Print Page Options Listen to Reading
Previous Prev Day Next DayNext

The Daily Audio Bible

This reading plan is provided by Brian Hardin from Daily Audio Bible.
Duration: 731 days

Today's audio is from the ESV. Switch to the ESV to read along with the audio.

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
اوّل تواریخ 1:1-2:17

آدم سے نوح تک کی خاندانی تاریخ

آدم ،شیت ، انوش ،قینان ، مہلل ایل ، یاروہ ، حنوک ،متوسلح ، لمک ، نوح۔

نوح کے بیٹے سم ، حام اور یافت تھے۔

یافت کی نسل

یافت کے بیٹے : جمر،ماجوج، مادی ، یاوان ، توبل ، مسک اور تیراس تھے۔

جمر ، کے بیٹے : اشکناز ، ریفت ، تجر مہ تھے۔

یاوان کے بیٹے : الیہ ، ترسیسس، کتی ، اور دوانی تھے۔

حام کی نسل

حام کے بیٹے کوش ( اتھوپیا ) مصریم (مصر ) فوط اور کنعان تھے۔

کوش کے بیٹے سبا ، حویلہ ، سبتہ ، رعماہ اور سبتکہ تھے۔ رعماہ کے بیٹے سبا اور ددان تھے۔

10 کوش نمرود کا باپ تھا جو کہ روئے زمین پر پہلا طاقتور اور بہادر آدمی ہوا۔

11 اور مصریم لودی ، عنامی ، لیہابی ، نفتوہی ، 12 فتروسی ، کسلومی ،( جن سے فلسطینی آئے ) اور کفتوری کے باپ تھے۔

13 کنعان اپنے پہلو ٹھے بیٹے صیدون اور حتّی، 14 یبوشی، اموارت ، جر جاشی ، 15 حوتی ، عرقی، سینانی ، 16 ارودائیت، زیمرائیت اور حمات کا باپ تھا۔

سِم کی نسل

17 سم کے بیٹے ایلام ، اسور ، ارفکسد ،لود اور ارام تھے۔ ارام کے بیٹے عوض ، حول ،حبتر اور مسک تھے۔

18 ارفکسد سلح کا باپ تھا۔ سلح عبر کا باپ تھا۔

19 عبر کے دو بیٹے تھے۔ ایک بیٹے کا نام فلج تھا کیوں کہ زمین کے لوگ اس کی زندگی میں مختلف زبانوں میں بٹے ہوئے اور پھیلے ہوئے تھے فلج کے بھا ئی کا نام یفطان تھا۔ 20 یفطان ، الموداد ، سلف، حصرومات، اراح ، 21 ہدروم ، اوزال ،دقلہ ، 22 عیبال ، ابی ما ایل ، شبا 23 اوفیر ، حویلاہ اور یوباب کا باپ تھا۔ ( یہ تمام یفطان کے بیٹے تھے )

ابراہیم کا خاندان

24 سِم کی نسل میں ارفکسد ، سلح ، 25 عِبر، فلج ، رعو، 26 سروج ، ناحور، تارح ، 27 اور ابرام۔ ( ابرام کو ابراہیم بھی کہتے ہیں۔)

28 ابراہیم کے بیٹے اسحاق اور اسمٰعیل تھے۔ 29 یہ سب انکی نسلیں ہیں۔

ہاجرہ کی نسل

اسمٰعیل کا پہلا بیٹا نبایوت تھا ،اسکے دوسرے بیٹے قیدار ، ادبئیل ، مبسام ، 30 مشمہ ، دوماہ ، ماساء ، حداد ، تیمہ ، 31 یوھور نفیس اور قدمہ تھے۔ یہ سب اسمٰعیل کے بیٹے تھے۔

قطورہ کی نسل

32 ابراہیم کی داشتہ قطورہ کی نسلیں : اس سے زمران ،یقسان ،مدان ، مدیان ، اسباق، اور سوآخ پیدا ہوئے۔

یقسان کے بیٹے شبا اور ودان تھے۔

33 مدیان کے بیٹے ایفاہ ،ایفر ، حنوک ، عابدہ اور ایلداہ تھے۔

یہ سب قطورہ کی نسلیں تھیں۔

سارہ کے بیٹے

34 ابراہیم اسحاق کا باپ تھا۔ اسحاق کے بیٹے عیساؤ اور اسرائیل تھے۔

35 عیساؤ کے بیٹے ایلیفاز ، روئیل ، یعوس ، یعلام اور قورح تھے۔

36 ایلیفاز کے بیٹے تیمان ، اومر ، صفی ، جعتام اور رقناز تھے۔ ایلیفاز اور اسکی داشتہ تمنع کا ایک بیٹا تھا جس کا نام عمالیق تھا۔

