Beginning
کاہنوں کے خاص لباس
39 کا ریگروں نے نیلے ، لال اور بیگنی کپڑو ں کے خاص لباس کا ہنوں کے لئے بنا ئے جنہیں وہ مقدس جگہ میں خدمت کے وقت پہنتے تھے اُنہوں نے ہا رون کے لئے بھی ویسے ہی خاص لباس بنا ئے جیسا خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔
ایفود
2 انہوں نے ایفود پٹ سن کے عمدہ ریشوں اور نیلے ، لال اور بیگنی کپڑے سے بنا یا۔ 3 ( انہوں نے سونے کو پتلا پتر کی شکل میں پیٹا اور تب انہوں نے اس سونے کو لمبے دھا گوں کی شکل میں کا ٹا۔ انہوں نے سونے کو نیلے بیگنی لال کپڑے اور پٹ سن کے عمدہ ریشوں میں جڑ دیا۔ یہ کام بہت ہی ما ہر آدمی کا تھا جو کیا گیا )۔ 4 انہوں نے ایفود کے کندھوں کی پیٹیاں بنا ئیں اور کندھے کی ان پیٹیوں کو کندھے پر ٹانکا۔ 5 انہوں نے کمر بند اسی طرح بنا یا۔ یہ ایفود سے جڑا ہوا تھا۔ یہ سونے کے تار ، پٹ سن کے عمدہ ریشے ، نیلا ، لال ، اور بیگنی کپڑے سے ویسا ہی بنا جیسا خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔
6 کا ریگروں نے پتھروں کو سونے کی پٹی میں جڑا۔ انہوں نے اسرائیل کے بیٹوں کے نام ان پتھروں پر لکھے۔ 7 تب انہوں نے جوا ہرات ایفود کے کندھے کی پٹی پر لگا یا۔ دونوں پتھر اسرائیل کے تمام بیٹوں کی یادگار تھے۔ یہ ویسا ہی کیا گیا جیسا خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔
عدل کا سینہ بند
8 تب انہوں نے عدل کا سینہ بند بنایا۔ یہ اسی ماہر کا ریگر کا کام تھا جس نے عدل کا سینہ بند ایفود کی طرح بنا یا تھا۔ یہ سونے کے تار ، پٹ سن کے عمدہ ریشوں نیلا ، لال اور بیگنی کپڑے کا بنا یا گیا تھا۔ 9 عدل کا سینہ بند مربع نُما شکل میں دہرا تہہ کیا ہوا تھا۔ یہ ۹ اِنچ لمبا اور ۹ اِنچ چوڑا تھا۔ 10 تب کاریگر نے اس پر خوبصورت نگوں کو چار قطا روں میں جو ڑا۔ پہلی قطا ر میں ایک لال ایک ایک پُکھراج اور ایک زمرد تھا۔ 11 دُوسری قطا ر میں ایک فیروزہ ایک نیلم اور ایک پنّا تھا۔ 12 تیسری قطا ر میں لشم ، عقیق اور ایک یاقوت تھا۔ 13 چوتھی قطا ر میں ایک زبر جد ایک سنگ سلیمانی اور یشم تھے۔ یہ سب قیمتی پتھر سونے میں جڑے تھے۔ 14 ان بارہ قیمتی پتھروں پر اسرائیل کے بارہ بیٹوں کے نام اُسی طرح لکھے گئے تھے جس طرح ایک کاریگر مہر پر کھود تا ہے۔ اسرائیل کے بیٹوں کے ہر ایک پتھر پر بارہ قبیلوں میں سے ایک ایک کانام اس پر لکھا تھا۔
