Beginning
مو سیقی کے ہدایت کا ر کے لئے ، لڑکے با لغ ہو نے کا رسم، داؤد کا نغمہ
9 میں اپنے پو رے دل سے خداوند کی شکر گذاری کرتا ہوں۔
اے خداوند! تو نے حیرت انگیز کا موں کو کیا ہے میں ان تمام کاموں کو بیاں کروں گا۔
2 تو نے ہی مجھے بے حد مسرُور کیا ہے۔
اے خدا قادر مطلق میں تیرے نام کی ستائش کا نغمہ گاؤں گا۔
3 تیری وجہ سے میرے دشمن واپس مڑکر بھا گیں گے،
مگر وہ گریں گے اور مرَیں گے۔
4 تو صداقت سے انصاف کر تا ہے۔ تو اپنے تخت پر منصف کی مانند سر فراز ہے۔
تو نے میرے حق کی اور میرے معا ملہ کی تائید کی اور میرا انصاف کیا ہے۔
5 اے خدا! تو نے ان دیگر قوموں کو جھڑک دیا ہے۔
اے خداوند، تو نے شریروں کو ہلا ک کیا۔
تُو نے اُن کا نام ہمیشہ کے لئے مٹا ڈالا۔
6 دشمن کا خاتمہ ہو گیاہے۔
اے خداوند! تو نے ان کے گھروں کو کھنڈر جیسا بنا دیا ہے اور شہروں سے لو گوں کو اکھا ڑ دیئے۔
تو نے اُن کے شہروں سے لوگوں کو نکالا۔ اِن بُرے لوگوں کی ہمیں یاد تک دلا نے کے لئے کچھ بھی باقی نہ رہا۔
7 لیکن خداوندتو ابد تک تخت نشین ہے۔ خداوند نے اپنی حکومت کو طاقتور بنا یا۔
اُس نے کائنات میں انصاف بر قرار رکھنے کے لئے سب کچھ کیا۔
8 خداوند صداقت سے قوموں کا فیصلہ کرتا ہے۔
وہ راستی سے قوموں کا انصاف کرتا ہے۔
9 خداوند مظلوموں کے لئے ایک پناہ گاہ ہے
اور ان لوگوں کے لئے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے جو بہت ساری مصیبتوں میں مبتلا ہیں۔
10 اور وہ جو تیرا نا م جانتے ہیں تجھ پر توّکل کریں گے۔
اے خداوند اگر کو ئی طا لب تیرے در پر آجا ئے تو بنا مدد حا صل کئے کو ئی نہیں لو ٹتا۔
11 اے صّیون کے با شندو خداوند کی ستائش میں نغمہ سرا ئی کرو۔
خداوند نے جو عظیم کام کئے ہیں اُس کے بارے میں دیگر قوموں سے کہو۔
12 خداوندنے اُن کو یاد کیا
جو لوگ ان کے پاس انصاف مانگنے گئے
جن غریبوں نے مدد کے لئے فریاد کی
اُن کو خداوند نے کبھی نہیں بھلا یا۔
13 خداوند کی میں نے ستائش کی :“اے خدا ، مجھ پر رحم کر۔
دیکھ کس طرح میرے دشمن مجھے د کھ دیتے ہیں۔
’موت کے پھاٹکوں‘سے مجھے بچا لے۔
14 تا کہ میں تیری کامل ستائش کا اظہار کروں۔
یروشلم کے پھاٹکوں پر میں شادماں ہو ں گا۔ کیوں کہ تو نے مجھ کو بچا لیا۔”
15 قوموں نے گڑھے کھو دے تا کہ لوگ اس میں گر جا ئیں۔ مگر وہ اپنے ہی کھو دے گڑھے میں خود گر گئے۔
شریروں نے پو شیدہ جال بچھائے، تا کہ وہ اُس میں دوسروں کو پھانسيں، لیکن اُن میں اُن کے ہی پاؤں پھنس گئے۔
16 خداوند نے ان لوگوں کو جال میں پھنسایا جو انہوں نے دوسروں کے لئے بچھایا تھا۔