37 روئیل کے بیٹے ناہت ، زارح ، شماہ اور مزّاح تھے۔

شعیر کے ادومی

38 شعیر کے بیٹے لوطان ، شوبل ، صبعون ، عنہ ، دشوان ، ایزر اور دسیان تھے۔

39 لوطان کے بیٹے حوری اور ہومام تھے اور لوطان کی ایک بہن تِمنع تھی۔

40 شوبل کے بیٹے علیان ، مناہت ، عیال ، سیفی ، اور اونام تھے۔

صبعون کے بیٹے ایہّ اور عنہ تھے۔

41 عنہ کا بیٹا دیسوان تھا۔ دیسوان کے بیٹے حمران ، ایشان ، ایتران اور کران تھے۔ 42 ایزر کے بیٹے بلہان ، زاوان اور یعقان تھے۔

دشان کے بیٹے عوض اور اران تھے۔

ادوم کے بادشاہ

43 اسرائیل میں ایک بادشاہ کی حکو مت کرنے سے پہلے یہ سب بادشاہ تھے جنہوں نے ادوم میں حکومت کئے۔

بعصور کا بیٹا بالع اور اس کے شہر کا نام دنہابا تھا۔

44 بالع کی موت کے بعد بصرا کے زارح کا بیٹا یوباب اگلا بادشاہ ہوا۔

45 جب یو باب مر گیا تو تمینی لوگوں کے ملک کا ہشام اگلا بادشاہ ہوا۔

46 جب ہشام مرگیا تو بدد کا بیٹا حداد اگلا بادشاہ ہوا۔ حداد نے مدیان کو موآب کے ملک میں شکست دی۔حداد کے شہر کا نام عویت تھا۔

47 جب حداد مر گیا تو مسرقہ کا رہنے والا سملہ اگلا بادشاہ ہوا۔ 48 سملہ مر گیا تو دریائے فرات کے کنارے رحوبوت کا رہنے والا شاؤل اگلا بادشاہ ہوا۔

49 جب شاؤل مرگیا بعل حنان جو عکبور کا بیٹا تھا اگلا بادشاہ ہوا۔

50 جب بعل حنان مر گیا تو حداد اگلا بادشاہ ہوا۔ حداد کے شہر کا نام فاعی تھا اور اس کی بیوی کا نام مہطبیل تھا۔ مہطبیل مطرد کی بیٹی تھی اور مطرد میزاہا ب کی بیٹی تھی۔ 51 تب حداد مر گیا۔

ادوم کے سردار تمنع ، علیاہ ، یتیت ، 52 اہلیبامہ ، ایلاہ ، فینون ، 53 قناز ، تیمان ، مبصار ، 54 مجد ایل اور عرام تھے۔ یہ ادوم کے سردار تھے۔

اسرائیل کے بیٹے

اسرائیل کے بیٹے ، روبن ، شمعون ، لاوی ،یہوداہ ، اشکار ، زبولون ، دان ، یوسف ، بنیمین ، نفتالی ، جاد اور آشر تھے۔

یہوداہ کے بیٹے

یہوداہ کے بیٹے عیر ، اونان اور شیلاہ تھے۔ یہ تینوں اس کو کنعانی بتشوع سے پیدا ہوئے تھے۔ خدا وند نے یہوداہ کے پہلو ٹھے عیر کو برا سمجھا تھا اس لئے اس نے اسے مار ڈالا۔ یہودا کی بہو تمر سے اس کو فارض اور زارح پیدا ہوئے اس طرح کل ملا کر یہوداہ کے پانچ بیٹے تھے۔

فارض کے بیٹے حصرون اور حمول تھے۔

زارح کے بیٹے : زمری ، ایتان ، ہیمان ، کلکول اور دارع۔ کل ملاکر پانچ بیٹے تھے۔

زمری کا بیٹا کرمی تھا۔ کر می کا بیٹا عکر تھا۔ عکر وہ تھا جس نے کچھ مال غنیمت جو کہ خدا کو دینا تھا اپنے پاس رکھ لیا تھا جس کی وجہ سے اسرائیل پر مصیبت آئی۔

