Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
یسعیاہ 18-22

اتھو پیا کے بر خلاف خداوند کا پیغام

18 اس زمین کو دیکھو جو اتھوپیا کی ندیو ں کے ساتھ ساتھ پھیلی ہو ئی ہے اس زمین میں بھن بھنانے وا لے کیڑے مکوڑے بھرے پڑے ہیں۔ یہ سر زمین سر کنڈوں سے بنی کشتیوں میں قاصدوں کو سمندر کے اس پار بھیجتے ہیں۔

اے تيز رفتار قاصدو، ان لوگوں کے پاس جاؤ
    جو طاقتور اور قدآور ہے،
    جنکا خوف ہر جگہ ہے۔
ان زور آور قوموں کے پاس جاؤ
    جو دوسری قوموں کو شکست ديتے ہيں،
    اور جو زمین پر مختلف ٹکڑو ں میں ندیوں کی وجہ سے منقسم ہو گئی۔
دنيا کے تمام لوگو ، جو زمین پر رہتے ہو، جب پہاڑی پر جھنڈا کھڑا کیا جا ئے
    تو اسے دیکھو!
اور جب بِگل بجایا جا ئے
    تو اسے سنو!

کیوں کہ خداوند نے مجھ سے کہا، “میں خاموش رہوں گا اور وہاں سے دیکھوں گا جہاں میں رہتا ہوں اس وقت جب سور ج کی روشنی میں گرمی تیز ہوتی ہے ، اور فصل کٹا ئی کے وقت شبنم زمین کو ڈھک لیتی ہے۔ کیوں کہ فصل کٹا ئی سے پیشتر جب کلی کھل چکی اور پھول کی جگہ انگور پکنے پر ہوں تو وہ ٹہنیوں کو ہنسوے سے کاٹ ڈا لے گا اور پھیلی ہو ئی شاخو ں کو چھانٹ دے گا۔ اور وہ شکاری پرندوں اور درندو ں کے لئے پڑ ی رہے گی اور شکا ری پرندے گرمی کے مو سم میں اسے کھا ئیں گے اور زمین کے سب درندے جا ڑے کے موسم میں اسے کھا ئیں گے۔”

اس وقت خداوند قادر مطلق کو اس قوم کی طرف سے جو طاقتور اور قدآور ہے اس قوم کی طرف سے جس کا خوف ہر جگہ ہے تحفہ پیش کیا جا ئے گا۔ وہ قوم جو زبردست اور ظفریاب ہے اور جو زمین پر مختلف ٹکڑو ں میں ندیوں کی وجہ سے منقسم ہو گئی۔ یہ تحفہ خداوند قادر مطلق کی جگہ پر لا یا جا ئے گا جو کہ کو ہِ صیون پر ہے۔

مصر کے بارے میں خدا کا پیغام

19 مصر کی بابت بار نبوت۔دیکھو ! ایک تیزی سے اڑتے ہو ئے بادل کو خداوند ہانک رہا ہے۔خداوند مصر میں دا خل ہو گا اور مصر کے تمام جھو ٹے بت خوف سے تھر تھر کانپنے لگیں گے۔مصر کے لوگو ں کا حوصلہ موم کی طرح پگھل کر بہہ جا ئے گا۔

خدا فرماتا ہے، “میں مصر کے لوگو ں کو آپس میں ایک دوسرے کے خلاف جنگ کر نے کے لئے بھڑ کا ؤں گا۔ لوگ اپنے ہی بھا ئیوں کے خلاف لڑیں گے۔ ایک پڑوسی دوسرے پڑوسی کے خلاف ہو جا ئے گا۔ ایک شہر دوسرے شہر کے خلاف اور ایک حکومت دوسری حکومت کے خلاف جنگ لڑے گی۔ “مصری لوگو ں کے حوصلہ کو پست کر دیا جا ئے گا اور میں ان کے منصوبوں کو فنا کر دوں گا۔ وہ لوگ جھو ٹے خدا ؤں اور مرے ہو ئے لوگو ں کی روحوں سے رابطہ قا ئم کریں گے۔ یہ جاننے کے لئے کہ انہیں کیا کرنا چا ہئے۔ وہ فالگیروں اور جادوگروں کے مشورے تلاش کریں گے۔ ” “پر میں مصریوں کو ایک ستمگر حاکم کے حوالے کر دو ں گا اور زبردست بادشا ہ ان پر سلطنت کرے گا۔” یہ خداوند قادر مطلق کا فرما ن ہے۔

