Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
نحمیاہ 10-11

10 مہر بند معاہدے میں یہ نام ہیں :

نحمیاہ صوبہ دار ، حکلیاہ کا بیٹا نحمیاہ ، صدقیاہ ، سِرایاہ ،عزریاہ ،یرمیاہ ، فسُحور ، امریاہ ، ملکیاہ ، حطّوش، سبنیاہ ، ملوک، حارم ، مریموت ، عبدیاہ ، دانی ایل ،جنّتُون ،بازوک ، مُسّلام ، ابیاہ ، میا مِین، معزیاہ ، بلجی اور سمعیاہ۔ یہ کا ہنو ں کے نام ہیں جنہو ں نے مہربند معاہدے پر اپنے نام لکھے ہیں۔

اور یہ لاوی لوگ ہیں جنہوں نے مہربند معاہدے پر نام لکھے ہیں :

ازنیاہ کا بیٹا یشوع، حنداد کے خاندان سے بنوی ، قدمی ایل ، 10 اور اس کے بھا ئی :سبنیاہ ، ہُودیاہ،قِلطیاہ ،فِلایاہ ، حنان ، 11 میکا ہ ، رحُوب ،حسابیاہ ، 12 زکور ، سربیاہ ، سبنیاہ ، 13 ہوُدیا ہ،بانی اور بنینو،

14 اور یہ نام قائدین کے ہیں جنہوں نے مہر بند معاہدے پر اپنے نام لکھے ہیں:

پرعُوس، پختموآب ، عیلام ، ز تُو ، بانی ، 15 بُنّی ، عزجاد ، ببا ئی ، 16 ادُونیاہ ، بِگوی ، عدین ، 17 ا طِیر ، حزقیاہ ، عزّور ، 18 ہُدیاہ ، عاشُوم ، بضی ، 19 خارِیف، عنتوت ، نُوبی ، 20 مگفیعاس ، مُسلّام ، حزیر ، 21 مشیزیل ، صدُوق ، یدّوع ، 22 فلطیاہ ، حنان ، عنایاہ ، 23 ہوُسیعاہ ، حننیاہ ،حُسوب ، 24 ہلو حیس ، فِلحا ،سوبیق ، 25 رُحوم ، حسبناہ ، معسیاہ ، 26 اخیاہ ، حنان ، عنان ، 27 ملوک ، حارِم ،اور بعناہ۔

28-29 اس طرح یہ تمام لوگ اب خاص وعدہ خدا سے کر تے ہیں ان لوگوں نے یہ بھی عہد کیا کہ اگر وہ اپنے معاہدے پر قائم نہ رہیں تو ان لوگوں کو بھیانک انجام کا سامنا کرنا پڑیگا۔ یہ تمام لوگ وعدہ کرتے ہیں کہ خدا کی شریعت کی تعمیل کریں گے۔ خدا کی یہ شریعت ہمیں خدا کے خادم موسیٰ کے ذریعہ دی گئی ہے۔ یہ تمام لوگ تمام احکام ، تمام اصولوں اور ہمارے خدا وند خدا کی تعلیمات کا ہوشیاری سے تعمیل کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ اب یہ لوگ ہیں جو یہ وعدہ کرتے ہیں : باقی لوگ ، کاہن ، لاوی ، دربان ، گلوکار ، خدا کی ہیکل کے ملازم اور تمام بنی اسرائیل جنہوں نے خود کو اطراف کے رہنے والوں سے الگ کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے آپ کو خدا کے احکام اور اطاعت گزاری کے لئے الگ کر لیا ہے۔ اور ان تمام کی بیویاں ، بیٹے اور بیٹیاں اور سبھی جو سن سکیں اور سمجھ سکیں اور وہ سبھی جو اپنے بھا ئیوں کے وفا دار تھے اور سبھی جانے مانے لوگ جو خدا کی شریعت کے احکام کی پابندی کا وعدہ کرتے ہیں ان کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔ اور انہوں نے یہ اقرار کیا ہے اگر وہ خدا کی شریعت کے احکام کی پابندی نہ کریں تو ان پر لعنت ہو۔

30 ہم یہ بھی وعدہ کرتے ہیں کہ اپنے اطراف رہنے والے لوگوں کے ساتھ اپنی بیٹیوں کی شادی نہیں کریں گے اور ہم یہ وعدہ بھی کر تے ہیں کہ انکی لڑ کیوں کے ساتھ اپنے لڑ کوں کی شادی نہیں کریں گے۔

