Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
احبار 8-10

موسیٰ کا ہارون اور انکے بیٹوں کو عبادت کے لئے تیار کرنا

خدا وند نے موسیٰ سے کہا ، “ہارون اور اسکے ساتھ اس کے بیٹوں کو ، اُن کے لباسوں کو، مسح کر نے کا تیل ، گناہ کے نذرانے کے سانڈ کو، دو مینڈھے اور بغیر خمیر کی روٹی کی ایک ٹوکری لو۔ اور خیمہٴ اجتماع کے دروازے پر لوگوں کو ایک ساتھ جمع کرو۔”

موسیٰ نے وہی کیا جو خدا وند نے اسے حکم دیا تھا۔ تمام لوگ خیمہٴ اجتماع کے دروازے پر ایک ساتھ جمع ہوئے۔ پھر موسیٰ نے لوگوں سے کہا ، “یہ وہی ہے جسے کرنے کا خدا وند نے حکم دیا ہے۔”

اس لئے موسیٰ ہارون اور اس کے بیٹوں کو لایا اور اسے پانی سے دھو یا۔ تب موسیٰ نے ہارون کو چغہ پہنایا۔ موسیٰ نے ہارون کے چاروں طرف ایک کمر بند باندھا تب موسیٰ نے ہارون کو چغہ پہنا یا۔ اور اسکے اوپر ایفود پہنایا۔ اور پھر ایفود کو خوبصورت کمر بند سے باندھا۔ تب موسیٰ نے اس کے اوپر سینہ بند لگایا۔ اور سینہ بند میں اوریم اور تمیم رکھا۔ موسیٰ نے ہارون کے سرپر عمامہ بھی باندھا۔ موسیٰ نے اس عمامہ کے آگے کے حصّہ پر سونے کی پٹّی مقدّس تاج کی طرح لگنے کے لئے باندھی۔ موسیٰ نے یہ سب کچھ خدا وند کے حکم کے مطابق کیا تھا۔

10 تب موسیٰ نے مسح کر نے کا تیل لیا اور مقدس خیمہ اور اسکی تمام چیزوں پر چھڑ کا۔ اس طرح موسیٰ نے انہیں مخصوص کیا۔ 11 موسیٰ نے اس تیل کو قربان گاہ پر سات بار چھڑ کا۔ موسیٰ نے قربان گاہ اور اسکے تمام سامان ، سلفچی اور اسکے پایہ کو مخصوص کر نے کے لئے مسح کیا۔ 12 تب موسیٰ نے مسح کر نے کے کچھ تیل کو ہارون کے سر پر ڈالا اُس طرح اُس نے اسے مسح کر کے مخصوص کیا۔ 13 پھر موسیٰ ہارون کے بیٹوں کو نزدیک لایا اور انہیں خاص چغہ پہنایا۔ ان لوگوں کے کمروں کا کمر بند باندھا۔ پھر انہوں نے ان لوگوں کے سروں پر عمامہ باندھا۔ موسیٰ نے یہ سب ویسا ہی کیا جس طرح خدا وند نے انہیں حکم دیا تھا۔

14 پھر موسیٰ گناہ کی قربانی کے لئے سانڈ کو لایا۔ ہارون اور اسکے بیٹوں نے گناہ کی قربانی کے سانڈ کے سر پر اپنے ہاتھ رکھے۔ 15 پھر موسیٰ نے بیل کو ذبح کیا اس نے تھوڑا خون اپنی انگلیوں میں لگایا۔ اور تھوڑا خون قربان گاہ کی چاروں طرف کونوں پر لگایا۔ اس طرح سے موسیٰ نے قربان گاہ کو پاک کیا۔ تب پھر اس نے باقی بچے خون کو قربان گاہ کی بنیاد پر ڈال دیا۔ اس طرح سے موسیٰ نے اس کا کفارہ ادا کر نے لئے قربان گاہ کو مقدس کیا۔ 16 موسیٰ نے بیل کے اندرونی حصّے سے تمام چربی لی۔ موسیٰ نے دونوں گردوں اور انکے اوپر کی چربی کے ساتھ کلیجہ کو ڈھکنے والی چربی لی۔ پھر موسیٰ نے ان سب کو قربان گاہ پر جلایا۔ 17 لیکن موسیٰ بیل کے چمڑے اس کے گوشت اور جسم کے دوسرے اعضاء اور اندرونی حصّے کو خیمہ کے باہر لے گیا۔ موسیٰ نے اسے خدا وند کے مطابق آ گ میں جلا دیا۔

