Beginning
سلیمان کا ہیکل اور محل بنانے کا منصوبہ
2 سلیمان نے خدا کے نام کی تعظیم کے لئے ایک خدا کا گھر اور اپنے لئے ایک محل بنانے کا ارادہ کیا۔ 2 سلیمان نے چیزیں لینے کے لئے ۰۰۰,۷ آدمیوں کو چُنا اور پہاڑی ملک میں پتھّر کھودنے کیلئے ۰۰۰,۸۰ آدمیو ں کو چُنا اور اس نے ۶۰۰, ۳ آدمیوں کو مزدوروں کی نگرانی کیلئے چُنا۔
3 پھر سلیمان نے حیرام کو پیغام بھیجا۔حیرام صور شہر کا بادشا ہ تھا۔ سلیمان نے پیغام دیا تھا ،
“مجھے ویسی ہی مدد دو جیسی تم نے میرے باپ داؤد کو مدد دی تھی۔ تم نے بلوط کے درختوں سے اس کی لکڑی بھیجی تھی جس سے وہ اپنے رہنے کیلئے محل بنا سکے تھے۔ 4 میں خداوند اپنے خدا کے نام کی تعظیم کرنے کے لئے ایک گھر بناؤں گا۔میں یہ گھر خداوند ہمارے خدا کا بخور جلانے کے لئے ، مقدس روٹی کے نذر کے لئے ، خداوند کے سامنے ہر روز صبح وشام جلانے کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ، سبت کے روز نئے چاند کی تقریب پر عمل پیراں ہو نے کے لئے خداوند اپنے خدا کو وقف کرو ں گا۔اسرائیل نے ہمیشہ یہ کر نے کا حکم دیا ہے۔
5 “میں جو ہیکل بنا ؤں گا وہ عظیم ہو گا کیوں کہ ہمارا خدا سب دیوتاؤں سے بڑا ہے۔ 6 لیکن کو ئی بھی آدمی حقیقت میں ہمارے خدا کے لئے عمارت نہیں بنا سکتا۔ یہاں تک کہ جنّت بھی اسے اپنے اندر سمانے کے قابل نہ ہو گی۔ میں اس کے آگے بخور جلانے کی ایک جگہ بنانے کے سوائے اس کا گھر بنانے کے لا ئق نہیں ہوں۔
7 “اب میرے پاس چاندی ، کانسے اور لوہے کے کام کرنے میں ترتیب یافتہ ایک آدمی کو بھیجو ا س آدمی کو اس کا علم ہو نا چا ہئے کہ بیگنی، لال اور نیلے کپڑے کا استعمال کیسے کیا جا تا ہے اور نقاشی میں تربیت یافتہ ہو۔ اس آدمی کو یہاں یہودا ہ اور یروشلم میں میرے ہنر مند ماہر کاریگروں کے ساتھ کام کرنا ہو گا جسے میرے باپ داؤد نے چُنا تھا۔ 8 میرے پاس ملک لبنان سے دیودار ، چیڑ اور صندل کی لکڑیاں بھی بھیجو۔ میں جانتا ہوں کہ تمہا رے خادم لبنان کے پیڑوں کو کاٹنے میں ماہر ہیں۔میرے خادم تمہا رے خادموں کی مدد کریں گے۔ 9 “کیوں کہ مجھے زیادہ تعداد میں عمارتی لکڑی چا ہئے۔ جو گھر میں بنوانے جا رہا ہوں وہ بڑا اور عظیم الشان ہو گا۔ 10 میں نے ایک لا کھ پچیس ہزار بوشل گیہوں کھانے کے لئے ، ۱۲۵۰۰۰ بوشل جو ، ۱۱۵۰۰۰ گیلن مئے اور ۰۰۰, ۱۱۵ گیلن تیل تمہا رے ان خادموں کے لئے دیا ہے جو عمارت کی لکڑی کے لئے درختوں کو کاٹتے ہیں۔”
