Beginning
یسوع کا طلاق کے بارے میں تعلیم دینا
10 تب یسوع اس جگہ سے روانہ ہو کریہوداہ کے علا قے میں اور پھر دریائے یر دن کے اس پار گئے۔ لوگو ں کی ایک بھیڑ دوبا رہ اس کے پاس آ ئی اور یسوع ان کو ہمیشہ کی طرح تعلیم دینے لگے۔
2 چند فریسی یسوع کے پاس آ ئے اور اس کو آز ما نے لگے اور پوچھا ، “کیا کسی کا اپنی بیوی کو طلاق دینا صحیح ہے؟”
3 یسوع نے جواب دیا، “موسیٰ نے تمہیں کیا حکم دیا ہے؟”
4 فریسیوں نے جواب دیا، “موسیٰ نے کہا ہے کہ اگر کو ئی شخص اپنی بیوی کو طلا ق دینا چاہے تو وہ اپنی بیوی کو طلاق نا مہ لکھ کر طلاق دے سکتا ہے۔”
5 یسوع نے کہا، “خدا کی تعلیمات کو قبول کر نے کی بجا ئے انکار کر نے سے موسیٰ نے تم کو وہ حکم دیا ہے۔ 6 جب خدا نے دنیا کو پیدا کیا تو انسانوں کو مرد اور عورت کی شکل میں پیدا کیا،۔ [a] 7 اسی وجہ سے مرد نے اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر عورت کو اپنا رفیق حیات بنایا۔ 8 پھر وہ دونوں ایک بن گئے۔ [b] جس کی وجہ سے وہ دونوں الگ نہیں بلکہ ایک ہوتے ہیں۔ 9 اس طرح جب خدا نے ان دونوں کو ملا یا ہے تو کوئی بھی انسان ان میں جدائی نہ ڈا لے۔”
10 یسوع اور ان کے شاگرد جب گھر میں تھے شاگردوں نے طلاق کے مسئلہ پر یسوع سے دوبارہ پوچھا۔ 11 یسوع نے انکو جواب دیا “جو اپنی بیوی کو چھوڑ کر دوسری عورت سے شادی کرے تو اپنی بیوی کے خلاف زنا کا مرتکب ہو تا ہے۔ 12 اور کہا کہ ایک عورت جو اپنے شوہرکو طلاق دے اور دوسرے مرد سے شادی کرے تو وہ بھی حرام کاری کی قصور وار ہوگی-”
یسوع کا بچوں کا قبول کر نا
13 لوگ اپنے چھوٹے بچوں کو یسوع کے پاس لائے یسوع نے ان کو چھوا لیکن شاگردوں نے یہ کہتے ہوئے لوگوں کو ڈانٹ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو نہ لے آئیں۔ 14 یہ دیکھتے ہوئے یسوع نے غصّہ سے ان سے کہا، “چھوٹے بچوں کو میرے پاس آنے دو اور ان کو مت روکو کیوں کہ خدا کی سلطنت ان لوگوں کی ہے جو ان بچوں کی مانند ہیں۔ 15 میں تم سے سچ کہتا ہوں تم خدا کی بادشاہی کو بچے کی طرح قبول نہ کرو گے تو تم اس میں کبھی داخل نہ ہو سکو گے۔” 16 تب یسوع نے ان بچوں کو اپنے ہاتھوں سے اٹھا کر گلے لگایا اور ان کے اوپر اپنا ہاتھ رکھ کر ان کو دعائیں دیں۔
ایک مالدار کا یسوع کی پیروی نہ کرنا
17 یسوع وہاں سے نکلنا چاہتے تھے لیکن اتنے میں ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا اور اسکے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دیئے اس شخص نے کہا، “اے اچھے استاد ابدی زندگی پا نے کے لئے مجھے کیا کر نا چاہئے؟”
