Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
زبُور 66-69

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے تعریف کا نغمہ

66 اے روئے زمین ! خدا کے لئے خوشی کا نعرہ لگا۔
اُس کے نام کے جلال کی ستائش کر۔
    تعریف کے گیت گاتے ہوئے اُس کو احترا م دے۔
خدا سے کہو تیرے کام کیا ہی حیرت انگیز ہیں۔
    اے خدا! تیری قوّت بہت عظیم ہے۔ تیرے دشمن جھک جا تے اور وہ تجھ سے ڈر تے ہیں۔
ساری زمین تجھے سجدہ کر ے گی ،
    اور تیرے حضور گائے گی۔
تم ان حیرت انگیز کاموں کو دیکھو جو خدا نے کئے!
    وہ کارنا مے ہم کو حیرت میں ڈالتے ہیں۔
اُس نے سمندر کو خشک زمین بنا دیا۔
    اور اُس کے خوش و خرم لوگ دریا سے پیدل گذر گئے۔
خدا اپنی عظیم قدرت سے اِس دنیا پر حکومت کرتا ہے۔
    خدا تما م لوگوں پر کڑی نظر رکھتا ہے۔
    کو ئی بھی شخص اس کے خلاف نہیں ہو سکتا۔
اے لوگو! اپنے خدا کی ستائش کرو۔
    تعریف کے گیت گاتے ہو ئے اُس کی ستائش کرو۔
خدانے ہم کو یہ زندگی دی ہے۔
    وہ ہماری حفا ظت کرتا ہے۔
10 خدا نے ہما را امتحان لیا ہے۔ خدانے ہمیں ویسے ہی پرکھا، جیسے لوگ آ گ میں ڈال کر چاندی پرکھتے ہیں۔
11 اے خدا، تو نے ہمیں جال میں پھنسنے دیا۔

توُ نے ہم پر بھا ری بوجھ لا ددیا۔

12 تو نے ہمیں دشمنوں کے پیروں تلے روند وایا۔
    توُ نے ہم کو آ گ اور پانی سے گھسیٹا۔
    لیکن تو پھر بھی ہمیں محفوظ جگہ پر لے آیا۔
13-14 اس لئے میں تیرے گھر میں قربانیا ں چڑھا نے لا ؤں گا۔
جب میں مصیبت میں تھا تو میں نے تیری پناہ مانگی
    اور میں نے تجھ سے بہت سی منّتیں کیں۔
اب اُن سب چیزوں کو جن کا میں نے عہد کیا تھا میں تجھے دے رہا ہوں۔
15 میں اپنے قصور کو مٹا نے کے لئے قربانی کے مینڈھوں کو لُوبان کے ساتھ نذر کر رہا ہوں۔
    تجھ کو بیلوں اور بکروں کی قربانی پیش کرتا ہوں۔

16 ا ے سبھی لوگو! خداکے عبادت گذارو! آؤ،
    میں تمہیں بتا ؤں گا کہ خدا نے میرے لئے کیا کیاہے۔
17 میں نے اُس سے دعا کی۔
    میں نے اُس کی تمجید کی۔
18 میرا دل پاک تھا،
    میرے مالک نے میری بات سنی۔
19 خدا نے میری سنی۔
    خدا نے میری دعاء سن لی۔
20 خدا کی ستائش کرو۔
    خدا نے مجھ سے مُنہ نہیں موڑا۔ اُس نے میری دعاء کو سن لیا۔
    خدانے اپنی شفقت مجھ پر کی۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے تار دار سازوں کے ساتھ تعریف کا نغمہ

67 اے خدا ! مجھ پر رحم کر اورمجھے برکت دے۔
    مہربانی کر کے ہم کو قبو ل کر۔

اے خدا ! زمین پر ہر شخص تیرے با رے میں جانے۔
    ہر قوم یہ جان جا ئے کہ لوگوں کی توکیسی حفاظت کرتا ہے۔
اے خدا ! لوگ تیری تعریف کریں۔
    سب لوگ تیری تعریف کریں۔
سب قومیں خو ش ہوں اور شادماں ہوں
    کیوں؟ کیوں کہ تو راستی سے لوگوں کا فیصلہ کرتا ہے۔
    اور ہر قوم پر تیری حکومت ہے۔
اے خدا! لوگ تیری تعریف کریں۔
    سب لوگ تیری تعریف کریں۔
اے خدا ! اے ہمارے خدا، ہم کو برکت دے۔
    ہماری زمین، ہميں بھر پور فصل دے۔
اے خدا ! ہم کو برکت دے۔
    زمین کے سبھی لوگ خدا سے ڈریں، اس کا احترام کریں۔

