Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
امثال 19-21

19 ایک غریب شخص جو کہ ایماندار ہے ایک بے وقوف جو کہ جھوٹ بولتا ہے اس سے بہتر ہے۔

تم جو کر رہے ہو اسے بغیر جا نے پُر جوش کرنا اچھی بات نہیں ہے۔

احمق کی احمقانہ حرکت سے زندگی بر باد ہو تی ہے لیکن وہ خداوند کو الزام دیتا ہے۔

دولتمند کے کئی دوست ہو تے ہیں لیکن ایک غریب شخص اپنے دوستو ں سے بیگانہ ہو جا تا ہے۔

جھو ٹا گواہ بے سزا نہ رہے گا ، وہ جو جھوٹ بولتا ہے سزا سے نہ بچ پا ئے گا۔

کئی شخص سخی شخص سے دوستی کرنا چا ہتا ہے ، اور ہر کو ئی اس شخص کا دوست ہو نا چا ہتا ہے جو تحفہ دیتا ہے۔

کو ئی غریب ہو تو خاندان بھی اس کا مخالف ہے سب دوست اسے چھوڑ دیتے ہیں جب وہ کسی سے مدد چاہتا ہے تو کو ئی بھی قریب نہیں آتا ہے۔

جو شخص حکمت کو حاصل کرتا ہے وہ اپنے آپ سے محبت کرتا ہے۔ اور ایک شخص جو سمجھ بوجھ والا ہوتا ہے ترقی کرتے جاتا ہے۔

ایک جھو ٹا گواہ بے سزا نہ رہیگا۔ اور وہ جو جھوٹ بولتا ہے فنا ہوجائے گا۔

10 بے وقوف کو دولت مند نہیں ہونا چاہئے وہ ان غلاموں کی مانند ہو گا جو شہزادوں پر حکو مت کرتا ہے۔

11 ایک سمجھ بوجھ والا آدمی اپنے غصہ کو قابو کر لیتا ہے اور جر م کو نظر انداز کردیتا ہے یہ اسکی شان ہے۔

12 بادشاہ کا قہر شیر کی گرج کی مانند ہے ، لیکن اسکی سادگی گھاس پر شبنم کی بوند کی مانند ہے۔

13 بے وقوف بیٹا باپ کے لئے مشکلات کا سیلاب لاتا ہے اور ہر وقت بڑ بڑانے والی بیوی اس پانی کی مانند ہے جو ہمیشہ ٹپکتا رہتا ہے۔

14 مکانات اور مال و دولت والدین سے وراثت میں ملتی ہے ، لیکن ایک دانشمند بیوی خدا وند کی طرف سے تحفہ ہے۔

15 کاہلی گہری نیندلاتی ہے ، لیکن کاہل آدمی بھو کا رہیگا۔

16 اگر کوئی قانون کے مطابق چلتا ہے تو وہ اپنی زندگی کی حفاظت کرتا ہے۔ لیکن اگر کوئی اس کو اہمیت نہیں دیتا ہے تو وہ مر جائے گا۔

17 غریبوں کو رقم دینا خدا وند کو قرض دینے کے برابر ہے۔ اور خدا وند اس مہربانی کا صلہ دیگا۔

18 جب تک امید ہے اپنے بیٹے کو تربیت دے۔ ایسا کرنے سے انکار کر کے اسکی موت میں مدد مت کر۔

19 ایک شخص جسے بہت جلد غصہ آتا ہے اسے ضرور اسکے لئے سزا ملنی چاہئے۔ اگر تم اس کو بچانے کی کو شش کرتے ہو تو وہ اسے بار بار کریگا۔

20 نصیحت سن ، اور تربیت کو قبول کر ، اورآخر میں تو عقلمند ہو جائے گا۔

21 کسی شخص کا ذہن کئی منصوبے بنا تا ہے لیکن صرف خدا وند کا منصوبہ ہی وجود میں آئے گا۔

22 ہر کوئی ایک سچا اور وفادار شخص کو چاہتا ہے۔ اس لئے ایک جھو ٹا ہونے سے ایک غریب ہونا بہتر ہے۔

23 خدا وند کا خوف زندگی کی رہنمائی کرتا ہے : جو خدا وند کا خوف کریگا اپنی زندگی سے مطمئن ہوگا اور کوئی تکلیف نہیں جھیلے گا۔ کیوں کہ وہ اپنی زندگی سے مطمئن رہتا ہے اور تکلیف سے نہیں گھبرا تا ہے۔

