے میں بڑی خوشی کے ساتھ آپکے سانے اپنا عذر بیان کر تا ہوں۔ 11 میں صرف بارہ دن قبل یروشلم میں عبادت کر نے گیا تھا۔ آپ خود دریافت کر سکتے ہیں۔ 12 یہ یہودی جو مجھ پر الزام لگا رہے ہیں نہ انہوں نے مجھے ہیکل میں کسی سے بحث کر تے دیکھا اور نہ شہر میں یا کسی اور جگہ اور نہ ہی کسی یہودی عبادت خا نہ میں فساد کر تے دیکھا۔ 13 اور یہ لوگ میرے خلاف جو الزام لگا رہے ہیں کبھی بھی ثابت نہیں کرسکتے۔

14 لیکن میں اقرار کر تا ہوں کہ میں اپنے آباؤ اجداد کے خدا کی عبادت بحیثیت شاگرد یسوع کے طریقے پر کر تا ہوں یہودی کہتے ہیں کہ یسوع کے طریقے غلط ہیں۔ لیکن جو کچھ موسیٰ کی شریعت میں ہے اس پر ایمان رکھتا ہوں اس کے علاوہ اور نبیوں کی کتابوں میں جو لکھا ہے ان سب پر میرا ایمان ہے۔ 15 میں خدا سے وہی امید رکھتا ہوں جیسا کہ یہودی رکھتے ہیں کہ اچھے اور برے سبھی لوگ مر نے کے بعد اٹھا ئے جائیں گے۔ 16 اسی لئے میری ہمیشہ یہی کو شش ہے کہ جن چیزوں کو میں صحیح سمجھتا ہوں وہ خدا وند اور اسکے آدمیوں کی نظر میں صحیح ہے۔

17 “میں یروشلم میں کئی سالوں سے نہیں تھا یروشلم واپس اس لئے آیا تا کہ اپنے لوگوں کے لئے کچھ رقم لاؤں اور کچھ نذریں چڑھا ؤں۔ 18 اور جب میں ایسا کر رہا تھا تو یہودیوں نے مجھے ہیکل میں دیکھا اور میں صفائی کی تقریب ختم کرچکا تھا میں نے کو ئی مجمع اپنے اطراف اکٹھا نہیں کیا اور کو ئی گڑ بڑ نہیں کی۔ 19 لیکن ایشیاء کے کچھ یہودی وہاں تھے وہ یہاں آپکے سامنے ہو نگے اگر میں نے واقعی کو ئی غلطی کی ہے تو ایشیاء کے وہ یہودی مجھ پر الزام لگا سکتے ہیں۔ 20 یا ان یہودیوں سے دریافت کیجئے کیا انہوں نے مجھ میں کو ئی خرابی دیکھی جب میں یروشلم میں یہودی عدالت میں کھڑا تھا۔ 21 میں نے صرف ایک بات کہی تھی کہ میرا عقیدہ ہے کہ لوگوں کو موت کے بعد جلا یا جائے اور اس لئے مجھ پر آج مقدمہ چلا یا جا رہا ہے۔”

22 فلیکس جو صحیح طور پر یسوع کے طریقے سے واقف تھا اس نے مقد مہ یہ کہہ کر ملتوی کر دیا، “جب فوجی سردار لوسیاس آئیگا تب میں تمہارے مقدمہ کی تفتیش کرونگا۔” 23 اور حا کم نے فوجی افسر کو حکم دیا کہ پولس کو قید میں آرام سے رکھے اور اسکے کسی دوست کو اس سے ملنے اور خدمت کر نے سے منع نہ کر نا۔

پولس کا فلیکس اور اسکی بیوی سے بات کر نا

24 فلیکس چند روز بعد اپنی بیوی دروسلہ کے ساتھ آیا وہ یہودی تھی۔ فلیکس نے پو لس کو پیش کر نے کے لئے کہا اور پو لس سے مسیح یسوع کے ا یمان کے متعلق اسکے دین کے بابت سنی۔ 25 جب پو لس راست بازی اور پر ہیز گاری کے متعلق بات کر رہا تھا وہ دہشت زدہ ہو گیا اور پو لس سے کہا، “اب تو چلا جا اور جب مجھے وقت ملیگا تجھے بلا ؤنگا۔” 26 در حقیقت وہ پو لس سے بار بار گفتگو کر رہا تھا وہ امید کر رہا تھا کہ پو لس کی طرف سے اسے رشوت کے طور پر کچھ روپئے ملیں۔

27 لیکن دو سال کے بعد پر کیس اور فیستس حاکم بنا۔ تب فلیکس اب حاکم نہ رہا۔ لیکن فلیکس پو لس کو جیل میں چھو ڑدیا۔ کیوں کہ فلیکس چاہتا تھا کہ یہودیوں کی خوشنودی کے لئے کچھ نہ کچھ کرے۔

زبُور 4

موسیقی کے ہدایت کار کے لئے تار دار سازوں کے ساتھ داؤد کا نغمہ [a]

اے میرے صادق خدا ! جب میں تجھے پکا روں، مجھے جواب دے۔
    مجھ پر رحم کر اور میری دعا سن لے۔ تمام مصیبتوں سے مجھ کو تھوڑی نجات دے۔

اے آدم کے بیٹو! کب تک تم میرے بارے میں بُرے الفاظ کہو گے؟

    تم لوگ میرے با رے میں کہنے کے لئے نئے جھوٹ دھونڈ تے رہتے ہو۔ تم اُن جھو ٹی باتوں کو بولنا پسند کر تے ہو۔
تم جانتے ہو کہ خدا اپنے فرمانبردار کی سنتا ہے جو اس کے فرمانبردار ہیں۔
    جب بھی میں خداوند کو پکا رتا ہوں، وہ میری پکار کو سنتا ہے۔
اگر کو کو ئی چیز تجھے تنگ کر دے تو توُ غضبناک ہو سکتا ہے ، لیکن تو گناہ کبھی نہ کر نا۔
    جب تم اپنے بستر پر جا ؤ تو سو نے سے پہلے اُن باتوں پر غور کرو اور خاموش رہو۔
عمدہ قربانیاں خدا کے لئے کر [b] اور خداوند پر مکّمل اعتماد کر۔

بہت سے لوگ کہتے ہیں، “خدا کی اچھا ئیاں ہمیں کون دکھا ئے گا ؟
    اے خدا وند ! تو اپنے چہرہ کا نور ہم پر جلوہ گر فرما۔”
اے خدا وند میرے دل کو تو نے اتنی زیادہ خوشی بخشی ہے۔ اب میں زیادہ خوش ہوں بہ نسبت اسوقت کے جب ہم لوگ فصل کٹائی کی تقریب منا تے ہیں
    اور جس وقت کہ اناج اور مئے زیادہ ہو تی ہے۔
میں بستر پر جاتا ہوں اور سلامتی سے لیٹتا ہوں۔
    کیوں کہ اے خدا وند !فقط تو ہی مجھے مطمئن رکھتا ہے۔

امثال 18:16-18

16 تحفہ ایک شخص کے لئے راستہ کھولتا ہے۔ یہ اسے اہم لوگو ں کے سامنے لا سکتا ہے۔

17 جو شخص اپنے معاملہ کو پہلے پیش کر تا ہے تووہ صحیح معلوم پڑتا ہے جب تک کہ اس کا مخالف آدمی آکر ا س سے سوال نہ کرے۔

18 جب دو طاقتور شخص جھگڑ رہے ہوں تو قرعہ ڈالکر دونوں کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

2007 by World Bible Translation Center