18 یہ سن کر یسوع نے کہا، “تو مجھے نیک آدمی کہہ کر کیوں بلاتاہے؟ کوئی آدمی نیک نہیں صرف خدا ہی نیک ہے۔ 19 اگر تو ابدی زندگی چاہتا ہے تو جو تم جانتے ہو اس کی پیروی کرو تجھے تو احکا مات کا علم ہوگا۔ قتل نہ کر ، زنا نہ کر ، چوری نہ کر ، جھوٹ بولنے سے بچ ،اور کسی آدمی کو دھوکہ نہ دے اور تو اپنے والدین کی تعظیم کر”۔
20 اس نے جواب دیا، “اے استاد! میں تو بچپن ہی سے ان احکامات کی پابندی کر رہا ہوں”۔
21 یسوع نے اس آدمی کو محبت بھری نظروں سے دیکھا اور کہا ، “تجھے ایک کام کرنا ہے۔ جا اور تیری ساری جائیداد کو بیچ دے اور اس سے ملنے والی پوری رقم کو غریبوں میں بانٹ دے آسمان میں اسکا اچھا بدلہ ملے گا پھر اس کے بعد آکر میری پیروی کرنا”۔
22 یسوع کی یہ باتیں سن کر اس کے چہرے پر مایو سی چھا گئی اور وہ شخص مایوس ہو کر چلا گیا۔ کیوں کہ وہ بہت مالدار تھا اور اپنی جائیداد کو قائم رکھنا چاہتا تھا۔
23 تب یسوع نے اپنے شاگردوں کی طرف دیکھ کر کہا ، “مالدار آدمی کو خدا کی سلطنت میں داخل ہو نا بہت مشکل ہے۔”
24 یسوع کی یہ باتیں سن کر ان کے شاگرد چونک پڑے۔ لیکن یسوع نے دو بارہ کہا ، “میرے بچو! خدا کی سلطنت میں داخل ہونا بہت مشکل ہے۔ 25 ایک اونٹ کا سوئی کے ناکے میں سے پار ہونا آسان ہے بنسبت اس امیر آدمی کے کہ جو خدا کی سلطنت میں داخل ہو۔”
26 شاگرد مزید چوکنا ہوکر ایک دوسرے سے کہنے لگے، “پھر کون بچا ئے جائینگے؟”
27 یسوع نے شاگردوں کی طرف دیکھ کر کہا، “یہ بات تو انسانوں کے لئے مشکل ہے لیکن خدا کے لئے نہیں خدا کے لئے ہر چیز ممکن ہے۔”
28 پطرس نے یسوع سے کہا ،“تیرے پیچھے چلنے کے لئے ہم نے تو سب کچھ قربان کردیا ہے!”
29 یسوع نے کہا، “میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جو شخص میری خا طر اور خوشخبری کے لئے اپنا گھر یا بھا ئی یابہن یا ماں باپ یا بچے یا زمین کو قربان کردیا تو۔ 30 وہ سو گنا زیادہ اجر پائیگا۔ اس دنیا کی زندگی میں وہ شخص کئی گھروں کو بھائیوں کو بہنوں کو ،ماؤں کو ، بچوں کو اور زمین کے ٹکڑوں کو پائیگا۔مگر ظلم و زیادتی کے ساتھ۔ اس کے علاوہ آنے والی دنیا میں ہمیشہ کی زندگی کو پائیگا۔ 31 اور پھر کہا کہ وہ بہت سے لوگ کہ جو پہلے والوں میں ہیں۔ وہ بعد والوں میں ہو جائیں گے اور جو بعد والوں میں ہیں وہ پہلے والوں میں ہو نگے”۔
یسوع کا اپنی موت کے بارے میں تیسرا اعلان
32 یسوع اور وہ لوگ جو ان کے ساتھ تھے یروشلم کو جا رہے تھے یسوع انکی نمائندگی کر رہے تھے۔ ان کے شاگرد حیران و پریشان تھے۔ اور جو لوگ ان کے پیچھے آرہے تھے وہ بھی خوف زدہ تھے۔یسوع نے اپنے بارہ رسو لوں کو دوبارہ اکٹھا کیا ان سے تنہا ئی میں بات کی۔یسوع نے یروشلم میں اپنے ساتھ پیش آ نے والے واقعات کے بارے میں سنانا شروع کیا۔
