Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
احبار 16-18

کفّارے کے دن

16 ہا رون کے دو بیٹے خداوند کو نذرانہ پیش کر تے وقت مر گئے تھے [a] تب اس کے بعد خدا وند نے موسیٰ سے کہا۔ خدا وند نے کہا ،“اپنے بھائی ہارون سے بات کرو کہ وہ جب چاہے پردہ کے پیچھے مقّدس ترین جگہ میں مقدّس صندوق کے سرپوش (ڈھکن) کے سامنے نہیں جا سکتا۔ ورنہ وہ مرجائے گا۔ یہ اسلئے کہ میں بادل میں اس رحم کے نشست کے اوپر ظا ہر ہوتا ہوں۔

ہارون جب مقدّس ترین جگہ میں جاتا ہے تو اسے گناہ کی قربانی کے طور پر ایک بچھڑا اور جلانے کی قربانی کے لئے ایک مینڈھا قربانی دینا چاہئے۔ ہارون اپنے پورے جسم کو پانی ڈال کر دھوئے گا۔ پھر ہارون ان سب کپڑوں کو پہنے گا : ہارون پٹ سن (پاٹ) سے بنے مقدس قمیض کو پہنے گا۔ پٹ سن سے بنے اندرونی لباس جسم سے لگے ہوں گے۔ وہ پٹ سن سے بنے کمر بند کو پہنے گا۔ ہارون سن کی پگڑی باندھے گا یہ سب مقدّس لباس ہیں۔

“ہارون کو بنی اسرائیلیوں کے لئے دو بکرے گناہ کی قربانی کے طور پر اور ایک مینڈھا جلانے کی قربانی کے لئے لینا چاہئے۔ اس لئے ہارون ایک بیل کو اپنے گناہ کی قربانی کے لئے اپنے اور اپنے خاندان کے کفّارے کے لئے قربانی کے طور پر پیش کرے گا۔

“اُس کے بعد ہارون دو بکروں کو لیگا اور اسے خیمہٴ اجتماع کے دروازے پر خدا وند کے سامنے لائے گا۔ پھر ہارون دونوں بکروں کے لئے قرعہ ڈ الے گا۔ ایک خدا وند کے لئے اور دوسرا عزازیل [b] کے لئے۔

“تب ہارون قرعہ ڈال کر چُنے گئے بکرے کو خدا وند کے لئے گناہ کی قربانی کے طور پر قربانی دیگا۔ 10 لیکن قرعہ ڈال کر عزازیل کے لئے چُنا گیا بکرا خدا وند کے سامنے زندہ لایا جانا چاہئے۔ تب یہ بکرا ریگستان میں عزازیل کے پاس کفّارہ دینے کے لئے بھیجا جائے گا۔

11 تب ہارون اپنے لائے ہوئے بیل کو گناہ کی قربانی کے طور سے چڑھا ئے گا۔ اس طرح سے ہارون اپنے اور اپنے خاندان کے لئے کفّارہ ادا کریگا۔ ہارون بیل کو اپنے لئے گناہ کی قربانی کے طور پر ذبح کرے گا۔ 12 تب ایک بخور دان کو خدا کے سامنے کے قربان گاہ کے کوئلے کی آ گ سے بھر کر لانا چاہئے۔ ہارون کو ایک مٹھی خوشبودار بخور لانا چاہئے اور یہ اسے پردہ کے پیچھے کے کمرہ میں لانا چاہئے۔ 13 تب ہارون کو بخور آ گ میں ڈالنا چاہئے اور میٹھی خوشبو جو کہ اس سے نکلتی ہے سر پوش کو جو کہ معاہدہ کے صندوق پر ہے ڈھک لیگا۔ 14 ساتھ ہی ساتھ ہارون کو بیل کا کچھ خون لینا چاہئے اور اُسے اپنی انگلی سے مشرق کی طرف سر پوش پر چھڑکنا چاہئے۔ اس طرح سے ہارون خون کو اپنی انگلی سے سات بار چھڑ کے گا۔