ایتان کا بیٹا عزریاہ تھا۔

حصرون کے بیٹے یرحمیل ، رام اور کالب تھے۔

رام کی نسل

10 رام عمّینداب کا باپ تھا اور عمّینداب نحسون کا باپ تھا اور نحسون یہوداہ کے لوگوں کا قائد تھا۔ 11 نحسون سلمون کا باپ تھا۔ سلمون بوعز کا باپ تھا۔ 12 بوعز عوبید کا باپ تھا عوبید یسیّ کا با پ تھا۔ 13 یسّی ایلیاب کا جو کہ اس کا پہلو ٹھا بیٹا تھا۔ ایلیاب کا دوسرا بیٹا ابینداب تھا اس کا تیسرا بیٹا سمع تھا۔ 14 نتنی ایل اس کا چوتھا بیٹا تھا ، پانچو اں بیٹا ردائی تھا۔ 15 عوضم اس کا چھٹا بیٹا تھا اور داؤد اس کا ساتواں بیٹا تھا۔ 16 ان کی بہنیں ، زیرویا اور ابیجیل تھیں۔ زیرویا کے تین بیٹے ابیشائی ، یوآب اور عساہیل تھے۔ 17 ابیجیل اماساء کو جنم دی۔ اماساء کا باپ ایتھر تھا۔ ایتھر اسمٰعیلی لوگوں میں سے تھا۔

رسولوں 23:11-35

11 دوسری شب خداوند یسوع پو لس کے پاس آ کھڑے ہو ئے اور کہا، “ہمت رکھ جس طرح تو نے یروشلم میں میری گواہی دی اسی طرح تجھے روم میں بھی میری گوا ہی دینی ہو گی۔”

کچھ یہودیوں کا پو لس کو مار نے کا منصوبہ بنانا

12 دوسری صبح کچھ یہودیوں نے پو لس کو مار ڈا لنے کی سازش بنائی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ جب تک وہ پو لس کو قتل نہیں کریں گے وہ کچھ بھی نہیں کھا ئیں گے اور نہ پئیں گے۔ 13 جنہوں نے یہ منصوبہ بنایا تعداد میں چالیس سے زیادہ تھے۔ 14 انہوں نے یہودی کا ہنوں کے رہنما اور بزرگ قائدین کے پاس جا کر کہا، “وہ قسم کھا ئے ہیں کہ جب تک ہم پو لس کو قتل نہ کریں گے ہم کو ئی چیز اپنے منھ میں نہ ڈا لیں گے نہ کھا ئیں گے نہ ہی پیئیں گے۔ 15 اور اب تم پلٹن کے سردار کو اپنی طرف سے اور صدر عدالت کی جانب سے پیغام بھیجو تم انہیں لکھو کہ وہ پولس کو تمہارے سامنے پیش کرے جب وہ آرہا ہو تو پولس کے مقدمہ میں مزید تفتیش کرے اسی اثناء میں ہم تیا رہیں کہ اسے راہ میں ختم کر دیں۔”

16 لیکن پولس کے بھتیجے کو یہ منصوبہ معلوم ہو گیا وہ قلعہ میں گیا اور پو لس کو اس کے متعلق اطلاع دی اس لئے پو لس نے ایک فوجی افسر کو بلایا اور کہا۔ 17 “اس نوجوان کو سردار کے پاس لے جاؤ یہ اس کے لئے یہ ایک پیغام لا یا ہے۔” 18 اور فوجی افسر نے پولس کے بھتیجے کو پلٹن کے سردار کے پاس لے گیا اور کہا، “قیدی پو لس نے مجھ سے کہا کہ اس نوجوان کو آپ کے پاس لے جاؤں کیوں کہ یہ آپ کے لئے کوئی پیغام لا یا ہے۔”

19 پلٹن کے سردار نے اس نوجوان کو تنہائی میں لا کر کہا، “کہہ دے کہ تو مجھ سے کیا کہنا چاہتا ہے؟۔” 20 نو جوان نے کہا، “یہودیوں نے اتفاق کیا ہے کہ آپ اسے کہیں کہ پو لس کو کل صدر عدالت میں لے آئیں تا کہ وہ اس سے پولس کے مقدمہ میں مزید تحقیق کریں۔ 21 لیکن آپ ان کا یقین نہ کریں وہ چالیس سے زیادہ یہودی ہیں جو پو لس کو مار ڈالنا چاہتے ہیں ان لوگوں نے پو لس کو مار نے کے لئے قسم کھا ئی ہے کہ جب تک اسے نہ ماریں گے وہ کو ئی چیز نہ کھا ئیں گے نہ پئیں گے۔ وہ اب تیار ہیں صرف آپ کی مرضی کے انتظار میں ہیں۔”

22 سردار نے نو جوان کو یہ کہتے ہو ئے بھیج دیا، “کسی کو بھی یہ معلوم نہ ہو نے دینا کہ تم نے مجھ سے کچھ کہا ہے۔”