دریائے نیل کا پانی سو کھ جا ئے گا اور ندی خشک اور خالی ہو جا ئے گی۔ سبھی نہروں سے بدبو آنے لگے گی۔ نیل کی شاخیں دھیرے دھیرے سو کھ جا ئیں گی۔ ان میں تھو ڑا بھی پانی نہیں رہے گا۔ پانی کے سبھی پودے مرجھا جا ئیں گے۔ وہ سبھی پو دے جو ندی کے کنارے اُگے ہو ں گے سو کھ جا ئیں گے اور پھر اڑ کر دور چلے جا ئیں گے ،غائب ہو جا ئیں گے۔ یہاں تک کہ وہ پو دے بھی جو ندی کے منہ پر ہوں گے وہ بھی نیست و نابود ہو جا ئیں گے۔

“ماہی گیر اور وہ سبھی لوگ جو دریائے نیل سے مچھلیاں پکڑا کر تے ہیں غمزدہ ہو کر ماتم کریں گے اور وہ سبھی جو دریائے نیل میں ہُک جال ڈالتے تھے چلا ئیں گے اور پست حوصلہ ہو جا ئیں گے۔ وہ لوگ جو کتان یا سوت سے کپڑا بناتے تھے ماتم کریں گے کیوں کہ ان کے پاس کام کر نے کے لئے کچھ بھی نہ ہو گا۔ 10 بُنکر اور مزدور غمزدہ اور افسردہ ہو ں گے۔

11 “ضعن کے شہزادے بالکل احمق ہیں۔فرعون کے سب سے دانشمند مشیروں کی مشورہ بے وقوفانہ ہے۔ لیکن تم فرعون سے کیسے کہہ سکتے ہو کہ میں دانشمندوں کا فرزند اور شابانِ قدیم کی نسل سے آیا ہوں۔” 12 اے مصر! تیرے دانشمند کہاں ہیں ؟ ان دانشمندوں کو خداوند قادر مطلق نے مصر کے خلاف جو منصوبہ بنایا ہے ا سکا پتا لا کر تمہیں بتا ئے۔

13 ضعن کے قائدین احمق بن گئے ہیں۔نوف کے قائدین نے فریب کھا یا ہے اور جن پر مصری قبیلوں کے قائدین نے مصر کو گمراہ کیا ہے۔ 14 خداوند نے ان لوگو ں کے قائدین کو الجھن میں ڈا ل دیا ہے اور وہ لوگ مصر کو ان کے سب کا موں میں گمرا ہی میں لے گئے ہیں مصر ایک نشہ آور کی طرح ہے جو اپنے قئے پر لوٹتے ہیں۔ 15 مصر کے لئے کو ئی کسی قسم کا بھلا ئی نہیں کر سکے گا ، پھر چا ہے “سر ہو یا دُم ” چا ہے “کھجور کی شاخیں ہو ں یا سر کنڈے۔” [a]

16 اس وقت مصر کے با شندے خوفزدہ عورتوں کی مانند ہو جا ئیں گے۔ وہ خداوند قادر مطلق سے ڈریں گے کیونکہ وہ ان لوگو ں کو سزا دینے کے لئے اپنا ہا تھ اوپر اٹھا ئے گا۔ 17 مصر کے سبھی لوگو ں کے لئے یہودا ہ کی زمین خوف کا سبب ہو گی۔ مصر کا ہر باشندہ یہودا ہ کانام سن کر خوفزدہ ہو جا ئے گا۔ایسا اس لئے ہو گا کیونکہ خداوند قادر مطلق نے ان کے خلاف یہی منصوبہ بنایا ہے۔ 18 اسوقت مصر میں ایسے پانچ شہر ہو ں گے جہاں لوگ کنعان کی زبان ( یہودی زبان ) بو لیں گے اور لوگ خداوند قادر مطلق کی پیر وی کی قسم کھا ئیں گے۔ان شہروں میں سے ایک شہر ” شہر آفتاب [b] ” کہلا ئے گا۔

