Beginning
رو زانہ کا نذرانہ
28 تب خداوند نے موسیٰ سے بات کی اس نے کہا ، 2 “بنی اسرا ئیلیوں کو یہ حکم دو ان سے کہو کہ وہ ٹھیک وقت پر طئے کر کے مجھے خاص نذر چڑھا ئیں۔ ان سے کہو کہ وہ اناج کی قربانی اور جلانے کی قربانی چڑھا ئیں۔ خداوندجلانے کی قربانیوں کی خوشبو کو پسند کرتا ہے۔ 3 اس تحفہ کو انہیں خداوند کو پیش کرنا چا ہئے۔ انہیں بغیر عیب وا لے ایک سال کے دو میمنے روزانہ قربانی کے طور پر پیش کرنا چا ہئے۔ یہ ایک سلسلہ وار جلانے کی قربانی ہے یہ ان لوگوں کو روزانہ پیش کرنا چا ہئے۔ 4 دو میمنوں میں سے ایک کو صبح چڑھا ؤ اور دوسرے کو شام کے وقت۔ 5 ایک لیٹر زیتون کے تیل سے ملے ہو ئے آٹھ پیالے عمدہ آ ٹے کے اناج کا نذرانہ پیش کرو۔” 6 ( انہوں نے سینا ئی پہا ڑ پر روزانہ نذر دینا شروع کر دیا۔ خداوند نے ان جلانے کی قربانیوں کی خوشبو پسند کی تھی۔ ) 7 لوگوں کو جلانے کی قربانی کے ساتھ مئے کا نذرانہ بھی چڑ ھا نا چا ہئے۔ انہیں ہر ایک میمنے کے ساتھ ایک کوارٹ مئے پیش کرنا چا ہئے۔ اس مئے کا نذرانہ کو قربانگاہ پر ڈالو اور یہ خداوند کے لئے ایک نذرانہ ہو گا۔ 8 دوسرے میمنے کو شام میں نذرانہ کے طور پر پیش کرو۔ اور اسے اس طرح پیش کرو جیسے یہ صبح میں پیش کیا گیا تھا۔ مئے کا نذرانہ بھی ضرور پیش کرنا چا ہئے یہ خداوند کے لئے ایک تحفہ، میٹھی خوشبو ہو گی۔ ”
سبت کا نذرانہ
9 “سبت کے دن ایک سال کے بغیر عیب کے دو میمنے زیتون کے تیل کے ساتھ ملے ۴ کوارٹ عمدہ آٹا اناج کے نذرانہ کے لئے اس کے پینے کے نذرانے کے ساتھ تمہیں پیش کرنا ہو گا۔ 10 یہ خاص نذرانہ ہر سبت کے دن دیاجا ئے گا۔ یہ نذرانہ روزانہ کے نذرانے کے علا وہ ہو گا۔”
ماہانہ اجلاس
11 “ہر ایک مہینے کے پہلے دن تم خداوند کو جلانے کا ندرانہ چڑھا ؤگے۔ یہ نذرانہ دو بیل ، ایک مینڈھا اور ایک سال کے سات میمنوں کا ہو گا۔ سبھی بے عیب ہوں گے۔ 12 ہر ایک بیل کے ساتھ زیتون کا تیل ملا ہوا ۶ کوارٹ عمدہ آٹا اناج کے نذرانے کے لئے پیش کرنا چا ہئے۔ ہر ایک مینڈھا کے ساتھ زیتون کا تیل ملا ہوا چار کوارٹ عمدہ آٹا اناج کے نذرانہ کے لئے پیش کرنا چا ہئے۔ 13 ہر ایک میمنے کے ساتھ زیتون کے تیل سے ملے ۲ کوارٹ عمدہ آٹے کی قربانی پیش کرو۔ یہ خداوند کے لئے میٹھی خوشبو کے ساتھ تحفہ ہو گا۔ 14 مئے کا نذرانہ میں۲ کوارٹ مئے ہر ایک بیل کے ساتھ ایک چو تھا ئی کوارٹ مئے ہر ایک مینڈھے کے ساتھ اور ایک کوارٹ مئے ہر ایک میمنے کے ساتھ پیش ہوگا۔ یہ جلانے کی قربانی ہے جو سال کے ہر ایک مہینے چڑھائی جانی چا ہئے۔ 15 روزنہ جلانے کی نذر اور مئے کی نذر کے علاوہ تمہیں ایک بکرا بھی روزانہ خداوندکو پیش کرنا چا ہئے۔ یہ بکرا گناہ کا نذرانہ ہو گا۔
