Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
گنتی 1-2

بنی اسرائیلیوں کی مردم شماری

خدا وند نے موسیٰ سے خیمہٴ اجتماع میں بات کی یہ سینائی کے صحرا میں ہوئی۔ یہ بات بنی اسرائیلیوں کے ساتھ مصر چھوڑنے کے بعد دُوسرے سال کے دُوسرے مہینے کے پہلے دن کی تھی۔ خدا وند نے موسیٰ سے کہا : “سبھی بنی اسرائیلیوں کو گِنو ہر ایک آدمی کی فہرست اس کے خاندان اور اس کے خاندانی گروہ کے ساتھ بنا ؤ۔ تم اور ہا رون اسرائیل کے تمام مردوں کو گِنو گے جن کی عمر بیس سال سے زیادہ ہے۔( یہ وہ ہیں جو اسرائیل کی فو ج میں خدمت کر تے ہیں ) ان کی فہرست ان کے گروہ کے مطا بق بنا ؤ۔ ہر ایک خاندانی گروہ سے ایک آدمی تمہا ری مدد کرے گا۔ یہ آدمی اپنے خاندانی گروہ کا قا ئد ہو گا۔ تمہا رے ساتھ رہنے اور تمہا ری مدد کر نے وا لے آدمیوں کے نام یہ ہیں :

رُوبن کے خاندانی گروہ سے الیصور شدیور کا بیٹا۔

شمعون کے خاندانی گروہ سے صُوری شدّی کا بیٹا سلُومی ایل۔

یہوداہ کے خاندانی گروہ سے عمّیندا ب کا بیٹا نحسون۔

اِشکار کے خاندانی گروہ سے ضُغر کا بیٹا نتنی ایل۔

زبولون کے خاندانی گروہ سے حیلون کا بیٹا الیاب۔

10 یُوسف کی نسل سےافرا ئیم کے خاندانی گروہ سے عمّ یہود کا بیٹا الیسمع۔

منسی کے خاندا نی گروہ سے فدا ہُصور کا بیٹا جملی ایل۔

11 بنیمین کے خاندانی گروہ سے جِد عونی کا بیٹا اِبدان۔

12 دان کے خاندانی گروہ سے عمّیشّدی کا بیٹا اخیعزر۔

13 آشر کے خاندانی گروہ سے عکران کا بیٹا فجعی ایل۔

14 جاد کے خاندانی گروہ سے دعُو ایل کا بیٹا اِلیاسف۔

15 نفتالی کے خاندانی گروہ سے عینان کا بیٹا اخِیرع۔”

16 یہ سبھی آدمی جماعت میں سے اپنے آ با ؤ اجداد کے خاندانی گروہ کے قائد چنے گئے۔ یہ لو گ اسرائیل کے قبیلوں کے سردار تھے۔

17 موسیٰ اور ہا رون نے اُن آدمیوں ( بنی اسرائیلیوں ) کو جسے کہ چُن لئے گئے تھے اپنے ساتھ لئے۔ 18 موسیٰ اور ہا رون نے تمام لوگوں کو دوسرے مہینے کے پہلے دن جمع کیا۔ پھر اس دن آدمیوں کی جن کی عمر بیس سال یا اس سے زیادہ تھی ا ن کے خاندان اور ان کے قبیلوں کے مطا بق فہرست تیار کی۔ 19 موسیٰ نے بالکل ویسا ہی کیا جیسا خداوند کا حکم تھا۔ موسیٰ نے لوگوں کو اس وقت گِنا جب وہ سینا ئی کے صحرا میں تھے۔

20 روبن کے خاندانی گروہ کو گنے گئے ( روبن اسرائیل کا پہلو ٹھا بیٹا تھا ) ان تمام آدمیوں کی فہرست تیار کی گئی جو بیس سال یا اس سے زیادہ عمر کے تھے اور فوج میں خدمت کر نے کے قابل تھے۔ ان کی فہرست ان کے قبیلوں اور ان کے خاندا نی گروہ کے ساتھ تیار کی گئی۔ 21 روبن کے خاندانی گروہ سے گِنے گئے آدمیوں کی تعداد ۴۶۵۰۰ تھی۔