33 “ہم یروشلم جا رہے ہیں۔ ابن آدم کو کاہنوں کے رہنما اور معلّمین شریعت کے حوالے کیا جائے گا۔ وہ اس کو موت کی سزا دے کر قتل کرینگے اور اس کو غیر یہودیوں کے حوالے کریں گے۔ 34 وہ لوگ اس کو دیکھ کر اس کا مذاق اڑا ئینگے اور اس پر تھو کیں گے اور اس کو چا بک سے ماریں گے پھر اس کو قتل کریں گے۔ لیکن وہ تیسرے ہی دن پھر جی اٹھے گا۔”
یعقوب اور یوحنا کی خصوصی گزارش
35 پھر زبدی کے بیٹے یعقوب اور یوحنا دونوں یسوع کے پاس آئے اور کہا، “اے استاد! ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہماری گزارش پوری کریں ۔”
36 یسوع نے پوچھا ، “تمہاری کونسی خواہش مجھ کو پوری کرنی چاہئے ؟”
37 ان دونوں نے جواب دیا “جب تو اپنی سلطنت میں جلال کے ساتھ رہے گا تو ہم دونوں میں سے ایک کو اپنے دائیں ہاتھ کی طرف اور دوسرے کو اپنے بائیں ہاتھ کی طرف بٹھا نے کی مہر بانی کر نا”۔
38 یسوع نے ان سے کہا تم نہیں جانتے ، “تم کیا پوچھ رہے ہو ؟ کیا تم وہ مصائب دکھ اٹھا سکتے ہو جو میں نے اٹھا ئے ہیں ؟ میں جس بپتسمہ کو لینے والا ہوں کیا تمہارے لئے اس بپتسمہ کا لینا ممکن ہو سکیگا”؟۔
39 انہوں نے جواب دیا، “ہاں ہمارے لئے ممکن ہے” یسوع نے ان سے کہا، “تم بھی اسی طرح دکھ اٹھا ؤگے جس طرح میں اٹھا نے جا رہا ہوں مجھے جو بپتسمہ لینا ہے کیا وہ تم لوگے ؟ 40 میرے دائیں اور بائیں جانب بیٹھنے والے افراد کا انتخاب کر نے والا میں نہیں ہوں وہ جگہ جن کے لئے تیار کی گئی ہے وہ انہی کے لئے جگہ محفوظ کر لی گئی ہے۔”
41 دوسرے دس شاگردوں نے اس بات کو سن کر یعقوب اور یوحنا پر غصّہ کیا۔
42 یسوع نے تمام شاگردوں کو ایک ساتھ بلا کر کہا ، “غیر یہودی کے وہ سردار جن کو لوگوں پر اختیار ہے اور ان اختیارات کو وہ لوگوں کو دکھانے کی کوشش کر تے ہیں۔ تم جانتے ہو کہ وہ قائدین لوگوں پر اپنی قوت کا اظہار کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور انکے اہم قائدین لوگوں پر اپنے تمام اختیارات استعمال کر نے کی چاہت رکھتے ہیں۔ 43 مگر تم میں ایسا نہیں ہے۔ بلکہ جو تم میں بڑا ہونا چا ہے وہ تمہارا خادم بنے۔ 44 تم میں جو سب سے اہم بننے کی خواہش کرنے والا ہے وہ ایک غلام کی طرح تم سب کی خدمت کرے۔” 45 اسی طرح ابن آدم لوگوں سے خدمت لینے کے لئے نہیں آیا ہے بلکہ لوگوں کی خدمت کر نے کیلئے آیا ہے۔ ابن آدم خود اپنی جا ن دینے کے لئے آیا ہے۔ تا کہ لوگ بچ سکیں۔
اندھے کو بینائی دینا
46 تب وہ سب جریکو کے گاؤں میں آئے یسوع اپنے شاگردوں اور دیگر کئی لوگوں کے ساتھ اس گاؤں کو چھوڑ کر نکل رہے تھے۔ تومائی کا بیٹا برتمائی جو اندھا تھا۔ راستے کے کنارے پر بیٹھ کر بھیک مانگ رہا تھا۔ 47 جب اس نے سنا کہ یسوع ناصری اس راستے سے گزرتا ہے تو اس نے چلا نا شروع کیا، “اے یسوع داؤد کے بیٹے مجھ پر کرم فرما۔”
48 کئی لوگوں نے اس اندھے کو ڈانٹا اور کہا، “خاموش رہ لیکن وہ اندھااور زور سے چلّا یا اے داؤد کے بیٹے! مجھ پر کرم فرما!”
