Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
اوّل تواریخ 7-8

اشکار کی نسلیں

اشکار کے بیٹے یہ تھے : تولع ، فوہ ، یاشوب اور سمرون جو کل ملاکر چار تھے۔

تولع کے بیٹے تھے : عزی، رفایا ، یر ایل، یحمی ، ابسام اور سموئیل۔ یہ سبھی اپنے خاند انوں کے قائدین تھے۔ ان کی خاندانی تاریخ کے مطا بق داؤد کے زمانے میں تو لعیوں بیچ ۶۰۰,۲۲لڑا کے آدمی تھے۔

عزی کا بیٹا ازراخیاہ تھا۔ ازراخیاہ کے بیٹے : میکائیل ، عبدیاہ ، یوئیل وریشیاہ کل ملا کر پانچ تھے۔ یہ سبھی اپنے خاندان کے قائدین تھے۔ ان کی خاندانی تاریخ کے مطا بق ان کے پاس ۳۶۰۰۰ سپا ہی جنگ کے لئے تیار تھے۔ ان کا بڑا خاندان تھا کیوں کہ ان کی کئی بیویاں اور بچّے تھے۔

جیسا کہ انکے رشتہ داروں کے لئے خاندانی تاریخ کے مطابق اشکار کے تمام قبیلوں میں کل ۸۷۰۰۰ سپاہی تھے۔

بنیمین کی نسلیں

بنیمین کے بیٹے یہ تھے : بالع ، بکر اور یدیعیل جو کل ملا کر تین تھے۔

بالع کے بیٹے یہ تھے : اصبون ، عزی ، عزی ایل ، یریموت اور عیری جو کل ملا کر پانچ تھے۔ وہ ان کے خاندانوں کے قائدین تھے۔ ان کی خاندانی تاریخ کے مطا بق ان کے پاس ۳۴ ۰,۲۲ سپا ہی تھے۔

بکر کے بیٹے یہ تھے : زِمیرہ ، یوآس ،الیعزر ، الیو عینی ، عمری ، یریموت، ابیاہ ، عنتوت اور علا مت یہ سب بکر کے بیٹے اپنے خاندانوں کے قائدین تھے۔ ان کی خاندانی تاریخ بتاتی ہے کہ کون ان کے خاندان کے قائدین تھے۔ اور ان کی خاندانی تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ ان کے پاس ۲۰۰,۲۰ سپا ہی تھے۔

10 یدع ایل کا بیٹا بلحان تھا۔ بلحان کے بیٹے تھے : یعوس ، بنیمین ، اہود ، کنعانہ ، ایتان ، ترشیش اور اخی سیر۔ 11 یدع ایل کے یہ سب بیٹے ان کے خاندان کے قائدین تھے۔ ان کے پاس ۲۰۰,۱۷ سپا ہی تھے جو ہمیشہ جنگ کے لئے تیار رہتے تھے۔

12 سفّیم اور حضیّم عیر کی نسلوں سے تھے۔ حشیم احیر کا بیٹا تھا۔

نفتالی کی نسلیں

13 نفتالی کے بیٹے یہ تھے : یحصی ایل ، جونی ، یصر ، اور سلوم۔

وہ سب بلحان کی نسلوں سے تھے۔

منسّی کی نسلیں

14 یہ منسی کے بیٹے تھے:

اسرائیل ارامی داشتہ کا بیٹا۔ اس نے جلعاد کے باپ مکیر کو بھی جنم دیا۔ 15 مکیر نے حفّیم اور سفّیم لوگوں کی ایک عورت سے شادی کی۔ اس کی بہن کا نام معکہ تھا۔ اس کے دوسرے بیٹے کانام صلافحاد تھا۔صلافحاد کو صرف بیٹیاں تھیں۔ 16 مکیر کی بیوی معکہ کو ایک بیٹا تھا۔معکہ نے اس کانام فرس رکھا۔فرس کے بھا ئی کانام شیرش تھا۔ شیرش کے بیٹے اولام اور رقم تھے۔

17 اولام کا بیٹا بدان تھا۔

یہ جِلعاد کی نسلیں تھیں۔ جلعاد مکیر کا بیٹا تھا۔ مکیر منسّی کا بیٹا تھا۔ 18 مکیر کی بہن ہمولکت کے بیٹے یہ تھے : اشہود، ابعیرز اور محلہ۔