22 شمعون کے خاندانی گروہ کو گنے گئے۔ بیس سال یا اس سے زیادہ عمر وا لے فوج میں خدمت کر نے کے قابل تمام آدمیوں کے ناموں کی فہرست تیا ر کی گئی۔ ان کی فہرست ان کے خاندان اور ان کے خاندانی گروہ کے مطا بق تیار کی گئی۔ 23 شمعون کے خاندانی گروہ کو گِننے پر تمام آدمیوں کی تعداد ۳۰۰, ۵۹ تھی۔

24 جاد کے خاندانی گروہ کو گِنے گئے۔ بیس سال یا اس سے زیادہ عمر کے اور فوج میں خدمت کر نے کے قابل تمام آدمیوں کے ناموں کی فہرست تیار کی گئی۔ اُن کی فہرست اور اُن کے خاندان اور خاندانی گروہ کے ساتھ تیار کی گئی۔ 25 جاد کے خاندانی گروہ کو گِننے پر مردوں کی تعداد ۶۵۰,۴۵ تھی۔

26 یہوداہ کے خاندانی گروہ کو گِنے گئے۔ بیس سال یا اس سے زیادہ عمر کے لو گ اور فوج میں خدمت کر نے کے قابل تمام مردوں کے ناموں کی فہرست تیار کی گئی۔ اُن کی فہرست اور اُن کے خاندان اور اُن کے خاندانی گروہ کے ساتھ تیار کی گئی۔ 27 یہوداہ کے خاندانی گروہ کو گِننے پر تمام تعداد ۶۰۰,۷۴ تھی۔

28 اِشکار کے خاندانی گروہ کو گنے گئے۔ بیس سال یا ا س سے زیادہ عمر کے اور فوج میں کام کر نے کے قابل تمام آدمی کے ناموں کی فہرست تیار کی گئی ان کی فہرست ان کے خاندانی گروہ کے ساتھ تیار کی گئی۔ 29 اِشکار کے خاندانی گروہ کو گننے پر مردوں کی تعداد۴۰۰,۵۴ تھی۔

30 زبولون کے خاندانی گروہ کو گنے گئے۔ بیس سال یا اس سے زیادہ عمرکے اور فوج میں کام کر نے کے قابل سبھی آدمی کے ناموں کی فہرست تیار کی گئی۔ ان کی فہرست اُن کے خاندان اور اُن کے خاندانی گروہ کے ساتھ تیار کی گئی۔ 31 زبولون کے خاندانی گروہ کو گننے پر مردوں کی تعداد۴۰۰ ,۵۷ تھی۔

32 یو سف کی نسل سے : افرائیم کے خاندانی گروہ کو گنا گیا۔بیس سال یا ا س سے زیادہ عمرکے اور فوج میں خدمت کر نے کے قابل سبھی آدمیوں کے ناموں کی فہرست تیار کی گئی۔ ان کی فہرست ان کے خاندان اور ان کے خاندا نی گروہ کے مطابق تیار کی گئی 33 افرائیم کے خاندانی گروہ کو گننے پر تمام مردوں کی تعداد ۵۰۰,۴۰ تھی۔

34 منسّی کے خاندانی گروہ کو گنے گئے۔ بیس سال یا اس سے زیادہ عمر کے اور فوج میں خدمت کر نے والے تمام مردوں کے ناموں کی فہرست تیار کی گئی۔ اُن کی فہرست اُن کے خاندانی گروہ کے مطا بق تیار کی گئی۔ 35 منّسی کے خاندانی گروہ کے آدمیوں کو گننے کے بعد اُن کی تعداد ۲۰۰,۳۲ تھی۔

