Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
زبُور 32-35

داؤد کا نغمہ مشکیل [a]

32 مبارک ہیں وہ لوگ جن کی خطا ئیں بخشی گئیں۔
    مبا رک ہیں وہ لوگ جن کے گناہ دُھل گئے۔
مبارک ہیں وہ لوگ جسے خداوند مجرم نہ کہے۔
    مبارک ہیں وہ لوگ جو اپنی بد کاری کو چھپا نے کا جتن نہ کريں۔

اے خدا ! میں نے تجھ سے بار بار منّت کی۔
    لیکن اپنے پوشیدہ گنا ہوں کے بارے میں تجھ سے نہیں کہا۔

جتنی بار میں نے تجھ سے منّت کی میں تو اور زیادہ کمزور ہوتا چلا گیا۔

اے خدا ! تو نے میری زندگی کو دن رات کٹھن سے کٹھن تر بنا دیا۔
    میں اُس زمین کی طرح سوکھ گیا ہوں جو موسم گر ما کی گر می سے سوکھ گئی ہے۔

لیکن تب میں نے خداوند کے آگے سبھی گناہوں کو اقرار کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
    اے خداوند میں نے تجھے اپنے گناہ بتا دیئے۔ میں نے اپنا کو ئی جرم تجھ سے نہیں چھپا یا۔
    اور تو نے مجھے میرے گنا ہوں کے لئے معاف کر دیا۔

اِس لئے خدا، تیرے پیرو کا ر کو تیری منّت کرنی چاہئے۔ یہاں تک کہ جب مصیبتیں عظیم سیلاب کی طرح امڈ آئیں
    تب بھی تیرے چاہنے وا لوں کو تیری منّت کر نی چاہئے۔
اے خدا ! تو میری چھپنے کی جگہ ہے۔ تو مجھ کو میری مصیبتوں سے نکالتا ہے۔
    تومجھے اپنے سایہ میں لے کر مصیبتوں سے بچا تا ہے۔
اسلئے میں، کیو نکہ تو نے میری حفاظت کی ہے ،
    اُن ہی باتوں کی تیری توصیف کرتا ہوں۔

خداوند کہتا ہے، “میں، تجھےتعليم دونگا
    اور تجھے جس راہ پر چلنا چاہئے وہ راہ دکھا ؤں گا۔
    میں تیری حفا ظت کروں گا اور میں تیرا رہنما بنوں گا۔
پس تو گھو ڑے یا گدھے جیسا احمق نہ بن۔ جن کو قابو میں رکھنے کا ساز دہانہ اور لگام ہے۔
    اگر تو ان کو دہانہ یا لگام نہیں لگا ئے گا، تو وہ جانور قریب نہیں آئیں گے۔”

10 شریروں پر بہت سی مصیبتیں آئیں گی،
    مگر اُن لوگوں کو خدا کی سچّی محبّت گھیر لے گی جو خدا پر تو کّل کر تے ہیں۔
11 نیک لوگ تو خداوندسے ہمیشہ خوشیاں حاصل کر تے اور خوش رہتے ہیں۔
    ا ے لوگو! تم سب پاک دل کے ساتھ خوشی مناؤ۔