19 اس وقت مصر کے درمیان میں خداوند کے لئے ایک قربان گا ہ ہو گی مصر کی سرحد پر خداوند کو احترام کر نے کے لئے ایک ستون ہو گا۔ 20 اور وہ ملک مصر میں خداوند قادر مطلق کے لئے ایک نشان اور گواہ ہو گا۔ جب وہ لوگ ستمگرو ں کے ظلم کی وجہ سے خداوند سے فریاد کریں گے تو وہ ان لوگو ں کے لئے ایک نجات دہندہ اور بچا ؤ کر نے وا لا بھیجے گا اور وہ ان کو بچا ئے گا۔

21 اور خداوند اپنے آپ کو مصر یو ں پر ظا ہر کرے گا۔ اور اس وقت مصری خدا کو پہچانیں گے اور جانورو ں کی قربانیوں اور اناجوں کے نذرانوں سے اس کی عبادت کریں گے۔ وہ خداوند سے عہد کریں گے اور اسے پو را کریں گے۔ 22 خداوند مصر کے لوگو ں کو سزادے گا لیکن ایسے زخموں سے جو کہ بھر جائے گا۔ اور وہ خداوند کی جانب لوٹ آئیں گے۔ خداوند ان کی دعائیں سنے گا اور انہیں شفا بخشے گا۔

23 اس وقت مصر سے اسور تک جانے وا لی ایک شا ہراہ ہو گی۔ اور اسوری مصر میں آئیں گے اور مصری اسور کو جا ئیں گے۔ مصری اسوریو ں کے ساتھ ملکر خداوند کی عبادت کریں گے۔ 24 اس وقت اسرائیل مصر اور اسور کے ساتھ ایک اتحاد کے طور پر شامل ہو جا ئے گا اور یہ رو ئے زمین کے لوگو ں کے لئے ایک برکت ہو گی۔ 25 خداوند قادر مطلق ان ملکوں کو بر کت بخشے گا اور وہ کہے گا، “میں اپنے مصر کے لوگوں، اور میرے ہاتھ کی دستکاری اسور اور میرے خاص میراث اسرائیل کو بر کت بخشتا ہوں !”

مصر اور اتھوپیا کو اسور کا شکست دینا

20 سر جون شاہ اسور نے ترتان کو اشدود کی طرف بھیجا۔اس نے وہاں آکر اشدود کے خلاف لڑا ئی کی اور اس پر قبضہ کر لیا۔ اس وقت یسعیاہ بن آموص کی معرفت خداوند نے پیغام بھیجا ، “جا اور ٹاٹ کا لباس جو تمہا رے کمر پر ہے کھول دے اور اپنے پا ؤں سے جو تے اتار دے۔” یسعیاہ نے خداوند کے حکم کو قبول کیا اور وہ بغیر کپڑوں اور بغیر جو تو ں کے ادھر اُدھر گھومتا رہا۔

پھر خداوند نے فرمایا، “یسعیاہ تین سال تک بغیر کپڑو ں اور جو تو ں کے ادھر ادھر گھومتا رہا۔ یہ مصر اور اتھوپیا کے لئے ایک نشان ہے۔ شاہ اسور مصر اور اتھوپیا کو ہرائے گا۔ اسور وہاں کے لوگو ں کو قیدی بنا کر ان کے ملکوں سے دور لے جا ئے گا۔ بو ڑھے اور جوان لوگوں کو بغیر کپڑوں اور ننگے پاؤں کے لے جا ئے جا ئیں گے۔ یہاں تک کہ ان کا پٹھا بھی ڈھکا ہوا نہ ہو گا۔ مصر کے لوگ شرمندہ ہوں گے۔ جو لوگ اتھوپیا پر بھروسہ کیا اور مصر کے بارے میں شیخی بگھار ا وہ مایوس اور نا امید ہو گا۔”