36 بنیمین کے خاندانی گروہ کو گنے گئے۔ بیس سال یا اُس سے زیادہ عمر اور فوج میں خدمت کرنے کے قابل تمام مردوں کے ناموں کی فہرست تیار کی گئی۔ ان کی فہرست ان کے خاندان اور ان کے خاندانی گروہ کے ساتھ تیار کی گئی۔ 37 بنیمین کے خاندانی گروہ کو گننے پر مردوں کی تعداد ۴۰۰, ۳۵ تھی۔

38 دان کے خاندانی گروہ کو گنے گئے۔ بیس سال یا اُس سے زیادہ عمر کے اور فوج میں خدمت کر نے کے قابل تمام مردوں کے ناموں کی فہرست تیار کی گئی۔ اُن کی فہرست اُن کے خاندان اور اُن کے خا ندانی گروہ کے ساتھ تیار کی گئی۔ 39 دان کے خاندانی گروہ کے گننے پر ساری تعداد ۷۰۰ , ۶۲ تھی۔

40 آشر کے خاندانی گروہ کو گنے گئے۔ بیس سال یا اُس سے زیادہ عمر کے اور فوج میں خدمت کر نے کے قابل تمام مردوں کے ناموں کی فہرست تیار کی گئی۔ اُن کی فہرست اُن کے خاندان اور اُن کے خاندانی گروہ کے ساتھ تیار کی گئی۔ 41 آشر کے خاندانی گروہ کو گننے پر تمام مردوں کی تعداد ۵۰۰ ,۴۱ تھی۔

42 نفتالی کے خاندانی گروہ کو گنے گئے۔ بیس سال یا اُس سے زیادہ عمر کے اور فوج میں خدمت کر نے کے قابل تمام مردوں کے ناموں کی فہرست تیار کی گئی۔ اُن کی فہرست اُن کے خاندان اور خاندانی گروہ کے ساتھ تیار کی گئی۔ 43 نفتالی کے خاندانی گروہ کو گننے پر تما م مردوں کی تعداد ۴۰۰ ,۵۳ تھی۔

44 موسیٰ ہا رون اور اسرائیل کے قا ئدین نے اُن تمام مردوں کو گنا وہاں ۱۲ قائدین تھے۔( ہر خاندانی گروہ سے ایک قا ئد تھا۔) 45 اسرائیل کا ہر ایک مرد جو بیس سال یا اُس سے زیادہ عمر کے اور فوج میں کام کر نے کے قابل تھا گِنا گیا۔ اُن مردوں کی فہرست اُن کے خاندانی گروہ کے ساتھ تیار کی گئی۔ 46 آدمیوں کی ساری تعداد ۵۵۰, ۶۰۳ تھی۔

47 لا وی کے خاندانی گروہ سے خاندانوں کی فہرست اسرائیل کے دوسرے آدمیوں کے ساتھ تیار نہیں کی گئی۔ 48 خداوند نے موسیٰ سے کہا تھا۔ 49 لا وی کے خاندانی گروہ کے مردو ں کو تمہیں نہیں گِننا چا ہئے۔ 50 تم لا ویوں کو معاہدہ کے مقدس خیمہ اور اسکی چیزوں کے لئے ذمّہ دار مقرر کرو۔ وہ مقدس خیمہ اور اسکے سامانوں کو ضرور لے جا ئے اور اپنے خیموں کو مقدس خیمہ کے اطراف لگا ئے اور اس کی دیکھ بھا ل کرے۔ 51 جب کبھی بھی مقدس خیمہ کو کھسکا یا جا ئے تو صرف لا وی ہی اسے اتا رے۔ اور اسی طرح جب کبھی بھی مقدس خیمہ کو کہیں لگایا جا ئے تو صرف لا وی اسے لگا ئے گا۔ کو ئی دوسرا شخص اگر خیمہ کے نزدیک آئے تو اسے پھانسی دے دی جا ئے۔ 52 بنی اسرائیل اپنے خیمے الگ الگ گروہوں میں لگا ئیں گے۔ ہر ایک آدمی کو اپنا خیمہ اپنے خاندان کے جھنڈے کے پاس لگانا چا ہئے۔ 53 لیکن لا وی کے لوگوں کو اپنا خیمہ مقدس خیمہ کے چا روں طرف ڈالنا چا ہئے۔ اسے معاہدہ کی مقدس خیمہ کی حفا ظت کر نی چا ہئے تا کہ خداوند کا غصّہ بنی اسرائیلیوں کی جما عت کے خلا ف نہیں آئے گا۔”