49 یسوع نے رک کر کہا، “اس کو بلا ؤ” انہوں نے اندھے کو بلا یا اور کہا ، “خوش ہو کھڑا رہ کیوں کہ یسوع تجھ کو بلا رہا ہے۔” 50 وہ اندھا فوراً کھڑا ہو گیا اور اپنا اوڑھنا وہیں چھوڑکر یسوع کے پاس گیا۔
51 یسوع نے اس سے پوچھا ، “مجھ سے تو کیا چاہتا ہے؟” تب اس اندھے نے جواب دیا،“اے استاد! مجھے بصارت دو۔”
52 یسوع نے اس سے کہا، “جا تیرے ایمان کی وجہ سے تو شفا یاب ہوا” تب وہ شخص دوبارہ دیکھنے کے قابل ہوا۔ وہ یسوع کے پیچھے راہ میں چلنے لگا۔
یسوع کا بادشاہ کی حیثیت سے یروشلم میں دا خل ہونا
11 یسوع اور ان کے شاگرد یروشلم کے قریب تک آچکے تھے۔ وہ زیتون کے پہاڑ کے قریب بیت فگے اور بیت عنیاہ جیسے قریوں کے پاس آئے وہاں سے یسوع نے اپنے شاگر دوں میں سے دو کو کچھ کر نے کے لئے روانہ کیا۔ 2 یسوع نے شاگر دوں سے کہا ، وہاں نظر آنے والے گاؤں کو چلے جاؤ۔جب تم اس گاؤں میں داخل ہوگےتو وہاں تم ایک ایسے گدھے کے بچے کو بندھا ہوا پاؤگے کہ جس پر کبھی کسی نے سواری نہ کی ہو۔ اس گدھے کو کھول کر میرے پاس لاؤ۔ 3 اگر تم سے کوئی پوچھے کہ ایسا کیوں کر رہے ہو تو کہنا کہ خداوند کو اس کی ضرورت ہے۔ اور وہ اسکو بہت جلدی واپس بھیج دیگا۔”
4 شاگرد جب گاؤں میں داخل ہوئے تو راستے میں ملنے والے ایک گھر کے کنارے بندھے ہوئے ایک گدھے کے بچے کو انہوں نے دیکھا ، شاگر دوں نے جاکر اس گدھے کو کھولا تو۔ 5 وہاں کھڑے ہو ئے چند لوگوں نے پوچھا ، تم کیا کر رہے ہو ؟ اور اس گدھے کو کیوں کھول رہے ہو؟” 6 یسوع نے جو کچھ شاگر دوں سے کہا تھا وہ ویسے ہی جواب دیئے۔ لہذا لوگوں نے اس گدھے کو شاگردوں کو لیجا نے دیا۔
7 شاگرد گدھے کو یسوع کے پاس لاے اور اپنے کپڑے اس کے اوپر ڈال دیئے تب یسوع اس کی پیٹھ پر بیٹھ گئے۔ 8 بہت سارے لوگوں نے یسوع کے لئے راستے پر اپنے کپڑے بچھا دیئے اور دوسرے چند لوگوں نے درختوں کی شاخیں راستے پر پھیلا دیں۔جسے انہوں نے درختوں سے کاٹاتھا۔ 9 بعض لوگ یسوع کے سامنے جا رہے تھے۔ اور بعض لوگ اس کے پیچھے جا رہے تھے۔اور تمام لوگوں نے نعرے لگائے کہ
اس کی تعریف بیان کرو،
“خداوند کے نام سے آنے والے کو خدا مبارک کہے! [c]
10 خدا کی رحمت ہمارے باپ داؤد کی سلطنت پر ہو