15 عدل کے سینہ بند کے لئے خالص سونے کی ایک زنجیر بنا ئی گئی یہ رسّی کی طرح گتھی ہو ئی تھی۔ 16 کاریگروں نے سونے کی دو پٹیاں اور ۲ سونے کے چھلّے بنا ئے۔ انہوں نے دونوں چھلّوں کو عدل کے سینہ بند کے کو نوں پر لگا یا۔ 17 تب انہوں نے دونوں سونے کی زنجیروں کو عدل کے سینہ بند کے دونوں چھلوں میں باندھا۔ 18 انہوں نے سونے کی زنجیروں کے دوسرے سروں کو ایفود کی پٹیوں پر باندھا۔ 19 تب انہوں نے دو اور سونے کے چھلے بنا ئے اور عدل کے سینہ بند کے نچلے کو نوں پر انہیں لگا یا۔ انہوں نے چھلوں کو چغہ کے اندر ایفود کے روبرو لگا یا۔ 20 انہوں نے ایفود کے سامنے کی طرف کندھے کی پٹی کے نیچے سونے کے دو چھلے لگا ئے یہ چھلّے بالکل کمر بند کے اوپر تھے۔ 21 تب انہوں نے ایک نیلی پٹی کا استعمال کیا اور عدل کے سینہ بند کے چھلّوں کو ایفود کے چھلّوں سے باندھا۔ اس طرح عدل کے سینہ بند پٹی کے نزدیک لگا رہا یہ گِر نہیں سکتا تھا۔ انہوں نے یہ سب چیزیں ویسی ہی کیں جیسا کہ خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔
کا ہن کے دوسرے لباس
22 تب انہوں نے ایفود کے نیچے کا چغّہ بنا یا۔ انہوں نے اُسے نیلے کپڑے سے بنا یا یہ ایک ما ہر آدمی کا کام تھا۔ 23 کپڑے کے ٹھیک بیچ میں سر کے لئے ایک سوراخ بنا ؤ۔ اس کے چاروں طرف کپڑے کا ایک ٹکڑا سی کر لگا دو تا کہ وہ پھٹ نہ سکے۔
24 تب اُنہوں نے پٹ سن کے عمدہ ریشوں نیلے ، لال اور بیگنی کپڑے سے پھُند نے بنائے جو انار کی مانند نیچے لٹکے تھے۔ انہوں نے ان اناروں کو چغّہ کے نیچے کے سِرے پر چاروں طرف باندھا۔ 25 تب انہوں نے خالص سونے کی گھنٹیاں بنا ئیں۔ انہوں نے انا روں کے بیچ چغے کے نیچے کے سِرے کے چاروں طرف اُنہیں باندھا۔ 26 چغّہ کے نیچے کے سِرے کے چاروں طرف انار اور گھنٹیاں لٹک رہی تھیں۔ ہر ایک انار کے ساتھ ایک گھنٹی تھی۔ کا ہن اُ س چغہ کو ا س وقت پہنتا تھا جب وہ خداوند کی خدمت کر تا تھا۔ جیسا کہ خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔
27 کا ریگروں نے ہا رون اور اُس کے بیٹوں کے لئے چغے بنا ئے۔ یہ چغے پٹ سن کے عمدہ ریشوں سے بنائے گئے تھے۔ 28 اور کاریگروں نے پٹ سن کے عمدہ ریشوں کے صافے انہوں نے سر کی پگڑیاں اور اندرونی لباس بھی بنا ئے۔ انہوں نے ان چیزوں کو پٹ سن کے عمدہ ریشوں سے بنا یا۔ 29 تب انہوں نے کمر بند کو پٹ سن کے عمدہ ریشوں، نیلے ، بیگنی اور لال کپڑے سے بنایا۔ کپڑوں پر کڑھا ئی کا کام کیا گیا تھا۔ یہ چیزیں اُسی طرح بنا ئی گئیں جیسا کہ خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔
30 تب انہوں نے مقدس پگڑی کے لئے سونے کا پتّر بنا یا۔ انہوں ے اُس سونے کے پتّر پر یہ الفاظ لکھے: “خداوند کے لئے مقدس” 31 تب انہوں نے پتّر سے ایک نیلی پٹّی باندھی اور اُسے پگڑی پر اُس طرح باندھا جیسے خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔
موسیٰ کا مُقدّس خیمہ کا معائنہ کر نا