فسح کی تقریب
16 “پہلے مہینے کے چودہویں دن خداوند کے اعزاز میں فسح کی تقریب ہو گی۔ 17 اس مہینے کے پندرہویں دن بے خمیری روٹی کی دعوت شروع ہو تی ہے یہ تقریب سات دن تک رہتی ہے۔ تم وہی رو ٹی کھا سکتے ہو جو بے خمیری ہو۔ 18 اس تقریب کے پہلے دن تمہیں خاص اجلاس بلانی ہو گی۔ اس دن تم کو ئی کام نہیں کر و گے۔ 19 تم خداوندکو تحفے پیش کر و گے۔ یہ جلانے کی قربانی دو بیل ، ایک مینڈھا اور ایک سال کے ۷ میمنے کی ہو گی۔ سبھی بے عیب ہو نگے۔ 20-21 ہر ایک بیل کے ساتھ زیتون کے تیل سے ملے ہو ئے ۶ کوارٹ اچھے آ ٹے ، مینڈھے کے ساتھ زیتون کے تیل سے ملے ہو ئے ۴ کوارٹ اچھے آٹے اور ہر ایک میمنے کے ساتھ دوکوارٹ زیتون کے تیل سے ملے ہو ئے عمدہ آٹے اناج کی قربانی کے طور پر پیش کرنی چا ہئے۔ 22 تمہیں ایک بکرا بھی دینا چاہئے۔وہ بکرا تمہا رے لئے گناہ کی قربانی ہو گا۔ یہ تمہا رے گناہ کو مٹا ئے گا۔ 23 تم لوگوں کو وہ قربانیاں ان قربانیوں کے علا وہ دینی چا ہئے جو تم ہر سویرے جلانے کی قربانی کے طور پر دیتے ہو۔
24 “اسی طرح تمہیں سات دن تک تحفہ پیش کرنا چا ہئے۔ یہ خداوند کے لئے خوشگوار خوشبو ہے۔ تمہیں یہ نذر جلانے کی قربانی کے علا وہ دینی چا ہئے جو تم ہر روز مئے کی قربانی کے ساتھ دیتے ہو۔
25 “تب فسح کی تقریب کے ساتویں دن تم ایک خاص اجلاس بُلا ؤ گے اور اس دن تم کو ئی کام نہیں کر وگے۔
ہفتوں کی تقریب ( پینٹی کو سٹ)
26 “پہلے پھل کی تقریب پر ، ہفتے کی تقریب پر تم خداوند کو نئی فصل سے اناج کی قربانی پیش کرو۔ اس وقت تمہیں ایک خاص اجلاس بھی مقرر کرنی چا ہئے۔ تم اس دن کو ئی کام نہیں کرو گے۔ 27 تم جلانے کی قربانی خداوند کے لئے خوشگوار خوشبو کے لئے چڑھا ؤ گے۔ تم بے عیب ۲ سانڈ ، ایک مینڈھا ، اور ایک سال کے ۷ میمنے کی قربا نی چڑھا ؤگے۔ 28 تم ہر ایک سانڈ کے ساتھ زیتون کے تیل سے ملے ہو ئے ۶ کوارٹ اچھے آ ٹے ، ہر ایک مینڈھے کے ساتھ ۴ کوارٹ ، 29 اور ہر ایک میمنے کے ساتھ ۲ کوارٹ آ ٹے کی نذر چڑھا ؤ گے۔ 30 تمہیں اپنے آ پ کے لئے کفارہ کے طور پر بکرے کی قربانی پیش کرنی چا ہئے۔ 31 تمہیں یہ نذر ہر دن کے جلانے کی قربانی اور اس کی اناج کی قربانی کے علاوہ چڑھانی چا ہئے۔ طئے کر لو کہ جانوروں میں کو ئی عیب نہ ہو اور مئے کا نذرانہ بھی جسے تم پیش کرتے ہو اس کے ساتھ ہو۔