19 سمیعدع کے بیٹے یہ تھے : اخیان، سکم ، لقحی اور انعام۔

افرائیم کی نسلیں

20-21 اافرائیم کا بیٹا سو تلح تھا اس کابیٹا برد تھا ، اس کا بیٹا تحت تھا ، اس کا بیٹا الیعدہ تھا ، اس کا بیٹا تحت تھا ،اس کا بیٹا زبد تھا

اور عزیر اور العاد کو جات میں رہنے وا لے لوگو ں نے مار دیا ، کیونکہ وہ وہاں ان کے مویشی اور بھیڑ کو چُرا لے گئے تھے۔ 22 ان کا باپ افرائیم ان لوگوں کے لئے کئی دنوں تک ماتم کیا اور اس کے رشتہ دار اسے دلاسہ دینے آئے۔ 23 تب پھر افرائیم نے اپنی بیوی سے مباشرت کی۔ وہ حاملہ ہو ئی اور ایک بیٹے کو جنم دیا۔ افرائیم نے اس بیٹے کا نا م بریعہ [a] رکھا کیوں کہ اس کے خاندان کے ساتھ بُرا حادثہ ہوا تھا۔ 24 افرائیم کی بیٹی شراہ تھی۔ شراہ نے نچلی اور اوپری بیت حورون اور ساتھ ہی ساتھ عزن سیرہ بنوائی۔

25 رفح افرائیم کا بیٹا تھا۔ رسف رفح کا بیٹا تھا۔ تلاح رسف کا بیٹا تھا۔ تحن تلاح کا بیٹا تھا۔ 26 لعدان تحن کا بیٹا تھا۔ عمیہود لعدان کا بیٹا تھا۔ الیسمع عمّیہو د کا بیٹا تھا۔ 27 نون الیسمع کا بیٹا تھا۔ یشوع نون کا بیٹا تھا۔

28 ان کی زمین اور سکونت گا ہیں : بیت ایل اور اس کے گاؤں ، مشرق میں نعران ، مغرب میں جزر اور اس کے گاؤں اور سکم اور ساتھ ہی ساتھ عیاہ اور اس کے گا ؤں۔ 29 منسّی کی سرحد کے ساتھ بیت شان اور اس کے گا ؤں، مجّدو اور اس کے گا ؤں، دور اور اس کے گا ؤں جہاں پر اسرائیل کے بیٹوں کی نسلیں رہتی تھیں ملے ہو ئے تھے۔

آشر کی نسلیں

30 آشر کے بیٹے یمنیاہ ، اسواہ ،اسوری اور بریعیہ تھے۔ ان کی بہن کانام سرح تھا۔

31 بریعہ کے بیٹے حبر اور ملکی ایل تھے۔ ملکی ایل بر زاویت کا باپ تھا۔

32 حیر یفلیط، شو مر ، خوتام اور ان کی بہن سوع کا باپ تھا۔

33 یفلیط کے بیٹے فاساک ، بمہال اور عسوات تھے۔ یہ سب یفلیط کے بیٹے تھے۔

34 شومر کے بیٹے اخی ، روہجہ ، یخبتہ اور ارام تھے۔

35 شومر کے بھا ئی ہیلم کے بیٹے صوفح ، امنع سلس اور عمل تھے۔

36 صوفح کے بیٹے سوح ، حرنفر ، سو عل ، بیری ، امراہ ، 37 بصر ، ہو د، شمّا، سلسہ ، اتران اوربیرا تھے۔

38 یتر کے بیٹے یفنہ فسفاہ ، اور آرا تھے۔

39 علہ کے بیٹے ارخ ،حنی ایل ، رضیاہ تھے۔

40 آشر کے یہ سب بیٹے اپنے خاندانوں کے بہترین آدمی اور نمایا قائدین تھے۔ان کی خاندانی تاریخ کے مطابق ۰۰۰,۲۶ سپاہی جنگ کے لئے تیار تھے۔

بادشا ہ ساؤل کی خاندانی تاریخ

بنیمین بالع کا باپ۔ بالع بنیمین کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔ اشیبل بنیمین کا دوسرا بیٹا تھا۔ اخرخ بنیمین کا تیسرا بیٹا تھا۔ نوحہ بنیمین کا چوتھا بیٹا تھا اور رفا بنیمین کا پانچواں بیٹا تھا۔

3-5 بالع کے بیٹے ادّار، جیرا ، ابیہود ، ابیسوع ، نعمان ، اخوع، جیرا، شفو فان اور حورام تھے۔