18 تب اس نے جلانے کی قربانی کے مینڈھے کو لایا۔ ہارون اور اسکے بیٹوں نے اپنے ہاتھ مینڈھے کے سر پر رکھے۔ 19 تب موسیٰ نے مینڈھے کو ذبح کیا اور قربان گاہ کے چاروں طرف اسکے خون کو چھڑ کا۔ 20-21 “موسیٰ نے مینڈھے کو ٹکڑو ں میں کاٹا۔ اس نے اندرونی حصّوں اور پیروں کو پانی سے دھو یا۔ تب موسیٰ نے پورے مینڈھے کو قربان گاہ پر جلایا۔ موسیٰ نے اسکا سر ، ٹکڑے اور چربی کو جلایا۔ یہ آ گ کی جلی قربانی تھی۔ یہ خدا وند کے لئے خوشبو تھی موسیٰ نے خدا وند کے حکم کے مطابق وہ سب کام کیا۔

22 پھر موسیٰ دوسرے مینڈھے کو لایا۔ اس مینڈھے کا استعمال ہارون اور اسکے بیٹوں کو کاہن مقرر کر نے کی تقریب میں کئے تھے۔ ہارون اور اسکے بیٹوں نے اپنے ہاتھ مینڈھے کے سر پر رکھے۔ 23 تب موسیٰ نے اس مینڈھے کو ذبح کیا۔ اس نے اسکا تھوڑا خون ہارون کے کان کے نچلے سِرے پر ، دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر اور دائیں پیر کے انگوٹھے پر لگا یا۔ 24 تب موسیٰ ہارون کے بیٹوں کو قربان گاہ کے پاس لایا۔ موسیٰ نے تھوڑا خون انکے دائیں کان کے نچلے سِرے پر ، دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر اور انکے دائیں پیر کے انگوٹھے پر لگا یا۔ تب پھر موسیٰ نے قربان گاہ کے چاروں طرف خون ڈالا۔ 25 موسیٰ نے چربی ، دُم ، اندرونی حصّہ کی تمام چربی ، کلیجہ کو ڈھکنے والی چربی ، دونوں گردے اور انکی چربی اور دائیں ران کو لیا۔ 26 پھر بے خمیری روٹی سے بھری ٹوکری سے جو خدا وند کے سامنے تھی موسیٰ نے تیل میں مِلا ہوا کیک اور ایک بے خمیری روٹی لی اور اسے چربی اور مینڈھا کے دائیں ران کے اوپر رکھا۔ 27 تب موسیٰ نے ان تمام کو ہارون اور اسکے بیٹوں کے ہاتھوں میں رکھا۔ موسیٰ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھایا اورٹکڑوں کو خدا وند کے سامنے لہرانے کے نذرانے کے طور پر پیش کیا۔ 28 پھر موسیٰ نے ان چیزوں کو ہارون اور اسکے بیٹوں کے ہاتھوں سے لیا۔ موسیٰ نے انہیں قربان گاہ پر جلانے کی قربانی کے اوپر جلایا۔ یہ سب کاہنوں کو تخصیص کر نے کے لئے تھے۔ یہ قربانی خدا وند کے لئے تحفہ تھا۔ اس کی بو خدا وند کو خوش کر تی ہے۔ 29 پھر موسیٰ نے تخصیص کی تقریب کے مینڈھے کے سینہ کو لیا اور خدا وند کے سامنے لہرانے کی قربانی کے لئے اوپر اٹھایا۔ کاہنوں کو مخصوص کر نے کے لئے یہ موسیٰ کے حصہ کا مینڈھا تھا۔ یہ ٹھیک ویسا ہی کیا گیا جیسا خدا وند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔

30 موسیٰ نے مسح کر نے کا کچھ تیل اور کچھ خون جو قربان گاہ پر تھا لیا۔ اور اسے ہارون اور اسکے لباسوں پر ، اسکے بیٹوں اور انکے لباسوں پر چھڑکا۔ اس طرح سے موسیٰ نے ہارون اور اسکے بیٹوں اور انکے لباسوں کو مخصوص کیا۔

31 تب موسیٰ نے ہارو ن اور اسکے بیٹوں سے کہا ، “خیمہٴ اجتماع کے دروازے پر گوشت کو اُبالو۔ اور تخصیصی ٹوکری سے روٹی اور گوشت اس جگہ پر کھا ؤ جیسا کہ خدا وند نے مجھے حکم دیا تھا۔ 32 اگر کچھ گوشت یا روٹی بچ جائے تو اسے آ گ میں جلا دینا چاہئے۔ 33 کاہن کے تخصیص کی تقریب سات دن تک چلنی چاہئے۔ تمہیں سات دن تک خیمہٴ اجتماع کے دروازے کو نہیں چھو نا چاہئے جب تک کہ کاہنوں کے تخصیصی کا دن پورا نہ ہو جائے۔ 34 خداوند نے حکم دیا تھا اس طرح کے کچھ کام ( سات دن تک ہردن) کفّارہ ادا کر نے کے لئے انجام دیئے جا ئیں۔ 35 تمہیں خیمٴہ اجتماع کے دروازہ پر سات دن اور سات رات تک رہنا چاہئے۔تمہیں خداوند کے لئے ڈیوٹی پر سونا چاہئے تا کہ تم نہیں مر و۔ کیو نکہ خداوند نے مجھے یہ حکم دیا تھا۔”

36 اور ہا رون اور اُ س کے بیٹوں نے وہ سب کچھ کیا جسے کر نے کا خداوند نے انہیں موسیٰ کے ذریعے حکم دیا تھا۔

خدا کاہنوں کو قبول کر تا ہے

آٹھویں دن موسیٰ نے ہا رون اور اس کے بیٹوں کو بُلا یا۔ اس نے اسرائیل کے بزرگوں( قائدین ) کو بھی بُلا یا۔ موسیٰ نے ہا رون سے کہا ، “اپنے جانوروں کے جھنڈ میں سے ایک بچھڑا گناہ کے نذرانہ کے لئے اور ایک مینڈھا جلا نے کے نذرانہ کے لئے لو۔ ان دونو ں میں کو ئی عیب نہیں ہو نا چا ہئے۔ ان جانوروں کو خداوند کے لئے نذر کیا جا ئے گا۔ بنی اسرائیلیوں سے کہو ، ’ گناہ کی قربانی کے لئے ایک بکرا اور ایک بچھڑا اور ایک میمنہ جلا نے کی قربانی کے لئے لو۔ بچھڑا اور میمنہ دونوں ایک سال کا ہو نا چاہئے۔ اور ان میں کو ئی عیب نہیں ہو نا چا ہئے۔ ایک سانڈ اور ایک مینڈھا ہمدردی کی قربانی کے لئے لو۔ اُن جانوروں کو اور تیل ملے اناج کی قربانی کو لو اور ان تمام چیزوں کو خداوند کے واسطے قربانی کے طو ر پر پیش کرو۔ کیوں کہ آج خدا وند تمہا رے سامنے ظا ہر ہو گا۔”

تب تمام لوگ خیمٴہ اجتماع میں آئے اور وہ سب اُن چیزوں کو لا ئے جن کے لئے موسیٰ نے حکم دیا تھا۔ ان میں سے سب لوگ خداوند کے سامنے کھڑے ہو ئے۔ موسیٰ نے کہا ،“تمہیں وہی کرنا چا ہئے جیسا کہ خداوند نے حکم دیا ہے۔ اب تم لوگ خداوند کے جلا ل کو دیکھو گے۔”