بِگل کی تقریب
29 “ساتویں مہینے کے پہلے دن ایک خاص اجلاس ہو گی تم اس دن کو ئی کام نہیں کرو گے۔ وہ بگل بجانے کا دن ہے۔ 2 تم جلانے کی قربانی ، خوشگوار خوشبو خداوند کے لئے پیش کرو گے۔ تم بغیر عیب کا ایک سانڈ، ایک مینڈھا اور ایک سال کے سات میمنوں کی قربانی چڑھا ؤ گے۔ 3 تم چھ کوارٹ زیتون کا تیل مِلا ہوا اچھا آٹا بیل کے ساتھ اور چار کوارٹ مینڈھے کے ساتھ اور 4 سات میمنوں میں سے ہر ایک کے ساتھ دو کوارٹ آٹے کی نذر چڑھا ؤ گے۔ 5 اس کے علا وہ گناہ کی قربانی کے طور ایک بکرا اپنے آپ کے کفارے کے لئے چڑھا ؤگے۔ 6 یہ قربانی نئے چاند کی قربانی اور اس کی اناج کی قربانی کے علاوہ ہو گی۔ یہ اُصول کے مطا بق کی جانی چا ہئے۔ انہیں آ گ میں جلانا چا ہئے۔ اس کی خوشبو خداوند کو خوش کرے گی۔
کفارے کا دن
7 “ساتویں مہینے کے دسویں دن ایک خاص اجلاس ہو گی اس دن تم روزہ رکھو گے اور تم کو ئی کام نہیں کروگے۔ 8 تم جلانے کی قربانی ، خوشگوار خوشبو خداوند کے لئے پیش کروگے۔ تم بے عیب ایک سانڈ ، ایک مینڈھا اور ایک سال کے سات میمنے کی قربانی چڑھا ؤگے۔ 9 تم ہر ایک بیل کے ساتھ زیتون کے تیل سے ملے ہو ئے چھ کوارٹ آٹے ، مینڈھے کے ساتھ ۴ کوارٹ آٹے ، 10 اور ساتوں میمنوں کے ہر ایک کے ساتھ دو کوارٹ آٹے کی قربانی چڑھا ؤگے۔ 11 تم ایک بکرا بھی گناہ کی قربانی کے طور پر چڑھا ؤگے یہ کفّارہ کے دن کی گناہ کی قربانی کے علاوہ ہو گی۔ یہ دونوں قربانیاں بھی اناج اور مئے کی قربانی کے علاوہ ہوں گی۔
پناہ کی تقریب
12 “ساتویں مہینے کے پندرہویں دن ایک خاص اجلاس ہو گی تم اس دن کو ئی کام نہیں کرو گے۔ تم خداوند کے لئے سات دن تک تعطیل منا ؤ گے۔ 13 تم جلانے کی قربانی چڑھا ؤ گے یہ خداوند کے لئے راحت افزاء خوشبو ہو گی۔ تم بے عیب ۱۳ سانڈ ،۲ مینڈھے اور ایک ایک سال کے ۱۴ میمنے قربانی چڑھا ؤگے۔ 14 تم ۱۳ بیلوں میں سے ہر ایک کے ساتھ زیتون کے تیل سے ملے ہو ئے ۶ کوارٹ آٹے ، دونوں مینڈھوں میں سے ہر ایک کے ساتھ ۴ کوارٹ زیتون کا تیل ملا ہوا آٹا اور 15 چودہ میمنوں میں سے ہر ایک کے لئے ۲ کوارٹ آٹے کی قربانی چڑھا ؤگے۔ 16 تمہیں ایک بکرا بھی گناہ کی قربانی کے طور پر پیش کرنا چا ہئے۔ یہ دونوں قربانیاں روزانہ کی اناج کی قربانی اور مئے کی قربانی کے علاوہ ہونگی۔
