Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
احبار 1-4

قربانیاں اور نذرانے

خدا وند خدا نے موسیٰ کو خیمہٴ اجتماع میں بلایا اور اُس سے کہا۔خدا وند نے کہا ، “بنی اسرائیلیوں سے کہو تم لوگوں میں سے کو ئی جب خدا وند کے لئے نذرانہ لائے تو تمہیں ایک جانور بھیڑ کے ریوڑ یا مویشیوں کے جھنڈ سے لا نا چاہئے۔

اگر یہ جلا نے کا نذرانہ ہو اور یہ مویشیوں کے جھنڈ سے ہو تو یہ جانور بے عیب نر ہو نا چاہئے اور اس آدمی کو وہ جانور خیمہٴ اجتماع کے دروازے پر لانا چاہئے۔ تب خدا وند اس نذ رانہ کو قبول کرے گا۔ اس آدمی کو اپنا ہاتھ جانور کے سر پر رکھنا چاہئے۔ خدا وند اس کے جلانے کے نذرانہ کو اسکے کفّارہ کے طور پر قبول کرے گا۔

“آدمی کو چاہئے کہ وہ بچھڑے کو خدا وند کے سامنے مارے۔ ہارون کے بیٹوں کو بچھڑے کے خون لانا چاہئے اور اسے خیمہٴ اجتماع کے دروازوں پر قربان گاہ کے چاروں طرف چھڑکنا چاہئے۔ وہ چمڑا کو ہٹا ئے گا اور جانور کے باقی عضو کو ٹکڑے ٹکڑے میں کاٹے گا۔ ہارون کے کاہن بیٹوں کو قربان گاہ پر لکڑی اور آ گ تیار رکھنا چاہئے۔ ہارون کے کاہن بیٹوں کو ان ٹکڑوں کو سر اور چربی کے ساتھ لکڑی پر رکھنی چاہئے اس لکڑی کو قربان گاہ پر آ گ کے اوپر رکھنی چاہئے۔ کاہن کے جانور کے اندرونی حصو ں اور پیروں کو پانی سے دھو نا چاہئے۔ پھر کاہن کو جانور کے تمام حصّوں کو قربان گاہ پر جلانا چاہئے یہی جلانے کی قربانی ہے۔ اس کی بو خدا وند کو خوش کر تی ہے۔

10 “اور کوئی شخص بھیڑ کے ریوڑ سے کچھ چاہے وہ بھیڑ ہو یا بکری جلانے کے نذرانہ کے طور پر پیش کرے تو یہ جانور نر اور بے عیب ہونا چاہئے۔ 11 اس آدمی کو قربان گاہ کے شمال کی جانب خدا وندکے سامنے جانور کو ذبح کرنا چاہئے۔ ہارون کے کاہن بیٹوں کو قربان گاہ کے چاروں طرف اس کے خون کو چھڑکنا چاہئے۔ 12 تب کاہن کو چاہئے کہ وہ اس جانور کو ٹکڑوں میں کاٹے اسے جانور کا سر اور چربی کو جلاون کے لکڑی کے اوپر رکھنا چاہئے جو قربان گاہ کی جلتی ہوئی آ گ پر ہوگی۔ 13 کاہن کو جانور کے اندرونی حصّوں کو اور اسکے پیروں کو دھونا چاہئے۔ تب ان سارے حصّوں کو چڑھا نا اور قربان گاہ پر جلانا چاہئے۔ یہ جلانے کا نذرانہ ہے۔ یہ تحفہ ہے اور اس کی بو خدا وند کو خوش کرے گی۔