15 “تب ہارون کو لوگوں کے لئے گناہ کے نذرانے کے طور پر بکرا کو ذبح کرنا چاہئے۔ ہارون کو اس بکرے کا خون پر دہ کے پیچھے لانا چاہئے۔ ہارون کو بکرے کے خون کو چھڑکنے کا وہی عمل کرنا چاہئے جیسا بیل کے خون سے اس نے کیا۔ ہارون کو سر پوش اور اسکے سامنے بکرے کا خون چھڑکنا چاہئے۔ 16 اس لئے ہارون مقدس جگہ کے لئے ،اور اسرائیلیوں کے ناپاکی اور جرم کے لئے اور انکے تمام گناہوں کے لئے کفّارہ ادا کرے گا۔ اسے یہ پورے خیمہٴ اجتماع کے لئے کرنا چاہئے جو کہ ان لوگوں کے ساتھ انکے ناپاکی میں رہا۔

17 جس وقت ہارون مقدس ترین جگہ میں داخل ہو اس وقت کوئی آدمی خیمہٴ اجتماع میں نہیں ہونا چاہئے۔ کسی شخص کو اس کے اندر اس وقت تک نہیں جانا چاہئے جب تک کہ ہارون باہر نہ آجائے۔ اس طرح ہارون اپنے آپ اور اپنے خاندان کے لئے اور سبھی بنی اسرائیلیوں کے لئے کفارہ دیگا۔۔ 18 اس کے بعد ہارون قربان گاہ کے پاس جائے گا اور اس کے لئے خدا وند کے سامنے کفارہ ادا رے گا۔ہارون کو بیل کا اور بکرے کا بھی تھوڑا سا خون لینا چاہئے اور اسے قربان گاہ کے چاروں کونوں میں لگانا چاہئے۔ 19 پھر ہارون تھوڑا خون اپنی انگلی سے قربان گاہ پر سات بار چھڑ کے گا اس طرح ہارون بنی اسرائیلیوں کی نا پاکی سے قربان گاہ کو پاک اور مقدّس کرے گا۔

20 “جب ہارون مقدس ترین جگہ ، خیمہٴ اجتماع اور قربان گاہ کو پاک کردے گا۔ تب وہ خدا وند کے پاس بکرے کو زندہ لائے گا۔ 21 ہارون اپنے دونوں ہاتھوں کو زندہ بکرے کے سر پر رکھے گا۔ تب ہارون بکرے کے اوپر بنی اسرائیلیوں کے قصور اور گناہ کا اقرار کرے گا۔ اس طرح ہارون بنی اسرائیلیوں کے گناہوں کے بوجھ کو بکرے کے سر پر ڈالے گا تب وہ بکرے کو دور ریگستان میں بھیجے گا۔ ایک چُنا ہوا شخص اسے وہاں لے جائے گا۔ 22 اس طرح سے بکرا سبھی بنی اسرائیلیوں کے گناہ اپنے اوپر ریگستان میں لے جائے گا۔ جو شخص بکرے کو ہانکتا ہے وہ اسے ریگستان میں چھوڑ دیگا۔

23 “تب ہارون خیمہٴ اجتماع میں جائے گا۔ وہ پٹ سن کے ان کپڑوں کو اتارے گا جنہیں اس نے مقدس ترین جگہ میں جاتے وقت پہنا تھا۔ اُسے اُن کپڑوں کو وہیں چھوڑنا چاہئے۔ 24 وہ اپنے پورے جسم کو مقدس جگہ میں پانی سے دھو ئے گا۔ تب وہ اپنے دوسرے کپڑوں کو پہنے گا۔ وہ باہر آکر اپنے لئے جلانے کی قربانی اور دوسری جلانے کی قربانی لوگوں کے لئے پیش کرے گا۔ وہ اپنے لئے اور لوگوں کے لئے کفّارہ دیگا۔ 25 تب وہ قربان گاہ پر گناہ کی قربانی کی چربی کو جلائے گا۔ 26 “جو شخص بکرے کو عزازیل کے پاس لے جائے اسے اپنے کپڑے اور اپنے تمام جسم کو پانی سے دھونا چاہئے۔ اس کے بعد وہ چھاؤ نی میں آسکتا ہے۔

