Beginning
سلیمان کی ضرب المثل
10 ایک عقلمند بیٹا باپ کو خوش رکھتا ہے لیکن ایک بیوقوف بیٹا اپنی ماں کو غم دیتا ہے۔
2 برائی کے ذریعے سے کمائی ہوئی دولت تمہارے لئے اچھی نہیں ہوگی۔
3 خدا وند کسی نیک آدمی کو کبھی بھوکا نہیں رہنے دیگا لیکن خداوند شریر لوگوں کی خواہشات کو نا کام بنا دیگا۔
4 کاہل شخص کنگال رہتا ہے لیکن محنتی دولت مند رہتا ہے۔
5 ایک عقلمند شخص صحیح وقت پر اپنی فصلوں کو جمع کرتا ہے۔ لیکن جو فصل کٹا ئی کے وقت سوتا ہے تو وہ صرف اپنے آپ کے لئے شرمندگی لاتا ہے۔
6 راستباز شخص فضل حاصل کرے گا۔ لیکن شریروں کے الفاظ تشدّد کو چھپا تے ہیں۔
7 راستباز شخص اچھی یادگار چھو ڑتا ہے لیکن شریروں کا تذکرہ بھی کرنا بد بو آنے کے جیسا ہے۔
8 ایک عقلمند شخص حکم کا پالن کرتا ہے لیکن ایک بے وقوف جو بے وقوفانہ باتیں کرتا ہے اپنے آپ پر مصیبت لائے گا۔
9 ایک عقلمند شخص جو بے داغ جیتا ہے وہ محفوظ ہے لیکن ایک چالباز شخص پکڑا جاتا ہے۔
10 سچا ئی کو چھپا نے والا مصیبت کا سبب بنتا ہے لیکن کھل کر بولنے والا سلامتی قائم کرتا ہے۔
11 راستباز کی باتیں زندگی کا جھرنا ہے ، لیکن شریروں کی باتیں تشدد کو چھپا تی ہیں۔
12 نفرت بحث و مباحثہ کا سبب ہے لیکن محبت ہر جرم کو معاف کر دیتی ہے۔
13 عقلمند آدمی کی باتیں سننا حکمت کو پا نا ہے۔ لیکن بے وقوف لوگ اپنا سبق تب سیکھتے ہیں۔ جب انہیں سزا دی جاتی ہے۔
14 عقلمند لوگ تمام علم کو جمع کر لیتے ہیں جسے وہ جمع کر سکتے ہیں۔ لیکن بے وقوف کی زبان اپنے لئے مصیبت لا سکتی ہے۔
15 دولتمند کی دولت اس کا مضبوط قلعہ ہے لیکن غریبی ایک غریب شخص کو بر باد کر دیتی ہے۔
16 راستباز کا صلہ زندگی ہے لیکن شریروں کا صلہ صرف اسکے گناہوں کی سزا ہے۔
17 اصلاح کو قبول کرنا زندگی کی راہ ہے ، لیکن وہ شخص جو ڈانٹ ڈپٹ کو ردّ کرتا ہے گمراہ ہوجا تا ہے۔
18 دھو کے باز ہونٹ نفرت کو چھپا تا ہے لیکن جو بہتان پھیلا تا ہے بے وقوف ہے۔
19 باتوں کی کثرت کا خاتمہ گناہ پر ہو تا ہے ، لیکن جو خاموش رہتا ہے عقلمند ہو جائے گا۔
20 نیک آدمی کے منھ سے نکلے ہوئے الفاظ خالص چاندی کی مانند ہیں۔ لیکن شریر لوگوں کے مشورے بے قیمت ہوتے ہیں۔
21 راستبازوں کی باتیں دوسروں کی مدد کرتی ہیں لیکن احمق کم عقلی کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔
22 خدا وند کے فضل سے دولت ملتی ہے جو اپنے ساتھ کبھی مصیبت نہیں لاتی ہے۔
23 بے وقوف برائی کر کے خوش ہو تا ہے لیکن ایک عقلمند حکمت سے خوش ہوتا ہے۔
24 شریر شخص جس سے ڈرتا ہے وہی اسکے اوپر بھی آ پڑیگا۔ لیکن راست باز شخص کی مرادیں پوری ہو گی۔
25 شریر آدمی ( اچانک آنے والی آفت سے ) برباد ہو جائے گا۔ سمجھو کہ آندھی اڑا لے گئی لیکن ایک صادق شخص ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔
26 کاہل آدمی کو کسی کام کے لئے ملازم نہ رکھو کیوں کہ وہ تمہارے منھ میں سرکہ یا آنکھوں میں دھواں کی مانند ہوگا۔
27 اگر تم خدا وند کی عزت کرو گے تو تمہاری عمر لمبی ہوگی لیکن برے لوگو ں کی عمر گھٹتی ہے۔
28 صادق لوگوں کی امید کا خاتمہ خوشی پر ہوتا ہے۔ لیکن شریر لوگوں کی امید ان لوگوں پر تباہی لاتی ہے۔
29 خدا وند کا راستہ ایماندار لوگوں کے لئے پناہ گاہ ہے۔ لیکن یہ ان لوگوں کے لئے تباہی ہے جو برائی کرتے ہیں۔
30 راستباز لوگ ہمیشہ محفوظ ہیں لیکن شریر لوگ زمین پر زیادہ دنوں تک قائم نہیں رہیں گے
31 راستباز کے منھ سے عقلمندی کی باتیں نکلتی ہیں ، لیکن کج گوئی کرنے والی زبان کاٹ دی جائے گی۔
32 صادق لوگ صحیح بات کہنا جانتے ہیں لیکن شریر لوگ کجروی کی باتیں کہتا ہے۔
11 خدا وند نقص دار ترازو سے نفرت کرتا ہے اور صحیح ترازو سے وہ خوش ہوتا ہے۔
2 غرور کا انجام رسوا ئی ہو تی ہے لیکن خاکساری کا انجام حکمت ہو تی ہے۔
3 ایماندار لوگو ں کی رہنما ئی ایماندا ری سے ہو تی ہے لیکن دغابازوں کی دھوکہ دہی خو د انہیں برباد کر دیتی ہے۔
4 جس دن خدا لوگو ں کا فیصلہ کرتا ہے اس دن مال و دولت کام نہیں آتی ہے۔ لیکن راستبازی تم کو موت سے بچا سکتی ہے۔
5 ایماندار لوگو ں کی راستبازی ان کا راستہ سیدھا کر تی ہے۔لیکن شریر لوگو ں کی شرارت اسے گرادیتی ہے۔
6 راستبازی ایمانداروں کو بچا تی ہے لیکن غدّار لوگ اپنے بد نیتی کے جال میں پھنس جا ئیں گے۔
7 جب بدکار مر جا تا ہے تو اس کے لئے کو ئی امید نہیں رہتی ہے۔ ہر وہ چیز جس کی اس نے امید کی تھی وہ جا چکی ہو تی ہے اور کل ملا کر اس کی قیمت کچھ بھی نہیں ہو تی ہے۔
8 نیک آدمی کو مصیبت سے چھٹکا را ملتا ہے لیکن بجائے اس کے بدکردار اس میں پھنس جا تا ہے۔
9 بے دین شخص اپنی باتوں سے دوسروں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔لیکن ایک نیک آدمی کی عقلمندی اسے بچا ئے گی۔
10 جب نیک لوگ کامیاب ہو تے ہیں تو پو را شہر خوش ہو تا ہے۔ جب شریر لوگ برباد ہو تے ہیں تو لوگ خوشی سے چلّا تے ہیں۔
11 راستبازوں کی دی ہو ئی دُعا سے شہر ترقی کر تا ہے۔ لیکن شریر لوگو ں کی باتو ں سے شہر تباہ ہو تا ہے۔
12 ایک شخص اپنی کم عقلی سے اپنے پڑو سی کو حقیر سمجھتا ہے۔لیکن دانا آدمی جانتا ہے کہ کب خاموش رہنا چا ہئے۔
13 جو شخص افواہ پھیلا تا ہے وہ جہاں کہیں بھی جا تا ہے رازوں کو فاش کر تا ہے۔لیکن ایک بھروسہ مند راز کو راز ہی رکھتا ہے۔
14 کم عقلمندانہ قیادت قوم کی تبا ہی کی رہنما ئی کر تی ہے۔لیکن کئی اچھے صلاح کا ر قوم کو محفوظ بنا تےہیں۔
15 جو اجنبی کے قرض کا ضامن بنتا ہے۔اسے یقیناً نقصان ہو گا۔ لیکن وہ جو ایسا کر نے سے انکار کرتا ہے وہ محفوظ رہے گا۔
16 مہربان رحم دل عورت عزت پاتی ہے اور تند مزاج مرد مال حا صل کرتا ہے۔