17 “دوسرے دن تمہیں بے عیب ۱۲ سانڈ ، ۲ مینڈھے اور ایک ایک سال کے ۱۴ میمنوں کی قربانی چڑھا نی چا ہئے۔ 18 تمہیں سانڈ ، مینڈھے اور مینوں کے ساتھ کا فی مقدار میں اناج اور مئے کی قربانی بھی چڑھانی چا ہئے۔ 19 تمہیں گناہ کی قربانی کے طور پر ایک بکرے کی بھی قربانی دینی چا ہئے۔ یہ قربانیاں اناج اور مئے کی قربانی کے علا وہ ہو ں گی۔
20 “اس تعطیل کے تیسر ے دن تمہیں بے عیب ۱۱ سانڈ، ۲ مینڈھے اور ایک ایک سال کے ۱۴ بے عیب میمنوں کی قربانی چڑ ھانی چاہئے۔ 21 تمہیں بیلوں ، مینڈھوں اور میمنوں کے ساتھ کا فی مقدار میں اناج اور مئے کی قربانی بھی چڑھانی چا ہئے۔ 22 تمہیں روزانہ کے قربانی کے علاوہ گنا ہ کی قربانی کے طور پر ایک بکرے کی بھی قربانی دینی چا ہئے۔
23 “اس تعطیل کے چوتھے دن بے عیب ۱۰ سانڈ ،۲ مینڈھے اور ایک ایک سال کے ۱۴ میمنوں کی قربانی چڑھانی چا ہئے۔ 24 تمہیں بیلوں اور میمنوں کے ساتھ کا فی مقدار میں اناج اور مئے کی قربانی چڑھانی چا ہئے۔ 25 تمہیں گنا ہ کی قربانی کے طور پر ایک بکرے کی بھی قربانی دینی چا ہئے۔ یہ قربانیاں اور اناج کی قربانی اور مئے کی قربانی کے علاوہ قربانی ہو گی۔
26 “اس تعطیل کے پانچویں دن تمہیں بے عیب ۹ سانڈ ،۲ مینڈھے اور ایک ایک سال کے ۱۴ میمنے کی قربانی چڑھانی چا ہئے۔ 27 تمہیں ، بیلوں، مینڈھے اور میمنوں کے ساتھ کا فی مِقدار میں اناج اور مئے کی قربانی بھی چڑھانی چا ہئے۔ 28 تمہیں گنا ہ کی قربانی کے طور پر ایک بکرے کی قربانی بھی دینی چا ہئے۔ یہ دی ہوئی قربانی اور اناج کی قربانی اور مئے کی قربانی کے علا وہ قربانی ہو گی۔
29 “اس تعطیل کے چھٹے دن تمہیں بے عیب ۸ سانڈ ،۲ مینڈھے اور ایک ایک سال کے ۱۴ میمنے کی قربانی چڑھانی چا ہئے۔ 30 تمہیں بیلوں، مینڈھوں اور میمنوں کے ساتھ کا فی مقدار میں اناج اور مئے کی قربانی بھی چڑھانی چا ہئے۔ 31 تمہیں گنا ہ کی قربانی کے طور پر ایک بکرے کی بھی قربانی دینی چا ہئے۔ یہ دینے کی قربانی اناج کی قربانی اور مئے کی قربانی کے علا وہ نذر ہو گی۔