پولس کو قیصریہ بھیجا جا نا

23 پلٹن کے سردار نے صوبہ داروں کو بلا کر کہا، “دو سو سپا ہی اور ستر سوار اور دو سو نیزہ بر دار رات گئے قیصریہ جا نے کو تیار رکھنا۔ 24 اور پولس کی سواری کے لئے بھی گھو ڑے رکھیں تا کہ اسے صوبہ دار فیلکس کے پاس سلامتی سے پہنچا دیں۔” 25 پلٹن کے سردار نے اس طرح ایک خط لکھا:

26 کلو دیس لوبیاسیہ خط

فلیکس بہادر حاکم کو

نیک تمناؤں کے ساتھ لکھ رہا ہے-

27 اس شخص کو بھی یہودیوں نے پکڑ کر مارڈالنا چاہا مگر جب مجھے معلوم ہوا کہ وہ روم کا شہری ہے تو میں نے موقع پر اپنے سپا ہیوں کی مدد سے اس کو بچا لیا۔ 28 میں نے یہ معلوم کر نا چاہا کہ وہ کس لئے اس پر نالش کرنا چاہتے ہیں اس لئے میں اس کے ساتھ صدر عدالت میں گیا۔ 29 تب یہ معلوم ہوا کہ وہ اپنی شریعت کے مسئلوں کی بات پر الزا مات لگا رہے ہیں لیکن اس پر ایسا کوئی الزام نہیں لگایا گیا کہ قتل یا قید موجب بنے۔ 30 مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہودی اس کو قتل کر نے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اس لئے میں نے اس کو تمہا رے پاس روا نہ کیا اور نالش کر نے وا لوں سے بھی کہا ہے کہ اپنا دعویٰ وہ تمہا رے سامنے پیش کریں۔

31 سپا ہیوں نے ویسا ہی کیا جیسا انہیں کہا گیا۔ سپا ہیوں نے پولس کو لیا اور اس رات اسے شہرانیپترس پہنچا دیا۔ 32 دوسرے دن سپا ہی پولس کو گھو ڑے کی پیٹھ پر قیصریہ لے گئے لیکن دیگر سپا ہی اور نیزہ بردار واپس قلعہ یروشلم کو آئے۔ 33 گھوڑسوار قیصریہ پہنچ کر گورنرفلیکس کو خط دیا اور پولس کو بھی اس کے سامنے پیش کیا۔

34 حاکم نے خط پڑھا اور پو لس سے کہا، “تمہا را تعلق کس ملک سے ہے؟” اور حاکم کو معلوم ہوا کہ پو لس سلیکیہ کا ہے۔ 35 تب حاکم نے کہا، “میں تمہا را مقدمہ اس وقت سنوں گا جب تک وہ نہ آجا ئیں جو تمہاری مخالفت میں ہیں یہاں آئیں۔” پھر حاکم نے حکم دیا کہ اسے اس محل میں رکھا جائے جس کو ہیرودیس نے بنا یا تھا۔

زبُور 3

داؤد کا اس وقت کا نغمہ جب وہ اپنے بیٹے ابی سلوم سے دور بھا گا تھا

“اے خداوند، میرے کتنے ہی دشمن میرے خلاف کمر بستہ ہیں۔
بہت سے لوگ میرے خلاف چر چہ کرتے ہیں۔
    بہت سے میرے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ خدا اِس کی حفا ظت نہیں کریگا۔”
لیکن اے خداوند! تو میری سِپر ہے۔
    تو میرا جلال ہے۔ خداوند تو ہی مجھے اہم بنا ئے گا۔
میں بلند آواز میں خداوند کے حضور فریاد کرتا ہوں
    اور وہ اپنے کو ہِ مقّدس پر سے مجھے جواب دیتا ہے۔
میں آرام کر نے کو لیٹ سکتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ میں جاگ جاؤں گا،
    کیوں کہ خداوند میری حفا ظت کرتا ہے۔
میں ان دس ہزار آدميوں سے خو فزدہ نہیں
    جو میرے چاروں طرف میرے خلاف صف بستہ ہیں۔
اے خداوند،اٹھ [a]!
    میرے خدا آ، میری حفا ظت کر۔
تو بہت زور آور ہے۔
    اگر تو میرے سبھی ظالم دشمنوں کے گال پر ما رے تو ان کے تمام دانت ٹوٹ جا ئیں گے۔

اے خداوند! فتح تیری ہے۔
    اے خدا تیرے لوگوں پر تیری برکت رہے۔

امثال 18:14-15

14 آدمی کا ذہن اس کی بیماری میں اس کی حمایت کرتا ہے ، لیکن کسی شخص کے افسردہ ذہن کی حمایت کون کر سکتا ہے ؟

15 عقلمند زیادہ سے زیادہ سیکھنا چا ہتا ہے زیادہ حکمت کے لئے وہ غور سے سنتا ہے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

2007 by World Bible Translation Center