11 تب صور کے بادشاہ حیرام نے سلیمان کو جواب دیا کہ اس نے سلیمان کو ایک خط بھیجا خط میں یہ کہا گیا،
“سُلیمان ! خداوند اپنے لوگوں سے محبت کرتا ہے اس وجہ سے اس نے تم کو انکا بادشاہ چُنا۔ ” 12 حیرام نے یہ بھی کہا ، “خداوند اسرائیل کے خدا کی تمجید کرو جس نے زمین اور آسمان بنایا۔ اس نے بادشا ہ داؤد کو عقلمند بیٹا دیا۔ سلیمان تمہیں عقل اور سمجھ ہے تم ایک گھر خداوند کے لئے بنارہے ہو تم اپنے لئے بھی ایک شاہی محل بنا رہے ہو۔ 13 میں تمہا رے پاس ایک تربیت یافتہ کاریگر بھیجوں گا۔اسے مختلف طرح کی بہت سی فَنی چیزوں سے واقفیت ہے اس کا نام حورام ابی ہے۔ 14 اس کی ماں دان کے خاندانی گروہ کی تھی۔ اور اس کا باپ صور شہر کا تھا۔ حورام ابی ، سونے ، چاندی ، کانسہ ، لو ہا ، پتھر اور لکڑی کے کام میں تربیت یافتہ ہے۔ حورا م ابی بینگنی ، نیلے اور لال کپڑوں اور قیمتی ململ کے کام میں بھی ماہر ہے۔ حورام ابی نقّاشی کے کام میں بھی ماہر ہے۔ ہر ایک منصوبہ جسے تم سمجھا ؤ گے سمجھنے میں ماہر ہے وہ تمہا رے ماہر کاریگروں کی مدد کرے گا۔
15 “ تم نے گیہوں ، جو ، تیل اور مئے دینے کیلئے وعدہ کیا تھا براہ مہربانی اسے میرے خادموں کے پاس بھیج دو۔ 16 اور ہم لوگ ملک لبنان سے لکڑی کا ٹیں گے ہم لوگ اتنی لکڑی کاٹیں گے جتنی تمہیں ضرورت ہے۔ ہم لوگ سمندر میں لکڑی کے لٹھوں کے بیڑے کا استعمال یا فا شہر تک لکڑی پہنچا نے کے لئے کریں گے۔ پھر تم لکڑی کو یروشلم لے جا سکتے ہو۔”
17 تب سلیمان نے اسرائیل میں رہنے و الے تمام اجنبی لوگوں کی گنتی کروائی۔ یہ ا س وقت کے بعد ہوا تھا۔جس وقت داؤد نے لوگوں کو گنا تھا۔ داؤد سلیمان کا با پ تھا۔انہیں ۶۰۰, ۱۵۳ اجنبی لوگ ملک میں ملے۔ 18 سلیمان نے ۰۰۰, ۷۰ اجنبی لوگو ں کو چیزیں دینے کیلئے چُنا۔سلیمان نے ۰۰۰, ۸۰ اجنبی لوگوں کو پہاڑوں میں پتھر کاٹنے کے لئے چُنا۔ اور سلیمان ۳۶۰۰ اجنبی لوگو ں کو کام کرنے وا لے لوگو ں کی نگرانی کے لئے چُنا۔
سلیمان کا ہیکل کی تعمیر کرنا
3 سلیمان نے خداوند کی ہیکل یروشلم میں موریا پہاڑ پر بنانا شروع کیا۔ موریا پہاڑ وہ جگہ ہے جہاں خدا وند سلیمان کے باپ داؤد کے سامنے ظاہر ہوا تھا۔سلیمان نے اسی جگہ پر ہیکل بنا یا جسے داؤد تیار کر چکا تھا یہ جگہ ارنون یبوسی کی کھلیان کے بیچ میں تھی۔ 2 سلیمان نے اسرائیل میں اپنی حکومت کے چوتھے سال کے دوسرے مہینے میں ہیکل بنانا شروع کیا۔