32 اس طرح خیمہٴ اجتماع کا تمام کام پو را ہو گیا۔ بنی اسرائیلیوں نے ہر چیز ٹھیک اسی طرح بنا ئی جس طرح خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔ 33 تب انہوں نے خیمٴہ اجتماع موسیٰ کو دکھا یا۔ اُنہوں نے اُسے خیمہ اور اس کے اندر کی تمام چیزیں دکھا ئیں۔ انہوں نے اسے چھلے ، چھڑے ، تختے، کھمبے اور بنیا دیں دکھا ئے۔ 34 انہوں نے اس خیمہ کا عمدہ چمڑے سے بنا یا ہوا غِلاف دکھا یا جو لال رنگ سے رنگی ہو ئی مینڈھے کی کھا ل سے بنا تھا۔ اور انہوں نے وہ غِلاف دکھا یا جو عمدہ چمڑے کا بناتھا اور انہوں نے وہ پر دہ دکھا یا جو داخلہ کے دروازے سے سب سے زیاد مقدس جگہ کو ڈ ھا نکتا تھا۔
35 انہوں نے موسیٰ کو معاہدہ کا صندوق دکھا یا۔ انہوں نے صندوق کو لے جانے وا لی لکڑیاں اور صندوق کے ڈھکنے وا لے سرپوش کو دکھا یا۔ 36 انہوں نے مخصوص روٹی کی میز اور اُس پر رہنے وا لی تمام چیزیں اور ساتھ میں خاص روٹی موسیٰ کو دکھا ئی۔ 37 انہوں نے موسیٰ کو خا لص سونے کا شمعدان اور اُس پر رکھے ہو ئے شمع کو دکھا یا۔ انہوں نے نیلی اور دوسری تمام چیزیں موسیٰ کو دکھا ئیں جنکا استعمال شمعوں کے ساتھ ہو تا تھا۔ 38 انہوں نے اسے سونے کی قربان گا ہ ، مسح کر نے کا تیل ، خوشبو اور بخور اور خیمہ کے داخل دروازہ کو ڈھانکنے وا لے پر دہ کو دکھا یا۔ 39 انہو ں کانسہ کی قربان گا ہ اور کانسہ کی جا لی کو دکھا یا۔ انہوں نے قربان گا ہ کو لے جانے کے لئے بنے ڈنڈوں کو بھی موسیٰ کو دکھا یا ِ۔ اور انہوں نے ان تمام چیزوں کو دکھا یا جو قربان گاہ پر کام میں آتی تھیں۔ انہوں نے سلفچی اور اُ سکے نیچے کی بنیاد دکھا ئی۔
40 انہوں نے آنگن کے چارو ں طرف پردوں کو کھمبوں ، بنیادوں کے ساتھ موسیٰ کو دکھا یا۔ اُنہوں نے اُ سکو اُ س پردہ کو دکھا یا جو آنگن کے داخلی دروازہ کو ڈھکا تھا۔ انہوں نے اسے رسیوں اور کانسہ کی خیمہ وا لی کھونٹیاں دکھا ئیں۔ انہوں نے خیمہ اجتماع میں تمام چیزیں دکھا ئیں۔
41 تب انہوں نے موسیٰ کو مقدس جگہ میں خدمت کر نے وا لے کا ہنوں کے لئے بنے لباس کو دکھا یا۔ کا ہن ہا رون اور اس کا بیٹا اس لباس کو اس وقت پہنتے تھے جب وہ کا ہن کے طور پر خدمت کرتے تھے۔
42 خداوند نے موسیٰ کو جیسا حکم دیا تھا بنی اسرائیلیوں نے تمام کام بالکل اسی طرح کئے۔ 43 موسیٰ نے تمام کاموں کو غور سے دیکھا کہ سب کا م ٹھیک اُسی طرح ہو ئے جیسا خداوند نے حکم دیا تھا۔ اس لئے موسیٰ نے اُن کو دُعا دی۔
موسیٰ کا مقدس خیمہ کو سجانا