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کا نغمہ

68 ا ے خدا، اُٹھ، اپنے دشمن کو پراگندہ کر۔
    اُس کے سبھی دشمن اُس کے پاس سے بھا گ جا ئیں۔
جیسے دھواں ہوا کے جھونکوں سے بکھر جا تا ہے۔
    ویسے ہی تیرے دشمن بکھر جا ئیں۔
جیسے آ گ میں موم پگھل جا تا ہے ،
    ویسے ہی تیرے دشمن نیست ونابود ہو جا ئینگے۔
خدا کے ساتھ صادق لوگ خوشی منا تے ہیں۔ اور صادق لوگ خوشی کے پل گذارتے ہیں۔
    صادق لوگ اپنے آپ شادماں رہتے ہیں اور خود بہت خوشی منا تے ہیں۔
خدا کے لئے گا ؤ۔ اُس کے نام کی مدح سرائی کرو۔
    خدا کے لئے شاہراہ تیار کرو۔ اپنی رتھ پر سوار ہو کر وہ بیا بان پار کرتا ہے۔
اس کا نام “یاہ (خداوند)” ہے۔
    یاہ کے نام کی ستائش کرو۔
خدا اپنے مقّد س گھر میں باپ کی طرح
    یتیموں کا اور بیواؤں کا دھیان رکھتا ہے۔
تنہا لوگوں کو خدا گھر دیتا ہے۔
    اپنے صادقوں کو خدا قید سے آزاد کرتا ہے ،وہ بہت شادماں رہتے ہیں،
    لیکن جو خدا کے مخالف ہیں ان کو تپتی ہو ئی زمین پر رہنا ہو گا۔
اے خدا! تو اپنے لوگوں کو مصر سے لا یا ،
    اور تو نے صحرا سے پیدل چل کر اُن کی نمائندگی کی۔
اسرائیل کا خدا جب وہ سینا ئی پہاڑ پر آیا تھا
    تو زمین کانپ اُٹھی تھی اور آسمان پگھلتا تھا۔
اے خدا! تو نے بارش کو بھیجا تھا،
    تا کہ قدیم اور تھکی پڑی ہو ئی زمین کو دوبارہ قوّت بخشے۔
10 اسی دھرتی پر تیرے جانور وا پس آگئے۔
    اے خدا، وہاں کے غریب لوگوں کو تو نے نفیس چیزیں دیں۔
11 خدا نے حکم دیا،
    اور بہت سے لوگ اِس خوش خبری کو سنا نے گئے۔
12 “طا قتور بادشاہوں کے افواج ادھر ادھر بھاگ گئے۔
    جنگ سے جن چیزوں کوسپا ہی لا تے ہیں۔ اُن کو گھر پر رُکی خواتین بانٹ لیں گی۔
13 جو لوگ گھر میں رُکے ہیں، وہ اس مال کو بانٹ لیں گے۔
    وہ چاندی سے لپٹے ہو ئے کبوتر کے پر پا ئیں گے۔ وہ سونے سے چمکتے ہو ئے پروں کو پا ئیں گے۔”

14 جب قادر مطلق نے کو ہِ سلمو ن پر دشمن بادشاہوں کو پراگندہ کیا
    تو وہ گرتے ہو ئے برف کی مانند تھے۔
15 بسن کا پہاڑ عظیم پہاڑ ہے ،