32 “اس تعطیل کے ساتویں دن تمہیں بے عیب ۷ سانڈ ۲ مینڈھے اور ایک ایک سال کے ۱۴ میمنے کی قربانی چڑھانی چا ہئے۔ 33 تمہیں بیلوں مینڈھے اور میمنوں کے ساتھ کا فی مقدار میں اناج اور مئے کی بھی قربانی چڑھانی چا ہئے۔ 34 تمہیں گنا ہ کی قربانی کے طور پر ایک بکرے کی بھی قربانی دینی چا ہئے یہ دونوں قربانیاں اور اناج کی قربانی اور مئے کی قربانی کے علا وہ ہوں گی۔
35 اس تعطیل کا آٹھواں دن تمہا ری خاص اجلا س کا دن ہے۔ تمہیں اس دن کو ئی کام نہیں کرنا چا ہئے۔ 36 تمہیں جلانے کی قربانی بھی چڑ ھا نی چا ہئے۔ یہ آ گ کے ساتھ دی گئی قربانی ہو گی۔ یہ خداوند کے لئے راحت افزاء خوشبو ہو گی۔ تمہیں بے عیب ایک سانڈ ایک مینڈھا اور ایک ایک سال کے ۷ میمنے قربانی کے طور پر چڑھا نا چا ہئے۔ 37 تمہیں سانڈ مینڈھا اور میمنے کے لئے کا فی مقدار میں اناج اور مئے کی بھی قربانی دینی چا ہئے۔ 38 تمہیں گنا ہ کی قربانی کے طور پر ایک بکرے کی بھی قربانی دینی چا ہئے۔ یہ دونوں قربانیاں اور اناج کی قربانی اور مئے کی قربا نی کے علا وہ ہو نی چا ہئے۔
39 “وہ خاص تعطیلا ت خداوند کے اعزاز کے لئے ہے۔ ان منتوں اور تمہا ری رضا ء کے تحفوں کے علا وہ تم جلانے کی قربانی ، ہمدردی کی قربانی ، اناج کی قربانی اور مئے کی قربانی جسے کے تم خداوند کو پیش کرتے ہو، پیش کرو ، اس کے علاوہ ان خاص دنوں کو منا ؤ۔”
40 موسیٰ نے بنی اسرا ئیلیوں سے اُن تمام باتوں کو کہا جو خداوند نے اس کو حکم دیا تھا۔
خاص وعدے
30 موسیٰ نے تمام اسرا ئیلی خاندانی گروہوں کے قائدین سے باتیں کیں۔ موسیٰ نے خداوند کے ان احکاما ت کے بارے میں ان سے کہا :
2 “اگر کو ئی آدمی خدا سے خاص وعدہ کرتا ہے یا وہ آدمی خدا کو کو ئی خاص چیز پیش کرنے کا وعدہ کرتا ہے تو اسے ویسا کرنے میں ناکام نہیں ہو نا چا ہئے۔ بلکہ اس آدمی کو اس کئے ہو ئے وعدے کو پو را کرنا چا ہئے۔
3 ہو سکتا ہے کہ ایک نو جوان لڑکی اپنے باپ کے گھر میں رہتی ہو ئی کچھ خاص چیز خداوند کو نذر کرنے کا وعدہ کر تی ہے یا ہو سکتا ہے کچھ نہیں کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔ 4 اور اگر اس کا باپ اس وعدہ یا ممانعت کے بارے میں جسے کہ اس نے خود اپنے لئے کی ہے سنتا ہے اور خاموش رہ جا تا ہے تو اس نو جوان لڑ کی کو اس وعدہ کو ضرور پو را کرنا چا ہئے جنکا کہ اس نے خود سے ہی فیصلہ کیا ہے۔ 5 لیکن اگر اس کا باپ اس کے کئے گئے وعدہ یا مما نعت کے بارے میں سن کر اسے قبول نہیں کرتا تو اس نوجوان لڑکی کو وہ وعدہ پو را نہیں کر نا ہے کیونکہ اسکے باپ نے اسے رو کا۔ خداوند اسے معاف کریگا۔