40 تب خدا وند نے موسیٰ سے کہا ، 2 “پہلے مہینے کے پہلے دن مُقدّس خیمہ جو خیمہ ٴ اجتماع ہے کھڑا کرو۔” 3 معاہدہ کے صندوق کو خیمہٴ اجتماع رکھو۔ صندوق کو پردہ سے ڈھانک دو۔ 4 تب خاص روٹی کی میز کو اندر لاؤ جو سامان میز پر ہونا چاہئے اُنہیں اُس پر رکھو تم شمعدان کو خیمہ میں رکھو۔ شمعدان پر چراغوں کو ٹھیک جگہ پر رکھو۔ 5 سونے کی قربان گاہ کو بخور کی نذر کے لئے خیمہ میں رکھو۔ قربان گاہ کو معاہدہ کے صندوق کے سامنے رکھو تب پر دہ کو مُقدّس خیمہ کے داخل دروازہ پر لگاؤ۔
6 “جلانے کی قربانی کی قربان گاہ خیمہٴ اجتماع کی مُقدّس خیمہ کے داخلی دروازہ پر رکھو۔ 7 سلفچی کو قربان گاہ اور خیمہٴ اجتماع کے بیچ میں رکھو۔ سلفچی میں پانی بھرو۔ 8 آنگن کے چاروں طرف پردے لگاؤ تب آنگن کے داخلہ کے دروازہ پر پردہ لگاؤ۔
9 “مسح کرنے کے تیل کو ڈال کر مُقدس خیمہ اور اُس کی ہر چیز پر چھڑ کو اور اُسے پاک کرو۔ جب تم ان چیزوں پر تیل ڈالو گے تو تم انہیں پاک بناؤ گے۔ 10 جلانے کا نذرانہ کے لئے قربان گاہ اور اسکے سارے برتنوں پر تیل چھڑکو۔ پھر قربان گاہ کو مخصوص کرو ، اور یہ سب مقدّس بنا دیا جائے گا۔ 11 تب سلفچی اور اسکے نیچے کی بنیاد پر تیل چھڑک کر رسم ادا کرو۔ ایسا اُن چیزوں کو پاک کر نے کے لئے کرو۔
12 “ہارون اور اسکے بیٹوں کو خیمہٴ اجتماع کے داخلے کے دروازے پر لاؤ انہیں پانی سے نہلاؤ۔ 13 تب ہارون کو خاص لباس پہناؤ۔ تیل اُس پر چھڑک کر رسم ادا کرو اور اُسے پاک کرو تب وہ کاہن کے طور پر میری خدمت کر سکتا ہے۔ 14 تب اس کے بیٹوں کو لباس پہناؤ۔ 15 بیٹوں کو ویسا ہی مسح کرو جیسا کہ اس تیل سے مسح کیا تھا۔ تب وہ بھی میری خدمت کاہن کے طور سے کر سکتے ہیں۔ جب تم تیل سے انکا مسح کرو گے وہ کاہن ہو جائیں گے۔اس طرح سے انکا خاندان ہمیشہ کے لئے کاہن ہوگا۔” 16 موسیٰ نے خدا وند کے حکم کو مانا۔ اس نے وہ سب کیا جس کا خدا وند نے حکم دیا تھا۔
17 اسی طرح ہی مقدس خیمہ مصر چھوڑنے کے دوسرے سال کے پہلے مہینے کے پہلے دن کھڑا کیا گیا۔ 18 موسیٰ نے مقدس خیمہ کو خدا وند کے حکم کے مطابق کھڑا کیا۔ پہلے اس نے بنیادوں کو رکھا تب بنیادوں پر تختوں کو رکھا پھر اس نے ڈنڈے لگائے اور کھمبوں کو کھڑا کیا۔ 19 اُس کے بعد موسیٰ نے مقدس خیمہ کے اوپر غلاف رکھا اس کے بعد انہوں نے خیمہ کے غلاف پر دُوسرا غلاف رکھا اُس نے یہ خدا وند کے حکم کے مطابق کیا۔
20 موسیٰ نے معاہدہ کے اُن پتھّروں کے تختوں کو جن پر خدا وند نے احکام لکھے تھے صندوق میں رکھا۔ موسیٰ نے ڈنڈوں کو صندوق کے چھلّوں میں لگایا تب اس نے سر پوش کو صندوق کے اوپر رکھا۔ 21 تب موسیٰ صندوق کو مقدس خیمہ کے اندر لایا اور اس نے پردہ کو ٹھیک جگہ پر لٹکایا اس نے مقدس خیمہ میں معاہدہ کے صندوق کو ڈھانک دیا۔ موسیٰ نے یہ چیزیں خدا وند کے احکام کے مطابق کیں۔ 