Beginning
36 “اِس لئے بضل ایل ، اہلیاب اور تمام ہُنر مند آدمیوں کو کام کرنا چاہئے جس کا خدا وند نے حکم دیا ہے۔ خدا وند نے ان آدمیوں کو اُن سبھی صنعت کے کام کرنے کی حکمت اور سمجھ دے رکھی ہے۔ جنکی ضرورت اُس مُقدس جگہ کو بنا نے کے لئے ہے۔”
2 تب موسیٰ نے بضل ایل ، اہلیاب اور سب دوسرے ماہر لوگوں کو بُلایا جنہیں خدا وند نے خاص صلاحیت دی تھی اور یہ لوگ آئے کیوں کہ یہ کام میں مدد کرنا چاہتے تھے۔ 3 موسیٰ نے ان سبھی بنی اسرائیلیوں کو ان تمام چیزوں کو دیدیا۔ جنہیں بنی اسرائیل نذر کی شکل میں لا ئے تھے۔ اور انہوں نے ان چیزوں کا استعمال مقدس جگہ بنا نے میں کیا۔لوگ ہر صبح نذر لاتے رہے۔ 4 آخر میں ہر ماہر کاریگروں نے اس کام کو چھو ڑ دیا جسے وہ مقدس جگہ پر کر رہے تھے۔ اور وہ موسیٰ سے باتیں کر نے گئے۔ 5 “لوگ بہت کچھ لائے ہیں اور ہم لوگوں کے پاس اس سے بہت زیادہ ہے جتنا کہ اس کام کو سر انجام تک پہنچانے کے لئے جس کا کہ خدا وند نے حکم دیا ہے !”
6 تب موسیٰ نے پورے چھا ؤنی میں یہ خبر بھیجی :“کو ئی مرد یا عورت اب کچھ بھی نذرانہ مقدس جگہ کے لئے نہ لائے۔” اس لئے لوگوں نے نذرانہ لانا بند کر دیا۔” 7 لوگ ضرورت سے زیادہ چیزیں خدا کی مقدس جگہ کو بنانے کے لئے لائے تھے۔
مقدس خیمہ
8 تب ماہر کاریگروں نے مقدس خیمہ بنانا شروع کیا انہوں نے نیلے بیگنی اور لال کپڑے اور پٹ سن کے عمدہ ریشوں کے دس پردے بنائے۔ اور انہوں نے کروبی فرشتوں کی تصویروں کو پر دہ پر کاڑھا۔ 9 ہر ایک پردہ ایک ہی ناپ کا تھا یہ ۲۸ کیوبٹ لمبا اور ۴ کیوبٹ چوڑا تھا۔ 10 پانچ پردے ایک ساتھ آپس میں جوڑے گئے جس سے وہ ایک گروہ بن گئے۔ دوسرے گروہ کو بنانے کے لئے دوسرے پانچ پردے آپس میں جوڑے گئے۔ 11 ایک گروہ کے پردوں کے آخری کنارے میں پھندا بنانے کے لئے انہوں نے نیلے کپڑے کا استعمال کیا۔ انہوں نے وہی کام دوسرے گروہ کے پردوں کے ساتھ بھی کیا۔ 12 ایک میں پچاس سوراخ تھے اور دوسری میں بھی پچاس سوراخ تھے۔ سوراخ ایک دوسرے کے روبرو تھے۔ 13 اور انہوں نے پچاس سونے کے چھلّے بنا ئے انہوں نے ان چھلّوں کا استعمال دو پر دوں کو جوڑنے کے لئے کیا۔ اس طرح مقدس خیمہ ایک ساتھ جڑ کر ایک ہو گیا۔