54 اس لئے بنی اسرائیلیوں نے اُن تمام چیزوں کو کیا جس کا حکم خداوندنے موسیٰ کو دیا تھا۔

خیمہ کے انتظا مات

خداوند نے موسیٰ اور ہا رون سے کہا : “بنی اسرائیلیوں کو خیمٴہ اجتماع کے چاروں طرف اپنے خیمے لگانے چا ہئے۔ ہر گروہ کا اپنا ایک خاص جھنڈا ہو گا اور ہر آدمی کو اپنے گروہ کے جھنڈے کے قریب اپنا خیمہ لگانا چا ہئے۔

“یہوداہ کے خیمہ کا جھنڈا مشرقی جانب ہو گا۔ جدھر سورج نکلتا ہے۔ یہودا ہ کے لو گ وہاں خیمہ لگا ئیں گے۔ یہوداہ کے لوگوں کے قائد عمّینداب کا بیٹا نحسون ہے۔ وہ گروہ ۶۰۰,۷۴ آدمیوں پر مشتمل تھے۔

اشکا ر کا خاندانی گروہ یہوداہ کے لوگوں کے ٹھیک بعد میں ہو گا۔ اشکار کے لوگوں کا قائد سوار کا بیٹا نتنی ایل ہے۔ اُس گروہ میں ۴۰۰,۵۴ مرد تھے۔

“زبولون کا خاندانی گروہ اشکار کے خاندانی گروہ کے آگے اپنا خیمہ لگا ئے گا۔زبولون کے لوگوں کا قا ئد حیلون کا بیٹا الیاب ہے۔ اُس گروہ میں ۴۰۰, ۵۷ مرد تھے۔

“یہوداہ کی چھا ؤ نی میں۴۰۰ ,۱۸۶ مرد تھے۔ ان لوگوں کی ترتیب ان کے خاندانی گروہ کے مطا بق ہو ئی تھی۔ جب وہ لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کریں گے تو یہوداہ کا گروہ سب سے آگے بڑھے گا۔

10 روبن کا جھنڈا مقدس خیمہ کے جنوب میں ہو گا۔ ہر ایک گروہ اپنے جھنڈے کے پاس اپنا خیمہ لگا ئے گا۔ روبن کے لوگوں کا قا ئد شدّ یُور کا بیٹا الیصور ہے۔ 11 اُس گروہ میں ۵۰۰'۴۶ مرد تھے۔

12 “شمعون کا خاندانی گروہ رُوبن کے خاندانی گروہ کے ٹھیک بعد اپنا خیمہ لگا ئے گا۔ شمعون کے لوگوں کا قا ئد صُوری شدّی کا بیٹا سلوی ایل ہے۔ 13 اُس گروہ میں ۳۰۰'۵۹ مرد تھے

14 “جاد کا خاندانی گروہ بھی شمعون کے لوگوں کے آگے اپنا خیمہ لگا ئے گا۔ جا د کے لوگوں کا قائد دعوایل کا بیٹا اِلیاسف ہے۔ 15 اُس گروہ میں ۶۵۰ ,۴۵ آدمی تھے۔

16 “روبن کی چھا ؤ نی میں تمام گروہوں کے ۴۵۰, ۱۵۱ آدمی تھے۔ جب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کریں گے تو سفر کر نے وا لے وہ دوسرے گروہ ہونگے۔