اس طرح لوگوں نے جانا کہ وہ انصاف کر تا ہے اور بد کرداروں کو سزا دیتا ہے۔
17 وہ شریر ہیں جو خدا کو بھولتے ہیں،
ایسے لوگ پا تا ل میں جا ئیں گے۔
18 کبھی ایسا لگتا ہے جیسے خدا مصیبت زدوں کو بھو ل گیا ہے۔
ایسا لگتا ہے غریبوں کے لئے کو ئی امید نہیں۔
لیکن خدا حقیقت میں ان لوگوں کو ہمیشہ کے لئے نہیں بھو لتا۔
19 اے خداوند! اٹھ قوموں کا فیصلہ کر۔
ان لوگوں کو یہ سوچنے نہ دے کہ وہ طاقتور ہیں۔
20 لوگوں کو خوف دلا تا کہ وہ جان جائیں کہ وہ سب صرف انسان ہیں۔
10 اے خداوند! تو اتنی دور کیوں کھڑا رہتا ہے ؟
کہ مصیبت میں مبتلا لوگ تجھے نہیں دیکھ سکیں۔
2 شریر اور مغرور بُرے منصوبے بناتے ہیں۔
وہ غریب لوگوں کو اذیتیں دیتے ہیں۔
3 کیوں کہ شریر لوگ اپنی خواہشات پر فخر کر تے ہیں۔
اس طرح وہ دکھا تے ہیں کہ وہ خداوند کو کوستے اور حقیر سمجھتے ہیں۔
4 شریر لوگ اتنے متکبّر ہو تے ہیں کہ وہ خدا کی مدد نہیں لیتے۔
وہ گھناؤ نے منصوبے بناتے ہیں۔ وہ ایسا عمل کرتے ہیں جیسے خدا کی کو ئی ہستی ہی نہیں۔
5 شریر لوگ ہمیشہ بُرا عمل کرتے ہیں۔
وہ خدا کے احکام اور تعلیمات پر توجہ نہیں دیتے۔
اے خدا، تیرے سبھی دشمن تیرے حکم کو نظر انداز کرتے ہیں۔
6 وہ اپنے دل میں سوچتے ہیں، کہ بُری بات اُن کے ساتھ کبھی نہ ہو گی۔
وہ کہا کرتے ہیں، “ پُشت در پُشت اُن پر کبھی مصیبت نہیں آئے گی۔”
7 ایسے شریر لوگوں کا مُنہ لعنت و دغا اور ظلم سے پُر رہیگا۔
شرارت اور بدی اُن کی زبان پر ہے۔
8 ایسے لوگ خفیہ جگہوں میں چھپے رہتے ہیں،
اور لوگوں کو پھانسنے کی کو شش کرتے ہیں۔
وہ لوگوں کو نقصان پہنچا نے کے لئے چھپے رہتے ہیں اور معصوم لوگوں کا قتل کرتے ہیں۔
9 شریر لوگ شیروں کی مانند ہو تے ہیں جو اپنے شکار کو پکڑتے ہیں۔
وہ غریبوں کو پکڑ نے کے لئے چھپ کر انتظار کر تے ہیں، اور وہ اُن کو اپنے جال میں پھنسا لیتے ہیں۔
10 شریر لوگ ہمیشہ غریب اور محتاج لوگوں کو صدمہ پہنچاتے ہیں۔
11 پس وہ غریب لوگ سوچنے لگتے ہیں، “ خدا نے ہم لوگوں کو بھلا دیا ہے !
خدا ہم لوگوں سے مستقل طور پر دُور چلا گیا ہے۔ وہ کبھی نہیں دیکھتا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔”
12 اے خداوند! اُٹھ اور کچھ کر!
اے خدا!شریروں کو سزا دے، اور ان غریبوں کو مت بھول۔
13 شریر لوگ خدا کے مخالف کیوں ہو تے ہیں؟
کیوں کہ وہ سوچتے ہیں کہ خدا اُنہیں کبھی سزا نہیں دے گا۔
14 ا ے خدا! تو یقیناً اُن لوگوں کو دیکھتا ہے جو بے رحم اور بُرے ہیں، جن کو شریر لوگ کیا کر تے ہیں۔
اِن با توں کو دیکھ کچھ کر!