تب موسیٰ نے ہا رون سے کہا ، “جا ؤ اور وہی کرو جس کے لئے خداوند نے حکم دیا تھا۔ قربان گا ہ کے پاس جا ؤ اور اپنے گنا ہ کی قربانی اور جلا نے کی قربانی چڑھا ؤ۔ یہ سب تمہیں اپنے اور اپنے لوگوں کے کفّارہ کی ادا ئیگی کے لئے پیش کر نا چاہئے۔ لوگوں کی لا ئی ہو ئی قربانی کو لو اور اُ سے خداوند کو پیش کرو۔ یہ اُن کے گنا ہوں کا کفا رہ ہو گا۔”

اس لئے ہا رون قربان گا ہ کے پاس گیا۔ اُس نے بچھڑے کو گناہ کی قربانی کے طور پر ذبح کیا جو کہ اُ سکے لئے تھی۔ اور ہا رون کے بیٹوں نے اپنے باپ کے پاس خون لا یا۔ ہا رون نے اپنی اُنگلی خون میں ڈا لی اور قربان گا ہ کے کو نوں پر اُسے لگا یا۔ تب ہا رون نے قربان گا ہ کی بُنیاد پر بچے ہو ئے خون کو اُنڈیلا۔ 10 ہا رون نے گنا ہ کی قربانی سے چربی ، گردے اور کلیجے کو ڈھکنے وا لی چربی لی۔ اُ س نے اُنہیں قربانگاہ پر جلا یا۔ اس نے سب کچھ اسی طرح کیا جس طرح خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔ 11 تب ہا رون نے چھا ؤنی کے با ہر گوشت اور چمڑے کو جلا یا۔ 12 اس کے بعد ہا رون نے جلا نے کی قربانی کے لئے اس جانور کو ذبح کیا۔ ہا رون کے بیٹوں نے خون کو ہا رون کے پاس لا یا اور ہا رون نے اسے قربان گا ہ کے چاروں طرف ڈا لا۔ 13 ہا رون کے بیٹوں نے جلا نے کی قربانی کے ٹکڑوں اور سرہا رون کو دیا۔ تب ہا رون نے انہیں قربانگاہ پر جلا یا۔ 14 ہا رون نے جلا نے کی قربانی کے اندرونی حصوں اور پیروں کو دھو یا اور اُس نے انہیں بھی جلا نے کی قربانی کے اوپر قربانگا ہ پر جلا یا۔

15 پھر ہا رون نے لوگوں کے لئے قربانی لا یا اُ سنے ان لوگوں کے لئے گناہ کی قربانی وا لے بکرے کو ذبح کیا۔ اس نے بکرے کو پہلے کی طرح گنا ہ کی قربانی کے لئے چڑھا یا۔ 16 ہا رون جلا نے کی قربانی کو لا یا اور اس نے وہ قربانی چڑھا ئی ویسے ہی جیسے خداوند نے حکم دیا تھا۔ 17 ہا رون اناج کی قربانی کو قربانگا ہ کے پا س لا یا۔ اس نے مٹھّی بھر اناج لیا اور صبح کی جلا نے کی قربانی کے ساتھ اسے قربانگا ہ پر رکھا۔

18 ہا رون نے لوگوں کے لئے ہمدردی کی قربانی کے لئے سانڈ اور مینڈھے کو ذبح کیا۔ ہا رون کے بیٹوں نے خون ہا رون کے پاس لا یا۔ ہا رون نے اُس خون کو قربان گا ہ کے چاروں طرف اُنڈیلا۔ 19 ہا رون کے بیٹوں نے سانڈ اور مینڈھے کی چربی دُم کی چربی کے ساتھ لا ئے۔ وہ اندرونی حصوں کو ڈھکنے وا لی چربی گردو ں اور کلیجہ کو ڈھکنے وا لی چربی بھی لا ئے۔ 20 ہا رون کے بیٹوں نے چربی کے ان حصوں کو سانڈ اور مینڈھے کے سینے پر رکھا۔ ہا رون نے اسے قربان گا ہ پر جلا یا۔ 21 جیسا کہ خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔ ہا رون نے سینے اور دائیں ران کو لہرا نے کی قربانی کے لئے خداوند کے سامنے ہا تھوں میں اوپر اٹھا یا۔