24 ایک کاہل آدمی اپنا ہاتھ تھا لی میں ڈالتا ہے ، لیکن پھر اسے اپنے منھ تک واپس نہیں لاتا ہے۔

25 ٹھٹھا کرنے والے کو مارو تاکہ نادان اس سے سبق سیکھے گا۔ عقلمند شخص کو ڈانٹو وہ اس سے علم حاصل کرے گا۔

26 ایسا بیٹا جو اپنے باپ سے چوری کرتا ہے اور ماں کو نکال باہر کرتا ہے شرم اور رسوائی لاتا ہے۔

27 میرے بیٹے اگر تو میری ہدایت سننا چھو ڑ دیگا تو بے وقوفی کی غلطیاں کر بیٹھے گا۔

28 جھو ٹا گواہ انصاف کا مذاق اڑا تا ہے اور بد کار کا منھ بدی کو نگلتا ہے۔

29 سزا ٹھٹھا باز کا انتظار کرتی ہے اور کو ڑا احمقوں کی پیٹھ کا انتظار کرتا ہے۔

20 مئے اور شراب لوگو ں کو نشہ آور کر دیتا ہے اور عریانی حرکت کر تا ہے۔ جو کو ئی بھی نشہ آور ہو جا تا ہے۔ بے وقوفانہ حر کتیں کرتا ہے۔

بادشا ہ کا غصّہ شیر ببر کی دھاڑ کی مانند ہے اگر بادشا ہ کو غصّہ میں لا ؤ تو اپنی زندگی کو گنوا دو گے۔

جھگڑے سے بچنے میں ایک شخص کی عزت ہے ،لیکن ہر ایک بے وقوف جھگڑا شروع کر تا ہے۔

کا ہل شخص صحیح وقت پر اپنے کھیت کو نہیں جوتتا ہے۔ لیکن فصل کٹا ئی کے وقت وہ فصل کی تلاش کر تا ہے لیکن اسے کچھ بھی نہیں ملتا ہے۔

ایک شخص کا ارادہ گہرا پانی کی طرح ہو جا تا ہے۔ لیکن عقلمند شخص اسے کھینچ نکالتا ہے۔

کئی لوگ اپنے باپ کی وفاداری اور محبت کا ڈھول پیٹتے ہیں۔لیکن صحیح بھروسہ مند کو کون پا سکتا ہے ؟

ایک راستباز شخص بے قصور زندگی گزارتا ہے ، اور یہاں تک کہ اس کے بچے بھی با فضل ہو تے ہیں۔

بادشا ہ جب انصاف کے تخت پر بیٹھتا ہے تو اپنی آنکھ سے بُرا ئی کو دیکھتا ہے۔

کیا کو ئی یہ کہہ سکتا ہے کہ اس نے اپنے دل کو پاک رکھا ہے اور اس نے کو ئی گناہ نہیں کیا ہے۔

10 خداوند ان سے نفرت کر تا ہے جو نقص دار ترازو ، باٹ اور پیمانے سے لوگو ں کو دھو کہ دیتا ہے۔

11 بچہ بھی اپنے اعمال سے پہچاناجا تا ہے کہ وہ اچھا ہے یا بُرا۔

12 خداوند نے ہمیں آنکھیں دیں ہیں کہ اس سے دیکھیں اور کان دیئے ہیں کہ اس سے سنیں۔

13 نیند سے محبت مت رکھو ورنہ غریب ہو جا ؤ گے۔ جگا ہوا رہو ، اور تیرے پاس کھانے کے لئے کا فی غذا ہو گی۔

14 گا ہک خریداری کے وقت کہتا ہے ، “یہ اچھا نہیں ہے ! یہ بہت مہنگا ہے !” لیکن جب وہ دور جا تا ہے تو وہ اپنی خریداری کی بڑا ئی کرتا ہے۔

15 کو ئی شخص سونا اور قیمتی جواہرات خرید سکتا ہے ، لیکن علم سے بھری بات بیش بہا جوا ہر ہے۔

16 جو کسی اجنبی کے قرض کی ذمہ داری لی اس کی قمیض لے لو ، جو شخص کسی ضدّی عورت کا ضامن ہو یقیناً اس سے کچھ چیز ضمانت کے طور پر لے لو۔