14 تب کاریگروں نے بکری کے بالوں کا استعمال خیمہ کے ڈھکنے والے گیارہ پردوں کے بنانے کے لئے کیا۔ 15 تمام گیارہ پردے ایک ہی ناپ کے تھے۔ ۳۰ کیوبٹ لمبی اور ۴ کیوبٹ چوڑی۔ 16 کاریگروں نے ۵ پردوں کو ایک ساتھ سِی کر ایک ٹکڑا بنایا۔ اور پھر چھ پردوں کو سِی کر دوسرا ٹکڑا بنایا۔ 17 انہوں نے پہلے گروہ کے آخر پردہ کے سِرے میں ۵۰ پھندے بنائے اور دوسرے گروہ کے آخر سِرے میں بھی ۵۰ پھندے بنائے۔ 18 کاریگروں نے دونوں ٹکڑوں کو ایک ساتھ جوڑ کر ایک ٹکڑا بنانے کے لئے ۵۰ کانسے کے چھلّے بنائے۔ 19 تب انہوں نے خیمہ کے ۲ اور ڈھکن بنائے ایک ڈھکن لال رنگے ہو ئے مینڈھے کی کھال سے بنا یا گیا۔ دوسرا ڈھکن عمدہ چمڑے کا بنایا گیا۔
20 تب بضل ایل نے ببول کی لکڑی کے فریم مقدس خیمہ کو سہارا دینے کے لئے بنائے۔ 21 ہر ایک فریم ۱۰ کیوبٹ لمبا اور ۲ /۱۱ کیوبٹ چوڑا تھا۔ 22 ہر ایک فریم میں دو کھونٹی دو فریموں کو جوڑ نے کے لئے ہونا چاہئے۔ مقدس خیمہ کا ہر ایک فریم اس طریقے سے بنایا گیا تھا۔ 23 بضل ایل نے خیمہ کے جنوبی حصہ کے لئے ۲۰ فریم بنائے۔ 24 تب اس نے ۴۰ چاندی کی بنیاد بنائیں۔ دو بنیاد ہر ایک فریم کے لئے تھیں اِس طرح ہر فریم کی ہر چول کے لئے ایک بنیاد۔ 25 اُس نے ۲۰ فریم مقدس خیمہ کی دوسری طرف شمال کی جانب بھی بنایا۔ 26 اس نے چاندی کی ۴۰ بنیاد بنائی ہر ایک فریم کے لئے دو بنیاد۔ 27 اس نے خیمہ کے پچھلے حصہ میں مغرب کی طرف ۶ فریم جوڑے۔ 28 اس نے مقدس خیمہ کے پچھلے حصّے کے کونوں کے لئے ۲ فریم بنائے۔ 29 یہ فریم نیچے ایک دوسرے سے جوڑے گئے تھے۔ اور یہ ایسے چھلّوں میں لگے تھے جو انہیں اوپر میں جوڑتے تھے۔ اس نے ہر سِرے کے لئے ایسا کیا۔ 30 اس طرح وہاں ۸ فریم مقدس خیمہ کے مغرب جانب تھے۔ اور ہر ایک فریم کے لئے ۲ بنیاد کے حساب سے ۱۶ چاندی کی بنیاد تھیں۔
31-32 تب اس نے خیمہ کے پہلے بازو کے لئے ۵ اور مقدس خیمہ کے دوسرے بازو کے لئے ۵ اور مقدس خیمہ کے مغربی ( پچھمى) جانب کے لئے ببول کی کڑیاں بنائیں۔ 33 اس میں درمیان کی کڑیاں ایسی بنائیں جو فریم میں اس سے ایک دوسرے سے ہوکر ایک دوسرے تک جاتی تھیں۔ 34 اس نے ان فریموں کو سونے سے مڑھا۔ اس نے کڑیوں کو بھی سونے سے مڑھا اور اس نے کڑیوں کو پکڑے رکھنے کے لئے سو نے کے چھّلے بنائے۔
35 تب اس نے پر دہ بنا یا۔ اس نے پٹ سن کے عمدہ ریشوں اور نیلے لال اور بیگنی کپڑے کا استعمال کیا۔ اس نے پٹ سن کے عمدہ ریشو ں پر کروبی فرشتوں کے تصویروں کو کاڑھے۔ 36 اس نے ببول کی لکڑی کے چار کھمبے بنائے اور انہیں سونے سے مڑھا تب اس نے کھمبوں کے سونے کے چھلّے بنائے اور اس نے کھمبوں کے لئے چار چاندی کی بنیاد یں بنائیں۔ 37 تب اس نے خیمہ کے دروازے کے لئے پردہ بنایا۔ اس نے نیلے بیگنی اور لال کپڑے اور پٹ سن کے عمدہ ریشوں کو استعمال کیا۔ اس نے کپڑے میں تصویر کو کا ڑھا۔ 38 تب اس نے اس پردہ کے لئے ۵ کھمبے اور ان کے لئے چھلّے بنائے۔ اس نے کھمبوں کے سِرو ں اور پردہ کی چھڑی کو سونے سے مڑھا۔ اور اس نے کانسے کی ۵ بنیاد کھمبوں کے لئے بنائے۔