17 مہربان آدمی نفع پا تاہے۔لیکن ایک ظالم شخص خود اپنے لئے مصیبت لا تا ہے۔
18 ایک شریر شخص دھوکے کا اجرت کماتا ہے۔ لیکن وہ شخص جو صداقت کا بیج بو تا ہے حقیقی اجر پا تا ہے۔
19 سچا ئی اور صداقت زندگی کی رہنما ئی کر تی ہے۔ لیکن وہ جو شرارت پن کا تعاقب کر تا ہے اپنی موت کی طرف رُخ کر تا ہے۔
20 خداوند بد دماغ لوگو ں سے نفرت کرتا ہے لیکن جو لوگ بے قصور ہیں اس کے ساتھ وہ خوش ہو تا ہے۔
21 یقیناً شریر لوگو ں کو سزا ملے گی۔ اورنیک لوگ رہا ئی پا ئیں گے۔
22 خوبصورت مگر بے وقوف عورت ٹھیک ایسی ہے جیسے سونے کی نتھ سُوّر کی ناک میں ہو۔
23 اچھے لوگ جو چاہتے ہیں اسکا انجام ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ لیکن شریر لوگوں کی امید غصہ پر ختم ہو جاتی ہے۔
24 جو کوئی دل سے دیتا ہے اور بھی زیادہ پاتا ہے لیکن جو دینے سے انکار کرتا ہے جب اسے دینا چاہے تو وہ اور غریب ہوجا تا ہے۔
25 جو شخص آزادانہ کسی کو دے تو وہ ترقی کرے گا۔ اور ایک شخص جو دوسروں کی مدد کرتا ہے وہ خود مدد پائے گا۔
26 لوگ لالچی آدمی پر لعنت کرتے ہیں جب وہ اپنا اناج فروخت کر نے سے انکار کرتا ہے۔ لیکن وہ لوگ ایسے آدمی کو دعا دیتے ہیں جو اپنا اناج دوسروں کو کھلا نے کے لئے فروخت کرتا ہے۔
27 لوگ اس شخص کو چاہتے ہیں جو اچھا ئی کرنے کی کو شش کرتا ہے۔ لیکن جو برائی کا تعاقب کرتا ہے تو برائی اسی پر لوٹ آئیگی۔
28 جو شخص اپنی دولت پر بھروسہ کر تا ہے وہ گر پڑیگا۔ لیکن نیک آدمی ایک نئے سبز پتہ کی طرح لہرا تا ہے۔
29 اگر کو ئی شخص اپنے خاندان کی مصیبت کا سبب بنتا ہے تو اسکے پاس آخر میں کچھ بھی نہیں ہو گا۔ اور بے وقوف ہمیشہ عقلمند کی خدمت کرے گا۔
30 نیک آدمی جو عمل کر تا ہے وہ درخت حیات کی مانند ہے اور ایک دانا شخص لوگوں کو نئی زندگی دیتا ہے۔
31 اگر نیک لوگوں کو زمین پر وہ چیز ملتی ہے جس کے وہ مستحق ہیں تو شریروں اور گنہگاروں کو کتنا زیادہ ملے گا جس کے وہ مستحق ہیں۔
12 جو شخص اپنی اصلاح سے محبت کرتا ہے تو وہ علم سے محبت کر تا ہے۔ لیکن جو شخص ڈانٹ ڈپٹ سے نفرت کر تا ہے تو وہ بے وقوف ہے۔
2 خدا وند اچھے شخص کے لئے مہر بان ہوتا ہے۔ لیکن خدا وند فیصلہ کرتا ہے۔ ایک برا آدمی قصور وار ہوگا۔
3 ایک شخص شرارت سے اپنے آپ کو قائم نہیں کر سکتا ہے ، لیکن نیک لوگوں کو کبھی بھی ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔
4 ایک شخص اپنی خوبصورت بیوی پر فخر محسوس کر تا ہے ، لیکن ایک بیوی جو اپنے شوہر کی شر مند گی کا سبب بنے تو وہ اسکی ہڈیوں میں بیماری کی مانند ہے۔
5 ایماندار لوگوں کے منصوبے درست ہوتے ہیں۔ لیکن شریر لوگوں کے منصوبے فریب دار ہو تے ہیں۔
6 شریروں کی باتوں کا مقصد دوسروں کو نقصان پہنچا نا ہو تا ہے۔ لیکن ایماندار شحص کی باتیں دوسروں کو بچا تی ہیں۔