31 اور اگر ہمارے اطراف رہنے والے لوگ سبت کے دن اناج یا دوسری چیزیں بیچنے کے لئے لائیں گے تو ہم لوگ ان لوگوں سے نہیں خریدیں گے۔ ہر ساتویں سال ہم اپنی زمین کو نہیں جو تیں گے۔ اور ہم لوگ دوسرے لوگوں کے قرض کو جو کہ ہم لوگوں سے لئے ہیں معاف کردیں گے۔

32 ہم لوگ خدا کی ہیکل کی خدمت کے کام کو انجام دینے کے لئے ۲/۱ مثقال چاندی ہر سال امداد دینے کی ذمہ داری خود پر لیں گے۔ 33 اس پیسہ سے اس خاص روٹی کا خر چ چلے گا جسے کاہن خدا کی ہیکل میں میز پر رکھیں گے۔ اسی مالی وسائل سے ہی روزانہ اناج اور جلانے کی قربانی کا خرچ اٹھا یا جائے گا۔ سبت کے دنوں کے نذرانوں کے لئے ، نئے چاند کی تقریب اور دوسری خاص مجلسوں کے لئے اسی پیسوں سے خرچ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مقدس نذرانے کے لئے اور اسرائیل کے گناہوں کی تلافی کے لئے گناہ کے نذرانے اور انہیں پاک کرنے کے لئے اور خدا وند کی ہیکل کے کام کے لئے انہیں مالی وسائل سے خرچ اٹھا یا جائے گا۔ ان پیسوں سے ہی ہمارے خدا کے گھر کی ہر ضرورت کے کام کو انجام دیا جائے گا۔

34 “ہم یعنی کاہن ، لاوی اور لوگوں نے ملکر یہ طئے کرنے کے لئے قرعہ ڈا لیں کہ ہمارے خدا کی ہیکل میں جلاون کی لکڑی مقرّرہ وقت میں سب سے پہلے کون لائے گا۔ وہ جلاون کی لکڑی خدا وند خدا کی قربان گاہ پر جلائی جائے گی جیسا کہ قانون میں لکھا ہے۔

35 “ہم لوگ ہمارے خدا وند کی ہیکل میں زمین کی پہلی فصل کو اور درختوں کے سارے پھلوں کو سال در سال اپنی ذمہ داری کو پوری کرنے کے لئے لائیں گے۔

36 “ہم لوگ اپنے پہلو ٹھے بیٹے ، پہلو ٹھی گائے کے بچّے ، جیسا کہ شریعت میں لکھا ہوا ہے۔ اور ہمارے بھیڑ اور بکریوں کے پہلو ٹھے بچے کو اپنے خدا کے گھر میں کاہنوں کے پاس لائیں گے جو کہ اپنے خدا کے گھر میں خدمت کا کام انجام دیتے ہیں۔

37 “ہم خدا کے گھر کے گودام میں کاہنوں کے پاس یہ چیزیں بھی لایا کریں گے : پہلا پِسا ہوا کھا نا ، پہلا اناج کا نذرانہ ہمارے تما م درختوں کے پہلے میوے ، ہمارے نئے مئے اور تیل کا پہلا حصّہ۔ ہم لاویوں کے لئے اپنی فصل کا دسواں حصّہ بھی دیا کریں گے۔ کیوں کہ یہ لاوی لوگ تمام شہروں میں جہاں ہم کام کرتے ہیں یہ چیزیں وصول کرتے ہیں۔ 38 اور ہارون کے خاندان کا ایک کاہن لاویوں کے ساتھ ہونا چاہئے جب وہ نذرانے کا دسواں حصّہ وصول کرتا ہے۔ اور وہ لاوی ان نذرانوں کو اپنے خدا کے گھر کے گودام کے کمروں میں لائے گا۔ 39 تب بنی اسرائیلیوں اور لاویوں کو اپنے نئے مئے اور تیل کے نذرانوں کو لانا چاہئے۔ یہ تمام چیزیں خدا کے گھر کے گودام کے کمروں میں رکھی جائیں گی۔ خدا کے گھر میں ہر روز کام آنے والی چیزوں کو ان گودام کے کمروں میں رکھی جائیں گی۔ اور وہاں مقدس جگہ کے عام استعمال کی برتنیں ہونگے۔ 40 اور خدمت کا کام انجام دینے والے کاہن ، دربان اور گلوکار بھی وہیں ہونگے۔ ”

اور ہم سب لوگ وعدہ کرتے ہیں کہ خدا کے گھر کو نظر انداز نہیں کریں گے۔”