اور وہ سلطنت آرہی ہے-
خدا کی تعریف آسمان میں کرو۔”
11 یسوع جب یروشلم میں داخل ہوئے وہ ہیکل کو گئے اور وہاں کی ہر چیز کو دیکھا لیکن اس وقت تک دیر ہو گئی تھی۔اس لئے یسوع بارہ رسولوں کے ساتھ بیت عنیاہ کو گئے۔
یسوع کہتا ہے کہ انجیر کا درخت مرجائے گا
12 دوسرے دن جب یسوع بیت عنیاہ سے جا رہے تھے تو اسے بھوک لگی تھی۔ 13 اس نے کچھ فاصلے پر پتّوں سے بھرا ایک انجیر کے درخت کو پایا۔ وہ یہ سمجھ کر کہ درخت میں کچھ انجیر ملیں گے اس کے قریب گئے لیکن درخت میں وہ انجیر نہ پا یا۔وہاں صرف پتّے تھے۔کیوں کہ وہ انجیر کا موسم ہی نہ تھا۔ 14 تب یسوع نے اس درخت سے کہا ، “اس کے بعد پھر لوگ تیرے میوے کبھی نہیں کھا ئیں گے”۔ شاگردوں نے یسوع کو یہ بات کہتے ہوئے سنا۔
یسوع کا ہیکل کو جانا
15 یسوع اور ان کے شاگرد یروشلم پہونچے یسوع ہیکل میں دا خل ہوئے وہاں انہوں نے لوگوں کی خرید و فروخت کو دیکھا اور سودا گروں کی میز کی طرف پلٹا جو مختلف قسم کی رقم کا تبادلہ کر رہے تھے اور ہیر پھیر کر کے روپیہ جمع کر رہے تھے اور کبوتر فروخت کر رہے تھے۔ 16 اس نے کسی کو بھی ہیکل کے راستے سے چیزوں کو لا نے لے جا نے کی اجا زت نہ دی۔ 17 اس کے بعد یسوع نے لوگوں کو تعلیم دی، “میرا مرکز اور ٹھکا نہ تمام لوگوں کے لئے عبادت خانہ کہلا ئیگا” [d] اس طرح صحیفوں میں لکھا ہوا ہے اور کہا کہ تم لوگوں نے خدا کے گھر کو چوروں کے چھپے رہنے کی جگہ بنا لی ہے [e]
18 سردار کاہنوں اور معلّمین شریعت نے ا ن واقعات کو سن کر یسوع کو قتل کرا نے کے لئے مناسب تدبیر کی فکر شروع کردی۔ وہ یسوع کی تعلیمات کو سن کر بے انتہا حیرت زدہ ہونے کی وجہ سے یسوع سے گھبرا گئے۔ 19 اس رات یسوع اور اس کے شاگرد وں نے شہر چھو ڑدیا۔
یسوع کا ایمان اور عقیدہ کی طاقت رکھنا
20 دوسرے دن صبح یسوع اپنے شاگردوں کے ساتھ جا رہے تھے۔پچھلے دن جس انجیر کے درخت کو یسوع نے بد دعا دی تھی اس کو شاگردوں نے دیکھا وہ انجیر کا درخت جڑ سمیت سوکھ گیاتھا۔ 21 پطرس نے اس درخت کو یاد کر کے یسوع سے کہا ، “استاد دیکھو! کل جس انجیر کے درخت پر آپ نے لعنت کی تھی وہ درخت اب سوکھ گیا ہے”۔