27 “تب گناہ کی قربانی کے بیل اور بکرے کو جس کے خون کو مقدس جگہ میں کفّارہ کے لئے پیش کیا گیا تھا چھا ؤنی سے باہر لانا چاہئے۔وہاں پر وہ لوگ ان جانوروں کا چمڑا گوشت اور جسم کے بیکار حصّوں کو آگ میں جلائیں گے۔ 28 “تب ان چیزوں کے جلانے والے شخص کو اپنے کپڑے اور پورے جسم کو پانی سے دھونا چاہئے۔ اس کے بعد وہ شخص چھاؤنی میں آسکتا ہے۔

29 یہ اُصول تمہارے لئے ہمیشہ لاگو رہے گا۔ ساتویں مہینے کے دسویں دن تمہیں روزہ رکھنا چاہئے۔ تمہیں کوئی کام نہیں کرنا چاہئے۔ شہریوں اور غیر ملکیوں دونوں کو تمہارے ساتھ رہنا چاہئے۔ 30 کیوں کہ اس دن تمہارے لئے کفارہ ادا کیا جائے گااور تم اپنے گناہوں سے پاک ہو جاؤ گے۔ تب تم خدا وند کے سامنے پاک ہو گے۔ 31 یہ دن تمہارے لئے پورا آرام کر نے کے لئے بنایا گیا ہے۔ تمہیں اس دن روزہ رکھنا چاہئے یہ اُصول ہمیشہ رہے گا۔

32 “وہ شخص جو اعلیٰ کاہن کے لئے چُنا جائیگا جو اپنے باپ ہارون کا جانشیں ہوگا کفّارہ دیگا۔ اسے مقدس کتانی لباس پہننا چاہئے ، 33 اور اسے مقدس خیمہٴ اجتماع ، قربان گاہ، کاہن اور تمام بنی اسرائیلیوں کے لئے کفّارہ دینا چاہئے۔ 34 بنی اسرائیلیوں کے لئے کفارہ دینے کا یہ اُصول ہمیشہ رہے گا۔ بنی اسرائیل اپنے گناہوں کے لئے کفارہ کے لئے سال میں ایک بار اس رسم کو ادا کریں گے۔”

اس لئے انہوں نے وہی کیا جو خدا وند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔

جانوروں کو ذبح کرنے اور کھانے کے اُصول

17 خدا وند نے موسیٰ سے کہا ! “ہارون ، اسکے بیٹوں اور سبھی بنی اسرائیلیوں سے کہو کہ خدا وند نے یہ حکم دیا ہے : اگر کوئی اسرائیلی شخص کسی بیل یا میمنہ یا بکرے کو چھاؤنی میں یا چھاؤنی کے باہر ذبح کرتا ہے ، تو اس شخص کو اُس جانور کو خیمہٴ اجتماع کے دروازے پر خدا وند کو تحفہ کے طور پر پیش کرنے کے لئے لانا چاہئے ورنہ وہ شخص جانور کا خون بہانے کا قصور وار تصوّر کیا جائے گا۔اس کو اپنے لوگوں سے الگ کر دیا جائیگا۔ یہ شریعت اس لئے ہے کہ لوگ اپنا ہمدردی کا نذرانہ خدا وند کو پیش کریں۔ اسرائیلیوں کو ان جانوروں کو جنہیں انہوں نے کھیت میں ذبح کیا خیمہٴ اجتماع کے دروازے پر کاہنوں کے پاس لانا چاہئے اور انہیں امن و امان کے نذ رانے کے طور پر خدا وند کو پیش کرنا چاہئے۔ تب کاہن کو ان جانوروں کے خون کو خیمہٴ اجتماع کے دروازے پر خدا وند کی قربان گاہ پر اُنڈیلنا چاہئے۔ اور اس لئے وہ ان جانوروں کی چربی کو قربان گاہ پر خدا وند کو خوش کرنے والی خوشبو کے طور پر پیش کر سکتا ہے۔ انہیں آئندہ کبھی ان، بکرے کے مورتیوں ، کی جن پر توکّل کر تے ہیں قربانی نہیں کرنی چاہئے۔ جن کے پیچھے وہ لوگ طوائفوں کی طرح بھاگتے ہیں۔ یہ اصول ہمیشہ انکی نسل در نسل رہے گا۔