6 “ہو سکتا ہے کو ئی عورت اپنی شا دی سے پہلے خداوند کو کچھ دینے کا کو ئی خاص وعدہ کرتی ہے اور بعد میں ا سکی شادی ہو جا تی ہے۔ 7 اور اگر اس کا شوہر کئے ہو ئے وعدہ یا ممانعت کے متعلق سُنتا ہے اور خاموشی اختیار کر تا ہے تو اس عورت کو اپنے کئے گئے وعدہ کو پو را کرنا چا ہئے۔ 8 لیکن اگر اس کے شوہر اس وعدہ یا ممانعت کے با رے میں سُنتا ہے اور اسے قبول نہیں کرتا تو عورت کو اپنے کئے گئے وعدہ کو پو را نہیں کرنا پڑیگا۔ اس کے شوہر نے اس کا وعدہ توڑ دیا اور اس نے اس کی کہی ہو ئی بات کو پو را نہیں کرنے دیا۔ خداوند اسے معاف کرے گا۔
9 “کو ئی بیوہ یا طلاق شدہ عورت خاص وعدہ کرتی ہے اگر وہ ایسا کرتی ہے تو اسے بالکل اپنے وعدہ کے مطا بق کرنا چا ہئے۔
10 ایک شادی شدہ عورت خداوند کو کچھ چڑھانے کا وعدہ کر سکتی ہے یا ممانعت سے اپنے آپ پر پا بندی عا ئد کر سکتی ہے۔ 11 اگر اس کا شوہر اس کے کئے گئے وعدہ کے متعلق سنتا ہے اور اسے اس کے وعدہ کو پو را کرنے دیتا ہے تو اسے بالکل اپنے کئے گئے وعدہ کو پو را کرنا چا ہئے۔ 12 لیکن اگر اس کا شوہر اس کے کئے گئے وعدہ کے بارے میں سنتا ہے اور اس کا وعدہ پو را کرنے سے انکار کرتا ہے تو اسے اپنے کئے گئے وعدہ کو پو را نہیں کرنا پڑے گا۔ اس پر کو ئی ذمّہ داری نہیں ہو گی کہ اس نے کیا وعدہ کیا تھا۔ اس کا شوہر اس وعدہ کو رد کرسکتا ہے اگر اس کا شوہر وعدہ کو رد کرتا ہے تو خداوند اسے معاف کرے گا۔ 13 ایک شادی شدہ عورت خداوند کو کچھ چڑھانے کا وعدہ کر سکتی ہے یا ممانعت سے اپنے آپ پر پا بندی عا ئد کر سکتی ہے۔ یا وہ خدا کو کو ئی خاص وعدہ کر سکتی ہے۔ اس کا شوہر چا ہے تو اس وعدہ کو پو را کرنے کی اجازت دے سکتا ہے یا وہ اسے مسترد کر سکتا ہے۔ 14 شوہر اپنی بیوی کو کیسے اپنا وعدہ پو را کرنے دیگا ؟ اگر وہ کئے گئے وعدہ کے بارے میں سنتا ہے اور نہیں روکتا ہے تو عورت کو اپنے کئے گئے وعدہ کے مطا بق کام کو پورا کرنا چا ہئے۔ 15 لیکن اگر شوہر کئے گئے وعدہ کے بارے میں سنتا ہے اور انہیں روکتا ہے تو اسکے وعدہ کوتوڑ نے کی جواب دہی شوہر پر ہو گی۔”
16 یہی حکم ہے جسے خداوند نے موسیٰ کو دیا ہے۔ یہ حکم ایک آدمی اور اس کی بیوی کے بارے میں ہے ، اور ایک باپ اور اس کی اُس بیٹی کے متعلق ہے جو اپنی جوانی میں ہو اور اپنے باپ کے گھر میں رہ رہی ہو۔
©2014 Bible League International