22 یسوع نے کہا ، “خدا پر ایمان رکھو۔” 23 میں تم سے سچ ہی کہتا ہوں۔تم اس پہاڑ سے کہو کہ تو جا کر سمندر میں گر جا اگر تم بغیر شک وشبہ کے یقین کرو۔ تو تم نے جو کچھ کہا ہے وہ یقیناً پورا ہوگا۔خدا تمہارے لئے اس کو مبارک کریگا۔ 24 میں تم سے کہتا ہوں کہ تم دعا کرو۔اور عقیدہ رکھو کہ وہ سب مل جا ئے گا تو یقین کرو کہ وہ تمہا را ہی ہو گا۔ 25 اور یہ کہتے ہو ئے جواب دیا ، “جب تم دعا کر نے کی تیاری کرو اور تم کسی پر کسی وجہ سے غصہّ اور ناراض ہو، اور اگر یہ بات تمہیں یاد آئے تو اس کو معاف کر دو تا کہ آسمان پر رہنے والا تمہارا باپ تمہارے گناہوں کو معاف کردے گا۔” 26 [f]
یسوع کے اختیا رات کے بارے میں یہودی قائدین کا شک کرنا
27 یسوع اور اس کے دو شاگرددوبارہ یروشلم گئے۔یسوع جب ہیکل میں چہل قد می کر رہے تھے تو سردار کاہن اورمعلمین شریعت اور بزرگ یہودی قائدین اس کے پاس آئے اور ان سے پوچھا۔ 28 وہ دریافت کر نے لگے، “ایسا کو نسا اختیار آپکے پاس ہے کہ جس کی بنا پر آپ یہ سب کچھ کر تے ہیں؟ اور یہ اختیار آ پ کو کس نے دیا ہے؟” ہمیں بتا ئیں۔
29 یسوع نے ان سے کہا ، “میں بھی تم سب سے ایک سوال پوچھتا ہوں۔اگر تم میرے سوال کا جواب دو گے تو میں تم کو بتا ؤنگا کہ میں کس کے اختیار سے یہ سارے کام کرتا ہوں۔ 30 مجھے معلوم کراؤ کہ یوحنا ّ نے لو گوں کو جو بپتسمہ دیا تو کیا وہ خدا کے اختیار سے تھا یا لوگوں کے اختیار سے؟”
31 یہودی قائدین اس سوال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایک دوسرے سے کہنے لگے“اگر ہم یہ کہیں کہ یوحناّ نے لوگوں کو خدا کے آئے ہوئے اختیار سے بپتسمہ دیا تو پھر یسوع پوچھے گا کہ تم یوحناّ پر ایمان کیوں نہیں لائے؟ ” 32 اگر یہ کہیں کہ یو حنا ّ نے لوگوں کے اختیار سے بپتسمہ دیا تو اس وقت لوگ ہم پر غصّہ ہوں گے چونکہ لوگوں کا ایمان ہے کہ یوحناّ نبی تھے۔اس طرح وہ آپس میں باتیں کر نے لگے۔جس کی وجہ وہ لوگوں سے خوفزدہ رہے۔
33 جس کی وجہ سے انہوں نے یسوع کو جواب دیا کہ ہم نہیں جانتے
یسوع نے انہیں جواب دیا، “اگر ایسا ہے تو میں بھی کس کے اختیار سے ان تمام کاموں کو کر رہا ہوں وہ تم سے نہ کہوں گا”
©2014 Bible League International