“لوگوں سے کہو : اسرائیل کا کوئی شہری یا کوئی غیر ملکی جو تم لوگوں کے درمیان رہتا ہے جلانے کی قربانی یا کوئی دوسری قربانی پیش کرتا ہے ، اور خیمہٴ اجتماع کے دروازہ پر لے جاکر خدا وند کو پیش کرتا ہے تو اسے اس کے لوگوں میں سے الگ کر دیا جائے گا۔

10 “میں (خدا ) ہر ایسے شخص کے خلاف ہوں گا۔جو خون کھا تا ہے چاہے وہ اسرائیل کا شہری ہو یا وہ تمہارے درمیان رہنے والا کوئی غیر ملکی ہو۔ میں اس شخص کو اس کے لوگوں سے الگ کر دونگا۔ 11 کیوں کہ جانداروں کی زندگی کے لئے خون ضروری ہے۔ میں نے تم سے کہا ہے کہ اپنا کفّارہ ادا کر نے کے لئے اسے قربان گاہ پر چھڑکنے کے اصول کا پالن کرو۔ یہ زندگی دینے والا خون ہے جو کفّارہ دیتا ہے۔ 12 اس لئے میں نے بنی اسرائیلیوں سے کہا کہ نہ تو تم لوگوں میں سے کسی کو اور نہ ہی تمہارے درمیان رہنے والے کسی غیر ملکی کو خون کبھی کھا نا چاہئے۔

13 اگر کوئی آدمی کسی جنگلی جانور یا چڑیا کا جسے کہ کھا یا جاسکتا ہے شکار کرتا ہے اور اسے ذبح کر تا ہے ، تو اُس آدمی کو خون زمین پر بہا دینا چاہئے اور مٹی سے اُسے ڈھک دینا چاہئے۔ چاہے وہ آدمی اسرائیل کا شہری ہو یا تمہارے درمیان رہنے والا غیر مُلکی۔ 14 تمہیں یہ کیوں کرنا چاہئے ؟ کیوں کہ اگر خون اب بھی گوشت میں ہے تو اس جانور کی جان اب تک گوشت میں ہے۔ اِس لئے میں بنی اسرائیلوں کو حکم دیتا ہوں اُس گوشت کو مت کھاؤ جس میں خون ہو۔ کوئی بھی آدمی جو خون کھا تا ہے اسے اپنے لوگوں سے الگ کر دیا جائے گا۔

15 “اگر کوئی شخص خود سے مرے ہوئے جانور یا کسی دوسرے جانور کے ذریعہ مارے گئے جانور کو کھا تا ہے ، چاہے وہ شخص اسرائیلی ہو یا ان لوگوں کے درمیان رہنے والا غیر ملکی ،اس طرح کے آدمی کو اپنے کپڑوں اور اپنے پورے جسم کو پانی سے دھونا چاہئے تب وہ شام تک نا پاک رہے گا۔ تب وہ پاک ہوگا۔ 16 اگر کوئی آدمی اپنے کپڑوں کو نہیں دھو تا اور نہ ہی نہاتا ہے تو وہ گناہ کر نے کا قصور وار ہوگا۔ ”