17 دھو کہ دے کر حاصل کیا ہوا کھانا شروع میں میٹھا ہو تا ہے لیکن آخر میں اس کا منہ کنکر پتھر سے بھر جا تا ہے اور اس کا خاتمہ ہو جا تا ہے۔

18 صلاح مشورہ سے منصوبے کا میاب ہو تے ہیں اور جنگ میں فتح جنگی ماہرین کی رہبری میں ہو تی ہے۔

19 وہ آدمی جو کانا پھو سی کر تا ہے راز کو فاش کر دیتا ہے۔اس لئے جو شخص زیادہ باتیں کرتا ہو اس سے بچو۔

20 اگر کو ئی شخص اپنے باپ یا ماں پر لعنت کر تا ہے تو اس کا چراغ گہری تاریکی کے بیچ بجھ جا ئے گا۔

21 شروع میں آسانی سے حاصل کی گئی میراث آخر میں بافضل نہیں ہو گی۔

22 اگر کو ئی تمہا رے خلاف کچھ کرے تو تم خود اسے سزا دینے کی کو شش نہ کرو خداوند کا انتظار کرو وہی تمہیں بچا ئے گا۔

23 کچھ لوگ غلط ترازو ، باٹ اور پیمانہ کا استعمال کر کے لوگوں کو دھو کہ دیتے ہیں۔ خداوند کو ایسے کاموں سے نفرت ہے اور وہ اس سے خوش نہیں ہو تا۔

24 خداوند ہی فیصلہ کرتا ہے کہ ہر شخص کے ساتھ کیا ہو نا ہے پھر کو ئی کس طرح یہ سمجھ سکتا ہے کہ اس کی زندگی میں کیا ہو نے وا لا ہے۔

25 کو ئی آدمی جلد بازی میں خدا کوکچھ چیز وقف کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور پھر بعد میں اپنا ارادہ بدل دیتا ہے تو وہ پھنس جا تا ہے۔

26 ایک عقلمند بادشا ہ بُرے لوگو ں سے چھٹکارا پا تا ہے۔ تو وہ ان پر غلہ مالش کا پہیا پھروادیتا ہے۔

27 ایک شخص کی رُوح خداوند کے چراغ کے مانند ہے ، وہ ایک شخص کی رُو ح کے سب سے اندرونی گہرائی تک پہنچ سکتا ہے۔

28 وفاداری اور سچا ئی ایک بادشا ہ کو محفوظ رکھتا ہے۔وفاداری سے اس کا تخت قائم ہے۔

29 نو جوان آدمی کی تعریف اسکی طاقت سے کر تے ہیں لیکن بوڑھے شخص کی عزت اس کے سفید بالو ں کی وجہ سے کر تے ہیں۔

30 اگر ہمیں سزا ملے تو ہم بُرا ئی کرنا چھوڑدیتے ہیں۔ درد آدمی کو بدل سکتا ہے۔

21 بادشا ہو ں کا دل خداوند کے ہا تھ میں ہے وہ جہاں چا ہتا ہے وہاں موڑدیتا ہے جیسے کو ئی کسان کھیت کے پانی کو موڑدیتا ہے۔

آدمی سوچتا ہے کہ وہ جو کچھ کر تا ہے صحیح ہے۔ لیکن خداوند تو دلوں کا حال جانتا ہے۔

جو راست اور جا ئز ہو وہ کام کرنا خداوند کو زیادہ قبول ہے بہ نسبت نذرانہ پیش کر نے سے۔

مغرور آنکھ اور دل کا غرور دونوں گناہ ہے جو آدمی کی شرارت کو ظا ہر کرتا ہے۔

محنتی شخص کے منصوبوں سے فائدہ ہو تا ہے۔لیکن وہ جو جلد بازی کر تے ہیں غریب ہو جا ئیں گے۔

دھو کہ دیکر دولت حاصل کرنا تیزی سے اڑتا ہوا بھانپ اور مہلک پھندا کی مانند ہے۔

بُرے لوگوں کے بُرے عمل انہیں تباہ کر تے ہیں کیوں کہ اچھے عمل کرنے سے وہ انکار کر تے ہیں۔ قصور وار لوگوں کا راستہ ٹیڑھا ہوتا ہے۔ لیکن نیک لوگ وہی کرتے ہیں جو صحیح ہے۔