33 اے نیک لوگو! خداوند میں شادماں رہو۔
    خدا کی حمد کرنا فرمانبردار لوگوں کو زیب دیتا ہے۔
ستار بجاؤ اور اُس کا شکر کرو۔
    خداوند کی دس تار وا لی بربط کے ساتھ ستائش کرو۔
اب اُس کے لئے نیا گیت گاؤ۔
    خوشی کا ساز خوبصورتی سے بجاؤ۔
خداوند کا کلام سچّا ہے۔
    جو بھی وہ کرتا ہے اُس کا تم بھروسہ کر سکتے ہو۔
خداوند منصفانہ، راستی اور اچھا کام کرنا پسند کرتا ہے۔
    زمین خدا کی شفقت سے معمور ہے۔
خداوند نے حکم دیا اور دنیا وجود میں آئی۔
    خدا کی سانسوں سے زمین کی ہر شئے وجود میں آئی۔
سمندر کا پانی ایک جگہ جمع کیا۔
    اس نے بحر کو اس کی جگہ پر قائم کیا۔
دنیا کے باشندوں کو خداوند کا احترام کرنا اور اس سے ڈرنا چاہئے۔
    اِس دنیا میں جو بھی لوگ بستے ہیں۔ اُن کو چاہئے کہ وہ اس سے ڈریں۔
کیوں! اِس لئے کہ خدا نے حکم دیا اور وہ بات واقع ہو گئی ہے۔
    اس نے کہا، “رکو” اور وہ رک گئی۔
10 خداوند قوموں کے منصوبوں کو نا کا رہ کر سکتا ہے۔
    وہ اُن کے منصوبوں کو تباہ کر سکتا ہے۔
11 لیکن خداوند کے مشورے ہمیشہ ہی بہتر ہو تے ہیں۔
    اُس کے منصو بے نسل در نسل بہتر ہو تے ہیں۔
12 مبا رک ہے وہ قوم جس کا خداوند خدا ہے۔
    خدا نے انہیں اپنے ہی خاص لوگ ہو نے کے لئے منتخب کیا ہے۔
13 خداوند آسمان سے نیچے دیکھتا رہتا ہے۔
    وہ سبھی لوگوں کو دیکھتا رہتا ہے۔
14 وہ اپنے اونچے تخت سے زمین پر
    رہنے وا لے سب لوگوں کو دیکھتا رہتا ہے۔
15 خدا نے ہر کسی کے دل کو بنا یا ہے۔
    پس کون کیا سوچ رہا ہے وہ سمجھتا ہے۔
16 کوئی بادشاہ اپنی عظیم فوج سے بچ نہیں سکتا۔
    کوئی جنگجو اپنی عظیم طاقت سے بچ نہیں سکتا۔
17 جنگ میں سچ مچ گھوڑے فتح مندی نہیں دیتے۔
    سچ مچ اُن کی طا قت تمہیں بچا نہیں سکتی۔
18 جو لوگ خدا وندکی پیروی کر تے ہیں، انہیں خدا دیکھتا ہے اور ان کی نگہبا نی کرتا ہے۔
    جو لوگ اس کی عبادت کر تے ہیں، اُن کو اُس کی شفقت بچاتی ہے۔
19 خدا اُن لوگوں کو موت سے بچاتا ہے ،
    وہ جب بھوکے ہو تے ہیں تب وہ اُنہیں قوّت دیتا ہے۔
20 ہماری جان کو خدا کا انتظار ہے۔
    وہی ہماری مدد اور ہماری سِپر ہے۔
21 خدا ہم کوشادماں کرتا ہے
    ہمیں سچ مُچ اُس کے پاک نام پر کامل توکّل ہے۔
22 اے خداوند! ہم سچ مُچ تیری عبادت کر تے ہیں۔
    پس تو ہم پر اپنی عظیم محبت دکھا۔

داؤد کا نغمہ: اُس وقت کا جب اُس نے ابی ملک کے سامنے دیوا نے جیسی حرکت کی تا کہ ابی ملک اسے نکال دیگا۔ اور اس طرح سے داؤد چلا گیا