نئے لوگوں کی یروشلم میں آمد

11 اب بنی اسرائیلی کے قائدین یروشلم میں بس گئے۔اسرائیل کے باقی لوگوں نے یہ طئے کرنے کے لئے قرعہ ڈا لا کہ وہ دسواں آدمی کون ہو گا جو یروشلم کے مقدس شہر میں رہے گا۔اور ان لوگو ں میں دوسرے نو ( ۹ ) لوگ اپنے اپنے شہروں میں رہیں گے۔ اور ان لوگو ں نے ان سارے آدمیو ں کا شکریہ ادا کیا جنہو ں نے یروشلم میں رہنے کی خواہش پیش کی۔

یہاں دوسرے صوبوں کے قائدین تھے جو یروشلم میں بس گئے تھے لیکن یہودا ہ کے شہرو ں میں ،ان لوگوں میں سے سبھی نے اپنے اپنے قصبو ں میں اپنے مال و دولت پر گذر بسر کئے۔ اسرائیل کے رہنے وا لے تھے : کا ہن ، لاوی ،خدا کے گھر کے ملازم، اور سلیمان کے ملازموں کی نسلیں۔ اور یہودا ہ اور بنیمین کے خاندانوں کے کچھ لوگ یروشلم میں رہے۔

وہ سب تھے:

عزیّاہ کا بیٹا عنایاہ ( عزیّاہ زکریاہ کا بیٹا تھا ، جو کہ امریاہ کا بیٹا تھا اور جو کہ سفطیاہ کا بیٹا تھا، جو کہ مہلل ایل کا بیٹا تھا ، جو کہ فارس کی نسل سے تھا۔) اور معسیاہ بازُوک کا بیٹا (بازُوک کل حو زہ کا بیٹا تھا جو کہ حزایاہ کا بیٹا تھا جو کہ عدایاہ کا بیٹا تھا ، جو کہ یُو یریب کا بیٹا تھا ، جو کہ زکریاہ کا بیٹا تھا جو سیلونی کی نسل سے تھا۔) فارص کی نسل جو کہ یروشلم میں رہ رہی تھی ان کی تعداد ۴۶۸ تھی۔ وہ سب بہادر آدمی تھے۔

اور یہ سب بنیمین کے خاندان :

مسّلام کا بیٹا سّلو ( مُسّلام یو ئید کا بیٹا تھا جو کہ فِدایاہ کا بیٹا تھا جو کہ قولایاہ کا بیٹا تھا جو کہ معسیاہ کا بیٹا تھا۔ اور معسیاہ ایتی ایل کا بیٹا تھا ، جو کہ یسعیاہ کا بیٹا تھا۔) جو لوگ یسعیاہ کے ساتھ چلے وہ جبّی اور سلّی تھے سب ملا کر وہ ۹۲۸ آدمی تھے۔ اور یو ئیل زکری کا بیٹا اُن کا عہدیدار تھا اور ہسّنوہ کا بیٹا یہودا ہ شہر یروشلم کا دوسرا حاکم تھا۔

10 کاہن لوگ جو يروشلم چلے گئےتھے:

یُویریب کا بیٹا ید عیاہ ، یاکین ، 11 اور خلقیاہ کا بیٹا شِرایاہ( خلقاہ مُسّلام کا بیٹا تھا جو کہ صدوق کا بیٹا تھا اور وہ مرایوت کا بیٹا تھا اور وہ اخیطوب کا بیٹا تھا جو خدا کے گھر کا نگراں کا ر تھا۔) 12 اور وہاں انکے بھا ئیوں کے ۸۲۲ آدمی تھے جو خدا کے گھر کے لئے کام کر رہے تھے اور یروحام کا بیٹا عدایاہ ( یروحام فِلکیاہ کا بیٹا تھا جو کہ امضی کا بیٹا تھا ، جو کہ زکریاہ کا بیٹا تھا۔ جو کہ فشحُور کا بیٹا تھا ، جو کہ ملکیاہ کا بیٹا تھا ) ، 13 اور۲۴۲ آدمی ملکیاکے بھا ئی تھے( یہ آدمی ان کے خاندان کے قائدین تھے۔)امشی عزرایل کا بیٹا تھا۔ (عزرایل اخسنی کا بیٹا جو مسیلموت کا بیٹا ، اور وہ اِمّیر کا بیٹا تھا )، 14 اور اِمّیر کے ۱۲۸ ساتھی تھے۔ وہ سب آدمی بہادر تھے انکا افسر زبدی ایل ہجدولیم کا بیٹا تھا۔