22 تب موسیٰ نے خاص روٹی کی میز کو خیمہٴ اجتماع میں رکھا۔ اس نے اسے مقدس خیمہ کے شمال کی طرف رکھا اُس نے اسے پردہ کے سامنے رکھا۔ 23 تب انہوں نے خدا وند کے سامنے میز پر روٹی رکھی اُس نے ویسا ہی کیا جیسا خدا وند نے حکم دیا تھا۔ 24 پھر موسیٰ نے شمعدان کو خیمہٴ اجتماع میں رکھا۔ اس نے شمعدان کو مقدس خیمہ کے جنوبی جانب میز کے پار رکھا۔ 25 تب خدا وند کے سامنے موسیٰ نے شمعدان پر چراغ رکھے انہوں نے یہ خدا وند کے حکم کے مطا بق کیا۔
26 تب موسیٰ نے سونے کی قربان گاہ کو خیمہٴ اجتماع میں رکھا اس نے سونے کی قربان گاہ کو پردہ کے سامنے رکھا۔ 27 پھر اس نے سونے کی قربان گاہ پر خوشبودار بخور جلایا۔ اس نے یہ خدا وند کے حکم کے مطابق کیا۔ 28 تب موسیٰ نے مقدس خیمہ کے داخلی دروازہ پر پردہ لگایا۔
29 موسیٰ نے جلانے کی قربان گاہ کو خیمہٴ اجتماع کے داخلی دروازہ پر رکھا۔ پھر موسیٰ نے ایک جلانے کی قربانی اُس قربان گاہ پر چڑھائی اس نے اجناس کی قربانی بھی خدا وند کو چڑھائی اس نے یہ چیزیں خدا وند کے حکم کے مطابق کیں۔
30 پھر موسیٰ نے خیمہٴ اجتماع اور قربان گاہ کے بیچ سلفچی کو رکھا اور اس میں دھونے کے لئے پانی بھرا۔ 31 موسیٰ ، ہارون اور ہارون کے بیٹوں نے اپنے ہاتھ اور پیر دھونے کے لئے اُس سلفچی کا استعمال کیا۔ 32 وہ ہر دفعہ جب خیمہٴ اجتماع میں جاتے تو اپنے ہاتھ اور پیر دھو تے تھے۔جب وہ قربان گاہ کے قریب جاتے تھے اس وقت بھی وہ ہاتھ اور پیر دھو تے تھے۔ وہ اسے ویسے ہی کرتے تھے جیسا خدا وند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔
33 پھر موسیٰ نے مقدس خیمہ کے آنگن کے اطراف پر دہ لگایا۔ موسیٰ نے قربان گاہ کو آنگن میں رکھا تب اس نے آنگن کے داخلی دروازہ پر پردہ لگایا۔ اُسی طرح موسیٰ نے وہ تمام کام پورے کئے۔
خدا وند کا جلال
34 پھر بادل خیمہٴ اجتماع پر چھا گیا اور خدا وند کے جلال سے خیمہٴ اجتماع معمور ہو گیا۔ 35 موسیٰ مقدس خیمہ میں اندر نہ جا سکا کیوں کہ خدا کے جلال سے مقدس خیمہ بھر گیا تھا اور بادل نے اس کو ڈھک لیا تھا۔
36 اُس بادل نے لوگوں کو بتا یا کہ اُنہیں کب چلنا ہے جب بادل مقدس خیمہ سے اٹھتا تو بنی اسرائیل چلنا شروع کر دیتے تھے۔ 37 لیکن جب بادل مقدس خیمہ پر ٹھہرا رہتا تھا تو لوگ چلنے کی کوشش نہیں کر تے تھے۔ وہ اُسی جگہ پر ٹھہرے رہتے تھے جب تک بادل مقدس خیمہ سے اٹھ نہیں جاتا تھا۔ 38 اِس لئے دن کے دوران خدا وند کا بادل مقدس خیمہ کے اوپر رہتا تھا۔ اور رات کے دوران بادل میں آ گ ہو تی تھی۔ اِس لئے سبھی بنی اسرائیل سفر کر تے وقت بادل کو دیکھ سکتے تھے۔
©2014 Bible League International