3 سلیمان نے خداوند کی ہیکل کی بُنیاد کی پیمائش کے لئے جس ناپ کا استعمال کیا وہ یہ ہے : بُنیاد ۶۰ کیو بٹ طویل اور ۲۰ کیو بٹ چوڑا۔سلیمان نے پُرانے کیوبٹ کے پیمائش کا ہی استعمال اس وقت کیا جب اس نے خدا کی ہیکل کو ناپا۔ 4 گھر کے سامنے کا پیش دہلیز ۲۰ کیو بٹ طویل اور ۲۰ کیوبٹ اونچا تھا سلیمان نے پیش دہلیز کے اندرونی حصّے کو خالص سونے سے مڑھوا یا۔ 5 سلیمان نے بڑے کمروں کی دیوار پر صنوبر کی لکڑی سے بنے چوکور تختے رکھے تب اس نے صنوبر کے تختوں کو خالص سونے سے مڑھا اور اس کو کھجور کے درخت کی تصویروں اور زنجیروں سے سجا یا۔ 6 سلیمان نے ہیکل کی خوبصورتی کے لئے اس میں قیمتی پتھّر لگوائے۔سلیمان نے جس سونے کا استعمال کیا وہ پروائم [a] کا تھا۔ 7 سلیمان نے ہیکل کی عمارت کے اندرونی حصّہ کو سونے سے مڑھا۔سلیمان نے چھت کی کڑیاں ، چو کھٹوں، دیواروں اور دروازوں پر سونا مڑھوا یا۔ سلیمان نے دیواروں پر کرو بی فرشتوں کی تصویر کھد وائی۔
8 تب سلیمان نے مقدس ترین جگہ بنوا ئی۔ مقدس جگہ کی لمبائی ۲۰ کیوبٹ اور چوڑا ئی ۲۰ کیوبٹ تھی۔ یہ چوڑا ئی ہیکل کی چوڑا ئی کے برا بر تھی۔ سلیمان مقدس ترین جگہ کی دیواروں پر سونا مڑھوا یا۔ سونے کا وزن تقریباً ۲۳ ٹن تھا۔ 9 سونے کے کیلوں کا وزن ۴/ ۱۱ پاؤنڈ تھا۔ سلیمان نے اوپر کے کمروں کو سونے سے مڑھ دیا۔ 10 سلیما ن نے دوکروبی فرشتے مقدّس ترین جگہ پر رکھنے کے لئے بنا ئے۔کاریگروں نے کروبی فرشتوں کا مجسمہ بنایا اور انہیں سونے سے مڑھ دیا۔ 11 کروبی فرشتے کا ہر ایک پَر پانچ ہاتھ لمبا پَروں کی پو ری لمبا ئی بیس ہاتھ تھی۔ پہلے کروبی فرشتے کا ایک پَر کمرے کی ایک دیوار کو چھُوتا تھا دوسرا پَر دوسرے کروبی فرشتے کے پَر کو چھو تا تھا۔ 12 دوسرے کروبی فرشتے کا دوسرا پَر کمرے کے دوسری طرف کی دوسری دیوار کو چھوتا تھا۔ 13 کروبی فرشتے کے پَر بیس ہاتھ جگہ میں پھیلے ہو ئے تھے۔کروبی فرشتے اپنے پیرو ں پر اپنے چہرے کا رُخ مقدّس جگہ کی طرف کر کے کھڑے تھے۔
14 اس نے نیلے ، بینگنی ، لال اور قیمتی کپڑے اور قیمتی سوتی کپڑوں سے پردے بنوا ئے۔ پردوں پر کروبی فرشتوں کی تصویریں بنوا ئی گئیں۔ 15 سلیمان نے ہیکل کے سامنے دو ستون کھڑےکئے۔ستون ۳۵ ہا تھ اونچا تھا۔ ہر ایک ستون بالا ئی حصہ ۵کیوبٹ چوڑا تھا۔ 16 سلیمان نے زنجیروں کا ہار بنایا۔ا سنے زنجیروں کو ستون کے بالا ئی حصہ پر رکھا سلیمان نے ۱۰۰ انار بنوا ئے اور انہیں زنجیروں پر لٹکایا۔ 17 تب سلیمان نے ہیکل کے سامنے ستون کھڑا کیا۔ایک ستون داہنی جانب تھا دوسرا ستون بائیں جانب تھا۔سلیمان نے داہنی جانب کے ستون کا نام “ یا کین ” اور بائیں جانب کے ستون کا نام “ بوعز ” رکھا۔