جھگڑالو اور ڈانٹ ڈپٹ کرنے والی بیوی کے ساتھ گھر میں رہنے سے بہتر ہے کہ چھت کے کونے پرر ہیں۔

10 برے لوگ ہمیشہ برائی کرنا ہی چاہتے ہیں۔ وہ لوگ اپنے پڑوسی پر بھی رحم نہیں کرتے ہیں۔

11 جب ایک ٹھٹھا باز کو سزا دی جاتی ہے تو نادان حکمت حاصل کرتا ہے۔ جب ایک عقلمند کو ہدایت دی جاتی ہے تو خود سے اور زیادہ علم حاصل کرتا ہے۔

12 سچا خدا جانتا ہے کہ شریر لوگ کیا کر رہے ہیں اور وہ انہیں تباہ کر دیتے ہیں۔

13 اگر کوئی غریبوں کی مدد سے انکار کرے تو جب اسکو مدد کی ضرورت ہو گی تو مدد نہیں ملے گی۔

14 خفیہ طور پر دیا گیا تحفہ غصہ کو ٹھنڈا کرتا ہے۔ اور پوشیدہ رشوت شدید غضب کو ٹھنڈا کرتی ہے۔

15 جب انصاف کیا جاتا ہے تو صادق لوگ خوش ہوتے ہیں۔ لیکن اس سے بد کار لوگ خوف کھا تے ہیں۔

16 اگر کوئی شخص دانشمندی کی راہ ترک کرتا ہے تو وہ موت میں شامل ہونے جا رہا ہے۔ 17 وہ شخص جو عیش و عشرت کو گلے لگا تا ہے غریب ہو جائے گا اور وہ جو کھا نا اور مئے سے محبت رکھتا ہے کبھی بھی امیر نہ ہوگا۔

18 شریر لوگ راستباز لوگوں کے لئے فدیہ ہو جائے گا۔ اور اسی طرح دغا باز لوگ ایماندار لوگوں کا فدیہ ہوگا۔

19 تند مزاج اور جھگڑالو بیوی کے ساتھ رہنے سے ریگستان میں رہنا بہتر ہے۔ 20 عقلمند اپنا پسندیدہ کھا نا اور تیل کو بچا تا ہے لیکن بے وقوف ہر چیز کو جتنا جلدی حاصل کرتا ہے اتنی ہی تیزی سے ختم کر دیتا ہے۔

21 جو شخص راستبازی اور وفاداری کی جستجو کرتا ہے وہ زندگی ، راستبازی اور تعظیم پا تا ہے۔

22 ایک عقلمند شخص اس شہر پر حملہ کرتا ہے جس کا بچاؤ طاقتور لوگ کرتے ہوں۔ اور جس قلعہ پر وہ بھروسہ کرتے ہیں اسے گرا دیتا ہے۔

23 اگرکوئی اپنی کہی ہوئی باتوں میں ہوشیاری برتے تو وہ اپنے آپ کو مصیبتوں سے بچا سکتا ہے۔

24 ایک مغرور اور متکبر شخص’ ٹھٹھا باز ‘ کہلا تا ہے وہ بہت ہی تکبرانہ سلوک کرتا ہے!

25-26 زیادہ سے زیادہ پانے کی خواہش میں ایک کاہل شخص اپنے آپ کو تباہ کردیتا ہے ، کیوں کہ وہ کام کرنے سے انکار کرتا ہے۔ لیکن ایک نیک آدمی سخاوت سے دیتا ہے۔

27 شریروں کی قربانی نفرت انگیز ہے۔ اگر اسے برا ارادہ سے پیش کیا گیا تو یہ کتنا برا ہے!

28 جھو ٹے گواہ کا خاتمہ ہوجائے گا اور جو کوئی اسکی جھو ٹی باتوں کو سنے گا اس کے ساتھ انکا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔

29 شریر شخص بے حیائی اور دلیری سے حرکت کرتا ہے ، لیکن صادق شخص عمل پر غور کرتا ہے۔

30 اگر خدا وند اسکے خلاف ہو تو نہ عقلمندی ہے ، نہ بصیرت ہے اور نہ ہی مشورہ جس سے کامیابی ہو سکے۔

31 لوگ جنگ کے لئے گھو ڑوں کو تیار کر سکتے ہیں۔ لیکن فتح صرف خدا وند کے ہاتھوں میں ہے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International