14 “اگر کوئی شخص ایک چڑیا کو جلانے کا نذرانہ کے لئے اپنی قربانی کے طور پر خدا وند کو پیش کرے تو چڑیا چاہے تو فاختہ یا کبوتر کا بچّہ ہو نا چاہئے۔ 15 کاہن نذر کئے گئے چڑیا کو قربان گاہ پر لے آئیگا۔ کا ہن پرندے کے سر کو الگ کرے گا۔ تب پرندے کو قربان گاہ پر جلائے گا۔ پرندے کا خون قربان گاہ کی پہلو کی طرف بہنا چاہئے۔ 16 کاہن کو پرندہ کے دانے کی تھیلی کو پَر کے ساتھ الگ کر کے قربان گاہ کے مشرق کی جانب پھینک دینا چاہئے۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں وہ قربان گاہ سے راکھ نکال کر پھینکتے ہیں۔ 17 “تب کاہن کو پروں کے پاس سے پرندہ کو چیرنا چاہئے لیکن پرندہ کو دو حصّوں میں جدا جدا کرنا نہیں چاہئے۔ کاہن کو چاہئے اسے قربان گاہ پر رکھی ہوئی جلاون کی لکڑی پر پرندہ کو جلائے۔ جلانے کی قربانی ایک تحفہ ہے اور اس کی بُو سے خدا وند کو خوشی ہوتی ہے۔

اناج کی قربانی

“اگر کو ئی شخص خدا وند کو اناج کا نذرانہ پیش کرنا چاہتا ہے۔ تو یہ باریک آٹا کا ہونا چاہئے۔ آٹا میں تیل ڈالنے کے بعد اس میں لوبان ڈالنا چاہئے۔ تب اس شخص کو اسے ہارون کے کاہن بیٹوں کے پاس لانا چاہئے۔ وہ شخص تیل اور لوبان سے مِلا ہوا ایک مٹھی باریک آٹا لے۔ اور اُسے کاہن کے پاس اِسے قربان گاہ پر تحفے کے طور پر پیش کرنا چاہئے۔ اور اُس کی بُو خدا وند کو خوش کریگی۔ اناج کی قربانی کا باقی بچا ہوا حصّہ ہارون اور ا ن کے بیٹوں کا ہوگا۔ خدا وند کو پیش کئے گئے تحفوں میں سے یہ سب سے زیادہ مقدس ہے۔

چولھے پر پکی اناج کی قربانی

“اگر تم اناج کا نذرانہ لاؤ تو تمہیں تنور میں پکی ہوئی روٹی یا تیل مِلا ہوا باریک آٹا سے بنی ہوئی بغیر خمیری روٹی یا تیل لگائی ہوئی بغیر خمیر کی روٹی ہونی چاہئے۔ اگر تم تلنے کی کڑھائی سے اناج کی قربانی لاتے ہو تو یہ تیل ملا ہوا بغیر خمیر کے باریک آٹا ہونا چاہئے۔ پہلے تمہیں اسے کئی حصّوں میں بنا نا چاہئے اور تب اس پر تیل لگا نا چاہئے۔ یہ ایک اناج کا نذرانہ ہے۔ اگر تم اجناس کی قربانی تلنے کی کڑھا ئی سے لا تے ہو تو یہ تیل ملے باریک آٹے کی ہو نی چاہئے۔

تم ان چیزوں سے بنی اجناس کی قربانی خداوند کے لئے لا ؤ گے تم ان چیزوں کو کا ہن کے پاس لے جا ؤگے اور وہ اُسے قربان گاہ پر رکھے گا۔ تب کا ہن کو اناج کے نذرانے کا یاد گار حصّہ لینا چاہئے او اسے قربان گا ہ پر تحفے کے طور پر پیش کر نا چاہئے۔ اور اس کی بُو خداوند کو خوش کریگی۔ 10 باقی اناج کی قربانی ہا رون اور اس کے بیٹوں کی ہو گی۔ یہ قربانی خداوند کو آ گ سے چڑھا ئی جانے وا لی قربانیوں میں بہت پاک ہو گی۔

11 “تمہیں خداوند کو خمیر وا لی اناج کی کو ئی قربانی نہیں چڑھانی چاہئے۔ تمہیں خداوند کے تحفے کو طور پر پیش کر نے کے لئے خمیری یا شہد نہیں جلانا چاہئے۔ 12 تم اُسے پہلے پھل سے خداوند کو پیش کر نے کے لئے لا سکتے ہو۔ لیکن انہیں خداوند کو خوش کر نے کے لئے نذرانہ کے طور پر خوشبو کے ساتھ قربان گا ہ پر پیش نہیں کر نا چاہئے۔ 13 تمہیں اپنی لا ئی ہو ئی ہر ایک اناج کی قربانی پر نمک بھی رکھنا چا ہئے۔ تمہیں اپنے سارے اناج کے نذرانوں میں خدا کے معاہدہ کا نمک استعمال کر نا چاہئے۔ تمہیں اپنی سب قربانیوں کے ساتھ نمک لا نا چاہئے۔