جس کی بہت سی چوٹیاں ہیں۔

16 بسن کے پہاڑو، تم کیوں کوہِ صیّون کو نیچی نظر سے دیکھتے ہو؟
    خدا اُس سے محبت کرتا ہے۔
    اور اُس کو سکونت اختیار کرنے کے لئے وہاں چُناہے۔
17 خداوند کوہِ مقّدس صیّون پر آرہا ہے۔
    اور اُس کے پیچھے لا کھوں ہی رتھ ہیں۔
18 وہ اسیروں کی نمائندگی کرتے ہوئے بلند پہاڑ پر گیا ، تا کہ آدمیوں [a] سے تحفے لے۔
    یہاں تک کہ اُن سے بھی جو اُس کے خلاف سرکشی کی۔
19 خداوندکی تمجید کرو۔
    ہر روز وہ ہما را بوجھ اٹھا نے کے لئے ہما ری مددکرتا ہے
    اور وہ جو ہما رے ساتھ ہیں بوجھ اٹھا تے ہیں۔ خدا ہما ری حفا ظت کرتا ہے۔

20 وہ ہما را خدا ہے۔ وہ وہی خدا ہے جو ہم کو بچا تا ہے۔
    ہمارا خداوند خدا موت سے ہماری حفا ظت کر تا ہے۔
21 خدا دکھا دے گا کہ اپنے دُشمنوں کو اُس نے ہرا دیا ہے۔
    ان لوگوں کو جو اُس کے خلا ف لڑے، وہ سزا دے گا۔
22 میرے مالک نے کہا ، “میں بسن سے دشمن کو وا پس لا ؤں گا۔
    میں دشمن کو سمندر کی گہرا ئی سے وا پس لا ؤں گا۔
23 تا کہ تم اُنکے خون پر چل سکو اور تمہا رے کتّے اُن کا خون چاٹ سکیں۔
    دیکھ خدا فتح کی نمود ونمائش کی نمائندگی کر رہا ہے۔”

24 اے لوگو دیکھو! خدا کا میابی کے جلوس کی رہنما ئی کرتا ہے ،
    دیکھو میرا مقدّس خدا ، میرا بادشاہ جلوس کی رہنما ئی کر رہا ہے۔
25 آگے آگے گا نے وا لے چلتے ہیں، پیچھے پیچھے بجانے وا لے آرہے ہیں۔
    جن کے اِرد گرد دَف بجانے وا لی جوان لڑکیاں ہیں۔
26 مجمع کے بیچ میں خداوندکی ستائش کرو۔
    بنی اسرائیلیو! تم خداند کی ستائش کرو۔
27 چھو ٹا بنیمین ان کی رہبری کر رہا ہے۔
    یہوداہ کا بڑا خاندان وہاں ہے۔
    زبولون اور نفتا لی کے سردار وہاں پر ہیں۔

28 خدا تو اپنی قوّت دکھا۔
    ہمیں وہ قدرت دکھا جس کا اِستعمال تو نے ہما رے لئے ما ضی میں کیا تھا۔
29 بادشاہ تمہا رے لئے یروشلم کے محل میں فدیہ لا ئیں گے۔
30 اُن “جانوروں” کو اپنی مرضی کے مطا بق کرنے کے لئے اپنی چھڑی کا استعمال کر۔
    “سانڈوں” اور “ گائے” کو ان قوموں میں اپنے حکم کے تابع کر۔
تو نے اُن قوموں کو جنگ میں شکست دی تھی۔
    اب توُ ان سے چاندی منگوا لے۔
31 اُسے ایسا بنا کہ وہ مصر سے دولت لا ئے۔
    اے خدا اہل کوش( اتھو پیا) کو ایسا بنا کہ وہ اپنی دولت تیرے پاس لا ئیں اور دیں۔
32 اے زمین کے بادشاہو! ما لک کے لئے گا ؤ۔
    ہما رے خدا کی مدح سرائی کرو۔

33 خدا کے لئے گاؤ! وہ رتھ پر چڑھ کر فلک ا لافلاک سے نکلتا ہے۔
    تم اس کی قدرت کی آواز سنو۔
34 اسرائیل کا خدا! تمہا رے خدا ؤں سے زیادہ قدرت وا لا ہے۔
    وہ اسرائیل کا خدا ہے اپنے لوگوں کو طا قتور بنا تا ہے۔
35 خدا اپنے گھر میں حیرت انگیز ہے۔
    اسرا ئیل کا خدا اپنے لوگوں کو قوّت اور توانائی دیتا ہے۔