15 لا وی لوگ جو يروشلم چلے گئے تھے :

حُسوب کا بیٹا سمعیاہ تھا۔ ( حُسوب عزریقاب کا بیٹا تھا ،عزریقاب حسبیاہ کا بیٹا تھا اور وہ بُنّی کا بیٹا تھا۔) 16 سبّتی اور یُو زباد ( یہ دو آدمی لا ویوں کے قائدین تھے ) یہ لوگ خدا کے گھر کے با ہر کے نگراں کار تھے۔ 17 متنیاہ ( متنیاہ میکاہ کا بیٹا تھا جو کہ زبدی کا بیٹا تھا جو کہ آسف کا بیٹا تھا۔آسف گلوکاروں کی جماعت کا ہدایت کار تھا۔آسف حمد کے ترانے اور عبادت کے گانے میں لوگوں کی رہنما ئی کر تا تھا۔ بقبُو قیاہ ( بقبُوقیاہ اس کے بھا ئیوں پر دوسرا نگراں کا رتھا۔) اور سمّوع کا بیٹا عبدا تھا ( سمّوع جلال کا بیٹا تھا جو یدوتون کا بیٹا تھا۔) 18 اس طرح یروشلم کے شہر میں ۲۴۸ لا وی تھے۔

19 دربان لوگ جو کہ يروشلم چلے گئے تھے:

عقُوب، طلُمون اور ان کے ۱۷۲ بھا ئی تھے جو شہر کے پھا ٹک کی نگرانی کر تے تھے۔

20 اور کا ہن و لا وی اسرائیل کے باقی لوگوں کے ساتھ اسرائیل کے شہروں میں رہے۔ان میں سے ہر ایک اپنے باپ داداؤں کی زمین میں رہے۔ 21 خدا کے گھر میں خدمت کرنے وا لے لوگ عوفل ،ضیحا اور جِسفا میں رہے وہ خدا کے گھر کے ملازموں کے نگراں کا ر تھے۔

22 یروشلم میں لا وی لوگوں پر جو افسر تھا وہ عُزّی تھا۔عُزّی بانی کا بیٹا تھا۔( بانی حسبیاہ کا بیٹا تھا اور وہ متنیاہ کا بیٹا تھا اور متنیاہ میکاہ کا بیٹا تھا ) گلو کار جو آسف کی نسلیں تھیں خدا کے ہیکل کے خدمت کے کام کا نگراں کا ر تھا۔ 23 گلوکاروں سے متعلق بادشا ہ کا حکم تھا اور گلوکاروں کے لئے ہر روز کی ضرورت کے مطابق کام مقّرر تھا۔ 24 وہ آدمی جو بادشا ہ کے لوگوں کو متعلقہ معاملات میں مشورہ دیا کرتا تھا وہ تھا فتیحاہ ( فتیحاہ مشیزبیل کا بیٹا تھا جو زارح کی نسلوں سے تھے زارح یہودا ہ کا بیٹا تھا۔)

25 یہودا ہ کے لوگ ان قصبوں میں رہتے تھے : قریت اربع اور اس کے اطراف کے چھوٹے قصبات ، دیبون اور اس کے اطراف کے قصبات میں یقبضی ایل اور اس کے اطراف کے قصبات میں ، 26 یشوع میں ، مولادہ میں ، بیت فلط میں ، 27 حصر سوحال میں ، بیر سبع میں اور اس کے اطراف میں قصبات میں ، 28 اور صقلاج میں ، مقُوناہ میں اور اس کے اطراف کے قصبات میں ، 29 عین میں رِمّون میں ، صار عیاہ میں اور یار موت میں ، 30 اور زانواح میں اور عدُلاّم اور اسکے اطراف چھوٹے قصبات میں ، لکیس اور اس کے اطراف کھیتوں میں،عزیقہ اور اس کے اطراف چھوٹے قصبات میں۔ اور وہ لوگ بیر سبع سے لے کر ہنوم کی وادی تک خیمہ زن ہو ئے۔بنیمین کے خاندان جو کہ جبع کے تھے :

31 مِکماس، عیّاہ ، بیت ایل اور اس کے اطراف چھو ٹے قصبات میں ، 32 عنتوت میں نُوب اور عنینیاہ میں ، 33 حا صُور میں رامہ اور جِتّیم میں ، 34 حا دید میں ضبو عیم میں اور نبلّاط میں ، 35 لُود اور اُونو میں اور کاریگروں کی وادی میں رہے۔ 36 اور لاوی ، یہودا ہ کے فریقین بنیمین کی زمین میں چلے گئے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International