پہلی فصل سے اناج کی قربانی

14 “اگر تم پہلی فصل سے خداوند کے لئے اناج کی قربانی لا تے ہو تو تمہیں بھُنے ہو ئے نذرانے لا نے چاہئے۔ یہ نیا مَلا ہوا اناج ہو نا چاہئے۔ یہ پہلی فصل سے اناج کی قربانی ہو گی۔ 15 تمہیں اُس پر تیل ڈالنا اور لو بان رکھنا چاہئے یہ اناج کی قربانی ہے۔ 16 کا ہن کو چاہئے کہ وہ مَلے ہو ئے اناج کا یادگاری نذرانہ اور اس کے لوبان کے ساتھ اس کا تیل لے۔ یہ خداوند کے لئے تحفہ ہے۔

ہمدردی کا نذرانہ

“اگر ایک شخص ہمدردی کا نذرانہ پیش کرتا ہے تو اسے جانور کے گلّہ سے ایک جانور خداوند کے سامنے لا نا چاہئے۔ یہ نر یا ما دہ ہو سکتا ہے اور یہ بے عیب ہونا چاہئے۔ اس شخص کو اپنا ہا تھ اپنے نذرانے کے سر پر رکھنا چا ہئے۔ اور اسے خیمٴہ اجتماع کے دروازے پر ذبح کرنا چا ہئے۔ اور ہا رون کے کا ہن بیٹوں کو خون لے کر قربا ن گاہ کے چاروں طرف چھڑکنا چا ہئے۔ اس شخص کو کچھ ہمدردی کا نذرانہ تحفے کے طور پر خداوند کو پیش کرنا چاہئے۔ قربانی کے لئے پیش کر نے وا لے سامان میں اندرونی حصّہ میں پا ئے جانے وا لی چربی اور اندرونی حصّہ کو ڈھکنے وا لی چربی بھی شامل ہونی چاہئے دونوں گردے اور اس کو ڈھکنے والی چربی اور وہ چر بی جو پٹھّے پر ہے ، اور کلیجہ کو ڈھانکنے وا لی چربی کو بھی نکال دینی چاہئے۔ پھر ہا رون کے بیٹے چربی کو قربان گا ہ پر جلانے کے نذرانے کے اوپر جو کہ لکڑی کے اوپر رکھی ہو ئی ہے جلا ئینگے۔ یہ ایک تحفہ ہے اور اس کی خوشبوخداوند کو خوش کریگی۔

“اگر کو ئی شخص ا پنے ریوڑ سے خدا وند کو ہمدردی کا نذرانہ پیش کر نے کے لئے لاتا ہے چاہے جانور نر ہو یا مادہ بے عیب ہونا چاہئے۔ اگر وہ قربانی کے لئے ایک میمنہ لاتا ہے تو اسے خدا وند کے سامنے لانا چاہئے۔ اسے اپنا ہاتھ جانور کے سر پر رکھنا چاہئے اور خیمہٴ اجتماع کے سامنے اسے ذبح کرنا چاہئے۔ تب ہارون کے بیٹے کو قربان گاہ پر چاروں طرف اس کا خون چھڑکنا چاہئے۔ جب وہ شخص کچھ ہمدردی کا نذرانہ تحفے کے طور پر خدا وند کو پیش کرتا ہے تو اس شخص کو چربی اور چربی سے بھری دُم اور جانور کے اندرونی حصّوں کے اوپر اور چاروں طرف کی چربی لانی چاہئے۔ اسے اس دُم کو ریڑھ کی ہڈی کے بالکل قریب سے کاٹنا چاہئے۔ 10 اس شخص کو دونوں گردوں اور انہیں ڈھکنے والی چربی اور پٹھے کی چربی بھی نذر میں چڑھانی چاہئے۔ اسے کلیجہ کی جھلی کو ڈھکنے والی چربی بھی قربانی کے لئے چڑھانی چاہئے۔ اسے گردوں کے ساتھ کلیجہ کی جھلّی کو نکال لینا چاہئے۔ 11 تب کاہن قربان گاہ پر ان سب کو غذا کے طور پر جلائے گا۔ یہ خدا وند کا تحفہ ہے۔