ہیکل کے لئے فرنیچر
4 سُلیمان نے قربان گا ہ بنانے کے لئے کانسے کا استعمال کیا۔ کانسے کی قربان گا ہ ۲۰ کیوبٹ لمبی اور ۲۰ کیوبٹ چوڑی اور ۱۰ کیو بٹ اونچی تھی۔ 2 تب سلیمان نے پگھلے ہو ئے کانسے کو ایک بڑا حوض بنانے میں استعمال کیا۔ بڑا حوض گول تھا اور ایک سرے سے دوسرے سرے تک اس کی پیمائش ۱۰ کیوبٹ تھی اور یہ ۵ کیوبٹ اونچا اور اس کی محیط ( گھیرا ) کی پیمائش ۳۰ کیوبٹ تھی۔ 3 بڑے کانسے کے بڑے تالاب کے کنارے ، نیچے اور اس کے چاروں طرف بیلوں کی مورتی بنائی گئی تھی بیلوں کی دوقطاریں تھیں جسے حوض کو ڈھالتے وقت ڈھالی گئی تھیں جو ۱۰ کیوبٹ لمبی تھی۔ 4 وہ کانسے کا بڑا تا لاب ۱۲ بیلوں کے مجسمہ کے اوپر تھا۔۳ بیلوں کا رُخ شمال کی جانب ۳ بیلوں کا رُخ مغرب کی جانب ، ۳ بیلوں کا رُ خ جنوب کے جانب اور ۳بیلوں کا رُخ مشرق کی جانب تھا۔ وہ بڑا تالاب ان بیلوں کے اوپر تھا۔ سبھی بیلوں کے پچھلے حصّے کا رُخ اندر کی جانب تھا۔ 5 کانسے کا تالاب ۳ انچ مو ٹا تھا اس کا کنارہ پیالے کے کنارے کے مانند تھا۔بڑے تالاب کا سِرا کھلی ہو ئی لی لی ( کنول ) کی طرح تھا اس میں ۵۰۰, ۱۷ گیلن کی گنجائش تھی۔ 6 سلیمان نے دس سلفچیاں بنائیں اس نے پانچ سلفچی کو کانسے کے تالاب کی داہنی جانب رکھا اور سلیمان نے پانچ سلفچی کو کانسے کے تالاب کے بائیں جانب رکھا۔ ان دس سلفچیوں کا استعمال جلانے کی قربانی کے لئے پیش کی جانے وا لی چیزوں کو دھونے کے لئے ہو تا تھا۔لیکن بڑے تالاب کا استعمال قربانی پیش کرنے کے پہلے کاہنوں کے نہانے کے لئے ہو تا تھا۔ 7 سلیمان نے اس کے منصوبہ کے مطابق سونے کے دس شمعدان بنوا ئے اور ان کو ہیکل میں رکھ دیا۔پانچ داہنی طرف اور پانچ بائیں طرف۔ 8 سلیمان نے دس میزیں بنوائیں اور انہیں ہیکل میں رکھا۔ہیکل میں پانچ میزیں دائیں اور پانچ بائیں۔سلیمان نے ۱۰۰ سلفچیاں بنوا نے کے لئے سونے کا استعمال کیا۔ 9 سلیمان نے کاہنوں کے لئے آنگن بڑا آنگن اور آنگن کے لئے دروازے بنا ئے۔ اور اس نے دروازے کو کانسے سے مڑھا۔ 10 تب اس نے بڑے کانسے کے تالاب کو ہیکل کے داہنی جانب جنوب مشرقی سمت میں رکھا۔ 11 حورام نے برتن ، بیلچے اور سلفچیاں بنائے۔تب حورام نے ہیکل میں سلیمان کے لئے اپنے کام کے حصے کو ختم کیا۔ 12 حورام نے دو ستون بنائے اور دونوں ستونوں کے بالا ئی حصّے میں دوبڑے کٹورے بنائے۔ حورام نے ستونوں کی چوٹی پر کے کٹورو ں کو ڈھکنے کے لئے دوسجاوٹی جال بنا ئے۔ 