معاہدہ کا صندوق
37 بضل ایل نے ببول کی لکڑی کا مُقدس صندوق بنا یا۔ صندوق۲/ ۲۱ کیو بٹ لمبا اور ۲/۱۱ کیو بٹ چوڑا اور ۲/۱۱ کیو بٹ اونچا تھا۔ 2 اُ س نے صندوق کے اندرونی اور بیرونی حصّہ کو خالص سونے سے مڑھ دیا۔ تب اُ س نے سونے کی پٹی صندوق کے چاروں طرف لگا ئی۔ 3 پھر اُ س نے سونے کے ۴ کڑے بنا ئے اور انہیں نیچے کے چاروں کونوں پر لگا یا۔ دونوں طرف دو دو کڑے تھے۔ 4 تب اُ س نے کھمبوں کو بنا یا۔ کھمبے کے لئے اُ سنے ببول کی لکڑی کو استعمال کیا اور ان کو خالص سونے سے مڑھا۔ 5 اُ سنے صندوق کو لے جانے کے لئے صندوق کے ہر ایک سِرے پر بنے کڑوں میں کھمبوں کو ڈا لا۔ 6 تب اُ سنے خا لص سونے سے سر پوش کو بنا یا یہ ۲/۲۱ کیو بٹ لمبا اور ۲/۱۱ کیو بٹ چوڑا تھا۔ 7 تب بضل ایل نے سونے کو پیٹکر دو کروبی فرشتے بنا ئے اُ س نے سر پوش کے دونوں سِروں پر کرو بی فرشتوں کو رکھا۔ 8 اس نے ایک کروبی فرشتے کو ایک طرف اور دوسرے کو دوسری طرف لگا یا۔ کرو بی فرشتوں کو سر پوش سے ایک بنا نے کیلئے جو ڑ دیا گیا۔ 9 کروبی فرشتوں کے پروں کو آسمان کی طرف اُٹھا دیا گیا۔ فرشتوں نے صندوق کو اپنے پروں سے ڈھک لیا۔ فرشتے ایک دوسرے کے رو برو سر پوش کو دیکھ رہے تھے۔
خاص میز
10 تب بضل ایل نے ببول کی لکڑی کی میز بنا ئی۔ میز ۲ کیو بٹ لمبی اور ایک کیو بٹ چوڑی۔ اور ۲/۱۱ کیو بٹ اُونچی تھی۔ 11 اس نے میز کو خا لص سونے سے مڑ ھا اُ س نے سونے کی سجا وٹ میز کے چاروں طرف کی۔ 12 تب اس نے میز کے اطراف ایک تین اِنچ چوڑا فریم بنا یا اُ س نے کنا رے پر سونے کی جھا لر لگا ئی۔ 13 تب اُ سنے میز کے لئے ۴ سونے کے کڑ ے بنا ئے۔ اس نے نیچے کے چاروں کو نوں پر سونے کے چار کڑے لگا ئے یہ وہاں تھے جہاں چار پیر تھے۔ 14 کڑے کنا رے کے قریب تھے۔ کڑوں میں وہ کھمبے تھے جو میز کو لے جانے میں کام آتے تھے۔ 15 تب اس نے میز کو لے جانے کے لئے کھمبے بنا ئے کھمبوں کو بنا نے کے لئے اس نے ببول کی لکڑ ی کا استعمال کیا۔ اس نے کھمبوں کو خالص سونے سے مڑھا۔ 16 تب اس نے اُن چیزوں کو بنا یا جو میز پر کام آتی تھیں۔ اس نے طشتری ، چمچے کٹو رے گھڑا خا لص سونے سے بنا ئے۔ کٹورے اور گھڑے نذروں کے استعمال میں آ تے تھے۔ نذروں میں استعمال میں آنے وا لے گھڑے بنا ئے یہ سب چیزیں خالص سونے سے بنا ئی گئی تھیں۔
شمعدان