جنسی تعلقات کے بارے میں اُصول

18 خدا وند نے موسیٰ سے کہا ' “بنی اسرائیلیوں سے کہو میں تمہارا خدا وند ہوں۔ یہاں آنے کے پہلے تم لوگ مصر میں تھے۔ تمہیں وہ نہیں کرنا چاہئے جو وہ لوگ وہاں کرتے ہیں۔ میں تم لوگوں کو کنعان لے جا رہا ہوں۔ تم لوگوں کو وہ نہیں کرنا چاہئے جو تم لوگوں نے اس ملک میں کئے۔ اور تم لوگوں کو ان کی شریعت پر عمل نہیں کر نا چاہئے۔ تمہیں میری شریعت پر عمل کرنا چاہئے اور میرے اصولوں پر رہ کر اس کے مطابق سلوک کر نا چاہئے۔ میں خدا وند تمہارا خدا ہوں۔ اس لئے تمہیں میرے اصولوں اور فیصلوں پر عمل کرنا چاہئے۔ اور اگر کوئی شخص ایسا کرتا ہے تو وہ انکی بدولت جئے گا۔ میں خدا وند ہوں۔

“تمہیں تمہارے اپنے قریبی رشتہ داروں سے کبھی جنسی تعلقات نہیں رکھنے چاہئے۔ میں خدا وند تمہارا خدا ہوں۔ “تمہیں کبھی اپنے باپ اور ماں سے جنسی تعلقات نہیں کرنا چاہئے۔ تمہیں اپنی ماں سے جنسی تعلقات نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ وہ تمہاری ماں ہے تمہیں اپنے باپ کی بیوی [c] سے بھی جنسی تعلقات نہیں کرنا چاہئے ، کیوں کہ اسکا برہنہ پن صرف تمہارے باپ کا ہے۔

“تمہیں اپنی بہن سے جنسی تعلقات نہ کرنا چاہئے۔ چاہے وہ تمہارے باپ کی بیٹی ہو یا تمہاری ماں کی بیٹی۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ تمہاری اس بہن کی پرورش تمہارے گھر میں ہوئی یا کسی دوسری جگہ۔

10 “تمہیں اپنی پوتیوں ، نواسیوں سے بھی جنسی تعلقات نہ کرنا چاہئے۔ ان کے برہنہ پن کی حفاظت کرنا تمہاری ذمہ داری ہے ( جب تک وہ شادی نہ کر لیں )۔

11 “اگر تمہارے باپ اور انکی بیوی کی کوئی بیٹی ہو تو وہ تمہاری بہن ہے۔ تمہیں اس کے ساتھ جنسی تعلقات نہ کرنا چاہئے۔

12 اپنے باپ کی بہن کے ساتھ تمہیں جنسی تعلقات نہ کرنا چاہئے۔ کیوں کہ وہ تمہارے باپ کے قریبی رشتہ دار ہے۔ 13 “تمہیں اپنی ماں کی بہن کے ساتھ جنسی تعلقات نہ کر نا چاہئے۔ کیو نکہ وہ تمہا ری ماں کی قریبی رشہ دار ہے۔ 14 “تمہیں اپنے باپ کے بھا ئی کی بے عزتی نہیں کر نی چا ہئے۔ اور اُ س کی بیوی کے ساتھ جنسی تعلق نہیں کر نا چا ہئے وہ تمہا ری چچی ہے۔

15 “تمہیں اپنی بہو کے ساتھ جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے۔ وہ تمہا رے بیٹے کی بیوی ہے۔ تمہیں اس کے ساتھ جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے۔

16 تمہیں اپنے بھا ئی کی بیوی کے ساتھ جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے۔ اس کا برہنہ پن صرف تمہا رے بھا ئی کا ہے۔