اس وقت ساحلی علاقے کے باشندے کہیں گے، “ہم لوگ ان پر بھروسہ کئے۔ہم لوگ اس کے پاس مدد کے لئے بھا گے تا کہ اسور کے بادشاہ سے بچ جا ئیں۔لیکن دیکھو ہماری امید گاہ کا کیا حال ہے۔ اس لئے ہم لوگ کیسے رہا ئی پا ئیں گے ؟”

بابل کے خلاف خدا کا پیغام

21 ساحلی بیابان کے با رے میں نبوت:

جیسا کہ گرد باد نیگیو کے اوپر سے تیزی سے بہتی ہے۔
    اسی طرح سے تبا ہی ریگستان سے ، دہشت ناک ملک سے آرہی ہے۔
میں نے ایک ہولناک رو یا دیکھی:
    “دغا باز دغا بازی کر تا ہے
    اور غارتگر غارت کرتا ہے!

اے عیلام چڑھا ئی کر!
    اے مادی محاصرہ کر! (خداوند)
    میں وہ سب کراہنا جو اس شہر کے سبب سے ہوا کا خاتمہ کروں گا۔
میری کمر میں سخت درد ہے
    اور میں درد زہ کی مانند تڑپتا ہوں۔
کیوں کہ جو میں نے سنا اس کی وجہ سے پریشان ہوں
    جو چیز میں نے دیکھی اس کی وجہ سے دہشت زدہ ہوں۔
میں فکر مند ہوں اور خوف سے لرزاں ہو ں
    سہانی شام ڈراؤ نی رات بن گئی ہے۔

دیکھو وہ لوگ ضیافت حاصل کر رہے ہیں۔
    بیٹھنے کے لئے چٹا ئی بچھا رہے ہیں۔
    وہ کھا رہے ہیں اور پی رہے ہیں
    اے عہدیدارو! اٹھو
    اور جنگ کے لئے اپنی ڈھالو ں پر تیل ملو۔

میرے مالک نے مجھے کہا ، “جا اور شہر کی حفاظت کے لئے پہریدار کو بٹھا ؤ اور اس سے کہو کہ وہ جو کچھ دیکھے اس کی اطلاع دے۔ اگر وہ رتھوں کو گھو ڑوں کے ساتھ اور سوارو ں کو گدھوں اور اونٹوں پر دیکھتا ہے تو اسے بہت چوکنا ہو جا ناچا ہئے۔”

تب منتظر [c] ( پہریدار ) نے چلایا اور کہا،

“اے مالک! میں پہرے کی برج پر لگاتا ر ہر دن اور ہر رات کھڑا رہتا ہوں۔
میں اپنی پہرہ کی جگہ پر کھڑا رہا ہوں۔
دیکھو! رتھ ایک آدمی اور ایک جو ڑا گھوڑو ں کے ساتھ آرہی ہے۔”

تب اس نے اس طرح کہا ،
    “بابل کو ہرا دیا گیا ہے۔
    اسے ہرا دیا گیا ہے
اور اس کے خدا ؤں کی تمام مجسموں کو
    زمین پر چکنا چور کردیا گیا ہے۔”

10 اسے کھلیان میں اناج کی طرح روندے گئے۔ “میرے لوگو ! میں نے خداوند قادر مطلق اسرائیل کے خدا سے جو کچھ سنا ہے وہ سب کچھ تمہیں بتا دیا ہے۔”

ادوم کے خلاف خدا کا پیغام

11 دومہ کی بابت بارے نبوت:

کسی نے مجھ کو شعیر سے پکارا۔ اس نے مجھ سے کہا ،
    “اے نگہبان ! ابھی رات اور کتنی باقی ہے؟
اے نگہبان ، ابھی رات اور کتنی باقی ہے ؟ ”

12 تب نگہبان نے جواب دیا ، “صبح ہو رہی ہے۔لیکن ابھی بھی رات ہے۔ اگر تم کچھ پوچھنا چا ہتے ہو تو برائے مہربانی پو چھو لیکن تمکوپھر سے آنا ہو گا۔”

عرب کے خلاف خدا کا پیغام

13 عرب کے لئے غمناک پیغام:

اے ددانیوں کے قافلو! تم رات بھر
    عرب میں درختوں اور کانٹے دار جھاڑیوں میں چھپے رہو گے۔
14 پیاسے سے ملنے کیلئے پانی لا ؤ،
    اے تیما کی سرزمین کے باشندو! روٹی لے کر بھگوڑوں سے ملو۔
15 کیوں کہ وہ ننگی تلواروں کے سامنے سے،
    کھینچی ہو ئی کمان سے
اور جنگ کی شدت سے بھا گے ہیں۔

16 میرے مالک خداوند نے مجھے بتا یا کہ ایسی باتیں ہوں گی۔ جو خداوند نے فرمایا تھا ، “ایک سال کے اندر ( جیسا کہ مزدور اپنے کام کئے ہو ئے وقتوں کو ٹھیک ٹھیک گنتا ہے) قیدار کی ساری حشمت غائب ہو جا ئے گی۔ 17 “صرف قیدار کے کچھ تیر انداز اور گھو ڑے باقی رہیں گے۔” اسرائیل کا خداوند نے یہ سب باتیں بتا ئی۔

یروشلم کے با رے میں خدا کا پیغام

22 رویا کی وادی کی بابت بار نبوت:

اب تم کو کیا ہوا؟
    تم سب گھرو ں کے چھتوں پر چڑھ گئے۔
تم سب بہت زیادہ شور مچا تے ہو،
    پو رے شہر میں افرا تفری کا عالم ہے۔
پو رے شہر میں جشن اور خوشی کا ماحول ہے!
    تمہا رے لوگ مارے گئے
لیکن تلواروں سے نہیں۔
    وہ مارے گئے لیکن جنگ میں لڑتے وقت نہیں۔
تمہا رے سبھی سردار ایک ساتھ کہیں بھا گ گئے
    لیکن انہیں تیر کا استعمال کئے بغیر پکڑ لیا گیا۔
وہ سبھی جسے ڈھونڈا جا سکتا ہے
    پکڑ لئے گئے حالانکہ وہ دور بھاگ گئے تھے۔

اس لئے میں نے کہا ، “میری طرف مت دیکھو!
    بس مجھ کو رونے دو!
میرے لوگوں کی بربادی پر تسلی دینے کے لئے میری جانب مت آؤ۔

کیونکہ آقا ، خداوند قادر مطلق کی طرف سے رویا کی وادی میں لڑا ئی ، پامالی و بے قراری اور دیواروں کو گرانے اور پہاڑوں سے مدد مانگنے کے لئے دن کو چنا ہے۔ عیلام کی رتھ اور گھوڑ سوار تیروں کے سا تھ حملہ کئے۔ قیر کے لوگ اپنے ڈھالوں سے لیس ہو کر آئے۔ تمہا ری بہترین وادی رتھوں سے بھر گئے تھے۔ گھوڑ سواروں کو پھاٹکوں پر تعینات کئے گئے تھے۔ وہ ( خدا وند ) یہودا ہ کی حفاظتی دیوار کو ہٹا دیگا۔ اس وقت تم یہودا ہ کے لوگ ان ہتھیاروں پر بھروسہ کئے جنہیں دشت محل [d] میں رکھا گیا تھا۔

تم نے دا ؤد کے شہر کی دیوار وں میں بے شمار سوراخوں کو دیکھا۔ تم نے نچلے حوضوں میں پانی جمع کیا۔ 10 تم نے یروشلم میں گھروں کو گنا اور اسے مسمار کر دیا تاکہ تم اس سے شہر کی دیوار کو مرمت کر نے کے لئے پتھروں کو حاصل کرو۔ 11 تم نے دو دیواروں کے درمیان ایک حوض بنایا پرانے حوض کے پانی کو اس میں رکھنے کے لئے۔

لیکن تم نے اس پر یقین نہیں کیا جو ان چیزوں کو کرتا ہے۔ تم نے اس پر توجہ نہیں دیا جس نے بہت پہلے ہی ان سب کا منصوبہ بنایا۔ 12 لیکن اس دن خداوند قادر مطلق نے رو نے اور ماتم کرنے اور سر منڈانے اور ٹاٹ اوڑھنے کا حکم دیا تھا۔ 13 لیکن دیکھو! اب لوگ مسرور ہیں۔