34 میں خداوند کی ہر وقت تمجید کروں گا۔
    میرے ہونٹوں پر ہمیشہ اُس کی ستائش رہے گی۔
اے علیم لوگو! سنو اور خوش رہو۔
    میری روح خداوند کے بارے میں شیخی بگھار تی ہے۔
میرے ساتھ خدا کی ستائش کرو
    ہم اس کے نام کی تعظیم کریں۔
میں خدا کے پاس مدد مانگنے گیا۔
    اُس نے میری سنی
    اُس نے مجھے ان سبھی باتوں سے بچا یا جن سے میں ڈرتا ہوں۔
مدد کے لئے خدا کی جانب دیکھو۔
    تم قبول کئے جا ؤگے۔ تم شرم مت کرو۔
اِس غریب نے خداوند کو مدد کے لئے پکا را۔
    اور خداوند نے میری سن لی اور اُس نے سب مصیبتوں سے میری حفا ظت کی۔
خداوند کا فرشتہ خداوند کے فرمانبرداروں کے چاروں طرف فوج کے ساتھ خیمہ زن رہتا ہے۔
    اور اُن کی حفا ظت کرتا ہے۔
آزما کر دیکھو کہ خداوند کیسا مہربان ہے۔
    وہ شخص جو خداوندکے بھروسے پر ہے سچ مچ خوش رہے گا۔
خداوند کے مقّدس پیروکار کو چاہئے کہ وہ خداوند کا احترام کریں۔
    انہیں کچھ کمی نہ ہوگی۔
10 زور آور لوگ کمزور اور بھو کے ہو جا ئینگے۔
    لیکن وہ لوگ جو خدا کے پاس مدد کے لئے جا ئینگے انہیں جس چیز کی ضرورت ہو گی وہ اسے پا ئینگے۔
11 اے بچوّ ميری سنو!
    میں تمہیں سکھا ؤں گا کہ خداوند کی تعظیم کیسے کروگے۔
12 اگر کو ئی شخص زندگی سے محبت کرتا ہے
    اچھی اور طویل زندگی چاہتا ہے ،
13 تو اس شخص کو بُرا بولنا نہیں چاہئے ،
    اُس شخص کو جھو ٹ بولنا نہیں چاہئے۔
14 بُرے کام مت کرو۔ نیک کام کرتے رہو۔
    امن کے لئے کام کرو۔ امن کی کوششوں میں لگے رہو جب تک اُ سے پا نہ لو۔
15 خداوند صادقوں کی حفا ظت کرتا ہے۔
    اُن کی دعاؤں پر اُس کے کان لگے رہتے ہیں۔
16 لیکن جو بُرے کام کرتے ہیں خداوند ایسے لوگوں کے خلا ف ہو تا ہے۔
    وہ اُن کو پوری طرح نیست ونابود کرتا ہے۔
17 خداوند سے منّت کرو۔ وہ تمہا ری سنے گا۔
    وہ تمہیں تمہا ری ساری مصیبتوں سے بچا لے گا۔
18 جب لوگوں کو مصیبتیں آتی ہیں تو وہ اپنے غرور چھوڑتے ہیں۔
    خداوند عاجز لوگوں کے قریب رہتا ہے۔ جن کے دل ٹوٹے نہیں ہیں اُن کو وہ بچائے گا۔
19 ہو سکتا ہے کہ نیک لوگوں پر بھی مصیبتیں آئیں
    لیکن خدا انہیں ان کی ہر مصیبت سے بچائیگا۔
20 خداوند ان کی سب ہڈیوں کی حفاظت کرے گا۔
    اُن کی ایک بھی ہڈی نہیں ٹو ٹے گی۔
21 لیکن شریروں کے بُرے کام اُن کو ہلا ک کرتے ہیں۔
    نیک لوگوں کے حریف نیست ونابود ہو جا ئیں گے۔
22 خداوند اپنے ہر خادم کی روح کو بچا تا ہے۔
    جو اُس پر تو کّل کرتے ہیں وہ اُن لوگوں کا نقصان ہو نے نہیں دے گا۔

داؤد کا نغمہ

35 اے خدا وند! میری لڑائیوں کو لڑ،
    جنگوں کو لڑ۔
اے خداوند سِپر اور گول ڈھال لے کھڑا ہو
    اور میری حفاظت کر۔
بر چھی اور بھا لا اُٹھا، اور جو میرے پیچھے پڑے ہیں اُن سے جنگ کر۔
    اے خداوند! میری روح سے کہہ، “ میں تیری نجات ہوں۔”

کچھ لوگ مجھے مار نے کے لئے پیچھے پڑے ہیں۔
    انہیں مایوس اور شرمندہ کر۔
    اُن کو مو ڑ دے اور انہیں بھگا دے
جو میرے نقصان کا منصوبہ بنا تے ہیں
    وہ پسپا اور پریشان ہوں۔
تو اُن کو ایسا بھوسا بنا دے، جس کو ہوا اُڑا لے جا تی ہے۔
    خداوند کے فرشتے ان کو دور ہانک دیں۔
اے خداوند! اُن کی راہ اندھیری اور پھسلنی ہو جا ئے۔
    خداوند کے فرشتے ان کا تعاقب کرے۔
میں نے تو کچھ بھی بُرا نہیں کیا ہے۔ لیکن یہ لوگ مجھے بِنا کسی سبب کے پھا نسنا چاہتے ہیں۔
    بغیر کسی وجہ کے وہ مجھے پھنسا نے کی کو شش کرتے ہیں۔
پس اے خداوند! ایسے لوگوں کو اُن کو اپنے ہی جال میں گر نے دے۔
    اُن کو اپنے ہی پھندے میں پڑنے دے۔ اور کو ئی نا معلوم خطرہ اُن پر پڑنے دے۔
تب اے خداوند میں خوشیاں مناؤں گا۔
    خدا کی نجات سے میں شادماں ہوں گا۔
10 میں خود اپنے دل سے کہوں گا، “اے خداوند، تیرے جیسا کو ئی نہیں ہے۔
    تو زور آوروں سے غریبوں کو بچا تا ہے۔
جو لوگ زور آور ہو تے ہیں، اُن سے چیزوں کو چھین لیتا ہے
    اور مسکین اور محتا ج لوگوں کو دیتا ہے۔”
11 جھو ٹے گوا ہوں کا ایک گروہ مجھ کو دکھ دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
    یہ لوگ مجھ سے سوال پوچھیں گے لیکن میں اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا ہوں۔
12 میں نے تو بس نیکی ہی نیکی کی ہے۔ لیکن وہ لوگ میرے ساتھ بدی کریں گے۔
    اے خداوند! مجھے وہ بہتر پھل دے جو مجھ کو ملنا چاہئے۔
13 اُن پر جب دکھ پڑا، اُ ن کے لئے میں دکھی ہوا۔
    میں روزے رکھ کر اپنی جان کو دُکھ دیا۔
    میں نے اُ ن کے لئے جو دعاء کی کیا مجھے یہی ملنا چاہئے۔
14 اُن لوگوں کے لئے میں نے غم کا لباس پہنا۔ میں نے اُن لوگوں کے ساتھ دوست یہاں تک کہ بھا ئی کے جیسا سلوک کیا۔
    میں اُس شخص کی مانند دکھی ہوں جو اپنی مری ہو ئی ماں کے لئے رورہا ہو۔ ایسے لوگوں سے غم ظا ہر کرنے کے لئے میں نے سیاہ لباس پہن لیا۔ میں دُکھ میں ڈوبا اور سر جھکا کر چلا۔
15 لیکن جب میں نے کو ئی غلطی کی، ان لوگوں نے میری ہنسی اُڑا ئی ،
    وہ لوگ سچ مچ میں میرے دوست نہیں تھے۔
میں اُن لوگوں کو جانتا تک نہیں۔
    انہوں نے مجھ کو گھیر لیا اور مجھ پر حملہ کیا۔
16 انہوں نے مجھ کو گالیا ں دیں اور ہنسی اُڑا ئی۔
    اپنے دانت پیس کر اُن لوگوں نے ظا ہر کیا کہ وہ مجھ پر غصّہ ہیں۔