22 تب ہارون نے اپنے ہاتھ لوگوں کی طرف اٹھا ئے اور اُنہیں دعا دی۔ ہارون گناہ کی قربانی، جلانے کی قربانی اور ہمدردی کی قربانی کوچڑھانے کے بعد قربان گاہ سے نیچے اُترآئے۔

23 موسیٰ اور ہارون خیمہٴ اجتماع میں گئے اور پھر باہر آکر انہوں نے لوگوں کو دعائیں دیں۔ تب خدا وند کا جلال سب لوگوں کے سامنے ظا ہر ہوا۔ 24 خدا وند سے آ گ باہر نکلی اور قربان گاہ پر کی جلانے کی قربانی اور چربی کو جلادی۔ جب تمام لوگوں نے یہ دیکھا تو انہوں نے چلّا یا اور اپنے چہروں کو زمین پر جھُکا لیا۔

خدا کا ناداب اور ابیہو کو تباہ کرنا

10 تب ہارون کے بیٹے ناداب اور ابیہو ، ان میں سے ہر ایک نے لوبان جلانے کے لئے اپنے اپنے برتن لئے۔ انہوں نے آ گ سے لوبان کو جلایا۔ انہوں نے غیر ملکی آ گ کا استعمال کیا جس کا موسیٰ نے استعمال کرنے کا حکم نہیں دیا تھا۔ اس لئے خدا وند سے آ گ آئی اور اس نے ناداب اور ابیہو کو تباہ کر دیا اس طرح وہ خدا وند کے سامنے مرے۔

تب موسیٰ نے ہارون سے کہا ،“خدا وند کہتا ہے ، ’ ان میں سے جو میرے نزدیک آئے میں خود کو مقدّس دکھا ؤنگا۔ اور سب لوگوں کے سامنے میری تعظیم کی جائے گی۔ ” اس لئے ہارون اپنے مرے ہوئے بیٹوں کے سامنے خاموش رہا۔

ہارون کے چچا عُزّیل کے دو بیٹے تھے وہ میسائیل اور الصفن تھے۔ موسیٰ نے ان دونوں کو بلاکر کہا ، “اپنے بھائیوں کی لاشوں کو جو کہ مقدس جگہ کے سامنے ہے اٹھاؤ اور اسے چھاؤنی سے باہر لے جاؤ۔ ”

اس لئے میسائیل اور الصفن موسیٰ کا حکم بجالائے۔ وہ گئے اور ناداب اور ابیہو کی لاشوں کو چھاؤنی سے باہر لائے۔ اس وقت تک ناداب اور ابیہو مخصوص لباس پہنے ہوئے تھے۔

‎اور موسیٰ نے ہارون کے دوسرے بیٹوں الیعزر اور اتامر سے کہا ، “اپنے کپڑوں کو پھاڑ کر یا اپنے بالوں کو کھلا چھوڑ کر غم کو ظا ہر نہ کرو۔ ورنہ تم مر جاؤ گے۔ اور خدا وند سارے لوگوں سے ناراض ہو جائے گا۔ سارا اسرائیلی ملک تم لوگوں سے جڑا ہوا ہے۔ وہ لوگ ماتم کریں گے کیوں کہ خدا وند نے ناداب اور ابیہوکو جلا ڈا لا۔ لیکن تم لوگوں کو خیمہٴ اجتماع کے دروازے کو نہیں چھوڑنا چاہئے ورنہ تم لوگ مر جاؤ گے۔ کیوں کہ مسح کر نے کا تیل تم لوگوں پر ہے۔ ” ہارون ، الیعزر اور اتامر موسیٰ کا حکم بجا لائے۔