7 وہ بد کار لوگ تباہ ہوں گے اور کچھ نہ بچیگا۔ لیکن راست باز لوگوں کا خاندان باقی رہیگا۔
8 لوگ عقلمند کی تعریف کریں گے لیکن بے وقوف کی کوئی عزت نہیں ہے۔
9 ایک شخص اہم نہیں ہے پھر بھی اسکے پاس نو کر ہے تو وہ اس شخص سے بہتر ہے جو اپنے آپ کو بڑا جتا تا ہے اور کھا نے کا محتاج ہے۔
10 اچھا آدمی اپنے مویشی تک کی دیکھ بھال کر تا ہے لیکن شریر شخص بالکل ہی ظا لم ہو تا ہے۔
11 وہ کسان جو اپنے کھیتوں میں سخت محنت کرتا ہے۔ اسکے پاس کافی مقدار میں غذا ہو گی۔ لیکن ایک شخص جو بیکار کی باتوں میں اپنا وقت ضائع کرتا ہے وہ کم عقل ہے۔
12 ایک برا شخص ہمیشہ برائی کرنے کی تلاش میں رہتا ہے۔ لیکن راستباز کے پاس اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ جڑوں کی طرح گہرائی تک جاتا ہے۔
13 ایک بد کار شخص اپنی ہی بری باتوں میں پھنس جاتے ہیں لیکن ایماندار شخص مصیبتوں سے باہر آتا ہے۔
14 ایک شخص کو اسکی باتوں کے پھل سے نوازا جا تا ہے۔ اور جو بھی وہ کام کرتا ہے اس کو اس کا صلہ ملتا ہے۔
15 ایک بے وقوف شخص کو اپنی راہ ہمیشہ سیدھی معلوم ہو تی ہے ، لیکن ایک عقلمند شخص نصیحت کو سنتا ہے۔
16 ایک بے وقوف فوراً ہی اپنا غصہ دکھا تا ہے ، لیکن ایک عقلمند شخص رسوائی کو نظر انداز کر دیتا ہے۔
17 ایک ایماندار گواہ سچائی کو بیان کر تا ہے ، لیکن ایک جھو ٹا گواہ جھوٹ بولتا ہے۔
18 بغیر سوچے سمجھے بولی گئی بات تلوار کی مانند گہرا زخم دے سکتی ہے ، لیکن عقلمندی سے بولی گئی بات زخموں کو بھر سکتی ہے۔
19 ہونٹ جو سچا ئی کو بولتا ہے ہمیشہ قائم رہیگا ، لیکن ایک دھو کہ باز زبان صرف پل بھر کے لئے رہے گی۔
20 جو برے منصوبے بنا تے ہیں دغا سے بھرے ہو تے ہیں۔ لیکن جو امن و امان کے لئے کام کرتے ہیں خوشی پائیں گے۔
21 راستباز لوگوں کو کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے۔ لیکن شریر لوگوں کو بہت ساری مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔
22 خدا وند کو جھو ٹوں سے نفرت ہے اور سچے لوگوں سے خدا وند خوش ہو تا ہے۔
23 ہوشیار شخص اپنے علم کا اظہار نہیں کرتا لیکن بے وقوف ( کا دل ) چلا کر اپنی بے وقوفی کو ظا ہر کر تا ہے۔
24 محنتی شخص حکمراں ہو گا لیکن ایک کاہل شخص کو غلام کی مانند کام کر نا ہوگا۔
25 فکر و پریشانی خوشی چھین لیتی ہے لیکن اچھی بات آدمی کو خوش کر تی ہے۔
26 نیک آدمی اپنے دوستوں کے انتخاب میں ہو شیار ہے اور شریر اپنے راستوں سے گمراہی کی طرف چلے جاتے ہیں۔
27 کاہل شخص جن چیزوں کو چاہتا ہے اسے وہ حاصل کرنے کی زحمت نہیں کر تا ہے۔ لیکن ایک دولت مند آدمی اس شخص کے پاس آتا ہے جو سخت محنت کرتا ہے۔
28 صداقت زندگی کی سڑک ہے۔ اس راہ کے ساتھ ابدی زندگی ہے۔
©2014 Bible League International