17 تمہیں کسی عورت اور اس کی بیٹی یا اس کی پو تی یا نواسی کے ساتھ جنسی تعلقات نہیں کر نا چا ہئے۔ وہ اس کے بیٹے کی بیٹی یا اس کی بیٹی کی بیٹی ہے۔ وہ لوگ اس کے قریبی رشتے دار ہیں۔ اس لئے اُن کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنا دہشت ناک ہے۔

18 جب تک تمہا ری بیوی زندہ ہے تمہیں اس کی بہن کو دُوسری بیوی نہیں بنا نا چا ہئے۔ یہ بہنوں کو ایک دوسرے کا دُشمن بنا دے گا۔ تمہیں اپنی بیوی کی بہن کے ساتھ جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے۔

19 “تمہیں کسی عورت کے ساتھ اس کے ایّام ماہوا ری کے دوران جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے۔ کیو نکہ اُن دنوں کے دوران وہ نا پاک رہتی ہے۔

20 تمہیں اپنی پڑوسی کی بیوی سے جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے۔ یہ تمہیں صرف نا پاک بنا ئے گی۔

21 “تمہیں اپنے بچوں میں سے کسی کو مولک [d] کے لئے قربانی کے طور پر پیش نہیں کر نا چا ہئے۔ اگر تم ایسا کرتے ہو تو تم اپنے خدا کے نام کی رسوا ئی کرو گے۔میں خداوند ہوں۔

22 تمہیں کسی آدمی کے ساتھ اُس طرح جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے جیسا کسی عورت کے ساتھ کیا جا تا ہے۔ یہ بھیانک گنا ہ ہے۔

23 “کسی جانور کے ساتھ تمہا را جنسی تعلق نہیں ہو نا چاہئے۔ یہ صرف نا پاک کریگا۔ عورت کو بھی کسی جانور کے ساتھ جنسی تعلق نہیں کرنا چا ہئے یہ بھیانک اوندھی بات ہے۔

24 “اِن بُرے کاموں میں سے کسی سے بھی اپنے آپ کو نا پاک نہ کرو۔ میں قوموں کو تمہا رے سامنے سے ہٹا تا ہوں کیوں کہ ان لوگوں نے ان بھیانک گنا ہ کو کئے ہیں۔ 25 اُنہوں نے پوُرے ملک کو نا پاک کیا انکے ملک کو انکے اعمال کی وجہ سے سزا دی گئی تھی۔ اور وہ ملک اُ سمیں رہنے وا لوں کو اُ گل کر با ہر کر دیگا۔

26 “اس لئے تم میری شریعت اور اُ صو لوں کی تعمیل کرو۔ تمہیں اُن میں سے کو ئی بھیانک گنا ہو ں کو نہیں کر نا چا ہئے۔ یہ شریعت اسرائیل کے شہریوں اور جو غیر ملکی تمہا رے درمیان رہتے ہیں اُن کے لئے ہے۔ 27 جو لوگ تم سے پہلے اس سر زمین پر تھے اُنہوں نے یہ سبھی بھیانک کام کئے جس سے وہ سر زمین گندی ہو گئی تھی۔ 28 اگر تم بھی وہی کام کرو گے تو تم زمین کو ایک نا پاک جگہ بنا دوگے اور یہ تم لوگوں کو بھی ویسے ہی اُگل کر با ہر کرے گی جیسے تم سے پہلے رہنے وا لی قوموں کو کیا گیا۔ 29 جوکو ئی بھی ان بھیانک گنا ہوں کو کرتا ہے تو انلوگوں کو اپنے لوگوں سے الگ کر دیا جا ئے گا۔ 30 ان بھیانک گنا ہوں کو کر نے سے باز رہنے میں تمہیں ہوشیار رہنا چا ہئے جن گنا ہوں کو تم سے پہلے لوگوں نے کیا۔ اس لئے ان گنا ہوں کو کر کے نا پاک مت ہو جا ؤ۔ میں تمہا را خداوند خدا ہوں۔”

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International