غمزدہ لوگ مدد کے طلبگار ہیں۔
اے خداوند! تو ہی یتیموں کا مددگار ہے پس اُن کی حفا ظت کر۔
15 اے خداوند ! شریر کا بازو توڑ دے۔
16 خداوند ابدی بادشاہ ہے!
غیر ملکی اپنی ز مین سے غائب ہو گئے۔ خدا انہیں چھو ڑنے پر مجبور کیا۔
17 اے خداوند، غریب لوگ جو چاہتے ہیں وہ تو نے سن لیا۔
ان کی فریادیں سن اور جو وہ مانگتے ہیں انہیں پو را کر۔
18 اے خدا وند !یتیم بچّوں کا تو انصاف کر۔ غمزدہ لوگوں کو مزید غم سے چھٹکارا دلا۔
شریر لوگوں کو یہاں ٹھہر نے کے لئے خوفزدہ کر۔
موسیقی کے ہدایت کار کے لئے داؤد کا نغمہ
11 میرا توکّل خدا وند پر ہے۔ پھر تم مجھے کیسے کہہ سکتے ہو کہ بھا گ کر کہیں اور چلے جاؤ۔
تم کہتے ہو ، “چڑیا کی مانند اپنے پہاڑ پر اڑجا!”
2 شریر لوگ شکاری کی مانند ہیں۔
وہ تاریکی میں چھپے ہیں۔ وہ کمان کی ڈور پر تیر کو رکھتے ہیں
اور وہ اپنے تیروں کو چلا تے ہیں اور اسے نیک لوگوں کے دلوں سے پار کر دیتے ہیں۔
3 کیا ہو گا اگر وہ سماج کی بنیاد کو اکھاڑ پھینکیں ؟
پھر یہ صادق لوگ کر ہی کیا سکتے ہیں ؟
4 خدا وند اپنے گھر میں بیٹھا ہے۔
خداوند کا تخت آسمان پر ہے ،وہ وہاں بیٹھا ہے۔
جو کچھ ہو تا ہے خدا وہ سب کچھ دیکھتا ہے۔
اُس کی آنکھیں بنی آ دم کو دیکھتی ہیں اور اُس کی پلکیں اُن کو جانچتی ہیں۔
5 خدا سچےّ انسان کو پرکھتا ہے
لیکن وہ شریر ظا لم اور تشّدد پسند انسان سے نفرت کرتا ہے۔
6 وہ گرم کو ئلہ اور جلتی ہو ئی گندھک کو بارش کی مانند ان شریر لوگوں پر بر سائے گا۔
یہ شریر لوگوں کی قسمت ہے کہ وہ کچھ نہیں حاصل کر تے سوائے گرم اور جلتی ہو ئی ہوا کے۔
7 لیکن خدا وند اچھا ہے اور وہ جو نیک کام کر تے ہیں ان سے وہ محبت کر تا ہے۔
صادق لوگ خدا کے ساتھ رہیں گے ،اور اُس کی رویا حاصل کریں گے۔
موسیقی کے ہدایت کار کے لئے شمنیت کے سُر پر داؤد کا نغمہ
12 اے خدا وند ! میری حفاظت کر ،کیوں کہ وفادار شاگرد اب نہیں رہے۔
بنی آدم کی زمین میں اب کو ئی امانت دار باقی نہیں رہا۔
2 لوگ اپنے ہی ہمسایہ سے بولتے ہیں۔
ہر کو ئی اپنے پڑوسیوں سے جھو ٹ بول کر چاپلوسی کیا کر تا ہے۔
3 اے خدا وند !تو اُن ہونٹوں کو سِی دے جو جھو ٹ بولتے ہیں۔
اے خدا وند !اُن زبانوں کو کاٹ جو اپنے ہی بارے میں بڑھا چڑھا کر بولتے ہیں۔
4 وہ کہتے ہیں ، “ہم اپنی زبان سے جیتیں گے۔
ہمارے ہونٹ ہمارے ہی ہیں۔ ہمارا مالک کون ہے ؟”
5 لیکن خداوند کہتا ہے ،
“بدکاروں نے غریب لوگوں سے اشیاء چرُا لی ہیں۔
بے بسوں سے انہوں نے اشیاء لے لیں۔