ہمدردی کی قربانی کے طور پر بکرے کی قربانی

12 “اگر اس کی قربانی ایک بکرا ہے تو وہ اسے خدا وند کے سامنے نذر کرے۔ 13 اس کو بکرے کے سر پر اپنا ہاتھ رکھنا چاہئے اور خیمہٴ اجتماع کے سامنے اسے ذبح کرنا چاہئے۔ تب ہارون کے بیٹے اس کا خون قربان گاہ پر چاروں طرف چھڑکیں گے۔ 14 تب اس کا کچھ حصّہ اندرونی حصّہ کو ڈھکنے والی چربی کے ساتھ خدا وند کے لئے نذرانہ کے طور پر لانا چاہئے۔ 15 اسے دونوں گردوں کو ڈھکنے والی چربی ، دونوں گردوں اور جانور کے پٹھے کی چربی نذر میں چڑھانی چاہئے۔ اسے کلیجے کی جھلی اور گردوں کو تحفہ کے طور پر لانا چاہئے۔ 16 کاہن کو قربان گاہ پر ان سب کو جلانا چاہئے۔ یہ خدا وند کے لئے غذا اور تحفہ ہوگا۔ اس کی بُو خدا وند کو خوش کرتی ہے۔ ساری چربی خدا وند کی ہے۔ 17 یہ شریعت تمہاری سبھی نسلوں میں ہمیشہ چلتی رہے گی تم جہاں کہیں بھی رہو۔ تمہیں خون یا چربی نہیں کھانی چاہئے۔”

نادانستہ گناہوں کے کفّارہ کے لئے قربانی

خداوند نے موسیٰ سے کہا : “بنی اسرائیلیوں سے کہو اگر کو ئی شخص غیر ارادی طور پر گناہ کر لیتا ہے جس کو خداوند کے حکم کے مطا بق نہیں کر نا چاہئے۔ تو اُ سے یہ چیزیں کر نی چاہئے :

“اگر ایک منتخب کا ہن کو ئی ایسا گناہ کر تا ہے جو لوگوں کو قصوروار بنا دیتا ہے ، تب اسے خداوند کو گنا ہ کے نذرانے کے طور پر قربانی پیش کر نا چاہئے۔اسے ایک سانڈ خدا وند کو پیش کرنا چاہئے اور یہ بے عیب ہونا چاہئے۔ یہ خدا وند کے لئے گناہ کا نذرانہ ہوگا۔ منتخب کاہن کو اُس سانڈ کو خدا وند کے سامنے خیمہٴ اجتماع کے دروازے پر لانا چاہئے۔ اُسے اپنا ہاتھ اس بچھڑے کے سر پر رکھنا چاہئے اور خدا وند کے سامنے اسے ذبح کر نا چاہئے۔ تب منتخب کاہن کو بچھڑے کا خون لینا چاہئے اور خیمہٴ اجتماع میں لے جانا چاہئے۔ تب کاہن کو اپنی انگلیاں خون میں ڈبونی چاہئے اور خدا وند کے سامنے مقدس ترین پردے کی جگہ کے آگے خون کو سات دفعہ چھڑکنا چاہئے۔ کاہن کو کچھ خون لوبان جلانے کی قربان گاہ کے کونوں پر لگانا چاہئے۔ یہ خدا وند کے خیمہٴ اجتماع میں ہے۔ کاہن کو بچا ہوا خون جلانے کے نذرانے کی قربان گاہ کی بنیاد پر ڈالنا چاہئے جو کہ خیمہٴ اجتماع کے دروازوں پر ہے۔ اور اسے گناہ کے نذرانہ کے سانڈ کی تمام چربی کو نکال لینا چاہئے۔ اسے اندرونی حصوں کے اوپر اور اسکے چاروں طرف کی چربی کو بھی نکال لینی چاہئے۔ اسے دونوں گردوں اور اسکے اوپر کی چربی اور پٹھے پر کی چربی کو بھی نکال لینا چاہئے۔ اسے کلیجہ پر کی جھلّی کو بھی گردوں کے ساتھ نکال لینا چاہئے۔ 10 جب یہ ساری چیزیں ہمدردی کے نذرانے کے سانڈ سے نکال لی جاتی ہیں تو کاہن کو انہیں جلانے کے نذرانے کے قربان گاہ پر پیش کرنا چاہئے۔ 11 لیکن کاہن کو سانڈ کا چمڑا ، سر سمیت اس کا تمام گوشت ، پیر، اندرونی حصّہ اور گوبر ، 12 یعنی کہ یہ سانڈ کا پورا جسم خیمہ کے باہر کھلی ہوئی صاف جگہ میں جہاں پر راکھ پھینکا جاتا ہے لانا چاہئے۔ یہ تمام چیزیں راکھ کے ڈھیر پر جلاون کی لکڑی پر جلانا چاہئے۔