خدا کی تمجید کرو۔

موسیقی کے ہدا یت کا ر کے لئے شو شینیمکے سُر پر داؤد کا نغمہ

69 اے خدا! مجھ کو میری سب مصیبتوں سے بچا۔
    میر ے مُنہ تک پانی چڑھ آیاہے۔
کچھ بھی نہیں ہے جس پر میں کھڑا ہو جا ؤں۔
    میں دلدل کے بیچ نیچے دھنستا چلا جا رہا ہوں۔
میں نیچے دھنس رہا ہوں۔
    میں گہرے پا نی میں ہوں اور میری چاروں طرف لہریں ٹکرا رہی ہیں۔
مدد کو پکا رتے ہو ئے میں کمزور ہو تا جا رہا ہوں۔
    میرا حلق دُکھ رہا ہے۔
میں تیری مدد کے لئے انتظار کر رہا ہوں۔
    دیکھتے اور انتظار کرتے میری آنکھیں تھک رہی ہیں۔
میرے دشمن، میرے سر کے بالوں سے بھی زیادہ ہیں۔
    وہ بغیر سبب کے مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔
    وہ مجھے نیست ونابود کرنے کی شدید کوشش کرتے ہیں۔
میرے دشمن میرے با رے میں جھو ٹی باتیں بنا تے ہیں۔
    وہ جھوٹ بولتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں نے چیزیں چرائی ہيں۔
    وہ اُن چیزوں کا خمیازہ بھگتنے کے لئے زور ڈالتے ہیں جسے میں چُرا یا نہیں۔
اے خدا! توُ میری غلطیوں کو جانتا ہے۔
    میں اپنے گناہ تجھ سے چھپا نہیں سکتا۔
میرے مالک ، اے خداوند قادر مطلق تو اپنے لوگوں کو میری وجہ سے شرمندہ مت ہو نے دے۔
    اے اسرائیل کے خدا! اپنے عبادت گذار کو میرے سبب سے رسوانہ کر۔
میرا منہ شرم سے جھک گیا۔
    میں اِس شرم کو تیرے لئے اٹھا ئے ہو ئے ہوں۔
میرے ہی بھا ئی، میرے ساتھ اس طرح برتا ؤ کر تے ہیں جیسے کسی اجنبی سے برتا ؤ کرتے ہیں۔
    میری ماں کے بیٹے غیر ملکی کی مانند مجھ سے برتا ؤ کر تے ہیں۔
تیرے گھر کے لئے میرے شدید احساسات مجھے تباہ کر رہے ہیں۔
    وہ لوگ جو تیرا مذاق اُڑا تے ہیں میری اہا نت کر تے ہیں۔
10 میں تو پکا رتا ہوں اور روزہ رکھتا ہوں۔
    اِس لئے وہ میری ہنسی اُڑا تے ہیں۔
11 میں اپنا غم ظا ہر کر نے کے لئے موٹے کپڑے پہنتا ہوں،
    اور لوگ میرا مذاق اُ ڑا تے ہیں۔
12 وہ عام جگہوں میں میری بات کر تے
    اور نشہ باز میرے بارے میں گیت رچا کر تے ہیں۔
13 اے خدا ! جہاں تک میری بات ہے ، تجھ سے میری التجا ہے ،
    میں چاہتا ہوں کہ تو مجھے اپنا لے۔
اے خدا، میں چاہتا ہوں کہ تو مجھ کو محبت سے جواب دے۔
    میں جانتا ہوں میں تجھ پر اعتماد کر سکتاہوں کہ تو مجھے بچا لے گا۔
14 مجھ کو دلدل سے نکا ل لے، مجھ کو دلدل کے بیچ مت ڈوبنے دے۔
    مجھ کو اُن لو گوں سے بچا لے جو مجھ سے نفرت کر تے ہیں۔
    تو مجھ کو اِس گہرے پانی سے بچا لے۔
15 مجھے سیلاب میں ڈوبنے مت دے۔ گہرا ئی کو مجھے نگلنے نہ دے۔
    قبر کو میرے اوپر اپنا منہ بند نہ کر نے دے۔
16 اے خداوند! تیری شفّقت خوب ہے۔ تو مجھ کو اپنی مکمل چاہت سے جواب دے۔