لیکن میں اب اٹھونگا ،اور اُن ضرورت مند لوگوں کی حفاظت کرونگا۔”
6 خدا وند کا کلام آ گ میں پگھلائی ہو ئی چاندی کی مانند پاک ہے۔
وہ کلام اُس چاندی کی طرح پاک ہے ،
جسے پگھلا پگھلا کر سات بار پاک کیا گیا ہے۔
7 اے خداوند ! بے بسوں کی فکر کر۔
اُن کی حفاظت اب اور ہمیشہ کر۔
8 وہ بُرے لوگ خُود کو اہم ظا ہر کر تے ہیں
لیکن حقیقت میں وہ نقلی زیور کی مانند ہیں جو بہت قیمتی نظر آتے ہیں لیکن اصل میں وہ بہت سستے قسم کے ہو تے ہیں۔
موسیقی کے ہدایت کار کے لئے داؤد کا ایک نغمہ
13 اے خدا وند ! کب تک تو مجھے بھُلا ئے رکھے گا ؟
کیا تو ہمیشہ کے لئے مجھے بھُلا دیگا ؟ کب تک تو مجھے نہیں اپنائے گا۔
2 تو مجھے بھو ل گیا ہے کب تک میں اس طرح سوچوں ؟
اپنے دل میں کب تک یہ غم رکھّوں۔
کب تک میرا دشمن میرے خلاف جیتتا رہے گا ؟
3 اے خدا وند ! میرے خدا میری طرف توجہ دے اور میرے سوالوں کا جواب دے !
میری آنکھیں روشن کر ور نہ میں مرجاؤنگا۔
4 ایسا نہ کہ میرا دشمن کہے ، “میں اُس پر غا لب آ گیا !”
میرے دشمن خوش ہو نگے کہ میرا خاتمہ ہو گیا !
5 اے خدا وند ! میں نے تیری رحمت پر توکّل کیا ہے۔
تونے مجھے بچا لیا اور تو نے مجھے خوش کیا۔
6 میں خدا وند کے لئے مسرّت کا نغمہ گاتا ہوں
کیوں کہ اس نے میرے تئیں اچھا کیا ہے۔
موسیقی کے ہدایت کار کے لئے داؤد کا نغمہ
14 بے وقوف شخص اپنے دل میں کہتا ہے ، “ کو ئی خدا نہیں ہے۔ ”
احمق لوگ تو ایسے عمل کرتے ہیں جو کہ گندے اور نفرت انگیز ہو تے ہیں۔
وہ کبھی کوئی بھلا کام نہیں کر تے۔
2 خدا وند نے جنّت سے لوگوں پر نیچے کی طرف نگاہ کی
یہ دیکھنے کے لئے کہ کیا کو ئی عقلمند شخص ہے
یا کو ئی ہے جو خدا کو تلاش کر تا ہے۔
3 مگر سب کے سب گمراہ ہو ئے۔
وہ تمام رشوت خور ہو گئے کو ئی بھی نیک کار نہیں۔
4 میرے لوگوں کو بد کاروں نے بر باد کیا ہے۔
شریر خدا کو نہیں پہچانتے ، شریر لوگوں کے پاس کھا نے کے لئے کا فی روٹیاں ہیں۔
یہ لوگ خدا وند کی عبادت نہیں کر تے۔
5-6 وہ شریر لوگ غریب لوگوں کے مشوروں کی ہنسی اُڑا تے ہیں۔
ایسا کیوں ہے ؟ کیوں کہ غریب خدا پر انحصار کر تے ہیں۔
مگر شریر لوگوں پر خوف چھا گیا ہے۔
کیوں؟اس لئے کہ خدا صادقوں کے ساتھ ہے۔
7 صیّون میں کون ہے جو اسرائیل کو بچا تا ہے ؟
وہ تو خدا وند ہے جو اسرائیل کی حفا ظت کر تا ہے۔
خدا کے لوگوں کو دور لے جایا گیا اُنہیں قیدی ہو نے پر مجبور کیا گیا۔
لیکن خدا وند اپنے لوگوں کو واپس لا ئے گا۔