13 حورام نے ۴۰۰ انار دو جا لوں کی سجاوٹ کے لئے بنا ئے۔اناروں کی دو قطاریں تھیں۔دونوں ستونوں کے بالا ئی حصہ کے کٹورے جال سے ڈھکے ہو ئے تھے۔ 14 حورام نے کٹورادان بنا ئے اور کٹورو ں کو ان کے اوپر بنایا۔ 15 حورام نے بڑا تالاب بنایا اور تالاب کے نیچے ۱۲ بیل بنائے۔ 16 حورام نے برتن ، بیلچے ، کانٹے اور تمام چیزیں سلیمان کے لئے خداوند کے گھر کے لئے بنائیں۔ یہ چیزیں قلعی کی ہو ئی کانسے کی تھیں۔ 17 بادشا ہ سلیمان نے پہلے اُن چیزوں کو مٹی کے سانچے میں ڈھالا یہ سانچے سکات اور صریدا شہروں کے درمیان یردن کی وادی میں بنے تھے۔ 18 سلیمان نے یہ اتنی زیادہ تعداد میں بنا ئے تھے کہ کسی آدمی نے استعمال میں لا ئے گئے کانسے کو تولنے کی کوشش نہیں کی۔ 19 سلیمان نے ہیکل کے لئے بھی بہت سی چیزیں بنائیں۔ سلیمان نےسنہری قربانگا ہ بنا ئی۔ اس نے وہ میزیں بنا ئیں جن پر حاضری کی روٹیاں رکھی جا تی تھیں۔ 20 سلیمان نے شمعدان اور شمعوں کو خالص سونے سے بنوا یا۔منصوبے کے مطابق شمعوں کو مقدس جگہ کے سامنے اندر جلنا تھا۔ 21 سلیمان نے پھو لوں ، شمعوں اور چمٹوں کے بنانے کے لئے خالص سونا استعمال کیا۔ 22 سلیمان نے کفگیر ، کٹورے ، کڑھا ئیاں اور بخور دان بنانے کے لئے خالص سونے کا استعمال کیا۔ سلیمان نے ہیکل کے دروازے بنانے کے لئے اور مقدس ترین جگہ کے اندرونی دروازوں کے لئے اور اہم ہال کے دروازوں کو بنا نے کے لئے خالص سونا استعمال کیا۔
5 تب سلیمان نے خداوند کی ہیکل کے لئے سارے کام پو رے کر لئے۔اس نے ان تمام مقدس برتنوں کو لا یا جو اس کے باپ داؤد نے ہیکل کے لئے وقف کیا تھا۔سلیمان سونے چاندی کی بنی تمام چیزیں اور فرنیچر کو لا یا۔ اس نے ان تمام چیزوں کو خدا کی ہیکل کے خزانہ میں رکھا۔
مقدّس صندوق کا ہیکل میں لا یا جانا
2 سلیمان نے اسرائیل کے تمام بزرگوں اور خاندانی گروہوں کے قائدین کو ایک ساتھ یروشلم میں جمع کیا۔ (یہ آدمی اسرائیل کے خاندانی گروہوں کے قائدین تھے۔) سلیمان نے یہ اس لئے کیا کہ لا وی لوگ معاہدہ کے صندوق کو داؤد کے شہر سے لا سکیں جو صیون میں ہے۔ 3 سبھی بنی اسرائیل بادشا ہ سلیمان سے ساتویں مہینے کی تقریب پر ایک ساتھ ملے۔ یہ تقریب ساتویں مہینے میں ( ستمبر ) میں ہو ئی۔ 4 جب اسرائیل کے تمام بزرگ آگئے تب لا وی لوگوں نے معاہدہ کے صندوق کو اٹھا یا۔ 5 تب کا ہن اور لا وی لوگ معاہدہ کے صندوق کو ہیکل میں لے گئے۔ کا ہن اور لا وی لوگ خیمہٴ اجتماع اور اس میں جو مقّدس چیزیں تھیں انہیں پھر یروشلم لے آئے۔ 