6-7 یہ سب اہود کی نسل تھی۔ یہ لوگ اس خاندان کے قائدین تھے جو جبع میں رہا کر تے تھے لیکن انہیں مناحت جلاوطن کر دیئے گئے تھے : نعمان ، اخیاہ ، اور جیرا۔ جیرا نے انہیں اپنے گھر وں کو چھوڑنے کیلئے مجبور کیا وہ عزا اور اخیحود کا باپ تھا۔

سحریم کو اپنی بیویوں حوسیم اور یعراہ کو طلاق دینے کے بعد موآب میں اولاد ہوئی تھی۔ 9-10 اس کی بیوی ہو دس نے اس کے لئے یوباب ، ضبیہ ، ملکام ، یعوض ، سکیاہ اور مرمہ کو جنم دیا۔ یہ سب بیٹے اپنے خاندانوں کے قائدین تھے۔ 11 حو سیم اس کے لئے ابیطوب اور الفعل کو جنم دیا۔

12-13 الفعل کے بیٹے عبر ، مشعام ، شامد بریعہ اور سمعہ تھے۔شامد نے اونو اور لُد شہروں کی تعمیر اس کے گا ؤں کے ساتھ کی۔ بریعہ اور سمعہ ایلون میں رہنے والے خاندانوں کے قائدین تھے۔ ان لوگوں نے جات میں رہنے والے لوگوں کو باہر بھگا دیا۔

14 بریعہ کے بیٹے شاشق اور یریموت ، 15 زبدیاہ عراد ، عدد ، 16 میکائیل ، اشفا، اور یوخا تھے۔ 17 الفعل کے بیٹے زبدیاہ ، مسلام ، حزقی ، حِبر۔ 18 یسمری ، یزلیاہ اور یوباب تھے۔

19 سمعی کے بیٹے یقیم ، زگری ، زبدی۔ 20 العینی ، ضلتی ، الیل ، 21 عدایاہ ، برایاہ اور ثمرات تھے۔

22 شا شق کے بیٹے تھے : اسفان ، عیبر ، الیل ، 23 عبدون ، ذکری حنان ، 24 حنانیاہ ، عیلام ، عنتوتیاہ ، 25 یفدیاہ اور فنو ایل۔

26 یروحام کے بیٹے یہ تھے : سمسری ، شحاریاہ ، عتالیاہ ، 27 یعر سیاہ ، الیا اور ذکری۔

28 یہ سب اپنی خاندانی تاریخ کے مطابق اپنے خاندان کے قائدین تھے۔ اور وہ یروشلم میں رہے۔

29 یائیل جبعون کا بانی تھا۔ وہ جبعون میں رہا۔ یا ئیل کی بیوی کا نام معکہ تھا۔ 30 اس کا سب سے بڑا بیٹا عبدون تھا۔ اس کے دوسرے بیٹے صور ،قیس، بعل ،نیر ، ناداب ، 31 جدور ، اخیو، زکر اور مقلوت تھے۔ 32 مقلوت شما کا باپ تھا۔ یہ لوگ بھی ان کے رشتے دار کے قریب یروشلم میں رہے۔

33 نیر قیس کا با پ تھا۔ قیس ساؤل کا باپ تھا اور ساؤل یونتن ، ملکی شوع ، ابینداب اور اشبعل کا باپ تھا۔

34 یونتن کا بیٹا مریبعل تھا۔ مریبعل میکاہ کا باپ تھا۔

35 میکاہ کے بیٹے فیتون ، ملک ، تاریع اور آخز تھے۔

36 آخز یہوعد ہ کا باپ تھا۔ یہو عدہ علمت ، عزماوت اور زمری کا باپ تھا۔ زمری موضا کا باپ تھا۔ 37 موضا بنعہ کا باپ تھا۔ رافعہ اس کا بیٹا تھا۔ الیعسہ رافعہ کا بیٹا تھا۔

38 اصیل کے چھ بیٹے تھے ان کے نام عزر یقام ، بوکرو ، اسمٰعیل ، سعریاہ ، عبدیاہ اور حنان تھے۔ یہ تمام اصیل کے بیٹے تھے۔

39 اصیل کے بھا ئی عشیق کے بیٹے تھے : اولام اصیل کا سب سے بڑا بیٹا ، یعوس عشیق کا دوسرا بیٹا اور الیفلط عشیق کا تیسرا بیٹا۔ 40 اولا م کے بیٹے سپا ہی تھے جو تیر اندازی میں ماہر تھا۔ ان کے کئی بیٹے اور پو تے جو کل ملا کر ۱۵۰ تھے۔

یہ تمام بنیمین کی نسلیں تھیں۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International