13 “ایسا ممکن ہے کہ پورے ملک اسرائیل سے انجانے میں کوئی ایسا گناہ ہوجائے جسے نہ کرنے کا حکم خدا وند نے دیا ہو۔ اس طرح سے وہ قصوروار سمجھا جائے گا۔ 14 جب اسے بعد میں یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ گناہ کیا ہے۔ تو پورے ملک کے لئے ایک سانڈ گناہ کے نذرانے کے طور پر قربانی کرنی چاہئے۔ انہیں اسے خیمہٴ اجتماع کے سامنے لانا چاہئے۔ 15 بزرگوں کو خدا وند کے سامنے سانڈ کے سر پر اپنے ہاتھ رکھنے چاہئے۔ انہیں خدا وند کے سامنے سانڈ کو ذبح کرنا چاہئے۔ 16 تب منتخب کاہن کو سانڈ کا کچھ خون خیمہٴ اجتماع میں لانا چاہئے۔ 17 کاہن کو اپنی انگلیاں خون میں ڈبونی چاہئے اور پردے کے آگے سات بار خون کو خدا وند کے سامنے چھڑکنا چاہئے۔ 18 تب کاہن کو کچھ خون قربان گاہ کے کونوں پر رکھنا چاہئے وہ قربان گاہ خیمہٴ اجتماع میں خدا وند کے سامنے ہے۔ کاہن کو بچا ہوا خون جلانے کی قربان گاہ کی بنیاد پر ڈالنا چاہئے۔ وہ جلانے کے نذرانے کی قربان گاہ ہے جو خیمہٴ اجتماع کے دروازے کے سامنے ہے۔ 19 پر کاہن کو جانور کی تمام چربی نکال لینی چاہئے اور اسے قربان گاہ پر پیش کرنا چاہئے۔ 20 اس سانڈ کے ساتھ ویسا ہی کیا گیا ہے جیسا کہ گناہ کے نذرانے کی قربانی پیش کئے گئے سانڈ کے ساتھ کیا گیا تھا۔ اس سانڈ کے ساتھ ایسا ہی کیا جائے گا۔ اس طرح سے کاہن انکے لئے کفارہ دے۔ ان لوگوں کے لئے اس کو معاف کیا جائے۔ 21 کاہن سانڈ کو چھاؤنی سے باہر لے جائے گا اور اسے وہاں جلائے گا جیسا کہ اس نے پہلے سانڈ کو جلایا تھا۔ یہ پوری جماعت کے گناہ کا نذرانہ ہے۔