تب خدا وند نے ہارون سے کہا ، “تمہیں اور تمہارے بیٹوں کو خیمہٴ اجتماع میں آنے سے پہلے مئے یا شراب نہیں پینا چاہئے۔ اگر تم ایسا کرو گے تو مر جاؤ گے یہ شریعت تمہاری ساری نسلوں میں ہمیشہ جاری رہے گی۔ 10 تمہیں جو چیزیں مقدس ہیں اور جو مقدس نہیں ہیں جو پاک ہیں اور جو پاک نہیں ہیں ان میں فرق کرنا چاہئے۔ 11 تمہیں ان شریعت کے بارے میں لوگوں کو سکھانا چاہئے جسے خدا وند نے موسیٰ کو دیا۔ اور اسی طرح اس نے اسے لوگوں کو دیا تھا۔ ”

12 موسیٰ نے ہارون اور اس کے بچے ہو ئے دونوں بیٹوں ، الیعزر اور اتامر سے بات کی اور کہا ،“اناج کی قربانی کا وہ حصہ جو ان قربانیوں میں سے بچی ہے جو آ گ میں جلائی گئی تھی۔ اس قربانی کے حصّے کو لے اور کھا ، لیکن تمہیں اسے بغیر خمیر کے کھانا چاہئے اسے قربان گاہ کے پاس کھانا چاہئے ، کیوں کہ یہ قربانی سب سے مقدس ہے۔ 13 وہ اس قربانی کا حصہ ہے جو خدا وند کے لئے آ گ میں جلائی گئی تھی۔ اور جو اصول میں نے تم کو بتایا وہ سکھا تا ہے کہ وہ حصّہ تمہارا اور تمہارے بیٹوں کا ہے لیکن تمہیں اسے مقدس جگہ پر ہی کھانا چاہئے۔

14 “تم ، تمہارے بیٹے اور تمہاری بیٹیاں لہرانے کی قربانی کا سینہ اور ہمدردی کی قربانی سے ران کو کھا سکتے ہیں۔ انہیں تمہیں صاف جگہ پر ہی کھا نا چاہئے۔ یہ اسرائیل کے بچّوں کی ہمدردی کی نذرانوں میں سے تم اور تمہارے بچّوں کے لئے تمہارے حصّے ہیں۔ 15 لوگوں کو چربی تحفے کی طرح لانی چاہئے۔ انہیں ہمدردی کی قربانی کی ران اور لہرانے کی قربانی کا سینہ بھی لانا چاہئے اور اسے خدا وند کے سامنے اٹھانا چاہئے۔ یہ قربانی کا حصہ تمہارا اور تمہارے بچّوں کا ہو جائے گا۔ خدا وند کے حکم کے مطابق قربانی کا وہ حصہ ہمیشہ کے لئے تمہارا ہوگا۔ “

16 موسیٰ نے گناہ کی قربانی کے بکرے کے متعلق پوچھا ، جسے کہ پہلے ہی جلا دیا گیا تھا۔ موسیٰ ہارون کے بیٹوں ، الیعزر اور اتامر پر بہت غصہ ہوا اور کہا ، 17 “تم لوگوں نے گناہ کی قربانی کو مقدس جگہ پر کیوں نہیں کھا یا۔ وہ سب سے مقدس تھا اور خدا وند نے یہ تمہیں جماعت کے گناہوں کی ذمہ داری ، خدا وند کے سامنے ان لوگوں کا کفارہ ادا کر نے کے لئے دیا تھا۔ 18 دیکھو تم اس بکرے کا خون مقدس جگہ کے اندر نہیں لائے۔ تمہیں اس بکرے کو مقدس جگہ پر کھانا چاہئے تھا جیسا کہ میں نے حکم دیا ہے۔ ”

19 لیکن ہارون نے موسیٰ سے کہا ، “سنو! آج وہ اپنی گناہ کی قربانی اور جلانے کی قربانی خدا وند کے سامنے لائے۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ ہو چکا ہے۔ کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ اگر میں گناہ کی قربانی آ ج کے دن کھا یا ہوتا تو کیا خدا وند خوش ہوتا ؟ ” نہیں!”

20 جب موسیٰ نے یہ سُنا تو وہ متفق ہو گئے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International