17 تب اس نے شمعدان بنا یا اُ سکے لئے اُ سنے خا لص سونے کا استعمال کیا۔ اور اُ سے پیٹکر بنیاد اور ا س کے ڈنڈے کو بنا یا۔ تب اُ س نے پھو لوں جیسے دکھا ئی دینے وا لے پیالے بنا ئے۔ پیالوں کے ساتھ کلیاں اور کھِلے ہو ئے غنچے تھے۔ ہر ایک چیز خالص سونے کی بنی تھی۔ یہ تمام چیزیں ایک ہی اِکا ئی بنا نے کی شکل میں جو ڑی تھی۔ 18 شمعدان میں ۶ شا خیں تھیں ایک طرف تین شاخیں تھیں اور تین شاخیں دوسری طرف۔ 19 ہر ایک شاخ پر سونے کے تین پھو ل تھے یہ پھو ل بادام کے پھو ل کی طرح بنے تھے۔ اُن میں کلیاں اور پنکھڑ یاں تھیں۔ 20 شمعدان کی ڈنڈی پر سونے کے چار پھو ل تھے۔ وہ بھی کلی اور پنکھڑ یاں وا لے با دام کے پھو ل کی طرح بنے تھے۔ 21 چھ شاخیں دو دو کرکے تین حصّوں میں تھیں ہر ایک حصّے کی شاخوں کے نیچے ایک کلی تھی۔ 22 یہ سبھی کلیاں شاخیں اور شمعدان خا لص سونے کے بنے تھے ان سارے سونے کو پیٹ کر ایک ہی میں ملا دیا گیا تھا۔ 23 اُ س نے اس شمعدان کے لئے سات شمعیں بنا ئیں تب اُ سنے طشتریاں اور چمٹے بنا ئے ہر ایک چیز کو خا لص سونے سے بنا یا۔ 24 اُ سنے تقریباً ۷۵ پا ؤنڈ خالص سونا شمعدان اور اس کے اشیاء کے بنا نے میں لگا ئے۔
بخور جلا نے کی قربان گا ہ
25 تب اس نے بخور جلا نے کے لئے ایک قربان گا ہ بنا ئی ا س نے اسے ببول کی لکڑی کا بنا یا۔ قربان گا ہ مربع نُما تھی۔ یہ ایک کیوبٹ لمبی اور ایک کیوبٹ چوڑی اور ۲ کیو بٹ اُونچی تھی۔ قربانگا ہ پر ۴ سینگیں بنا ئیں گئی تھیں۔ ہر کو نے کے لئے ایک سینگ۔ یہ سینگیں قربان گا ہ کے ساتھ ایک اِکا ئی میں جو ڑ دی گئیں تھیں۔ 26 اُ س نے سِر سے سبھی با زوؤں اورسینگوں کو خالص سونے کے پتروں سے مڑھا تب اس نے قربان گا ہ کے چاروں طرف سونے کی جھا لر لگا ئی۔ 27 اُس نے سونے کے ۲ کڑے قربان گا ہ کے لئے بنا ئے اس نے سونے کے کڑوں کو قربان گا ہ کے ہر طرف کے جھا لر کے نیچے رکھا۔ ان کڑوں میں قربان گا ہ کو لے جانے کے لئے ڈنڈے ڈا لے جا تے تھے۔ 28 تب اس نے ببول کی لکڑی کے ڈنڈے بنا ئے اور انہیں سونے سے مڑھا۔
29 تب اس نے مسح کر نے کے لئے مقدس تیل بنا یا۔ اس نے خالص خوشبو دار بخور بھی بنا یا یہ چیزیں اُ سی طرح بنا ئی گئی جس طرح کو ئی عطر بنا نے وا لے بنا تے ہیں۔
جلا نے کا نذرانہ کے لئے قربان گا ہ