17 “جب خیمٴہ اجتماع آگے بڑھا یا جا ئے تو لا وی دوسرے چھا ؤنیوں کے بیچ میں اپنی چھا ؤ نی لگا ئے۔ وہ اسی ترتیب سے سفر کرے جس ترتیب سے وہ اپنے خیموں کو لگا تے ہیں۔ ہر آدمی اپنے خاندان کے جھنڈے کے ساتھ ہوگا۔

18 “افرائیم کا جھنڈا مغرب کی طرف رہے گا۔ افرائیم کے خاندانی گروہ وہاں خیمہ لگا ئیں گے۔ افرا ئیم کے لوگوں کا قا ئد عمّیہود کا بیٹا الیسمع ہے۔ 19 اُس گروہ میں ۵۰۰ ,۴۰ مرد تھے۔

20 “منسی کا خاندانی گروہ افرائیم کے خاندان کے بالکل بعد اپنا خیمہ لگا ئے گا۔ منسّی کے لوگوں کا قا ئد فدا ہصور کا بیٹا جملی ایل ہے۔ 21 اُس گروہ میں ۲۰۰ , ۳۲ مرد تھے۔

22 بنیمین کا خاندانی گروہ بھی افرائیم کے خاندان کے آگے اپنا خیمہ لگا ئے گا۔بنیمین کے لوگوں کا قا ئد جد عونی کا بیٹا اِبدان ہے۔ 23 اُ س گروہ میں ۴۰۰, ۳۵ مرد تھے۔

24 “افرائیم کی چھا ؤ نی میں۱۰۰ ,۱۰۸ مرد تھے۔ جب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کریں گے تو یہ تیسرا گروہ ہو گا۔

25 “دان کے خیمہ کا جھنڈا شُمال کی طرف ہو گا۔ دان کے خاندان کا گروہ وہاں خیمہ لگا ئے گا۔ دان کے لوگوں کا قا ئد عمّیشدّی کا بیٹا اخیعزر ہے۔ 26 اس گروہ میں ۷۰۰ , ۶۲ مرد تھے۔

27 “آشر کا خاندانی گروہ دان کے خاندانی گروہ کے بعد اپنا خیمہ لگا ئے گا۔ آشر کے لوگوں کا قا ئد عکران کا بیٹا فجعی ایل ہے۔ 28 اُس گروہ میں ۵۰۰,۴۱ مرد تھے۔

29 “نفتالی کا خاندانی گروہ بھی آشر کے خاندانی گروہ کے آگے اپنا خیمہ لگا ئے گا۔ نفتالی کے لوگوں کا قائد عینان کا بیٹا اخیرع ہے۔ 30 اُس گروہ میں ۴۰۰, ۵۳ مرد تھے۔

31 “دان کی چھا ؤ نی میں ۶۰۰, ۵۱ مرد تھے۔ جب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کریں گے تو یہ آخری گروہ ہو گا۔ یہ اپنے جھنڈے کے ساتھ چلے گا۔”

32 یہ سب بنی اسرائیل تھے جو اپنے خاندان کے مطا بق گِنے گئے تھے۔ تمام چھا ؤ نی میں تما م خاندانی گروہوں کے تمام آدمیوں کی انکے درجہ کے مطا بق فہرست تھی۔ فہرست بنا ئی گئی تما م آدمیوں کی تعداد ۵۵۰'۶۰۳ تھی۔ 33 موسیٰ نے اسرائیل کے دوسرے لوگوں میں لا وی نسل کے لوگوں کو نہیں گِنا یہ خداوند کا حکم تھا۔

34 خداوند نے موسیٰ کو جو کچھ کرنے کے لئے کہا تھا ان سب کی تعمیل بنی اسرائیلیوں نے کی۔ ہر ایک گروہ نے اپنے جھنڈے کے نیچے اپنے خیمے لگا ئے اور ہر ایک آدمی اپنے خاندان اور اپنے خاندانی گروہ کے مطا بق ترتیب سے سفر کئے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International