وہ لوگ مویشیوں اور بھیڑوں کو ذبح کر رہے ہیں۔
وہ لوگ کھا رہے ہیں اور مئے پی رپے ہیں اور کہہ رہے ہیں ،
    “ہمیں کھانے اور پینے دو ، کیونکہ ہو سکتا ہے کل ہم لوگ مر جا ئیں۔”

14 خداوند قادر مطلق نے یہ باتیں مجھ سے کہی تھیں اور میں نے انہیں اپنے کانوں سے سنا تھا : “تم برے کام کر نے کے قصوروار ہو۔ میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ ان گنا ہوں کے معاف کئے جانے سے قبل ہی تم مر جا ؤگے۔” یہ خداوند قادر مطلق ، میرے مالک کا فرمان ہے۔

شبناہ کے لئے خدا کا پیغام

15 میرے مالک ، خداوند قادر مطلق نے مجھ سے یہ باتیں کہیں ، “اس شبناہ نام کے ملازم کے پاس جا ؤ جو محل کا منتظم ہے۔ 16 ا س سے پو چھنا ، تو یہاں کیا کر رہا ہے ؟ کیا یہاں تیرے خاندان کا کو ئی شخص دفن ہوا ہے ؟ یہاں تو ایک قبر کیوں بنا رہا ہے ؟ تم اپنی قبر اونچے مقام پر بنا رہے ہو۔ تم اسے بنانے کے لئے چٹان کو کاٹ رہے ہو۔”

17-18 “اے آدمی ! خداوند تجھے کچل دیگا ، خداوند تجھے گیند کی طرح لڑھکا کر ایک بڑے ملک میں پھینک دے گا جہاں پر تم مر جا ؤ گے۔”

اور وہی جگہ ہے جہاں تری فینسی رتھ رہے گی۔ اور تم اپنے آقا کے اہل خانہ کے لئے رسوا ہو۔ 19 خداوند کہتا ہے، “میں تجھے تیرے اہم عہدے سے بر طرف کروں گا۔ تجھے تیرے اونچے عہدہ سے با ہر پھینک دیا جا ئے گا۔ 20 اس وقت میں اپنا بندہ الیا قیم بن خلقیاہ کو بلا ؤں گا۔ 21 میں تیرے دفتری لباس کو اتار دوں گا۔اور اسے پہنا دو ں گا۔ میں تمہا رے کمر بند کو اس کے کمر پر پہنا دوں گا۔ میں تمہا را عہدہ اس کے سپرد کردو ں گا۔ وہ اہل یروشلم کا اور بنی یہودا ہ کے لئے باپ کی مانند ہو گا۔

22 “داؤد کے محل کی چا بی میں اس شخص کے گلے میں ڈال دو ں گا۔ وہ جو کچھ لیگا اسے کو ئی بند نہیں کر سکتا ہے اور وہ جو بند کرے گا اسے کو ئی بھی کھول نہیں سکتا ہے۔ وہ میرا بندہ اپنے باپ کے گھر میں ایک تخت کی مانند ہو گا۔ 23 میں اسے ایک ایسی کھونٹی کی مانند مضبوط بنا ؤں گا جسے بہت ہی سخت تختہ پر ٹھو کی گئی ہو۔ 24 اس کے باپ کے گھر کی ساری حشمت اور اہم چیزیں اس کے اوپر لٹکیں گیں۔ سبھی چھو ٹے اور بڑے اس پر انحصار کریں گے۔ وہ لوگ ایسے ہو ں گے جیسے چھوٹے چھو ٹے برتن اور بڑی بڑی صراحیاں اس پر الٹ دی گئی ہو ں۔

25 “اس وقت وہ کھونٹی ( شبناہ ) جو مضبوط جگہ ٹھو کی گئی تھی ہلا ئی جا ئے گی اور کاٹ دی جا ئے گی اور آخر کار وہ گرجا ئے گی۔ اور اس پر بوجھ گر پڑے گا۔” یہ خداوند نے فرمایا تھا۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International