6 بادشا ہ سلیمان اور سبھی بنی اسرائیل معاہدہ کے صندوق کے سامنے ملے بادشا ہ سلیمان اور سبھی بنی اسرائیلیوں نے مینڈھوں اور بیلوں کی قربانی دیں۔ وہاں اتنے زیادہ مینڈھے اور بیل تھے کہ کو ئی آدمی بھی انہیں گِن نہیں سکتا تھا۔ 7 تب کا ہنوں نے خداوند کے معاہدہ کے صندوق کو اُس جگہ پر رکھا جو اس کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ وہ مقدس ترین جگہ ہیکل کے اندر تھی۔ معاہدہ کے صندوق کو کروبی فرشتوں کے پروں کے نیچے رکھا گیا۔ 8 معاہدہ کے صندو ق کی جگہ کے اوپر کروبی فرشتوں کے پَر پھیلے ہو ئے تھے۔ کروبی فرشتے معاہدہ کے صندوق کو ڈھکے ہو ئے تھے۔ اور لٹھ اس کو لے جا نے کے لئے استعمال کئے گئے تھے۔ 9 لٹّھے اتنے لمبے تھے کہ صندوق کی مقدس ترین جگہ کے سامنے سے انُ کے سِرے دیکھے جا سکتے تھے۔ لیکن کو ئی آدمی ہیکل کے باہر سے لٹھوں کو نہیں دیکھ سکتا تھا۔ لٹھّے آج بھی وہاں ہیں۔ 10 معاہدہ کے صندوق میں سوائے دو پتھر کے تختوں کے جسے موسیٰ نے صندوق کے اندر رکھا تھا کچھ اور نہ تھا۔موسیٰ نے اسے صندوق کے اندر حورب کی پہا ڑی پر رکھا تھا۔ حورب وہ جگہ تھی جہاں خدا وند نے بنی اسرائیلیوں سے معاہدہ کیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت کے بعد ہوا جب بنی اسرائیل مصر سے باہر آئے تھے۔ 11 تب وہ تمام کا ہن مقدس جگہ سے باہر آئے۔ سب کا ہنوں نے اپنے آپ کو پاک کر لیا تھا بنا توجہ دیئے ہو ئے کہ وہ کس گروپ کے ہیں۔ 12 اور تمام لا وی گلوکار قربان گا ہ کے مشرقی جانب کھڑے تھے۔ آسف کے سب گا نے وا لے گروہ ،ہیمان اور یدوتون کے گانے وا لے گروہ وہاں تھے۔ اور ان کے بیٹے اور رشتے دار بھی وہاں تھے۔ وہ گانے وا لے لا وی سفید قیمتی ململ کے لباس پہنے ہو ئے تھے۔ وہ مجیرا ، ستار اور بر بط لئے ہو ئے تھے۔ وہاں گانے وا لے لا وی لوگوں کے ساتھ ۱۲۰ کا ہن تھے۔ وہ ۱۲۰ کا ہن بگل بجارہے تھے۔ 13 وہ لوگ جو بگل بجا رہے تھے اور گا رہے تھے وہ لوگ ایک شخص کی طرح ایک ساتھ مل گئے۔ جب وہ خداوند کی حمد کر تے تھے اور اس کا شکر ادا کرتے تھے۔ بگل ، مجیرا اور دوسرے آلات موسیقی سے بلند آواز نکالتے تھے۔ انہوں نے خداوند کی حمد میں یہ گیت گایا۔
خداوند کی حمد کرو جیسا کہ وہ اچھا ہے
اس کی سچی محبت ہمیشہ جا ری رہتی ہے۔
تب خداوند کا گھر بادلو ں سے بھر گیا۔ 14 کا ہن بادلوں کی وجہ سے خدمت انجام نہ دے سکے۔ خدا کا گھرخداوند کے جلال و فضل سے معمور تھا۔
©2014 Bible League International