تب یعقوب خوش اور اسرائیل شادماں ہو گا۔
داؤد کا نغمہ
15 اے خداوند تیرے مقّدس خیمہ میں کون رہ سکتا ہے؟
تیرے کوہِ مقّدس پر کون رہ سکتا ہے؟
2 صرف وہی شخص جو راستی پر چلتا ہے اور صداقت کا کام کرتا ہے،
ا ور جودل سے سچ بولتا ہے وہی تیرے کوہ پر رہ سکتا ہے۔
3 ایسا شخص اوروں کے با رے میں کبھی بُرا نہیں بولتا ہے۔
ایسا شخص اپنے پڑوسیوں کا بُرا نہیں کر تا۔
ایسا شخص اپنے رشتے داروں کے بارے میں شرمناک باتیں نہیں کرتاہے۔
4 ایسا شخص ان لوگوں کی تعظیم نہیں کرتا جو خدا سے نفرت کرتے ہیں۔
پر جو خداوند سے ڈرتے ہیں وہ اُن کی عزّت کرتا ہے۔
وہ جو قسم کھا تا اس سے بدلتا نہیں خواہ وہ نقصان ہی اٹھا ئے۔
5 وہ شخص اگر کسی کو روپیہ قرض دیتا ہے تو وہ اُس پر سوُد نہیں لیتا۔
اور وہ شخص کسی بے گناہ کو نقصان پہنچا نے کے لئے رشوت نہیں لیتا۔
اگر کو ئی اُس نیک شخص کی طرح زندگی گذار تا ہے
تو وہ شخص خدا کے نز دیک ہمیشہ رہے گا۔
داؤد کا مکتام [a]
16 اے خدا! میری حفا ظت کر، کیوں کہ میں تجھ ہی میں پناہ لیتا ہو ں۔ خداوند سے میری التجا ہے۔
2 اے خداوند، “ تو میرا رب ہے ،
میرے پاس جو کچھ بہتر ہے وہ سب کچھ تجھ سے ہی ہے۔”
3 خداوند! اپنے لوگوں کی سر زمین پر حیرت انگیز عمل کرتا ہے۔
خدا وند یہ دکھا تا ہے کہ وہ سچ مُچ اُن سے محبت کرتا ہے۔
4 لیکن وہ جو دوسرے خداؤں کے پیچھے اُن کی پرستش کے لئے دوڑتے ہیں اُن کے غم بڑھ جا ئیں گے۔
میں اُن خون کے نذرانوں میں حصہّ نہیں لوں گا جسے اُن لوگوں نے ان بتوں کے لئے پیش کیا ہے۔
میں اُن بُتوں کا نام تک نہیں لوں گا۔
5 صرف خداوندہی میرا حصہّ اور میرا پیالہ آتا ہے۔
خداوند، تو ہی مجھے سہا را دیتا ہے،
تو ہی مجھے میرا حصّہ دیتا ہے۔
6 میرا حصّہ بہت ہی حیرت انگیز ہے
اور میری میراث بہت ہی خوبصورت ہے۔
7 میں خداوندکی حمد کرتا ہوں
کیوں کہ رات میں بھی وہی مجھے ہدا یت دیتا ہے۔
8 میں نے خداوند کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھّا ہے۔
میں اس کے داہنی طرف سے کبھی دور نہیں جا ؤں گا۔
9 اسی سبب میرا دل خوش اور میری روح شادماں ہے۔
اور میرا جسم بھی محفوظ رہے گا۔
10 کیوں کہ خداوند، تو میری جان کو پا تا ل میں چھوڑ نہیں دیگا۔
وہ کبھی بھی اپنے وفا داروں کو سڑ نے گلنے نہیں دیگا۔
11 تو مجھے زندگی کی نیک راہ دکھا ئے گا۔
اے خدا وند! تیرے حضور کامِل شادمانی ہے۔
تیری داہنی طرف رہنے کی وجہ سے تو ہم لوگوں کو دائمی خوشی ملے گی۔
©2014 Bible League International