22 “ممکن ہے کہ کوئی حاکم انجانے میں گناہ کر سکتا ہے جسے خدا وند کے حکم کے مطابق نہیں کرنا چاہئے تھا۔ اس حالت میں حاکم بھی قصوروار ہے۔ 23 جب اسے یہ پتا چلے گا کہ اس نے گناہ کیا ہے تو اسے ایک بکرا جو کہ بے عیب ہو لانا چاہئے۔اور یہ اس کا نذرانہ ہوگا۔ 24 حاکم کو بکرے کے سرپر اپنا ہاتھ رکھنا چاہئے اور اسے اس جگہ پر ذبح کرنا چاہئے۔ جہاں وہ جلانے کی قربانی کو خدا وند کے سامنے ذبح کرتے ہیں۔ بکرے کی قربانی ایک گناہ کا نذرانہ ہے۔ 25 “کاہن کو گناہ کے نذرانے کا کچھ خون اپنی انگلیوں میں لینا چاہئے اور اسے جلانے کے نذرانے کی قربان گاہ کے سینگوں پر رکھنا چاہئے۔ کاہن کو باقی بچے خون جلانے کی نذرانے کی قربان گاہ کی بنیاد میں ڈالنا چاہئے 26 کاہن کو پوری چربی قربان گاہ پر ہمدردی کے نذرانے کے طریقے پر جلانا چاہئے۔ اس طرح سے کاہن اس کے لئے اس کے گناہ کا کفارہ ادا کرتا ہے اور اس کا گناہ معاف کر دیا جاتا ہے۔

27 ممکن ہے عام رعایا میں سے کوئی شخص انجانے میں گناہ کر سکتا ہے جسے خدا وند نے نہ کرنے کا حکم دیا ہو۔ اور وہ قصور وار ہوجاتا ہے۔ 28 جب اس کو گناہ کا پتا چلے گا۔ تو وہ ایک بے عیب بکری لائے۔ یہ انکے گناہ کے لئے نذرانہ ہوگا۔ 29 اسے اپنا ہاتھ اس جانور کے سر پر رکھنا چاہئے۔ اور جلانے کی قربانی کی جگہ پر اسے ذبح کرنا چاہئے۔ 30 تب کاہن کو اس بکری کا کچھ خون اپنی انگلی پر لینا چاہئے اور اسے جلانے کے نذرانے کے قربان گاہ کی سینگوں پر چھڑکنا چاہئے۔ کاہن کو قربان گاہ کی بنیاد پر بکری کا باقی تمام خون اُنڈیلنا چاہئے۔ 31 پھر کاہن کو بکری کی تمام چربی اسی طرح نکالنی چاہئے جس طرح ہمدردی کے نذرانہ سے نکالی گئی تھی۔ تب کاہن کو اسے قربان گاہ پر جلانا چاہئے۔ اس کی بُو خدا وند کو خوش کر تی ہے۔ اس طرح کاہن اس کے لئے کفارہ ادا کرتا ہے۔ اور اس کے گناہ کو معاف کیا جاتا ہے۔

32 اگر کوئی شخص گناہ کے نذرانہ کے طور پر ایک میمنہ لاتا ہے تو اسے مادہ میمنہ لانا چاہئے جس میں کوئی عیب نہ ہو۔ 33 اس شخص کو اس کے سر پر اپنا ہاتھ رکھنا چاہئے اور اسے اس جگہ پر گناہ کے نذرانہ کے طور پر ذبح کرنا چاہئے۔ جہاں وہ جلانے کی قربانی کے جانور کو ذبح کئے۔ 34 کاہن کو اپنی انگلی پر گناہ کے نذرانے کا خون لینا چاہئے اور اسے جلانے کی قربان گاہ کے سینگوں پر چھڑکنا چاہئے۔ تب اسے باقی بچے ہوئے تمام خون کو قربان گاہ کی بنیاد پر اُنڈیلنا چاہئے۔ 35 کاہن کو تمام چربی اسی طرح لینی چاہئے جس طرح ہمدردی کی قربانی کے میمنہ کی چربی لی گئی تھی۔ تب کاہن ان تمام چیزوں کو خدا وند کے لئے تحفہ کے طور پر قربان گاہ پر جلائے۔ اس طرح کاہن اس کے گناہوں کا جو اس نے کیا تھا کفارہ ادا کر تا ہے اور اسکے گناہ کو معاف کر دیا جاتا ہے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International