38 تب اس نے جلا نے کی قربانی دینے کی قربان گا ہ بنا ئی۔ یہ قربان گا ہ جلا نے کی قربانی کے لئے استعمال میں آنے وا لی تھی۔ اُ سنے ببول کی لکڑی سے اُ سے بنا یا قربان گا ہ مربع نُما تھی۔ یہ ۵ کیو بٹ لمبی ۵ کیو بٹ چوڑی اور ۳ کیو بٹ اُونچی تھی۔ 2 ا س نے ہر ایک کو نے پر ایک سینگ بنا یا اس نے سینگوں کو قربان گا ہ کے ساتھ جو ڑ دیا۔ تب اس نے ہر چیز کو کانسے سے ڈھک لیا۔ 3 تب اس نے قربان گا ہ پر استعمال ہو نے وا لے تمام اشیاء کو کانسے سے بنا یا۔ اس نے برتن ، بیلچے ، کٹورے ، کانٹے اور کڑھا ئیاں بنا ئیں۔ 4 تب اس نے قربان گا ہ کے لئے کانسے کی ایک جھنجر ی بنا ئی یہ قربان گا ہ کے جالی کی طرح تھی۔ جالی کو قربان گا ہ کے پا ئیدان سے لگا یا۔ یہ قربان گا ہ کے اندر غا لباً نیچے تھی۔ 5 تب اس نے کانسے کے ۴ کڑے بنا ئے یہ کڑے کھمبوں کو پکڑ نے کے لئے جھنجروں کے چاروں کو نوں میں تھے۔ 6 تب اُس نے ببول کی لکڑی کے ڈنڈے بنا ئے اور انہیں کانسہ سے مڑھا۔ 7 اُ س نے ڈنڈو ں کو کڑوں میں ڈا لا۔ ڈنڈے قربان گا ہ کے کنا رے میں تھے وہ قربان گاہ کو لے جانے کے کام میں آتے تھے۔ اُس نے قربان گا ہ کو بنا نے کے لئے تختوں کا استعمال کیا۔ قربان گا ہ اندر سے ایک خالی صندوق کی طرح خالی تھی۔
8 اس نے ہا تھ دھو نے کے لئے خیمہٴ اجتماع کے دروازوں پر خدمت کر نے وا لی عورتوں کے آئینوں کے کانسوں سے کانسے کے کٹوری اور کانسے ہی کی بنیاد بنا ئیں۔
مُقدّس خیمہ کے اطراف کا آنگن
9 تب اس نے آنگن کے چاروں طرف پردہ کی دیوار بنا ئی۔ جنوب کی طرف کے پردہ کی دیوار۱۰۰ کیو بٹ لمبی تھی۔ یہ پردہ پٹسن کے عمدہ ریشوں سے بنے تھے۔ 10 جنوب کی طرف کے پردہ کو ۲۰ کھمبوں سے سہا را دیا گیا تھا یہ کھمبے کانسے کے ۲۰ بنیادوں پر تھے۔ کھمبوں اور ڈنڈوں کے لئے چاندی کے چھلّے بنے تھے۔ 11 شمالی جانب کا آنگن بھی ۱۰۰ کیوبٹ لمبا تھا۔ اور اُس میں ۲۰ کانسے کے کھمبے ۲۰ کانسوں کی بنیادوں کے ساتھ تھے۔ کھمبوں اور چھڑوں کے لئے چھلّے چاندی کے بنائے گئے تھے۔
12 آنگن کے مغربی جانب کے پر دے ۵۰ کیوبٹ لمبے تھے۔ اس کے ۱۰ ستون اور ۱۰ بنیاد تھے۔ کھمبوں کے لئے چھلّے اور کنڈے چاندی کے بنائے گئے تھے۔ 13 آنگن کی مشرقی دیوار ۵۰ کیوبٹ چوڑی تھی۔ آنگن کا داخلے کا دروازہ اُسی طرف تھا۔ 14 داخلے کے دروازے کی ایک جانب پردہ کی دیوار ۱۵ کیوبٹ لمبی تھی۔ اُس طرف تین کھمبے اور تین بنیاد تھے۔ 15 داخلہ کے دروازے کے دُوسری طرف پردہ کی دیوار کی لمبائی بھی ۱۵ کیوبٹ تھی۔ وہاں بھی تین کھمبے اور تین بنیادیں تھیں۔ 16 آنگن کے اطراف کے پر دے پٹ سن کے عمدہ ریشوں سے بنے تھے۔ 17 کھمبوں کی بنیاد کانسے کی بنی ہو ئی تھی۔ چھلّے اور پردوں کے چھڑے چاندی کے بنے تھے۔ کھمبوں کے سِرے بھی چاندی سے مڑھے ہو ئے تھے آنگن کے تمام کھمبے پر دہ کی چاندی کی چھڑوں سے جڑے تھے۔