17 اے خدا ! تو کب تک یہ بُرا ئی ہو تے ہو ئے دیکھے گا ؟
    یہ لوگ مجھے فنا کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    اے خداوند ! میری جان کی حفا ظت کر۔ وہ شیر جیسے بن گئے ہیں۔

18 اے خداوند! میں بڑے مجمع میں تیری شکر گذاری کرو ں گا۔
    میں بہت سے لوگوں میں تیری ستائش کروں گا۔
19 میرے دروغ گو دشمن ہنستے رہیں گے۔
    یقینًا میرے دشمن اپنے پوشیدہ منصوبوں کے لئے سزا پا ئیں گے۔
20 میرے دشمن سچ مچ سلامتی کے منصوبے کبھی نہیں بنا تے۔
    وہ اِس ملک کے پُر امن لوگوں کے خلا ف پو شیدہ طریقے سے بدی کر نے کا منصوبہ بنا تے ہیں۔
21 میرے دشمن میرے لئے بُری باتیں کر رہے ہیں۔
    وہ جھوٹ بولتے ہوئے کہہ رہے ہیں، “ آہا ! ہم سب جانتے ہیں تم کیا کر رہے ہو!”
22 اے خدا وند ! تو سچ مچ دیکھتا ہے کہ کیا کچھ ہو رہا ہے۔
    پس تو خاموش مت رہ مجھ کو مت چھوڑ۔
23 اے خداوند جاگ! اٹھ کھڑا ہو جا !

میرے خداوند خدا میر ی لڑائی لڑ، اور میرا انصاف کر۔

24 اے میرے خداوند خدا! اپنی صداقت کے مطا بق میرا فیصلہ کر،
    تو ان لوگوں کو مجھ پر ہنسنے مت دے۔
25 اُن لوگوں کو ایسا مت کہنے دے، “ آہا ! ہمیں جو چاہئے تھا اسے پا لیا!”
    اے خداوند! انہیں مت کہنے دے، “ہم نے اس کو نیست و نابود کردیا۔”
26 میرے دشمن شرمندہ اور پشیمان ہوں۔ وہ لوگ خوش تھے جب میرے ساتھ بُرا ہوا۔
    وہ سوچا کر تے کہ وہ مجھ سے بہتر ہیں۔ پس ایسے لوگوں کو شرم میں ڈوبنے دے۔
27 کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ میرا ضرور بھلا ہو۔
    میں امید کر تا ہوں کہ وہ بہت خوش ہو ں گے۔
وہ ہمیشہ کہتے ہیں،
    “ خدا عظیم ہے۔ وہ اپنے خادم کی بھلا ئی سے خوش ہو تا ہے۔”

28 پس اے خداوند! میں لوگوں کو تیری اچھا ئی بتاؤں گا۔
    میں ہر دن تیری تمجید کروں گا۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International