    میری مدد کے لئے اپنی بھر پور مہربانی کے ساتھ میری جانب رُخ کر۔
17 اپنے بندہ سے منہ مت موڑ۔
    میں مصیبت میں پڑا ہوں۔ مجھ کو جلد سہا را دے۔
18 اے خداوندآ ! میری جان بچا لے۔
    تو مجھ کو میرے دشمنوں سے چھڑا لے۔
19 تو میری شرمندگی سے وا قف ہے۔ تو جانتا ہے کہ میرے دشمنوں نے مجھے رُسوا کیا ہے۔
    انہیں میرے ساتھ ایسا کر تے تو نے دیکھا ہے۔
20 شرمندگی نے مجھ کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔
    اس رسوا ئی کے سبب سے میں مرنے کے قریب ہوں۔
میں ہمدردی کا منتظر رہا، کہ کو ئی تسلّی دے گا
    میں منتظر رہا، لیکن مجھ کو تو کو ئی بھی نہیں ملا۔
21 انہوں نے مجھے زہردیا، کھانا نہیں دیا۔
    میری پیاس بجھانے کو انہوں نے مجھے سرکہ پلا یا۔
22 اُن کا بڑا دستر خوان اُن کے لئے پھندہ ہو جا ئے گا۔
    مجھے امید ہے کہ اُن کا کھانا اُنہیں نیست و نابود کر دے گا۔
23 وہ اندھے ہو جا ئیں،
    اور اُن کی کمر جھک کر کمزور ہو جا ئے۔
24 تیرا قہر ان پر مکمل طریقے سے ٹوٹ کر پڑنے دے۔
25 اُن کے گھروں کو توُ خالی بنا دے،
    وہاں کو ئی زندہ نہ رہے۔
26 اُن کوسزا دے، اور وہ دور بھا گ جا ئیں گے۔
    اور تب سچ مچ میں اُن کو درد ہو گا اور اس کے با رے میں بولنے کے لئے انہیں زخم دے۔
27 اُ ن کے بُرے اعمال کی اُن کوسزا دے،
    جو انہوں نے کئے ہیں۔ اُن کو مت دِکھا کہ توُ اورکتنا بھلا ہو سکتا ہے۔
28 زندگی کی کتاب سے اُن کے ناموں کو مٹا دے۔
    صادقوں کے ناموں کے ساتھ توُ اُن کے ناموں کو اُس کتاب میں لکھ۔
29 میں دُ کھی ہوں اور درد میں ہوں۔
    اے خدا ، مجھ کو بلند کر اور میری حفا ظت کر۔
30 میں گیت گاکر خدا کے نام کی تعریف کروں گا۔
    اور شکر گذاری کے ساتھ اُس کی تمجید کروں گا۔
31 خدا اِس سے شادماں ہو گا۔
    ایساکرنا ایک بیل کی قربانی یا پو رے جانور کی ہی قربانی پیش کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔
32 اے خاکسار لوگو! تم خدا کی عبادت کر نے آئے ہو۔
    اے خاکسار لوگو! اِن باتوں کو جان کر تم خوش ہو جا ؤ گے۔
33 خداوند ، غریبوں اور مسکینوں کی سنا کرتا ہے۔
    خداوند انہیں اب بھی چاہتا ہے ، جو لوگ قید میں پڑے ہیں۔
34 اے آسمان اور زمین!
    اے سمندر اور اس کی ساری چیزو خداوندکی ستائش کرو۔
35 خداوند صیّون کی حفا ظت کر ے گا ،
    وہ یہوداہ کے شہروں کو پھر آباد کرے گا۔
وہ لوگ جو اس زمین کے وارث ہیں وہ پھر وہاں رہیں گے۔
36     وہاں اُ س کے بندوں کی نسل اُس کی مالک ہو نگی ،
    اور اُ سکے نام سے محبت رکھنے والے اّس میں بسیں گے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International