18 آنگن کے داخل دروازے کا پردہ پٹ سن کے عمدہ ریشوں اور نیلے لال اور بیگنی کپڑے کا بُنا ہوا تھا۔ اُس پر کڑھا ئی کا کام کیا ہوا تھا۔ پردہ ۲۰ کیوبٹ لمبا اور ۵ کیوبٹ اُونچا تھا۔ یہ اُونچا ئی اتنی ہی تھی جتنی کہ آنگن کے اطراف کے پردوں کی اُونچائی۔ 19 پردہ چار کھمبوں اور چار کانسے کی بنیاد پر کھڑا تھا۔ کھمبوں کے چھلّے چاندی کے بنے تھے۔ کھمبے کے سِرے چاندی سے مڑھے تھے۔ اور پردے کے چھڑے بھی چاندی کے بنے تھے۔ 20 مقدّس خیمہ اور آنگن کے اطراف کے پردوں کی کھونٹیاں کانسے کی بنی تھیں۔
21 موسیٰ نے تمام لاوی لوگوں کو حکم دیا کہ وہ مقدس خیمہ کو بنانے میں استعمال ہوئی چیزوں کو لکھ لیں۔ ہارون کا بیٹا اِتا مر اُس فہرست کو رکھنے کا نگراں کار تھا۔
22 یہوداہ کے خاندانی گروہ سے حُور کے بیٹے اوری کے بیٹے بضل ایل نے بھی تمام چیزیں بنائیں جن کے لئے خدا وند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔ 23 دان کے قبیلوں سے اخیسمک کے بیٹے اہلیاب نے بھی اُس کی مدد کی۔ اہلیاب ایک ماہر کندہ کار اور نمونہ ساز تھا۔ وہ پٹ سن کے عمدہ ریشوں اور نیلا بیگنی اور لال کپڑے بُننے میں ماہر تھا۔
24 دو ٹن سے زیادہ سونا مُقدّس خیمہ کے لئے خدا وند کو نذر کیا گیا تھا۔ ( یہ سرکار کے خاص باٹوں سے تو لا گیا تھا )
25 لوگوں نے ۴/۳۳ٹن سے زیادہ چاندی دی۔ (یہ سرکاری ناپ سے تولی گئی تھی )۔ 26 یہ چاندی ان کے ہاں محصول وصول کرنے سے آئی۔ لاوی مردوں نے بیس سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کی گنتی کی ۶۰۳۵۵۰ لوگ تھے اور ہر مرد کو ایک بیکا چاندی محصول کی شکل میں دینی تھی۔ ( سرکاری ناپ کے مطا بق ایک بیکا آدھا مثقال کے برابر ہو تا تھا ) 27 سوا تین ٹن چاندی کا استعمال مُقدّس خیمہ کے ۱۰۰ بنیادوں اور پر دوں کو بنانے میں ہوا تھا۔ اُنہوں نے ۷۵ پاؤنڈ چاندی ہر ایک بنیاد میں لگائی۔ 28 دُوسرے ۵۰ پاؤنڈ چاندی کا استعمال کھونٹیوں ، پردوں کی چھڑ یوں اور کھمبوں کے سِروں کو بنانے میں ہوا تھا۔
29 لگ بھگ ۲۵۰۰ کیلو گرام کانسہ خدا وند کو نذرانہ میں پیش کیا گیا۔ 30 اُس کانسے کا استعمال خیمہ ٴ اجتماع کے داخل دروازہ کی بنیادوں کو بنا نے میں ہوا۔ اُنہوں نے کانسہ کا استعمال قربان گاہ اور کانسے کا جال بنانے میں بھی کیا۔ اور وہ کانسے تمام چیزوں اور قربان گاہ کی طشتریاں بنانے کے کام میں آیا۔ 31 اُس کا استعمال آنگن کے اطراف کھمبوں کی بنیاد بنا نے کے لئے بھی ہوا۔ اور کانسے کا استعمال خیمہ کے لئے کھونٹیوں کو بنانے اور آنگن کے چاروں طرف کے پردوں کو بنا نے کے لئے ہوا۔
©2014 Bible League International